سُوْرَۃُ الْاٴنْعَام
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 5
حقائق الفرقان
۳۹۵
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
قرآن نے مثال دی ہے کہ ایک شخص دور سے گھر دیکھ کر اسے پانی سمجھا۔ پانی کے لئے
۔
دوڑا جب وہاں تک پہنچا تو کچھ بھی نہ پایا۔ بلکہ پیاس اور بھی بڑھی ۔ دیکھو پارہ ۱۸۔ الَّذِینَ
كَفَرُوا أَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍ بِقِيعَةٍ يَحْسَبُهُ الثَّمَانُ مَاء (النور: ۴۰) بعض لوگ غلطی سے جو چیز
مفید نہیں اسے مفید سمجھتے ہیں اور مفت کی شیخیاں بگھارتے ہیں۔ جیسے مسلمان آگے قلعہ فتح کرنے پر
ناز کرتے تھے۔ اب بعض ایسے ہیں کہ کسی عورت سے ناجائز تعلق میں کامیاب ہوں تو کہتے ہیں ۔ ہم
نے قلعہ فتح کر لیا۔
بد دیانتی یہاں تک بڑھی ہے کہ جو معمار ہیں ۔ وہ جان بوجھ کر عمارت ناقص بناتے ہیں
پوچھو تو کہتے ہیں ہمارا کام کس طرح چلے اور پھر ہمیں کون بلائے ۔ حالانکہ ایسے لوگ ہمیشہ غریب رہتے
ہیں۔ غرض انسان جس راہ پر اپنے تئیں ڈال لے۔ اسی کے موافق نتیجہ نکلتا ہے۔ دیکھو ۔ حق کو نہ ماننے
کا نتیجہ یہ نکلا کہ نُقَلِبُ اَقْدَتَهُمْ وَ اَبْصَارَهُمْ ، سمجھ بھی الٹی ہوگئی اور حق کے بینا نہ رہے پھر بڑھتے
بڑھتے سرکشی میں بہکتا رہتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۱)
۱۱۲ - وَ لَوْ أَنَّنَا نَزَلْنَا إِلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الْمَوْتَى وَحَشَرْنَا عَلَيْهِمْ كُلَّ
شَيْءٍ قُبُلًا مَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ يَجْهَلُونَ -
ترجمہ۔ اور اگر ہم ان پر فرشتے اتار دیتے اور ان سے مردے باتیں کرنے لگتے اور ان کے سامنے
ہم سب چیزیں اکٹھی کر لاتے تو وہ جب بھی ایمان نہ لاتے مگر یہ کہ اللہ ہی چاہتا تو لیکن وہ تو اکثر
نادان ہی ہیں ۔
-
تفسیر وَ لَوْ أَنَّنَا نَزَلْنَا إِلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةَ - یہاں تک کہ اگر فرشتے بھی اتریں۔ موتی کلام
کریں تو بھی نہ مانیں۔ بڑے بڑے بدکاروں کو بدی کرتے کرتے نیکی کا خیال اٹھتا ہے یا کسی وقت
ان کے دلوں میں بھی نیکی کی تحریک ہوتی ہے۔ اور پھر باوجود اس کے نزول ملائکہ نہیں مانتے ۔
كَلَّمَهُمُ الْمَوْتَى ۔ یہ بھی اکثر لوگوں کو اتفاق ہوتا ہے کہ خواب میں کچھ ہدایت ہوتی ہے۔ مردہ
ے اور جو لوگ حق کو چھپانے والے بے ایمان ہیں ان کے کام جنگلی ریت کے میدان کے جیسے ہیں، پیاسا تو اس کو
سمجھتا ہے پانی۔
حقائق الفرقان
کچھ ان کو بتاتا ہے۔ مگر پھر بھی نہیں مانتے ۔
۳۹۶
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
حَشَرْنَا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ ۔ ہر بد کار کو کسی نہ کسی سزا کے نیچے دیکھتے ہیں ۔ مگر پھر بھی عبرت نہیں
پکڑتے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۱)
نَزَلْنَا إِلَيْهِمُ الْمَلئِكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الْمَوْتَى - مامور من اللہ کے وقت القاء یا خواب میں مردوں
3۔
کے ذریعہ ہدایت کی بات سنتے ہیں یا دیگر دلائل و بنج و نشانات دیکھتے ہیں ۔ مگر پھر بھی نہیں مانتے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۳)
۱۱۳ - وَ كَذلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِي عَدُوًّا شَيْطِيْنَ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ يُوحَى
بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا وَ لَوْ شَاءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ فَذَرْهُمْ
وَمَا يَفْتَرُونَ -
ترجمہ ۔ اسی طرح ہم نے ہر ایک نبی کے دشمن بنائے ، امیر وغریب شریر ہلاک کرنے والے۔
شیطان وحی کرتے ہیں ایک کو ایک طمع دار باتیں فریب دینے کو ۔ اور اگر تیرا رب چاہتا تو وہ ایسا نہ
کرتے ۔ ان کو چھوڑ دے اور ان کے بہتان کو۔
تفسیر وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا ۔ ایسے ہی بدکار لوگ پھر بڑھتے بڑھتے انبیاء کے انکار پر کمر باندھ
لیتے ہیں ۔
شَيْطِيْنَ الْإِنْسِ وَالْجِن ۔ بعض اپنے تئیں ظاہر طور پر مقابل کرتے ہیں۔ بعض چھپے رہتے ہیں
اور خبیث روحوں کا ان سے تعلق ہو جاتا ہے۔
زُخْرُفَ الْقَوْلِ - ملمع سازی کی باتیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۱)
الْإِنْسِ وَالْجِن - اوسط درجے کے لوگ اور اعلیٰ درجے کے لوگ ۔
وَ لَوْ شَاءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ ۔ اور اگر تیرا رب چاہتا تو یہ کام نہ کرتے ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۳)
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۱ حاشیه )
حقائق الفرقان
۳۹۷
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
یہ جملہ شرطیہ جملہ ہے اور اس کا مطلب صاف ہے کہ اگر ہم چاہتے تو ایسا کر سکتے ۔ لیکن
باری تعالیٰ نے علی العموم لوگوں کو ہدایت محض اور ضلالت محض پر مجبول نہیں کیا ۔ اور نہ
حکمت ایز دی اس امر کی متقاضی ہو سکتی تھی ۔ یہی معنی اس آیت کے ہیں کہ اگر ہم چاہتے تو وہ
شرک نہ کرتے یعنی ان کو ہدایت محض پر مجبول و مخلوق کر دیتے ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۱)
۱۱۵ - ۱۱۶ - أَفَغَيْرَ اللهِ ابْتَغِى حَكَمًا وَ هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ إِلَيْكُمُ الْكِتَبَ
مُفَصَّلًا وَالَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْلَمُونَ أَنَّهُ مُنَزَّلٌ مِّنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا
تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَ عَدْلًا لَا مُبَدِّلَ
لِكَلِمَتِهِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ -
ترجمہ ۔ تم کہہ دو کیا ہم اللہ کے سوائے کسی اور کو منصف بنائیں حالانکہ اس نے اتاری تمہاری
طرف کتاب مفصل اور اہل کتاب جانتے ہیں کہ قرآن مجید حقیقت میں تیرے ہی رب کی طرف
سے یقینا اترا ہے ۔ ( تو اے مخاطب ! ) تو کہیں شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔ اور تیرے رب
کی بات پوری ہے سچائی اور انصاف میں (اے مخاطب) اس کی پیش گوئیوں کو کوئی بدلنے والا نہیں
اور وہی بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر - انْزَلَ إِلَيْكُمُ الْكِتب ۔ بدکاریوں کے علم کے لئے فرماتا ہے کہ اس کی کتاب کی طرف توجہ کرو۔
مفصلا ۔ جس میں نیکی بدی کی تفصیل جدا جدا دی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۱)
الْكِتَبَ مُفَصَّلًا - قرآن یا آیات کو مجمل کہنے والے غور کریں۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۳)
تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِهِ ۔ تیرے رب کی بات پوری سچ ہے۔
انصاف کی کوئی بدلنے والا نہیں اس کے کلام کو ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۰۰ حاشیه )
حقائق الفرقان
۳۹۸
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
ا وَ إِنْ تُطِعْ أَكْثَرَ مَنْ فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ إِنْ
يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ -
ترجمہ ۔ اور اگر تو اکثر دنیا کے لوگوں کا کہا مانے گا تو تجھے بہکا دیں گے اللہ کی راہ سے وہ تو فقط خیال
ہی پر چلتے ہیں اور اٹکل بازی ہی کرتے ہیں۔
تفسير - الا الظن ۔ اکثر لوگ اپنی انکل بازی سے نیکی بدی کی تشریح کرتے ہیں اور یہ راہ بالکل
غلط ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۱)
اگر تو زمین کے بہت عوام لوگوں کی بات مانے تو وہ خدا کی راہ سے ہٹا کر تباہ کر دیں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۰)
۱۱۹ - فَكُلُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ إِنْ كُنْتُمْ بِأَيْتِهِ مُؤْمِنِينَ ۔
ترجمہ۔ تو تم اس میں سے کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو جب تم اس کی آیات پر ایمان رکھتے ہو۔
تفسیر فَكُلُوا ۔ جس طرح ایک جانور خاموش مالک کے آگے گردن رکھ دیتا ہے۔ اسی طرح
مومن کو چاہیے کہ وہ اپنے مولی کے آگے سر رکھ دے۔ چونکہ جانور پر مولی کا نام لیا جاتا ہے۔ اس لئے
اس میں اس کے ذبح میں ایک تعلیم حاصل کرنا چاہیے۔
حرمت کے چار قاعدے ہیں ۔ ایک وہ حرام ہے جو انسان کی جان کو ہلاک کر دے مثلاً
مردار ۔ دوم وہ جو اخلاق میں شہوت و غضب کو بڑھائے مثلاً سور ۔ سوم وہ جو طبعی قوتوں کو برباد
تشر کر دے مثلاً لہو جس کی زہر سنج ۔ استرخاء پیدا کرتی ہے ۔ جو قو میں مردار ۔ خون ۔ سور۔ غیر اللہ کے
نام کا استعمال کرتی ہیں ان میں الہیات کے سمجھنے کی قوت نہیں رہتی ۔ چہارم جو غیر اللہ سے تقرب
اور حاجت روائی کے لئے ذبح کیا جاوے اور یہ شرک ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۱)
حقائق الفرقان
۳۹۹
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
۱۲۱ - وَذَرُوا ظَاهِرَ الْإِثْمِ وَبَاطِنَهُ إِنَّ الَّذِينَ يَكْسِبُونَ الْإِثْمَ سَيُجْزَوْنَ
بِمَا كَانُوا يَقْتَرِفُونَ -
ترجمہ۔ اور چھوڑ دو ظاہر کا گناہ اور باطن کا جو لوگ کماتے ہیں گناہ تو وہ قریب ہی سزا پائیں گے جو وہ
بدکاریاں کرتے تھے۔
تفسير - وَذَرُوا ظَاهِرَ الْإِثْمِ وَ بَاطِنَه - گناہ دو قسم کے ہیں۔ ایک ظاہر کرو ظاہر کسی کا مال چرا لیا دکھ دے
دیا۔ جھوٹ بول لیا۔ ایک باطن یعنی مخفی گناہ مثلاً کینه ، بغض، حسد، تکبر ، دوسرے کی تحقیر ، حرص، کفر ، بعض
لوگ خدا کے منکر ہیں بعض منکر نہیں ۔ مگر مان کر پروا نہیں کرتے۔ بعض اس خدا کے برابر کسی اور کو بھی
قرار دیتے ہیں اور مثال دیتے ہیں کہ جیسے بادشاہ کے پاس بغیر وزیر نہیں جاسکتے ویسے ہی خدا کے حضور
بجز وساطت نہیں جا سکتے ۔ یہ مثال غلط ہے کیونکہ بادشاہ بوجہ بشریت و عدم اطلاع معذور ہے۔ مگر خدا تو
سب کی سنتا ہے۔ چھت کے لئے بے شک سیڑھی کی ضرورت ہے مگر خدا توا قرب سے اقرب ہے۔
إِنَّ الَّذِينَ يَكْسِبُونَ ۔ اب عام اصول بتلاتا ہے کہ جو گناہ کرے اس کے نتائج ضرور بھگتے گا۔
اگر اللہ تعالیٰ عفو نہ کرے ۔ جن لذتوں کیلئے گناہ کا ارتکاب کرتا ہے۔ وہی اس کے لئے وبالِ جان بن
جاتی ہیں ۔ ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۱)
۱۲۲ - وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللهِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ وَإِنَّ الشَّيْطِينَ
لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِهِمْ لِيُجَادِلُوكُمْ وَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ إِنَّكُمْ لَمُشْرِكُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور اس میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو وہ البتہ بدکاری ہے اور شیطان اپنے
دوستوں کو وحی کرتے رہتے ہیں کہ تم سے لڑیں ( کج بحثی کریں) اور اگر تم نے ان کا کہا مانا پھر تو تم
مشرک ہو جاؤ گے۔
تفسیر - لِيُجَادِلُوكُم - مثلاً چوہڑے کہتے ہیں کہ خدا کی ماری حرام اور تمہاری ذبح کی ہوئی حلال
حالانکہ یہ ان کی غلطی ہے۔ ایک محبوب کے نام پر کشتہ ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مؤرخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۱)
حقائق الفرقان
لد ۔۔
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
۱۲۳۔ اَوَ مَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَهُ وَ جَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ
كَمَنْ مَثَلُهُ فِي الظُّلُمَتِ لَيْسَ بِخَارِجٌ مِنْهَا كَذَلِكَ زُيِّنَ لِلْكَفِرِينَ مَا كَانُوا
يَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ بھلا ایک مردہ تھا پھر ہم نے اس میں جان ڈالی اور اس کو روشنی دی کہ اسے لئے پھرتا ہے
لوگوں میں ۔ یہ اس کے برابر ہو سکتا ہے جس کا یہ حال ہے کہ وہ گھٹا ٹوپ اندھیریوں میں پڑا ہے اور وہ
وہاں سے نکل بھی نہیں سکتا۔ اسی طرح پسند آ گیا ہے منکروں کو جو وہ خود کرتے تھے۔
تفسیر - مَيْتًا - اَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا (النحل: ۷۹) میں اس کی
تفسیر ہے۔ جب تک انسان خدا کی فرمانبرداری کی تہ کو نہیں پہنچتا مردار ہی ہوتا ہے۔ لیکن جوں جوں
خدا کی عظمت و جبروت کو سمجھتا ہے۔ زندہ ہوتا جاتا ہے۔
وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ كَمَنْ مَثَلُهُ فِي الظُّلمت ۔ عقل و سمجھ و سچائی و کتاب الہی کا
علم ۔ لوگوں میں بھی اس کا ذکر کرتا ہے۔ ایسے بھی لوگ ہیں جو افراد قوم ۔ ملک کی بہتری تو کجا اپنی بہتری
کو بھی نہیں سمجھتے ۔ جانوروں کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں۔
لَيْسَ بِخَارِج مِنْهَا ۔ ہر روز ضرور سوچو کہ بہ نسبت کل کے تم نے خدا سے نزدیک ہونے یا مخلوق
پر شفقت کرنے میں کیا ترقی کی تا سمجھ آئے کہ ظلمات سے نور میں یعنی بے تمیزی سے تمیز میں کہاں تک
پہنچے۔ رسول کریم نے فرمایا ہے کہ مَنِ اسْتَوهُ يَوْمَاهُ فَهُوَ مَغْبُونَ ۔ پس تم ضرور اپنے نفس کا محاسبہ
کرتے رہو اور ایک پہچان نبوت کی بتلائی ہے۔ وہ یہ کہ اکابر جو ہوتے ہیں وہ انبیاء سے قطع تعلق
کرنے والے ہوتے ہیں۔ تم خدا کی بڑائی کے لئے وعظ کرو۔ امیر تمہارے بھی دشمن ہو جاویں
میرے سامنے کسی نے سوال کیا۔ کیشب ۔ دیانند ۔ سرسید ۔ مرزا صاحب چاروں اصلاح کے
مدعی ہیں ان میں کیا فرق ہے۔ میں نے کہا یہی کہ اکابر صرف مرزا صاحب کے دشمن ہیں !
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۱، ۱۰۲)
ے تم کو پیدا کیا تمہاری ماؤں کے پیٹ سے تم کچھ بھی تو نہیں جانتے تھے ۔ ۲۔ جس کے دن ایک جیسے ہوں وہ
فریب خوردہ ہے۔
حقائق الفرقان
لد ۱۰
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
۱۲۴ - وَ كَذَلِكَ جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ أَكْبَرَ مُجْرِمِيهَا لِيَمْكُرُوا فِيهَا وَ مَا
يَمْكُرُونَ إِلَّا بِأَنْفُسِهِمْ وَمَا يَشْعُرُونَ
ترجمہ ۔ اسی طرح ہم نے پیدا کئے ہر بستی میں جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والے سردار
گناہ گاروں کے تاکہ وہاں تدبیریں چلایا کریں وہ کیا تدبیریں کرتے ہیں مگر اپنی ہی جانوں کے لئے
اور وہ کچھ بھی شعور نہیں رکھتے ہیں ۔
تفسیر - اكبر مُجْرِمِيها مامور من اللہ کی جماعت میں اکابر پہلے شامل نہیں ہوتے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۵۳)
۱۲۵ - وَإِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةٌ قَالُوا لَنْ تُؤْمِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا أُوتِي رُسُلُ
اللهِ اللهُ اَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارُ عِنْدَ
اللهِ وَعَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ -
ترجمہ۔ اور جب کبھی ان کے پاس کوئی نشانی آ جاتی ہے وہ کہنے لگتے ہیں ہم تو ہرگز نہ مانیں گے
جب تک کہ ہم کو نہ مل جائے وہ جو اللہ کے رسولوں کو ملا ۔ اور اللہ خوب جانتا ہے کہ کہاں اپنی
رسالت رکھنی چاہئے قریب ہی پہنچے گی جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والوں کو ذلت اللہ کے یہاں
کی اور بڑا سخت عذاب اس وجہ سے کہ وہ بری تدبیریں کرتے تھے۔
تفسیر حتی نوتی ۔ ہم کو بھی الہام ہو ۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے زمیندار مال گزاری وصول
کر نیوالے کو کہے۔ اگر بادشاہ نے یہ روپیہ لینا ہے تو وہ خود کیوں میرے گھر نہیں آتا؟
ا۔ اللہ تعالیٰ دلوں کی پہچان کا ذکر کرتا ہے۔
۲۔ بعض صحبتیں ۔ مکان ۔ دوست ایسے ہوتے ہیں کہ ان سے تعلق بدی کی طرف رغبت دلاتا ہے
۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں ستر بار سے زیادہ استغفار فرماتے تھے تا کہ قلب پر رین تک
بھی نہ آئے۔ ۴۔ استغفار بہت ضروری ہے۔ ورنہ رین پڑتے پڑتے ختم قفل تک نوبت پہنچتی
ہے۔ ۵۔ جو لوگ ہدایت پانے کے قابل ہوتے ہیں وہ حق بات کے ماننے کیلئے ہر وقت
اے زنگ میل۔ (مرتب)
حقائق الفرقان
لد ١٠
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
بشرح صدر تیار ہوتے ہیں جیسے ابراہیم نے اسلام کے جواب میں اسلمت (البقرہ: ۱۳۲) کہا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۲)
اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ - جو شخص خلافت کے لئے منتخب ہوتا ہے اس سے بڑھ کر
دوسرا اس منصب کے سزاوار اس وقت ہر گز نہیں ہوتا ۔ کیسی آسان بات تھی کہ خدا تعالیٰ جس کو چاہے
مصلح مقرر کر دے پھر جن لوگوں نے خدا کے ان مامور کردہ منتخب بندوں سے تعلق پیدا کیا۔ انہوں
نے دیکھ لیا کہ ان کی پاک صحبت میں ایک پاک تبدیلی اندر ہی اندر شروع ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ
کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی آرزو پیدا ہونے لگتی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مؤرخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه (۳)
سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا ۔ اب پہنچے گی گنہگاروں کو ذلت اللہ کے یہاں اور عذاب سخت بدلہ
حیلہ بنانے کا ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۱۳ حاشیہ )
۱۲۶ تا ۱۲۸ - فَمَنْ يُرِدِ اللهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ وَمَنْ
يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَدُ فِي السَّمَاءِ كَذلِكَ
يَجْعَلُ اللهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ وَهُذَا صِرَاطَ رَبِّكَ مُسْتَقِيمًا قَدْ
اللَّهُ
فَصَّلْنَا الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ - لَهُمْ دَارُ السَّلْمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَهُوَ وَلِيُّهُم بِمَا
كَانُوا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ جس کو چاہتا ہے کہ ہدایت کرے تو اُس کا سینہ کھول دیتا ہے اسلام کے لئے اور وہ جس کو
چاہتا ہے کہ ہٹا دے تو اس کا سینہ بہت ہی تنگ کر دیتا ہے گویا وہ سینہ زوری سے چڑھتا ہے بلندی پر۔
اسی طرح اللہ ڈالے گاو با اور طاعون ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے ۔ اور یہی تمہارے رب کی راہ ہے
سیدھی اور تحقیق کہ ہم مفصل بیان کر چکے آیتیں اُن لوگوں کے لئے جو یاد کرتے ہیں۔ اُن کے لئے
سلامتی کا گھر ہے اُن کے رب کے نزدیک اور وہی ان کا والی ہے ان کے نیک کاموں کے سبب سے۔
تفسیر - حَرَجًا كَانَمَا يَصَّعَدُ فِي السَّمَاءِ - پہاڑ میں ڈھلوان ۔ تنگ راستہ ۔ خاردار جھاڑیوں سے ۔ سے پر۔
پھر اس میں بلندی پر چڑھنا پڑے تو تکلیف ہوتی ہے ایسے ہی اس آدمی کا حال ہے۔
اے میں تو فرمانبردار ہو چکا۔
حقائق الفرقان
لد لله
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
لَا يُؤْمِنُونَ۔ اخلال کن کا ہوتا ہے۔ جن کا سینہ حق بات کے ماننے سے تنگی کرے۔
يَذْكُرُونَ - أَي يَتَذَكَّرُونَ أَمْرِي !
لَهُمْ دَارُ السّلام - احکام النبی کے ماننے کا فائدہ یہ ہے کہ ان کو دنیا میں ۔ قبر میں ۔ قیامت
میں پل صراط میں ۔ جنت میں سلامتی کا گھر ملتا ہے۔ پھر خدا اس مومن کا والی ہو جاتا ہے۔
هُوَ وَلِيُّهُمُ ۔ ایسے مومن پر خواہ کس قدر مصیبتیں آئیں وہ سلامتی سے نکل جاتا ہے۔ وہ
ظلمات سے بتدریج نکلتا رہتا ہے۔ کئی قسم کی ظلمتیں ہیں ۔ ا۔ ظلمتِ جہل ۔ ۲ ۔ ظلمت رسم و عادت۔
ظلمت حب (حبكَ الشَّيْئَ يُعْيِي وَيُصِمُّ ( ۴ - ظلمتِ افلاس و دولت ۵ ـ ظلمت مجلس ۔
۶ ۔ ظلمت شرک ( جس نے عیسائیوں کی عقل دین کے بارے میں باوجود اس درجہ ترقی صنعت و حرفت
کے ماردی ہے )
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۲)
السلام نام ہے اللہ تعالیٰ کا ۔ اسلام کا نتیجہ بہشت ہے۔ بہشت کا نام بھی دار السلام ہے۔
لَهُمْ دَارُ السَّلْمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ - (الانعام : ۱۲۸) اور فرمایا ۔ الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ
فَضْلِهِ ۚ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبُ - (فاطر : ٣٦)
گویا اسلام سکھوں کا موجب ہے اور بہت بڑے سکون کا موجب ہے۔ اسلام میں کبھی کوئی
ہلاکت نہیں ہوئی۔
میں نے اس لفظ کو الٹ پلٹ کے بڑا دیکھا ہے اس کے سارے لفظوں میں خوبیاں پائی جاتی
ہیں۔ سلم کو الٹادیں۔ ملس بن جاتا ہے۔ ملس نرم چیز کو کہتے ہیں۔ مسلمان أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ اور
رُحَمَاءُ بَيْنَهُم (الفتح : ۳۰) یعنی آپس میں رحیم کریم ہوتے ہیں۔ اسی لفظ کو اور الٹا دیں تولسم بن
جاتا ہے۔ لسم کے معنے یہ ہیں کہ انسان حیاء کے سبب بعض وقت خاموشی اختیار کرے۔
مسل بھی اس کا الٹ بنتا ہے۔ اس کے معنے ہیں پانی دوسری جگہ پہنچا دینا۔ مسلمان کا یہ بھی کام
ہے کہ دوسرے کو نفع پہنچائے۔
لے جو میرے احکامات کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ (مرتب) ۲ اُن کے لئے سلامتی کا گھر ہے ان کے رب کے نزدیک۔
سے جس نے ہم کو اتارا سدا رہنے کے گھر میں اپنے فضل سے ۔ نہ ہمیں وہاں کچھ رنج پہنچے گا اور نہ تکان ۔ ہے وہ
کافروں پر بہت مؤثر نہیں ہوتے ۔ شرید و غالب ہیں اور آپس میں ایک دوسرے سے متاثر ہوئے ہیں رحیم ہیں ۔
حقائق الفرقان
لد ولد
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
لمس بھی اس کا مشتق ہے اس کے معنے ہر وقت طلب میں لگے رہنا۔ پس مسلمان کا یہ بھی کام ہے
کہ ہر وقت رضائے الہی کی طلب میں لگار ہے مگر جس طرح اسلام دنیا میں صلح ، آشتی ، نیک نمونہ قائم کرنا
چاہتا ہے۔ اسی قدر اگر کوئی موذی اسلام کے لئے پیدا ہو تو اس موذی کا عمدگی سے مقابلہ کرتا ہے۔
قرآن شریف فرماتا ہے۔ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ - (النحل : ۱۲۶) مقابلہ کرو پر ایسی ترکیب
سے کرو کہ جس میں خوبیاں ہی بھری ہوئی ہوں ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۹ مورخه ۵ جنوری ۱۹۱۱ صفحه ۱۳، ۱۴)
يَشْرَحْ صَدْرَةً لِلإِسْلَام - فرماں برداری کے لئے سینہ کھل جاتا ہے۔ وہی ہدایت پاتا ہے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۵۳)
ج
۱۲۹ - وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا يُمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُم مِّنَ الْإِنْسِ
وَ قَالَ أَوْلِيَؤُهُمْ مِّنَ الْإِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضًا بِبَعْضٍ وَ بَلَغْنَا أَجَلَنَا
الَّذِي أَجَلْتَ لَنَا قَالَ النَّارُ مَثْوَبِكُمْ خَلِدِينَ فِيهَا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ إِنَّ رَبَّكَ
حَكِيمٌ عَلِيمٌ -
۔
ترجمہ ۔ اور جس وقت اللہ سب کو جمع کرے گا اور فرمائے گا ) اے امرا (اور جنوں ) کی جماعت !
تم نے بڑی جماعت تابع کر لی غریبوں کی اور ان کے دوست غریب لوگ کہیں گے اے ہمارے
رب! ہم نے ایک دوسرے سے فائدہ اٹھایا اور ہم پہنچ گئے اپنے اس وقت تک جو تو نے ہمارے لئے
مقرر کیا تھا اللہ فرماتا ہے آگ ( یعنی دوزخ) تمہارا ٹھکانا ہے مدتوں اس میں رہو گے مگر اللہ جو
چاہے۔ کچھ شک نہیں تیرا رب بڑا حکمت والا اور بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر - ربَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضًا بِبَعْضٍ ۔ امراء سے روپے لئے۔ غریبوں نے اس کے معاوضے میں
ان کے کام کئے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۲)
۱۳۰ - وَكَذَلِكَ نُوَلِّي بَعْضَ الظَّلِمِينَ بَعْضًا بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ -
ترجمہ ۔ ہم اسی طرح مسلط کر دیں گے (اور دلاویں گے ) بعض گناہ گاروں کو بعض سے بدلہ اس
کمائی کا جو وہ کرتے تھے۔
تفسیر نُوَلَّى بَعْضَ الظَّلِمِينَ بَعْضًا ۔ جب تم پر حاکم ظالم ہو تو استغفار کرو کیونکہ ظالموں پر
حاکم ظالم ہوتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۳)
حقائق الفرقان
لد ٢٠
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
وَ كَذلِكَ نُوَلِّي بَعْضَ الظَّلِمِينَ بَعْضًا (الانعام: ۱۳۰)۔ اس کا ترجمہ یہ ہے ۔ اسی طرح ہم
ظالموں کے والی ظالموں کو بنا دیتے ہیں۔ پس جو شخص اپنی اصلاح کرلے اس پر ظالم حکومت اور
تصرف نہیں کر سکتا۔
( بدر جلد ۸ نمبر ۴ مورخه ۳ دسمبر ۱۹۰۸ء صفحه (۳)
۱۳۱ ۱۳۲ - يُمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ اَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَقُصُّونَ
عَلَيْكُمْ آيَتِي وَ يُنْذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا قَالُوا شَهِدْنَا عَلَى أَنْفُسِنَا وَ
غَرَّتْهُمُ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا وَ شَهِدُوا عَلَى أَنْفُسِهِمُ أَنَّهُمْ كَانُوا كَفِرِينَ - ذَلِكَ
أَنْ لَّمْ يَكُنْ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَ أَهْلُهَا غُفِلُونَ -
ترجمہ ۔ ۔اے جماعت جن اور امراء اور انسان اور غربا کی ! کیا تمہارے پاس تمہیں میں کے
رسول نہیں آئے سناتے تھے تم کو میرے حکم ڈراتے تھے تم کو آج کا دن دیکھنے سے ۔ وہ کہیں گے
ہم اقراری ہیں اپنے (ذاتی گناہوں) پر اور ان کو دنیا کی زندگی نے دھوکے میں رکھا اور انہوں
نے اپنی ذاتوں پر آپ ہی گواہی دے دی یہ کہ وہ بے شک کا فر ہی تھے ۔
تفسیر۔ انسان میں دو قسم کے قوی ہیں۔ ایک جن پر انسان کو مقدرت ہے ۔ دوم جن پر کوئی
مقدرت نہیں پہلی قسم کے متعلق شریعت ہے۔ دوسری کے متعلق ہرگز نہیں۔ اگر کوئی شریعت اس کے
بارے میں حکم دے تو وہ شریعت جھوٹی ہے۔ دیکھ لو رنگ ۔ قد۔ اندرونی پٹھوں ۔ ہڈیوں کے بارے
میں کسی شریعت حقہ نے حکم نہیں دیا۔ ہاں مشرک قوموں نے ایسے مسئلے گھڑے ہیں ۔ مثلاً عیسائی کہتے
ہیں دو تین خدا ہیں مگر ایک ہے “ اس بات کو کوئی انسانی عقل باور نہیں کر سکتی ۔ بت میں منتر پڑھنے کے
وہ
بعد خدا آ جانے کا مسئلہ بھی ایسا ہی ہے۔
۔
زبان دونوں قسم کے قومی کا مظہر ہے۔ کھٹے کو میٹھا نہ کہے گی مگر خدا کو گالیاں دلوالو ۔ اسی آخری
قدرت و تصرف کے متعلق اصلاح کے لئے اللہ رسول بھیجتا ہے۔ چنانچہ اس رکوع میں جن وانس امراء
اور غرباء دونوں کو مخاطب کرتا ہے۔
رُسُلٌ مِنْكُمْ ۔ تم ہی میں سے رسول ہوئے ۔ انبیاء امراء بھی ہوئے ہیں جیسے سلیمان، غرباء
-
بھی جیسے یحیی علیہ السلام ۔
حقائق الفرقان
۴۰۶
سُورَةُ الْأَنْعَامِ
برہمو سلسلہ رسالت کے منکر ہیں ۔ وہ تمام انبیاء کو مفتری قرار دیتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہے کہ
انبیاء نے یہ کہنے میں کہ ہمیں خدا سے وحی ہوئی ہے دروغ مصلحت آمیز سے کام لیا ہے۔ پھر وہ ملائکہ
کے منکر ہیں۔ نہایت لطیف پیرائے میں اس اعتقاد کو انہوں نے شرک عظیم قرار دیا ہے۔ گویا تمام قسم
کی نیکی کی تحریکوں کے مخالف ہیں ۔
-
غَرَّتْهُمُ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا ۔ دنیا نے ان کو بڑا دھوکہ دیا ہے۔ بچہ پیدا ہوتے ہی کھانا طلب کرتا
ہے۔ پھر اس میں غضب پیدا ہوتا ہے پھر حرص ۔ چنانچہ ایک پستان چوستا دوسرے پر ہاتھ رکھتا ہے اور
اپنے دوسرے بھائی سے پیر پیدا کر لیتا ہے۔ پھر غضب کے ساتھ ساتھ حبّ بھی بڑھتی جاتی ہے یہ
سب قوتیں بہیمی کے کرشمے ہیں ۔ پھر شہوت میں ترقی ہوتی ہے۔ جس کا نتیجہ ہم نوجوانوں کے ہر روز
آنے والے خطوط میں پڑھ رہے ہیں۔ غرض کھانا، پینا، بغض ، عداوت، حبّ ، شہوت ، حرص تو پہلے
قبضہ جما لیتے ہیں اور انبیاء کی تعلیم اور عقل بعد میں آتی ہے۔ پھر یورپ ، امریکہ کے لئے تو اور بھی
مشکل ہے۔ وہ جب ہوش سنبھالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کسی انسان کو خدا بنایا گیا ہے تو وہ ایسے لغو
عقیدے کو دیکھ کر ان میں ہوش والے مذہب ہی کو ایک لغو اور جھوٹی چیز خیال کرتے ؟ کرتے ہیں ۔ کیونکہ ان
کے سامنے توحید کی پاک تعلیم نہیں آئی۔ پھر موجودہ ساز و سامان رہائش کچھ کم غافل کر نیوالا نہیں۔
غْفِلُونَ ۔ جب تک خدا کی طرف سے غافلوں کو خبردار کرنے والا آ نہ جائے ۔ عذاب
نہیں آتا ۔
-
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۲)
۱۳۴ ، ۱۳۵ - وَ رَبُّكَ الْغَنِيُّ ذُو الرَّحْمَةِ إِنْ يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَسْتَخْلِفُ مِنْ
بَعْدِكُمْ مَا يَشَاءُ كَمَا اَنْشَاكُم مِّنْ ذُرِّيَّةِ قَوْمِ آخَرِينَ - إِنَّ مَا تُوعَدُونَ
لَاتٍ وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ -
ترجمہ ۔ اور تیرا رب غنی اور رحمت والا ہے اس نے ارادہ کر لیا ہے کہ تم کو اڑا دے اور تمہارے قائم مقام
بنائے تمہارے بعد جسے چاہے جیسا تم کو پیدا کر دیا دوسرے لوگوں کی نسل میں سے۔ جس چیز کا تم لوگوں
سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کا حال یہ ہے کہ وہ تو آپ ہی ہو کر رہتا ہے اور تم اسے کچھ تھکا نہیں سکتے۔
تفسير إِن يَشَايُذْهِبْكُمْ ۔ چاہیں تو کسی قوم کو تباہ کر دیں۔