سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 6
حقائق الفرقان
۴۷۹
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
اللہ تعالیٰ نے ایسی بنائی ہے کہ بغیر پہنچنے رسولوں کی رسالت کے بحکم كُلُّ مَوْلُوْدٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ
(بخاری کتاب الجنائز باب ماقيل فى أولاد المشركين ح: ۱۳۸۴) کے اللہ تعالیٰ کی توحید
اور ربوبیت خالصہ کو سمجھ سکتا ہے ۔ ورنہ اس کی کیا وجہ کہ فونوگراف کا بنانے والا یہ تو یقینا جانتا ہے کہ
بغیر کا ریگر کے فونوگراف خود بخود نہیں بن سکتا ۔ پھر یہ کیوں کر ہو سکتا ہے کہ انسان حیوان ناطق جس
کو اپنے وجود اور تربیت میں ہر لحظہ اور ہر آن میں ایک خالق اور رب کی سخت ضرورت
خود بخود موجود ہو گیا ہو اور خود بخود اس نے تمام مراتب تربیت انسانیت کے حاصل کر لئے ہوں
دیکھو جس وقت انسان محض نطفہ تھا۔ مع ہذا اس میں یہ تمام قومی ظاہری اور باطنی اور اعضائے جسمی
موجود تھے جواب پیدا ہو گئے ہیں۔ پس وہ نطفہ ہی بزبان حال گواہی دے رہا ہے کہ ایک خالق
ظاہری
ہے، وہ
اور رب اس کا بالضرور ایسا موجود ہے جس نے اس نطفہ میں یہ تمام اعضائے جسمی اور قوائے :
اور باطنی ہاں اسی میں مرکوز رکھتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالی نے اس سے پہلی آیتوں میں اگست پر نکھ
قَالُوا بَلَى (الاعراف: ۱۷۳) میں اس امر کو واضح طور پر بیان فرمادیا ہے۔ پس جبکہ فطرت انسانی ہی
اس طرح کی واقع ہوئی ہے جو ابتدائی حالت نطفگی سے ایک خالق اور رب کا وجود ضروری سمجھتے ہیں
تو اسی فطرت صحیحہ کی طرف رجوع نہ کرنا اور اس کی شہادت کو دوبارہ تو حید اور ربوبیت خالصہ النبی کے قبول
نہ کرنا یہ بھی تکذیب ہے اور اس تکذیب پر بھی کوئی عذر إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا غُفِلِينَ (الاعراف: ۱۷۳)
کا مسموع نہ ہو وے گا اور نہ تقلید آباء واجداد کی کہ اِنَّمَا أَشْرَكَ آبَاؤُنَا مِنْ قَبْلُ وَ كُنَّا ذُرِّيَّةً مِنْ
بَعْدِهِمْ (الاعراف: ۱۷۴) عذر ہو سکے گا ۔ دوسرے درجہ کی تکذیب جو اس سے قباحت میں بہت
بڑھ کر ہے یہ ہے جو ان آیات مذکورہ میں بیان فرمائی گئی ہے کہ اے پیغمبر ان لوگوں پر اس شخص
کا حال بھی تلاوت کر کر سنا دو ۔ جس کو ہم نے اپنی آیات اور نشانات بھی دیئے تھے پس وہ ان آیات
سے جدا ہو گیا ۔ جیسا کہ مثلاً بکرے سے کھال علیحدہ کر لی جاوے۔ پس شیطان اس کے پیچھے جالگا تو
こ。
لے ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔ ۲۔ کیا میں تمہارا رب ہوں یا نہیں تو وہ پکار اٹھتے ہیں کہ جی ہاں۔ سے ہم تو اس
سے بالکل بے خبر ہی تھے۔ ۴۔ محض ہمارے باپ دادا ہی نے ہم سے پہلے شرک کیا اور ہم تو ان کے پیچھے
اولاد ہوئے۔
حقائق الفرقان
وہ سخت گمراہیوں میں سے ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
لد ٠٧
سُورَةُ الْأَعْرَاف
مفسرین میں اس شخص کی نسبت بڑا اختلاف ہے کہ یہ کون شخص تھا۔ شاہ ولی اللہ صاحب
لکھتے ہیں کہ یعنی بلعم باعورا کہ کتب النبی خوانده بود بعد ازاں باغوائے زن خود ایذاء حضرت موسیٰ قصد
کر دو ملعون شدی تفسیر کبیر میں ہے کہ آنحضرت صلعم کے ابتدائی بعثت کے وقت میں ایک شخص امیہ
بن ابی الصلت تھا جس کو کتب سابقہ کے علم سے یہ بات معلوم ہوگئی تھی کہ اس وقت میں ایک رسول
عظیم الشان مبعوث ہونے والا ہے اور اس کو یہ گمان بھی تھا کہ وہ رسول میں ہی ہوں گا جبکہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوئی رسالت فرمایا۔ تو اس کو بڑا رشک اور حسد پیدا ہو گیا اور کمبخت کافر ہی
مرا۔ یہ شخص وہی امیہ بن ابی الصلت ہے جو عرب میں بڑا مشہور شاعر تھا اور جس کی نسبت آنحضرت
صلعم نے ارشاد فرمایا ہے کہ امَن شِعْرُه وَ كَفَرَ قَلْبُهُ (صحیح مسلم ، کتاب الشعر )یعنی شعر تو اس
کا ایمان لے آیا تھا ۔ مگر دل اس کا کا فر ہی رہا۔ یہ اس لئے فرمایا کہ یہ شخص اپنے شعروں میں اللہ تعالیٰ
کی توحید بیان کرتا تھا اور توحید الہی کے دلائل بھی دیا کرتا تھا اور بیان اعمال صالحہ اور احوال آخرت
یعنی جنت و نار کا ذکر بھی ان شعروں میں کیا کرتا تھا اور بعض مفسرین کا قول ہے کہ یہ آیت ابو عامر
راہب کے حق میں نازل ہوئی ہے جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فاسق کا لقب دیا تھا۔
غرضیکہ اس آیت کا مصداق کوئی ہو خواہ بلعم باعور اولی مستجاب الدعوات ہو یا امیہ بن ابی الصلت
شاعر موحد ہو یا ابو عامر راہب ہو جس نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے دنیا کو ترک کر دیا
تھا یا اور کوئی ہو، بہر حال اس آیت سے صریح یہ امر معلوم ہوتا ہے کہ مامور من اللہ کی مخالفت میں سب
مخالف مردود ہو جاتے ہیں ۔ اس کے مقابلہ میں نہ کسی کی ایسی ولایت ہی مقبول ہوتی ہے جو
مستجاب الدعوات کے مرتبہ پر پہنچ گئی ہو جیسا کہ بلعم باعورا ولی حضرت موسیٰ کے وقت میں تھا یا کوئی
شخص فصیح و بلیغ شاعر ہو جو توحید الہی کو اپنے قصائد اور اشعار میں نظم کرتا ہو مقبول ہو سکتا ہے اور نہ کوئی
راہب اور زاہد مخالف مامور من اللہ کا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سرسبز ہو سکتا ہے۔ بلکہ مامور من اللہ
کا مکذب اور مخالف خائب و خاسر، نامراد اور مردو د درگاہ الہی ہی ہو جاتا ہے جیسا کہ یہ تینوں شخص
ا بلعم بعور جو کہ کتاب الہی پڑھا ہوا تھا نے اپنی بیوی کے بہکانے کے باعث حضرت موسیٰ کو تکلیف دینے کا
ارادہ کیا اور ملعون ٹھہرا۔
حقائق الفرقان
لد ۱۷
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
با وجود ہونے صاحب ولایت کاملہ کے اور باوجود ہونے موحد عابد، زاہد کے مردود ہو گئے جیسا کہ
آیت زیر تفسیر میں عبرت حاصل کرنے کے لئے ان کا قصہ ارشاد ہوا ہے اور اگر غور کیا جائے ۔ تو وہ
شخص جو صد با آیات و نشانات صداقت کے دیکھ چکا ہو بلکہ اپنی زبان اور قلم سے ان صد ہا نشانات کو
دنیا میں تبلیغ بھی کر چکا ہو ۔ اس کی تکذیب موجب عذاب ہونے میں سب سے زیادہ بڑھ
کر ہوگی ۔ دیکھو اہل کتاب کو جو حافظ اور مفسر تورات وغیرہ کے تھے انہیں کو اولیكَ هُمْ شَرٌّ
الْبَرِيَّة ( البينة : : ۷) فرمایا گیا ہے اور احادیث میں مولویان ریان مکذبین مسیح موعود کو عُلَمَا وُهُمْ
شَرِّ مَنْ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ (مشكوة آء (مشکوۃ کتاب العلم) کلام نبوت میں وارد ہوا ۔ ہے۔
پھر آیت ھذا کے الفاظ پر غور کرو۔ اول تو لفظ انسلاخ کا فرمایا گیا ہے جس کا مفہوم ایک
جاندار کی کھال کا ادھیڑا جانا ہے۔ دیکھو جس ذی روح کو کہ مُنسلخ کیا جاوے اس کو کس قدر تکلیف
ہوگی اور وہ حیوان مُنْسَلَخ کیسا مکر وہ اور فتیح معلوم ہوتا ہے۔ اس جگہ انسلاخ اسی لئے ارشاد فرمایا
گیا ہے کہ نشانات الہیہ کو دیکھ کر پھر بھی ان کا مکذب ہو جانا ایسا ہے جیسا کہ جاندار کی کھال ادھیڑی
جاوے اور اس سے یہ بھی مفہوم ہوا کہ ایسا مکذب پھر مصدق بھی نہیں ہو سکتا کیونکہ جبکہ کسی جانور کی
کھال ادھیڑ لی جاوے تو پھر وہ کھال اس ذی جان کے جسم میں دوبارہ نہیں لگ سکتی اور یہ بھی مفہوم ہوا
کہ قبل انسلاخ کے اس کھال کو اس جاندار کے ساتھ کمال اتصال تھا۔ مع هذا پھر بعد انسلاخ کے
مبائنت تامہ ہو گئی ۔ پھر ایسا مکذب کیوں کر مصدق ہو سکتا ہے۔ الا مَنْ شَاءَ الله ۔
دوسری مذمت ایسے مکذب کی یہ ارشاد فرمائی گئی کہ اب اس کے پیچھے شیطان ایسا لگ گیا کہ وہ یہ
خود شیطان بن جاوے گا کیونکہ ایک قرأت میں فَا تُبَعَهُ الشَّيْطَانُ باب افتعال سے بھی آیا
ہے۔ یعنی شیطان اس کا متبع ہے اور وہ شیطان کا بھی باپ یعنی متبوع ہے۔ دیکھو اللہ تعالیٰ کو ایسے
مکذب کی کس قدر مذمت منظور ہے۔ پھر تیسری مذمت ایسے مکذب کی فرمائی گئی کہ وہ غوی اور غاوی
ہو چکا یعنی سخت گمراہ ضدی ہو گیا۔ کیونکہ غاوی اس کو کہتے ہیں کہ جس کے ہدایت پانے کی امید نہ رہی
ا یہی لوگ بدترین مخلوق ہیں ۔ ۲۔ ان کے علماء آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہوں گے۔
حقائق الفرقان
لد ١٧
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
ہو اور لفظ غوغا کا مادہ بھی یہی خوایتہ ہے جو جنگ وجدال اور شوروشر پر دال ہے بخلاف لفظ غبی کے
کیونکہ اس کے مفہوم میں صرف سادگی اور بے وقوفی داخل ہے۔ لاغیر ۔ دیکھو صراح، صحاح وغیرہ
کو ۔ چوتھی مذمت ایسے مکذب کی یہ فرمائی گئی ہے کہ وہ زمین ہی میں لگ گیا یعنی دس گیا اور چپک
گیا۔ تفسیر کبیر وغیرہ میں لکھا ہے کہ قَالَ اصْحَابُ الْعَرَبِيَّةِ أَصْلُ الْإِخْلَادِ النُّزُوْمُ عَلَى التَّوَامِ
وَكَأَنَّهُ قِيلَ لَزِمَ الْمَيْلُ إِلَى الْأَرْضِ وَمِنْهُ يُقَالُ اخْلَدَ فَلَانُ بِالْمَكَانِ إِذَا لَزِمَ
الْإِقَامَةَ بِه - پانچویں مذمت اس کی یہ فرمائی گئی ہے کہ کتے کے ساتھ اس کو تشبیہ دی گئی جو اخس
الحیوانات ہے۔ چھٹی مذمت ایسے مکذب کی یہ ارشاد ہوئی کہ کتے کی اس حالت کے ساتھ اس کی
حالت مشابہ ہے جو بدترین حالت ہے یعنی زبان نکال کر ہانپتے رہنا۔ وہ بھی ہر ایک حال میں خواہ اس
کو کسی شکار کرنے کے لئے دوڑا یا جاوے یا نہ دوڑایا جاوے مگر زبان نکال کر وہ ہانپتا ہی رہتا ہے۔
پھر خود ہی اللہ تبارک و تعالیٰ نے افعال ذم کے ساتھ اس مثل کی مذمت فرمائی کہ یہ مثل ایسے مکذبین کی
بہت ہی بری مثل ہے وغیرہ وغیرہ۔ اس بیان سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ انبیائے اولوالعزم کے وقت میں
بھی ایسے مکذب گزرے ہوئے ہیں جو سب طرح کے نشانات دیکھ کر بلکہ خودان نشانوں سے مامورمن
اللہ کی حقیقت کو ثابت کر کر تصدیق کر چکے تھے جس پر الفاظ اتينه ايتنا (الاعراف: ۱۷۶) دال ہیں
پھر بھی وہ مکذب ہو گئے ہیں جن کی نسبت اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں اس قدر مذمت فرمائی ہے کہ اس
سے بڑھ کر کسی اور مکذب کی شاید ہی فرمائی ہو اور یہ سنت اللہ قدیم سے جاری ہے۔
اب دریافت طلب یہ امر ہے کہ حضرت مسیح کے وقت میں موافق اسی سنت اللہ کے کوئی ایسا فرد
کامل مکذبوں کا بھی موجود ہے یا نہیں ۔ جواب اس کا یہی ہے۔ کہ کئی شخص موجود ہو گئے ہیں۔
دور کیوں جاتے ہو۔ دیکھو ایک تو وہ جس نے ریویو براہین احمدیہ کا لکھا اور تائید و تصدیق میں کوئی
اے عرب کہتے ہیں اخلاد کی اصل ہمیشہ کے لئے چمٹ جانا اور گویا کہا گیا ہے۔ زمین کی طرف جھکاؤ نے لُزُوم
اختیار کر لیا۔ مستقلاً ہو گیا اور اسی سے اخْلَدَ فُلَانٌ بِالْمَكَانِ کہا جاتا ہے۔ فلاں نے اس جگہ مستقل رہائش اختیار کر لی۔
ے جس کو دی تھی ہم نے اپنی آیتیں ۔
حقائق الفرقان
۴۸۳
سُورَةُ الْأَعْرَاف
دقیقہ اس نے فروگزاشت نہیں کیا تھا۔ یہ شعر بھی اسی ریویو میں لکھا ہوا ہے۔ کہ
سب مریضوں کی ہے تمہیں پہ نگاہ
تم مسیحا بنو خدا کے لئے
۔
T
دوسرا شخص وہ ہے جس نے ایک بڑی تفسیر طول طویل لکھی تھی جس تفسیر میں کثرت سے آیات اللہ
کو تائید و تصدیق مسیح موعود میں تحریر کیا تھا اور اتین ایتنا (الاعراف: ۱۷۶) کا مصداق تھا وہ بھی
مکذب ہو چکا ہے جس کی تکذیب اخبار بدر وغیرہ میں طبع ہو چکی ۔ یہ مضمون میں نے اس لئے بیان کیا
ہے کہ کوئی صاحب یہ وہم اپنے دل میں نہ لاویں کہ ایسے لوگوں کا بدل جانا اس مسیح موعود سے اس کی
صداقت اور حقیقت میں کچھ فرق پیدا کرتا ہو۔ حاشا وکلا ۔ بلکہ یہ تو سنت اللہ ہے جو قدیم سے ہوتی
چلی آتی ہے اور قیامت تک رہے گی۔ اسی لئے یہاں پر لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ (الاعراف: ۱۷۷)
وغیرہ ارشاد فرمایا گیا ہے کہ لوگ ہمیشہ غور اور فکر کرتے رہیں کہ ایسی تکذیب سے صداقت اور حقیت
صادق میں کسی طرح کا فرق نہیں آسکتا بلکہ ایسے امور میں تفکر کرنے سے ایک طرح کی صداقت
پیدا ہوتی ہے۔ کیونکہ جب حضرت موسیٰ کے وقت سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
عہد مبارک تک ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے جیسا کہ احوال بلعم باعورا اور امیہ بن ابی الصلت
سے واضح ہو گیا تو کارخانہ نبوت میں ایسے مرتدین کا وجود واسطے ظہور نشانات کے بھی سنت اللہ میں داخل
ہو گیا ۔ وَلَنِعْمَ مَا قِيلَ
در کارخانه عشق از کفر ناگزیر است
آتش کرا بسوزد گر بولہب نباشد
اور جو ایسا مکذب ہو جاوے وہ مامور من اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ۔ بلکہ وَ اَنْفُسَهُمْ كَانُوا
۳
يَظْلِمُونَ (الاعراف: ۱۷۸) کا مصداق ہو جاتا ہے۔
لے تا کہ وہ بچیں۔ ۲۔ عشق کے کارخانہ میں کفر لازمی بات ہے۔ اگر ابولہب نہیں ہو گا تو آگ کس کو جلائے گی؟
اور وہ اپنا ہی کچھ نقصان کرتے رہے۔
حقائق الفرقان
لد لد
سُورَةُ الْأَعْرَاف
جو کوئی اس امر کا منکر ہوا
اپنا کچھ کھویا کسی کا کیا گیا
اب فرمایا جاتا ہے اور اگر ہم چاہتے تو انہیں آیات کی تصدیق کی برکت سے اس کا مرتبہ بلند
کرتے مگر اس نے دنیا کی ذلت اور پستی کو اپنے لازم حال کر لیا اور اپنی خواہش نفسانی کے پیچھے لگ
گیا تو اس کی مثل کتے کی سی مثل ہے کہ اگر اس پر دوڑ نے جھپٹنے کا بارڈالو تب بھی زبان کو باہر نکال
کر ہانپتا رہتا ہے اور اگر اس کو اسی کے حال پر چھوڑ دو تب بھی زبان لڑکائے ہوئے ہانپتا رہتا ہے۔ یہ
ہے مثل ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیتوں اور نشانوں کو جھٹلایا۔ تواسے پیغمبر ! یہ قصے بیان کرتے
رہوتا کہ یہ لوگ کچھ سمجھیں۔ سوچیں ۔
ان آیات سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آیات الہی کی تصدیق کرنا اور ان کے بموجب
عملدرآمد کرنا باعث رفع درجات کا ہے اور تکذیب آیات اللہ کی اور ان سے اعراض کرنا موجب
ذلت اور پستی کا ہے۔ چونکہ انبیاء آیات اللہ کے مبلغ ہوتے ہیں تو ان کا رفع بطریق اولی ہوا کرتا ہے
اور ان کے متبعین کا رفع بہ سبب اتباع مقتضا ان آیات کے ان کو حاصل ہوتا ہے اور ان کے مکذبین
کو دنیا اور آخرت میں بجز عذاب شدید کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ چنانچہ یہ تینوں امر اللہ تعالیٰ نے اور تعالیٰ
آیت يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ (ال عمران : (۵۲) میں بیان فرما دیئے ہیں ۔ رفع عیسی کا فوقیت متبعین
کے کافروں اور مکذبین کو عذاب شدید دنیا اور آخرت میں ۔ اتيْنَاهُ آيَاتِنَا سے معلوم ہوتا ہے کہ
بالضرور علم آیات الہیہ اس کو دیا گیا تھا ۔ خواہ وہ آیات اللہ اور حج دربارہ توحید کے ہوں یا اسم اعظم
یا الہامات یا اجابت دعا وغیرہ ہو جیسا کہ تفاسیر میں لکھا ہے۔ بہر حال علم الہیات کا بخوبی اس کو حاصل
تھا پھر بھی ایک نبی کی مخالفت سے مردود درگاہ ہو گیا۔ قصہ آدم اور ابلیس کا جو متعدد جگہ پر قرآن
شریف میں مختلف اسلوبوں سے بیان فرمایا ہے اس کالب اور خلاصہ بھی یہی ہے۔
یہ آیات اہل علم کے لئے بلکہ ان لوگوں کے لئے جو لہم بھی ہیں۔ بڑی عبرت دلانے والی ہیں کہ
مامور من اللہ کے مقابلہ اور مخالفت میں جو ان کے الہامات ہوں یا علمی شبہات ہوں ان کا اتباع صرف
اتباع ہوا کا ہے لاغیر ۔ کیونکہ ان کے الہامات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی حفاظت نہیں ہوتی ہے
لے اے عیسیٰ میں تجھے وفات دینے والا ہوں تیری روح قبض کرنے والا ہوں۔
حقائق الفرقان
لد ٢٧
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
بلکہ شیطانی دخل ان الہامات میں اکثر ہو جاتا ہے جس کا نام اتباع ہوا ہے اور اس کا ازالہ نہیں کیا جاتا۔
بخلاف مامور من اللہ کے الہام کے کہ ان کے الہاموں میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی
حفاظت کی جاتی ہے۔ كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ
رصدا (الجن : ۲۸) یعنی اللہ تعالیٰ چلاتا ہے مامور من اللہ کے الہامات کے پیچھے چوکیداروں
کا پہرہ تا کہ اس میں شیطانی دخل نہ ہونے پاوے ۔ اور اس مسئلہ الہامات کو ہم نے کتاب
آيَاتُ الرَّحْمَنِ لِنَسْخِ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ میں ایسا بیان کر دیا ہے جس سے درمیان الہامات عوام
غیر مامورین اور الہامات مامورین من اللہ کے ایک ما بہ الامتیاز حاصل ہو جاوے۔
اور متکلمین کا یہ مسئلہ بڑا ہی حق ہے کہ مطلقاً الہام حجت شرعی نہیں ہے جب تک کہ اس کے ثبوت
پر قطعی دلائل موجود نہ ہوویں اور نشانات آسمانی و زمینی اس کے ثبوت میں قائم نہ ہو
لیو یں ۔ اور سر اس میں کہ غیر مامورین میں بھی استعداد الہامات اور رویا کی اللہ تعالیٰ نے
رکھی ہے، یہ ہے کہ کارخانہ نبوت کی ایک نظیر ان میں موجود ہوتا کہ اس نظیر پر قیاس کر کر
کا رخا نہ نبوت کی تصدیق کریں اور ان پر اتمام حجت ہو جاوے اور یہ عذر نہ کرسکیں کہ انا كنا
عَنْ هُذَا غُفِلِينَ (الاعراف: ۱۷۳) یعنی فِي أَصْلِ الْفِطْرَةِ فَلَمْ يُوثّرِ فِيْنَا أَقْوَالُ الرُّسُلِ
اور پھر ایسا مکذب جو بعد پہنچ جانے آیات اللہ کے تکذیب کرے اس کا ہدایت پر آنا معلوم نہیں ہوتا
إِلَّا مَا شَاءَ اللہ کیونکہ ایسے شخص کے لئے اتباع اپنے ہوا و ہوس کا مانند طبعی امور کے ہو جاتا ہے جیسا
کہ کتنے کی حالت ہوتی ہے کہ ہر حالت میں زبان نکال کر وہ ہانپتا رہتا ہے یعنی یہ ہانپنا کتے کا ایک طبعی
امر اس کا ہے۔ جو اس سے جدا نہیں ہو سکتا۔ سر اس میں یہ ہے کہ سوائے کتے کے اور کسی جانور میں ایسی
حالت نہیں پائی جاتی ہے۔ مگر ہاں بوقت وقوع مشقت اور تعب کے البتہ ایسی حالت اور حیوانات میں
بھی پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ کتے کا قلب کچھ ایسا واقع ہوا ہے کہ اندر کی ہوائے گرم کو باہر نکالنے کی اہے
قوت اس میں بہت ضعیف ہے ۔ علی لھذا القیاس باہر سے ہوائے بارد کے جذب کرنے کی قوت بھی
لے تو وہ اس کے آگے اور پیچھے لگا دیتا ہے محافظ ہے جو ( وساوس کا روائیاں ) شیطان ڈالتا ہے ان کو مٹانے کے
لئے خدائے رحمان کی آیات و نشانات سے ہم تو اس سے بالکل بے خبر ہی تھے ۔ ۴ فطرت صحیحہ کے اعتبار
سے ( یہ نہ کہہ سکیں کہ ) رسولوں کی باتوں نے ہم پر کوئی اثر نہیں ڈالا ۔
حقائق الفرقان
۴۸۶
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
وو
اس میں بہت ضعیف ہے۔ اس لئے نہ تو ہوائے بار کو باہر سے پوری طور پر جذب کر سکتا ہے اور نہ
ہوائے گرم کو اندر سے باہر بکمال نکال سکتا ہے۔ اور جو شخص اپنی ہوا و ہوس کا اتباع کرتا ہے اس کا بھی
ایسا ہی حال ہو جاتا ہے کہ جو اس کے اندر مواد ہائے فاسدہ اور حادہ فضلات واجب الاخراج ہیں
جو باعث پیدا ہونے اخلاق ردیہ کے ہیں نہ ان کو بہ سبب اتباع اپنی ہوا کے باہر نکال سکتا ہے جس
سے روح انسانی کو تفریح حاصل ہو اور نہ باہر سے اہل حق کے نصائح کو جومثل ہوا بارد کے ممد حیات
روحانی ہیں اخذ کر سکتا ہے۔ دیباچہ گلستان میں کیا عمدہ بات لکھی ہے کہ ” ہر نفسے کہ فرومی رود مد حیات
است و چون برمی آید مفرح ذات پس در هر نفسی دو نعمت موجود است و بر هر نعمتی شکرے واجبی
اسی لئے ایسا مکذب مامور من اللہ کا بہت جلد رسوا اور تباہ اور ہلاک ہو جاتا ہے ۔ کیونکہ نہ اس کو تفریح
روح انسانی کی حاصل ہوتی ہے اور نہ امداد حیات یابی کی میسر ہوتی ہے۔ اسی لئے تاکیداً آگے
فرمایا جاتا ہے کہ کیسی بری مثل ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہمارے نشانوں کو جھٹلایا۔ وہ اپنے ہی
او پر ظلم کرتے رہے ہیں، نہ ما مور من اللہ پر ۔ وَلَنِعْمَ مَا قِيلَ
حمله بر خود میکنی اے ساده مرد
ہمچو آں شیری که بر خود حمله کرد
دیکھو چراغ دین کو اس نے اپنی تکذیب سے مامور من اللہ کا کیا بگاڑا۔ جو کچھ اس نے تکذیب
کر کر ر ظلم کیا وہ اپنی ہی اولاد یعنی فرزندان و دختر اور اپنے نفس پر کیا۔ چراغ دین کے گھر کا بے چراغ
ہو جانا بڑی عبرت کا مقام تھا جس پر بعض کو توجہ نہ ہوئی ۔ تفسیر ابوالسعو دوغیرہ میں بلعم باعورا کے
حالات میں لکھا ہے کہ جب اس نے حضرت موسیٰ کی تکذیب کی اور ان پر واسطے بددعا کرنے کے
بیحد مشغول ہوا تو اس کو ایک قلبی مرض ایسا عارض ہو گیا کہ مثل کتے کے اس کی زبان نکل آئی اور مثل
کتے کے ہانپتے ہانپتے ہی مر گیا ۔ یہ مرض بعید نہ سمجھو کیونکہ امراض کا کیا ٹھکانا ہے اور ان کو کون شمار میں
ے ہر ایک سانس جب اندر جاتی ہے تو زندگی میں مددگار ہوتی ہے۔ اور جب باہر نکلتی ہے انسان کو تازہ دم کرتی
ہے۔ لہذا ہر سانس میں دو نعمتیں ہیں اور ہر نعمت کا شکر واجب ہے۔ ۲۔ اے احمق انسان ! تو اس شیر کی مانند جس
نے خود پر حملہ کیا تھا۔ اپنے آپ پر ہی حملہ کر رہا ہے۔
حقائق الفرقان
محدود کر سکتا ہے۔ مولوی روم فرماتے ہیں
باز کن طب را بخواں باب العلل
جمله ذرات زمین
و
آسمان
خاک قارون را چو فرمان در رسید
موج دریا چون بامر حق بتاخت
آتش ابراهیم را دندان نزد
ہود
گرد مومناں خطے کشید
۴۸۷
ه
じ
به
سُورَةُ الْأَعْرَاف
بینی لشکر تن را عمل اے
لشکر حق اند گاه امتحان ۲
با زر و تختش بقعر خود کشید ۳
اهل موسی را از قبطی
و شناخت کے
چون گزیده حق بود چونش گزد هم
نرم می شد باد کانجا می رسید 1
اب آگے یہ فرمایا جاتا ہے کہ جس کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے وہی رو براہ ہوتا ہے اور جس کو وہ بھٹکا
دیوے وہی لوگ ہیں ٹوٹا پانے والے۔
مطلب صرف یہ ہے کہ رسول کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو ہدایت لائے ہیں اس
کے مضبوط پکڑنے سے ہی انسان رو براہ ہوتا ہے اور اپنے خیالات اور ہوا و ہوس کے اتباع سے
منزل مقصود کو نہیں پہنچ سکتا کیونکہ اس نے اپنی ہوا و ہوس کو معبود قرار دے لیا نہ اللہ تعالیٰ کو۔
كما قال الله تعالى أَفَرَعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ الهَهُ هَوله الجالية: ه (الجانبية: (۲۴) بلکہ ایسے لوگوں کو بجز
خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ کے اور کچھ حاصل نہیں ہو سکتا اور چونکہ ذرائع ہدایت کے یعنی قرآن مجید
اے طب کی کتاب کھول اور بیماریوں کے بارہ میں پڑھتا کہ تجھے جسم کے اعضاء کے کاموں کا علم ہو۔ ۲۔ جب
آزمائش کا وقت آتا ہے تو زمین و آسمان کا ذرہ ذرہ خدا کا شکر بن جاتا ہے۔ سے جب قارون کی خاک کو حکم ملا تو
اس نے ( قارون ) کو اس کے سونے اور تخت سمیت اپنی گہرائیوں میں کھینچ لیا۔ ۴۔ جب سمندر کی لہروں نے خدا
کے حکم پر جلد عمل کیا تو اس نے حضرت موسیٰ کے پیروکاروں کو قبطیوں سے الگ پہچان لیا۔ ۵ آگ نے حضرت
ابراہیم علیہ السلام کو نقصان نہیں پہنچایا کیونکہ آپ خدا کے برگزیدہ تھے اس لئے اس (آگ) نے آپ کو نقصان نہیں
پہنچایا۔ ہے حضرت ھود علیہ السلام نے مومنوں کے گرد ایک دائرہ بنالیا تھا جب وہ ( عذاب والی ) وہاں پہنچی تو اس کی
شدت ختم ہو گئی ۔ کے بھلا تو نے دیکھا اس کو جس نے اپنا معبود بنالیا اپنی خواہش کو۔
حقائق الفرقان
لد ٧٧
سُورَةُ الْأَعْرَافِ
اور رسول کریم خاتم النبیین اور فطرت صحیح کو اللہ تعالیٰ ہی نے انسان کے لئے دنیا میں بھیجا ہے جس کی
اتباع سے اهْتَدَا حاصل ہوتا ہے اور نیز قوائے نفسانی و شہوانی و غضبانی بھی انسان میں اسی اللہ تبارک
تعالیٰ نے پیدا کیے ہیں جن کی پیروی سے انسان گمراہ ہو جاتا ہے۔اس لئے اسناد ہدایت اور اضلال کی
طرف اللہ تعالیٰ کی کی جاتی ہے۔ یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان کو اپنے افعال اختیار یہ میں کچھ دخل ہی نہ
ہووے اور محض مجبور ہی ہو۔ گلا وحاشا ور نہ پھر انہیں آیات میں فَانْسَلَخَ أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ
كَذَّبُوا بِايْتِنَا ۔۔۔۔۔۔ يَظْلِمُون وغیرہا کی اسناد انسان کی طرف کیوں کی گئی ہے یعنی جبکہ انسان سے یہ
امور قبیح وقوع میں آجاتے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اضلال یعنی منزل مقصود کو نہ پہنچانا ہی
ظہور میں آتا ہے ۔ اور اگر بندہ اتباع ہدایات الہیہ میں سعی وکوشش کرتا ہے تو اس کے لئے انہیں
آیات کے قبل یہ فرمایا گیا ہے کہ وَ الَّذِينَ يُمَسِكُونَ بِالْكِتَبِ وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ
الْمُصْلِحِينَ (الاعراف: (۱۷) ۔ ( بدر جلد ۲ نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ رمتی ۱۹۰۶ ء صفحه ۹ تا ۱۱)
١٧٦ - وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ الَّذِي آتَيْنَهُ ايْتِنَا فَا نُسَلَخَ مِنْهَا فَاتَّبَعَهُ الشَّيْطَنُ
فَكَانَ مِنَ الْغَوِينَ -
ترجمہ۔ اور سنا ان کو اس شخص کا حال جس کو دی تھی ہم نے اپنی آیتیں پھر وہ الگ ہو گیا ان سے اور
اس کے پیچھے لگا شیطان تو وہ گم راہوں میں سے ہو گیا۔
تفسیر - اتينه ايتنا کچھ کتاب دی ۔
فَانْسَلَخَ مِنْهَا ۔ اس پر عمل نہ کیا۔ الگ ہو گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰)
لے اور جو لوگ مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہیں کتاب اور نماز کو ٹھیک درست رکھتے ہیں۔ تو ہم ضائع نہیں کریں گے
ثواب سنوار والوں کا ۔
حقائق الفرقان
۴۸۹
سُورَةُ الْأَعْرَاف
وج
۱۷۷۔ وَ لَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَهُ بِهَا وَلَكِنَّهُ اخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَوَيهُ
فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ إِنْ تَحْمِلُ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكُهُ يَلْهَثْ ذَلِكَ
مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمُ
يَتَفَكَّرُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور اگر ہم چاہتے تو اس کو رفع دیتے اُن نشانیوں سے لیکن وہ زمینی چیزوں ہی کی طرف جھکا
اور وہ اپنی گری ہوئی خواہشوں کے پیچھے لگ گیا تو اس کی مثال جیسے ایک کتے کی مثال ہے اگر تو اس پر
حملہ کرے تو ہانپے اور چھوڑ دے تو بھی زبان لڑکا وے اور ہانپے یہی مثال ہے اس قوم کی جنہوں نے
ہماری آیتیں جھٹلائیں تو تو ( یہ نصیحت خیز ) قصہ بیان کرتا کہ وہ بچیں ۔
تفسیر آیات اللہ جن کے باعث کسی کو رفعت شان کا مرتبہ عطا ہوتا ہے۔ ان پر تمہیں اطلاع
نہیں وہ الگ رتبہ رکھتی ہیں۔ مگر وہ چیزیں جن سے خود رائی ۔ خود پسندی ۔ خود غرضی تحقیر ۔ بدظنی اور
خطر ناک بدظنی پیدا ہوتی ہے۔ وہ انسان کو ہلاک کرنے والی ہیں۔ ایک ایسے انسان کا قصہ قرآن
میں ہے جس نے آیات اللہ دیکھے ۔ مگر اس کی نسبت ارشاد ہوتا ہے وَ لَوْ شِئْنَا لَرَفَعْتُهُ بِهَا وَلَكِنَّهُ
اخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ -
الحکم جلد ۶ نمبر ۲ مؤرخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۲ صفحه ۱۰)
لَرَفَعُتُهُ بِهَا۔ اس کو بہت ترقی دیتے۔
در مسلخ عشق بجز این - نه گشند !
-
مسلخ کہتے ہیں اس جگہ کو جہاں جانوروں کی کھال اتاری جائے۔
تَحْمِلْ عَلَيْهِ ۔ دھتکارنے کا پتھر اٹھاؤ۔
أَوْ تَتْرُكُهُ يَلْهَت ۔ یعنی بہر دو حال بے آرام ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰)
اے عشق کی قربان گاہ میں اس کے سوا اور کسی کو نہیں قتل کرتے ۔
حقائق الفرقان
۴۹۰
سُورَةُ الْأَعْرَاف
۱۸۰ - وَ لَقَدْ ذَرَانَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا
يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَذَانٌ لَا يَسْمَعُونَ بِهَا
أُولَئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُولَئِكَ هُمُ الْغَفِلُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے پیدا کیا جہنم کے لئے بہت سے بڑے آدمی اور جن اور غریب عام آدمی، اُن
کے دل تو ہیں پر ان سے سمجھتے نہیں اور آنکھیں ہیں اُن سے دیکھتے نہیں اور اُن کے کان تو ہیں اُن سے
سنتے نہیں۔ یہی لوگ چوپایوں کے جیسے ہیں بلکہ اُن سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے ۔ اور یہی لوگ غافل
ہیں۔
تفسیر - لَهُمْ قُلُوب - اس آیت میں ان کے جہنمی ہونے کی وجہ بتائی۔
( تشحیذ الا اذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۶،۴۵۵)
۱۸۱ - وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي
أَسْمَا بِهِ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ۔
ترجمہ۔ اور اللہ ہی کے سب نام اچھے ہیں تو اس کو پکا روا نہی ناموں سے اور ان کو چھوڑ دو جو بیجا دخل
دیتے ہیں اُس من موہن کے ناموں میں ۔ وہ قریب ہی اپنے کرتوتوں کا بدلہ پائیں گے۔
تفسیر وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنی ۔ جس قسم کا عیب اور نقصان انسان میں ہو اسی کے مقابل خدا
کے نام سے دعا کرے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۰)
١٨٦ - أو لَمْ يَنْظُرُوا فِي مَلَكُوتِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ وَ
انْ عَسَى أَنْ يَكُونَ قَدِ اقْتَرَبَ أَجَلُهُمْ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ لَا يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ کیا انہوں نے نہیں دیکھا آسمانوں اور زمین کی حکومت میں اور اللہ کی پیدا کی ہوئی چیزوں
میں اور اس بات میں نزدیک ہے کہ ان کی موت قریب ہو گئی تو اب اس اللہ کی بات کے سوا وہ کس
بات پر ایمان لائیں گے۔
تفسیر - في ملكوت السموات غور کریں کیا کوئی آسمانی بادشاہت، کلام الہی کے نزول کا اس سے پہلے