سُوْرَۃُ الْاَنْفَالِ
حقائق الفرقان (جلد ۳)
حقائق الفرقان
1
سُورَةُ الْأَنْفَال
سُوْرَةُ الْأَنْفَالِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ انفال کو اس اللہ کے اسم شریف سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو تہیہ اسباب کرنے والا ہے اور
۲۔
اسبابوں پر عمل کرنے والوں کو نتیجہ دینے والا ہے۔
يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ ۚ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَ
أَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ وَ أَطِيعُوا اللهَ وَرَسُولَهُ إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ ۔
ترجمہ۔ تجھ سے پوچھتے ہیں امید سے زیادہ مال ملنے کا حال تم جواب دو کہ مال انفال اللہ اور رسول کا
ہے تو تم اللہ کا خوف کرو اور آپس میں صلح کاری کرو اور اللہ اور رسول کی اطاعت کرو جب تم مومن ہو۔
تفسیر سورۃ نساء - مائدہ۔ انسان کو تمدن و معاشرت سکھلاتی ہیں ۔ سورۃ اعراف ،
6
انفال رسول علیہ السلام کی نبوت کو ثابت کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔ ایک علمی بحث نبوت ہوتی ہے جس سے
عامتہ الناس فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔ یہ عالی دماغ لوگوں کے متعلق ہے۔
يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ ۔ تین لفظ ہیں نئے غنیمت نفل ۔
فئے ۔ جس مال پر مسلمانوں کا کچھ بڑا خرچ نہ ہوا ہو۔ جیسے کہ انہ ہوا ہو۔ جیسے کہ سورہ حشر میں فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ
مِنْ خَيْلٍ وَلَا رِكَابِ (الحشر: ) ۔
نفل وہ مال جو خرچ کے بالمقابل زیادہ ملا ہو ۔
غنیمت ۔ اس لفظ کے معنوں میں عام لوگوں نے سخت غلطی کھائی ہے۔ جیسے صاحبزادہ اور
حضرت گندے معنوں میں لئے جاتے ہیں۔ اسی طرح غنیمت کے معنے لوٹ کے مال کے کئے
ں۔ عربی زبان میں غنیمت کہتے ہیں۔ مطلق حصول مال کو۔ عرب میں کسی کو رخصت کر ۔
کہتے ہیں سَالِما غَائِما کے
ا ان یہودیوں سے تم سے تم نے تو دوڑائے نہ تھے ان پر کھ نہ تھے ان پر گھوڑے اور نہ اونٹ ۔ ۲۔ صحیح سالم اور مال حاصل کرتے
ہوئے ( تو واپس لوٹے )۔
حقائق الفرقان
۲
سُورَةُ الْأَنْفَال
وَ أَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمُ - ہر آدمی کا وہ تعلق جو دوسرے سے ہے۔ ہے۔ اس میں سنوار پیدا کرو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۱)
وَ أَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمُ ۔ اور اپنی باہمی عداوتوں اور کینوں کی صلاح کرو۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه (۲۳)
- إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ
عَلَيْهِمْ أَيْتُهُ زَادَتْهُمْ إِيْمَانًا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ -
ترجمہ ۔ ایمان دار تو وہی ہیں کہ جب اللہ کا ذکر آئے تو ان کے دل ڈر جائیں اور جب پڑھی جاتی
ہیں اس کی آیتیں تو ان کا ایمان بڑھا دیتی ہیں اور وہ اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔
تفسیر ۔ مومن تو وہ ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل دھڑکتے ہیں اور جب ان
پر نشانات الہی پڑھے جائیں تو ان کا ایمان بڑھتا ہے اور وہ اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ ایسا ہی
دوسری جگہ لکھا ہے کہ ذکر الہی سے ان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ پس غور کرو کہ ایسے لوگوں کو
صراط مستقیم مانگنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ البدر کلام امیر حصہ دوم - مورخه ۱۰ اکتو بر ۱۹۱۲ صفحه ۳۰)
- كَمَا اَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ بِالْحَقِّ وَ إِنَّ فَرِيقًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لَكَرِهُونَ -
ترجمہ ۔ کیونکہ تجھ کو نکالا تیرے رب نے تیرے گھر سے سچے (وعدوں) پر حالانکہ ایک گروہ
مسلمانوں کا نا خوش تھا۔
تفسیر ۔ گمارک معنی کیوں ۔
لَكْرِهُونَ - السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ خدا کے حکم سے کراہت کریں؟ ہرگز نہیں ! اس کے معنے ہیں ۔
مشکل سمجھنے والے۔ جیسے كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ وَهُوَ كُرْهٌ لَكُمْ ( البقره : ۲۱۷) حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَ
وَضَعَتْهُ كُرْها (احقاف : ۱۶) حمل سے کوئی شریف عورت کراہت نہیں رکھتی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۱)
فرض کر دیا گیا تم پر ( دفاعی ) جنگ و جہاد اور وہ تمہارے لئے مشکل کام ہے۔
اس کو پیٹ میں رکھا اس کی ماں نے تکلیف سے اور جنا تکلیف سے۔
حقائق الفرقان
۳
سُورَةُ الْأَنْفَال
كما اَخْرَجَكَ - بمعنی کیونکہ ۔
لكرِهُونَ ۔ مشکل سمجھتا تھا۔ تشخید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۶)
- يُجَادِلُونَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ وَهُمْ يَنْظُرُونَ -
ترجمہ۔ تجھ سے لڑتے تھے حق بات میں اس کے بعد کہ ظاہر ہوگئی ان پر ، گویا وہ ہانکے جاتے تھے
موت کی طرف اور گویا اس کو آنکھ سے دیکھ رہے تھے۔
تفسير - وَهُمْ يَنْظُرُونَ ۔ کفار دیکھ رہے ہیں کہ مرنے کا مقام ہے۔
صحابہ کرام کی ہرگز یہ حالت نہ تھی کہ وہ میدانِ جنگ میں جانے سے ڈرتے اور ان کی حالت
يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ ہوتی ۔ انہوں نے تو کہا لا نَقُولُ لَكَ كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ لِمُوسَى
اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۱)
يُجَادِلُونَ ۔ اس کی ضمیر مومنوں کی طرف نہیں پھرتی ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۶)
وو
١٠ - إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِنكُمْ بِأَلْفٍ مِّنَ
الْمَلَكَةِ مُرْدِفِينَ -
ترجمہ۔ جب تم پانی مانگنے لگے تمہارے رب سے تو اس نے قبول فرمائی تمہاری دعا ، میں تم کو مدد دوں
گا ہزار فرشتوں سے ایک کے پیچھے ایک آنے والوں سے۔
تفسیر ۔ تَسْتَغِيثُونَ ۔ پانی پر کفار قبضہ کر چکے تھے۔ اس لئے مورخان نے بادل ما نگا۔
ساور
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۱)
۱۲ - إِذْ يُغَشِيكُمُ النُّعَاسَ آمَنَةً مِنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً
ليُطَهِّرَكُم بِهِ وَيُذْهِبَ عَنْكُمْ رِجْزَ الشَّيْطَنِ وَ لِيَرْبِطَ عَلَى قُلُوبِكُمْ وَ
يُثَبِّتَ بِهِ الْأَقْدَامَ -
ترجمہ۔ جب تم کو ڈھانپ لیا اونگھ نے اللہ کی طرف سے تسکین کے لئے اور اتارتا تھا تم پر بادل سے
اے ہم تجھے وہ نہیں کہیں گے جو بنی اسرائیل نے موسیٰ سے کہا تو جا اور تیرا رب ۔
حقائق الفرقان
لد
سُورَةُ الْأَنْفَال
پانی تا کہ پاک کرے تم کو اس کے ذریعہ سے اور دور کرے تم سے شیطانی نجاست اور تمہارے دلوں
پر مضبوط گرہ لگا دے اور قدموں پر جمائے رکھے تم کو۔
تفسیر ۔ جنگوں میں بھی اور عام طور پر بھی دیکھا گیا ہے کہ بیٹھے بیٹھے دل کو غیر معلوم وجہ سے خوشی یا
غم پہنچ جاتا ہے۔ اس کے بعد کسی دن یا تو خوشی کی خبر آتی یا غم کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ روح کو
آئندہ واقعات سے ایک تعلق ہے۔ اسی قانون کے ماتحت فوجی آدمی کو نیند آ جائے تو یہ اس بات کی
فال سمجھی جاتی ہے کہ ضرور ہماری فتح ہو گی ۔ گویا اس طرز پر روح کو اللہ تعالیٰ ایک بار یک علم عطا کرتا
ہے۔ اسی واقعہ کا ذکر کرتا ہے اِذْ يُغَشِيكُمُ النُّعَاسَ آمَنَةً مِنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً
پانی پر کفار کا تسلط تھا۔ اس پانی کی تکلیف کے رفع کو بطور احسان فرمایا۔ لِيُطَهِّرَكُمْ ہے۔ تا کہ تمہارے
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۱)
دلدر دور ہو جاویں۔
يُغَشِيكُمُ النَّعَاسَ اونگھ سپاہی کو آتی ہے تو یہ فتح کا نشان ہے۔
لِيُطَهِّرَكُمْ بِه - احتلام کا خیال غلط ہے۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۶)
١٣ - إِذْ يُوحَى رَبُّكَ إِلَى الْمَلَكَةِ إِنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا سَأَلْقِي فِي قُلُوبِ
الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانِ -
ترجمہ ۔ جب حکم دیا تیرے رب نے فرشتوں کو کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تو تم جمائے رکھو ایمان
داروں کو۔ میں عنقریب ڈال دوں گا کافروں کے دلوں میں دہشت اور رعب تو ما رو گردنوں پر اور کاٹو
ان کے پور پور۔
تفسیر - إِذْ يُوحَى رَبُّكَ إِلَى الْمَلائِكَةِ - ملائک کا فعل پاک بندوں پر ظہور پکڑتا ہے۔ جیسا کہ خدا
کا فعل فرشتوں پر ظہور کا فعل پکڑتا ہے۔ فرشتوں کا انکار تین قوموں نے کیا ہے ۔ دہریہ، برہمو ،
نیچرتی حالانکہ جس طرح اللہ پر ایمان ضروری ہے۔ اسی طرح ملائکہ پر۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۱)
فَوقَ الْأَعْنَاقِ - گردنیں اس میں شامل ہیں جیسی فَوْقَ الْاثْنَيْنِ میں دو یا دو سے زیادہ ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۶)
حقائق الفرقان
♡
سُورَةُ الْأَنْفَال
۱۴ - ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ شَاقُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَمَنْ يُشَاقِقِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ اللَّهَ
شَدِيدُ الْعِقَابِ -
ترجمہ ۔ یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے سخت دشمنی کی اللہ اور اس کے رسول کی اور جو مخالف ہوگا اللہ اور
اس کے رسول کا تو بے شک اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے۔
تفسیر ۔ شَدِيدُ الْعِقَابِ ۔ عقاب سے ظاہر ہے کہ پہلے انسان جرم کرتا ہے پھر اس کو سز املتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۱)
۱۶ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوهُمُ
الْأَدْبَارَ -
ترجمہ۔ اے ایماندارو! جب تم مقابل ہو کافروں سے جو بڑے جتھے ہوں تو ان سے منہ پھیر کر نہ بھا گو۔
تفسیر - فَلَا تُوَتُوهُمُ الْأَدْبَارَ ۔ اس وقت بھی مذاہب میں ایک بڑی جنگ ہو رہی ہے۔ اور وہ
دلائل کی جنگ ہے۔ اعتراضوں کے جواب دینے کی جنگ ہے۔ نیک نمونہ دکھانے کا دن ہے۔ پس
مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ مخالفوں کے مقابلہ میں پیٹھ نہ پھیریں ۔ اگر ایسا کرو گے تو بہت سی روحیں
قبول حق کے لئے تیار ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۱)
۱۸- فَلَمْ تَقْتُلُوهُمْ وَلَكِنَّ اللهَ قَتَلَهُمْ وَ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَ
لكِنَّ اللهَ رَفَى وَلِيُبْلِيَ الْمُؤْمِنِينَ مِنْهُ بَلَاءٌ حَسَنًا إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ ایم نے کہاں قتل کیا انہیں لیکن اللہ ہی نے اُن کو قتل کیا اور تو نے تیر نہیں چلا یا جب چلا یا
تیر بلکہ اللہ ہی نے چلایا اور تاکہ مومنوں سے محنت لے اچھی طرح (اور انعام دے اچھا انعام ) اپنی
طرف سے ۔ بے شک اللہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر ۔ اِذْ رَمَيْت - ہتھیار پھینکا تو نے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۱)
کیسا سچا کلمہ توحید اور راستبازی کا بھرا ہوا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد ہوتا ہے
حقائق الفرقان
۶
سُورَةُ الْأَنْفَال
کہ تیری رضی اللہ تعالی کی رمی ہے ۔ کیا ہی سچ ہے کہ دشمن کو تیر مارنا یا اپنی مار کا دشمن کو نشانہ
بنانا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اس کے ارادہ سے وابستہ ہے والا ہاتھ خطا بھی جاتا ہے ۔ اب کیسا
سیدها و صاف مطلب آیت شریفہ کا ہے مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ ۔ یعنی تو نے دشمنوں پر
نہیں پھینکا جو کچھ پھینکا بلکہ خدا نے پھینکا یعنی اللہ نے تجھے مظفر و منصور کیا۔ اور در حقیقت اللہ تعالیٰ کی
تائید اور نصرت کے سوا کون اپنی طاقت اور تدبیر سے فتح مند ہو سکتا ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۴۳-۲۴۴)
۲۰ - إِنْ تَسْتَفْتِحُوا فَقَدْ جَاءَكُمُ الْفَتْحُ وَإِنْ تَنْتَهُوا فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ
وَإِنْ تَعُودُوا نَعُدُ وَلَنْ تُغْنِيَ عَنْكُمْ فِئَتُكُمْ شَيْئًا وَ لَوْ كَثْرَتْ وَ أَنَّ اللَّهَ
مَعَ الْمُؤْمِنِينَ۔
ترجمہ۔ (اے منکرو) تم فتح چاہتے ہو تو وہ آ گئی تمہارے پاس اور اگر تم باز آ جاؤ تو وہ تمہارے حق
میں بہتر ہے اور اگر تم لوٹو گے تو ہم بھی لوٹیں گے اور ہر گز تم کو فائدہ نہ دے گی تمہاری جماعت کچھ بھی تو ہم کا
اگر چہ بہت ہوں اور اللہ تو ایمان داروں ہی کے ساتھ ہے۔
تفسیر ۔ اِن تَسْتَفْتِحُوا ۔ یہ کفار کو خطاب ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۱)
۲۵- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَ لِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمُ *
وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَ أَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ۔
-
ترجمہ ۔ اے ایمان والو! اللہ اور رسول کی باتیں سنا کرو جب وہ تم کو بلائیں ان سے مردے زندہ
ہوتے ہیں ( یا وہ مردوں کو زندہ کرتے ہیں ) اور جان رکھو کہ اللہ آڑے آجاتا ہے آدمی اور اس کے
دل کے اور یہ جانو کہ تم سب اللہ ہی کے پاس اکٹھے کئے جاؤ گے۔
تفسیر۔ کھانا جو حفظ حیات و حفظ طاقت کے لئے ہے۔ اس میں بھی طبائع مختلف ہیں ۔ کسی کے
لئے ادنی سا کھانا بہت اعلیٰ اور کسی کے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ کھانا مضر ہوتا ہے۔ یہی حال لباس کا ہے۔
بعض ضرورت کے مطابق ۔ بعض بہت سے کپڑے پہنتے ہیں۔
بعض صرف لنگوٹ رف لنگوٹ باندھتے ہیں ۔ بو
۔
ہیں۔ پھر
حقائق الفرقان
سُورَةُ الْأَنْفَال
اس میں قسم قسم کے اختراع کئے ہیں اور ہر وقت فیشن کی دھت میں کتر بیونت کرتے رہتے ہیں ۔
یہی اولاد کے اخراجات کا ، یہی مکانات کا ، یہی کتب کا یعنی ایک درجہ ضرورت ۔ ایک حد سے بڑھ
کر فضولی ۔
دوسری بات عجائبات قدرت اور اللہ کے انعاموں کے مطالعہ سے فرماں برداری کا مادہ بڑھتا
ہے اس رکوع میں ان باتوں کا ذکر آتا ہے۔
-
لِمَا يُحْيِيكُمْ ۔ حدیث شریف میں اس کی تفصیل ہے كُلُّكُمْ عَارِ الْامَنْ كَسَوْتُهُ وَكُلُّكُمْ
ضَالُ الَّا مَنْ هَدَيْتُهُ ۔
يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ قَلْبِهِ - کبھی اللہ تعالیٰ آدمی اور اس کے دل کے درمیان روک ڈال دیتا
ہے۔ یہ سزا ہے اس بات کی کہ تحریک ملک پر عمل نہیں کیا۔ جو وقت نیکی کرنے کا تھا اس میں نیکی
نہیں کی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۱، ۱۱۲)
ایمان والو! مان لو۔ اللہ اور اس کے رسول کی بات کو جب وہ تمہیں بلائیں ایسی باتوں کے لئے
کہ جس سے تمہیں زندہ کرے۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۰)
اور یقین جانو کہ اللہ انسان اور اس کے دل کے درمیان روک ہو جاتا ہے اور اسی کی طرف
تم اٹھائے جاؤ گے ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۳)
قرآن مجید کو بتوجه تمام مطالعہ کرنے سے یہ مسئلہ حل ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے صفات وافعال
میں بے مثل ہے لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَیخ ایک اللہ تعالیٰ کا احیاء ہے۔ ایک انبیاء کا احیاء ہے۔
چنانچہ ایک مقام پر فرمایا۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَ لِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا
يحييكم جس سے کھل جاتا ہے کہ رسول کا احیاء کیا ہے۔ اور اسی سے مسیح کے احیاء کی حقیقت کھل
جاتی ہے۔
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۴ ۔ ماہ اپریل ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۷۶)
اے تم سب ننگے ہو سوائے اس کے جس کو میں پہناؤں اور تم سب گمراہ ہو سوائے اس کے جس کو میں ہدایت
دوں ۔ (مرتب)
حقائق الفرقان
A
سُورَةُ الْأَنْفَال
٢٦- وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ
شَدِيدُ الْعِقَابِ -
ترجمہ۔ اور ڈرتے رہو اس فتنہ سے جو تم میں سے ظالموں ہی پر خصوصیت نہیں رکھے گا ( بلکہ عام
ہوگا ) اور جانتے رہو کہ اللہ ہی کی مار بڑی سخت ہے۔
تفسیر - لا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا ۔ جب مصیبت آ جائے تو سب لیٹے جاتے ہیں۔ عیسی بدین خود
موسیٰ بدین خود کا اصل غلط ہے ۔
وَأُمُرُ بِالْمَعْرُوفِ کو مت چھوڑو۔ ورنہ بدی کی وجہ سے عذاب آنے پر سب کو ملوث ہونا
پڑے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۱۲)
(1) - أَمَّا الرِّوَايَةُ فَقَالَ ابْنُ جَرِيرٍ ( جلده (۱۳۵) نَزَلَتْ فِي عَلِي وَ عُثْمَانَ وَطَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ وَلَمْ
يَدْرُوا زَمَانَا أَنَّهُمْ مِنْ أَهْلِهَا فَإِذَا هُمْ مَعْنِيُّونَ بِهَا ۔
ابن جریر فرماتا ہے کہ یہ آیت درباره حضرات ( علی ، عثمان طلحہ ، زبیر ) نازل ہوئی ۔ ان
کو ایک عرصہ تک نہیں معلوم ہوا کہ ہمارے حسب حال ہے۔ پس ایک وقت آ گیا کہ وہ اس آیت
کے مصداق ہو گئے ۔
(ب) وَعَنِ السُّدِي النَّهَانَزَلَتْ فِي أَهْلِ بَدْرٍ أَصَابَتْهُمْ يَوْمَ الْجَمَلِ أَقُولُ الْمَالُ
وَاحِدٌ
اور سدی سے ہے کہ یہ اہل بدر کے بارے میں نازل ہوئی۔ جنگ جمل میں ان پر یہ مصیبت
پڑی۔ بہر حال دونوں کا مال ایک ہی ہے۔
( ج ) - ابْن عَبَّاسٍ أَمَرَ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ أَنْ لا يَقِرُوا الْمُنْكَرَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ فَيَعُتُهُمُ اللَّهُ
بِالْعَذَابِ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ إِنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ لَا تُصِيبَنَّ نَهُى
بَعْدَنَهْي -
حقائق الفرقان
۹
سُورَةُ الْأَنْفَال
ابن عباس فرماتے ہیں کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مومنور انے مومنوں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ برائی کو اپنے
سامنے نہ ٹھہرنے دیں ورنہ ان دیں ورنہ ان سب کے اوپر عذاب آئے گا۔ اور عبداللہ نے کہا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ تمہارے مال ، تمہاری اولا دفتنہ ہے اور لا تُصِيبَن نھی ہے بعد نھی کے۔
(1) - وَ فِي الْخَازِنِ لَمْ تَقْتَصِرْ عَلَى الظَّالِمِ خَاصَّةً بَلْ تَتَعَدَّى إِلَيْكُمْ جَمِيعًا وَ تَصِلُ
إلى الصالح والطالح ( جلد ۲ صفحه ۲۱۱)
اور خازن میں ہے کہ یہ عذاب بالخصوص ظالم پر ہی مقصور نہ رہے گا بلکہ تم سب پر چھا جائے گا
اور نیک و بد گنہگار نا کردہ گناہ دونوں پر اس کا اثر پہنچے گا۔
( ر ) - ابْنُ كَثِيرٍ لَا يَخْصُّ بِهَا أَهْلُ الْمَعَاصِي وَلَا مَنْ بَاشَرَ الذَّنْبَ بَلْ يَعُتُهَا وَبَيَّنَ قِصَّةً
الزُّبَيْرِ وَهُكَذَا فِي فَتْحِ الْبَيَانِ وَ ابْنِ كَثِيرٍ وَزَادَ كَالْقَحْطِ وَالْغَلَا وَتَسَلُّطِ الظَّلَمَةِ وَكَذَا قَالَ
الْحَسَنُ نَزَلَتْ فِي عَلِي وَ عُثْمَانَ وَطَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ وَكَذَا فِي دُرِّ الْمَنْثُورِ وَجَمَعَ الرِّوَايَاتِ أَمَّا أَهْلُ
الدِّرَايَةِ فَصَدَّقُوا مَا فِي الرِّوَايَةِ وَزَادُوا بِقِرَائَةِ ابْنِ مَسْعُودٍ لَتُصِيبَنَّ لَا مِنْ مِنْ أَيْنَ لَنَا قُرْآنٌ
ابْنِ مَسْعُودٍ وَاتِي وَ بَعْضُهُمْ اِجْتَرَاحَتَّى قَالَ زَائِدَةً وَأَمَّا قَوْلُهُمْ بِتَا كِيْدِ النُّوْنِ فَيَرُدُّ عَلَيْهِمْ
قَوْلُهُ تَعَالَى ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ -
ابن کثیر فرماتے ہیں گنہگا رہی اس سے خاص نہیں اور نہ وہ جو گناہ سے ملوّث ہو۔ بلکہ یہ عام ہے
پھر قصہ ز بیر لکھا ہے فتح البیان میں بھی ایسا ہی ہے۔ اور اس پر زیادہ کیا ہے کہ فتنہ مثلاً قحط، گرانی اشیاء،
ظالموں کا تسلط ہو جانا۔ اور ایسا ہی حسن نے کہا کہ یہ دربارہ علی و عثمان و طلحہ والز بیر نازل ہوئی ۔ اور
در منثور میں بھی ایسا ہی ہے اس نے بہت سی روایتیں جمع کی ہیں ۔ اہل الدرایۃ نے جو کچھ روایت میں
آیا اس کی تصدیق کی۔ ہاں قرآت ابن مسعود لکھی ہے کہ یہ لتُصِيبَن ہے لیکن ابن مسعود و ابی کا
قرآن کہاں ہے؟ بعضوں نے جرات کر کے کہہ دیا ہے کہ لا زیادہ ہے اور یہ جو انہوں نے کہا ہے کہ لا
نون کا مؤکد ہے تو اس کی تردید میں یہ قول کافی ہے۔ اُدْخُلُوا مَسْكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَ
جنودہ پھر اس کے یہ معنی ہوں گے کہ اگر تم گھروں میں داخل ہو گئے تو ضرور تمہیں سلیمان اور
حقائق الفرقان
لشکر کچل ڈالے گا ۔ حالانکہ یہ مراد نہیں ۔
۱۰
سُوْرَةُ الْأَنْفَال
(س) ۔ ثُمَّ نَرَى بِالْعَيَانِ ذِلَّةَ يَهُودَ وَاتْرُكُهُمْ ذِلَّةَ أَهْلِ الْإِسْلَامِ فِي هَذِهِ الْأَيَّامِ تَرَكَ
الْحُدُودَ وَالْإِرْثَ وَأُخِذَ سَلْطُهُمْ ؟ أَلَيْسَ فِيهِمْ صَالِحٌ ؟ اَلَسْتُمْ أَنْتُمْ وَنَحْنُ ؟ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ هَلِ الْعَيَانُ مَا يُرْشِدُ كُمْ كَظَمْنَا عَنْ هَانَةِ الْأَحَادِيثِ -
پھر ہم یہود کی ذلت اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔ ان کو جانے دیجئے ۔ اہل اسلام بھی
آج کل ذلیل ہوں ذلیل ہو رہے ہیں۔ حدیں اور میراث رات نہیں ، متروک اور سلطنتیں چھن گے اور سلطنتیں چھن گئیں ۔ کیا ان میں کوئی
بھی ناکردہ گناہ نہیں کیا تم اور ہم نہیں ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ غرض کیا یہ مشاہدات اس مسئلہ
میں ہدایت کے لئے کافی نہیں؟ اور احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تو یہ بات اظہر من الشمس
ہے اور ہم ان کی اہانت جو انکار سے ہویدا ہے اندر ہی اندر پی گئے ۔
تشحيذ الاذہان جلدے نمبر ۶ - ماه جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۷۵ تا صفحه ۲۷۷)
۲۸،۲۷ - وَ اذْكُرُوا إِذْ اَنْتُمْ قَلِيلٌ مُسْتَضْعَفُونَ فِي الْأَرْضِ تَخَافُونَ أَنْ
يتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَأَوْنَكُمْ وَأَيَّدَكُمْ بِنَصْرِهِ وَ رَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبُتِ
لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَخُونُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ وَ تَخُونُوا
امُنْتِكُمْ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور وہ یاد کرو جب تم تھوڑے ہی تھے ناتواں ملک میں سمجھے جاتے تھے ، تم ڈرتے تھے کہ تم کو
لوگ اُڑا دیں گے پھر ہم نے تم کو جگہ دی اور اپنی طرف سے مدد دے کر زور آور کیا تم کو اور تم کو پاکیزہ
ستھری روزی دی تا کہ تم شکر گزاری اختیار کرو۔ اے ایماندارو! اللہ اور اس کے رسول کی چوری نہ کرو
اور نہ آپس میں چوری کرو اپنی امانتوں میں جان بوجھ کر۔
تفسیر ۔اے ایمان والو! چوری نہ کر واللہ سے اور رسول سے یا چوری کرو آپس کی امانتوں میں ۔
۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۴۹)
اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے اور اس سرزمین ( مکہ ) میں ناچیز سمجھے جاتے تھے۔ تمہیں ڈر تھا کہ
حقائق الفرقان
11
سُورَةُ الْأَنْفَال
لوگ تمہیں اچک کر لے جائیں گے۔ ایسے حال میں تم کو خدا نے ) جگہ دی اور اپنی نصرت سے تمہاری
تائید کی اور عمدہ چیزیں مرحمت فرمائیں تا کہ تم شکر کرو۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۶ حاشیہ )
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۱۲)
مُسْتَضْعَفُونَ ۔ یہ اس بات کا جواب ہے کہ کمزوری تبلیغ سے مانع نہیں ۔
۲۹ - وَ اعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَ أَنَّ اللَّهَ عِنْدَةً أَجْرُ
عَظِيمٌ -
ترجمہ۔ اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہی ہیں اور یہ بھی جانو کہ اللہ ہی کے
پاس بڑا ثواب ہے۔
تفسیر - فتنه - کٹھالی پر چڑھانا ۔ اولاد اور اموال سے آدمی کے ایمان کا امتحان ہو جاتا ہے
اور وہ خالص کیا جاتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۲)
أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَ أَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ تمہارے اموال اور اولاد کندن بنانے کا ایک ذریعہ
ہیں ۔ بہت تھوڑے لوگ ہیں جو مال اور اولاد سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور وہ اخلاق فاضلہ حاصل
کرتے ہیں جو ان کے ذریعہ حاصل ہو سکتے ہیں۔ خیالی ایمان صرف ایک خیالی پلاؤ ہے جب تک کہ
وہ عمل کی کسوٹی پر پرکھا نہ جاوے۔ مال اور اولاد اللہ تعالیٰ کے بے بہا فضل ہیں جو اور ہزاروں نیکیوں
کا موجب ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں مال خرچ کرنے سے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور
مخلوق کی بہتری کے علاوہ خود انسان میں سخاوت اور شجاعت اور پھر انشراح صدر کی قوت پیدا ہوتی
ہے۔ اولاد کی وجہ سے انسان میں چھوٹوں سے محبت و پیار، برداشت، استقلال ، محنت ایک دوسرے
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۶ جولائی ۱۹۰۰ صفحه ۴)
کی مدد ہمدردی کا مادہ پیدا ہوتا ہے۔
حقائق الفرقان
الم
سُوْرَةُ الْأَنْفَال
٣٠ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلُ لَكُمْ فُرْقَانَا وَ يُكَفِّرُ
عَنْكُمْ سَيَّاتِكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو ! اگر تم اللہ کو سپر بناؤ گے تو وہ تمہارے لئے ہر ایک کام میں ایک کھلا
فیصلہ دے گا اور دور کر دے گا تم سے تمہارے گناہ اور تمہاری مغفرت کرے گا اور اللہ بڑے فضل
کا مالک ہے۔
تفسیر۔ ایک روحانی طب بھی ہے جس میں بخل ، حسد، جھوٹ ، چوری، زنا وغیرہ روحانی امراض
کے علاج ہیں ۔
يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا - ہر ایک شخص ممیز کامیابی چاہتا ہے۔ اسے فرقان کہتے ہیں۔ موسیٰ کو یہ
فرقان حاصل ہوا ۔ اَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَ اَنْتُمْ تَنْظُرُونَ (البقرہ: ۵۱) دشمن ہلاک ہوا وہ بھی آنکھوں
کے سامنے۔ اس سے بڑھ کر کامیابی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوئی ۔ جن کا فرعون خشکی میں
غرق ہوا۔ یہ موقوف ہے تقوی پر۔
-
وَيُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمْ ۔ انسان کا دل نہیں چاہتا کہ اس کی کمزوری ، اس کا گناہ کسی پر ظاہر
ہو۔ چنانچہ ایک خورد سال بچہ بھی کسی بات کے برا ہونے کا علم حاصل کر کے پھر اپنی طرف اس کا
منسوب ہونا پسند نہیں کرتا۔
انسان کی روح چار باتیں چاہتی ہے۔ دشمن کا ہلاک، گناہوں کی معافی ، اپنی ترقی ، فضل، ان
چاروں کے حصول کا گر تقویٰ بتایا ہے۔ کیا یہ نسخہ مجربہ ہے۔؟ ضرور ۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور
صحابہ کرام کے حالات سے ظاہر ہے۔ دنیا کے تمام بادشاہوں کے نام عموماً بے ادبی سے لئے جا لئے جاتے ہیں
مگر ان لوگوں کا نام بھی ادب سے لیا جاتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۱۲)
لے اور فرعونیوں کو تمہاری آنکھوں کے سامنے وہیں ڈبا دیا۔