سُوْرَۃُ الْاٴنْعَام

حقائق الفرقان (جلد ۲)

حقائق الفرقان
۳۴۷
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ انعام کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس عظیم الشان اللہ کے اسم شریف سے جو رحم بلا مبادلہ کرنے
والا اور محنت کو ضائع نہیں کرنے والا ہے۔
سورۃ انعام میں پندرہ کے قریب رسالت پر دلائل ہیں۔ نبی کریم کی تعلیم اس میں خصوصیت
سے درج ہے۔
( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲)
آپ لوگوں کو یاد ہوگا کہ سورۂ بقرہ و آل عمران میں خانہ جنگیوں کے متعلق ہدایت ہے اور یہ کہ
جہاد میں متقی ہی کامیاب ہوں گے۔ پھر نساء اور مائدہ میں معاشرت کے متعلق ہدایات ہیں۔ اب اس
سورہ انعام میں حضرت نبی کریم کی رسالت کی نسبت ثبوت اور اعتراضوں کے جواب ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۳)
- الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمَتِ وَالنُّورَهُ ثُمَّ
الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ -
ترجمہ ۔ سب ہی تعریفیں اللہ ہی کو ہیں جس نے آسمان اور زمین پیدا کئے اور اندھیرا اور اجالا
ٹھہرایا۔ پھر بھی یہ حق چھپانے والے اپنے رب کے برابر دوسروں کو بتاتے ہی ہیں ۔
تفسیر ۔ خَلَقَ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ ۔ اوپر دیکھو اور مختلف ستاروں کی دوری اور حالات کی طرف
توجہ کرو پھر نیچے زمین اور مَافِیهَا پر نظر کرو ۔ سوئی کے ایک ناکے پر جو پانی کا قطرہ ہے۔ اس میں بھی
صدہا کیڑے ہیں۔ ایک صاحب نے لکھا کہ پہلے انسان نے بڑے بڑے جانوروں سے مقابلہ کیا۔
اب چھوٹے چھوٹے جانوروں ، طاعون کا کیڑا ، ہیضہ کا کیڑا ، مرگی کا کیڑ اوغیرہ کا مقابلہ ہے۔ دیکھئے۔
جَعَلَ الظُّلُمَتِ وَالنُّور ۔ روشنی اور اندھیرے کا فرق دو پہر اور آدھی رات کے وقت معلوم ہو
سکتا ہے۔ روشنی میں تمیز اور اندھیرے میں بے تمیزی ہوتی ہے۔

حقائق الفرقان
۳۴۸
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ ۔ پس خَالِقُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ اور جَاعِلُ الظُّلُمَاتِ وَالنُّور سے بڑھ کر
کون ہو سکتا ہے اور اس میں اشارہ ہے کہ بے تمیزی سے تمیز دینا بھی اسی اللہ کا کام ہے۔ اور اسی میں
ثبوت ہے۔ بعثت نبوت کا ۔ عالم روحانی میں جب ظلمات بڑھے تو نور ضروری ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۳)
هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّنْ طِينٍ ثُمَّ قَضَى أَجَلًا وَأَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهُ ثُمَّ
انْتُمْ تَمْتَرُونَ -
ترجمہ ۔ وہی رب ہے جس نے تم کو پیدا کیا مٹی سے پھر ایک میعاد مقرر کر دی اس کے لئے اور اس
کے نزدیک ایک میعاد مقرر ہے ( موت سے حشر تک ) پھر بھی تم شک ہی کرتے ہو۔
تفسیر وَ أَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَہ ۔ موت سے بحث تک کا زمانہ آجَلٌ مُّسَمًّی کہلاتا ہے۔ جو اللہ
ہی کو معلوم ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۵۲)
٢ - فَقَدْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ فَسَوْفَ يَأْتِيهِمْ أَنْبُوا مَا كَانُوا بِهِ
يَسْتَهْزِءُونَ -
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ انہوں نے سچ کو جھٹلا دیا جب اُن کے پاس آیا تو آگے ان کو معلوم ہوں گی
اس کی خبریں جس بات کی وہ ہنسی اڑاتے تھے۔
تفسیر ۔ كَذَّبُوا ۔ جھٹلا چکے حق بات کو جب ان تک پہنچی ۔ اب آگے آوے گا ان پر حق اُس بات کا
جس پر ہنستے تھے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۰۲ حاشیه )
يَسْتَهْزِءُونَ ۔ ھرو سے کسی چیز کو خفیف سمجھنا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۳)
فَسَوْفَ يَأْتِيهِمْ ۔ یہ پہلی دلیل ہے نبوت کی کہ مخالفانِ نبوت ہلاک ہوں گے ۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲)
اس آیت میں بدوں میعاد معینہ کے مطلق تکذیب پر ہلاکت کی خبر دی۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۲)

حقائق الفرقان
۳۴۹
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
- أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ قَرْنٍ مَّكَّنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ مَا لَمْ
تمكن لَكُمْ وَ اَرْسَلْنَا السَّمَاءِ عَلَيْهِمْ مِدْرَارًا وَ جَعَلْنَا الْأَنْهَرَ تَجْرِي مِنْ
تَحْتِهِمْ فَأَهْلَكُنْهُمْ بِذُنُوبِهِمْ وَ اَنْشَأْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ قَرْنَا آخَرِينَ -
ترجمہ ۔ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قو میں اور سنگتیں اور زمانے ہلاک کر
دیئے جن کو ہم نے ملک میں ایسی قوت دی تھی جو تم کو نہیں دی اور ان پر موسلا دھار پانی برسایا اور ہم نے
ان زمینوں میں بھی نہریں بنائیں پھر ان کو ہلاک کر دیا ان کے گناہوں کے سبب اور پیدا کیں ہم نے
ان کے پیچھے اور سنگتیں اور زمانے اور قو میں ۔
تفسیر - الم يروا ۔ اعتقاد کرتا۔ سبق حاصل کرتے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۳)
کیا دیکھتے نہیں۔ کتنی ہلاک کیں ہم نے پہلے ان سے سنگتیں۔ ان کو جمایا تھا ہم نے ملک میں جتنا تم کو
نہیں جمایا اور چھوڑ دیا ہم نے ان پر آسمان برستا۔ اور بنادیں نہریں بہتی ان کے نیچے۔ پھر ہلاک کیا ان کو ان
کے گناہوں پر اور کھڑی کی ان کے پیچھے اور سنگت۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۲ حاشیه)
، وَ لَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتَبًا فِي قِرْطَاسِ فَلَمَسُوهُ بِأَيْدِيهِمْ لَقَالَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ - وَقَالُوا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ مَلَكُ وَلَوْ
انْزَلْنَا مَلَكًا لَقُضِيَ الْأَمْرُ ثُمَّ لَا يُنْظَرُونَ -
ترجمہ ۔ اور جو اگر ہم بھیج دیں تیرے پاس کا غذ میں لکھی لکھائی کتاب اور وہ ہاتھ سے ٹٹول بھی لیں
وہ کتاب ۔ کہہ دیا منکروں نے یہ باتیں تو بڑی دلچسپ ہیں مگر قوم سے کھلم کھلا کاٹ دینے والی
ہیں۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کیوں نہیں اترا ان پر کوئی فرشتہ اور اگر ہم اتارتے کسی فرشتے کو تو فیصلہ ہی
ہو چکتا اور پھر ان کو مہلت بھی نہ ملتی ۔
تفسیر سحر مبين - دلر بابات ہے مگر قوم سے کاٹ دینے والی ۔
لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ مَلَكُ ۔ فرشتوں کا نزول دو طرح ہے۔ ایک تو عذاب کے لئے۔سواس کے

حقائق الفرقان
۳۵۰
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
لئے فرمایا کہ اگر فرشتہ اتر تا تو پھر فیصلہ ہو جاتا۔ اور ایک وحی کے لئے ۔ سو وہ تمہارے سامنے کس طرح
آئے ؟ لا محالہ مرد کی صورت میں آئے گا۔ پھر وہی التباس پڑے گا کہ یہ فرشتہ کیونکر ہے۔ ممکن ہے کوئی
آدمی ہی ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۳)
لَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتبًا ۔ دوسری دلیل ہے۔
لَقُضِيَ الْأَمْرُ - یہ تیسری دلیل ہے۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۲)
۱۱ ، ۱۲ - وَ لَقَدِ اسْتَهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُم مَّا
كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ - قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ
الْمُكَذِّبِينَ -
ترجمہ۔ اور کچھ شک نہیں کہ ہنسی اڑائی جا چکی ہے تجھ سے پہلے رسولوں کی بھی تو اُتر ا ان پر جنہوں
نے ہنسی کی تھی وہی عذاب جس کی وہ ہنسی اڑاتے تھے۔ تم کہو ملک میں سیر کرو پھر دیکھو جھٹلانے
والوں کا انجام کیا ہوا ۔
تفسیر فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا ۔ چوتھی و پانچویں دلیل ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲)
یہ سورۃ جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں رسالت کے ثبوت میں ہے جولوگ اپنا مال ، اپنی جان ، اپنی
اولاد، اپنی عزت برباد کر چکے ہیں وہ ہر گز عقلمند نہیں ہیں ہیں۔
كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ فرما کر بتایا ہے کہ تم سوچو اور فراعنہ مصر کا انجام کیا ہوا ؟ کیا ان
کا نام و نشان باقی ہے۔ ابراہیم کے مکذب کا کیا انجام ہوا۔ جس کے نام کی نسبت بھی مفسرین کو
اختلاف ہے۔ وہ بے نام و نشان ہوا اور اس کے مقابلہ میں ابرا ابراہیم کو دیکھو کہ اس وقت یوروپ امریکہ،
ایشیاء کے عیسائیوں، یہودیوں ، مسلمانوں کا پیشوا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۳، ۹۴)
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ (الانعام : ۱۲) کوئی دیکھ
اے زمین میں سیاحت کرو پھر دیکھو جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا۔

حقائق الفرقان
۳۵۱
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
لے جو حالت انبیاء علیہم السلام کے مکذبوں کی ہوئی اس سے بڑھ کر ہمارے حضور علیہ السلام
کے نافہم مکذبوں کی ہوئی ۔ جہاں سے مکذبوں نے آپؐ کو نکالا۔ وہاں سے خود ہی ابدالا باد کے
واسطے نکل گئے ۔ سچ ہے وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲، ۲۳)
۱۳ ، ۱۴- قُلْ لِمَنْ مَّا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ قُلْ لِلَّهِ كَتَبَ عَلَى نَفْسِهِ
الرَّحْمَةَ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ
فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ وَلَهُ مَا سَكَنَ فِي الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ -
ترجمہ ۔ یہ تو پوچھو کس کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے تم ہی کہو سب اللہ ہی کا ہے۔ اس نے
ٹھہرالی ہے اپنی ذات پر رحمت وہ ضرور جمع کرے گا تم کو قیامت کے دن جس کے ہونے) میں کچھ
بھی شک نہیں جو لوگ اپنا نقصان آپ کر رہے ہیں وہ تو کبھی ماننے والے نہیں ۔ اور اللہ ہی کا ہے جو کوئی
رات دن میں رہتا ہے اور وہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر ۔ فرماتا ہے کہ لَيَجْمَعَنَكُمُ إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ۔ اس قیامت کے دن کا ہی فکر کرو۔ جہاں
اولین آخرین جمع ہوں گے۔ ایک شخص نے مجھ سے کہا۔ عذاب غیر مقطوع ہے یا نہیں؟ میں نے کہا
میرے نزدیک غیر مقطوع نہیں ۔ اس نے کہا پھر تو ہم بھی آپ سے آ ملیں گے۔ میں اس وقت
خاموش رہا۔ تھوڑی دیر بعد میں اور وہ بازار میں گئے۔ میں نے چوک میں پوچھا۔ یہاں آپ کا کوئی
واقف ہے؟ کہا نہیں ۔ میں نے کہا کہ میرا بھی کوئی واقف نہیں۔ پس یہ لو دو روپے اور مجھے ایک نجوت
سر پر مار لینے دو۔ بول اٹھا۔ میں سمجھ گیا۔ میں نے اسے کہا۔ او نادان ! چند واقفوں میں تو اپنی ہتک
گوارہ نہیں کر سکتا تو وہاں جہاں سب جمع ہوں گے۔ اپنی ہتک کیونکر گوارہ کر سکے گا ؟
مَا سَكَنَ فِي الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ - تمہارے اقوال و اعمال کا سننے اور جاننے والا
ہے کیا تم انکا کر سکتے ہو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۴)

حقائق الفرقان
۳۵۲
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
۱۵، ۱۶ - قُلْ اَغَيْرَ اللهِ اتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا
يُطْعَمُ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ وَ لَا تَكُونَنَّ مِنَ
الْمُشْرِكِينَ - قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ -
ترجمہ ۔ تم کہہ دو کیا میں مددگار بنالوں اللہ کے سوا کیسا اللہ جو آسمان اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے
اور وہ سب کو کھانا کھلاتا ہے اور اس کو کوئی نہیں کھلاتا تو کہہ دے مجھ کو حکم ہوا ہے کہ میں سب
سے اول فرمانبردار فدائی بن جاؤں منہیات سے بچنے والا ہوں اور ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہوں ۔ تو
کہہ دے اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔
تفسیر اَغَيْرَ اللهِ اتَّخِذُ وَلِيًّا ۔ ہر ایک کو اپنے حامی و مددگار کی ضرورت ہے اور دنیا کے
حامیوں میں تفاوت ہے۔ پس جس نے آسمان وزمین بنایا اس کے سوا اور کسی کو حامی بنانا کیا کوئی
دانش مندی ہے؟
أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ ۔ اول درجہ کا فرماں بردار ہوں اور منہیات سے بچنے والا ہوں ۔
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ - فطرتاً انسان دکھ سے بچتا ہے۔ پھر عید و میلے کے دن تو کوئی بھی رنج و ہتک
پسند نہیں کرتا۔ فرماتا ہے۔ اس عظیم الشان دن میں نافرمانی کی وجہ سے عذاب ہوگا۔ اس سے
ڈرتا ہوں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۴)
۱۸ - وَ إِنْ يَمْسَسْكَ اللهُ بِضُرٍ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ وَإِنْ يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ
فَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
ترجمہ ۔ اور اگر اللہ تجھ کو کوئی ضرر پہنچاوے تو اللہ کے سوا اس ضرر کوکون دور کرے اور اگر تجھ کو فائدہ
پہنچاوے تو وہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے اور چاہے ہوئے پر بڑا قادر ہے۔
تفسیر ۔ فَلا كَاشِفَ لَہ ۔ سب سے بڑھ کر تو ماں غم خوار ہے ۔ مگر ایک ادنی دکھ بھی (مثلاً
شکم میں درد ) بانٹ نہیں سکتی۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۴)
-

حقائق الفرقان
۳۵۳
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
۲۰ - قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهَادَةً قُلِ اللهُ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَ أُوحِيَ
إِلَى هَذَا الْقُرْآنُ لِأُنْذِرَكُمْ بِهِ وَ مَنْ بَلَغَ أَبِنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ أَنَّ مَعَ اللَّهِ آلِهَةً
أخْرَى قُلْ لا أَشْهَدُ قُلْ إِنَّمَا هُوَ الهُ وَاحِدٌ وَ انَّنِي بَرِيءٌ مِمَّا تُشْرِكُونَ -
ترجمہ۔ تو کہہ دے گواہی کے لئے کس کی گواہی بہت بڑی ہے۔ آپ ہی کہہ اللہ میرا اور تمہارا گواہ
ہے۔ اس نے میری طرف یہ قرآن وحی کیا ہے تا کہ اس کے ذریعہ سے میں تم کو ڈراؤں اور جس تک یہ
قرآن پہنچے اس کو ڈراؤں ۔ کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ اور دوسرے معبود بھی ہیں
تو کہہ دے میں تو گواہی نہیں دیتا مگر یہی کہ بس ایک ہی اکیلا اللہ سچا معبود ہے اور میں تو ان سے الگ
ہوں اور بیزار ہوں جن کو تم اللہ کے برابر سمجھتے ہو۔
تفسیر قُلِ اللهُ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ - ہمارا تمہارا مقدمہ ہے۔ پچھلی کتابوں میں شہادت
موجود ہے۔ تم دیکھ لو کہ مکذبین رسل کا انجام کیا ہوا ؟ تازہ شہادت چاہتے ہو تو اپنے اور میرے اتباع کو
دیکھ لو۔ بو علی سینا ایک طبیب تھا ۔ امام غزالی و امام رازی اچھی عربی لکھنے والے ہیں ۔ مگر یہ بھی ان سے
کم نہیں ۔ ایک دن اس نے عمدہ تقریر کی۔ ایک اُلو کا پٹھا اس کا شاگرد بیٹھا تھا۔ اس نے کہا آپ
نبوت کا دعویٰ کرتے تو آپ کو زیبا تھا۔ اس وقت ابن سینا خاموش ہو رہا۔ ایک دن سر دی تھی ۔ ٹھنڈی
ہوا اور یخ بستہ پانی موجود ۔ اسی شاگرد سے کہا۔ ذرا کپڑے اتار کر اس میں ہو آؤ۔ وہ کہنے لگا۔ خیر ہے
کیا آپ مجنون تو نہیں ہو گئے؟ کہا۔ کیا اسی ہمت پر مجھے پیغمبر بناتا تھا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے
صحابہ کو گھمسانوں میں جانے کا جو حکم دیتے تھے۔ کیا وہ یہی جواب دیتے تھے؟ غرض یہاں اتباع کو
مقابلہ میں پیش کیا گیا۔
وَ أُوحِيَ إِلى ۔ اور میرا دعولی تو یہ ہے کہ قرآن مجھ پر وحی ہوا ہے۔ مگر یہ صرف وحی ہی نہیں
بلکہ اس کے ساتھ یہ خطر ناک بات ہے کہ جو لانْذِرَ كُم به ۔ جو اسی وحی کے خلاف کرے گا وہ
یقیناً عذاب میں گرفتار ہو گا اور نہ صرف تم بلکہ من بلغ جن لوگوں تک یہ قرآن پہنچے گا اگر وہ اس کی تم گا وہ اس
ہدایات پر کار بند نہ ہوں گے تو خوار ہوں گے۔ تباہ ہوں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۴)

حقائق الفرقان
۳۵۴
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
اللهُ
شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمُ ۔ یہ چھٹی دلیل ہے۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲)
۲۱- الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَ الَّذِينَ
خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ رسول کو ایسا ہی پہچانتے ہیں۔ جیسا کہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے
ہیں وہ جو اپنا نقصان کر رہے ہیں وہ تو کبھی مانیں گے نہیں ۔
تفسیر الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ - فقراء ( جن راء ( جن کے سینوں میں کتاب ہوتی ہے ) علماء ( جن
کے ہاتھوں میں کتاب ہوتی ہے ) امراء ( جن کی زبان پر کتاب ہوتی ہے ) حق سمجھ تو لیتے ہیں مگر
شبہات میں رہتے ہیں۔ حالانکہ ایسے شبہات وہ اپنی اولاد کی نسبت بھی کر سکتے ہیں۔ پر پھر بھی اپنی
اولاد کو مانتے ہیں۔ و
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه (۹۴) اگست
الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ ۔ اگلی کتب میں پیشگوئی اعمال ۲۳ آیت ۲۱ ۔ ساتویں دلیل ۔
تشهید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲)
۲۲ - وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ إِنَّهُ لَا
يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا اس کی نشانیوں کو جھٹلائے ۔
بے شک ظالم تو نہال اور با مراد نہیں ہوتے۔
تفسیر - إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ ۔ مفتری اور غیر مفتری کی شناخت کا معیار بتایا ہے کہ مفتری ظالم
ہے وہ کبھی مظفر و منصور نہیں ہوتا۔ انسان تنہا بیٹھ کر تو بہت سی عمارتیں بنا لیتا ہے۔ مگر نہیں سمجھتا کہ خدا
بھی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۴)
لا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ - مشرک تیرے مقابل میں مظفر و منصور نہ ہوں گے ۔ آٹھویں دلیل ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲)

حقائق الفرقان
۳۵۵
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
۲۳، ۲۴ وَ يَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا أَيْنَ
شُرَكَاؤُكُمُ الَّذِينَ كُنْتُمْ تَزْعُمُونَ - ثُمَّ لَمْ تَكُنْ فِتْنَتُهُمْ إِلَّا أَنْ قَالُوا وَ
اللَّهِ رَبَّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ -
ترجمہ۔ اور جس دن ہم سب کو جمع کریں گے پھر مشرکوں سے کہیں گے کہ وہ تمہارے شریک کہاں
ہیں جن پر تم زعم کرتے تھے۔ پھر اس کے سوا ان کا کوئی جھوٹا عذر نہ ہوگا کہ وہ کہیں گے اللہ کی قسم اللہ ہی
ہمارا رب ہے ہم تو شرک نہیں کرتے تھے۔
تفسیر تَدْعُمُونَ ۔ جنہیں تم اپنے زعم باطل میں شریک باری تعالیٰ سمجھتے ہو۔
فتنتهم - عذر اور قول ان کا ۔ فتنہ کے معنے عذر عذر کے اس لئے کئے ہیں کہ یہ عذر بھی ان کے
فتنہ و شرارت کے ضمن کی بات ہے۔) ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ء صفحه ۹۴)
لَمْ تَكُنْ فِتْنَتُهُمْ - يقيناً فتنہ کے معنی یہاں معذرت کے ہیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲)
٢٦ - وَمِنْهُمْ مَنْ يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ وَجَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَ
فِي أَذَانِهِمْ وَقْرًا وَ إِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَا يُؤْمِنُوا بِهَا حَتَّى إِذَا جَاءُوكَ
يُجَادِلُونَكَ يَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ -
ترجمہ ۔ اور بعض اُن میں سے ایسے ہیں کہ تیری طرف کان لگاتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر
پردہ ڈال دیا ہے تا کہ وہ نہ سمجھ سکیں بات کو اور ان کے کانوں میں بوجھ اور بہرا پن رکھ دیا اور گو وہ
دیکھ بھی لیں سب کی سب نشانیئیں جب بھی وہ نہ مانیں گے کبھی ان کو ۔ یہاں تک کہ وہ جب
تیرے پاس لڑتے ہوئے آتے ہیں تو حق چھپانے والے یہی کہتے ہیں کہ یہ تو کچھ بھی نہیں مگر وہی
اگلوں کی کہانیاں ہیں ۔
تفسیر ۔ تستمع ۔ سماع وہی ہے جو دل کے کانوں سے سنا جائے اور قبول کر لیا جائے ۔
وقرا۔ یوں تو سن لیتے تھے مطلب یہ ہے کہ حق نہ سنتے تھے۔
أَسَاطِیرُ ۔ سٹوریاں ہیں۔ مگر میں تمہیں بچے یقین کے ساتھ بتاتا ہوں کہ قرآن میں کوئی
کہانیاں۔ Stories (مرتب)

حقائق الفرقان
۳۵۶
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
قصہ نہیں بے شک آدم - نوح - یعقوب ۔ ابراہیم - موسی - صالح " ۔ ہوڈ ۔ شعیب کا بیان ہے ۔ مگر
صرف حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حال سے مطابق کرنے کے لئے ۔ گویا ان واقعات
کے ذریعے پیشگوئی کی گئی ہے کہ تمہارے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا ۔ پس وہ قصے نہیں بلکہ تمثیلی رنگ
میں پیشگوئیاں ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۴)
۲۸- وَ لَوْ تَرَى إِذْ وُقِفُوا عَلَى النَّارِ فَقَالُوا يُلَيْتَنَا نُرَةٌ وَلَا تُكَذِّبَ بِأَيْتِ
رَبَّنَا وَتَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ۔
ترجمہ ۔ اور کیا اچھا ہو کہ تو دیکھے جب وہ کھڑے کئے جائیں گے آگ پر اور کہیں گے کاش ہم واپس
پھیر دئے جائیں اور ہم اپنے رب کی نشانیوں کو نہ جھٹلاویں اور ایمان داروں میں ہو جاویں۔
تفسیر - وقِفُوا عَلَی النَّارِ ۔ جنگ کے سامنے یا دوزخ کے۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲)
٣٠ وَقَالُوا إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا جینا تو بس اسی دنیا میں ہے اور ہم مرے پیچھے کچھ اٹھنے
والے نہیں ۔
تفسیر - اِنْ هِيَ إِلا حَيَاتُنَا ۔ منہ سے نہ کہیں۔ مگر اکثر لوگ اپنے اعمال سے بھی ظاہر کرتے ہیں
اور یہی گواہی دیتے ہیں کہ جو کچھ ہے دنیا ہی دنیا ہے۔
قال ۔ عام ہے جو چیز صرف بولنے کے لئے مخصوص نہیں بلکہ جس طرح کوئی امر ظاہر ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۴)
۳۲ - قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِلِقَاءِ اللَّهِ حَتَّى إِذَا جَاءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً
قَالُوا يُحَسْرَتَنَا عَلَى مَا فَرَّطْنَا فِيهَا وَهُمْ يَحْمِلُونَ أَوْزَارَهُمْ عَلَى ظُهُورِهِمْ أَلَا
سَاءَ مَا يَزِرُونَ -
ترجمہ ۔ ان لوگوں نے ٹوٹا پایا جنہوں نے اللہ کے دیدار کو جھٹلایا۔ یہاں تک کہ جب یکا یک ان پر

حقائق الفرقان
۳۵۷
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
گھڑی آ پہنچے گی تو چلا اٹھیں گے کہ ہائے افسوس ( وائے حسرت ) ہماری اس کو تاہی پر جو ہم نے اس
میں کی اور وہ اپنے قصوروں کے بوجھ اپنی پیٹھوں پر لادے ہوئے ہوں گے۔ سن رکھو کیا ہی برا بوجھ
ہے جولا دے پھرتے ہیں۔
تفسیر ما فرطنا ۔ جو ہم نے کوتاہی کی۔
اوزار - جمع وزر۔ اثم ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه (۹۴)
يَحْمِلُونَ أَوْزَارَهُمْ - کفارہ کی تردید ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۲)
۳۳ ، ۳۴- وَ مَا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَعِبٌ وَ لَهُوَ وَ لَلدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ
لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ - قَدْ نَعْلَمُ إِنَّهُ لَيَحْزُنُكَ الَّذِي يَقُولُونَ
فَإِنَّهُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ وَلَكِنَّ الظَّلِمِينَ بِأَيْتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ -
-
ترجمہ ۔ اور دنیا کا جینا ہی کیا ہے مگر بے حقیقت اور فرضی کھیل اور اللہ کی طرف سے غافل کرنے والا
اور آخرت کا گھر تو متقیوں کے لئے بہتر ہے تو کیا تم کچھ بھی سمجھ نہیں رکھتے ۔ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ تجھ کو
غمگین کر دیتی ہیں وہ باتیں جو وہ کہتے ہیں ( تو تو کیوں غمگین ہوتا ہے کیونکہ ) تیری تو کوئی بھی تکذیب
نہیں کرتا لیکن بے جا کام کرنے والے اللہ ہی کی نشانیوں کا انکار کرتے ہیں۔
تفسیر - لعب ۔ بے حقیقت چیز ۔
لَهُو ۔ خدا سے غافل کرنے والی ۔
پس مومن کو چاہیے کہ وہ ہر کام سوچے کہ یہ بے حقیقت خدا سے غافل کرنے والا تو نہیں ۔ اور
انجام کے لحاظ سے اچھا ہے یا نہیں۔
ليَحْزُنُكَ - جس طرح باپ بیٹے کے لئے ۔ بادشاہ رعایا کے واسطے یہ چاہتا ہے کہ وہ فرماں بردار
ہوں ۔ اسی طرح انبیاء جن کو اُٹھتے بیٹھتے خدا کی عظمت مد نظر ہوتی ہے۔ یہی چاہتے ہیں کہ تمام لوگ خدا
کے نیک بندے بن جاویں۔

حقائق الفرقان
۳۵۸
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی قوم کے افراد کو کفر و شرک، چوری، زناء ، شراب، قصہ
کہانیوں اور طرح طرح کے گناہوں میں مشغول دیکھتے ہوں گے تو بہت بہت کڑھتے ہوں گے چنانچہ
ایک جگہ فرمایا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ - (الكهف : )
يكذِبُونَكَ - تجھے تو یہ جھوٹا نہیں کہتے کیونکہ دعوی نبوت سے پہلے انہوں نے کبھی تجھے ایسا نہیں
کہا۔ اور اب دوسرے معاملات میں جھوٹا نہیں کہتے۔ صرف وحی الہی کو جھٹلاتے ہیں گویا میری
آیات کو جھٹلاتے ہیں۔ یہ زبردست شہادت ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی صداقت پر۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۴، ۹۵)
فَإِنَّهُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ - تجھے جھوٹا نہ کہا۔ بلکہ جب تم نے دعوی کیا تو انہوں نے آیات اللہ کو
جھٹلا یا تیری زندگی پر کوئی حرف نہ لا سکے۔ یہ نویں دلیل ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲)
۳۵- وَ لَقَدْ كَذِبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوا عَلَى مَا كُذِبُوا وَ أُوذُوا حَتَّى
اتْهُمْ نَصْرُنَا ۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللهِ وَ لَقَدْ جَاءَكَ مِنْ نَبَاى الْمُرْسَلِينَ -
ترجمہ۔ بے شک بہت سے رسول جھٹلائے گئے تجھ سے پہلے تو وہ جھٹلائے جانے پر صبر کرتے رہے
اور وہ تکلیف دئے گئے یہاں تک کہ ہماری مددان کو آ پہنچی اور اللہ کی پیش گوئیوں اور باتوں کی تبدیلی
نہیں ہو سکتی اور تجھ کو پہنچ چکے بعض مرسلوں کے احوال ۔
تفسیر۔ جب اس کتاب تکذیب کو دیکھا تو وہ کل مکذب یاد آ گئے جو آدم سے لیکر ہمارے
ہادی (فداہ ابی وامی صلی اللہ علیہ وسلم ) تک آپ کے اور آپ کے سچے اور نیک فرماں بردار اور
جان نثاروں کے مقابل گزرے مگر وہی الہی سنت اور خدائی قاعدہ کہ انجام کا راہل ایمان اور راست باز
ہی فتح یاب ہوتے ہیں میرے واسطے جان افزا۔ راحت بخش ہوا ۔ ہمارے ہادی علیہ الصلوۃ والسلام کو
باری تعالیٰ فرماتا ہے۔
اے اے رسول! کیا تو اپنی جان کھپاوے گا ۔ ۲ تکذیب براہین احمدیہ۔ مرتب

آج 10 میں سے 10 باقی