سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 7
حقائق الفرقان
۴۹۱
سُورَةُ الْأَعْرَاف
مدعی تھا پھر تم اگلی آسمانی کتب سے موازنہ کر لو کہ یہ سلسلہ منھاج نبوت پر ہے یا نہیں؟
وَ الْأَرْضِ ۔ پھر زمین والے گواہی دے سکتے ہیں کہ میرا کریکٹر کیسا ہے اور میرے پیرو کیسے
ہیں وَ أَنْ عَسَى أَنْ يَكُونَ قَدِ اقْتَرَبَ أَجَلُهُمْ - آسمان میں ایک وقت خاموشی ہوتی ہے۔ دوسرے
وقت بجلی کا کوندنا۔ بادل کا گر جنا۔ اسی طرح زمین کا حال ہے۔ ایک وقت سیلاب دوسرے وقت مطلع
صاف ۔ پس یہ الہاموں کا زور ۔ یہ مذہبوں کے آپس میں مباحثہ ضرور ایک مفید نتیجہ رکھتے ہیں۔ یہ
جھگڑے خود گواہ ہیں اس بات کے کہ دنیا میں امن عامہ آنے والا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۰)
۱۸۷ - مَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ وَيَذَارُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ -
ترجمہ۔ جس کو اللہ ہٹا دے تو اسے کون راہ پر لگاوے اور اللہ ان کو چھوڑ دیتا ہے تو وہ اپنی سرکشی میں
دل کے اندھے ہوئے پھرتے ہیں ۔
تفسیر - مَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۲۳)
مَنْ يُضْلِلِ ۔ یہ نتیجہ ہے انسان کی اپنی اختیار کردہ ضلالت کا ۔ دو خط جب زاویہ پیدا کریں گے
تو جوں جوں بڑھیں گے فاصلہ بھی بڑھتا جاوے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰)
۱۸۸ - يَسْتَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسُهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي
لا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ ثَقُلَتْ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ لَا تَأْتِيَكُمُ إِلَّا
بَغْتَةً يَسْتَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ
دروور
النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ وہ تجھ سے پوچھتے ہیں انجام کار کی گھڑی کب ہے اس کے ظہور اور قائم ہونے کا وقت تو
جواب دے کہ اس کا علم تو میرے رب ہی کے پاس ہے وہی اس کو کھولے گا ظاہر کرے گا اس کے وقت
لے جس کو اللہ بہکاوے ، اُسے کوئی نہیں راہ دینے والا ۔
حقائق الفرقان
۴۹۲
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
پر ۔ بوجھ ہو گیا ہے آسمانوں اور زمین میں ۔ وہ تمہارے سامنے یکا یک آجائے گی وہ تجھ سے اس طرح
پوچھتے ہیں گویا تو ایک بات کے سب پہلوؤں کو پوچھ چکا ہے ۔ جواب دے دے اس کے سوائے
نہیں کہ اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر آدمی جانتے ہی نہیں۔
تفسير عن السَّاعَةِ - تیری کامیابی اور دشمنوں کی تباہی کا وقت۔
ثَقُلَتْ فِي السَّاتِ وَالْأَرْضِ ۔ کیا کبھی کسی نے سنا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی کی
تمام قوم اور تمام ملک سب کے سب مسلمان ہو گئے ہوں اس واسطے یہ عظیم بات ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۰) جلد
۱۸۹
١٨٩ - قُلْ لَا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَ لَا ضَرًّا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۖ وَلَوْ كُنْتُ أَعْلَمُ
الْغَيْبَ لَا تَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَ مَا مَسَّنِيَ السُّوءُ إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ
لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ ۔ تو کہہ دے میں تو مالک نہیں اپنے نفس کے نفع نہ نقصان کا مگر اللہ جو چاہے اور اگر میں بڑا
غیب دان ہوتا تو میں اپنے لئے بہت سی نیکیاں جمع کر لیتا اور مجھے کبھی کوئی تکلیف نہیں پہنچتی۔ میں تو
صرف دشمنوں کو ڈرانے والا اور خوشخبری سنانے والا ہوں ایماندار قوم کو۔
تفسیر۔ ایک قوم ہے جو اللہ تعالیٰ کے علم میں اور تصرف میں کسی مخلوق کو بھی شریک بناتی ہے۔
بدبختی سے مسلمانوں میں بھی ایسا فرقہ ہے جو کہ پیر پرست ہے حالانکہ رسول کریم سے بڑھ کر کوئی
نہیں ۔ اور وہ فرماتا ہے لا اَعْلَمُ الْغَيْبَ اور لَوْ كُنْتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَمَا
مسني السوء پس کسی اور ولی کو کبھی یہ قدرت حاصل ہو سکتی ہے کہ اسے جانی جان کہا جاوے اور یہ سمجھا
جاوے کہ وہ حاضر وغیب ہماری پکار سنتے ہیں۔ یہ جواب جود یا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو علم غیب یا
تصرف ، رف دے دیا ہے، صحیح نہیں کیونکہ شرک کے معنی ہیں سانجھی سا بھی بنانا۔ خود بن جاوے یا دینے سے
بنے ۔ یاد رکھو ۔ اللہ کا علم ایسا وسیع ہے کہ بشر اس کے مساوی ہو ہی نہیں سکتا۔ جو نشان اللہ تعالیٰ نے اپنی
الوہیت کے لئے بطور نشان رکھے ہیں وہ کسی اور میں نہیں بنانے چاہئیں۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه (۲)
حقائق الفرقان
۴۹۳
سُورَةُ الْأَعْرَاف
إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ وَ بَشِيرٌ ۔ ہاں یہ بات ہے کہ حق کے دشمنوں کے لئے ڈرانے والا ہوں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰)
١٩٠ - هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ
إلَيْهَا فَلَمَّا تَغَشْهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِيفًا فَمَرَّتْ بِهِ فَلَمَّا اثْقَلَتْ دَعَوَا اللَّهَ
رَبَّهُمَا لَبِنْ آتَيْتَنَا صَالِحًا لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا ایک ذات سے اور اسی کے نوع ( اور قسم ) سے بنایا اس کا جوڑا
تا کہ تسکین پائے اس کے پاس پھر جب مرد نے جماع کیا عورت سے تو ہلکا ساحمل رہا تو اسے لئے پھری پھر
جب وزن دار ہوگئی تو دونوں نے پکارا اللہ کو جو اُن کا رب ہے اگر تو ہم کو عنایت کرے گا لائق اور تندرست
(بچہ) تو ہم تیرا بڑا شکر کریں گے۔
تفسیر۔ شرک بری بلا ہے۔ اس سے قوموں میں تفرقہ پڑتا ہے۔ مشرک کبھی سچے علوم کا وارث
نہیں ہوتا۔ یہ سورۃ اب ختم ہوتی ہے اس لئے اخیر میں پھر رسالت مآب کی تعلیم کا خلاصہ بیان کر دیا
ہے۔ جو توحید ہے۔
مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ - ہر ایک شخص ایک آدمی کا نطفہ ہوتا ہے۔
مِنْها ۔ اس کی قسم کا۔ یہ ظاہر ہے۔ آدم زاد کے حیوانات سے نکاح نہیں ہوتے ۔ گدھی ، بکری
لومڑی سے اولاد نہیں لے سکتے ۔
لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا ۔ دوسرے مقام پر فرمایا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً
(الروم : ۲۲) عورت ذات بوجہ اپنی کم علمی ۔ نا تجربہ کاری کے بہت ہی قابلِ رحم و قابلِ مہر بانی
ہے۔ جن کے گھر میں آرام ہو اور بیوی ہو وہ بہت آرام پاتے ہیں ۔ شہوت کے بد استعمال میں کم
گرفتار ہوتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰)
حقائق الفرقان
۴۹۴
سُورَةُ الْأَعْرَاف
۱۹۱ - فَلَمَّا اتْهُمَا صَالِحًا جَعَلَا لَهُ شُرَكَاءَ فِيمَا اتْهُمَا فَتَعْلَى اللَّهُ عَمَّا
يُشْرِكُونَ -
ترجمہ ۔ پھر اللہ نے ان کو عنایت کیا قابل اور تندرست بنانے لگے اللہ کا شریک اللہ کی دی ہوئی چیز
میں تو اللہ برتر ہے اس سے جو وہ شریک بناتے ہیں ۔
تفسیر - جَعَلا له شرکاء ۔ کئی ایسے لوگ ہیں جن کا یہ حال ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰)
جَعَلا لَهُ شُرَكَاء - عام میاں بی بی کا ذکر ہے نہ کہ آدم و حوا کا۔
تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۶)
۱۹۶ ، ۱۹۷۔ اَلَهُمْ أَرْجُلُ يَمْشُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ أَيْدٍ يَبْطِشُونَ بِهَا أَمْ
لَهُمْ أَعْيُنَ يُبْصِرُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ أَذَانَ يَسْمَعُونَ بِهَا قُلِ ادْعُوا
شُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ كِيدُونِ فَلَا تُنْظِرُون - إِنَّ وَلِي اللَّهُ الَّذِي نَزَّلَ الْكِتَبَ *
وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ -
ترجمہ۔ کیا ان کے ایسے پاؤں ہیں جن سے وہ چلیں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے پکڑیں یا ان کی
ایسی آنکھیں ہیں جن سے دیکھیں یا ان کے ایسے کان ن ہیں جن سے سنیں ، تو کہہ دے پکا رو تم اپنے
شریکوں کو پھر میرے لئے کوئی تدبیر کرو اور مجھے مہلت نہ دو۔ میرا حمایتی وہی اللہ ہے جس نے کتاب
اتاری اور وہی نیک بندوں کی حمایت کرتا ہے۔
تفسیر - ثم کیدون ۔ مجھ سے سب مل کر جنگ کرو اور مہلت بھی نہ دو۔ یہ جرات راستباز نبی کے سوا
کسی میں نہیں ہو سکتی ۔ میں
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰)
۱۹۸ - وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ وَلَا أَنْفُسَهُمْ
رود دور
ينصرون -
ترجمہ ۔ اور تم جس کو پکارتے ہو اللہ کے سوائے وہ نہ تو تمہاری مدد پر ہی طاقت رکھتے ہیں اور نہ اپنی
حقائق الفرقان
ہی مدد کر سکتے ہیں ۔
۴۹۵
سُورَةُ الْأَعْرَاف
تفسیر - لا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ ۔ وہ ان مشرکان عرب کی کچھ مدد نہ کر سکیں گے۔
-
وَلَا أَنْفُسَهُمْ - ان کی اپنی بھی خبر نہیں۔ چنانچہ سب توڑے گئے ۔ قطب شمالی یا جنوبی کی
دریافت کوئی بڑا کام نہیں ۔ کام تو یہ بے نظیر ہے ۔ کہ آپ نے تمام عرب میں وحدت و یک جہتی کی
روح پھونک دی ۔ اور انہیں حیوان سے با اخلاق ۔ باخدا انسان بنا دیا ۔ کوئی ہے؟ جو اس کی نظیر
دکھائے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۰)
وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ ۔ خدا کی توتی کی علامت یہ ہے کہا ہے کہ انسان دن بدن ظلمات سے نکل کر
نور کی طرف آتا ہے۔ فاتحین ، مؤرخ ، سائنس دان سب قرآن کی مخالفت میں کمر بستہ ہیں اور
مسلمان خفته !
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۰)
١٩٩ - وَ إِنْ تَدْعُوهُمْ إِلَى الْهُدَى لَا يَسْمَعُوا وَتَرَبَّهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ
۱۹۹
وو وور
لا يُبْصِرُونَ ۔
ترجمہ ۔ ۔ اگر تم ان کو پکارو راہ راست کی طرف تو وہ سنتے نہیں ، تو ان کو دیکھتا ہے کہ وہ تیری طرف
آنکھ پھاڑ پھاڑ کر دیکھ رہے ہیں ( یعنی مورتیں اور بت و مشرک) حالانکہ وہ کچھ بھی دیکھتے نہیں۔
تفسیر۔ میں نے ایک لڑکے سے پوچھا کہ آج قرآن شریف کا درس کہاں سے ہوگا تو اس نے
کہا۔ میں گودس برس سے سنتا ہوں ۔ مگر مجھے کوئی دلچسپی نہیں اس لئے مجھے معلوم نہیں ۔ دوسرا جو پاس
بیٹھا تھا۔ جب اس سے پوچھا تو وہ یہی کہنے لگا کہ وعلی ہذا القیاس ! مجھے خوشی بھی ہوئی اور رنج بھی ہوا۔
خوشی اس لئے کہ بہت سی مخلوق ایسی بھی ہوتی ہے جو يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ اور يَسْمَعُونَ
وَلَا يَسْمَعُونَ کی مصداق ہے۔ غرض بعض تو ایسے ہیں جو سن کر بھی نہیں سنتے اور بعض سامعین ایسے
ہیں کہ انہیں مجلس وعظ میں محض کسی کی دوستی یا کوئی ذاتی غرض لاتی ہے۔ بعض نکتہ چینی کے لئے جاتے
ہیں۔ ان کا خیال واعظ کی زبان کی طرف رہتا ہے۔ بس جوں ہی کوئی انگریزی یا سنسکرت یا عربی
لفظ اس کے منہ سے غلط نکل گیا تو یہ مسکرائے۔ پس ان کے سننے کا ماحصل صرف یہی ہے کہ وہ گھر میں
حقائق الفرقان
۴۹۶
سُورَةُ الْأَعْرَاف
آ کر واعظ کی نقل لگایا کریں۔ پھر ایک اور مشکل ہے وہ یہ کہ چور کی داڑھی میں تنکا۔ واعظ ایک
بات کتاب اللہ سے پیش کرتا ہے۔ اب اگر سننے والے میں بھی وہی عیب ہے جو اس واعظ نے بتایا
تو یہ سمجھتا ہے کہ مجھ کو سنا سنا کر یہ باتیں کرتا ہے۔ اور گویا مجھے طعنے دے رہا ہے۔ حالانکہ واعظ کے
وہم میں بھی یہ بات نہیں ہوتی ۔ غرض دو طرفہ مشکلات ہیں ۔ ایک طرف واعظ کو اور ایک طرف سامعین
کو ۔ فطرت کا خالق چونکہ اس بھید کو سمجھتا ہے اس لئے اس نے فرمایا - يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَ يَهْدِي بِهِ
كثيرا ( البقرة : ۲۷) ۔
( بدر جلد ۸ نمبر ۵۲ مورخه ۲۱ اکتوبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۹)
۲۰۴، ۲۰۵ - وَ إِذَا لَمْ تَأْتِهِمْ بِآيَةٍ قَالُوا لَوْ لَا اجْتَبَيْتَهَا قُلْ إِنَّمَا
اتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَى مِنْ رَبِّي هُذَا بَصَابِرُ مِنْ رَبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِقَوْمٍ
يُؤْمِنُونَ وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَ انْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ -
ترجمہ۔ اور جب تو اُن کے پاس کوئی نشان نہیں لاتا تو کہتے ہیں تو اس کو کیوں کھینچ تان کر نہیں لا یا کہہ
دے میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے میرے رب سے یہ دانائی کی باتیں
ہیں ۔ تمہارے رب کی طرف سے ہدایت اور رحمت ہے ماننے والی قوم کے لئے ۔ اور جب قرآن
پڑھا جاوے تو اسے کان لگا کر سنو اور چپ رہو تا کہ تم پر رحم کیا جاوے۔
تفسير - قُلْ إِنَّمَا أَتَّبِعُ مَا يُوحَى إِلَى مِنْ رَبِّي هُذَا بَصَابِرُ مِنْ رَبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِقَوْمٍ
يُؤْمِنُونَ وَ إِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَ انْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الاعراف: ۲۰۵،۲۰۴)
اے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) تو کہہ میں اس وحی قرآن کے سوائے اور کسی چیز کی پیروی نہیں
کرتا۔ یہی لوگوں کے واسطے بصیرت تھی ۔ مومنوں کے واسطے تو ہدایت اور رحمت یہ ہے ہی ، اگر
کا فر بھی مان لیں تو ان پر بھی رحمت ہوگی ۔ (الحکم جلد ۱۵ نمبر ۵ مؤرخہ ۷ ر فروری ۱۹۱۱ء صفحه ۵)
لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ۔ اس سے ظاہر ہے کہ یہاں مومن ( کیونکہ ان کے لئے ورحمته فرما چکا )
مخاطب نہیں ۔ مگر لوگ ہیں کہ الحمد امام کے پیچھے نہ پڑھنے کا جھگڑالے بیٹھتے ہیں۔ اتنا نہیں سمجھتے کہ
ے بہکاتا ہے اس سے بہتوں کو اور راہ پر لاتا ہے اس سے بہتوں کو اور وہ تو گم راہ نہیں کرتا۔
حقائق الفرقان
۴۹۷
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
یہاں مومن مخاطب نہیں ۔ پھر دور کی صف میں کھڑا ہوا تو سن ہی نہیں سکتا۔ پھر ظہر وعصر کی نمازوں میں تو
جہری قرآت نہیں ہوتی ۔ پس خلف الامام الحمد پڑھنے سے کیوں منع کرتے ہیں؟
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۰)
لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ۔ کفار مخاطب ہیں کہ مومن کے لئے ہدایت و رحمت ضرور ہے۔ ، پس اے
کا فرو تم بھی سنو تو تمہارے لئے رحمت کا موجب ہو جائے ۔ الحمد خلف الامام کا مسئلہ یہاں نہیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۶)
٢٠٦ - وَاذْكُرُ رَبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ
بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِ وَلَا تَكُنْ مِنَ الْغَفِلِينَ۔
ترجمہ۔۔ اور یاد کرتے رہو اپنے رب کی دل ہی دل میں عاجزی سے اور گڑ گڑا کر اور ڈر کر پست اور
دھیمی آواز سے صبح اور شام اور غافلوں میں سے نہ ہو جانا۔
اور یاد کرتا رہ اپنے رب کو دل میں گر گڑانے اور ڈرنے اور پکارنے سے کم آواز بولنے میں صبح
اور شام کے وقتوں اور مت رہ بے خبر - ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۸۱ حاشیه )
٢٠٧ - إِنَّ الَّذِينَ عِنْدَ رَبِّكَ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيُسَبِّحُونَهُ وَلَهُ
يَسْجُدُونَ -
ترجمہ ۔ وہ لوگ تکبر نہیں کرتے جو تیرے رب کے مقرب ہیں اس کی عبادت سے اور اس کی تسبیح
کرتے رہتے ہیں اور اسی کو سجدہ کیا کرتے ہیں۔
تفسير - وَلَهُ يَسْجُدُونَ ۔ اللہ کے فرماں بردار ہوتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰)