سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف
حقائق الفرقان (جلد ۲)
حقائق الفرقان
۴۱۹
سُورَةُ الْأَعْرَاف
سُورَةُ الْأَعْرَافِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
بسب عظمت نام اللہ تعالیٰ کے جو رحمن الرحیم ہے اُسی کے نام سے پڑھنا شروع کیا جاتا ہے۔
٢- المص
ترجمہ میں ہوں اللہ بہت جاننے والا صادق ۔
تفسیر - انا أَعْلَمُ ۔ صادق القول صادق الوعد۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۴)
ص کے معنی افَضِلُ أَصَوِّرُ ۔ اس سورۃ میں نظائر کے ذریعہ دلائل نبوت دیئے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴)
اتَّبِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُم مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاء قَلِيلًا
ما تَذَكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ تم اتباع کرو اس کتاب کی جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف نازل ہوئی اور اللہ
کے سوائے کوئی تمہارا ولی نہ ہو جس کی اتباع کرو مگر تم لوگ کم ہی نصیحت سنتے (اور اتباع کرتے ) ہو ۔
تفسیر - ما أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ - صرف نبی کریم پر انزال نہیں ہوا۔ بلکہ کم ظاہر کرتا ہے کہ اور بھی
اس نعمت سے سرفراز ہوئے ۔ گویا ان کی طرف ہی نازل ہوا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۴)
- فَمَا كَانَ دَعْوبُهُمْ إِذْ جَاءَهُمْ بَأْسُنَا إِلَّا أَنْ قَالُوا إِنَّا كُنَّا ظُلِمِينَ ۔
ترجمہ۔ بات ہی کیا تھی جب ہمارا عذاب آیا تو کہہ اٹھیں کہ بے شک ہم ظالم سے تھے۔
تفسیر - دعوالهم - ان کا عذر - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۴)
حقائق الفرقان
۴۲۰
سُورَةُ الْأَعْرَاف
۹ - وَالْوَزْنُ يَوْمَينِ الْحَقُّ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ -
ترجمہ۔ اور وزن اس دن سچا ہے جن کی ترازو وزنی ہوئی وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔
تفسير - فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينه - یعنی جس کی میزانیں بھاری ہوں گی۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۷)
جب انسان سکھ میں اور عیش و عشرت اور ہر طرح کے آرام میں ہوتا ۔ ہوتا ہے۔ سب قومی اس میں
موجود ہوتے ہیں۔ کوئی مصبیت نہیں ہوتی ۔ اس وقت استطاعت اور مقدرت ہوتی ہے جو خدا ۔ کے حکم
کی نافرمانی کر کے حظ نفس کو پورا کرے اور کچھ دیر کے لئے اپنے نفس کو آرام دے لے۔ پر اگر اس
وقت خدا کے خوف سے۔ ، بدی سے بچ جاوے اور اس کے احکام کو نگاہ رکھے تو اللہ ایسے شخص کو وہ موت
دیتا ہے جو مسلمان کی موت ہوتی ہے۔ اگر وہ اس وقت مرے گا جب کہ مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينه یعنی
روز ور والی ہوگی تو وہ بامراد ہوگا اور مسلمان کی موت مریگا۔ ورنہ ہم نے دیکھا ہے کہ
مرتے وقت عورتیں پوچھتی ہی رہتی ہیں کہ میں کون ہوں دوسری کہتی ہے دس خاں میں کون ہوں تیسری
پوچھتی ہے دسو خاں جی میں کون ہاں اور اسی میں اس کی جان نکل جاتی ہے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۱)
۱۰ - وَ مَنْ خَفَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ بِمَا كَانُوا
بِايْتِنَا يَظْلِمُونَ -
ترجمہ ۔ جن کا وزن ہلکا ہوا وہی لوگ ہیں جنہوں نے ٹوٹے میں ڈالا اپنی جان کو کیونکہ وہ ہماری
آیتوں سے ظلم کرتے تھے۔
تفسیر پایتِنَا يَظْلِمُونَ ۔ آیات سے مراد ہے۔ اللہ کے پاک انسان ۔ اللہ کا پاک کلام
ساری دنیا۔ اور نشانات نبوّت ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۴)
حقائق الفرقان
۴۲۱
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۱۲، ۱۳ - وَ لَقَدْ خَلَقْنَكُمْ ثُمَّ صَوَّرُنَكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ *
فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ لَمْ يَكُنْ مِنَ السَّجِدِينَ - قَالَ مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ إِذْ
-
امَرتكَ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ -
ترجمہ ۔ ہم نے ہی تم کو پیدا کیا تھا ، ہم نے ہی تم کو تصویر ( یا صورت ) بخشی تھی اور ہمیں نے ملائکہ کو
کہا تھا کہ آدم کی فرمانبرداری کرنا تو فرمانبرداری کی ملا رداری کی ملائک نے مگر ابلیس نے نہیں کی وہ فرمانبردار نہ
ہوا۔ جناب الہی نے فرمایا تجھ کو کس نے منع کیا حکم کی فرمانبرداری کرنے سے اس نے کہا میں آدم
سے بہتر ہوں مجھے پیدا کیا تو نے آگ سے اور اس کو مٹی سے ۔
تفسیر۔ بنو عامر کعبہ کا طواف ننگے ہو کر کرتے تھے یہ سمجھ کر کہ جن کپڑوں میں ہم نے گناہ کئے ہیں
ان کے ساتھ کیسے طواف کریں۔ اس لئے ان دو رکوعوں میں لباس کے متعلق ذکر آئے گا۔
اسْجُدُوا الأدم - یاد رکھو ۔ آدم کا ولد بھی آدم ہی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۴)
إِذْ أَمَرْتُكَ - شیطان کو خصوصیت سے حکم سجدہ ۔ یا د رکھو۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴)
۱۶-۱۵ - قَالَ اَنْظُرْنِي إِلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ - قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ -
ترجمہ ۔ ابلیس نے کہا ان کی ایک نئی پیدائش تک مجھے بھی مہلت دے۔ اللہ نے فرمایا تجھے مہلت دی گئی۔
تفسیر۔ مجھے بعثت کے دن تک مہلت دے۔ کہا یقینا تجھے وقت معلوم کے دن تک ڈھیل دی گئی۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹)
إلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ ۔ یعنی وہ وقت جب انسان خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے از سرِ نو زندہ ہوتا ہے
اور شہوت غضب کے ساتھ مقابلہ کر کے فتح مند ہو جاتا ہے۔
مِنَ الْمُنْظَرِينَ ۔ یہ قابلِ غور ہے۔ کیونکہ اس کے ساتھ يُبْعَثُونَ نہیں فرمایا۔ پس اگر يَوْمِ
يُبْعَثُونَ سے قیامت مراد ہو۔ تو بھی کوئی ہرج نہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۴)
حقائق الفرقان
۴۲۲
سُورَةُ الْأَعْرَاف
۱۷، ۱۸ - قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ - ثُمَّ
لَاتِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ وَ عَنْ أَيْمَانِهِمْ وَ عَنْ
شَمَا بِلِهِمْ وَلَا تَجِدُ أَكْثَرَهُمْ شُكِرِينَ -
ترجمہ ۔ بولا اس سبب سے کہ تو نے مجھے غاوی اور گمراہ کیا میں ضرور بیٹھوں گا ان کے راستوں پر جو
بڑے سیدھے ہیں تیری صراط مستقیم میں ۔ پھر میں آؤں گا ان کے آگے اور پیچھے دائیں اور بائیں
سے اور نہ پائے گا تو اکثروں کو شکر کرنے والا ۔
تفسیر فَبِمَا أَغْوَیتَنی ۔ یہ شیطان کا قول ہے اور وہ جھوٹا ہے۔
لا تِيَنَّهُمْ ۔ اوپر کی طرف کا ذکر نہیں کیا کہ وہاں شیطان کا غلبہ نہیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴)
عَنْ شَبَابِلِهِمْ ۔ آگے ۔ پیچھے ۔ دائیں بائیں کا ذکر کیا۔ مگر اوپر کا ذکر نہیں پس انسان یہ
نہ سمجھے ۔ کہ شیطان سے گھر گیا ۔ بلکہ آسمانی فضل اور خوف الہی کی جانب شیطان سے بحمد اللہ
خالی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۴)
۲۲- وَقَاسَمَهُمَا إِنِّي لَكُمَا لَمِنَ النَّصِحِينَ -
ترجمہ۔ اور ان دونوں کے سامنے قسم کھائی کہ کچھ شک نہیں کہ میں تو تمہارا خیر خواہ ہی ہوں۔
تفسیر حضرت آدم شیطان کی ناراستی اور قسم پر دھوکا کھا جاتے تو ممکن تھا۔ کیونکہ نیکوں کے نیک
گمان ہوتے ہیں ۔ نیک آدمی فریبیوں کی باتوں پر اپنے نیک گمان کے سبب غلطی کھا سکتے ہیں۔
شیطان نے تو حضرت آدم سے قسم کھائی تھی ۔ جیسے آیت ذیل سے ظاہر ہے۔
وَقَاسَمَهُمَا إِنِّي لَكُمَا لَمِنَ النَّصِحِينَ فَدَلْهُمَا بِغُرُورٍ
مگر حضرت آدم نے شیطان کے کہنے پر عمل نہیں کیا اور نہ شیطان کے دھوکے میں آئے۔ ہاں جب
آدم درخت ممنوع کی ممانعت بھول گئے جیسے عنقریب آتا ہے اور اس درخت کو استعمال کر چکے تو تو اس
لے اُن سے قسم کھا کر کہا کہ میں تمہارا خیر خواہ ہوں ۔ پھر انہیں دھوکے کی راہ دکھائی۔
حقائق الفرقان
۴۲۳
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
نسیان اور عدم حزم اور عدم احتیاط کے باعث اس ملک کے قیام سے روکے گئے جہاں مقیم تھے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈ ایڈیشن صفحہ ۱۰۹)
۲۴ - قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ
الْخَسِرِينَ -
ترجمہ۔ دونوں نے کہا اے ہمارے رب ہم نے ظلم کیا ہماری جانوں پر اور اگر تو نہ ڈھانچے ہمارے
عیب اور ہم پر رحم نہ فرمائے ہم ضرور ضرور ہو جائیں گے ٹوٹا پانے والے۔
تفسیر۔ حضرت آدم علیہ السلام نے اپنی کمزوری اور نقصان زدہ ہونے کا اقرار کیا اور
خدا کی کمزوریوں سے محفوظ رکھنے والی اور نیک اعمال پر نیک نتائج مرتب کرنے والی صفت سے
استمداد کی ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۱۔ ماہ جنوری ۱۹۱۳ء صفحہ ۳۶)
انسان کو چاہیے یہ دعا کرے۔ اپنا منعم علیہ بنا لے مگر ان انعام کئے گیوں سے کہ جن پر تیرانہ
غضب کیا گیا ہو ۔ نہ وہ بھولے بھٹکے۔ قرآن کی انتہاء دعا پر ہے۔
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۔ اوّل البشر آدم نے بھی دعا کی رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا ۔ ہمارے
آخری نبی کا آخری کلام بھی دعا ہی ہے ۔ اللَّهُمَّ الْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الْأَعْلیٰ ۔ جو لوگ دعا کے ہتھیار
سے کام نہیں لیتے ۔ وہ بد قسمت ہیں۔ امام کی معرفت سے جو لوگ محروم ہیں وہ بھی دراصل دعاؤں
سے بے خبر ہیں ۔
( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۰)
٢٦ - قَالَ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ نے فرمایا تم زمین ہی میں زندگی بسر کرو گے اور اسی میں مرو گے اور یہیں سے تم آخرت
میں اٹھائے جاؤ گے۔
تفسیر۔ میں نے اپنے زمانہ میں میرزا غلام احمد صاحب کو دیکھا ہے۔ سچا پا یا اور بہت ہی راستباز
تھا۔ جو بات اس کے دل میں نہیں ہوتی تھی وہ نہیں منواتا تھا۔ اس نے ہی ہم کو بھی حکم دیا کہ قرآن
پڑھو اور اس پر عمل کرو اور فرمایا کہ قرآن کے بعد اگر کوئی کتاب ہے تو بخاری ہے۔اس نے تین
لے (اے اللہ) تو رفیق اعلیٰ سے مجھے ملا دے ۔
حقائق الفرقان
۴۲۴
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
دعوے کئے اول حضرت عیسیٰ مر گئے اس کے دلائل و اصول بتائے اور قرآن سے ثابت ہوئے کہ
واقعی مر گئے جیسے فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُونَ - أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا
احْيَاء وَ امْوَانًا (المرسلت : ۲۷) دوم ایک عیسی کی آمد ہے اور فرمایا کہ وہ میں ہوں ۔ ہم نے اس کو
نشانوں سے مانا اور میں خود بھی نشان ہوں اور میرا گھر بھی نشانوں سے بھرا پڑا ہے۔ تیسرا جو طبعی موت
سے مر جاتے ہیں وہ پھر اس دنیا میں پھر نہیں آتے اس کو بھی ہم نے واضح طور سے اور بالکل قرآن کریم
کے مطابق پایا۔
الفضل جلد نمبر ۲۲ مؤرخه ۱۲ نومبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
۲۷ - يبني آدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سَواتِكُمْ وَرِيشًا وَلِبَاسُ
التَّقْوى ذَلِكَ خَيْرٌ ذَلِكَ مِنْ أَيْتِ اللَّهِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ اے آدم کی اولاد بے شک ہم نے اتارا تمہارے لئے لباس جو چھپائے تمہارے عیبوں کو
اور زینت کا لباس ۔ اور اللہ کو سپر بنانے کا لباس سب سے بہتر ہے۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے
تا کہ لوگ یاد کر لیں۔
تفسیر تین قسم کے لباس ہیں ۔ يُوَارِي سَواتِكُمْ ۲۔ وَ دِینا ۔ وہ لباس جو کہ جمعہ کے دن
عید کے دن ، بیا ہوں شادیوں کے موقع پر لیا جاتا ہے ۔ یعنی زینت کا لباس ۔ ۳۔ تَقِيكُمْ
بَأْسًا (النحل: ۸۲) جولڑائی سے تم کو بچائے ۔ لِبَاسُ الْحَرِّ وَ الْبَرْدِ لِبَاسُ التَّقْوَى
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۴)
۲۸ - يبنى آدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطَنُ كَمَا أَخْرَجَ أَبَوَيْكُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ يَنْزِعُ
عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَواتِهِمَا إِنَّهُ يَرْكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا
تَرَوْنَهُمْ إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيْطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ اے آدم کی اولاد کہیں آزمائش میں نہ ڈالے تم کو شیطان جیسا نکال دیا تمہارے ماں
باپ کو خاص باغ سے چھین کر ان سے ان کے لباس تا کہ دکھائے ان کو ان کے عیب ۔ بے شک وہ تم کو
اے کیا ہم نے زمین کو زندوں اور مردوں کے واسطے ساتھ ملانے والی نہیں بنایا ( کافی نہیں بنایا ) ۔
گرمی اور سردی کا لباس (اور ) لباس تقوی۔
حقائق الفرقان
۴۲۵
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
دیکھتا ہے اور اس کے قرابت دار (یعنی شیطان کے ) اس طرح جس طرح تم ان کو نہیں دیکھتے ۔ ہم
نے شیطانوں کو بے ایمانوں کا دوست بنایا ہے۔
تفسیر مِنَ الْجَنَّةِ - جنت سے۔ باغ سے۔
سَواتِهِمَا ۔ کمزوری۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۴)
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴)
۲۹ - وَإِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً قَالُوا وَجَدْنَا عَلَيْهَا آبَاءَنَا وَاللَّهُ أَمَرَنَا بِهَا
قُلْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ أَتَقُولُونَ عَلَى اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ۔
ترجمہ ۔ جب وہ کرتے ہیں کوئی بے حیائی کا برا کام تو کہتے ہیں کہ ہم نے اسی پر پایا اپنے باپ
دادوں کو ، اور اللہ نے ہم کو اس کا حکم کیا ہے۔ تم جواب دو اللہ نہیں حکم کرتا برے کام کا۔ کیا تم جھوٹ
بولتے ہو اللہ پر جس کا تم کو علم نہیں۔
تفسیر ۔ اور جب کریں کچھ عیب کا کام کہیں ہم نے پایا اس پر اپنے باپ دادوں کو اور اللہ نے ہم کو یہ
حکم کیا۔ تو کہ اللہ حکم نہیں کرتا عیب کے کام کو ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۲۵ حاشیه )
وَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً قَالُوا وَجَدْنَا عَلَيْهَا آبَاءَنَا وَاللهُ اَمَرَنَا بِهَا قُلْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَأْمُرُ
بِالْفَحْشَاءِ أَتَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ - قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ (الاعراف: ۲۹، ۳۰) جب یہ
لوگ کچھ برا کام کرتے ہیں اور اس پر کوئی ملامت کنندہ ملامت کرتا ہے تو جواب میں کہا کرتے
ہیں کہ ہمارے آبا و اجداد بھی اسی طرح کرتے آئے ہیں ۔ اس لئے یہ بات فحش نہیں اور بعضے یہ
بھی کہتے ہیں کہ خدا نے ہی ان باتوں کا امر کیا ہے اور اپنے دعوے کے اثبات میں بعض آیات
شرارت سے پیش کرتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ ان کا رد فرماتا ہے کہ خدا کی شان کے تو یہ بات شایان
ہی نہیں کہ وہ فحش کا امر کرے تم کو تو صفات الوہیت کا علم ہی نہیں جو خدا کی طرف ان باتوں کو
منسوب کرتے ہو۔ خدا کا امر تو ہمیشہ عدل اور انصاف پر مبنی ہوتا ہے جس میں کسی قسم کے جبر وا کراہ
کو دخل نہیں ۔
البدر جلد ۴ نمبر ۶ مؤرخه ۱۸ فروری ۱۹۰۵ ء صفحه ۷ )
حقائق الفرقان
۴۲۶
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۳۱،۳۰- قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ وَأَقِيمُوا وُجُوهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَ
ادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ كَمَا بَدَأَكُمْ تَعُودُونَ - فَـ فَرِيقًا هَدَى وَ فَرِيقًا
حَقَّ عَلَيْهِمُ الضَّلَلَةُ إِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيْطِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ
يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ ۔
-
ترجمہ۔ تو کہہ دے میرے رب نے حکم کیا ہے انصاف کا اور سیدھے کروا پنے چہرے ہر نماز کے
وقت ( یعنی کعبہ کی طرف منہ کر لیا کرو) اور اللہ ہی کو پکا رواسی کے فرمانبردار ہو کر اخلاص سے، جیسا
پہلے تم کو پیدا کیا ویسا ہی پھر تم پیدا ہو گے ۔ ایک جماعت کو راہ راست بتائی اور ایک فریق پر ثابت
ہو گئی گمراہی ، انہوں نے بنایا شیطانوں کو دلی دوست اللہ کو چھوڑ کر اور سمجھتے ہیں کہ وہ راست پر ہیں ۔
تفسیر - وُجُوهَكُمْ - اپنی ساری توجہ۔
-
حَقَّ عَلَيْهِمُ الضَّللَةُ ۔ اس فرد جرم لگنے کے اسباب ہیں۔ 1۔ ماں باپ بدکار ہوں
۲۔ خوراک حرام کی ۳۔ پرورش بدکاروں میں ۴۔ صحبت بد ۵۔ غذا بری
۔ حرام کھانا
-
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۴)
ایک فرقے کو راہ دی اور ایک فرقے پر ٹھہری گمراہی ۔ انہوں نے پکڑ ا شیطان کو رفیق اللہ چھوڑ
کر اور سمجھتے ہیں کہ وے راہ پر ہیں۔ ( فصل الخطاب المقد من اہل الکتاب حصہ دوم - صفحہ ۳۱۹ حاشیہ )
٣٢- يبني آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَ كُلُوا وَاشْرَبُوا وَ لَا
تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ ۔
ترجمہ ۔ اے آدم کی اولاد پہن لیا کر و تم اپنا اچھا لباس ہر نماز کے وقت ۔ کھاؤ اور پیڈ اور
زیادتی نہ کرو، وہ پسند نہیں کرتا زیادتی کرنے والوں کو ۔ تاز
تفسیر - كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ ۔ کھاؤ اور پیو اور بے جا کھانے
پینے سے بچو۔ اللہ نہیں پسند کرتا خطا کاروں کو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶)
حقائق الفرقان
۳۳
۴۲۷
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
٣٣- قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَ الطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ
قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيمَةِ كَذَلِكَ نُفَصِّلُ
الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ کہو کس نے حرام کی اللہ کی زینت جو اس نے پیدا کی اپنے بندوں کے لئے اور پاکیزہ چیزیں
کھانے کی۔ کہہ دے یہ ایمانداروں کے لئے ہے دنیا کی زندگی میں مگر خالص انہیں کے لئے ہوگی
قیامت کے دن ۔ اسی طرح ہم مفصل بیان کرتے ہیں آیتیں جاننے والی قوم کے لئے۔
تفسیر۔ تو کہہ کس نے منع کی ہے رونق اللہ کی ۔ جو پیدا کی اُس نے اپنے بندوں کے واسطے اور
ستھری چیزیں کھانے کی ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۶۵)
۳۴- قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَ
الْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَ أَنْ تُشْرِكُوا بِاللهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ بِهِ سُلْطَنَّا وَ أَنْ تَقُولُوا عَلَى
اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ -
-
ترجمہ ۔ کہہ دو صرف حرام کیا ہے میرے رب نے بے حیائی کے کاموں کو خواہ ظاہری ہوں یا چھپے
ہوئے اور گناہ کو اور بغاوت کو جو ناحق ہوا اور شرک کو جو اللہ کے ساتھ کیا جاوے جس کی کوئی سند اللہ نے
نہیں اتاری اور یہ کہ جھوٹ بولو اللہ پر جو تمہیں معلوم نہیں ۔
تفسیر۔ تو کہہ میرے رب نے منع کیا بے حیائی کے کام کو جو کھلے ہیں ان میں اور جو چھتے ہیں اور
اللہ پر جو تم کو معلوم نہیں ۔
گناہ اور زیادتی ناحق کی اور یہ کہ شریک کرو اللہ کا جس کی اس نے سند نہیں اتاری اور یہ کہ جھوٹ بولو
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۰۰ حاشیه )
۳۵- وَ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَ لَا
يَسْتَقْدِمُونَ ۔
ترجمہ ۔ ہر ایک قوم کا ایک وقت ہے پھر جب ان کا وقت آ پہنچا تو نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹا سکتے ہیں اور
نہ آگے بلا سکتے ہیں۔
حقائق الفرقان
۴۲۸
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
تفسیر - وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ اس
آیت کے معنے سمجھنے میں لوگوں نے غلطی کھائی ہے عام طور پر اس کے معنے یہ لکھے ہوئے ہوتے ہیں کہ
ہر ایک امت کا ایک وعدہ ہے جب وہ وعدہ آگیا تو اس میں نہ دیر کریں گے ایک گھڑی اور نہ جلدی۔
اس پر اعتراض ہوتا ہے کہ جب عذاب آہی گیا تو اب جلدی کیا۔ بلکہ اس کے معنے یہ ہے کہ ہر ایک
امت کے لئے ایک میعاد یا وقت تنزل کا ہوتا ہے جب وہ وقت آجاتا ہے تو آنے والے عذاب کو ایک
گھنٹہ بھی پیچھے نہیں کر سکتے ۔ اور اس وقت کیا یعنی قبل از وقت نزول آگے بھی نہیں کر سکتے و لا
يَسْتَقْدِمُونَ کا عطف اذا کے اوپر ہے۔ البدر جلد ۴ نمبر ۶ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۵ ء صفحه ۷)
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ أُولَئِكَ
يَنَالُهُمْ نَصِيبُهُمْ مِّنَ الْكِتَبِ حَتَّى إِذَا جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا يَتَوَفَّوْنَهُمْ قَالُوا
أَيْنَ مَا كُنْتُمْ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ قَالُوا ضَلُّوا عَنَّا وَ شَهِدُوا عَلَى
انْفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُوا كَفِرِينَ -
ترجمہ ۔۔ پھر اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو جھوٹ باندھے اللہ پر یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے ۔ یہی
لوگ ہیں کہ ان کو ملے گا حصہ لکھی ہوئی کتاب میں سے یہاں تک کہ جب ان کے پاس آ موجود ہوں
گے ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے روح قبض کرنے کو تو وہ مردوں سے پوچھیں گے وہ کیا ہوئے جن کو تم
پکارتے تھے اللہ کو چھوڑ کر۔ مرنے والے کہیں گے وہ تو ہم سے غائب ہو گئے اور یہ گواہی وہ اپنے اوپر
آپ ہی دیں گے کہ بے شک وہ کافر تھے۔
تفسير - فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ أُولَئِكَ يَنَالُهُمْ نَصِيبُهُمْ
مِنَ الْكِتَبِ - نَصِيبٌ مِنَ الْكِتَابِ کے معنے کتاب کا وہ حصہ جس میں لکھا ہے کہ مفتری کو سزادی جاتی
ہے اور وہ ہلاک ہوتا ہے اسی لئے یہاں بھی اس کے آگے ساتھ ہی حالت موت کا بیان ہے۔
البدر جلد ۴ نمبر ۶ مؤرخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۵ صفحه ۷ )
حقائق الفرقان
۴۲۹
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۳۹- قَالَ ادْخُلُوا فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ فِي
النَّارِ كُلَّمَا دَخَلَتْ أُمَّةً لَعَنَتْ اخْتَهَا ۖ حَتَّى إِذَا ادَّارَكُوا فِيهَا جَمِيعًا
قَالَتْ أُخْرُبُهُمْ لِأُولَهُمْ رَبَّنَا هَؤُلَاءِ أَضَلُّونَا فَأْتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِنَ
النَّارِ قَالَ لِكُلِّ ضِعْفٌ وَلَكِنْ لَا تَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ فرمائے گا داخل ہو جاؤ ان جماعتوں میں جو پہلے تم سے مر چکی ہیں جن اور امراء اور غریب
دوزخ میں ۔ جب داخل ہو گی ایک جماعت لعنت کرے گی اپنے ساتھ والی کو یہاں تک کہ جب آپس
میں ملیں گے دوزخ میں سب ۔ پچھلی جماعت پہلی جماعت کو کہے گی اے ہمارے رب! انہیں نے ہم کو
گمراہ کیا تھا تو ان کو بڑھ بڑھ کر عذاب دے آگ سے ۔ اللہ فرمائے گا ہر ایک کو بڑھ بڑھ کر ملے گا
لیکن تم جانتے نہیں۔
تفسير قَالَتْ اخْرُبُهُمْ لِأَوْلَهُمْ رَبَّنَا هَؤُلَاءِ أَضَلُّونَا
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۶)
”اے عزیز و! اور دوستو ۔ اپنی کمزوری کے رفع کے لئے کثرت سے استغفار اور لاحول کرو۔
اور رب کے نام سے دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ تمہاری ربوبیت یعنی پرورش کرے۔ تم کو مظفر و منصور
کرے تا کہ تم آئندہ آنیوالی نسلوں کے لئے نیک نمونہ بن سکو۔ وہ نہ ہو کہ خدانخواستہ لَعَنَتُ اخْتَهَا
کے مصداق ( جب دوزخیوں کا ایک گروہ دوزخ میں داخل ہو گا تو جو اس میں اوّل موجود ہوں گے وہ
اسے لعنت کریں گے کہ ہم نے تو کچھ نہ کیا ۔ تم ہی کرتے جیسے آج کل کے رافضی ہیں۔ اس کا بچاؤ
ایک ہی ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ سچی اتباع کرو۔ اپنے استنباط اور اپنے اجتہاد جس سے تم نفس کے دھوکہ
میں آجاتے ہو دور کرو۔ آپس میں خوش معاملگی اور احسن سلوک برتو رنج بخل حسد۔ کینہ سے بچو۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مؤرخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه
لے کہا پچھلوں نے پہلوں کو ۔ رب ہمارے ! ہم کو انہوں نے گمراہ کیا۔
(۱۰)
حقائق الفرقان
لدامه ۔
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۴۱- إِنَّ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ
السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ وَكَذَلِكَ
نَجْزِي الْمُجْرِمِينَ -
ترجمہ ۔ بے شک جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور تکبر کیا ان سے، ان کے لئے آسمان کے
دروازے نہ کھولیں گے اور نہ داخل ہوں گے باغ میں جب تک نہ داخل ہو جائے اونٹ سوئی کے
ناکے میں ۔ اور ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والوں کو۔
تفسیر - جمل ۔ اونٹ کو بھی کہتے ہیں۔ اور جہاز اور بڑی کشتیوں کے موٹے رستے کو بھی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۴)
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا أُولَئِكَ
اصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ -
ترجمہ۔ اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے تو ہم زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے مگر اس کی طاقت کے
موافق یہی لوگ جنتی ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔
-
تفسیر ۔ عَمِلُوا الصلحت - دجال نے اس شبہ کو بہت بڑھایا ہے۔ چنانچہ پولوس کہتا ہے کہ
شریعت انسان کو کمزور ثابت کرنے کے لئے آئی ہے۔ یہ بالکل غلط ہے۔ غلطی پر ہیں وہ لوگ جو کہتے
ہیں۔ قرآن پر عمل نہیں ہو سکتا ۔ لوگ قرآن کے احکام سے بڑھ کر اور نہایت ہی معاملات پر اپنی
رسوم میں عمل کرتے ہیں۔ اسلام نے تو شادی کو ایجاب و قبول اور نمی کو جنازہ اور انا للہ پر ختم کر دیا ہے۔
اور لوگوں کو ان کے دونوں امور میں جو کچھ کرنا پڑتا ہے وہ ظاہر ہے۔ کہتے ہیں۔ شریعت پر عمل مشکل
ہے اور شادیوں کے لئے تو اپنی زمینوں تک رہن کر دینے سے نہیں جھجکتے۔ ینے سے نہیں جھجکتے ۔ پس کیا خدا کے نام کچھ دینے کا
حکم نا قابل برداشت کہا جا سکتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۴)