سُوْرَۃُ الْاَنْفَالِ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 3
حقائق الفرقان
۲۵
سُورَةُ الْأَنْفَال
۴۹ - وَإِذْ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ وَ قَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ الْيَوْمَ مِنَ
النَّاسِ وَ إِنِّي جَارُ لَكُمْ فَلَمَّا تَرَاءَتِ الْفِئَتْنِ نَكَصَ عَلَى عَقِبَيْهِ وَقَالَ إِنِّي
بَرِى مِنْكُمْ إِنِّي أَرَى مَا لَا تَرَوْنَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ -
ترجمہ۔ اور جب ان کو پسند کرا دیئے شیطان نے ان کے کام اور وہ بولا کہ آج تم پر کوئی بھی غالب نہ
ہوگا آدمیوں سے اور میں تمہارا پڑوسی اور حمایتی ہوں پھر جب ایک دوسرے کے مقابل ہوئیں دونوں
فوجیں تو وہ سرک گیا الٹے پاؤں چپکے سے۔ اپنے دل میں کہا یا اپنے دوستوں کو سنایا میں تو تم سے بری
اور بیزار ہی ہوں میں وہ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے ہیں تو اللہ سے ڈرتا ہوں اور اللہ سخت عذاب
کرنے والا ہے۔
L
تفسیر ابلیس اور شیطان کی اصل جن ہے اور ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ جو چیزا اپنی ذات میں
بری اور پر ضر ر ہو وہ تو ابلیس ہے اور جس چیز کا ضر ر متعدی ہو ۔ دوسروں کو بھی دکھ پہنچا تو وہ شیطان
ہے چنانچہ پارہ اول رکوع ۴ میں فرماتا ہے فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبِي وَاسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ
الْكَافِرِينَ جب تک اس میں انکار و استکبار تھاوہ ابلیس تھا لیکن جب اس کا ضر ر متعدی ہوا اور فَازَ لَّهُمَا
الشَّيْطَانُ عَنْهَا اس کی شان ہوئی دوسروں کو بہکانے لگا تو پھر اسے شیطان فرمایا سارے قرآن
مجید میں خوب غور کر کے دیکھ لو۔ جہاں جہاں ابلیس آیا ہے وہاں اس کا ضر ر ا پنی ذات میں ہے اور
جہاں اس کا ضرر دوسروں تک پہنچا تو نام شیطان ہے۔ احادیث سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ شیطان کا
لفظ بہت وسیع ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک باز کو کبوتری کے پیچھے جاتا دیکھ کر فرما یا شیطان
يَتَّبِعُ شَيْطَانَةً - النِّسَاءُ حَبَائِلُ الشَّيْطَانِ غرض ظلمت کے مظاہر شیاطین ہیں اور نور کے
مظاہر ملائکہ۔
تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۱۔ ماہ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۴۳۶)
۵۴ - ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُ مُغَيْرًا نِعْمَةً أَنْعَمَهَا عَلَى قَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا
مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَ أَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ یہ اس لئے بتاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کبھی بھی دی ہوئی نعمت میں تغیر نہیں ڈالتا کسی قوم کی
لے تو ابلیس کے سوا سب نے حکم مانا۔ (ابلیس نے جو کافر تھا آدم کا انکار کر دیا اور اسے اپنے ۶ سامنے بیچ سمجھا اور
وہ حق پوش تھا۔ ۲ پھر شیطان نے ان کو اس درخت کے ذریعہ پھسلانا چاہا۔ سے شیطان (مذکر) شیطان
( مؤنث) کا پیچھا کرتا ہے۔ عورتیں شیطان کا جال ہیں ۔
حقائق الفرقان
۲۶
سُوْرَةُ الْأَنْفَال
جب تک وہ قوم آپ ہی اپنے متعلق معاملات میں تغیر نہیں کرتی اور بے شک اللہ بڑی دعائیں سننے
والا اصلاح کے سامان جاننے والا اور بتانے والا ہے۔
تفسیر یاد رکھو! خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ قانون یہی ہے کہ اللہ تعالی کے فیضان میں تبدیلی اسی وقت
ہو سکتی ہے اور ہوتی ہے۔ جب انسان خود اپنے اندر تبدیلی کرے۔ اگر ہم وہی ہیں جو سال گزشتہ اور
پیوستہ میں تھے تو پھر انعامات بھی وہی ہوں گے۔ لیکن اگر چاہتے ہو کہ ہم پر نئے نئے انعامات ہوں تو
نئے نئے طریق پر تبدیلی کرو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۱ صفحه ۱۱)
۵۹۔ وَ إِمَّا تَخَافَنَ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةً فَانْبِذُ إِلَيْهِمُ عَلَى سَوَاءٍ إِنَّ اللَّهَ لَا
يُحِبُّ الْخَابِنِينَ -
ترجمہ۔ اور اگر تم ڈرتے ہو کسی قوم سے کہ وہ معاہدہ صلح میں خیانت کریں گے تو ان کے معاہدہ کو ان
کی طرف پھینک دو کہ برابر ہو جاؤ ۔ اللہ بے شک خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
تفسیر اللہ نہیں دوست رکھتا خیانت کر نیوالوں کو ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۲۲)
۶۰ - وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَبَقُوا إِنَّهُمْ لَا يُعْجِزُونَ -
ترجمہ ۔ یہ کبھی خیال نہ کریں وہ جو انکار کرتے ہیں کہ وہ بڑھ جائیں گے بے شک وہ کبھی عاجز
نہ کر سکیں گے۔
تفسیر لوگ اپنے دوستوں ، حاکموں محسنوں کا لحاظ تو کرتے ہیں مگر اللہ جل شانہ کی
عظمت و جبروت کا کچھ لحاظ نہیں کرتے۔ اس کی نافرمانی کئے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ولا
يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَبَقُوا إِنَّهُمْ لَا يُعْجِزُونَ -
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۳)
حقائق الفرقان
۲۷
سُورَةُ الْأَنْفَال
٦١ - وَأَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُم مِنْ قُوَّةٍ وَ مِنْ رِبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ
عَدُةَ اللهِ وَعَدُوَّكُمْ وَآخَرِينَ مِنْ دُونِهِمْ لَا تَعْلَمُونَهُمْ اللَّهُ يَعْلَمُهُمْ
وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فِي سَبِيلِ اللهِ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور (ہاں) تیار کرو ہر قسم کی قوت اور گھوڑوں کا سرحد پر باندھنا ان کے لئے اس سے تمہارا
مقصد اللہ اور تمہارے دشمنوں پر رعب ڈالنا ہو اور ان کے سوائے دوسروں پر جن کو تم نہیں جانتے ہاں
اللہ ان کو جانتا ہے اور تم ہر ایک قسم سے جو کچھ خرچ کرو گے اللہ کی راہ میں وہ تم کو پورا ملے گا اور تم پر کچھ
بھی ظلم نہ ہوگا۔
تفسیر وَاعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ ۔ اب بھی مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ اپنے مخالف کے
مقابل دلائل و براہین کے ہتھیاروں سے مسلح رہیں۔ دشمن کے مقابلہ کے لئے چار چیزوں کی ضرورت
ہے۔ا۔ دل یقین سے لبریز ہو ، ایمان پکا ہو ، متزلزل نہ ہو ۔ ۲۔ دشمن کے حالات اور اس کی گھاتوں
کی خبر ہو۔ ۳۔ دلائل مضبوط قول موجہ جانتا ہو ۔ ۴۔ اللہ پر بھروسہ اور اس سے دعا اور اسی کے
لئے مباحثہ ہو۔ جس میں یہ باتیں نہ ہوں ۔ وہ ایسے لوگوں کو مدد دیں۔ غرض دو قسم کے لوگ ہوئے ایک
وہ جو مقابلہ کر سکتے ہیں۔ دوم وہ جو مالی مدد دے سکتے ہیں ۔ ان کو ارشاد فرماتا ہے وَ مَا تُنْفِقُوا مِنْ
شَيْءٍ فِي سَبِيلِ اللهِ يُوَفَّ إِلَيْكُمُ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۳)
٦٢ - وَ إِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَ تَوَكَّلُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ
الْعَلِيمُ -
ترجمہ ۔ اور اگر کوئی جھکے صلح کے لئے تو اس سے صلح کرنا چاہیے اور اللہ ہی پر توکل کرو۔ بے شک وہ
بڑا دعاؤں کا سننے والا بڑا بھیدوں کا جاننے والا ہے۔
تفسیر - وَإِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا ۔ اور اگر دشمن صلح کرنے پر مائل ہوں۔ تو تو بھی صلح
کی طرف جھک جا۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۲۳)
حقائق الفرقان
۲۸
سُورَةُ الْأَنْفَال
۶۳ - وَإِنْ يُرِيدُوا أَنْ يَخْدَعُوكَ فَإِنَّ حَسْبَكَ اللَّهُ هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ
بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِينَ۔
ترجمہ۔ اور اگر وہ چاہیں کہ تجھے ضروریات میں مدد نہ دیں تو اللہ ہی تیرے لئے بس ہے وہی اللہ
جس نے تجھ کو اپنی مدد سے قوت دی اور مومنوں سے۔
تفسير - أن يَخْدَعُوكَ ۔ یہ لوگ چندہ دینے سے مضائقہ کریں ۔ تجھے چھوڑ دیں۔ تو اللہ
بس ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۱۳)
۶۴ - وَ الَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ
بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ الَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ۔
ترجمہ۔ اور دل میں الفت ڈالی مومنوں کے اور اگر تو جو کچھ زمین میں ہے دنیا کے سب مالوں کو جمع
کرتا اور سب خرچ کر دیتا جب بھی ایسی الفت نہ ہوتی ان کے دلوں میں لیکن اللہ ہی نے ان کے دلوں
میں الفت ڈال دی ۔ بے شک اللہ بڑا عزیز و حکیم ہے۔
تفسیر یاد رکھو کہ النبی فضل کی بہت قسمیں ہیں اکیلے پر وہ فضل نہیں ہوتا جو کہ دو کے ملنے پر ہوتا
ہے اس کی ایک مثال دنیا میں موجود ہے کہ اگر مرد اور عورت الگ الگ ہوں اور وہ اس فضل کو حاصل
کرنا چاہیں جو کہ اولاد کے رنگ میں ہوتا ہے تو وہ حاصل نہیں ہو سکتا جب تک کہ دونوں نہ ملیں اور ان
تمام آداب کو بجا نہ لاویں جو کہ حصولِ اولاد کے لئے ضروری ہیں ۔ اسی طرح ایک بھاری جماعت پر
جو فضل الہی ہوتا ہے۔ وہ چند آدمیوں کی جماعت پر نہیں ہو سکتا۔ ایک گھر کی آسودگی اور آرام کا فضل
اگر کوئی حاصل کرنا چاہے تو جب ہی ہوگا کہ اسے مامائیں ، خدمت گار اور سونے ، کھانے پینے ،
نہانے وغیرہ کے الگ الگ کمرہ اور ہر ایک کا الگ الگ اسباب مہیا ہونے کی مقدرت ہو ۔
ایسے ہی اگر ترقی کرتے جاؤ تو بادشاہت اور سلطنت کے فضل کا اندازہ کر سکتے ہو اس سے نتیجہ
یہ نکلتا ہے کہ جب تک تم لوگوں میں باوجود اختلاف کے ایک عام وحدت نہ ہوگی اور ہر ایک تم
میں سے دوسرے کو فائدہ پہنچانے کی کوشش میں نہ لگا رہے گا تو تم خدا کے اس فضل عظیم کو حاصل
حقائق الفرقان
۲۹
سُورَةُ الْأَنْفَال
نہ کر سکو گے۔ جو ایک بھاری مجمع پر ہوتا ہے۔ وَ اَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا
مَّا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَکیم میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔
وحدت کی روح کو جو کہ صحابہ کرام میں پھونکی گئی تھی اس کو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے تعبیر کیا ہے۔
اس وحدت کے پیدا ہونے کے لئے چاہیے کہ آپس میں صبر اور تحمل اور برداشت ہو۔ اگر یہ نہ ہوگا اور
ذرا ذراسی بات پر روٹھو گے تو اس کا نتیجہ آپس کی پھوٹ ہوگا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)
دیکھو دو کو ایک کر نا سخت سے سخت مشکل کام ہے تو پھر ہزاروں کا ایک راہ پر جمع کرنا اور ان میں
وحدت اور الفت کا پیدا کر دینا خدا کے فضل کے سوا کہاں ممکن ہے؟ دیکھو تم خدا کے فضل سے بھائی
بھائی ہو گئے ۔ اس نعمت کی قدر کرو اور اس کی حقیقت کو پہچانو اور اخلاص اور اثبات کو اپنا شیوہ بناؤ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ رجون ۱۹۰۸ صفحه (۸)
۶۵ - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ۔
ترجمہ ۔ اے نبی ! اللہ تجھے بس ہے اور تیرے متبع مومنوں کو۔
تفسیر بدیوں پر اسے جرات ہوتی ہے جو موؤمن باللہ نہ ہو یا مومن با الیوم الآخرت نہ ہو۔ ” یا
مستحق کرامت گنہگا رانند“ پر ایمان لایا یا صحبت بد میں رہنے والا ۔
وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ۔ اے نبی تجھے اللہ بس ہے اور جو تیرے ساتھ مومن ہیں ان کو بھی
اللہ بس ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۵۷)
٦٦ - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ حَرْضِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى الْقِتَالِ إِنْ يَكُنُ مِنْكُمْ
عِشْرُونَ صُبِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَ إِنْ يَكُن مِّنْكُمْ مِائَةٌ يَغْلِبُوا الْفًا
مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَفْقَهُونَ -
ترجمہ ۔ اے نبی ! مومنوں کو بہت بہت تحریض دلالڑائی کے لئے ۔ اگر ہوں گے تم میں سے ہیں آدمی
صابر وہ ہیں ہی غالب آجائیں گے دو دو سو پر اور اگر ہوا کریں گے تم میں سے ایک سو تو وہی غالب آیا
حقائق الفرقان
۳۰
سُورَةُ الْأَنْفَال
کریں گے ان کافروں میں سے ایک ایک ہزار پر اس لئے کہ اس قوم کا فر میں سمجھ بوجھ نہیں رہی۔
تفسیر حرض ۔ ایک ہوتا ہے حق ۔ یہ نرم لفظ ہوتا ہے۔ اس کے معنے ہیں ترغیب ۔ دوسرا لفظ
ہے حص۔ تیسر الفظ ہے حَضَ۔ چوتھا لفظ حَرَّضَ جس میں ان تینوں کے علاوہ اور اور بھی ہے۔ اس
کا ترجمہ اردو یا پنجابی کا تنہا لفظ برداشت نہیں کر سکتا۔
الْمُؤْمِنِينَ کو اس لئے کہا ہے کہ مومن ہمیشہ اللہ کو اپنا کارساز سمجھتا ہے اور اسی پر ہر حال میں
بھروسہ کرتا ہے۔
صوفیوں میں ایک بحث ہے کہ تفویض اعلی ہے یا تو کیل ۔ بعض کہتے ہیں کہ تفویض اعلیٰ ہے
کیونکہ اس میں سب کچھ سپر د کر دیا جاتا ہے۔
قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ - کفار کا اللہ پر بھروسہ نہیں ہوتا ۔ اللہ سے دعا نہیں کرتے ۔ اللہ کی
کتاب کے ساتھ تمسک نہیں ۔ ان سے اللہ کے کسی بندے کی تائید و نصرت نہیں ہوتی اس لئے وہ
لَا يَفْقَهُونَ ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۳)
٦٧ - الْنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ وَ عَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ تَكُن مِّنْكُمْ
مائَةٌ صَابِرَةٌ تَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَ إِنْ يَكُنُ مِنْكُمْ أَلْفُ يَغْلِبُوا الْفَيْنِ
بِإِذْنِ اللَّهِ وَاللَّهُ مَعَ الصُّبِرِينَ -
ترجمہ ۔ آج کل کے جنگ میں تو تخفیف کر دی تھی اللہ نے اور جانا تھا کہ تم میں کمزوری ہے۔ پس اگر
ہوں تم میں سے سو صابر وہ غالب آئیں گے دوسو پر اور اگر ہوں تم سے ہزار تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار
پر غالب آئیں گے اور اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔
تفسیر آن فِيكُمْ ضَعْفًا ۔ موجودہ حالات میں چونکہ تم روحانی ترقیات کے اعلیٰ مدارج پر
نہیں پہنچے۔ جنگ کا تجربہ نہیں اس لئے ایک دو کے مقابلہ میں فتحیاب ہو گے۔ مومن ہر روز ایک
ترقی کرتا ہے۔
لے یعنی مزید ! مزید !! - مرتب
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۱۳)
حقائق الفرقان
۳۱
سُورَةُ الْأَنْفَال
-
إِنْ يَكُن مِنْكُمْ مِائَةٌ ۔ یعنی ایک زمانہ ایسا آئے گا اور فی الحال جو تم میں ضعف ہے تو سو دو سو
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۷)
کے مقابلہ میں ۔
۶۸ - مَا كَانَ لِنَبِي أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الْأَرْضِ تُرِيدُونَ
عَرَضَ الدُّنْيَا وَاللهُ يُرِيدُ الْآخِرَةَ وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ۔
ترجمہ۔ یہ تو کسی نبی کی شان ہی نہیں کہ وہ کسی کو قیدی بنالے جب تک کہ دنیا میں کوئی اس سے مقابلہ نہ
کرے اور جنگ نہ چھڑے تم کو دنیا کے مال کی تلاش ہے اور اللہ تو آخرت کو پسند فرماتا ہے اور وہ
عزیز و حکیم ہے۔
تفسیر آن يَكُونَ لَه اسامی لڑائی کے بعد قید ہی کرنا جائز ہے۔ یوں اگاؤ گا پکڑ لینا جائز نہیں ۔
۷۳
تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا ۔ کیا تم کوئی دنیا کا سامان چاہتے ہو؟ (نہیں) ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۵۷)
- إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجْهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ
الَّذِينَ أَوَوْا وَ نَصَرُوا أُولَئِكَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءَ بَعْضٍ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَ لَمْ يُهَاجِرُوا
ما لَكُمْ مِنْ وَلَا يَتِهِم مِّنْ شَيْءٍ حَتَّى يُهَاجِرُوا ۚ وَإِنِ اسْتَنْصَرُوكُمْ فِي
الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ إِلَّا عَلَى قَوْمِ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ وَاللَّهُ بِمَا
تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ -
دو
ترجمہ۔ جو لوگ ایمان لا چکے گناہ اور وطن چھوڑ چکے اور بڑی کوشش کی اپنے مال و جان سے اللہ کی راہ
میں اور جنہوں نے جگہ دی اور مدد کی وہ ایک دوسرے کے دلی دوست ہیں، اور جو ایمان لائے اور
ہجرت نہیں کی تو تم کو ان کی دلی دوستی سے کچھ کام نہیں جب تک وہ ہجرت نہ کریں، گناہ نہ چھوڑیں اور
اگر وہ تم سے مدد چاہیں دین میں تو تم پر ان کی مدد کرنی لازم ہے مگر اس قوم کے مقابلہ میں مدد نہ کرنا کہ
ان میں اور تم میں پکا اقرار ہو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کو دیکھ رہا ہے۔
حقائق الفرقان
۳۲
سُورَةُ الْأَنْفَال
تفسير - إِنِ اسْتَنْصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ ۔ دینی مسئلہ پوچھے تو بتا دو۔
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۵۷)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۳)
أُولَئِكَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءَ بَعْضٍ ۔ ایک دوسرے کے سچے دوست ۔