سُوْرَۃُ التَّوْبَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۳)
حقائق الفرقان
۳۳
سُورَةُ التَّوْبَة
سُورَةُ التَّوْبَةِ مَدَنِيَّةٌ
ا - بَرَاءَةً مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى الَّذِينَ عُهَدْتُمْ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ -
ترجمہ۔۔ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے صاف جواب ہے ان مشرکوں کو جن سے تم نے
صلح کی تھی۔
تفسیر یہ سورۃ تو بہ الگ سورۃ نہیں ہے بلکہ انفال کا ایک حصہ ہے۔ یہ ایک بے سود بحث ہے کہ
اس میں بسم اللہ کیوں نہیں ہے۔ ہاں اس ٹکڑے کے علیحدہ کرنے میں ایک غرض تھی۔ مکہ کی فتح کے
بعد ابوبکر کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انتظام کے لئے بھیجا تھا۔ اس کے بعد انہی آیتوں کے ساتھ
حضرت علی کو بھیجا۔ یہ ایک اعلان جنگ تھا جو بطور یادگار کے علیحدہ رکھا گیا۔ اس اعلانِ جنگ میں
وجوہات بیان کئے جاتے ہیں جن کی بناء پر جنگ کیا جائے ۔
براء - بیزاری کا اظہار ہے۔ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے۔
عُهَدُتُم مِّنَ الْمُشْرِكِينَ - عہد کیا ۔ پھر توڑ دیا (اس کا ذکر آگے آتا ہے )
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۳، ۱۱۴)
- فَسِيحُوا فِي الْأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ وَ
أَنَّ اللَّهَ مُخْزِي الْكَفِرِينَ -
ترجمہ۔ تو اے مشرکو! زمین میں چلو پھر و چار مہینے اور جان رکھو کہ تم اللہ کو عاجز نہ کر سکو گے اور اللہ حق
چھپانے والوں کو رسوا کرنے والا ہے۔
تفسیر - مُخْزِی الْكَفِرِينَ ۔ نبی کریم نے ۱۳ برس وعظ کیا۔ بڑے بڑے دکھ اٹھائے ۔ ۱۳ برس
کے بعد مدینے میں آئے یہاں بھی آٹھ برس کفار کا باوجود نیک سلوک کرنے کے بھی بدسلوک رہا۔
حقائق الفرقان
امه له
سُورَةُ التَّوْبَة
اب اکیس برس کے بعد کہا جاتا ہے۔ اگر توبہ کرو تو بہتر ورنہ عذاب الیم آتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۴)
إِلَّا الَّذِينَ عُهَدتُّم مِّنَ الْمُشْرِكِينَ ثُمَّ لَمْ يَنْقُصُوكُمْ شَيْئًا وَ لَمْ
يُظَاهِرُوا عَلَيْكُمْ أَحَدًا فَأَتِمُوا إِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ إِلَى مُدَّتِهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ
الْمُتَّقِينَ -
ترجمہ۔ ہاں جن مشرکوں سے تم نے عہد کر رکھا تھا پھر انہوں نے کچھ کمی نہیں کی تمہارے ساتھ اور
نہ تمہارے مقابلہ میں مدد دی کسی کو تو ان کے اقرار ان سے پورے کروان کے وعدہ تک بے شک
اللہ پسند کرتا ہے متقیوں کو ۔
تفسیر - إِلَّا الَّذِينَ عُهَدُ تُم - اس - ۔ اس سے معلوم ہوا کہ خطاب ان لا ہوا کہ خطاب ان لوگوں سے ہے جنہوں نے معاہدہ
میں نقص کیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۴)
فَإِذَا انْسَلَخَ الْأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدْ تُمُوهُمْ وَ
خُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُوا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ فَإِنْ تَابُوا وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ
وَاتَوُا الزَّکٰوةَ فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ إِنَّ اللهَ غَفْ الله غفور رحيم -
ودون وو
ترجمہ ۔ پھر جب پورے ہو جائیں تعظیم کے مہینے تولڑو مشرکوں سے جہاں کہیں تم پاؤ اور ان کو پکڑ
لو ( گھیر لو ) اور ان کی تاک میں بیٹھو ہر ایک گھات کی جگہ پھر اگر وہ رجوع بحق کر لیں اور نماز کو
ٹھیک درست رکھیں اور زکوۃ دیتے رہیں تو ان کا راستہ چھوڑ دو ۔ بے شک اللہ بڑا ڈھانپنے والا
سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر - الْأَشْهُرُ الْحُرُم - یہ چار مہینے وہ ہیں جن کے اندر اپنا اپنا انتظام کر لینے کا نوٹس دیا جا
چکا تھا ۔
فَإِنْ تَابُوا ۔ دیکھئے کسی قدر نرمی ہے۔ کہ عین جنگ میں جو توبہ کرے اسے بھی چھوڑ دو اور جو پناہ
لے توڑا ۔ مرتب۔
حقائق الفرقان
۳۵
سُورَةُ التَّوْبَة
مانگے اسے پناہ دو۔ پھر شریر کہتے ہیں کہ اسلام بزور شمشیر پھیلا ہے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۴)
-۶- وَ إِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ فَاجِرُهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلِمَ اللَّهِ
ثُمَّ ابْلِغْهُ مَامَنَهُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور اگر کوئی مشرک تجھ سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دے دے یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن
لے پھر اس کو اس کی امن کی جگہ پہنچادے۔ یہ سلوک اس وجہ سے کہ وہ نادان قوم ہے۔
تفسیر - مامنه - اس کے امن کی جگہ جیل خانہ یا قتل مراد نہیں ۔
-
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۵۷)
- كَيْفَ يَكُونُ لِلْمُشْرِكِينَ عَهْدٌ عِنْدَ اللَّهِ وَ عِنْدَ رَسُولِهِ إِلَّا الَّذِينَ
عُهَدتُّمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، فَمَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ فَاسْتَقِيمُوا لَهُمْ إِنَّ
اللهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ -
ترجمہ۔ مشرکوں کو عہد و پیمان کس طرح ہو اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک مگر ہاں جن سے تم
نے اقرار کیا تھا تعظیم والی مسجد کے پاس تو وہ جب تک کہ تم سے اقرار پر قائم رہیں تو تم بھی ان سے
اقرار پر قائم رہو۔ بے شک اللہ دوست رکھتا ہے متقیوں کو ۔
تفسیر نقض عہد بہت بری بات ہے۔ قرآن شریف کے تیسرے رکوع ہی میں ہے وَمَا يُضِلُّ
بِهَ إِلَّا الْفُسِقِينَ الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللهِ (البقرۃ:۲۸،۲۷) میں بھی لوگوں کے عہد لیتا ہوں ۔
عہد کے بعد میں کانپ جاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اس سے کوئی معاہدہ نہ لوں تا کہ ایسا نہ ہو کہ اس میں
نفاق آ جائے۔ میں تمہیں معاہدہ پر قائم رہنے کی سخت تاکید کرتا ہوں ۔ موت کے وقت یہ اولاد، یہ
دوست ، یہ جتھے کبھی کام نہیں آتے ۔ پس خدا سے اپنا معاملہ صاف رکھو۔
لے اور وہ تو گمراہ نہیں کرتا اس سے کسی کو مگر بدکار (گمراہ ہوتے ہیں ) ۔ جو لوگ توڑتے ہیں اللہ کے اقرار کو۔
معاہدہ بیعت مراد ہے۔ مرتب
حقائق الفرقان
۳۶
سُورَةُ التَّوْبَة
فَمَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ ۔ جب وہ قائم رہیں ۔
الْمُتَّقِينَ ۔ معاہدہ پر پکے رہنے والے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۴)
- كَيْفَ وَإِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوا فِيكُمْ إِلَّا وَلَا ذِمَّةً يُرْضُونَكُمُ
بِأَفْوَاهِهِمْ وَ تَأْبِي قُلُوبُهُمْ وَأَكْثَرُهُمْ فَسِقُونَ ۔
ترجمہ کیونکر نباہ ہو سکتا ہے حالانکہ وہ اگر غلبہ پا جاویں تم پر تو نہ لحاظ کریں تمہاری قسم کا اور نہ
اقرار کا۔ وہ اپنی زبانی باتوں سے تمہیں خوش کر دیتے ہیں حالانکہ ان کے دل انکار کر رہے ہیں اور وہ
اکثر بدعہد ہی ہیں ۔
تفسير - إن يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ ۔ تمہارے مقابلہ میں اگر کوئی بھی ان کی پیٹھ پر ہاتھ رکھنے والا ہو۔
الا ۔ ال کے معنی ہیں ۔ ۱۔ اللہ ۲۔ قسم کھانا ۳۔ قرابت ماں کے لحاظ سے ۴۔ قرابت باپ
کی طرف سے ۵۔ قرابت یا بیوی بہن کی طرف سے قرابت ۔
فسِقُونَ ۔ فاسق کے معنے قرآن نے کئے ہیں ۔ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللهِ ( البقر (البقره: ۲۸)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۴)
ا - فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَ اتَوُا الزَّکٰوةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَنُفَصِّلُ
الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ پھر اگر وہ حق کی طرف رجوع کریں اور نماز کو ٹھیک درست رکھیں اور زکوۃ دیتے رہیں تو
وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم تفصیل وار بیان کرتے ہیں اپنی آیتیں جاننے والی قوم کے لئے۔
تفسیر۔ صحابہ میں کسی عمداً تارک الصلواۃ کی نظیر نہیں ملتی۔ یہی وجہ ہے کہ صحابہ جو نماز نہ پڑھتا
اسے مسلم نہیں سمجھتے تھے اور مسلمان ہونے کا امتیازی نشان بھی یہی قرار دیا گیا۔ چنانچہ فرماتا ہے
فَإِنْ تَابُوا وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَ اتَوُا الزَّلُوةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّين ۔ یعنی اگر شرک سے تو بہ کر لیں نماز
لے جو لوگ توڑتے ہیں اللہ کے اقرار کو۔
حقائق الفرقان
۳۷
سُورَةُ التَّوْبَة
قائم کرتے رہیں زکوۃ دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں۔
تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۳۵۸)
۱۲- وَ إِنْ تَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ مِنْ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَ طَعَنُوا فِي دِينِكُمْ
فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ -
ترجمہ۔ اگر وہ اپنی قسمیں توڑ ڈالیں اپنے اقرار کے بعد اور تمہارے دین میں طعنہ زنی کریں تولڑو منکروں
کے پیشواؤں سے، کچھ شک نہیں کہ ان کی قسمیں ہیچ ہیں ( کیوں لڑیں ) اس لئے کہ وہ باز آ جائیں۔
تفسیر۔ اور اگر وہ عہد کر کے پیچھے اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین میں طعن کریں تو ان
کفر کے سرداروں سے جنگ کرو ان لوگوں کی قسمیں وسمیں کچھ بھی نہیں تو کہ باز آ جاویں۔ کیا وجہ ہے
کہ تم ایسے لوگوں سے جنگ نہ کرو جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ ڈالیں اور اس رسول کے نکال دینے
پر ہمتیں لگائیں اور انہوں ہی نے تم سے ابتداء ( جنگ ) بھی کی ۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۷)
لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ ۔ اس لئے نہیں کہ تمہارے ہم خیال ہو جاویں بلکہ یہ کہ بدی سے باز
آ جاویں۔ یہ غرض نہیں کہ سارا جہان مسلمان ہو جاوے بلکہ صرف یہ کہ فتنہ اٹھ جائے اور دین اللہ کے
لئے ہو جاوے۔
۱۳
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۱۴)
الَا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا تَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ وَهَمُوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَ
هُمْ بَدَءُوكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ أَتَخْشَوْنَهُمْ فَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَوهُ إِنْ كُنْتُمُ
مُّؤْمِنِينَ۔
ترجمہ ۔ تم ایسی قوم سے کیوں نہ لڑو جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ دیں اور ارادہ کیا رسول
( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے نکال دینے کا اور انہوں نے ہی پہلے تم سے چھیڑ نکالی ۔ کیا تم ان سے ڈرتے
ہو۔ پس اللہ زیادہ حق رکھتا ہے اس بات کا کہ تم اس سے ڈرو جب تم مومن ہو ۔
تفسیر ۔ تم کیوں جنگ نہیں کرتے ان لوگوں سے جنہوں نے توڑ دیا اپنی قسموں کو عہد کرنے کے بعد
حقائق الفرقان
۳۸
سُورَةُ التَّوْبَة
اور پختہ ارادہ کر لیا رسول کے نکال دینے کا اور انہی لوگوں نے پہلی دفعہ تم سے جنگ کرنے میں ابتدا کی ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶،۵۵)
۱۴- قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبُهُمُ اللهُ بِأَيْدِيكُمْ وَ يُخْزِهِمْ وَ يَنْصُرُكُمْ وَ يَنْصُرُكُمْ عَلَيْهِمْ وَ
يَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ۔
ترجمہ ۔ تم ان سے لڑوتا کہ اللہ ان کو سزا دے تمہارے ہاتھوں سے اور ذلیل کرے ان کو اور تم کو
ان پر غالب کرے اور ایماندار قوم کے دل ٹھنڈے کرے۔
تفسیر - کشف ۔ وہ جو تمہیں مقاب جو تمہیں مقابلہ سے در درکھ پہنچا ہے، اس کو دور کر دے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۴)
١٦ - أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تُتْرَكُوا وَ لَمَّا يَعْلَمِ اللَّهُ الَّذِينَ جَهَدُوا مِنْكُمْ وَ لَمْ
يَتَّخِذُوا مِنْ دُونِ اللهِ وَلَا رَسُولِهِ وَلَا الْمُؤْمِنِينَ وَلِيجَةً وَاللَّهُ خَبِيرٌ
بِمَا تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ کیا تم نے یہ سمجھا ہے کہ تم چھوڑ دیئے جاؤ گے حالانکہ ابھی اللہ نے نہیں ظاہر کیا تم میں سے
ان کو جو نیک کوشش کرتے ہیں اور اللہ اور رسول اور مومنوں کے سوا کسی کو جانی دوست نہیں بناتے اور
اللہ بڑا جاننے والا ہے جو تم کرتے ہو۔
تفسیر - جهَدُوا مِنْكُمْ ۔ دین میں آدمیوں کی کثرت کی ضرورت نہیں ۔ بلکہ ایسے لوگوں کی جن
میں استقلال، راستبازی ، عاقبت اندیشی ، ہمت بلندی ہو۔
وَلِيجَة - دلی دوستی والا ۔
خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ - بدیوں سے رکنے کے لئے اس آیت کا مطالعہ بہت ضروری ہے کہ
اللہ تعالیٰ ہر وقت ساتھ ہے۔ ہمارے ہر کام سے باخبر ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر امورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۱۴)
حقائق الفرقان
۳۹
سُورَةُ التَّوْبَة
٢١ - يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ وَرِضْوَانٍ وَجَنَّتٍ لَّهُمْ فِيهَا نَعِيمٌ مُّقِيمٌ -
ترجمہ۔ ان کا رب ان کو خوش خبری دیتا ہے اپنی خاص مہربانی اور رضامندی کی اور ان باغوں کی جن
میں سدا سکھ اور آرام ہیں ۔
تفسیر خدا تعالیٰ نے ہمارے تمام اقوال و افعال بلکہ دنیا کی تمام اشیاء میں مراتب رکھے ہیں۔
مراتب کو نگاہ رکھنا بڑا ضروری ہے۔ دنیا میں نیکیاں ہیں۔ پھر ان سے بڑھ کر اور پھر ان سے بڑھ کر اور
مثلاً فرمایا کہ رستے میں کوئی کانٹا یا دکھ دینے والی چیز ہو تو اس کو الگ کر دو۔ یہ ادنی نیکی ہے۔ صوفیوں
کے نزدیک اماطة الاذی سے مرادر ذائل ہیں جو خدا تک پہنچنے میں روک ہو جاتے ہیں۔ پھر اس سے
بڑھ کر ایمان بالله والرسول ہے مگر میں نے دیکھا ہے کہ بڑے بڑے لوگ چھوٹی چیز کی طرف توجہ
کرتے ہیں اور بڑی کا خیال نہیں رکھتے مثلاً تہجد کے لئے اٹھیں گے۔ خواہ صبح کی نماز قضاء ہی ہو
جاوے۔ اس حفظ مراتب نہ کرنے سے نقصان پہنچتا ہے۔ اس رکوع میں اللہ تعالیٰ نے اس مسئلہ کو
خوب کھولا ہے مکہ والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اعتراض کیا اور ایک یہودی سے کہا کہ
دیکھو ہم حجاج کی خدمت کرتے ہیں اور مسجد حرام کی مرمت کرتے رہتے ہیں ۔ کیا ہم محمد یوں سے اچھے
نہیں جنہوں نے آ کر پھوٹ ڈال دی ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کے مقابلہ میں ان مشرکین کے
چھوٹے چھوٹے کام کچھ بھی نہیں۔
يبشرهم ربهم
رَبُّهُمْ ۔ اس سے پہلے اعظم درجہ بھی ایک دعوی تھا۔ اس کا ثبوت دیتا ہے کہ انہیں
جنت اور ابدی نعمتیں ملیں گی پھر کامیاب ہوں گے اور یہ پانی پلانے پر نازاں خائب و خاسر رہیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۱۴)
حقائق الفرقان
لد۔
سُورَةُ التَّوْبَة
۲۵ - لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللهُ فِي مَوَاطِنَ كَثِيرَةٍ وَ يَوْمَ حُنَيْنِ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ
كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْئًا وَ ضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحْبَتْ ثُمَّ
وَلَّيْتُمْ مُدْبِرِينَ -
ترجمہ ۔ بے شک اللہ ہی نے تم کو بہت جگہ مدد دی تھی اور اللہ ہی نے مدد دی تھی حسنین کے دن جب تم کو
تعجب میں ڈال دیا تھا تمہاری کثرت نے پھر وہ کچھ کام نہ آئی تمہارے اور تم پر تنگ ہوگئی زمین باوجود
اپنی کشادگی کے پھر تم پلٹے پیچھے۔
تفسیر۔ دنیا میں جس قدر کام ہیں دین کے ہوں یا دنیا کے۔ ہر ایک کام کیلئے ایک نہ ایک سبب ہوتا
ہے اب جو لوگ صرف اس بات پر بھروسہ کرتے ہیں وہ جب ناکام ہوتا ہے۔ ان کو بڑا دکھ ہوتا ہے۔
مگر جن کا بھروسہ اللہ پر ہوتا ہے وہ ہمت نہیں ہارتے ۔ اسی لئے مومن ایک دعا نماز میں پڑھتا رہتا
ہے۔ جو بقول ایک امام کے واجب ہے۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَأَعُوذُبِكَ مِنَ
الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ جب مومن کا اللہ پر بھروسہ کم ہو تو اسے متنبہ کرنے کیلئے کسی امر میں بظاہر نا کام
رکھتا ہے تا وہ اپنی ایمانی حالت کو درست کر لیں ۔
ہوازن و حنین کے مقابلہ کے وقت صحابہ بارہ ہزار آدمی تھے۔ اس وقت مسلمانوں کے دلوں
میں گھمنڈ آ گیا ۔ کہ اب ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ یہ ایک عجب تھا۔ اس لئے حنین میں پہلے
ناکامی ہوئی۔ جس طرح لاہور کی فتح کے بعد انگریزوں سے چیلیاں موجیاں وغیرہ پر جنگ ہوئی
تھی اور وہ سکھوں کی مذبوحی حرکت تھی ۔ اسی طرح مکہ کی فتح کے بعد چند بھگوڑے ادھر ادھر جمع ہو
کر حنین میں مقابلہ پر آئے ۔
إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ ۔ عجب میں ڈالا کہ ہمار ا جتھہ ، ہمارا ہم ہمار از ور بہت زیادہ ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۴)
غزوہ حنین میں اِذْ أَعْجَبَتْكُم كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْئًا وَضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْأَرْضُ
لے اے اللہ ! میں پریشانی اور غم سے تیری پناہ لیتا ہوں اور درماندگی اور ستی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔
حقائق الفرقان
لدا
سُورَةُ التَّوْبَة
بما رحبت کی آیت نازل ہوئی کہ کثرت نے عجب دلا یا تو یہ کثرت کسی کام نہ آئی بلکہ زمین با وجود
فراخی کے تنگ ہو گئی ۔ ایسی تنگ گھڑیوں میں جب سب سے ساتھ چھوٹ گیا۔ حضرت سرور کائنات ہو
پکارتے جاتے تھے۔
انَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
تشحیذ الاذہان جلد ۶ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۳۵۷)
غزوہ حنین میں مسلمانوں کو تکلیف پہنچی اس کا سبب خود ہی قرآن نے بتایا ہے۔۔۔۔۔۔ جب تمہاری
کثرت تمہیں گھمنڈ میں لائی پس تمہارے گروہ تمہارے کسی کام نہ آئے پھر تم پیٹھ دے کر بھاگ نکلے
اہل اسلام اس غزوہ میں اپنی کثرت و جمیعت پر پھول گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان
ہدایت نشان کو طاق پر دھر دیا اور اس خدا داد قوت اور عطیے سے جسے حرم کہتے ہیں کام نہ لیا۔ اس لئے
وہ چندلحہ کی اور جلد تدارک پانے والی تکلیف انہیں پہنچی ۔ چونکہ وہ لوگ حکم رسول سے غافل ہو گئے
پس یقیناً رسول اللہ ان میں اور وہ رسول اللہ میں اس وقت نہ تھے گو تھوڑی دیر بعد پھر نصرت الہی نے
ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔ ایسا ہی جو صدمہ اہلِ اسلام کو غزوہ اُحد میں پہنچا۔ اس کا سبب بھی رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی نافرمانی ہوا کہ عبداللہ بن جبیر کے ہمراہیوں نے بخلاف حکم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
اونچے ٹیلے کو جس پر ثابت رہنے کے لئے آپ کا تاکیدی حکم تھا چھوڑ دیا۔ اس لئے وہ صدمہ انہیں پہنچا
جس کا تدارک فضل ایزدی نے بہت جلد کر لیا ۔ پس یہاں بھی کیسی صاف بات ہے کہ اس مصیبت
کے نزول پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں نہ تھے کہ عدول حکمی سے یہ سزا ان پر آئی۔
شاید کسی کے دل میں یہ وسوسہ گزرے کہ خود آنحضرت پر بھی تکلیف و مصیبت آئی۔ سو یا د رکھنا
چاہیے کہ قوم کا خیر خواہ اور ان کا دلی ہمدرد، ہادی و مصلح ہر حال میں اپنی قوم کا شریک نیک و بد رہتا
ہے بعض اوقات میں اس لزوم کی وجہ سے ضرور ہے کہ ان لوگوں کے مصائب و آلام سے اسے بھی
حسب قانون قدرت بہرہ ملے تا کہ ہر حال میں ان کا ہمدرد اور سچار فیق و انیس ثابت ہو۔ پس یوں ہی
ہوا کہ جب اس معرکے میں بعض کو تاہ اندیش آدمیوں کی غلطی کے سبب سے مسلمانوں پر ایذاء آئی۔
سچے ہمدرد رسول مقبول نے ان سے الگ ہونا گوارا نہیں فرمایا۔ بلکہ ان کی شمولیت میں اس دکھ سے
لے میں نبی ہوں اور اس میں کوئی جھوٹ نہیں اور میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں ۔
حقائق الفرقان
۴۲
سُورَةُ التَّوْبَة
حصہ لیا۔ اسی لئے ہاں وجود باجود کے طفیل پھر رحمت الہی ان لوگوں کی ممد و معاون ہوئی ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول - صفحه ۱۴۹،۱۴۸)
٢٦ - ثُمَّ انْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَى رَسُولِهِ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَ اَنْزَلَ جُنُودًا
لَّمْ تَرَوْهَا وَعَذَّبَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَذَلِكَ جَزَاءُ الْكَفِرِينَ -
ترجمہ ۔ پھر اللہ نے اتاری اپنی طرف سے تسکین اپنے رسول اور ایمان داروں پر اور وہ فوجیں
اتاریں جو تم نے نہیں دیکھیں اور سخت دکھ دیا منکروں کو۔ اور ہاں یہی تو سزا ہے کافروں کی ۔
تفسیر ۔ عَلی رَسُولِہ ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی خچر کی باگ ان سو تیر زنوں کی طرف پھیر
دی اور کہا ۔ انا النبيُّ لا كَذِب (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۴)
جن لوگوں کو حضرت نبی کریم کی اتباع اور معیت کا شرف بخشا اور چاہا کہ انہیں دنیا پر حق کو
پھیلانے کا آلہ اور ذریعہ بنائے ۔ ان پر یہ فضل کیا کہ ان میں اخلاص ، وحدت ، خدا ترسی ،شجاعت،
عفت، صلح ، خودداری ، استقلال اور توجہ الی اللہ کی قوت بڑھتی جاتی تھی اور ان کے مخالفوں میں نفاق،
غرور، کبر ، تهور، جین فسق، فجور ، غضب، عجز وکسل اور غفلت ترقی پر تھی۔ اس روحانی لعنت کے قبضہ
میں ہو کر اگر چہ وہ لوگ ان برگزیدوں کے مقابل اپنی ساری طاقتوں اور مال اور جان کو خرچ کرتے مگر
نامراد اور ناکام رہ جاتے اس قصہ کو اب ہم لمبا نہیں کرتے ۔ اصل بات سناتے ہیں ۔عرب میں ان
دنوں میں جنگ کا یہ دستور تھا کہ پہلے مبارزہ ہوا کرتا تھا۔ یعنی ایک آدمی دوسرے کے مقابل نکلتا۔ پھر
مبارزہ کے بعد تیروں سے جنگ کی ابتدا ہوتی تھی ۔ اور قاعدہ ہے کہ اگر ایسی جنگ کے وقت تیز ہوا
چل پڑے۔ تو اس وقت جس لڑنے والی فوج کی پیٹھ کی طرف سے ہوا آئے گی۔ اس کی آنکھوں کو
کچھ حرج نہیں پہنچے گا۔ اور ان لوگوں کے تیروں کو مدد دے گی ۔ مگر جس فوج کے سامنے ہوا کا دھکا ہوگا۔
ان کی آنکھوں میں ریتا پڑے گا۔ نہ وہ ٹھیک نشانہ لگا سکیں گے اور نہ مقابل کو اچھی طرح دیکھ سکیں
گے۔ ایسی باتیں بہت جنگوں میں ہمارے نبی کریم کے عہد سعادت مہد میں پیش آئیں ۔ چنانچہ بدر
لے میں نبی ہوں ( یہ ) جھوٹ نہیں ۔
حقائق الفرقان
لدله
سُورَةُ التَّوْبَة
1
اور حنین بلکہ جنگ احزاب و خندق میں بھی ایسے ہی واقعات وقوع میں آئے ۔ اسی نعمت کے یاد
دلانے کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَ جُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا ( الاحزاب : ١٠)
وَ عَذَّبَ الَّذِينَ كَفَرُوا ( التوبة : ۲۶) جب حضرت ہادی کامل ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مخالف کا زور
زیادہ دیکھا تو ایک مٹھی کنکروں کی مخالف کی طرف پھینکی اور دوسری طرف اس وقت جناب الہی نے
اپنی سنن میں وہ وقت رکھا تھا کہ کنکر پھینکنے والی تیز ہوا چل پڑے اسی طرح عادۃ اللہ ہے۔ اس طریق
سے سلسلہ نظام کائنات یعنی جسمانی سلسلہ بھی قائم رہتا ہے اور روحانی سلسلہ اور البی سلسلہ یعنی انبیاء
اولیاء اور مومنین کی فتح و نصرت کا سلسلہ بھی قائم رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدوں کی نصرت کے
وقت ایسے اسباب پیدا کر دیتا ہے جو انسانی طاقت سے بالا تر ہوتے ہیں ۔ اور ہوتے ہیں اس کی سنت
اور قانونِ قدرت کے موافق ۔ چنانچہ میں ایک ذاتی واقعہ سناتا ہوں جو اسی طرح تہیّہ اسباب اور اسی
قسم کی خدا کی نصرت کا ثبوت ہے۔ مرز انظام الدین اور مرزا امام الدین نے ایک مقدمہ کیا جس میں
شیخ خدا بخش حج تھے۔ میں اس مقدمہ میں گواہ کیا گیا۔ ان دنوں ایک شخص مخدوم پیرزادہ ٹنڈوالہ یار
علاقہ حیدر آباد سندھ کا رہنے والا علاج کے لئے قادیان میں آیا اور اس نے مجھے نذر کے طور پر آخر
ایک سو روپیہ دیا۔ اور با ایں کہ امام الدین نظام الدین نے اس کی دعوت بھی کی تھی مگر قدرت الہیہ نے
ان دونوں کو پتہ نہ لگنے دیا کہ اس مخدوم نے مجھے ایک سو روپیہ دیا ہے۔ گواہی کے وقت جب مجھ پر
جرح ہونے لگی تو آریہ وکیل نے مجھ پر سوال کیا ۔ کیا آپ کو اس سال کسی نے یک دفعہ ایک سور و پیہ
بھی اس پیشہ طبابت میں دیا ہے؟ میں دل میں حضرت حق سبحانہ وتعالیٰ کے لئے سجدات شکر ادا کرتا
ہوا بول اُٹھا کہ ہاں فلاں مخدوم سندھی نے دیا ہے۔ تب ہمارے مخالف ایسے مبہوت ہوئے کہ
آئندہ سوالات جرح سے خاموش ہو گئے ۔
منشاء مخالف کا اس سوال جرح سے اتنا ہی تھا کہ میری حیثیت خدا داد کو باطل کرے۔ مگر اس داؤ
میں خائب و خاسر ہو گیا۔ میں نے اس شکریہ میں پچاس روپیہ مخدوم صاحب کو بذریعہ منی آرڈر واپس
لے تو ہم نے بھیجی ان پر ہوا اور وہ فوجیں جن کو تم نے نہیں دیکھا۔ ہے اور سخت دکھ دیا منکروں کو۔
حقائق الفرقان
ママ
سُورَةُ التَّوْبَة
کر دیئے۔ اب سوچو۔ مخدوم کا بیمار ہونا۔ اس کو میرا پتہ لگنا اور سو روپیہ مجھے دینا اور اس کے اظہار کا
موقع ایسے وقت پر ہونا کہ دشمن خاک میں مل جاوے۔ کیسا تعجب انگیز ہے؟ اور خدا پرست کے لئے
کس طرح مقام شکر کا ہے؟ حقیقی فلسفہ اور سائنس دانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ اموراتفاقی طور پر نہیں
ہوا کرتے۔ اس طرح کے واقعات جن کو میں نے اپنے متعلق بیان کیا ہے۔ ہمیشہ ہوتے رہتے ہیں
خدا پرست ان کے وقوع سے شکر گزار ہوتے اور سجدات شکر کرتے ہیں۔ غافلوں، بدمستوں کے
سامنے یونہی گزر جاتے ہیں کہ گویا وقوع پذیر ہی نہیں ہوئے ۔
حضرت موسی علیہ السلام کا فلق بحر ( دریا کا پھٹ جانا ) انفجار العیون ( بارہ چشموں کا پھوٹنا )
اور ہمارے ہادی کامل رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن بلکہ حق کے دشمنوں کا موقع موقع پر
کامل شکست و ہزیمت کھانا آپ کا اور آپؐ کے پاک جانشینوں کا بزعم الف اعداء ان پر ہمیشہ
کامیاب و مظفر و منصور ہونا اور بت پرستی کا ملک عرب سے استیصال کر دینا ۔ یہ سب آیات بینات اور
هیج نیر ہ اور سچے معجزات ہیں ۔ ان کے وقوع سے اللہ اللہ ن تعالیٰ کی ہمہ دانی اور ازل سے علم کامل اور
قدرت کاملہ کا پتہ لگتا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔۔۔۔ اہل اسلام کی خاطر ہمیشہ فرشتے آیا کرتے
ہیں اور آیا کریں گے۔ اگر فرشتے اسلام کی خاطر نہ آیا کریں اور نہ آیا کرتے تو جس قدر اسلام کے نابود
کرنے کیلئے ہمیشہ دشمنان حق زور لگاتے تھے اور لگاتے ہیں ۔ اب تک اسلام نابود ہو جاتا۔ ہمیشہ اسلام
کے مقابلہ میں کافر ذلیل و خوار ہی رہے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں تمام عرب و عجم
نے کیا کیا زور لگائے ۔ مگر کیا اس ایک انسان کا کام تھا کہ کامیاب ہوتا۔ کیا اس سے صاف ثابت نہیں
ہوتا کہ حقیقی دیوتا اور اس کے مظاہر قدرت دیوتے اس کے ساتھ تھے ۔ جب ہی تو دنیا کو حیران کرنے
والی فتوحات انہیں نصیب ہوئیں ۔ آج بھی ہمارے زمانہ میں ہم میں ایک حامی اسلام اور سچا مسلمان
موجود ہے۔ اس کے استیصال کے لئے بیرونی دنیا میں تمام عیسائیوں تمہارے نئے بھائیوں سکھوں وغیرھم
نے اور اندرونی طور پر شیعہ سجادہ نشین مولویوں وغیرھم نے کیسے کیسے زور لگائے ۔ آخر وہ ملائکہ کا ہی لشکر
ہے جو سب مخالفوں کے حملوں کا دفاع کرتا اور ان کی آرزوؤں کے خلاف ہزاروں ہزار کو اس کے
جھنڈے کے نیچے لا رہا ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۴۵ تا ۲۴۸)