سُوْرَۃُ الْاَنْفَالِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 2

حقائق الفرقان
۱۳
سُورَةُ الْأَنْفَال
۳۱۔ وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ وَ
يَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمَكِرِينَ ۔
ترجمہ۔ اور جب تدبیر کی کافروں نے تیرے لئے کہ تجھے قید کر دیں یا مار ڈالیں یا نکال دیں اور وہ ایک تدبیر
کر رہے تھے ( تیرے نقصان کی اور اللہ تد بیر کر رہا تھا اور اللہ کی تدبیریں خیر و برکت سے بھری ہوئی ہیں۔
تفسیر - وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ - متقی کو تمام مشکلات سے مخلصی اور کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ چنانچہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ پیش کرتا ہے۔
خَيْرُ الْمُكِرِينَ ۔ تدبیر کرنے والوں میں تو خیر و برکت والا تو خدا ہی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۱۲)
66
مفردات راغب عربی کی مستند لغت قرآن میں لفظ ”مکر “ کے نیچے لکھا ہے۔
الْمَكْرُ صَرْفُ الْغَيْرِ عَمَّا يَقْصِدُ بِحِيْلَةٍ - مخالف کے مقاصد کو تد بیر سے روک دینا مکر ہے۔
ابن الاثیر کے جس نے لغت قرآن وحدیث پر کتاب لکھی ہے لکھتا ہے۔
مَكْرُ اللهِ اِيُقَاعُ بَلَائِهِ بِأَعْدَائِهِ دُونَ أَوْلِيَائِهِ - النبی مکر کے معنی ہیں مخالفانِ الہی پر عذاب کا
ڈالنا اور مقربوں کو ان عذابوں سے بچانا۔
لسان العرب میں ہے جو عربی لغت کی بڑی مستند کتاب ہے الْمَكْرُ احْتِيَالُ فِي خُفْيَةٍ یعنی مخفی
تدابیر کو مکر کہتے ہیں ۔
قرآن کریم نے ان معانی کی خود بھی تفصیل فرمائی ہے۔ جہاں فرمایا ہے۔
وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ وَ يَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللهُ
وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ -
یعنی جب تیرے مقاصد کو ان لوگوں نے جو منکر ہوئے تدابیر سے روکنا چاہا اس طرح پر کہ
تجھے قید کر لیں یا تجھے قتل کر دیں یا وطن سے تجھے نکال دیں اور وہ تدبیریں کرتے ہیں اور کریں گے۔
لے یہ بے بہا کتاب محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابن الاثیر کے نھایۃ لغت قرآن وحد یہ هاية لغت قرآن وحدیث کے حاشیہ پر مصر میں طبع
ہوگئی ہے۔ ہے۔ والحمد لله رب العالمین ۔ ۲۔ یہ کتاب علیحدہ اور مع ۔ اب علیحدہ اور مع مفردات راغب اور تقریب النهاية مصر میں
چھپ گئی ہے۔

حقائق الفرقان
۱۴
سُورَةُ الْأَنْفَال
اور اللہ تعالیٰ بھی تدبیریں کرتا ہے اور کرے گا اور اللہ تعالیٰ ان مخالفوں کی تدبیروں پر غالب آنے
والا اور اس کی تدابیر ہمہ خیر ہوتی ہیں۔
وو
اور دوسرے معنی کے لحاظ سے آیت کے معنی یہ ہوئے ۔
جب منکر تجھے بلاؤں میں پھنسانے لگے کہ تجھے قید کر لیں یا تجھے قتل کر دیں یا تجھے نکال دیں اور
پھنساتے ہیں اور پھنسا ئیں گے اور اللہ تعالیٰ بہت ہی بھلا ہے اپنے مقربوں کے بچانے اور دشمنوں
کے عذاب دینے میں ۔
66
تیسرے معنی کے لحاظ (مخفی تدبیر ) سے آیت کے یہ معنے ہوئے۔
وو
” جب مخفی تدبیر کر رہے تھے تیری نسبت وہ جو منکر ہوئے کہ تجھے قید کر لیں یا تجھے قتل کر دیں یا
تجھے نکال دیں اور مخفی تدبیر کرتے ہیں اور کریں گے اور اللہ مخفی تدبیر کرتا ہے اور اللہ بہت ہی بھلا مخفی
مدبروں میں سے ہے۔“
مگر کا لفظ بلا اضافت عام مفہوم رکھتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں شریروں کے ارادوں
کی طرف منسوب کیا گیا ہے وہاں مَكْرُ السَّيِّئ یعنی مکر بن کر کے ذکر کیا گیا ہے۔ اس سے
صاف ظاہر ہے کہ مکر برا بھی ہوتا ہے اور بھلا بھی۔ اس میں قرآن کریم کا خود ارشاد ہے وَلَا يَحِيقُ
الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ (الفاطر: ۴۴) اور برے منصوبے کرنے والوں کا وبال خود ان ہی پر پڑتا
ہے۔ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ أَنَّا دَمَّرْنَهُمْ وَقَوْمَهُمْ أَجْمَعِينَ (النمل: ۵۲) پس تو
دیکھ کہ ان کے منصوبوں کا انجام کیا ہوا ؟ ہم نے ان سب کو مع ان کی قوم کے تباہ کر دیا۔
اور مفردات راغب میں ہے۔
وَذُلِكَ ضَرْبَانِ مَكْرُ مَحْمُودٌ وَهُوَ أَنْ يَتَحَرَّى بِذلِكَ فِعْلٌ جَمِيلٌ وَ عَلَى ذُلِكَ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى
وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ -
وَ مَنْ مُومٌ وَهُوَ أَنْ يَتَحَرَّى بِهِ فِعْلٌ قَبِيحٌ قَالَ اللهُ تَعَالَى وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّةُ إِلَّا بِأَهْلِهِ -
اور مکر کی دو قسمیں ہیں ایک مکر محمود ہے جس سے نیک اور عمدہ کام کا قصد کرنا مقصود ہے چنانچہ ان

حقائق الفرقان
۱۵
سُورَةُ الْأَنْفَال
ہی معنوں سے خدا تعالیٰ نے اپنی نسبت فرمایا وَاللهُ خَيْرُ الْمُکرین اور دوسری قسم مگر مذموم ہے یعنی
برے فعل کا ارادہ کرنا۔ یہی معنی ہیں اس آیت کے وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ الشَّيء ۔۔ الخ
اصل بات یہ ہے کہ نبی کریم نے اقوام عرب کو عبادت الہیہ کی طرف بلایا اور بت پرستی اور
بدچلنی کے اقسام سے روکا اور باہمی خانہ جنگیوں سے ہٹا کر ان میں وحدت و اتحاد کی روح پھونکنی شروع
کی اس پر مشرک نادان احمقوں نے آپ کے مقاصد کے برخلاف بڑی بڑی تدابیر شروع کر دیں
اور آپ کو اس پاک ارادہ سے ہٹانا چاہا اور آپ کو اور آپ کے احباء کو دکھ دیئے او مخفی تدابیر سے اسلامی
کارخانہ کو نابود کرنا چاہا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی و طمانیت بخشی کہ تیرے
مقاصد و مطالب کو کوئی نہیں روک سکتا اور یہ لوگ ناکام رہیں گے۔ اور ان کی مخفی تدبیریں خود ان پر اور کی خودان
الٹ پڑیں گی۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحه ۸۳ تا ۸۵)
اہل مکہ نے تمام اپنی تدابیر کو اسلام کی روک میں کمزور دیکھ کر چاہا کہ نبی عرب کو قتل ہی کر
ڈالیں مگر بعض قومی اور رسمی بندشوں کی وجہ سے بنی مطلب سے ڈر گئے ۔ اس لئے دارالندواں میں
ایک انجمن منعقد کی ۔ وہاں یہ تجویز ٹھہری کہ مختلف قبیلوں کے چند نو جوان ہو شیار مل کر ایک ہی دفعہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ٹوٹ پڑیں اور تلوار سے اس کا کام تمام کر ڈالیں۔ بنو مطلب کس کس
سے لڑیں گے۔ آپ الہام النبی کے مخبر سے اطلاع پا کر مع ابو بکر صدیق اپنے خالص رفیق کے مدینے
کو چلے گئے اس کمیٹی کی مختلف راؤں اور فیصلے کے بابت قرآن میں یوں آیا ہے۔ جب کافر تیری
بابت تجویزیں خفیہ لڑا رہے تھے کہ تجھے قید کریں یا نکال دیں یا مار ڈالیں اور اللہ بھی تجویز کر رہا تھا اور
الله تدابیر میں سب پر غالب ہے“
دو
آپ کے پکڑ لانے پر سو اونٹ کا انعامی اشتہار دیا گیا۔عرب مفلس جنگجو اور سو اونہ درسو اونٹ کا انعام ا
خوب قابل لحاظ ہے۔
ے یہ قریش کے پارلیمنٹ کی جگہ تھی۔ اس میں قریش کے سوا اور قوم کا آدمی چالیس برس سے کم عمر کا داخل نہیں ہو
سکتا تھا۔

حقائق الفرقان
۱۶
سُورَةُ الْأَنْفَال
خدا کے فضل سے آپ تو مدینے میں پہنچ گئے اور بڑے اعزاز واکرام سے وہاں قبول کئے گئے ۔
اس وقت سے قریش اور ان کے شرکاء یعنی یہودوں کے بغض و عناد سے مسلمانوں کو اپنی حراست اور
حفاظت نہایت بیدار مغزی کے ساتھ کرنی پڑی ۔ سبحان اللہ ! ایک چھوٹے سے شہر پر ہزار ہا قبائل
عرب کے متفق و متواتر حملوں کو روکنا پڑا۔ پس ایسے ہنگام میں سخت تدارک کرنے کی ضرورت ہوتی
تھی تا کہ مسلمانوں کے گروہ کا وجود باقی رہے۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب ۔ حصہ اول صفحہ ۹۶٬۹۵)
۳۲۔ وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمُ ايْتُنَا قَالُوا قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَذَا إِنْ
هذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ -
ترجمہ ۔ ۔ اور جب پڑھی جاتی ہیں ان پر ہماری آیتیں تو وہ کہتے ہیں جی ہاں ہم سن چکے اور اگر ہم
چاہیں تو ہم اس کی طرح کہہ سکتے ہیں یہ تو کچھ نہیں ہاں ! اگلوں کی کہانیاں ہی ہیں ۔
تفسير - إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ ۔ اس زمانہ میں بھی ایسا کہنے والے موجود ہیں۔ دھرم پال نے ایک
رسالہ اس نام کا لکھا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۱۲)
۳۳ وَ إِذْ قَالُوا اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هُذَا هُوَ الْحَقِّ مِنْ عِنْدِكَ فَأَمْطِرُ عَلَيْنَا
حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاءِ أَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ -
ترجمہ۔۔ اور جب وہ کہنے لگے اے ہمارے اللہ ! کہ اگر یہی دین حق ہے تیری طرف سے تو ہم پر
آسمان سے پتھر برسا یا کوئی بڑا ٹیس دینے والا عذاب ہم پر لا۔
تفسیر - فَامْطِرُ عَلَيْنَا۔ شقی لوگوں کی یہی علامت ہے کہ وہ کسی کے حق ہونے کا ثبوت اسی میں مانگتے
ہیں ۔ ابو جہل نے بھی یہ دعا کی تھی۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۲)
۳۴- وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّ بَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَ
هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ -
ترجمہ ۔ حالانکہ اللہ ان کو عذاب دینے والا نہیں جب تک کہ تو ان میں ہے اور جب تک وہ استغفار
کرتے رہیں گے جب بھی ان کو عذاب نہ دے گا۔

حقائق الفرقان
۱۷
سُورَةُ الْأَنْفَال
تفسیر اور اللہ ہرگز نہ عذاب کرتا ان کو جب تک تو تھا ان میں ۔
لِيُعَذِّبَهُمْ میں جو (هم) کی ضمیر ہے اس کا مرجع وہی (الَّذِينَ كَفَرُوا) ہے۔ اصل مطلب یہ
ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہ تنذیر قرآن کفار مکہ کو عذاب النبی سے ڈرایا کہ قرآن کی
تکذیب و انکار پر ضرورضرور غضب النبی ان پر نازل ہوگا۔ اس پر ان جاہلوں نے از راہ کمال جرات
وہ کہا۔ جس کا مضمون ۔۔۔۔۔۔ باری تعالیٰ نے فرمایا ۔ کہ جب تک تو اے محمد ان لوگوں میں ہے ۔
(یعنی سرزمین مکہ اور اس کے اہالی کے درمیان ) تب تک ان پر عذاب نہیں آنے کا۔ اور بے شک
یہ وعید الہی ۔ یہ پیشینگوئی ایک برس بعد ہجرت کے جب آپ ملے کو چھوڑ مدینے چلے گئے پوری
ہوئی ۔۔۔ ایک اور بات خیال میں آئی جس کا لکھنا شاید دلچسپی سے خالی نہ ہوگا ۔ سنو ۔ ہم اسی بات کو
تسلیم کرتے ہیں کہ بلحاظ اصل مطلب معترض کے معنی صحیح ہیں گو آیت کا مدعا یہ نہ ہو کہ ” جب تک
محمد محمد یوں میں ہے ان پر عذاب نہ آوے گا ۔ بے شک یہ درست اور نہایت درست بات ہے اور
واقعی امر ہے کہ جب تک محمد محمدیوں میں ہو ان پر کوئی دکھ ، کوئی وبال ، کوئی عذاب نہیں آ سکتا۔ محمد
محمد یوں میں ہو۔ اس کے یہ معنی کہ محمد رسول اللہ کی اصلی اور واقعی تعلیم پر ان کا ٹھیک ٹھیک عمل ہوا اور
سر ممو اس کے پاک احکام سے وہ تجاوز وانحراف نہ کریں۔ پس کیا ہی صحیح بات ہے کہ جب تک محمد
محمد یوں میں ہو ان پر کوئی عذاب نہ آوے گا ۔ ہم دعوی کرتے ہیں اور بڑی دلیری سے دعوی کرتے
ہیں کہ اہل اسلام پر کوئی عذاب کبھی بھی نہیں آیا۔ جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں رہے
بایں معنی کہ ان کے کلام مقدس پر اہل اسلام کا ٹھیک ٹھیک عمل رہا۔ تاریخ صاف شہادت دیتی ہے کہ
جب اہل اسلام نے اپنے پیارے ہادی کے نصائح سے انحراف کیا۔ جب ہی ان پر ادبار آیا۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول - صفحہ ۱۴۷)
۳۵ - وَمَا لَهُمْ اَلَّا يُعَذِّبَهُمُ اللهُ وَهُمْ يَصُدُّونَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَا
كَانُوا أَوْلِيَاءَ إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ۔
ترجمہ۔۔ اور ان کا کیا حق ہے کہ ان کو اللہ عذاب نہ دے حالانکہ وہ روکتے ہیں تعظیم والی مسجد سے اور

حقائق الفرقان
۱۸
سُورَةُ الْأَنْفَال
وہ اس کے مستحق نہیں۔ اس کے ولی اور مستحق تو متقی ہی ہیں لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے۔
تفسیر ۔ اِن أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ ۔ یہ پیشگوئی تھی جو پوری ہوگئی ۔ خانہ کعبہ کے متولی نبی کریم اور
ان کی جماعت ہوئی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۱۲)
٣٧ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِيَصُدُّ وَا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ
فَسَيُنْفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ وَالَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى
جَهَنَّمَ يُحْشَرُونَ ۔
ترجمہ ۔ بے شک جو کافر ہیں یہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال تا کہ روکیں اللہ کی راہ سے پھر وہ قریب ہی
خرچ کرتے رہیں گے اور وہ ہوگا ان پر حسرت اور افسوس پھر وہ مغلوب ہی ہوں گے (آخر کار ) اور جو
کا فر ہیں وہ جہنم کی طرف اکٹھے کئے جائیں گے۔
تفسير فَسَيُنْفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ ۔ تیرے مخالف مال و دولت
خرچ کریں گے۔ پھر ان پر افسوس ہو گا اور مغلوب ہوں گے ۔ ( اب ہمارے مخالف بھی اموال خرچ
کرتے ہیں۔ دیکھیں کہ کس قدر وہ خرچ مفید ہوتا ہے؟)
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۲۳)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملہ میں بھی ناعاقبت اندیش تعلّی کرنے والے متکبروں نے
چندہ جمع کیا اور منصوبہ کیا کہ ہم اس کو نیست و نابود کریں گے اور خاک میں ملا دیں گے ۔ اس
ناتوانی کی حالت میں نبی کریم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ صدا پہنچی ۔ فَسَيُنفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ
عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ تیرے مقابلہ میں یہ صنادید مکہ بڑے بڑے مدبر اور منصوبہ باز مال خرچ
کریں گے ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ۔ پھر یہ سارا مال ان کے لئے حسرت وافسوس کا موجب ہوگا۔
افسوس تو اس لئے ہوگا کہ مال بھی خرچ کیا اور ناکامی کا داغ بھی لگا۔ مگر یہاں تک ہی انتہا نہیں ۔ ابھی
ایک اور ذلت ان کے لئے باقی ہے ۔ ثُمَّ يُغْلَبُونَ پھر مغلوب ہو کر ذلت کی موت مریں گے اب
دیکھو ! حالت تو یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہر میں پوری آزادی کے ساتھ کھل کر نکل نہیں سکتے اور
نکلتے
ہیں تو شہر سے باہر ایک ایسی غار میں جو خطرناک جگہ ہے چھپے ہیں ۔ اس پر یہ دعوی ہے ثُمَّ يُغْلَبُونَ

حقائق الفرقان
۱۹
سُورَةُ الْأَنْفَال
کیا معنی؟ تیرے یہ دشمن ذلت اور ناکامی اور حسرت کی موت مریں گے۔ اس سے صاف طور پر معلوم
ہوا کہ اللہ جل شانہ کی وہ ذات پاک ہے کہ جس پر وہ راضی ہو جاوے اس کی بات عظیم الشان بات
دکھلاتی ہے لیکن اگر وہ راضی نہ ہو تو اس کی کوئی محنت اور کوشش کام نہیں دیتی ۔ یہی وجہ تھی کہ وہ مخالف
اپنی اولاد، مال ، سب رسم و رواج، سب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دے بیٹھے۔ پھر دیکھو کس زور
سے اذان میں کہا جاتا ہے۔ اللہ اکبر۔ یعنی اللہ تعالیٰ ہر گھمنڈی کا گھمنڈ توڑ سکتا ہے۔ ہر شیخی باز اور ہر
منصوبہ ساز کے بدا رادہ کو اظہار سے پہلے ہی تباہ کر سکتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۵)
۴۰،۳۹ - قُلْ لِلَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ يَنْتَهُوا يُغْفَرُ لَهُمْ مَّا قَدْ سَلَفَ ۚ وَ إِنْ
يَعُودُوا فَقَدْ مَضَتْ سُنَّتُ الْأَوَّلِينَ - وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَ
يَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلَّهِ فَإِنِ انْتَهَوا فَإِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ بَصِيرٌ -
-
ترجمہ ۔ ۔ کہہ دے ان سے جنہوں نے حق کو چھپایا اگر وہ باز آجائیں گے تو ان کی مغفرت ہو جائے
گی گزشتہ امور پر اور اگر پھر وہی کریں گے تو گزر چکا ہے طریقہ اگلوں کا ۔ اور ان سے لڑتے رہوتا کہ
فساد باقی نہ رہے اور سب دین اللہ ہی کا ہو جائے تو اگر وہ باز آ جائیں تو اللہ ان کے کام دیکھ رہا
ہے ( یعنی ان پر زیادتی نہ ہوگی ) ۔
تفسیر - إنْ يَنْتَهُوا يُغْفَرُ لَهُمْ - مغفرت کی شرط ہے کہ جن بدیوں میں گرفتار ہیں ان کو
چھوڑ دیں ۔
حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ - یہ لڑائی کی غرض بتائی کہ فساد نہ رہے۔
-
وَ يَكُونَ الدِّين محله لله - یعنی جو عقیدہ دل میں ہو وہی ظاہر کر سکیں ۔ سب دین اللہ کے
لئے ہو جائے ۔ مومن کے لئے کوئی خوف مذہبی معتقدات و اعمال کا نہ رہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۵۰ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۱۲)

حقائق الفرقان
۲۰
سُورَةُ الْأَنْفَال
۴۲۔ وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُم مِّنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَ لِلرَّسُولِ وَلِذِي
الْقُربى وَالْيَثْنى وَ الْمَسْكِينِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ إِنْ كُنْتُمْ آمَنْتُمْ بِاللَّهِ وَمَا
انْزَلْنَا عَلَى عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَنِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قَدِيرٌ -
ترجمہ۔ اور جان رکھو کہ ہر ایک قسم کا جو کچھ تم مالِ غنیمت لاؤ تو اس میں اللہ کا پانچواں حصہ ہے اور
رسول کا اور قرابت داروں کا اور یتیموں کا اور بے سامانوں کا اور مسافروں کا جب تم اللہ کو مانتے ہو
اور اس کلام کو جو ہم نے اپنے بندے پر اتارا (دشمن کی کمر توڑ دینے یا شناخت و فیصلہ کے دن جس دن
دو جماعتوں نے باہم جنگ کیا۔ اور اللہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر - انَّمَا غَنِمْتُم - جو مال تم جنگ میں حاصل کرو۔ شرعی جائز طور پر ۔
يَوْمَ الْفُرْقَانِ ۔ پہلے فرمایا تھا اِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلُ لَكُمْ فُرْقَانًا (الانفال: ۳۰) اب یہاں اس کا
حصول یاد کرایا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۱۳)
فَانَّ لِلهِ ۔ خدا کی بڑائی کی اشاعت ۔ کلام اللہ کی اشاعت ۔
لِلرَّسُولِ ۔ اس کے سوانح واحادیث کی اشاعت اعتراضوں کا جواب۔
وَلِذِی القربی ۔ امام کے ذی القربی بیت المال میں حق رکھتے ہیں۔
تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۶)
۴۳ - إِذْ أَنْتُمْ بِالْعُدُوَةِ الدُّنْيَا وَهُمْ بِالْعُدُوَةِ الْقُصُوى وَالرَّكْبُ أَسْفَلَ
مِنْكُمْ وَ لَوْ تَوَاعَدُتُّمْ لَاخْتَلَفْتُمْ فِي الْمِيعْدِ وَلَكِنْ لِيَقْضِيَ اللَّهُ أَمْرًا
كَانَ مَفْعُولًا لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ يَحْيَى مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ
إِنَّ اللَّهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ جب تم ادھر ورلے سرے پر تھے اور تمہارے دشمن ادھر پر لے سرے پر تھے ( یعنی
نالے کے ) اور قافلہ اور سوار تم سے نیچے کی طرف تھے اور اگر تم آپس میں ( وعدۂ جنگ مقرر کرتے
یا جگہ ٹھہراتے تو بھی ضرور اختلاف کرتے تم وعدہ میں ( یعنی میدانِ جنگ کے تقرر میں ) لیکن اللہ

حقائق الفرقان
۲۱
سُورَةُ الْأَنْفَال
نے پورا کر دیا کام جو وہ کر چکا تھا۔ وہی مرے جو مرتا ہے دلیل سے اور وہی زندہ رہے جو زندہ رہتا
ہے دلیل سے ۔ بے شک اللہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر ۔ عَنْ بَيِّنَةٍ - حجت ملزمہ کے ساتھ ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر امورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۳)
مجھے یہ بات بتلائی گئی ہے کہ ان ہی نبیوں کا ذکر قرآن نے فرمایا ہے۔ جن کے بلاد میں
وں اور فرماں برداروں کے نشانات صحابہ کرام کے۔ کے لئے موجود ہیں۔ اور جہاں پیغمبر خدا نے
احاصل کرنی تھی اور صحابہ کرام نے دیکھ لینا تھا ۔ لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَيَحْيِي مَنْ
حَى عَنْ بَيِّنَةٍ صحابہ وہاں پر پہنچے ۔ ان کا نمونہ یہ تھا کہ نبی کی مخالفت اور متابعت کا کیا انجام
نافرمانوں
کامیابی
رض
ہوتا ہے؟ اب جب کہ ہر جگہ واعظ موجود ہے تو
مجلس وعظ رفتنت خبط است
مرگ ہمسایہ واعظ تو بس است کے
الحکم جلد ۵ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۴)
۴۴، ۴۵ - إِذْ يُرِيكَهُمُ اللهُ فِي مَنَامِكَ قَلِيلًا وَ لَوْ أَرْكَهُمْ كَثِيرًا لَفَشِلْتُمْ
وَلَتَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَلَكِنَّ اللهَ سَلَّمَ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ وَ
إِذْ يُرِيكُمُوهُمْ إِذِ الْتَقَيْتُمْ فِي أَعْيُنِكُمْ قَلِيلًا وَ يُقَلِّلُكُمْ فِي أَعْيُنِهِمْ لِيَقْضِيَ
اللهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا وَ إِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ -
ورود
ترجمہ ۔ جب اللہ نے دکھا یا کافروں کو تیری آنکھ میں یا تجھے ( خواب میں ) تھوڑے سے اور اگر وہ تجھ
کو بہت دکھاتا ان کو تو تم ضرور پھسل جاتے اور جھگڑا کرتے کام میں لیکن اللہ نے بچا لیا۔ کچھ شک نہیں کہ
وہ بخوبی جانتا ہے دلوں کی باتیں یا صدر مقام یعنی دماغ کا حال۔ اور جب تم کو دکھائے کا فر اللہ نے جب
تم جنگ کر رہے تھے تمہاری آنکھوں میں تھوڑے سے اور تم کو تھوڑے دکھا یا ان کی آنکھوں میں تاکہ
پورا کرے اللہ اس کام کو جس کو وہ اپنے علم میں کر چکا تھا اور اللہ ہی کی طرف سب کام پھرتے ہیں۔
لے تیرا وعظ ونصیحت کی مجلس میں جانا پاگل پن ہے، تیرے لئے تو تیرے ہمسایہ کی موت ہی سب سے بڑا واعظ ہے۔ (از ناشر )

حقائق الفرقان
۲۲
سُورَةُ الْأَنْفَال
تفسیر - يُرِيكَهُمُ اللهُ فِي مَنَامِكَ - امام حسن بصری نے منام کے معنے آنکھ کے کئے
ہیں ۔ کیونکہ منام کے معنے نیند کی جگہ کے ہیں جو آنکھ ہے۔ یہی معنے دلچسپ ہیں ۔ ایک سوال کسی
نے کیا تھا کہ بعض واقعات الہامات کے خلاف کیوں معلوم ہوتے ہیں۔ میں نے یہ آیت یاد دلائی
فِي أَعْيُنِكُمْ قَلِيلًا -
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۱۳)
فِي مَنَامِكَ - تمہاری آنکھ میں تھوڑے دکھائے کیونکہ وہ کچھ ٹیلے پر آگئے ۔ کچھ ٹیلے کے
نیچے تھے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۶)
٢٦ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمُ
رود
تُفْلِحُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! جب تم لڑو کسی فوج سے تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو بہت یاد کرو تا کہ تم
نہال و با مراد ہو جاؤ۔
تفسیر تُفْلِحُونَ ۔ مظفر و منصور ہونے کا گر بتایا کہ ثابت قدم رہو اور اللہ کے حضور دعا بہت کرو
( یہ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا کے معنے ہیں ) ۔
ایک دفعہ مجھ سے بھیرہ میں اولیاء اللہ سے پکار کر دعائیں مانگنے کے عدم جواز میں مباحثہ ہوا
مخالفین نے یہ بات مان لی کہ ہم زمانہ سلف کے کسی بزرگ کا قول مان لیں گے۔ شاہ عبدالعزیز کی تفسیر نے
میں مجھے وَ تَبَثَّلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا (المزمل: ۹) کے نیچے بیل گیا کہ مسلمانوں میں جو اپنے پیروں کے
حق میں علم غیب کا اعتقاد رکھتے ہیں وہ مشرک ہیں وہاں بڑے مکار مولوی جمع تھے۔ ایک نے میری
پیٹھ پر ہاتھ پھیر نا شروع کیا کہ بچہ کیوں گھبراتے ہو ۔ ہم تمہارے دشمن نہیں ۔ گویا وہ یہ ظاہر کرنا چاہتا تھا
کہ میں گھبراہٹ کی حالت میں سب کچھ کہہ رہا ہوں۔ دوسر کچھ کہہ رہا ہوں۔ دوسرے سے میں نے کہا ۔ تم ہی یہ عبارت پڑھ
دو۔ وہ کھڑا ہو کر رونے لگا۔ اور کہا کہ تفسیروں میں بھی تحریف ہو گئی یہ لفظ بیراں ہے جس سے مراد ہے
کہ ہنومان وغیرہ سے دعا نہ کریں ۔ گویا میری دلیل کو اپنے فریب سے مشتبہ کر دیا۔ اس وقت میں نے
دعا کی اور ثابت قدم رہا۔ آخر میری فتح ہوئی ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر امورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۳ )
ے اور اسی کی طرف سب سے ہٹ کر جھک جا۔

حقائق الفرقان
۲۳
سُورَةُ الْأَنْفَال
۴۷۔ وَ أَطِيعُوا اللهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَ
اصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصُّبِرِينَ -
ترجمہ۔ اور اطاعت کرو اللہ اور اس کے رسول کی اور آپس میں نہ لڑو کہ ہمت ہار دو گے، پھسل جاؤ
گے اور تمہاری ہوا بگڑ جائے گی، اور نیکیوں پر جمے رہو اور بدیوں سے بچتے رہو بے شک اللہ صبر کرنے
والوں کے ساتھ ہے۔
تفسیر وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُکم ۔ اس کا معنی ہے اور آپس میں تنازع
مت کرو۔ اگر کرو گے تو پھسل جاؤ گے اور تمہاری ہوا ( قوت، طاقت ، رعب، نفاذ حکم )
بگڑ جائے گی سو حکم کی خلاف ورزی کا صحیح نتیجہ نکلا۔ نہی کا منشاء تھا کہ با ہم پھوٹ نہ کرنا۔ پس
جب نہی کی خلاف ورزی ہوئی ۔ اس کا ثمرہ ملا ۔ اب بھی بعض ریاستیں صرف اس لئے قائم ہیں کہ
بر بادشدہ ریاستوں کی وجوہ بر بادگی بیان کریں ۔ مگر اسلامی یک جہتی، وحدت کتاب، وحدت کلمه،
اعمال ضرور یہ اور ظہور امام واحد یقین دلاتا ہے کہ بہار کے دن ہیں ۔ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ
وحدت اعمال
رب العلمين - کیا روز افزوں ترقی کو ہر روز ہم نہیں دیکھتے ہیں۔ دیکھتے ہیں اور آنکھوں کو ٹھنڈا کرتے
ہیں کہ اسلام کا انجام بخیر ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۷۸)
یعنی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اور ان کی اطاعت اسی حال میں کر سکو گے جبکہ تم میں میں کر
تنازع نہ ہو۔ اگر تنازعات ہوں گے تو یا درکھو کہ قوت کی بجائے تم میں بزدلی پیدا ہو گی اور جو تمہاری
ہوا بندھی ہوئی ہوگی وہ نکل جاوے گی ۔ یہ بات تم کو صبر اور تحمل سے حاصل ہو سکتی ہے۔ ان کے ہو سکتی ہے۔ ان کو اپنے اندر
پیدا کرو۔ تب خدا کی معیت تمہارے شامل حال ہو کر وحدت کی روح پھونکے گی ۔ پس اگر تم کوئی
طاقت اپنے اندر پیدا کرنا چاہتے ہو اور مخلوق کو اپنے ماتحت رکھنا چاہتے ہو تو صبر اور تحمل سے کام لو اور
تنازع مت کرو۔ اگر چشم پوشی سے باہم کام لیا جاوے تو بہت کم نوبت فساد کی آتی ہے۔ مجھے افسوس
ہے کہ لوگ جسمانی بیماریوں کے لئے تو علاج اور دوا تلاش کرتے ہیں لیکن روح کی بیماری کا فکر کسی کو
بھی نہیں ہے۔ اس وقت مسلمانوں کی حالت کی مثال ایک جنم کے اندھے کی سی ہے کہ اس سے اگر
،

حقائق الفرقان
الد
سُورَةُ الْأَنْفَال
بینائی کی خوبی اور لذت دریافت کی جاوے تو وہ اسے جانتا ہی نہیں ہے اور اسی لئے اس کے آگے
بینائی کی قدر بھی نہیں کیونکہ اس نے اس لذت کو پایا نہیں ۔ پس اس وقت کے موجودہ مسلمان بھی اس
طاقت کی خوبی کو جو کہ قومی اتحاد اور وحدت سے پیدا ہوتی ہے نہیں پہچانتے۔ اس کی وجہ یہ ہے ایک
سلطنت ان کے ہاتھ سے جا چکی ہے اور اس لئے انہیں اس طرف توجہ بھی نہیں کہ دوسرے کو اپنے
ماتحت کس طرح کیا کرتے ہیں ۔ آج کل اگر چہ ریفارمیشن کے مدعی تو سینکڑوں ہیں لیکن وہ کیا
ریفارمیشن کریں گے جبکہ خود ہی بغضوں اور کینوں میں گرفتار ہیں ۔ دعویٰ تو ہے مگر سمجھ نہیں کہ یہ خدا کے
مامور ہی کا کام ہے جو کر سکتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۱۰)
لَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَ تَذْهَبَ رِيحُكُمُ ۔ اس منازعت سے تم بودے ہو جاؤ گے
اور تمہاری ہوا بگڑ جاوے گی پس تنا زعہ نہ کرو اللہ تعالیٰ چونکہ خالق فطرت ہے اور جانتا تھا کہ
جھگڑا ہو گا اس لئے فرمایا وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ
پس جب سیکرٹری اور پریذیڈنٹ سے منازعت ہو تو اللہ تعالیٰ کے لئے صبر کرو۔ جو شخص اللہ تعالیٰ
کی رضا کے لئے صبر کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کے ساتھ ہوگا۔ میرا حق ہے کہ میں تم کو نصیحت کروں تم نے
عہد کیا ہے کہ تمہاری نیک بات مانیں گے اس لئے میں کہتا ہوں کہ یہ مان لو۔ قطعاً منا زعت نہ کرو۔
جہاں منازعت ہو فوراً جناب الہی کے حضور گر پڑو۔ غرض ایک یہ یاد رکھو کہ تنازعہ
نہ ہو۔ نہ آپ کرو نہ ماتحتوں کو کرنے دو۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۱۱ مورخه ۱۲ جنوری ۱۹۱۱ ء صفحه ۴)
۴۸- وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بَطَرًا وَ رِئَاءَ النَّاسِ وَ
يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَاللَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ -
ترجمہ۔ اور نہ ہونا تم ان کے جیسے جو اپنے گھروں سے نکلے اتراتے اور لوگوں کے دکھانے کو اور اللہ کی
راہ سے روکتے تھے اور اللہ کے احاطہ میں ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔
تفسیر ان لوگوں کی طرح نہ ہو جو اپنے گھروں سے گھمنڈ کے طور پر اور لوگوں کو دکھانے
کے لئے نکلے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه (۲۵)
ا اور بدیوں سے بچتے رہو بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی