سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 2

حقائق الفرقان
۴۳۱
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۴۴ - وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلَّ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهُرُ وَقَالُوا
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدْنَا لِهَذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِيَ لَوْلَا أَنْ هَدْنَا اللَّهُ لَقَدْ
جَاءَتْ رُسُلُ رَبَّنَا بِالْحَقِّ وَنُودُوا أَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُم
تعملون -
۔
-
ترجمہ ۔ اور نکال لی ہے ہم نے ان کے دلوں میں سے جو کچھ رجش تھی ۔ بہہ رہی ہیں ان کے نیچے
نہریں سب اللہ ہی کی حمد ہے جس نے ہم کو یہاں پہنچادیا اور ہم تو نہ تھے راہ پانے والے کسی طرح اگر
اللہ ہم کو یہاں نہ پہنچاتا بے شک ہمارے رب کے رسول ہمارے پاس آئے سچ اور حق کے ساتھ اور
ندا کی جائے گی یہ وہ جنت ہے جس کے تم وارث ہوئے ان نیک اعمال کے سبب سے جو تم کرتے
تھے۔
تفسیر من غل ۔ دنیا میں دوزخ ہے۔ کسی کا حسد و بغض ۔ اہلِ جنّت وہ ہیں۔ جن کے سینے دنیا
میں بھی بغض و کینہ سے صاف رہتے ہیں ۔
نو دوا - آواز دی جائے گی ۔ عیسائی سوال کرتے ہیں کہ نجات فضل سے ہے یا عمل سے۔ اگر
فضل سے ہے تو عملوں کی کیا ضرورت ہے۔ اگر عمل سے ہے تو پھر درخواست فضل کیسی ۔اس کا جواب یہ
ہے۔ قرآن شریف سے تین باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ الحَمدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحَلَنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ
فَضْلِهِ ۚ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ - (فاطر : ۳۶) یہاں تو فضل کا ذکر فرمایا ہے۔
ایک یہ آیت ہے۔ اس میں بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۔ فرمایا جس سے معلوم ہوا ۔ کہ انسان عمل
۲
سے وارث جنت ہوتا ہے ۔ ایک اور جگہ فرمایا ہے ۔ قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ۔ (المومنون : ۲) جس کے
ہوا
اخیر میں ہے۔ أُولَئِكَ هُمُ الْوَرِثُونَ الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوس (المومنون : ۱ (۱۲) اس سے
کہ ایمان سے انسان وارث جنت بنتا ہے۔ تطبیق دینے سے اصل معاملہ کھلتا ہے۔ کہ تینوں ضروری ہیں ۔
ے جس نے ہم کو اتار اسدار ہنے کے گھر میں اپنے فضل سے ۔ نہ ہمیں وہاں کچھ رنج پہنچے گا۔
۲ بے شک با مراد وہ مومن ہوتے ہیں ۔ سے یہی لوگ وارث ہیں جو میراث پاویں گے فردوس کی ۔

حقائق الفرقان
۴۳۲
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
نجات تو فضل سے ہے لیکن فضل کا جاذب ہے، ایمان۔ جیسے ہم ایک مکان میں ہیں، اگر ہم
چاہتے ہیں کہ روشنی آئے تو ضرور ہے کہ روشن دان کھولیں ۔ روشنی فضل ہے۔ مگر فضل نہیں آتا۔ جب
تک فضل کا جاذب نہ ہو۔ پھر جیسا کسی کا ایمان ہوتا ہے ویسے ہی اس کے عمل ہوتے ہیں ۔ پس نجات
کے لئے ایمان عمل اور فضل تینوں ضروری ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۴، ۱۰۵)
نیک اعمال کا نتیجہ اللہ کے فضل سے وہ آرام ہوگا جس کو اہل اسلام جنت اور تم لوگ خوشی کا مقام
کہتے ہو۔ وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ۔ (الزخرف:۷۳) انسان کو
بلحاظ انسانیت ضرور ہے اپنے خالق اپنے رازق اپنے محسن رحیم اور کریم مالک کی حمد اور ثناء کرے اور
اسی کے شکریہ میں مشغول رہے۔ اور اس کے بعد تمام خلق سے عموما اور ابناء جنس سے خصوصا پیار اور
محبت کرے اور بنی نوع سے برادرانہ برتاؤ سے پیش آوے۔ اور بغض و کینہ سے پاک رہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ (۲۵)
۴۶- الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ وَ يَبْغُونَهَا عِوَجًا ۚ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ
كفِرُونَ
ترجمہ۔ جو روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور اس میں کبھی ڈھونڈتے ہیں اور وہ مرکز آخرت میں جینے کے
منکر ہیں۔
تفسیر عِوَجًا ۔ اللہ کی راہ میں شبہات نکالتے ہیں۔ چاہتے ہیں اس راستہ کے لئے کوئی
ٹیڑھا پن پیدا ہو جائے دوسرے معنے یہ ہیں ۔ کہ بعض آدمی جھوٹ بولتا ہے۔ احکام شریعت کا پابند
نہیں ۔ پھر جنت چاہتا ہے گویا ٹیڑھارہ کر ۔ پھر ان انعامات کا وارث ہونا چاہتا ہے۔ جو سچے
مسلمانوں کے لئے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۵)
ے اور یہی وہ جنت ہے جس کے وارث اپنے اعمال کے سبب تم ہوئے ۔

حقائق الفرقان
۴۳۳
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۴۷- وَبَيْنَهُمَا حِجَابٌ وَعَلَى الْأَعْرَافِ رِجَالٌ يَعْرِفُونَ كُلَّا بِسِيْنَهُمْ وَ
نَادَوا أَصْحَبَ الْجَنَّةِ أَنْ سَلامُ عَلَيْكُمْ لَمْ يَدْخُلُوهَا وَهُمْ يَطْمَعُونَ -
ترجمہ۔ اور دونوں کے بیچ میں ایک حجاب ہوگا اور برآمدے پر کچھ مرد عارف ہوں گے جو پہچان لیں
گے سب کو ان کی پیشانیوں سے اور جنت والوں کو پکاریں گے کہ تم پر سلامتی ہے وہ ابھی داخل نہ ہوئے
جنت میں اور وہ امید رکھتے ہیں۔
تفسیر وَ عَلَى الْأَعْرَافِ - اعراف کے متعلق مفسرین کو مشکل پیش آئی ہے۔ معتزلہ کہتے
ہیں۔منزلته بين المنزلتین۔ یعنی دوزخ اور بہشت کے درمیان جگہ ہے۔ اہل سنت کا یہ خیال نہیں ۔
صوفیوں نے اسے خوب حل کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ اعراف میں عارف لوگ ہوں گے۔ جو دوزخیوں
بہشتیوں کا تماشہ دیکھ رہے ہوں گے۔
اعراف کہتے ہیں اونچی جگہ کو ۔ گویا وہ اونچی جگہ پر بیٹھے تماشہ دیکھ رہے ہوں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۵)
عَلَى الْأَعْرَافِ ۔ اعراف میں اعلیٰ درجہ کے لوگ ہوں گے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴)
۴۹۔ وَنَادَى اَصْحَبُ الْأَعْرَافِ رِجَالًا يَعْرِفُونَهُمْ بِسِيْنَهُمْ قَالُوا مَا
اغْنَى عَنْكُمْ جَمْعُكُمْ وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ -
ترجمہ۔ اور برآمدے والے کچھ مردوں کو پکاریں گے جن کو وہ ان کی پیشانی سے پہچانتے ہوں گے
کہیں گے تمہارے کچھ کام نہ آیا تمہارا گر وہ اور مال اور نہ وہ شیخیٹیں جو تم مارا کرتے تھے۔
تفسیر - جمعكم - تمہارا مال ۔
♡
مَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ ۔ وہ جو تمہارے تکبر کا بڑا ذریعہ ہے، خدمتگار، بھائی بند ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۵)
۵۰ - الهولاء
خَوْفٌ عَلَيْكُمْ وَلَا أَنْتُمْ تَحْزَنُونَ ۔
هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَقْسَمْتُمْ لَا يَنَالُهُمُ اللَّهُ بِرَحْمَةٍ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ لَا
شود
ترجمہ ۔ کیا یہی لوگ ہیں جن کی نسبت تم قسمیں کھایا کرتے تھے کہ وہ اللہ کی رحمت کچھ حاصل نہ

حقائق الفرقان
۴۳۴
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
کریں گے ان کو ارشاد ہے کہ چلے جاؤ جنت میں نہ آئندہ تمہیں کچھ خوف ہوگا اور نہ گزشتہ ہی عمل کے
لئے پچھتاؤ گے۔
تفسیر ۔ اُدْخُلُوا ۔ داخل ہو۔ کہنے والے اصحاب الاعراف ہوں گے۔
لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمْ - سب سے بڑا خوف تو حشر میں ہوگا۔ جہاں اولین و آخرین جمع ہوں گے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۵)
۵۲ - الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ لَهْوًا وَ لَعِبًا وَغَرَّتْهُمُ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا
فَالْيَوْمَ نَنْسُهُمْ كَمَا نَسُوا لِقَاءَ يَوْمِهِمْ هَذَا وَمَا كَانُوا بِايْتِنَا يَجْحَدُونَ -
ترجمہ ۔ جنہوں نے اپنا دین ٹھہرایا ہے اللہ سے غافل کرنے والی چیز اور فرضی کھیل کو اور دنیا کی
زندگی نے ان کو دھوکا دیا ہے تو آج ہم ان کو ترک کر دیں گے جیسا انہوں نے فراموش کر دیا تھا آج
کے دن کے ملنے کا خیال اس وجہ سے کہ وہ ہماری آیتوں کا سخت انکار کرتے تھے۔
تفسیر الَّذِينَ اتَّخَذُوا ۔ یہ کافرین کی تعریف ہے۔
کھوا ۔ جو غافل کر دے۔ ایسا وظیفہ بھی لہو ہے۔ جس کو پڑھتے پڑھتے لوگ فرض قضا کر دیتے ہیں ۔
لعبا ۔ جو بے حقیقت ہو۔ یہ مرض آج کل بہت زور پر ہے ۔ لوگ دین کو بے حقیقت سمجھتے
ہیں ۔ کسی حق کے لینے کے لئے وکیل سے مشورہ لیتے ہیں۔ پہلے یہ دریافت نہیں کر لیتے ۔ کہ
شریعت میں جائز ہے یا نہیں ۔
نَفْسُهُمُ ۔ آج ہم ان کو ترک کرتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۵)
۵۴ - هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا تَأْوِيلَهُ يَوْمَ يَأْتِي تَأْوِيلُهُ يَقُولُ الَّذِينَ نَسُوهُ
مِنْ قَبْلُ قَدْ جَاءَتْ رُسُلُ رَبَّنَا بِالْحَقِّ فَهَلْ لَّنَا مِنْ شُفَعَاءَ فَيَشْفَعُوا لَنَا أَوْ
نُرَدُّ فَتَعْمَلَ غَيْرَ الَّذِى كُنَّا نَعْمَلُ قَدْ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَا
كَانُوا يَفْتَرُونَ ۔
ترجمہ ۔ کیا وہ انتظار کرتے ہیں اس کی سچائی ظاہر ہونے کا۔ جس دن اس کی حقیقت ظاہر ہوگی تو وہ

حقائق الفرقان
لدامه
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
لوگ جو چھوڑ بیٹھے تھے اس کو پہلے سے یوں کہیں گے کہ بے شک ہمارے رب کے رسول سچ بات لائے تھے تو
اب کوئی ہمارا حمایتی ہے کہ وہ ہماری حمایت کرے یا ہم پھر پلٹا دئے جائیں تو ہم کام کریں برخلاف
اس کے جو ہم کام کر رہے تھے۔ بے شک ان لوگوں نے اپنا نقصان آپ کیا اور وہ ان سے گم ہو گیا جو وہ
افترا کیا کرتے تھے۔
تفسیر ۔ يَنظُرُونَ ۔ انتظار کرتے ہیں۔
مگر
تَأْوِيله ۔ بہت سے الفاظ کے قرآن کریم میں اور معنے ہیں ۔ مخلوق میں اور معنے ۔ مثلاً کلمہ
کا لفظ ہے۔ اس کے معنے کرتے ہیں لفظ وُضِعَ لِمَعْنَى مُفْرَد جو تحمل صدق و کذب نہ ہو۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَ عَدْلًا (الانعام: ۱۱۶) یہاں کلمہ کی صفت عدل
فرمائی ہے۔
۲
الا اصْدَقُ كَلِمَةٍ قَالَهَا لَبِيْ ۔۔ لَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِل
اسی طرح قرآن شریف میں علم کے اور معنے ہیں ۔ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ
الْعُلَموا (فاطر: ۲۹) اور عام طور پر علم موجب کبر ہے۔
اسی طرح تاویل کے معنے لوگ ہیر پھیر کر اپنے مطلب کے مطابق بنا لینے کے کرتے ہیں مگر
قرآن کریم میں انجام ۔ حقیقت ۔ اصلیت کے معنی ہیں۔ چنانچہ سورۃ یوسف میں ہے هذَا تَأْوِيلُ
روياي - (يوسف : ۱۰۱) اور ایک جگہ آیا ہے وَلَمَّا يَأْتِيهِمْ تَأْوِيلُهُ ایک اور جگہ فرمایا وَ مَا يَعْلَمُ
تَأْوِيلَةَ إِلَّا الله - (آل عمران :(۸) یعنی اس کی حقیقت کو۔ پس یہاں معنے ہیں کہ لوگ چاہتے
ہیں ۔ عذابوں کے نتیجے ظاہر ہوں ۔ مگر جس روز انجام ظاہر ہوگا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۵) ۲۳؍ستمبر
لے کلمہ ایسا لفظ ہے جو مفرد معنی کے لئے وضع کیا گیا ہو ۔ ۲ تیرے رب کی بات پوری ہے سچائی اور انصاف میں ۔
سنو۔ سب سے سچی بات لبید نے کہی ہے۔ سنو ۔ اللہ کے سوا ہر چیز باطل ہے۔ مٹ جانے والی ہے۔
ے اس کے سوائے نہیں کہ اللہ کے بندوں میں علم والے تو وہی ہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں۔ ۵۔ یہ ہے تعبیر اس
میرے پہلے خواب کی ۔ ہے حالانکہ اس کا صحیح مطلب اللہ ہی جانتا ہے۔

حقائق الفرقان
۴۳۶
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
♡♡
۵۵ - إِنَّ رَبَّكُمُ اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى
عَلَى الْعَرْشِ يُغْشَى اليْلَ النَّهَارِ يَطْلُبُهُ حَثِيثًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ
قف
مُسَخَّرَتِ بِأَمْرِهِ أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ تَبْرَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ بے شک تمہارا رب وہ اللہ ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا چھ وقت میں پھر وہ
مالک ہو گیا تخت کا ۔ وہ چھپا لیتا ہے رات کو دن سے گویا رات دن پیچھے لگے آ رہے ہیں اللہ کے حکم سے
شتابی اسے سے اور اسی نے سورج اور چاند اور تارے پیدا کئے فرمانبردار ہو رہے ہیں اس کے حکم کے سن
رکھو اسی کی خلق ہے اسی کا حکم ہے بڑی بابرکت ہے اللہ کی ذات پاک جو سب جہانوں کو آہستہ آہستہ
کمال کی طرف پہنچانے والی ہے۔
تفسير في سِتَّةِ أَيَّامٍ ۔ چھ وقتوں میں ۔ ۱۲ گھنٹے کا دن مراد نہیں ۔ اس کی تفسیر ہمارے
حضرت صاحب نے خوب لکھی ہے۔ ہر چیز کی تکمیل چھ مراتب کے طے کرنے کے بعد ہوتی ہے۔
مثلاً انسان پہلے نطفہ پھر علقہ پھر مضغہ ۔ پھر لحماً پھر كَسَوْنَا الْعِظْمَ لَحْمًا ثُمَّ انْشَانَهُ خَلْقًا
اخر (المومنون : ۱۵)۔
میں نے غور کر کے دیکھا ہے کہ انگریزوں کو شریعت سے تعلق نہ تھا۔ مگر ایم ۔اے تک چھ درجے
تکمیل کے لئے رکھے ہیں ۔
زمین کو پہلے درست کرتے ، پانی دیتے ، بیچ ڈالتے ہیں ۔ دو دن میں یہ کام ہوا ہے۔ اور چار دن
کے بعد پیچ اُگتا ہے۔ کل چھ دن ہوئے ۔
قرآن کریم میں یوم بہت معنوں میں آیا ہے۔ ایک ان بارہ گھنٹوں سے لے کر سال۔ ہزار
سال ۔ پچاس ہزار برس تک کے معنوں میں آیا ہے ۔ مطلق وقت کے معنوں میں بھی جتنے میں وہ واقعہ
ہو گیا۔ جیسے یوم حنين - ذَكِرْهُم بِأَيْمِ اللهِ (ابراهيم : ٢)
استولی ۔ کے معنے ہیں ٹھیک ۔ یعنی اس کے تخت سلطنت میں کوئی نقص نہیں ۔ پھر تمام کا ئنات
لے حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۔ (مرتب) ۲ پھر بنا یا ہڈیوں کو گوشت پھر ہم نے بنایا اس کو ایک دوسری مخلوق
کے رنگ میں ۔ سے اور ان کو یاد دلا ان کے دن ۔

حقائق الفرقان
۴۳۷
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
کا وراء الوراء اس کے قبضہ قدرت میں ہے۔ اس لئے اس کے معنی علی بھی درست
ہیں۔ بعض نے کہا ہے معنے ظاہر ہیں ۔ مگر اس کی کیفیت معلوم نہیں ۔ اس کی مثال سنئے ۔ جیسے بیٹھنا۔
اب جیسا جیسا کوئی موصوف ہو ویسے ویسے معنے ہوں گے۔ مثلاً ا۔ میں بیٹھ گیا ۲۔ دیوار بیٹھ گئی
۳۔ ساہوکار تھا اب بیٹھ گیا۔ ۴۔ ہندوستان کے تخت پر یورپ کا بادشاہ بیٹھا ہے۔ ۵۔ فلاں
شخص کی محبت یا اس کا کلام یا بغض فلاں کے دل میں بیٹھ گیا۔ یہ سب بیٹھنے الگ الگ معنے رکھتے ہیں۔
پس اسی طرح استوای تو عام ہے مگر اللہ کا اِسْتَوَاء ایک خاص شان رکھتا ہے۔ وہ لَيْسَ كَمِثْلِهِ
شی ( شورای : ۱۲) ہے پس استَوی بھی لَيْسَ کمثلہ ہے۔ خدا کی ہر صفت کا یہی حال ہے۔
حثينا ۔ لگا تار ۔ مثلاً یہاں رات آتی ہے تو دوسرے بالمقابل بلاد میں صبح کی تیاری ہے۔ اس
میں اشارہ ہے کہ ظلمت کے بعد نور فترت کے بعد نبوت کا وقت آتا رہتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۰۵)
خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ - سلموت کے ساتھ ایام کا ذکر نہیں البتہ ارض کے لئے
چھ وقتوں کا ذکر کیا اور یہ روز کا مشاہدہ ہے کہ چھ وقتوں میں زمین بنتی ہے۔ فصل پکتی ہے۔
اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ - بے عیب۔ تخت حکومت پر براجمان ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۴)
أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۲۸)
۵۶ - ادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ -
ترجمہ ۔ تمہارے رب کو پکارو بڑی عاجزی سے گڑ گڑا کر اور چپکے چپکے اس کو پسند نہیں آتے حد سے
بڑھنے والے۔
تفسیر۔ اُدْعُوا ۔ تمام صفات کو بیان فرما کر دعا کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ اس زمانہ میں تمہارے
لئے دعا کا میدان وسیع اور خالی ہے۔
اے اُس کے جیسی تو کوئی بھی چیز نہیں۔ ۲ے سن لواسی کا کام ہے بنانا اور حکم فرمانا۔

حقائق الفرقان
لدا ٧
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۱۔ بعض خدا کے منکر ہیں ۲۔ بعض خدا کو مانتے ہیں مگر اس کے متصرف ہونے کے قائل نہیں۔
۔ بعض دعا کے قائل ہیں مگر اسباب پرستی میں منہمک ہیں ۔ پس تم کامل امید - کامل یقین کامل مجاہدہ
سے دعا میں لگے رہو۔ اور دعاؤں میں لفظ رب کا بہت استعمال کرو۔
خُفْيَةً ۔ چلتے بیٹھتے ، بات کرتے ، کتاب پڑھتے سب حالات میں ۔
إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ ۔ ایک شخص نے بلند آواز سے دعا کی تو رسول اکرم نے فرما یا لا تَدْعُونَ أَصَم
وَلَا غَائِباً ۔ ایک شخص نے دعا کی کہ جنت میں ایسے ایسے کو ٹھے مجھے دے۔ آپ نے فرمایا۔ جنت
مانگو حد سے نہ بڑھو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶)
لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ - چلا کر دعا نہ کرو۔ قرآن وحدیث کے خلاف دعائیں کرنا۔ طلب محال
صلہ رحم کے خلاف نہ ہو ۔ رشتہ داروں کے حق میں بد دعا نہ کرو۔ حضرت مسیح موعود کو حکم أُجِيبُ كُل
دُعَائِكَ إِلَّا فِي شُرَكَاتِكَ اور نبی کریم کو فرمایا ۔ لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْنِي
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۴)
۵۷- وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا وَ ادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا إِنَّ
رَحْمَتَ اللهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور نہ فساد کرو ملک میں اس کی درستی کے بعد اور اللہ کو پکارتے رہو ڈر ڈر کر اور امیدیں رکھ رکھ
کر۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ کی رحمت قریب ہے محسنوں سے۔
تفسیر۔ اِنَّ رَحْمَتَ اللهِ - قبولیت کے لئے فضل کی ضرورت ہے۔ وہ محسنوں کے قریب ہے پس تم
محسن بن جاؤ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰۶)
نجات صرف رحم اور فضل سے ہے۔ اور رحم اور فضل کا مستحق ایماندار ہے۔
إِنَّ رَحْمَتَ اللهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِينَ - " ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۰)
لے میں تیری ساری دعائیں قبول کروں گا مگر شرکاء کے بارہ میں نہیں۔ ۲ے تیرا اس معاملہ میں کچھ (دخل ) نہیں۔
سے بے شک مہر اللہ کی نزدیک ہے نیکی والوں سے۔

حقائق الفرقان
۴۳۹
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
و
۵۹،۵۸ - وَهُوَ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَى رَحْمَتِهِ حَتَّى
إِذَا أَقَلَّتْ سَحَابًا ثِقَالًا سُقْنَهُ لِبَلَدٍ مَّيْتٍ فَانْزَلْنَا بِهِ الْمَاءَ فَأَخْرَجْنَا بِهِ
مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ كَذلِكَ نُخْرِجُ الْمَوْتَى لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ - وَالْبَلَدُ الطَّيِّبُ
يَخْرُجُ نَبَاتُهُ بِإِذْنِ رَبِّهِ ۚ وَالَّذِي خَبُثَ لَا يَخْرُجُ إِلَّا نَكِدًا كَذَلِكَ
نُصَرِّفُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَشْكُرُونَ -
ترجمہ۔ وہی اللہ ہے جو بھیجتا ہے ہوائیں خوشخبری لانے والی اس کی رحمت کی آگے آگے یہاں تک
کہ جب اٹھا لاتی ہیں بوجھ دار بادلوں کو ہوائیں تو ہم اُسے ہانک دیتے ہیں مردہ شہر کی طرف پھر ہم
برساتے ہیں بادل سے پانی پھر پانی کے ذریعہ سے پیدا کرتے ہیں ہر ایک قسم کے پھل ۔ اسی طرح
ہم زندہ کر دیں گے مردوں کو تاکہ تم یاد کرو۔ اور جو بستی پاکیزہ ہے اس کے درخت پیدا ہوتے ہیں
اس کے رب کے حکم سے اور جو خراب ہے ( یعنی زمین ) تو اس سے کچھ نہیں پیدا ہوتا مگر ناقص ہی ۔
اسی طرح ہم پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں اپنی آیتیں اس قوم کے لئے جو شکر گزار ہیں ۔
تفسیر - يُرسل الريح - زمانہ بعثت نبوت بہار کا وقت ہوتا ہے ۔ جو جو کچھ کسی کے اندر ہو۔ باہر
نکلتا ہے۔
جوب
نکدا۔ وقت سے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶)
٦٠ - لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلى قَوْمِهِ فَقَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَهِ
غَيْرُهُ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ -
ترجمہ۔ تحقیق ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف تو اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو
کوئی نہیں تمہار اسچا معبود اس کے سوائے۔ میں ڈرتا ہوں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے۔
تفسير - مَا لَكُمْ مِنْ الهِ غَيْرُه - یہ تمام انبیاء کا اجماعی مسئلہ ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
بدو
غیرہ
أَخَافُ عَلَيْكُمْ ۔ اس قوم میں شفقت علی خلق اللہ کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے حضرت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم طائف گئے ۔ ایک نمبردار سے کہا۔ میں چند باتیں پہنچانی چاہتا ہوں۔ اس

حقائق الفرقان
۴۴۰
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
نے کہا اکیلا کیوں سنوں سب کو بلاتا ہوں ۔ اس کے بعد وہ چند بد معاش اکٹھے کرلایا۔ جنہوں نے آپ
کو دکھ دیا۔ آپ سر سے پیر تک لہولہان ہو گئے ۔ آپ فرماتے ہیں۔ بارہ کوس تک مجھے پتہ نہیں لگا کہ
میں کدھر جاتا ہوں۔ ایک فرشتہ نے کہا کہ حکم ہو تو طائف کو تباہ کر دیں۔ فرمایا یہ قوم نادان ہے۔ اگر
مجھے رسول اللہ جانتے تو ایسا نہ کرتے۔ امید ہے یہ نہیں تو ان کی اولاد مسلمان ہو جائے گی۔ زید بن حارث
ساتھ تھے وہ کہتے ہیں طائف والوں نے بارہ کوس کے بعد پیچھا چھوڑا۔ آگے باغ تھا۔ باوجود مخالفت
کے انہوں نے اپنے نوکر کے ہاتھ انگور بھیجے جب اس نوکر نے انگور آپ کے آگے رکھے۔ تو آپ
نے اللہ کا نام لیکر انگور اٹھایا ۔ جس پر اس نے تعجب کیا آپ نے اسے وعظ شروع کیا۔ اس نے کہا
ایک یوناہ نبی گزرا ہے ہمارے ملک میں وہ ایسی ہی باتیں کہا کرتا تھا آپ نے فرمایا۔ وہ میرا بھائی
تھا۔ اس پر وہ مسلمان ہوا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶)
۶۱ ۶۲ - قَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِهِ إِنَّا لَنَاكَ فِي ضَيْلٍ مُّبِينٍ قَالَ
يُقَوْمِ لَيْسَ بِي ضَلَلَةٌ وَلَكِنِّي رَسُولٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ۔ کہا امراء اور رعب دار لوگوں نے اس کی قوم کے کہ ہم تجھ کو دیکھتے ہیں بڑی ہی دیوانگی میں ۔
نوح نے کہا اے میری قوم مجھ میں تو کچھ دیوانگی نہیں ہے لیکن میں تو ایک بھیجا ہوا ہوں رب العالمین کا۔
تفسير - الملا ۔ جو اشراف بنے پھرتے تھے۔
رَسُولٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِینَ ۔ سارے جہان کے پروردگار نے مجھے منتخب کر کے بھیجا ہے۔ کیا
میں گمراہ ہو سکتا ہوں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶)
لَيْسَ بِي ضَلَلَهُ - فِي ضَلَلٍ مُّبِین کا جواب کیا نرمی سے دیا۔
تشهید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۴)

حقائق الفرقان
۴۴۱
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
۶۶ تا ۶۸ - وَ إِلَى عَادٍ أَخَاهُمُ هُودًا قَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ
الهِ غَيْرُهُ أَفَلَا تَتَّقُونَ - قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ إِنَّا
لَنَاكَ فِي سَفَاهَةٍ وَ إِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكَذِبِينَ - قَالَ يُقَوْمِ لَيْسَ بِي
سَفَاهَةٌ وَلكِنِّي رَسُولٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ۔ اور ہم نے بھیجا قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو ، ہود نے کہا اے میری قوم ! اللہ ہی
کی عبادت کرو کوئی سچا معبود نہیں تمہارا مگر اللہ تو کیوں اس کو سپر نہیں بناتے ۔ بولے سردار جو حق
چھپانے والے تھے اس کی قوم میں سے ہم دیکھتے ہیں تجھ کو کم عقلی میں اور ہم تو یقین کرتے ہیں کہ تو
جھوٹوں میں سے ہے۔ ہود نے کہا اے میری قوم! میں خفیف العقل نہیں لیکن میں رسول ہوں رب
العالمین کی طرف سے ۔
تفسیر اعْبُدُوا الله ۔ ایک تعظیم اپنی انکل پر ہوتی ہے اور ایک خدا کے حکم کے ماتحت ۔ انبیاء
آخر الذکر تعظیم کی تعلیم لاتے ہیں کہ ہر حرکت و سکون ، ہر قول و فعل خدا کے حکم کے ماتحت ہو۔
الملا - ملا وہ لوگ جن کی بات دل کے اوپر گہرا اثر کرے۔ کیا معنے ان کے کہنے کا اثر
پڑے اور رعب پڑ جائے۔ دنیا میں چار قسم کے لوگ ہیں ۔ علماء ، فقراء،امراء ،عوام ، یہ سب امراء
ہی کے ماتحت ہوتے ہیں ۔ اور یہی انبیاء کا مخالف گروہ ہے۔
لَيْسَ بِي سَفَاهَةٌ ۔ سوائے نبی کے کوئی ایسا نرم جواب نہیں دے سکتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶)
۷۴- وَ إِلى ثَمُودَ أَخَاهُمُ صُلِحًا قَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَهِ
غَيْرُهُ قَدْ جَاءَتْكُمُ بَيِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ هَذِهِ نَاقَةُ اللَّهِ لَكُمْ آيَةً فَذَرُوهَا
تَأْكُلُ فِي أَرْضِ اللهِ وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو ( بھیجا ) اس نے کہا اے میری قوم! اللہ ہی کی عبادت کرو
کوئی سچا معبود نہیں تمہارا اس کے سوائے بے شک آچکی تمہارے پاس کھلی کھلی دلیل تمہارے رب کی طرف

حقائق الفرقان
۴۴۲
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
سے یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے نشانی ہے تو اسے چھوڑ دو کہ کھاوے اللہ کی زمین میں اور اس کو بُرائی سے
ہاتھ نہ لگاؤ ، نہیں تو تم کو ٹیس دینے والا عذاب آ پکڑے گا۔
تفسیر ۔ سورۃ اعراف میں نبوت کی بحث ہے۔ ۔ اور اور اس اس بات بات ۔ کے نظائر پیش کئے ہیں کہ راست
بازوں کی مخالفت کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔ عدن سے لے کر مغربی طرف عرب کے ثمود قوم رہتی تھی ۔ جس
قدر لوگ انبیاء سے دور چلے جاتے ہیں۔ ان میں اختلاف بڑھتا جاتا ہے اور جس قدر قریب ہوتے
ہیں ان میں اتفاق ہوتا جاتا ہے مثلاً فلاسفران میں عجیب عجیب اختلاف ہوتے ہیں ۔ نبیوں میں یہ
بات نہیں۔ اسی لئے سب کی تعلیم اصولاً ایک ہی ہے۔ اسی واسطے اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِّنْ إِلَهِ
ہر نبی کی تعلیم لکھی ی ہے۔ ہے۔ (ضمیمه اخبار اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ر ۲۳ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ء ۱۰۶)
ناقَةُ اللهِ ۔ کوئی ایک اونٹنی لے کر فرما دیا۔ یہ آیت ہے۔ ہر ولی اللہ ایک ناقہ ہے۔ جب
ویا
یرہ ۔ ہر
صالح کی اونٹنی ناقةُ الله تو کیا نبی کریم کے پیارے ناقہ نہیں ۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴)
قرآن کریم میں تو کہیں نہیں لکھا کہ خاص اونٹنی اس وقت پیدا کر دی ۔ صرف اتنی بات
قرآن میں ہے۔ هَذِهِ نَاقَةُ اللهِ لَكُمْ آيَةً فَذَرُوهَا تَأْكُلُ فِي أَرْضِ اللَّهِ وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ
فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ۔ یہ خدا کی اونٹنی تمہارے لئے ایک نشان ہے اسے خدا کی زمین میں چرنے
دو
چکنے دو اور دکھ نہ دوور نہ سخت عذاب میں گرفتار ہو جاؤ گے۔
اس بات کے حل کرنے کے لئے خود تمہارے ملک کی رسوم اور عادات بڑی چابی ہیں ۔ اس ملک
میں جہاں جہاں سکھ مالک و نمبردار ہیں۔ وہاں کیا ہوتا ہے؟ کون نہیں جانتا ۔ ایک بیل اگر کسی مسلمان
کے ہاتھ سے مارا جاوے تو انسانی جسم کی اس ایک حیوان کے بدلہ میں کیا گت بنتی ہے تمہارے
بازاروں میں بیکار ۔ نکتے مال مردم خور بیل پھرتے ہیں۔ بتاؤ؟ کوئی مسلم ان کو چھیڑ سکتا ہے۔ اگر اتفاقی
بھی چھیڑے تو تم کیسے اس کے گرد ہوتے ہو۔ تم مفتوح ۔ دبیل ۔ نرم دلوں کا تو حال یہ ہے ۔ اگر
اللہ تعالیٰ نے جو بادشاہوں کا بادشاہ ۔ حاکموں کا حاکم ہے ہی کہہ دیا کہ میرے رسول صالح کی سچائی کا

·

آج 10 میں سے 10 باقی