سُوْرَۃُ الْاٴنْعَام
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 2
حقائق الفرقان
۳۵۹
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
وَ لَقَدْ كَذِبَتْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوا عَلَى مَا كَذِبُوا وَ أُوذُوا حَتَّى أَتْهُمْ نَصْرُنَا ۚ وَلَا
مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللَّهِ ۚ وَلَقَدْ جَاءَكَ مِنْ تَبَاى الْمُرْسَلِينَ -
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲)
لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللهِ - یعنی اِنَّا لَتَنْصُرُ رُسُلَنَا کوئی نہیں بدل سکتا۔ یہ دسویں دلیل ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲)
٣٦ وَ إِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ إِعْرَاضُهُمْ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَبْتَغِي نَفَقًا فِي
الْأَرْضِ أَوْ سُلَّمًا فِي السَّمَاءِ فَتَأْتِيَهُمْ بِآيَةٍ ۖ وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى
الْهُدَى فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْجِهِلِينَ۔
ترجمہ۔ اور اگر تجھ پر بھاری گزرتا ہے اُن کا منہ پھیر نا تو تجھ سے ہو سکے تو تلاش کر لے زمین میں کوئی
سرنگ یا آسمان میں کوئی سیڑھی پھر لا اُن کے سامنے کوئی نشان تو اگر وہ چاہتا تو ضرور سب ہی کو ہدایت
دے دیتا تو (اے مخاطب ) تو نادانوں میں سے نہ ہوجا۔
تفسیر وَ لَوْ شَاءَ اللهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدى - مكه وعر مکہ و عرب والے سب مسلمان ہو ۔ گئے ۔ یہ
گیارہویں دلیل ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۲)
b
۳۹ - وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَبِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ -
مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ مِنْ شَيْءٍ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ يُحْشَرُونَ -
ترجمہ ۔ اور جو جان دار زمین میں ہے اور جو پرندہ اپنے بازوؤں پر اڑتا ہے وہ تمہارے ہی
جیسی سب جماعتیں ہیں ہم نے کوئی چیز نہ چھوڑی کتاب میں پھر وہ سب اپنے رب کے سامنے اکٹھے
ہوں گے۔
تفسیر - أمم أمْثَالُكُمْ ۔ جس طرح تم میرے نبی کے تباہ کرنے کے درپے ہو۔ اسی طرح
لے بے شک جھٹلائے گئے رسل تجھ سے پہلے ۔ پھر صبر کیا انہوں نے تکذیب پر اور دُکھ دیئے گئے یہاں تک کہ آئی ان
کے پاس مدد ہماری اور انہی باتیں کوئی نہیں بدل سکتا اور بے ریب آچکی تجھے خبر پہلے رسولوں کی ۔
حقائق الفرقان
۳۶۰
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
زہریلے جانور اور پرندے تمہارے دشمن ہیں عنقریب تمہاری لاشیں کھا جائیں گے۔ یہ بارہویں
دلیل ہے۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲)
۴۲- بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُونَ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ وَ تَنْسَوْنَ مَا
تُشْرِكُونَ -
ترجمہ ۔ ہاں بلکہ اسی کو پکارو گے تو وہ دور کر دے گا جس کے لئے تم اس کو پکارو گے اس نے چاہا تو اور
چھوڑ دو گے جس کو تم شریک کرتے تھے۔
تفسیر بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ ۔ صرف خدا کو پکارنے سے چھوٹو گے۔ یہ تیرہویں دلیل ہے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲)
۴۳۔ وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَأَخَذْنَهُم بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ
لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ -
ترجمہ۔ اور بے شک ہم نے رسول بھیجے تجھ سے پہلی امتوں کی طرف پھر ہم نے ان کو دکھ و تکلیف میں
پکڑا تا کہ وہ عاجزی کریں اور گڑگڑائیں ۔
تفسیر اللہ تعالی کی مختلف صفات اپنے اپنے وقتوں میں اپنا کام کر رہی ہیں۔ مثلاً ایک وقت دن کا
ہے، ایک رات کا ، ایک نور کا ایک ظلمات کا ، الرافع، الخافض الضار النَّافِعُ اللہ تعالیٰ ہی کے اسماء
حسنی میں سے ہیں ۔ سَنَفْرُغُ لَكُمْ (الرحمن : ۳۲) میں بعض لوگوں کو وہم گزرا ہے کہ کیا خدا کسی
کام میں ایسا مصروف ہے کہ دوسری طرف توجہ نہیں اور پھر توجہ ہوگی ۔ یہ بات نہیں بلکہ ہر کام کے لئے
ایک وقت ہے۔ ایک ہزار برس آتا ہے کہ نافرمانوں کی سزاؤں کا وقت ہوتا ہے اور اس میں ہر مجرم کو
سخت پکڑ ہوتی ہے دوسرے ہزار میں ایسا نہیں ہوتا۔
میں نے ایک شخص کو ز ناوغیرہ سے منع کیا۔ اس نے مجھے نہایت حقارت سے جواب دیا کہ ملا ! ہم
تو اتنی مدت سے ایسا ہی کر رہے ہیں۔ کوئی تکلیف نہیں پائی۔ اس وقت میں سمجھ گیا کہ اب وہ وقت
آ گیا ہے کہ اپنے کئے کا پھل پائے۔ چنانچہ کچھ دن بعد دیکھا کہ ہائے ہائے کرتا آ رہا ہے۔ دیکھا تو
ے ہم خاص توجہ کریں گے تمہاری طرف۔
حقائق الفرقان
۳۶۱
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
خطر ناک قسم کی آتشک اس کو تھی جو تین دن میں ہلاک کر دیتی ہے ہم نے اس کے زخم کو جلا دیا۔ لیکن
اس نے اپنے معالجہ کی پرواہ نہ کی اس لئے مرض اندر ہی اندر بڑھتا گیا اور اسے چپ سی لگتی گئی ۔اب را
اس کے گھر والے اس کا علاج نہ کرتے یہ سمجھ کر کہ بدمستی کی وجہ سے چپ ہے۔ یہی بات اس کی
ہلاکت کا نشان ہوئی۔ چنانچہ وہ آخر بالکل خاموش ہو گیا۔ پھر مر گیا۔
غرض اس رکوع میں بتایا ہے کہ ہم رسول بھیجتے رہتے ہیں اور ان کے منجانب اللہ ہونے کا یہ نشان
ہوتا ہے کہ تمام اقوام کو بَأسَاءِ قسم قسم کے قحط الضَّرَّآءِ قسم قسم کی بیماریوں میں پکڑ لیتے ہیں ۔ غرض
کیا ہوتی ہے لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ تضرع اختیار کریں۔
کبر بہت بڑی چیز ہے۔ ہمایوں نے ایک دفعہ اپنی فوج کا جائزہ لیا۔ فوج کی کثرت دیکھ کر کہنے
لگا۔ اتنی کثیر التعداد فوج کو ہلاک کرتے خدا کو بھی کئی دن لگ جائیں۔ شیر شاہ پاس کھڑا تھا۔ الگ ہو گیا
کہ یہ تو بے ایمان ہے۔ آخر ہمایوں پر وہ ذلت کا زمانہ آیا کہ ہند میں سر چھپانے کی جگہ نہ ملی ۔ ایران
چلا گیا۔ کبر کے کلمے یوں کر دیتے ہیں۔ یہ اعتراض بھی کیا جاتا ہے کہ کئی ایسی جگہوں میں عذاب کیوں
آتا ہے جہاں اس وقت کے رسول کی اطلاع تک نہیں پہنچی ۔ ہم کہتے ہیں۔ وہ وقت رسالت کے
پہنچانے کا نہیں وہ تو مجرموں کی گرفتاری کا ہے۔ اور یوں بھی بائیبل کا ترجمہ ۲۸۰۰ زبانوں میں ہو چکا
اور احکام الہی کچھ نہ کچھ کسی نہ کسی رنگ میں تمام اقطار عالم و اکناف جہان میں پہنچ چکے ہیں۔ آریہ
برہمو بھی تو حید کا پر چار کرتے ہیں۔ غرض اللہ تعالیٰ اس وقت تضرع چاہتا ہے۔
یہاں قادیان میں پچھلے دنوں طاعون پھیلنے لگا ۔ میں نے خدا کی جناب میں نہایت تضرع
سے دعا کی کہ ابھی تیری چھوٹی سی جماعت ہے۔ اب تو اس جماعت میں اس درجہ کا دعا کرنے والا
بھی نہیں ۔ پس تو اپنا فضل کر۔ میں دیکھتا ہوں کہ طاعون معا چلا گیا۔ جو بیمار تھا وہ بھی اچھا ہو گیا۔ یہ
تضرع کا نتیجہ ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۵)
فَأَخَذْنَهُمْ بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ ۔ جب کوئی نبی آتا ہے تو بیماریاں اور قحط ضرور پڑتے ہیں یہ
چودہویں دلیل ہے نبی کے وقت ایسا ہوا ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲)
حقائق الفرقان
۳۶۲
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
۴۴ - فَلَوْلَا إِذْ جَاءَهُمُ بَأْسُنَا تَضَرَّعُوا وَلكِنْ قَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَزَيَّنَ لَهُمُ
الشَّيْطَنُ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ۔
ترجمہ ۔ تو وہ کیوں نہ گڑ گڑا ئیں جب ان پر تکلیف ہماری آئی لیکن ان کے دل بہت سخت ہو گئے
ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کر دکھائے ہیں۔
تفسیر - جَاءَهُمْ بَأْسُنَا ۔ یہ باس ( جنگ و جدال ) جس میں کئی کئی طرح کی مصیبتیں آتی ہیں۔
باس کے مقابلہ میں ہے۔ آجکل بھی جنگ و جدال عجیب عجیب رنگ میں ظاہر ہو رہا ہے قسطنطنیہ کی جو
حالت ہے۔ ایران کی جو حالت ہے۔ وہ تم اخباروں میں پڑھتے ہو ۔ چالباز مد بر عرب والوں کو سمجھا
رہے ہیں ۔ تم الگ ہو جاؤ۔ ترکوں کے ماتحت نہ رہو۔ مطلب یہ کہ متفرق ہو کر طاقت کم ہو جاوے پھر
قبضہ میں آسانی ہو۔
زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ ۔ ایک اصل بتایا جاتا ہے کہ دنیا کے کام یوں کرو کہ گویا مرنا ہی
نہیں ۔ یہ بھی اسی مثل سے ہے۔ سے ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ء صف ء صفحه ۹۵)
۴۶ - فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ تو جڑ کاٹی گئی بے جا کام کرنے والی قوم کی۔ اور سب حمد (اور واہ واہ ) اللہ ہی کی ہے جو
سارے جہانوں کو آہستہ آہستہ کمال کی طرف پہنچانے والا ہے۔
تفسیر ۔ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا ۔ ساری قوم ہلاک نہیں ہوتی ۔ جو مدبرین ہیں وہ ہلاک ہو
جاتے ہیں ۔
وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ یعنی مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ کی صفت جب اپنا جلوہ دکھا چکتی ہے تو پھر
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعلمين کا زمانہ شروع ہوتا ہے۔
میں نے حضرت صاحب سے عرض کیا کہ حضور اسلام نہایت نازک حالت میں ہے۔ اس طرف
آریہ زور لگا ر ہے ہیں۔ ادھر عیسائی ، ادھر کالجوں سے دہر یہ بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ فرما یا تختی جب تک
صاف نہ ہو نقش خوب نہیں پھبتا ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۵)
حقائق الفرقان
۳۶۳
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
۴۷ - قُلْ أَرَعَيْتُمْ إِنْ أَخَذَ اللَّهُ سَمْعَكُمْ وَ اَبْصَارَكُمْ وَخَتَمَ عَلَى قُلُوبِكُمْ
من الهُ غَيْرُ اللهِ يَأْتِيَكُمُ بِهِ أَنْظُرُ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْأَيْتِ ثُمَّ هُمْ يَصْدِقُونَ -
ترجمہ ۔ تم کہو دیکھو تو اگر اللہ چھین لے تمہاری شنوائی (یعنی کان ) اور بینائی ( یعنی آنکھیں ) اور
تمہارے دل پر مہر لگا دے تو وہ کون سا معبود ہے اللہ کے سوا جو تمہیں کان اور آنکھ اور دل لا دے تو
دیکھ تو ہم کس طرح ہیر پھیر کر نشانیاں لاتے ہیں پھر بھی وہ منہ پھیرے ہی چلے جاتے ہیں۔
تفسیر ۔ يَصْدِقُونَ ۔ روکتے ہیں ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲)
۴۹۔ وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ فَمَنْ آمَنَ وَ أَصْلَحَ
فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ -
ترجمہ۔ اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر وہ دوستوں کو خوشخبری سنانے والا اور دشمنوں کو ڈرانے
والا تھا تو جس نے مان لیا اور اپنی حالت درست کر لی تو اس پر نہ کسی قسم کاغم ہو گا اور نہ وہ گزشتہ ہی
عمل کے لئے پچھتائے گا۔
تفسير الا مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ ۔ رسول عذاب کے لئے نہیں آتے ۔ بلکہ وہ تو پاک لوگوں کو
تیار کرتے ہیں جن کو بشارت کامیابی دیتے ہیں اور کچھ گندے لوگ تیار ہوتے جاتے ہیں۔ ان کے
لئے منذر ہوتے ہیں۔
مَنْ آمَنَ وَأَصْلَحَ - جو ایمان لائے۔ زبان ہی سے نہیں بلکہ اصلاح بھی کرے میں سچ کہتا
ہوں کہ واقعی مومن لا خوف ولا یحزن ہوتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہم مومن ہیں اور ہم کو یہ دکھ ہے اور
وہ دکھ ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اس کلمہ پر غور کرو ۔ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ ) يفقهون (المنافقون : ٨)
ایک شخص نے مقدمہ میں مجھ سے سفارش کرانی چاہی۔ میں نے کہا كَذلِكَ نُوَلِّي بَعْضَ الظَّالِمِينَ
بَعْضًا ۔ آپ کوئی ظالم ہوتا ہے تو اس پر ظالم کو متوتی کرتا ہے۔ پس تم اپنے ظلم کو دور کرو۔ میں نے
سفارش بھی نہ کی مگر وہ حاکم بدل گیا۔
اے لیکن منافق سمجھتے ہی نہیں ۔
حقائق الفرقان
۳۶۴
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
سنو! اس نے جب استغفار کی کثرت کی تو اتفاق ایسا ہوا کہ جس روز اس کا مقدمہ پیش ہونا تھا۔
وہ حاکم کسی کو چارج دے گیا اور قائم مقام نے اس کے حق میں فیصلہ کیا۔
بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ ۔ بد عہدی کی وجہ سے عذاب الہی آتا ہے۔ ہمارا بادشاہ ایسا نہیں کہ
اسے کچھ خبر نہیں ۔ اس کی خفیہ پولیس ہر وقت عَنِ الْيَمِينِ وَ عَنِ الشَّمَالِ (المعارج:۳۸)
۔
موجود رہتی ہے اور مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلِ إِلا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ - (ق: ١٩ ) -
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۶٬۹۵)
۵۰ - وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوا۔ ا كَانُوا يَفْسُقُونَ ۔
-
ترجمہ۔ اور جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تو ان کو عذاب چھوئے گا کیونکہ وہ نافرمانی کرتے تھے۔ کو گا
تفسیر - يَمَشُّهُمُ الْعَذَابُ - مکذبین پر ضرور عذاب آئے گا۔ یہ پندرہویں دلیل ہے۔
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲)
۵۱ - قُلْ لا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزَائِنُ اللهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ لَكُمْ
إِنِّي مَلَكَ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ
أَفَلَا تَتَفَكَّرُونَ ۔
ترجمہ ۔ تو کہہ دے میں تو تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ
میں بڑا غیب کا جاننے والا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ( کہتا تو یہ ہوں ) کہ میں کسی کی
پیروی کرنے والا نہیں مگر اسی کی جو میری طرف وحی کی جاتی ہے، اور کہہ دے کیا اندھا اور آنکھ والا
دونوں برابر ہو سکتے ہیں تو کیا تم سوچتے نہیں۔
تفسیر - لا اقول لكم ۔ اس آیت نے مجھے رسول کریم کی بہت ہی محبت بڑھائی ہے۔ ایک
دفعہ میں ایک کنوئیں پر گیا تو زمیندار نے میری بڑی خاطر کی ۔ میں حیران تھا کہ کیا وجہ ہے؟ آخر اس
-
ا دائیں طرف سے اور بائیں طرف سے۔
ے یہاں تک کہ کوئی بات بھی آدمی منہ سے نہیں نکالتا مگر اس کے پاس ایک نگہبان تیار رہتا ہے ( لکھ لینے کو ) ۔
حقائق الفرقان
۳۶۵
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
نے بتایا کہ آپ کے باپ نے ہمیں ایک تعویذ دیا تھا۔ جس سے بیڑا پار ہو گیا۔
عرب جیسا مشرک ملک لوگوں کو یقین کہ یہ ( محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) مقرب
بارگاہ الہی بنتا ہے۔ پس یہ تو سب کام کرا دے گا ۔ آپ ان کی شرک آمیز قوت سے کچھ فائدہ نہیں
اٹھاتے ۔ بلکہ صاف کہتے ہیں۔ میرے پاس خزانے نہیں۔ میں غیب دان نہیں ۔ میں دیوتا کا اوتار
نہیں ۔ میں تو ایک بشر ہوں ۔ جو حکم آئے اس کی تابعداری کرتا ہوں ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۶)
لا أَقُولُ لَكُم - ایک مشرک ملک میں پیدا ہونے والا کیا صفائی سے اعلان کرتا ہے۔ اس آیت
سے مجھے نبی کریم سے بہت محبت ہوئی ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۳،۴۵۲)
إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَی ۔ میں اسی پر چلتا ہوں جو مجھ کو حکم آتا ہے۔
( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۴۱ حاشیه )
۵۳،۵۲۔ وَ اَنْذِرُ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْ يُحْشَرُوا إِلَى رَبِّهِمْ لَيْسَ لَهُمْ
مِنْ دُونِهِ وَلِيٌّ وَلَا شَفِيعٌ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ وَ لَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ
رَبَّهُم بِالْغَدُوةِ وَ الْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَيْءٍ
وَمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِمْ مِّنْ شَيْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُونَ مِنَ الظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور اس قرآن کے ذریعہ سے ڈرا اُن کو جو خوف رکھتے ہیں یہ کہ وہ اکٹھے کئے جائیں گے اپنے
رب کی طرف اور ان کے لئے اللہ کے سوائے کوئی حمایتی نہیں اور نہ شفیع ہے تا کہ وہ اللہ کوسپر بنائیں۔ اور
مت دھتکاروان لوگوں کو جو اپنے رب کو صبح و شام پکارا کرتے ہیں اسی کا منہ دیکھنا چاہتے ہیں ( بے ریا
مخلص صرف مرضی حق پر چلنے والے) جن کا حساب تجھ پر کچھ بھی نہیں اور نہ تیرا حساب ان پر کچھ ہے تو
تو دھکے دینے لگے ان کو ۔ ایسا کرے گا تو تو بے جا کام کرنے والوں میں سے ہو جائے گا۔
تفسیر - انْذِرُ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ ۔ وعظ ان کے لئے مفید ہوتا ہے۔ جنہیں یوم الحشر کا خوف ہے۔
ولی ۔ ظلمات سے نور کی طرف نکالنے والا ۔
حقائق الفرقان
۳۶۶
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
وَلَا تَطْرُدِ الَّذِینَ ۔ انبیاء ایک آدمی کو وعظ نہیں کرتے۔ کیونکہ ممکن ہے کہ ضائع چلا جاوے۔
اس لئے وہ عام مجلس میں سمجھاتے ہیں۔ تا کوئی سعادت مند روح نجات پا جائے ۔ نبی کریم نے فرمایا
رُبَّ مُبَلَّغ أَوْ عَى مِنْ سَامِع !
وجهة ۔ اس کی ذات اور توجہ ۔
-
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۶)
۵۶،۵۵ - وَ إِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِايْتِنَا فَقُلْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ
رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوءًا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْ
بَعْدِهِ وَ أَصْلَحَ فَأَنَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - وَكَذَلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَتِ وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ
ووو
الْمُجْرِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور جب تیرے پاس وہ آیا کریں جو ہماری آیتوں کو مانتے ہیں تو تو ان کو سَلَامٌ عَلَيْكُمْ
کہا کر تمہارے اللہ نے اپنے پر ٹھہرا رکھا ہے نبیوں اور کتابوں کا بھیجنا جو ( بڑی رحمت ہے ) ۔ جو تم
میں سے کوئی برا کام کر بیٹھے نادانی سے پھر اللہ کی طرف رجوع کر لے اس کے بعد اور نیک بن
جائے تو بے شک اللہ بڑا عیبوں کا ڈھانے والا سچی محنت کا بدلہ دینے والا ہے۔ اور ہم اسی طرح
تفصیل وار آیتیں بیان کرتے ہیں اور نتیجہ یہ کہ خوب کھل جاوے اور واضح ہو جاوے راستہ قطع
تعلق کرنے والوں کا ۔
تفسیر۔ تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت کو لکھ لیا ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۹)
تَابَ مِنْ بَعْدِهِ وَ أَصْلَحَ - توبہ کے ساتھ اصلاح کی قید ہے۔
الْمُجْرِمِينَ ۔ جناب النبی سے قطع کرنے والے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۶)
لے کتنے ہی ہیں جنہیں جب بات پہنچائی جائے تو وہ سننے والے سے زیادہ محفوظ رکھنے والے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۳۶۷
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
۵۸ ، ۵۹ - قُلْ إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّي وَ كَذَّبْتُمْ بِهِ مَا عِنْدِي مَا
تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ يَقُصُّ الْحَقَّ وَهُوَ خَيْرُ الْفَصِلِينَ - قُلْ
لَوْ أَنَّ عِنْدِى مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ لَقُضِيَ الْأَمْرُ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ
بِالظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ تو کہہ دے میں تو اپنے رب کی روشن دلیل پر ہوں اور تم نے اُس روشن دلیل کو جھٹلایا اور جس
چیز کی تم جلدی کرتے ہو وہ میرے پاس نہیں ۔ حکم تو اللہ ہی کے پاس ہے وہی حق بات بیان کرتا ہے اور
وہی بہت عمدہ فیصلہ کرنے والا ہے۔ تو کہہ دے اگر وہ بات میرے پاس ہوتی جس کی تم جلدی مچا رہے
ہو تو بے شک میرا اور تمہارا جھگڑا ہی فیصلہ ہو جاتا اور اللہ بخوبی جانتا ہے بے جا کام کرنے والوں کو ۔
تفسير - قُلْ إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّي وَ كَذَّبْتُمْ بِهِ مَا عِنْدِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ۔
بے شک و شبہ میں اعلیٰ درجہ کے کھلے نشان اپنی راستی اور صداقت پر اپنے رب کی طرف سے رکھتا ہوں
اور تم اس راستی کی تکذیب کر چکے۔ میری تکذیب کے بدلہ جو عذاب تم پر آنے والا ہے۔ تم چاہتے ہو
وہ عذاب تم پر جلد آ جاوے سواس عذاب کا تم پر لا لا نام نا میرے قبضہ قدرت میں میں نہیں ۔
اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں مگر یا درکھو۔ منکر رکھ پاویں گے۔ اللہ ظاہر کرتا رہے گا اس حق کو جو میں لایا
ہوں اور بے شک وریب وہ (اللہ تعالیٰ ) ہے بہت ہی بڑا ۔ جھوٹ اور سچ میں فیصلہ کرنے والا ۔
جھوٹے کو ذلیل سچے کو فتح مند کرے گا۔
۸،۷)
(ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات۔ تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۔
٦٠ - وَعِنْدَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا هُوَ وَ يَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَ
الْبَحْرِ وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍ فِي ظُلُمَتِ الْأَرْضِ وَلَا
رطب وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ ۔ اور اللہ ہی کے پاس ہیں غیب کی کنجنیں جس کا علم اللہ کے سوائے کسی کو نہیں اور وہی جانتا
ہے ( جو خشکی اور تری میں ہے اور نہیں گرتا کوئی پتہ مگر وہ جانتا ہے ) اور نہ زمین کے اندھیروں میں
کوئی دانہ ہے اور نہ ہرا اور نہ سوکھا مگر سب اللہ کی روشن کتاب اور کھلی حفاظت میں ہے۔
حقائق الفرقان
۳۶۸
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
تفسیر۔ نبی کریم جس ملک میں جس وقت رہتے تھے وہ ملک ۔ وہ وقت عظیم الشان بت پرستی کا تھا
مکہ کے اندر ۳۶۰ بت پوجے جاتے تھے۔ عیسائی جو تھے وہ حضرت مریم کے پجاری تھے۔ ایک
کتاب میں میں نے پڑھا ہے کہ مریم کے بت کو رو پہلی گوٹے کناری کے کپڑے بھی پہنائے جاتے
تھے۔ بت پرست کی عقل عجیب طور پر ماری جاتی ہے۔ ایک عظیم الشان بت پرست کا ذکر ہے کہ وہ
اکتوبر کے آخری دنوں میں تو شہ خانے میں تنہا بیٹھا بڑے اہتمام کے ساتھ درزی سے کچھ کپڑے
پشمینے کے سلا رہا تھا۔ میں ان کو دیکھ کر بہت حیران ہوا کیونکہ وہ کپڑے کسی انسانی قد کے معلوم نہیں
ہوتے تھے۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ سیتاجی کے ہیں۔ میں نے درزی سے کہا۔ اس میں روئی
بھی ڈال دینا۔ سردی کا موسم ہے۔ (مولانا کا مطلب اس کی فطرت کو بیدار کرنے کا تھا وہ بول اٹھے گا
کہ روئی کی کیا ضرورت ہے۔ بت کو سر دی تھوڑی ہی لگتی ہے؟ پھر اعتراض ہوسکتا کہ پشمینے کی پھر لباس
کی کیا ضرورت ہے ) اس پر وہ خاموش رہ گیا۔ سوا اس کے کچھ نہ کہا۔ آپ مذہبی معاملہ میں بھی ملتے
نہیں ۔ بت پرستوں کی عجیب عجیب حکایتیں ہیں ۔ کہیں گرمی سے بے ہوش ہو کر پتھر پر گر پڑے۔
خون نکلنے سے ہوش آیا۔ تو اسی پتھر کو پوجنا شروع کر دیا کہ یہی ہوش میں لایا۔ میرے تین لڑکے
مر چکے تھے۔ ایک ہندو دوست نے مجھے کہا کہ میرے باپ کے اولاد نہیں ہوتی تھی ۔ دو پستے میری
ماں کو کھلائے گئے۔ تب میں اور میرا بھائی ہوئے۔ یہ تجربہ شدہ بات ہے۔ پس آپ بھی آزمائیے۔
جیسے دواؤں کو آزماتے ہیں۔ اگر آپ کو شریعت مانع ہو تو آپ کی طرف سے میں تر کٹا دیوی کی منت
کروں گا۔ میں نے کہا آپ تکلیف نہ کریں۔ دیوی نے آپ کے باپ کو آپ جیسا دائم المریض۔
آپ کے بھائی جیسا پاگل دیا۔ مجھے ایسی اولاد نہیں چاہیے۔
غرض بت پرستی میں عقل بالکل ماری جاتی ہے۔ بت پرست یہ نہیں سمجھتا کہ دنیا کی سب چیزیں
میری خادم بنائی گئی ہیں اور پھر اپنے خادموں کو مخدوم بلکہ معبود بنا تا ہوں ۔
مَفَاتِحُ - جمع ہے مفتح کی ۔ جس کے معنے خزانے کے ہیں۔ قارون کے بیان میں بھی مفاتیحه
آیا ہوا ہے جس سے مراد خزانے ہیں ۔ مفاتیح نہیں کہ چابیاں اس کے معنے ہوں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۶)
حقائق الفرقان
۳۶۹
سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ
في كتب مبين - اللہ کی حفاظت میں ہے۔ ( تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۳)
۶۲ - وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَ يُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةٌ حَتَّى إِذَا جَاءَ
أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُونَ -
ترجمہ ۔ وہ غالب ہے اپنے بندوں پر اور تم پر بھیجتا ہے نگہبان یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کو
موت آ جاوے تو اس کی روح قبض کر لیتے ہیں ہمارے فرشتے اور وہ کچھ کو تا ہی نہیں کرتے ۔
تفسیر۔ ہمارے ملک میں بعض الفاظ کے معنے غلط کرتے ہیں۔ مثلاً قاہر ہے۔ اس کو قہر وغضب
کے معنوں میں لینا سخت غلطی ہے۔ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے۔ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ یعنی قاہر کے معنے
یہ ہیں کہ بندے دوسری مخلوق پر غالب ہیں تو خدا بندوں پر ۔
۔
حَفَظَة - انسان جب سے پیدا ہوا ہے۔ اپنی نگہبانی کے سامان مہیا کر رہا ہے۔ موت سے
بچنے کے لئے کئی دوائیں تلاش کیں ۔ جب کچھ چارہ نہ دیکھا تو بی بی کو اپنا جوڑا بنا یا تا میں نہ
رہوں تو اولا د ہی رہے لیکن خدا فرماتا ہے میرے ہی بچانے سے بچتے ہیں ۔ اس کا ثبوت یہ
ہے إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا جب موت آتی ہے۔ ہمارے فرستادے روح قبض کر
لیتے ہیں ۔ مگر روح کو فنا نہیں اس لئے فرما یا ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللهِ - (الانعام: ۶۳) پھر اللہ کی طرف لوٹائے
جائیں گے ۔ وہاں آخرت میں بھی نجات خدا کے ہاتھ میں ہے۔ اس کے ثبوت میں دنیا کی مشکلات
کی نجات کے لئے فطرت کی گواہی پیش کی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۶)
۶۴ - قُلْ مَنْ يُنَجِيكُم مِّنْ ظُلُمَتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ تَدْعُونَهُ تَضَرُّعًا وَ
خُفْيَةً لَئِنْ أَنْجِنَا مِنْ هَذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ -
ترجمہ۔ تو کہہ دے کہ تم کو کون بچالا تا ہے گھٹا ٹوپ اندھیریوں سے خشکی وتری کی طرف ۔ تم اس
سے دعائیں مانگتے ہو گڑ گڑا کر آہستہ آہستہ چپکے اور پکار پکار کر ( اور کہتے ہو ) اگر اللہ نے اس سے
بچا لیا تو ہم ضرور ضرور شکر گزار بن جائیں گے۔
حقائق الفرقان
٣٧٠
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
تفسیر تَدْعُونَهُ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً - معلوم ہوتا ہے اس زمانہ سے مشرک نہیں تھے۔ کیونکہ
مسلمانوں کا شرک اس حد تک میں نے دیکھا کہ دریا میں کشتی خطرے میں پڑے تو ہماری طرف
سے
ا
بہاء الحق کا نام لیتے ہیں عدن کے قریب یا اور روس کہتے ہیں ۔ افسوس ! مسلمانوں میں کوئی عبادت خدا
مخصوص نہیں رہی طواف ، سجدہ ، ہاتھ باندھ کر دعا ، قربانیاں ، روزے، مال کا عشر حتی کہ صلوۃ
(غوثیہ ) سب غیر اللہ کے لئے بھی کرتے ہیں۔ ایک بڑا پیر تھا۔ میں نے دیکھا کہ وہ جنوب کی طرف
جھک کر نماز پڑھتا ہے۔ پوچھا تو کہا۔ ہمارے حضرت اسی طرف ہیں ۔ ہمارا قبلہ تو وہی ہیں۔ اب ان کا
قبلہ کوئی اور ہو تو خیر ۔ اس وقت مجھے یہ آیت یاد آئی ۔ مَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِي كُنْتَ عَلَيْهَا إِلَّا
لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ (البقرة: ۱۴۴)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۶)
٦٦ - قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِّنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ
تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ أَنْظُرُ كَيْفَ
نُصَرِّفُ الْآيَتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ -
ترجمہ۔ کہہ دے وہی قادر ہے اس بات پر کہ بھیج دے تم پر ایک عذاب تمہارے اوپر سے یا نیچے
کی طرف سے تمہارے پاؤں کے یا تم کو کر دے جماعت جماعت اور چکھائے ایک کو ایک کی
تکلیف ۔ دیکھ کس طرح ہم پھیر پھیر کر نشانیاں بیان کرتے ہیں تا کہ وہ سمجھ دار بن جائیں۔
تفسیر - عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ - فوق کے تین معنے ہیں ۔ کوئی ظالم بادشاہ مسلّط کر دے۔ بیرونی
-
دشمن حملہ آور ہو۔ ہوائیں ایسی آویں جن سے لوگ پہاڑوں کے نیچے دب کر مر جائیں۔
أَوْ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمُ ۔ اس کے بھی تین ہی معنے ہیں۔ زلزلوں سے زمین پھٹ جائے۔
خسف ہو جائے ۔ اپنے نوکروں کے ہاتھ سے ہلاک ہو جاویں۔ جن کو ذلیل سمجھا ہوا ہے وہی تسلط
پا جاویں۔
لے (اور اے پیغمبر) جس قبلہ کی طرف تم تھے اس کو اس لئے ہم نے بدل دیا کہ ہم دیکھیں کہ کون رسول کی پیروی کرتا ہے۔