سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 6
حقائق الفرقان
۳۲۲
سُورَةُ الْمَائِدَة
اس وجہ سے ہوا کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے بڑھ گئے تھے۔
تفسیر لعنت کئے گئے وہ لوگ جو بنی اسرائیل سے کافر ہوئے ۔ داؤد اور عیسی بن مریم
کی زبانی ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۴۴ حاشیه )
-
لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ۔ انہی میں سے وہ تھے جن کا ذکر هَلْ النك
نَبَوُا الْخَصْمِ (ص: ۲۲) میں آیا ہے اللہ تعالیٰ وہاں فرماتا ہے يُدَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي
الْأَرْضِ (ص: ۲۷) کہ اے داؤ دہم نے تجھے خلیفہ بنایا ہے ۔
بعض وقت غلطی سے انسان کسی عظیم الشان مقرب عند اللہ کی تحقیر کر بیٹھتا ہے۔ اس وقت وہ خدا
کی رحمت سے دور ہو جاتا ہے اور لُعِنُوا کا فرد جرم اس پر لگتا ہے۔ قرآن مجید میں یہ ذکر مسلمانوں کو
سنانے کے لئے آیا ہے۔ اسلام کو بادشاہت مقصود نہیں۔ شاہی مذہب نہیں۔ یہ تو ایمان سکھانے کے
لئے آیا ہے۔ اسلام میں کوئی خاص زبان لباس نہیں ۔ وہ تو تمام لوگوں کو خدا منوانا چاہتا ہے۔ وہ کوخدامنوانا
بِمَا عَصَوْا وَ كَانُوا يَعْتَدُونَ ۔ آدمی پہلے چھوٹے چھوٹے گناہ کرتا ہے پھر بڑے بڑے
گناہوں میں گرفتار ہوتا ہے۔ مثلاً پہلے کسی کو بد نظری سے دیکھ لیا۔ پھر دوسری بار دیکھنے کو دل چاہا۔ پھر
آہستہ آہستہ اس کا پتہ دریافت کیا ۔ آخر زنا میں گرفتار ہو گیا۔ پھر حدود اللہ سے بھی آگے بڑھتا ہے
اور ایک چڑی ہو جاتی ہے اس وقت لُعِنُوا کا زمانہ آتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مؤرخه ۱۲ راگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۸
وَ لَوْ كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالنَّبِيِّ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمْ
أَوْلِيَاء وَلَكِنَّ كَثِيرًا مِنْهُمْ فَسِقُونَ ۔
-
ترجمہ ۔ اور اگر وہ اللہ کو ماننے والے ہوتے اور نبی اور جو نبی پر اترا تو وہ دلی دوست نہ بناتے مشرکوں
کو لیکن ان میں کے بہت سے فاسق ہی ہیں۔
تفسير اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاء - اگر کچھ بھی غیرت ہوتی تو اللہ ، رسول ، امام کو برا بھلا کہنے والوں
سے ہرگز پیار نہ ہوتا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۸ )
ے اور کیا تیرے پاس اس کے دشمن کی خبر پہنچی ۔
حقائق الفرقان
۳۲۳
سُورَةُ الْمَائِدَة
لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَ الَّذِينَ
اشْرَكُوا وَ لَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُمْ مَوَدَّةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصْرُى
ذلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِيْسِينَ وَرُهْبَا نَّا وَ أَنَّهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ -
ترجمہ ۔ البتہ تو ضرور ضرور پائے گا لوگوں میں سے سخت عداوت والا مومنوں کا یہود کو اور مشرکوں کو
اور البتہ البتہ تو بہت قریب پائے گا دوستی میں مومنوں کے ان لوگوں کو جو کہتے ہیں ہم نصاری
( معین حق ) ہیں۔ یہ اس وجہ سے کہ ان کے بعض عاقل ذی علم اور گوشہ نشین بے آزار ہیں اور یہ سبب
بھی ہے کہ وہ اپنے کو بڑا اور دوسرے کو حقیر نہیں سمجھتے ۔
تفسیر - أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً - یہود نے کبھی کسی سچے مسلمان کو پناہ نہیں دی ۔
وَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا ۔ مشرک کبھی مومن کا خیر خواہ نہیں ہوتا۔ آریہ کا بھی یہی حال نظر آتا ہے
حضرت صاحب ایک مقدمہ کی مشکلات میں ۲ سال رہے۔ حالانکہ وہ ایسا مقدمہ تھا کہ چند منٹوں
میں عیسائی حاکم نے اس کا فیصلہ کر دیا۔
أَقْرَبَهُمْ مَوَدَّةً - رسول کریم صلی اللہ علیہ و آ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ بھی ہجرت کر کے گئے تو ایک
عیسائی سلطنت نے پناہ دی اور نیک سلوک کیا۔
قسيسين - س دراصل ص ہی ہے۔ یعنی وہ لوگ جو بزرگوں کے قصے کہانیاں بیان کرتے
رہتے ہیں۔ اور ان کے اثر سے بعض نیک صفات باقی رہتی ہیں ۔
رُهْبَانًا ۔ تارک الدنیا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه (۸۸)
۸۴، ۸۶،۸۵ - وَ إِذَا سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ
مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوا مِنَ الْحَقِّ يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ
الشهدِينَ - وَ مَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللهِ وَ مَا جَاءَنَا مِنَ الْحَقِّ وَ تَطْمَعُ أَنْ
يدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصَّلِحِينَ - فَأَثَابَهُمُ اللَّهُ بِمَا قَالُوا جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ
تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا وَ ذَلِكَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِينَ۔
ترجمہ ۔ اور جب سنتے ہیں اس کلام کو جو اترا رسول پر تو ان کی آنکھوں کو دیکھتا ہے بھری آتی ہیں
حقائق الفرقان
۳۲۴
سُورَةُ الْمَائِدَة
آنسوؤں سے اس سبب سے کہ انہوں نے حق بات پہچان لی وہ کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہم نے
مانا تو تو ہمیں گواہوں میں اور ماننے والوں میں لکھ لے۔ اور ہم کو کیا ہوا کہ ہم ایمان نہ لاویں اللہ پر اور
نہ مانیں اس سچی بات کو جو ہمارے پاس آئی اور یہ طمع رکھیں کہ ہم کو داخل کرے گا ہمارا رب سنوار والی
قوم کے ساتھ۔ تو اللہ نے ان کو جزادی اور عنایت فرمائے اس کہنے کے بدلے باغ جن میں بہہ رہی
ہیں نہریں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور یہی جزاء ہے محسنین کی ۔
تفسیر رشک اور غبطہ بھی ایک نعمت ہے۔ کسی کو علم آتا ہے اور وہ اس علم کو رات دن اللہ تعالیٰ کے
لئے پڑھاتا ہے کسی کے پاس مال ہے اور وہ اسے صبح و شام رضاء الہی میں خرچ کرتا ہے تو رسول کریم
نے فرمایا کہ اس کی حالت قابلِ غبطہ ہے۔
اب دیکھو کہ اللہ جس بات کی تعریف کرے وہ کیوں مومن کے لئے قابلِ رشک نہ ہو ۔اس
رکوع میں عیسائی حبشیوں کا ذکر ہے کہ جب صحابہؓ ان کے پاس ہجرت کر کے گئے اور جعفر نے
قرآن سنایا تو ایسے روئے کہ گویا آنکھیں بہی جاتی تھیں ۔ تم لوگ جو مسلمان کہلاتے ہو۔ اپنے
دل میں سوچو کہ کیا تمہاری یہ حالت ہے ۔ ایک جگہ قرآن شریف میں آیا ہے کہ قرآن شریف
کے سننے سے
نے سے رونگھٹے کھڑے ے ہوتے ہوتے ہیں اور تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ
تَلِينُ جُلُودُهُمْ - (الزمر: ۲۴) میں نے ایسے کئی نظارے دیکھے ہیں ایک امیر اپنے ایک خادم پر
نہایت سخت ناراض ہوا ۔ جوش غیظ و غضب میں خادم کو مار نے اُٹھا ۔ ایک پاؤں دہلیز کے باہر تھا اور
ایک اندر کہ میں آ گیا۔ میں نے پڑھا الكظِمِينَ الْغَيْظَ " (آل عمران: ۱۳۵) میرا یہ کہنا ہی تھا کہ وہ
وہیں کھڑا رہ گیا۔ اور دیر تک کھڑا رہا۔ اس کا چہرہ زرد رہ گیا۔ حضرت عمرؓ کے دربار میں ایک امیر آیا۔
اس نے اس بات کو بہت مکروہ سمجھا کہ ایک دس برس کا لڑکا بھی وہاں بیٹھا ہے کہ ایسی عالی شان بارگاہ
میں لونڈوں کا کیا کام؟ اتفاق سے حضرت عمرؓ اس امیر کی کسی حرکت پر ناراض ہوئے ۔ جلا دکو بلایا۔
ے بال کھڑے ہو جاتے ہیں (اُس کے سننے سے ) ان کی کھال پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں (یعنی عذاب کی
جلالی آیتیں سن کر ) پھر اُن کی کھالیں اور اُن کے دل یاد الہی کی طرف نرم پڑ جاتے ہیں ۔
ے دباتے ہیں غیظ و غضب کو۔
حقائق الفرقان
۳۲۵
سُورَةُ الْمَائِدَة
وہی لڑکا پکار اُٹھا۔ الْكَظِمِينَ الْغَيْظَ اور پڑھا وَاعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ (الاعراف: ۲۰۰) اور کہا
هَذَا مِنَ الْجَاهِلِينَ - حضرت عمر کا چہرہ زرد ہو گیا اور خاموش رہ گئے ۔ اس وقت اس کے بھائی
نے کہا۔ دیکھا اسی لونڈے نے تمہیں بچایا جس کو تم حقیر سمجھتے تھے۔
-
وَمَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ ۔ انسان کو چاہیے کہ باتیں سنے اور شہادت حق دے اور صلحاء میں داخل
ہونے کی تڑپ رکھے۔ اب تو مسلمانوں کی محبت قرآن سے یہ ہے کہ جھوٹی قسمیں کھانے کے لئے
نکال لیا۔ فال دیکھ لی۔ کوئی عمل یا وظیفہ پڑھ لیا۔ کوئی ترکیب یا صیغہ دیکھ لیا۔ عمل مقصود نہیں رہا۔
وَ ذَلِكَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِینَ ۔ ہر حسن کے لئے یہی جزاء ہے۔ یہ مت سمجھو کہ انعامات اگلوں کے
لئے ہی تھے اور تم محروم ہو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ راگست ۱۹۰۹ء صفحه ۸۹)
۸۸، ۸۹ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبُتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ وَلَا
تَعْتَدُوا إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ - وَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ حَيْلًا طَيِّبًا وَ
اتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي أَنْتُمْ بِهِ مُؤْمِنُونَ
ترجمہ ۔ ایماندارو! مت حرام کرو کوئی چیز جو اللہ نے تمہارے لئے پسندیدہ حلال کی ہے اور حد
سے نہ بڑھو، ہماری حد بندیاں نہ توڑو۔ بے شک اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ اور
کھاؤ اللہ کے دیئے ہوئے میں سے پسندیدہ حلال اور اللہ ہی کو سپر بناؤ جس پر تم ایمان لائے ہو۔
تفسیر وَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللهُ حَيْلًا طَيِّبًا وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي أَنْتُمْ بِهِ مُؤْمِنُونَ ۔ اور کھاؤ
اس میں سے جو دیا تم کو خدا نے حلال اور ستھرا اور خدا سے ڈروجس پر تمہارا یقین ہے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۵۸ حاشیه )
لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبُتِ مَا اَحَلَّ اللهُ لَكُمْ - انسان بدکاری میں ترقی کر کے خدا کے انعاموں سے
محروم رہ جاتے ہیں ۔
لا تَعْتَدُوا ۔ ہر ایک چیز کے لئے ایک حد مقرر ہے حتی کہ نیکی کی بھی ۔ چار رکعت نماز مقرر ہے
کوئی پانچ پڑھے تو جائز نہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ راگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۹)
ے اور جاہلوں سے منہ پھیر لے۔
حقائق الفرقان
۳۲۶
سُورَةُ الْمَائِدَة
لا تُحَرِّمُوا - حلال چیز حرام کر دینے کی کئی صورتیں ہیں۔ ۱۔ اللہ کی نافرمانی کی جس کی وجہ سے
وہ بیمار ہوا اور اچھی چیزوں سے محروم رہ گیا۔ ۲۔ قوم کے پاس سلطنت ہو تو بہت سی طبیب چیزیں اس
کے پاس رہتی ہیں ۔ پس اپنے آپ کو قرآن کے خلاف چل کر سلطنت سے محروم نہ کرنا۔ ۳۔ اس
زمانہ میں مسیح موعود آیا اگر تم سب کے سب اس کے مطیع ہوتے تو پھر ان طیبات سے حصہ پاتے
جن سے اسلامی محروم ہو چکے ۔ ۴۔ بعض لوگ مجاہدہ کے طور پر بعض طبیب چیزوں کو اپنے اوپر
حرام کر لیتے ہیں۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۱)
٩٠- لا يُؤَاخِذُكُمُ اللهُ بِاللَّغْوِ فِي اَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُ كُمْ بِمَا
عَقَد تُمُ الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسْكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا
تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَّمْ يَجِدُ فَصِيَامُ
ثَلُثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَ احْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ
كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمُ ايْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ تمہاری لغو اور بے ارادہ قسموں پر گرفت نہیں کرتا لیکن ہاں اس سے مؤاخذہ کرتا ہے اُن
قسموں پر جو تم نے پکی کر لی ہیں تو اس کا بدلہ دس مسکینوں کو کھانا کھلا دینا اوسط درجہ کا جو تم اپنے گھر
والوں کو کھلا یا کرتے ہو یا ان دس محتاجوں کو کپڑا بنادینا یا ایک غلام آزاد کر نا پھر جس کو میسر نہ ہو تو وہ تین
دن روزہ رکھ لے یہ تمہاری قسموں کا بدلہ ہے جب تو قسم کھا بیٹھو اور حفاظت رکھو اپنی قسموں کی اسی طرح
اللہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے تمہارے لئے اپنی آیتیں تا کہ تم شکر گزاری اختیار کرو۔
تفسیر - وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ ۔ اور نگاہ رکھو تمہیں اپنی ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۰ حاشیه )
لا يُؤَاخِذُ كُمُ اللهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ ۔ انسان کبھی غضب میں آ جاتا ہے اور کبھی عادہ قسم کھا
لیتا ہے کبھی ایک چیز کو واقعی سمجھتا ہے اور وہ واقعی نہیں ہوتی ۔ کبھی شریعت کے خلاف کسی امر پر قسم کھاتا
ہے۔ اس پر گرفت نہیں ۔
حقائق الفرقان
۳۲۷
سُورَةُ الْمَائِدَة
مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ - اکثر نے اس کے معنے میانہ درجہ کے کئے ہیں مگر بعض مفسرین نے
اوسط کے معنی اعلیٰ درجہ کے کئے ہیں۔
كِسْوَتُهُم - جس میں کم از کم دو چادریں ہوں ۔
لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - ایک مقدمہ جیتنے کے لئے تمام جائیدادتباہ کی جاتی ہے۔ ناکامی پر نا کامی
اٹھاتے ہیں۔ مگر پریوی کونسل تک جاتے ہیں ۔ کیا دین کے لئے بھی کبھی ایسی کوشش کی ہے؟
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۹ )
۹۲۰۹۱ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ
رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ
يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ
وَ عَنِ الصَّلاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو ! شراب اور جوا اور بتوں کے تھان اور قلمیں ( پانسے اور قرعے گنڈے)
شیطانی کام ہیں ان سے ضرور بچتے رہوتا کہ تم نہال اور بامراد ہو جاؤ ۔ شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ تمہاری
آپس میں دشمنی اور عداوت ڈال دے شراب و جوئے سے اور تم کو روک دے اللہ کی یاد اور دعا اور نماز
سے تو کیا تم باز آؤ گے؟
تفسیر۔ اے ایمان والو۔ شراب اور جو ا اور بت اور فالیں گندی باتیں شیطانی کام ہیں۔ پس بچو
تو کہ نجات پاؤ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۹ حاشیه )
شراب اور جوا اور بت اور قرعہ کے تیر پلید شیطانی کام ہیں ۔ ان سب سے بچو تا کہ تم
فلاح پاؤ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷)
شیطان کا ارادہ یہ ہے کہ جوئے اور شراب کے بہا نہ تمہارے درمیان بغض و عداوت ڈلواوے
اور تم کو اللہ کے ذکر اور نماز سے روکے۔ اب بھی باز آؤ گے؟
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۸ حاشیہ)
Privy Council
حقائق الفرقان
۳۲۸
سُورَةُ الْمَائِدَة
أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء - بغض و عداوت ایسی بری چیز ہے کہ اس کے جس قدر
ذرائع ہیں وہ بھی حرام ہیں چنانچہ خم میسر ، انصاب انصاب، از لام کو حرام فرما یا که ان ۔ ان سے باہمی تباغض پیدا
ہوتا ہے۔ مسلمان تو ان چیزوں سے بچتے ہیں۔ پھر بھی ان میں بغض و عداوت ہے ۔ اس کی وجہ
مجھے تو یہی معلوم ہوتی ہے کہ قرآن مسلمانوں نے چھوڑ دیا ہے ۔ فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ
فَاغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء (المائده : ۱۵)
ص
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۹ )
إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ
تُفْلِحُونَ - إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء فِي الْخَمْرِ وَ الْمَيْسِرِ وَ
يَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَ عَنِ الصَّلوةِ ، فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ - (المائدہ:۹۱، ۹۲) شراب اور جوا
اور بت اور تقسیم کے تیر شیطانی کام ہیں ان سے بچو تو کہ فلاح پاؤ۔ شیطان چاہتا ہے کہ تم میں
عداوت اور بغض ڈالے شراب اور جوئے کے ذریعہ اور تم کو روک دے اللہ کے ذکر اور نماز
سے پھر کیا تم باز آتے ہو کہ نہیں۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷)
ایمان والو ! شراب اور جوا، بت و استهان پانسے پلید ہیں گندے شیطانی کام ۔ بچو تو نجات پاؤ۔
شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ تم میں بیر دشمنی ڈال دے شہ ا دے شراب اور جوئے سے اور رو کے اللہ کی یاد سے اور
نماز سے اب کیا تم باز آؤ گے۔ مانو اللہ کو اور مانو رسول کو اور ڈرو۔ اگر نہ مانو تو جان لو ہمارے معجزے کا
کام کہہ دینا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۰ مؤرخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۲ء صفحه ۲)
لے جوا۔ مرتب ۲ پس انہوں نے بھی وہ حصہ چھوڑ دیا جس کا انہیں حکم دیا گیا تھا کہ اس پر وہ عمل کریں پس اس
لئے ہم نے ان کے درمیان دشمنی اور کینہ کو بھڑ کا دیا ہے۔
حقائق الفرقان
۳۲۹
سُورَةُ الْمَائِدَة
۹۶ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ ۔ انْتُمْ حُرُمٌ وَ مَنْ قَتَلَهُ
مِنْكُم مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاء مِثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ
هَدْيا بلغَ الْكَعْبَةِ أَوْ كَفَارَةً طَعَامُ مَسْكِينَ أَوْ عَدْلُ ذَلِكَ صِيَامًا لِيَذُوقَ
وَ بَالَ اَمْرِهِ عَفَا اللهُ عَمَّا سَلَفَ وَ مَنْ عَادَ فَيَنْتَقِمُ اللَّهُ مِنْهُ وَاللَّهُ
عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ -
ترجمہ ۔ اے ایماندار و ! تم شکار نہ کرو جب تم احرام باندھے ہو ، اور تم میں کوئی جان بوجھ کر
شکار کرے تو اس پر بدلہ ہے نادان چارپایوں میں سے مارے ہوئے کے برابر، قوم میں سے
صاحب عدالت دو دو شخص ٹھہر اویں ( قیمت ) نیاز کعبہ تک پہنچائی جاوے یا بدلہ ہے چند مسکینوں کو کھانا
کھلانا یا مسکینوں کی گنتی کے برابر روزے رکھے تا کہ چکھے اپنے کئے کی سزا۔ اللہ نے تم سے معاف کیا
جو آگے ہو چکا اور جو پھر ایسا کرے گا تو اللہ اس سے بدلہ لے گا اور اللہ زبردست بدلہ لینے والا ہے۔
تفسیر۔ ظاہر و باطن کا تعلق ضرور ہے۔ اگر کسی کے دل میں خوشی ہو تو اس کا تعلق اثر اس کے
چہرے پر ضرور پڑے گا۔ اگر غم ہوگا تو بھی بشرہ پر اس کا اثر ہویدا ہو گا۔ اگر کسی کے دل میں محبت ہو۔ تو
جب وہ سامنے آئے گا ۔ ضرور چہرہ کی کیفیت بدلے گی ۔ کسی سے دشمنی ہوگی تو بھی ۔ جھوٹے ہیں وہ
لوگ جو کہتے ہیں ہم فلاں شخص سے محبت رکھتے ہیں اور پھر اس کے پاس تک نہیں بیٹھتے ! انبیاء نے اس
حقیقت کو بہت خوب سمجھا ہے۔ نمازوں میں دیکھئے دل میں اگر عجز و نیاز ہے تو اس کے اظہار کو ظاہر
جسم پر بھی ایک رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی صفات پر غور کر کر کے انسان جھک جاتا ہے اور پھر اس کی عظمت
کا مطالعہ کرتے کرتے متاثر ہو کر سجدہ میں گر پڑتا ہے۔ اسی طرح دیکھو جو شعائر اللہ ہیں اللہ ان کی
عظمت و جبروت کو قائم رکھانا چاہتا ہے۔ مکہ ایک بے نظیر شہر ہے۔ وہاں حضرت ہاجرہ نے بڑے صبر
سے کام لیا اس وادی غیر زرع میں خاوند سے الگ ہو کر رہیں ۔ وہیں صفا و مروہ جہاں بے تابانہ آپ
گھومی تھیں ۔ اب وہاں اتنی بھیڑ ہے کہ جگہ نہیں ملتی۔ وہ تو عورت تھی۔ حضرت ابراہیم کو دیکھو۔
حقائق الفرقان
۳۳۰
سُورَةُ الْمَائِدَة
إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفي (النجم: ۳۸) کا سارٹیفکیٹ پایا۔ آپ نے خدا جانے کس اخلاص و جوش توحید
کے ساتھ اینٹیں لالا کر پھیرے دئے اور دیواریں بنائیں کہ اب جو جاتا ہے اس عظمت کا مطالعہ کرنے
کے لئے طواف کرتا ہے۔ پس ایسے مکہ کی تعظیم و تکریم کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے مومنو! ہم
تمہارے لئے امتحان رکھ کر انعام دینا چاہتے ہیں ۔ وہ یہ کہ وہاں شکار مت کرو۔ بحالت احرام ۔
ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ - صاحبان عقل و فہم ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۰،۸۹)
۹۸ - جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيمًا لِلنَّاسِ وَالشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ
الْهَدْيَ وَالْقَلَابِدَ ذَلِكَ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي
الْأَرْضِ وَ أَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ -
ترجمہ اللہ نے قرار دیا کعبہ کو جو معز ز گھر ہے لوگوں کے قیام کا سبب اور بزرگی والے مہینے اور قربانی
اور پیٹے دار نیاز کے جانور اللہ نے کیوں قرار دئے تا کہ تم جان لو کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں
ہے اور زمین میں اور بے شک اللہ ہر ایک چیز کا بخوبی جاننے والا ہے۔
تفسیر - جَعَلَ اللهُ الكَعْبَةَ - یہاں اللہ تعالی ثبوت دیتا ہے اس بات کا کہ میں ہوں اور میں علیم
اور قادر مطلق ہوں ۔ ابراہیم نے بھی ایک گھر بنایا۔ لوگ بھی گھر بناتے شہر بساتے ہیں۔ مگر کئی گھر ، کئی
شهر بر با دو تباہ ہو چکے لیکن وہ جو تو حید و عظمتِ الہی کی خاطر بنایا گیا۔ اب تک قائم ہے۔ اسی واسطے
فرماتا ہے اللہ نے اس گھر کو عزت والا بنایا۔
قِيمًا لِلنَّاسِ ۔ جب تک دنیا قائم ہے۔ یہ بھی رہے گا۔ یہ نہ ہوگا تو دنیا بھی نہ ہوگی ۔
وَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَالْهَدْيَ وَالْقَلَابِدَ - عزت والے مہینوں میں لوگوں کی آمد ورفت رہے
گی۔ قربانیاں یہاں ہوتی رہیں گی اور اس مطلب کے لئے جانور آتے رہیں گے۔ یہ سب اس لئے ہو
گا تا تم جانو کہ اللہ تعالیٰ علیم ہے۔ دیکھو ایرانیوں کا بڑا معبد آ تش کدہ برباد ہوا۔ یہودیوں کا معبد
ا ابراہیم جس نے عہد پورا کیا۔
حقائق الفرقان
۳۳۱
سُورَةُ الْمَائِدَة
بیت المقدس تباہ ہوا۔ یہاں تک کہ ایک عورت مسیح سے پوچھتی ہے کہ ہیکل کہاں تھی ۔ جواب کیا خوب
دیا جاتا ہے نہ یہ رہے گی نہ وہ غرض تمام معبد خانے جو انسانوں نے بنائے وہ تباہ ہوئے۔ پھر بنائے
تو مفتوح ہوئے مگر عرب کا معبد مکہ اب تک خدا کے سچے بندے مسلمانوں کا ہے۔
عرب ایسا ملک ہے کہ مقدونیہ کا بادشاہ ہند تک آیا مگر مکہ وہ بھی فتح نہ کر سکا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے اسے بھی فتح کیا ۔ مفتوح بنائے پھر سب کو فاتح بھی بنا دیا۔ ایسا کہ پھر مفتوح نہ ہو صلیبی
جنگوں میں ۸۳ ۔ ۸۴ سال قبضہ رہا۔ یورپ کی مجموعی طاقت تھی مگر مدینہ ایسے معمولی گاؤں پر
قابونہ پاسکے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ راگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۰)
جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ - اللہ نے کعبہ کو عزت والا اور حرمت والا گھر بنایا۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۳۴)
جَعَلَ اللهُ الكَعْبَةَ ـ یہ ہستی باری تعالیٰ اور اس کے عالم الغیب ہونے کی دلیل ہے۔ باوجود
تبدل قوانین و سلاطین یہ معزز و مکرم ہوگا ۔
قِيمًا لِلنَّاسِ ۔ جب تک کعبہ ہے اسی وقت تک دنیا والے قائم ہیں۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۱)
جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيمًا لِلنَّاسِ ۔ یعنی اس الہی گھر کو معز ز گھر بنایا۔ اس کو لوگوں
کے قیام اور نظام کا محل بنایا اور قربانیوں کو مقرر کیا کہ تم کو سمجھ آجائے کہ خدا ہے اور وہ علیم وخبیر خدا ہے
کیونکہ جس طرح اس نے فرمایا ہے اسی طرح پورا ہوا ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مؤرخه ۱۰ فروری ۱۹۰۱ء صفحه ۵ )
جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيمًا لِلنَّاسِ ۔ یعنی کعبہ ہم نے ایک عزت کا گھر بنایا ہے
وہاں لوگ حج کو جاتے اور قربانیاں کرتے وغیرہ ۔ یہ اس لئے کہ خدا۔ ہ خدا ہے اور قادر ہے اور علیم ہے۔ کیا یہ
دلیل مکہ کے وجود سے ثابت ہو جاتی ہے اگر کوئی شخص کہہ دے کہ دو ہزار برس تک یہ جہت ایسا ہی مکرم
اور معظم رہے گا۔ کیا کوئی عالم یہ دعویٰ کر سکتا ہے ہر گز نہیں ۔ پھر خدا کہتا ہے کہ ہم نے اس مسجد کو عزت
حقائق الفرقان
۳۳۲
سُورَةُ الْمَائِدَة
والا بنا دیا ہے دنیا کی ہزاروں سلطنتیں پلٹ جاویں دنیا الٹ پلٹ ہو جاوے اور یہ سب کچھ ممکنات
میں سے ہے پر ایسے جنگل و بیابان میں ایک کوٹھہ ہے اور اس کے لئے دعوی کیا جاتا ہے اور دنیا میں شور
مچادینا کہ اس کو مٹا کر تو دکھلاؤ ۔ پھر اس کو کوئی مٹا نہ سکے گا پھر یہ بات کیسی پوری ہوئی یہ اس لئے کہ تمہیں
پتا لگ جاوے کہ کوئی خدا کی ذات ہے اور وہ زمین و آسمان کی باتیں جانتا ہے اور یہ کہ وہ ہر ایک بات
کا جاننے والا ہے اور وہ قادر ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)
-
-
۹۹ - اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ وَ أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ ۔ اور جان رکھو کہ اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے اور یہ کہ اللہ بڑا ڈھانپنے والا سچی محنت کا بدلہ
دینے والا ہے۔
تفسیر انَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ وَ أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ رَّحِيمُ ۔ اس آیت کی تفسیر میں ایک واقعہ صحیح
واقعہ سناتا ہوں۔ یہاں ایک شخص آیا۔ کشمیر میں ملازم تھا۔ حضرت صاحب سے بیعت کی ۔ بیعت کر
کے کہنے لگا ۔ جواب میں گناہ کروں تو خدا کی جو مرضی ہے سزادے لے۔ وہ تو یہ کہہ کے چلا گیا۔ مگر میرا
دل کانپ اُٹھا۔ آخر ایک معمولی حیلہ سے اس کے پاس تین ہزار جمع ہو گیا۔ پھر ایک شخص کی گواہی
دیتے ہوئے کہنے لگا کہ یہ رشوت لیتا ہے۔ میں خود اپنی معرفت اس کو دلاتا رہا ہوں۔ جس پر ایک
مقدمہ قائم ہو گیا۔ یہاں اس ۔ انے بڑے عجز والحاح سے دعا کے لئے لکھا ۔ حضرت صاحب نے فرمایا
دعا کے لئے دل توجہ نہیں کرتا۔ ابتلاء معلوم ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ تین ہزار بھی مقدمہ ہی میں خرچ
ہو گیا اور اخیر قید کا حکم ہوا ۔ اس وقت کہنے لگا۔ معلوم ہوتا ہے خدا ہی کوئی نہیں ۔ نہ کوئی دعا ہے نہ فقیر ۔
نماز بھی چھوڑ دی دہر یہ ہو گیا۔ اس وقت اسے رات کو خواب آیا کہ تو تو کہتا تھا کہ اب کوئی گناہ کروں تو
خدا جو چاہے سزا دے لے۔ مگر اب ایک معمولی سزا ہی سے خدا ہی سے منکر ہو بیٹھا۔ اس وقت وہ اٹھا
اور بہت استغفار کی کلمہ شہادت پڑھا، نماز پڑھی اور اللہ کی طرف متوجہ ہوا۔ کسی نے اسے مشورہ دیا
کہ نظر ثانی کراؤ۔ کہنے لگا نہیں ۔ اب تو خدا پر چھوڑ دیا ہے۔ اس کے رشتہ دار نے نظر ثانی کرائی۔ مدعی
اتنے میں مر گیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا۔ چند امور تنقیح طلب باقی ہیں۔ مدعی مر چکا ہے اس لئے اسے
رہا کر دیا جائے۔
حقائق الفرقان
۳۳۳
سُورَةُ الْمَائِدَة
دیکھا وہ شدید العقاب بھی ہے ۔ مگر اگر کوئی سچے دل سے تو بہ کرے تو غَفُورٌ رَّحِیم بھی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۰)
۱۰۲، ۱۰۳ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْتَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ
تَسُؤْكُمْ وَإِنْ تَسْتَلُوا عَنْهَا حِينَ يُنَزِّلُ الْقُرْآنُ تُبْدَ لَكُمْ عَفَا اللَّهُ عَنْهَا ۖ وَ
اللهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ - قَدْ سَأَلَهَا قَوْمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ ثُمَّ أَصْبَحُوا بِهَا كَفِرِينَ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو بہت باتیں نہ پوچھا کرو اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں گی تو وہ تم کو بری لگیں گی
اور ایسے وقت میں اگر وہ پوچھو گے جب قرآن اتر رہا ہے تو ظاہر کر دی جائے گی تمہارے لئے ۔ اللہ
نے وہ چیزیں تم سے معاف کر دیں اور اللہ بڑا ڈھانپنے والا بڑا برد بار ہے۔ تحقیق ایک قوم تم سے
پہلے ایسی ہی باتیں پوچھ چکی پھر منکر ہو گئی ۔
تفسیر۔ انسان ضعیف ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر ان احکام کی تعمیل فرض کی ہے۔ جو خالق فطرت
نے اس کے مناسب حال جانی۔ اگر کوئی خواہ مخواہ سوال کر کے اپنے تئیں پیچ در پیچ مسائل کا مطیع بنائے
تو یہ اس کی غلطی ہے۔ حضرت صاحب نے بیعت کا اشتہار دیا۔ اور آپ کو الہام ہوا کہ لوگوں سے
بیعت لو۔ تو آپ چونکہ جانتے نہ تھے کہ بیعت کیونکر لی جاتی ہے اس لئے آپ دس ماہ اسی فکر میں بیٹھے
رہے اور بار یک در باریک راہوں سے معلوم کر لیا کہ یوں کرنا چاہیے ۔ ہمارے ایک دوست کو اس
بات کی ٹوہ تھی کہ بیعت میں کیا کیا شرائط ہوں۔ میں نے انہیں سمجھا یا کہ ممکن ہے کہ ہم ان کے پابند نہ
ہوسکیں اس لئے ایسی کوشش نہیں کرنی چاہیے مگر اس نے نہ مانا۔ سر دست تو وہ مخالف ہے۔
اسی طرح میں دیکھتا ہوں کہ لوگ عجیب عجیب سوال کرتے ہیں ۔ کوئی کہتا ہے کہ ہماری مخفی
دولت کا پتہ لگا دو۔ یا فلاں کام کی نسبت دریافت کر دو ۔ ہوگا ؟ یا نہیں؟ گویا ہمیں خدا کا ایجنٹ سمجھتے
ہیں ۔ نبی کریم کے سامنے ایک شخص نے پوچھا من آئی ؟ دوسرے نے کہا۔ کیا ہر سال حج فرض ہے؟
تو آپ نے جھڑک دیا تھا ! علماء میں بھی تحقیقات ہوتی رہتی ہے کہ آدم جس شجرہ کے نزدیک گیا تھا
اس کا نام کیا تھا۔ گیہوں انگور اور پھر ان کی تشبیہات تک گئے ہیں۔ ۲۔ نوح نے جو کشتی بنائی تھی تھا۔ انگور اور پھر ان کی ہیں۔
اس کی لکڑی کس درخت کی تھی ۔ ۳۔ وہ شخص جس نے ابراہیم سے مباحثہ کیا تھا اس کا کیا نام تھا۔ ۔ نے سے کیا نام
۔ نے