سُوْرَۃُ الْاٴنْعَام

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 6

حقائق الفرقان
۴۰۷
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
يَسْتَخْلِفُ ۔ ایک قوم چلی جاتی ہے دوسری قوم اس کی جانشین ہوتی ہے۔ ان کا بڑا خلیفہ کہلاتا
ہے۔ آدم کی خلافت کے مسئلے پر اس آیت سے روشنی پڑتی ہے۔ جس پر اللہ اپنے اوامر و نواہی
بھیجتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۰۲)
١٣٦ - قُلْ يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَنْ
تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ -
ترجمہ۔ تم کہہ دواے قوم! تم اپنی قدرت اور طاقت اور کوشش کے موافق اپنی جگہ کام کرو میں بھی کرتا
ہوں ، تو آگے چل کر تم کو معلوم ہو جائے گا کہ کس کے لئے ہے انجام کا گھر، بے شک تمہارا رب نہال
اور بامراد نہیں کرتا ظالموں کو ۔
تفسیر عَلَى مَكَانَتِكُمْ ۔ اپنی پوری طاقت ۔ پورے زور سے کام کرو پھر دیکھو۔ انجام بخیر کس کا
ہوتا ہے ایک طرف ایک بیکس کسمپرس انسان ہے۔ دوسری طرف تمام امراء ورؤساء پھر دیکھو کسی تحدی
سے کہا جاتا ہے۔ تم پورا زور لگا لو۔ یہ نبی کی نبوت کی صداقت کا ثبوت ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۲، ۱۰۳)
جو مامور اور مرسل آتے ہیں وہ خدا ہی کے انتخاب سے آتے ہیں۔ مخالفت صرف اس لئے ہوتی
ہے کہ خدا تعالیٰ کی قدرت نمائی ہو اور وہ بتلاوے کہ یہ ہمارا انتخاب اور ہمارے ہاتھ کا پودا ہے اسی لئے
ان لوگوں کے بیرونی اور اندرونی دشمن پیدا ہو جاتے ہیں جن کو یہ لوگ بڑے زور سے چیلنج دیتے ہیں ۔
اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَنْ تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ کہ تم اپنی جگہ کوئی
دقیقہ میری تباہی اور ناکامی کا ہر گز نہ چھوڑو اور کام کئے جاؤ اور میں بھی اپنا کام کر رہا ہوں انجام کا رخود
پتا لگ جاوے گا کہ مظفر و منصور کون ہے۔ (الحکم جلد اوّل نمبر ۰۹ ۹ مورخه ۱۰ ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه (۱۲)
۱۳۷ - وَجَعَلُوا لِلَّهِ مِمَّا ذَرَا مِنَ الْحَرْثِ وَالْأَنْعَامِ نَصِيبًا فَقَالُوا هُذَا لِلَّهِ
بِزَعْمِهِمْ وَ هُذَا لِشُرَكَابِنَا ۚ فَمَا كَانَ لِشُرَكَابِهِمْ فَلَا يَصِلُ إِلَى اللَّهِ ۚ وَمَا
كَانَ لِلَّهِ فَهُوَ يَصِلُ إِلَى شُرَكَابِهِمْ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور یہ ٹھہراتے ہیں اللہ کا اس کی پیدا کی ہوئی کھیتی اور نادان چارپایوں میں سے ایک حصہ

حقائق الفرقان
لد ٧٠
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
پھر کہتے ہیں یہ تو اللہ کا ہے ان کے خیال کے موافق اور یہ ( دوسرا حصہ ) ہمارے شریکوں کا ہے تو جو
ان کے شریکوں کا ہوتا ہے تو وہ اللہ کو نہیں مل سکتا اور جو اللہ کا ہے تو ان کے شریکوں کو مل سکتا ہے۔ کیا برا
حکم اور فیصلہ کرتے ہیں ۔
تفسیر - وَجَعَلُوا الله - جولوگ شریعت کی پرواہ نہیں کرتے ۔ انہیں بھی کسی نہ کسی اصل یا رسم پر چلنا ہی
پڑتا ہے۔ پس انسان کیوں شریعت کا پابند نہ ہو۔ جس کی پابندی مثمر ثمرات کثیرہ و برکات متعددہ ہے ۔
ایک شخص کو جو قرآنی احکام کی تعمیل کو بہت بھاری سمجھتا تھا۔ میں نے قائل کیا کہ تم جس سر رشتہ
کے ملازم ہو۔ اس کے پھر میونسپلٹی کے قوانین کے پھر گورنمنٹ کے قوانین کے ماتحت ہو ۔ کیا ان سب
کا حجم قرآن سے زیادہ نہیں۔ اس پر اس نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ۔ ورنہ میں نے اسے کہنا تھا۔ تم نیچر
کے ذرے ذرے کے قوانین کے ماتحت ہو۔ قرآن کریم نے کیا لطیف فرمایا ہے۔
أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطن ( الرحمن : ۳۴)
غرض جو لوگ شریعت کو چھوڑتے ہیں۔ وہ اس سے دو چند ۔ سہ چند رسوم کی مشکلات میں پھنستے
ہیں اور دکھ اٹھاتے ہیں ۔
وَجَعَلُوا لِلَّهِ ۔ دیکھئے زکوۃ نہ دی تو کس گمراہی میں پڑے۔
لشركاہنا ۔ ہمارے قراردادہ ۔ یا خدا فرماتا ہے ہمارے شرکاء۔
يَصِلُ إِلَى شُرَكَا بِهِمْ ۔ خدا کا حصہ بھی انہی مہنتوں کو دے دیا جاتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۳)
۱۳۸ - وَ كَذلِكَ زَيَّنَ لِكَثِيرٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَتْلَ أَوْلَادِهِمْ شُرَكَاؤُهُمْ
لِيرُدُوهُمْ وَلِيَلْبِسُوا عَلَيْهِمْ دِينَهُمْ وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا فَعَلُوهُ فَذَرْهُمْ وَمَا
ودر
يفترون -
ترجمہ ۔ اور اسی طرح پسند کرا دیا ہے بہت مشرکوں کو اپنے بچوں کا مار ڈالنا ان کے شریکوں نے
ے کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جا سکو تو نکل بھاگو ۔ نکل ہی نہ سکو گے مگر پروانگی کے ساتھ ۔

حقائق الفرقان
۴۰۹
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
تا کہ ان کو ہلاک کریں اور گڑ بڑ کر دیں ان پر ان کا دین ۔ اور اگر اللہ نے چاہا ہوتا تو وہ یہ نہ کرتے
تو چھوڑ دے ان کو اور ان کے افتراؤں کو۔
تفسیر - قَتْلَ أَوْلَادِهِمْ ۔ ہندؤوں میں ایسے کئی معاملات ہوتے ہیں۔ ایک مہنت آیا ہے۔
اور اس نے کہا ہے کہ ہم ماس کھاتے ہیں اور ماس بھی تمہارے بیٹے کا۔ شرط یہ ہے کہ قیمہ بناتے ہوئے
خوشی کے گیت گاؤ۔ اس پر معتقدین نے ایسا کیا ہے۔ پھر تم نے سنا ہوگا کہ یہ فلاں بزرگ کا توشہ ہے۔
اس میں فلاں فلاں آدمی شریک نہیں ہو سکتے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۳)
وَ لَوْ شَاءَ اللهُ مَا فَعَلُوهُ ۔ اور اگر تیرا رب چاہتا تو یہ کام نہ کرتے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۱ حاشیه )
۱۳۹ - وَ قَالُوا هَذِهِ أَنْعَامُ وَحَرْثٌ حِجْرٌ لَا يَطْعَمُهَا إِلَّا مَنْ تَشَاءُ
بِزَعْمِهِمْ وَ أَنْعَامُ حُرِّمَتْ ظُهُورُهَا وَ اَنْعَامُ لَا يَذْكُرُونَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا
افْتِرَاء عَلَيْهِ سَيَجْزِيهِمْ بِمَا كَانُوا يَفْتَرُونَ
ترجمہ ۔ اور کہتے ہیں یہ چوپائے اور کھیتی اچھوتی ہے اس کو کوئی نہ کھائے مگر جسے ہم چاہیں اپنے خیال
کے موافق اور کچھ جانور ہیں جن کی پیٹھیں حرام کر دی گئیں ہیں اور بعض چوپائے ہیں جن پر اللہ کا نام
نہیں لیتے اللہ پر بہتان باندھ کر قریب ہی ان کو سزا دے گا اس بہتان کی جو وہ باندھتے ہیں ۔
تفسیر - يَذْكُرُونَ اسْمَ اللهِ عَلَيْهَا۔ بلکہ جسے دیوی کہتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۳)
۱۴۲ - وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ جَنَّتِ مَعْرُوشْتٍ وَغَيْرَ مَعْرُوشَتِ وَ النَّخْلَ وَالزَّرْعَ
مُخْتَلِفًا أكُلُهُ وَالزَّيْتُونَ وَالرُّمَّانَ مُتَشَابِهَا وَ غَيْرَ مُتَشَابِهِ كُلُوا مِنْ ثَمَرِةَ إِذَا
اثْمَرَ وَأَتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے پیدا کئے ٹٹیوں پر چڑھائے ہوئے منڈ وے دار باغ اور
بے منڈوے کے اور کھجور کے باغ اور کھیتی مختلف پھلوں کی اور زیتون یعنی چکنائیاں اور انار ایک

حقائق الفرقان
لدا۔
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
دوسرے سے ملتے ہوئے اور الگ الگ۔ اس کے پھل کھاؤ جب پھل دار ہوں اور اس کا حق دو جس
دن کٹے اور بے جانہ خرچو۔ بے شک اللہ تعالیٰ بیجا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔
تفسیر - مَعْرُوشت چھتری والے جیسے انگور کی بیل گلو کی بیل۔
غَيْرَ مَعْرُوشت ۔ جن کی بیل نہیں ہوتی ۔ مثلاً گلاب چنبیلی ۔ انب سے سنگترہ۔ کھجور۔
مُخْتَلِفًا الله - چاول کا مزہ اور ہوتا ہے باجرے اور مکی کا اور ۔
والزيتون - مثلاً بادام ۔ اخروٹ اور چکنائی والے درخت ۔
لا تُسْرِفُوا - خطا کاری مت کرو ۔ یعنی کمانا اور کھانا مگر بھوکوں کا خیال نہ کرنا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۳)
۱۴۳ ، ۱۴۴ - وَ مِنَ الْأَنْعَامِ حَمُولَةً وَفَرْشَا كُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ وَلَا
تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ ثَنِيَةَ أَزْوَاجٍ مِنَ
الضَّأْنِ اثْنَيْنِ وَ مِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِ قُلْ الذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ الْأُنْثَيَيْنِ أَمَّا
اشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ أَرْحَامُ الْأُنْثَيَيْنِ نَبِّئُونِي بِعِلْمٍ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ -
ترجمہ ۔ اور چارپایوں میں سے سواری کے قابل اور چھوٹے چھوٹے ، کھاؤ اللہ کی دی ہوئی روزی
میں سے اور نہ پیروی کرو شیطان کے قدموں کی ۔ بے شک وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔ اللہ نے پیدا
کئے آٹھ نرومادہ بھیڑ میں سے دو۔ بکری میں سے دو ۔ پوچھ کہ دونوں نرحرام ہو گئے ہیں یا دونوں مادہ یا
وہ بچے جو دونوں مادیوں کے پیٹ میں ہیں۔ مجھے بتاؤ تو علم سے جب تم سچے ہو۔
تفسير - حمولة - لا دو جانور ا۔ جو سواری کے قابل ہیں ۲۔ بار برداری کے لائق ۳۔ ہل
جو تنے یا کنواں چلانے کے لئے۔
فرشا ۔ وہ جانور جو چلے اور زمین کو لگے ۔ مثلاً بھیڑ بکری ۔ خرگوش ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۳)
لے آم مرتب ۲ مکئی ۔ مرتب

حقائق الفرقان
الضَّانِ ۔ دُنبے۔
۴۱۱
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۵۳)
ثَنِيَةَ أَزْوَاجٍ مِنَ الضَّأْنِ اثْنَيْنِ وَ مِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِ - پیدا کئے آٹھ نر اور مادہ بھیڑ میں سے
دو اور بکریوں میں سے دو۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول - صفحہ ۱۳۱)
۱۴۶ - قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَى مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ
يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أَهِلَّ
لِغَيْرِ اللهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ -
ترجمہ ۔۔ تو کہہ دے میں تو نہیں پاتا اس وحی میں جو میری طرف آئی ہے کوئی چیز حرام کھانے والے
پر جو اسے کھاوے مگر یہی کہ وہ چیز خود مردہ ہو یا بہتا ہوا خون یا سور کا گوشت یہ بے شک نا پاک
چیزیں ہیں یا جو فسق ہو جس پر لیا جاوے اللہ کے سوائے کسی دوسرے کا نام ۔ پھر جو کوئی بے بس ہو
باغی نہ ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا ہو تو بے شک تیرا رب بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ
دینے والا ہے۔
تفسیر عَلی طَاعِهِ تَطْعَمُة - شرفاء میں جو کھائی جاتی ہیں۔ ان میں کوئی حرام نہیں ۔سوائے
دَمًا مَّسْفُوحًا ۔ خون بار یک عضو کو ہلاک کرتا ہے اور اس میں زہر ہوتی ہے۔
لَحْمَ خِنزیر ۔ کیونکہ اس سے شہوت ، غضب، الہیات سے دوری ہوتی ہے۔ خنزیر خور قوموں کو
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۳)
دیکھ لو۔
قرآن مجید میں جس خون کو حرام فرمایا ہے اس کی تفصیل بھی کر دی ہے۔ جیسے فرمایا ہے۔
قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَى مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ تَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا
مسْفُوحًا ۔ تو کہ میں اپنی وحی میں کسی کھانے والے پر کوئی شے حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ
مردار ہو یا گرا ہوا خون ہو۔
آئیز وید کو پڑھو۔ اس میں بھی تو لکھا ہے کہ خون میں اقسام اقسام کی زہریں ہوتی ہیں جو پیشاب
کے ذریعہ خارج ہوتی ہیں منجملہ ان کے کار بانک ایسڈ اور ٹومین تو عام مشہور ہیں جن سے فالج یا

حقائق الفرقان
لد اله
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
استرخاء اور تشنج پیدا ہوتے ہیں ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹۲)
عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمة - جو شرفا میں کھائی جاتی ہے۔
غیر باغ ۔ دلی خواہش نہ ہو۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۳)
۱۴۷ - وَ عَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ ۚ وَمِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنَا
عَلَيْهِمْ شُحُومَهُمَا إِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُورُهُمَا أَوِ الْحَوَايَا أَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ ذَلِكَ
جَزَيْنَهُم بِبَغْيِيهِمْ وَإِنَّا لَصَدِقُونَ ۔
ترجمہ۔ اور یہودیوں پر ہم نے حرام کر دئے تھے سب ناخن والے جانور اور گائے اور بکری میں سے
ان دونوں کی چربی ان پر حرام کر دی تھی ہم نے مگر جو لگی ہوئی ہو ان کی پیٹھ پر یا انتڑیوں پر یا جو ہڈیوں
سے ملی ہوئی ہو یہ ہم نے ان کو سزادی تھی ان کی شرارت کے سبب سے اور ہم ہی بڑے سچے ہیں۔
تفسیر ۔
داود
جَزَيْتُهُم بِبَغْيِهِمْ - جس طرح بیمار انسان کو بعض پر ہیزیں بتائی جاتی ہیں اور وہ وقتی
بات ہوتی ہے۔ اسی طرح سے یہودی قوم پر ایک وقت وہ تمام چیزیں حرام کر دی تھیں جن کے ناخن
تھے اور منجملہ ان کے اونٹ بھی تھا اور انکی چر بیاں سوائے پیٹھ کی چربی کے یا جو انتڑیوں سے ملی ہوئی
ہو یا ہڈی سے لگی ہوئی ۔ یہ سب منا ہی صرف وقتی تھی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۳)
۱۴۹ - سَيَقُولُ الَّذِينَ أَشْرَكُوا لَوْ شَاءَ اللهُ مَا أَشْرَكْنَا وَلَا آبَاؤُنَا وَلَا حَرَّمْنَا مِنْ
شَيْءٍ كَذَلِكَ كَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ حَتَّى ذَاقُوا بَأْسَنَا قُلْ هَلْ عِنْدَكُمُ
مِنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوهُ لَنَا إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا تَخْرُصُونَ ۔
ترجمہ ۔۔ قریب ہی کہیں گے مشرک کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور
نہ حرام کر لیتے کوئی چیز ، اسی طرح جھٹلاتے رہے جو ان سے پہلے گزرے یہاں تک کہ انہوں نے ہمارا
عذاب ہی چکھا تو کہہ دے تمہارے پاس کچھ علم ہے تو اسے نکالو ہمارے سامنے تم تو صرف وہم وخیال
ہی پر چلتے ہو بس انگلیں ہی دوڑاتے ہو۔
تفسیر۔ مشرک بول اٹھیں گے اگر اللہ چاہتا ہم اور ہمارے باپ دادے نہ تو شرک کرتے اور نہ کسی

حقائق الفرقان
۴۱۳
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
شے کو حرام کرتے ۔ ان سے پہلوں نے بھی ایسا ہی کہا۔ یہاں تک کہ ہماری سزا کا مزہ چکھا۔اے نبی ان
سے کہہ تمہارے پاس کوئی اس بارہ میں علم ہے تو لاؤ ہمیں نکال کر دکھاؤ ۔ تم توظن کے نیچے لگے ہو اور
انکلیں لگا رہے ہو۔ اے نبی کہہ ( جب تمہارے پاس اس اپنے دعوئی کی کہ اللہ کی مرضی سے شرک ہوتا
ہے، کوئی دلیل نہیں اور تم جھوٹے نکلے ) تو پورا غلبہ اللہ کو حاصل ہے۔ اگر اس کی مشیت ہوتی تو تمہیں
ہدایت دیتا ( نہ یہ کہ شرک کروا تا جیسا تمہارا گمان ہے )
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۹ حاشیہ )
سَيَقُولُ الَّذِينَ أَشْرَكُوا لَوْ شَاءَ اللهُ مَا أَشْرَكْنَا ۔ اس اعتراض کے مفصلہ ذیل جواب
دیتے ہیں۔
ان اشركوا کہا ۲- كَذلِكَ كَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ (الانعام:۳۹) ۳- ذَاقُوا
بأسَنَا (الانعام: ۱۴۹) ۴ - فَلَوْ شَاءَ لَهَدْيكُمْ أَجْمَعِينَ (الانعام: ۱۵۰) ۵ - هَلم
شُهَدَاءَكُمُ الَّذِينَ يَشْهَدُونَ (الانعام: (۱۵) ۶ - لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ هي (الانعام: ۱۵۱)
وَهُمْ بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ (الانعام: ۱۵۱)
قُلْ هَلْ عِنْدَكُم مِّنْ عِلْمٍ - یعنی کبھی اللہ تعالیٰ نے اپنی طاقت سے تمہیں کان سے پکڑ
کر نیکی سے روکا ہے یا بدی کی طرف چلایا ہے؟ اگر ایسی بات ہے تو ثبوت پیش کرو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۳)
لَوْ شَاءَ اللهُ مَا أَشْرَکنا ۔ جبری مذہب آج کل بڑھ گیا ہے مگر تعجب ہے ان کی حجت بازی دینی
کاموں میں ہوتی ہے۔ مگر دنیا کے کاموں میں ہوشیار۔
دلائل دیتے ہیں۔ 1۔ الَّذِينَ أَشْرَكُوا - ۲- لَوْ شَاء کہنا بھی اللہ کو ناپسند ہے۔
ے اسی طرح جھٹلاتے رہے جو اُن سے پہلے گزرے ۔ ۲۔ انہوں نے ہمارا عذاب ہی چکھا۔ ہاں وہ اگر
چاہتا تو تم سب کو ہدایت ہی کر دیتا۔ کے لاؤ تو تمہارے وہ گواہ جو اس بات کی گواہی دیں ۔ ۵ جو یقین نہیں
رکھتے مرکز آخرت میں جی اُٹھنے کا۔ 1 وہ اپنے رب کے برابر سمجھتے ہیں ( جھوٹے معبودوں کو ) ۔

حقائق الفرقان
۴۱۴
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
-
۔ اباؤنا ۔ اپنے بڑوں کو بھی لپیٹ لیا۔ ۴۔ حَرَّمْنَا ۔ ۵۔ كَذلِكَ كَذَّبَ الَّذِينَ ۔ یعنی تم نے
سب نبیوں کو جھٹلا دیا ۔ ۶ ۔ ذَا قُوا بَأْسَنَا ۔ ایسے لوگوں کو سزا ملی۔ ۷۔ هَلْ عِنْدَكُمْ مِّنْ عِلْمٍ
اپنا عملدرآمد دیکھو کیا وہ جبراً تمہیں شراب خانوں یا چوریوں کی طرف لے جاتا ہے اور نیکیوں سے
روکتا ہے علم کی بات کرو۔ الا الظن اس دعوی کی بنیاد ظنیات پر ہے۔
إِلَّا تَخْرُصُونَ ۔ اٹکل پچو باتیں کرتے ہو۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۳)
رود
۱۵۰ - قُلْ فَلِلَّهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ فَلَوْ شَاءَ لَهَدْلَكُمْ أَجْمَعِينَ ۔
ترجمہ۔ تو کہہ دے پس اللہ ہی کی حجت پوری ہے ہاں وہ اگر چاہتا تو تم سب کو ہدایت ہی کر دیتا ۔
تفسير - لهَاكُمْ أَجْمَعِينَ ۔ جب وہ ہدایت پر جبر نہیں کرتا۔ تو برائی پر کیوں جبر کرنے لگا۔
اگر ہم مجبور کرتے تو بہر حال نیک بات پر کرتے۔ کیونکہ ہم قدوس ہیں ۔ نیکی پسند کرتے ہیں۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۳)
۱۵۲- قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَ
بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُم مِّنْ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَ
إِيَّاهُمْ وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ ۚ وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ
الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ ذَلِكُمْ وَضَكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ کہہ دو آؤ تو میں سناؤں جو تم پر تمہارے رب نے واجب کیا ہے اللہ کے ساتھ کسی کو
شریک نہ کرو اپنے ماں باپ کے ساتھ سلوک کروا اپنی اولاد کو اس خیال سے ضائع مت کرو کہ ہم
غریب مفلس ہیں ۔ ہم خود تم کو اور ان کو بھی روزی دیتے ہیں اور پاس نہ جاؤ بے حیائی کے کاموں
کے وہ ظاہری ہوں یا چھپے ہوئے اور نہ مار ڈالو اس جان کو جس کو حرام کر دیا اللہ نے مگر حق پر مارنا ۔
ان باتوں کی وصیت کرتا ہے تم کو اللہ تا کہ تم سمجھ دار بن جاؤ ، پابند ہو۔

حقائق الفرقان
۴۱۵
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
تفسیر دنیا میں دو قسم کے لوگ ہیں اول جو دوسرے لوگوں کے تجارب سے فائدہ اٹھاتے ہیں
اور ان کی باتوں کو مانتے ہیں ۔ دوم وہ جو اپنے تجربے اور اپنی باتوں پر عمل کرتے ہیں ۔ عقل مندی
کا کام یہ ہے کہ جو صداقتیں دنیا میں تسلیم ہوئی ہیں ان کو مان لیں ۔ پس انبیا علیہم السلام کی کتابوں
سے ( جو صداقتوں اور تجربوں کا مجموعہ ہیں ) ضرور فائدہ اٹھاؤ۔
الا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا - شرک چار قسم کا ہے۔ ۱۔ شرک فی الذات الذات ۲۔ شرک فی الصفات
۔ شرک فی الافعال ۴۔ شرک فی التعظیم ۔ یہ چوتھا شرک عام ہے۔
کرنا۔
وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُم - ا۔ ایسی دوا کھانا کہ حمل گر جائے ۔۲۔ دختر کشی۔ ۳۔ اولاد کی پرواہ نہ
مَا ظَهَرَ مِنْهَا - زنا۔ چوری ڈاکہ گالیاں ۔
وَمَا بَطَنَ - کینہ ۔ کپٹ بغض ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۳)
شرک عربی زبان میں کہتے ہیں سانجھ کرنے کو کسی سے کسی کے ساتھ ملانے کو ۔ تو مطلب
یہ ہوا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو جوڑی نہ بناؤ ۔ ایک مقام پر فرمایا ہے ثُمَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ
يَعْدِلُونَ (الانعام : ۲) کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے برابر اس کی ذات میں کسی دوسرے کو بھی مانتا ہو۔ یہ
شرک میں نے کسی سے نہیں سنا۔ ثر نوی ایک فرقہ ہے جو کہتے ہیں دنیا کے دو خالق ہیں۔ ایک ظلمت کا۔
ایک نور کا ۔ مگر برا بر وہ بھی نہیں کہتے ۔ کا۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه (۲)
ج
۱۵۳ - وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ
وَأَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ لَا تُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ وَإِذَا قُلْتُم
فَاعْدِلُوا وَ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبَى وَ بِعَهْدِ اللهِ أَوْفُوا ذَلِكُمْ وَضَكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ
تذكرون -
ترجمہ ۔ اور یتیم کے مال کے پاس نہ جاؤ مگر ایسے طور سے کہ بہتر ہو یہاں تک کہ وہ پہنچ جاوے اپنی
ے پھر بھی یہ حق چھپانے والے اپنے رب کے برابر دوسروں کو بتاتے ہی ہیں۔

حقائق الفرقان
۴۱۶
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
جوانی کی عمر کو اور پورے پورے کروماپ اور تول انصاف سے ہم کسی کو تکلیف نہیں دیتے مگر اس کی
طاقت کے موافق اور جب بات کہو تو سچ کہوا گر چہ وہ اپنا قرابت دار ہی ہو اور اللہ کا اقرار پورا کرو، اس
بات کی وصیت کرتا ہے تم کو اللہ تا کہ تم ( بڑے آدمی ہو جاؤ ) یاد کر لو۔
تفسیر لا تُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا - اللہ تعالیٰ انسان کو کوئی ایسا حکم نہیں دیتا جو اس کے لئے
موجب تکلیف ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۳)
کہہ دیا ہے۔
اور جب بات کہو تو حق کی کہو۔ اگر چہ وہ ہوا اپنے ناتے والا اور اللہ کا قول پورا کرو۔ یہ تم کو
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۰ حاشیه )
۱۵۴، ۱۵۵ - وَ أَنَّ هَذَا صِرَاطِى مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ ۚ وَ لَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ
فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ ذَلِكُمْ وَضَكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ - ثُمَّ أَتَيْنَا
مُوسَى الْكِتَبَ تَمَامًا عَلَى الَّذِى اَحْسَنَ وَ تَفْصِيلًا لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَ
رَحْمَةً لَعَلَّهُمْ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ۔ اور یہ کہ یہی میری سیدھی راہ ہے تو اس پر چلو اور نہ چلو دوسرے رستوں پر کہ وہ تم کو ادھر اُدھر
کر دیں گے اللہ کی راہ سے۔ اس بات کی وصیت کرتا ہے تم کو اللہ تا کہ تم دکھوں سے بچو۔ پھر دی ہم نے
کے لئے اور تفصیل اور اور بیان ہر ایک چیز کا اور ہدایت اور
موسیٰ کو کتاب پوری، نیک کام کرنے والوں کے ۔
رحمت تا کہ وہ لوگ اپنے رب کے ملنے کو مانیں ۔
تفسیر وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ - لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ا (العنکبوت: ۷۰) سے اس کا اختلاف
نہیں۔ ہدایت کی راہیں اور گمراہی کی راہیں الگ الگ ہیں۔
عَلَى الَّذِي أَحْسَنَ ۔ اس بات کے بدلہ میں دی کہ وہ محسن بنا۔
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۵۳-۴۵۴)
ا تو ہم ضرور ضرور دکھا ئیں گے ان کو اپنے رستے ۔

حقائق الفرقان
۴۱۷
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
۱۵۶ - وَهُذَا كِتَبُ اَنْزَلْتُهُ مُبْرَكَ فَاتَّبِعُوهُ وَال وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ -
ترجمہ ۔ یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے اتارا ہے بابرکت ہے تو اس کی پیروی کرو اور اللہ کوسپر بناؤ
تا کہ تم پر رحم کیا جاوے۔
تفسير - كتب - کتاب بہت سی چیزوں کی جامع کو ۔ کتی یہ لشکر کو بھی اسی واسطے کہتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کو کتاب فرمایا ہے کہ اس میں تعلیم اور دفع شبہات کے لئے ایسے لشکریں
موجود ہیں جو شبہات مٹانے کے لئے بہت ہیں۔
مبر ۔ اپنی برکتوں میں بڑھتی رہے گی ۔ بڑگھ کا لفظ جس کے معنے حوض کے ہیں اسی
سے نکلا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۳، ۱۰۴)
١٦٢ - قُلْ إِنَّنِي هَدينِى رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ دِينًا قِيِّمًا مِلَّةَ
ابْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ -
ترجمہ ۔ تو کہہ دے مجھ کو تو راہ راست دکھا دی ہے میرے رب نے سیدھی راہ ، صحیح دین ابراہیم کا
مذہب ہے جو سب سے الگ ہو کر اکیلا اللہ کا ہو رہا تھا اور وہ ہرگز مشرکوں میں سے نہ تھا۔
تفسیر قُلْ إِنَّنِي هَدِينِي رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ دِينًا قِيِّمًا مِلَّةَ ابْرِهِيمَ حَنِيفًا -
بے شک و ریب مجھے راہ بتائی میرے رب نے سیدھی راہ ۔ ٹھیک اور درست دین کی جس کا نام
ابراهیمی دین ہے (اسلام ) ۔ ایک طرف کا دین ۔ ہر طرح کے شرک سے بالکل پاک۔
ایک
عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ۔ تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۸)
۱۶۳، ۱۶۴ - قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ -
ترجمہ ۔ تو کہہ دے میری نماز اور عبادت اور میرا جینا اور مرنا سب اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام
جہانوں کو آہستہ آہستہ کمال کی طرف پہنچانے والا ہے۔ کوئی اس کے برابر کا نہیں اور مجھے یہی حکم ہوا
ہے کہ میں اسے ایک ہی مانوں اور سمجھوں اور میں سب سے پہلا اعلیٰ درجہ کا فرمانبردار فدائی ہوں ۔
-

حقائق الفرقان
۴۱۸
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
تفسیر کہہ میری نماز اور قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ کے لئے ہے۔ جو جہانوں کا پروردگار
ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اور اس بات کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا مسلم ہوں ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۸)
میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا اللہ کے ہاتھ ہے جو پروردگار ہے جہانوں کا۔ اس
کا کوئی شریک نہیں اور اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا فرماں بردار ہوں ۔
جیسے ہمارے سب کام البی رضامندی کے لیے ہونے چاہئیں اسی طرح قربانیاں بھی اسی
کے نام کی ہونی چاہئیں۔ سجدہ ہو تو اسی کا تعظیم ہو تو اسی کی ۔ ذبح ہو تو اسی کے نام کا وغیرہ وغیرہ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹۰،۱۸۹)

آج 10 میں سے 10 باقی