سُوْرَۃُ التَّوْبَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 2
حقائق الفرقان
لده
سُورَةُ التَّوْبَة
۲۸- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ
الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هُذَا وَ إِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللَّهُ مِنْ
فَضْلِةَ إِنْ شَاءَ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! مشرک تو بالکل نجس ہی ہیں تو تعظیم والی مسجد کے پاس اس سال کے بعد نہ آنے
پائیں اور اگر تم مفلسی اور عیال داری سے ڈرتے ہو تو آگے اللہ تم کو غنی کر دے گا اپنے فضل و مہربانی سے
اگر اس نے چاہا۔ بے شک اللہ بڑا جاننے والا ہے احکام کی مصلحت اور بڑا حکیم ہے برحل کام کرنے والا ۔
تفسير - إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ ۔ جن چیزوں سے عجب ، عجب ، غفلت وغیرہ پیدا ہوتی ہے۔ ان سے
قطع تعلق کا حکم دیا۔
وَ إِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً ۔ یہ خیال ہو کہ ہم غریب ہو جاویں گے۔ نذر و نیاز بند ہو جائے گی تو فرمایا
کہ اللہ غنی کر دے گا۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۴ ، ۱۱۵)
کیا وہ لوگ جو بیت اللہ سے صحابہ کرام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو روکتے تھے۔ آخر خود ہی
بڑی ذلت کے ساتھ وہاں سے نہیں نکالے گئے۔ اور انہوں نے اپنے لئے یہ اٹل حکم نہ سن لیا۔ فلا
يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا - وہ مسجد حرام کے قریب بھی نہ پھٹکنے پائیں حضرت مسیح
کے حواری چند مچھیرے اور محصولیے تھے مگر خدا نے مسیح کے متبعین کو وہ شان دی کہ اس کے اڑھائی
متبعین کو بھی سارے جہان کی حکومت بخش دی ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۶ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۱ صفحه ۳۵۵)
۲۹- قَاتِلُوا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَلَا يُحَرِّمُونَ مَا
حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَلَا يَدِينُونَ دِيْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ حَتَّى
يُعطوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ صَغِرُونَ -
ترجمہ ۔ ان لوگوں سے لڑو ( اور سمجھاؤ ) جو اللہ کو نہیں مانتے اور نہ آخرت کے دن کو جو چیزیں اللہ
اور اس کے رسول نے حرام کر دی ہیں ، اس کو حرام نہیں سمجھتے اور سچے دین کا طریقہ اختیار نہیں کرتے
اہل کتاب میں سے جب تک کہ وہ جزیہ دیں اپنے ہاتھ سے اور وہ بے قدر ذلیل ہوں ۔
حقائق الفرقان
۴۶
سُورَةُ التَّوْبَة
تفسیر مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ - اس کا مطلب یہ ہے کہ دین حق انہوں نے کسی اہل کتاب
سے نہیں لیا۔ بلکہ من گھڑت باتوں کی پیروی کر رہے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵)
۳۰ وَ قَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرُ ابْنُ اللهِ وَ قَالَتِ النَّصْرَى الْمَسِيحُ ابْنُ
اللهِ ذَلِكَ قَوْلُهُمْ بِأَفْوَاهِهِمْ يُضَاهِئُونَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَبْلُ
قْتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ۔
ترجمہ۔ اور یہود نے کہا۔ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصاری نے کہا مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ تو صرف ان کے
منہ کی باتیں ہیں یہ تو دیکھا دیکھی اور ریس ہے کافروں کے کہنے کی جو پہلے ہو چکے ہیں ۔ اللہ ان کو
غارت کرے اور ان پر لعنت کرے وہ کہاں پھرے جا رہے ہیں دھوکہ سے۔
تفسیر۔ دنیا میں کئی مذاہب آتے ہیں پھر مٹتے ہیں۔ ایک فرقہ تھا یہود سے وہ حضر موت
( غربی کنارہ یمن ) میں رہتا تھا ۔ وہ عزیر کو ابن اللہ کہتے تھے۔ ہجری چوتھی صدی کے اخیر تک ان
کا بقایا رہا ہے ۔ پس یہ اعتراض نہیں چاہیے کہ اب تو یہود نہیں کہتے ۔ عزیر ابن اللہ تھے۔ کیونکہ دنیا
میں ایسا ہوتا آیا ہے۔ دیکھو قسطلانی ۔ داؤد ظہری ۔ لیٹ کے متبعین اب نہیں پائے جاتے ۔ مگر
کتابوں میں ان کا ذکر ہے ۔
الْمَسِيحُ ابْنُ اللهِ ۔ محبت کے الفاظ جو خاص موقع پر کسی عنایت کے اظہار کے لئے بولے
جاتے ہیں۔ ان کو شامل عقیدہ کرنا گناہ ہے۔ خدا نے اس محاورہ کو سمجھایا ہے۔ ۔ نَحْنُ ابنوا الله
وَاحِبَّاوه گویا ابناء کے معنے بتا دیئے۔
قتَلَهُمُ الله ۔ اللہ ان پر لعنت کرے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵)
حقائق الفرقان
۴۷
سُورَةُ التَّوْبَة
۳۱- اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ الْمَسِيحَ
ابْنَ مَرْيَمَ وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا إِلهَا وَاحِدًا لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ سُبْحْنَهُ
عَمَّا يُشْرِكُونَ -
ترجمہ۔ ٹھہرا لیا ہے انہوں نے اپنے عالموں اور مشایخوں کو اللہ کے سوائے کئی رب اور مسیح مریم کے
بیٹے کو بھی حالانکہ انہیں یہی حکم ہوا تھا کہ وہ سب ایک ہی اللہ کی عبادت کریں کوئی سچا معبود نہیں مگر
وہی ۔ وہ پاک ذات ہے اس سے کہ لوگ اس کا شریک بنائیں ۔
تفسير أَرْبَابًا مِنْ دُونِ ا مِن دُونِ اللهِ - ربوبیت کی شان اپنے فقیروں و ملانوں کو دے دیتے ہیں۔
وَمَا أُمِرُوا ۔ یہ تو رات کی آیات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ تیرے لئے میرے حضور آسمان وزمین
میں کوئی خدا نہ ہو۔
سبحنه - اللہ کے افعال ، صفات، عبادت میں کوئی شریک نہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۵)
۳۲، ۳۳- يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَ يَأْتِيَ اللَّهُ إِلَّا أَنْ
يتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ - هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ
الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ -
ترجمہ ۔ وہ لوگ چاہیں گے کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے پھونک کر بجھا دیں اور اللہ کو یہ ناپسند
ہے مگر ضرور پورا کرے گا اللہ اپنا نور اگرچہ برا مانا کریں کافر ۔ وہی اللہ ہے جس نے بھیجا اپنا
رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ تاکہ اس کو غالب کرے سب دینوں پر اگرچہ برا لگے سب
مشرکوں کو ۔
تفسیر بأَفْوَاهِهِمْ ۔ اپنے منہ کی تقریروں سے۔
ليظهره - تا غلبه ثابت کر دے ۔ اس پیشگوئی کے لئے یہی زمانہ ہے۔ کیونکہ تمام ادیان کے
عقائد ظاہر ہو چکے۔ اب قرآن شریف کے غلبہ کے ثبوت کا پورا موقع ہے۔
حقائق الفرقان
لد ٧
سُورَةُ التَّوْبَة
افسوس کہ مسلمان ابھی تک سوئے ہوئے ہیں ۔ ایک ٹکڑا ان کی زمین کا کوئی چھین لے تو یہ
مقدمہ بازی میں لندن تک جا پہنچیں ۔ مگر ان کا مذہب ، ان ہب ، ان کی سلطنت ، جاتی رہی تو انہیں کچھ
پرواہ نہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵)
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ ۔ یہ زمانہ سیح کا ہے۔
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۵۷)
۳۴- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ كَثِيرًا مِنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ
أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ الَّذِينَ يَكْنِزُونَ
الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرُهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ -
ترجمہ۔ اے ایماندارو! البتہ بہت سے تمہارے استاد و عالم و مشائخ اور گر ولوگوں کا مال کھا جایا کرتے
ہیں زبردستی دغا بازی کے ساتھ اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور جو لوگ جمع کرتے ہیں خزانے سونے اور
چاندی کے اور ان کو خرچ نہیں کرتے اللہ کی راہ میں تو انہیں بشارت سنادے ٹیس دینے والے عذاب کی ۔
تفسیر - لَيَا كُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ ۔ مسجدوں کے ملاں اپنے فرائض سے غافل ہیں ۔ لوگوں نے
ان کی وجہ معاش کا بندو بست کیا تا وہ علم پڑھیں اور ہمارے بچوں کو دین سکھائیں ۔ مگر وہ اور ہی
جھمیلوں میں پڑ گئے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۵)
۳۵- يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكُوى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَ
جُنُوبُهُمْ وَ ظُهُورُهُمْ هُذَا مَا كَنَزْتُم لِأَنْفُسِكُمْ فَذُوقُوا مَا كُنتُم
تَكْنِزُونَ ۔
ترجمہ ۔ جس دن تپایا جائے گا اور گرم کیا جائے گا جہنم کی آگ میں پھر اس سے داغ دیا جائے گا
ان کے ماتھے اور پہلوؤں اور پیٹھوں کو (اور کہا جائے گا) یہ تمہارا خزانہ ہے جو جمع کیا تھا تم نے اپنی
ذات یا قرابت داروں کے لئے تو اب چکھو اس کا مزہ جو تم نے جمع کیا تھا خزانہ ۔
تفسير - فتكوى بِهَا جِبَاهُهُمْ حِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ ۔ سائل جب پہلے سوال کرتا ہے تو
-
حقائق الفرقان
۴۹
سُورَةُ التَّوْبَة
بخیل مسئول اس کے سوال کا رد پہلے ماتھے کے شکن کے ذریعہ کرتا ہے پھر منہ پھیرتا ہے پھر پیٹھ
دے کر چلا جاتا ہے۔ اس لئے سزا میں ان تینوں جگہوں کا ذکر کیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۵)
۳۶
٣٦ - إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتٰبِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ
السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ فَلَا تَظْلِمُوا
فِيهِنَّ أَنْفُسَكُمْ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَةً كَمَا يُقَاتِلُونَكُمْ كَافَةً وَاعْلَمُوا
أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ ۔
ترجمہ ۔ مہینوں کی گنتی تو اللہ کے یہاں بارہ ہی ہے اللہ کے دین میں محفوظ ، جس دن سے پیدا
کئے آسمان اور زمین ، ان میں سے چار مہینے تعظیم کے ہیں یہ مضبوط دین کی بات ہے تو ان مہینوں میں
ظلم نہ کرو اپنی جانوں پر اور لڑو مشرکوں سے سب کے سب جیسے وہ تم سے لڑے سب کے سب اور
جان رکھو بے شک اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔
تفسير - في كتب
کتبِ اللهِ الله کی پاک شریعتوں: ریعتوں میں ۔ خدائی حساب - ۔ خدائی حساب چاند کے ساتھ وابستہ ہیں اور
دنیاوی حساب آفتاب سے ۔ دونوں میں کئی دنوں کا فرق پڑ جاتا ہے۔ دنیا داروں نے شمسی حساب
کو پسند کیا ہے کیونکہ زیادہ فرق نہیں پڑتا ۔ اور چاند کے حساب پر چلیں تو تین برس میں ایک ماہ اور
چھتیس سال میں ایک سال کا فرق پڑ جاوے۔ اور اس حساب سے تنخواہ لینے والا ملازم بڑے
فائدے میں رہ سکتا ہے۔
دینی کام چاند کے حساب پر کرنے میں صوفیاء نے ایک نکتہ لکھا ہے کہ امت محمد یہ ہر شمسی مہینے
میں اپنی ہر عبادت کرنے کا فخر رکھتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵)
حقائق الفرقان
۵۰
سُورَةُ التَّوْبَة
- إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةً فِي الْكُفْرِ يُضَلُّ بِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُحِلُّونَهُ
عَامًا وَيُحَرِّمُونَهُ عَامًا لِيُوَاطِئُوا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ فَيُحِلُّوا مَا حَرَّمَ اللهُ
زُيِّنَ لَهُمْ سُوءُ أَعْمَالِهِمْ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ -
ترجمہ ۔ یہ جو کسی مہینے کو پیچھے ڈال دینے کا رواج ہے یہ زیادتی ہے جو کفر کے وقت ہوئی اور
اس سے گم راہ کئے گئے ہیں جو بے ایمان ہیں حلال کرتے ہیں تعظیم کے مہینے ایک سال اور حرام
کر لیتے ہیں ایک سال تا کہ برابر کر لیں گنتی جو اللہ نے حرام کی ہے تو وہ حلال کر لیں اللہ کے
حرام کئے ہوئے کو۔ پسند آ گئی ہیں ان کو ان کی بدکرداریاں اور جس راہ پر کافر چل رہے ہیں
وہ اللہ کی بتائی ہوئی راہ نہیں ہے۔
تفسیر - إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ - چونکہ عرب کے مشرکین باہر تجارت کے لئے جاتے
تھے وقت میں پڑتے تھے۔ اس لئے وہ کبھی محرم کو صفر بنا لیتے اور کبھی کچھ جس سے لوگوں کو مغالطہ ہوتا
اور بہت سا فساد پڑ جاتا۔ سود خواروں نے بھی ایک فساد کیا ہے ۔ کہ لوند کا مہینہ رکھ لیا ہے اور بارہ کی
بجائے تیرہ کا سود لے لیتے ہیں اور کبھی مہینے کے دن بڑھا لیتے ہیں۔ اس بہانے سے کہ حساب پورا ہو
جاوے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵)
۳۹،۳۸ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ
انَّا قَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ أَرَضِيتُم بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ ۚ فَمَا مَتَاعُ
الحيوة الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ - إِلَّا تَنْفِرُوا يُعَذِّبُكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا ۚ وَ
يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! تمہیں کیا ہو گیا جب تم سے کہا ۔ جاتا ہے کہ چلو اللہ کی راہ میں تم گرے
پڑتے ہو زمین پر بوجھ سے ، کیا تم راضی ہو گئے ہو ادھر کی زندگی پر آخرت کے مقابلہ میں تو اس
دنیا کی زندگی کی حقیقت ہی کیا ہے آخرت کے مقابلہ میں یعنی کچھ بھی نہیں ۔ اگر تم نہ چلو گے تو اللہ تم
کوٹیس دینے والا عذاب دے گا اور تمہارے سوائے دوسرے لوگ بدل دے گا اور تم اللہ کا کچھ
حقائق الفرقان
۵۱
سُورَةُ التَّوبة
بھی نہ بگاڑ سکو گے اور اللہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر ۔ ہر قوم بلکہ ہر شخص کے لئے ایک امتحان ہے جس سے اس کے جو ہر مخفی معلوم ہوتے
ہیں ۔ خدا نے ابوالحنفاء، ابوالا نبیاء ابراہیم کا بھی امتحان لی ۔ مُبْتَلِيكُمْ بِنَهَرِ کے مخاطبوں کا
بھی امتحان لیا۔ امتحان کئی قسم کا ہے۔ ایک ذلیل کرنے کے لئے كَذَلِكَ نَبْلُوهُم بِمَا كَانُوا
يَفْسُقُونَ (الاعراف: ۱۶۴) ایک اس لئے کہ پہلی غلطیوں کو چھوڑ دے۔ بَلُونَهُم بِالْحَسَنتِ وَ
السيات (الاعراف: ۱۲۹) ایک کمالات کے اظہار کے لئے جیسے وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَامَ رَبُّهُ بِكَلِمَةٍ
سے
فَاتَهُنَّ (البقرة: ۱۲۵) ۔
انَّا قَلْتُم إِلَى الْأَرْضِ ۔ غرض تمہاری اس سفر میں دنیا کی کوئی خواہش ہو رہی ہے۔
يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَ كُمْ ۔ لوگ کہتے ہیں کہ اسلام تنزل میں ہے۔ یہ غلط ہے اسلام ضرور دنیا
میں رہے گا ۔ مگر ڈر تو یہ ہے کہ اسلام ہمارے گھروں سے نکل کر کسی اور قوم میں چلا جائے ۔
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اثر كُوا التُّرْكَ مَا تَرَكُوكُمْ خوارزم کے ایک
بادشاہ نے اس کے خلاف کیا ۔ چنگیز خانیوں کو لڑائی کے لئے بلایا ۔ اس نے جواب
میں کیا عمدہ لکھا کہ اول تو تمہارا قرآن شریف مانع ہے۔ کیونکہ اس میں حکم ہے۔ قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ
اللهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا (البقرہ : ۱۹۱) دوم ہم تمہارے ساتھ لڑتے نہیں ۔ حدیث میں
ترک کے ساتھ جنگ کی ممانعت ہے سوم ہمارے تاجر تاجرانہ حیثیت سے آئے۔ انہیں سلطنت سے
کچھ تعلق نہیں ں۔ ۔ اس ناعاقبت اندیش نے اس پر غور نہ کیا ۔ لڑائی چھیڑ دی۔ آخر اٹھارہ لاکھ مسلمان اس
میں ہلاک ہوئے ۔ تمام کتب خانے تباہ ہوئے ۔ ہزار آدمیوں کو جن کی نسبت خیال تھا۔ دعوی
اے اسی طرح ہم ان کو آزمانے لگے کیونکہ وہ نافرمان تھے۔ ۲۔ ہم نے امتحان کیا اُن کا سکھ اور دُکھ سے۔
ے اور جب کہ ابراہیم کو چند باتوں کے بدلہ میں اُس کے رب نے کچھ انعام دینا چاہا اور ابراہیم نے اچھی طرح ان
باتوں کو پورا کیا۔ ہے ترکوں کو تب تک چھوڑے رکھو جب تک وہ تمہیں چھوڑے رکھیں ۔
ھے اور اللہ کی راہ میں تم اُن سے لڑو جو لوگ تم سے لڑیں اور زیادتی نہ کرو۔
حقائق الفرقان
۵۲
سُورَةُ التَّوْبَة
سلطنت کریں گے زندہ دیوار میں چنوا دیا۔ غرض یہ سب کچھ مسلمانوں نے دیکھا اور نافرمانی نے
دکھایا۔ مگر نافرمانی کو نہ چھوڑا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵)
۴۰- الَّا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللهُ إِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ
هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا ۚ فَأَنْزَلَ اللَّهُ
سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا
السُّفْلَى وَكَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيَا وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ ۔ اگر تم رسول اللہ کی مدد نہ کرو گے (تو کیا ڈر ہے ( کیوں کہ بے شک اس کی مدد تو اللہ کر چکا
ہے جب اسے منکروں نے نکالا تھا تو وہ دو میں کا دوسرا تھا جب وہ دونوں غار (ثور) میں تھے وہ اس
وقت اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ تو غمگین نہ ہو کیونکہ بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے پھر اللہ نے اپنی
تسکین اتاری اس پر اور اس کی مدد کی ایسی فوجوں سے جن کو تم نے نہیں دیکھا اور کافروں کی بات
انی
پست اور بیٹی کر دی ، اور اللہ ہی کا بول بالا ہے اور اللہ ہی بڑاز بر دست بڑا حکمت والا ہے۔
تفسیر - لا تَحْزَنْ ۔ حزن نبیوں کو بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ بلکہ خوف بھی۔ سورہ یوسف میں اني
لَيَحْزُنُنِي أَنْ تَذْهَبُوا بِهِ وَأَخَافُ أَنْ يَأْكُلَهُ الذِّئْبُ (يوسف : (۱۴)
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۵۷)
۴۱- انْفِرُوا خِفَافًا وَ ثِقَالًا وَ جَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ
اللهِ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ۔
ترجمہ۔ چلو ہلکے یا بو جھل ہتھیار بند اور نیک کوشش کرو اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں یہ بہتر
ہے تمہارے حق میں جب تم جانتے ہو۔
تفسیر۔ اِنفِرُوا ۔ دینی کام میں چلو۔
خِفَافًا ۔ میرے ذوق کے مطابق اس کے یہ معنی بھی ہیں کہ مباحثہ میں کتابوں کے انبار لے
ے مجھ کو نمکین کرتا ہے تمہارا اس کو لے جانا اور میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اس کو بھیڑیا کھا جائے۔
حقائق الفرقان
۵۳
سُورَةُ التَّوبة
جانے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ حَسْبُنَا كِتَابُ اللهِ
لدا
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵)
- عَفَا اللَّهُ عَنْكَ لِمَ اَذِنْتَ لَهُمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَ
تَعْلَمَ الْكَذِبِينَ -
ترجمہ ۔ اللہ نے تجھ کو معاف کیا تو نے کیوں اجازت دے دی ان کو جب تک کہ خوب واضح ہو جاوے
تجھ پر سچ والے اور تو جان لیتا خاص جھوٹوں کو۔
تفسیر۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور چند آدمی عذر کرنے آئے کہ ہم غزوۂ تبوک
میں جا نہیں سکتے ۔ انبیاء کی طبیعت میں رحم ہوتا ہے۔ فرمایا۔ اچھا۔
عَفَا اللهُ عَنْكَ - اللہ تعالیٰ ناراض نہیں بلکہ محبت سے فرماتا ہے۔ تم بڑے درگزر کرنے والے
ہو۔ اللہ نے بھی تم سے درگزر کی ۔
حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكَ ۔ اس سے ظاہر ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی حکم کے خلاف
کارروائی نہ کی تھی ۔ چنانچہ پارہ ۱۸ نور کے آخری رکوع میں فرمایا ۔ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَأْذِنُونَكَ أُولَئِكَ
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَ رَسُولِهِ ( النور : ۶۳) اس سے معلوم ہوا کہ اذن مانگنا مومن کا کام ہے۔
یہاں سے معلوم ہوتا ہے کہ اذن لینا کفار کا کام ہے۔ یہ اختلاف نہیں بلکہ اختلاف مواقع پر مبنی
ہے یہاں اذن مانگنے والوں کے جھوٹ کا ثبوت دیتا ہے ۔
لده
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۵، ۱۱۶)
۴۵ - إِنَّمَا يَسْتَأْذِنُكَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ ارْتَابَتْ
قُلُوبُهُمْ فَهُمْ فِي رَيْبِهِمْ يَتَرَدَّدُونَ -
ترجمہ ۔ تجھ سے وہی لوگ رخصت مانگتے ہیں جو اللہ کو نہیں مانتے اور آخرت کے دن کو اور شک اور
ہلاکت میں پڑے ہیں ان کے دل تو وہ لوگ اپنے شک اور تباہی میں ہی بھٹکتے ہیں۔
اے ہمارے لئے اللہ کی کتاب کافی ہے ۔ ۲ بے شک جو لوگ تجھ سے اجازت لیتے ہیں یہی لوگ ایسے ہیں جو
فی الحقیقت ایمان لائے اللہ اور اس کے رسول پر۔
حقائق الفرقان
ولد
تفسير - إِنَّمَا يَسْتَأْذِنگ ۔ اس وقت جوا جازت مانگتے ہیں۔
سُورَةُ التَّوبة
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۵۷)
۴۸ - لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ وَقَلَبُوا لَكَ الْأُمُورَ حَتَّى جَاءَ الْحَقُّ وَ
ظَهَرَ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ كُرِهُونَ -
ترجمہ ۔ بے شک انہوں نے فساد ڈلوانا چاہا پہلے سے اور الٹ پلٹ کرتے رہے تیرے لئے کئی
تدبیروں کو یہاں تک کہ اللہ کا سچا وعدہ آپہنچا اور ظاہر ہو گیا اللہ کا حکم حالانکہ وہ کراہت ہی کرتے رہے۔
تفسير - قلبوا لك الأمور - تیری باتوں کو زیروزبر کرنے کی کوشش ۔
-
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۶)
۴۹ - وَمِنْهُم مَّنْ يَقُولُ ائْذَنْ لِي وَلَا تَفْتِنِي آلَا فِي الْفِتْنَةِ سَقَطُوا وَ
إِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَفِرِينَ -
ترجمہ۔ کوئی تو ان میں ایسا ہے جو کہتا ہے کہ مجھے رخصت دیجئے اور بلا میں نہ پھنسا ئیئے سن رکھو وہ تو
بلا ہی میں آ گرے اور بے شک جہنم گھیرے ہوئے ہے کافروں کو۔
تفسیر وَلَا تَفْتِنِی۔ ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ ! میری قوت شہوانی بڑی تیز ہے۔ میں
صورتوں کو دیکھ کر گھبرا جاتا ہوں ۔ ایسا نہ ہو میں وہاں گرفتار ہو جاؤں ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۶)
۵۱ - قُلْ لَنْ يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللهُ لَنَا هُوَ مَوْلِينَا ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ
الْمُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ تو کہہ دے ہم پر تو کچھ نہ ہو گا مگر وہی جو اللہ نے لکھ دیا ہے ہمارے لئے وہی ہمارا کارساز
اور آتا ہے اور اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے ایمانداروں کو۔
تفسير - الا مَا كَتَبَ اللهُ لَنا ۔ جو قانون کے مناسب ہو۔
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۵۷)
حقائق الفرقان
۵۵
سُورَةُ التَّوْبَة
۵۲- قُلْ هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَا إِلَّا إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ وَنَحْنُ نَتَرَبَّصُ
بِكُمْ أَنْ يُصِيبَكُمُ اللهُ بِعَذَابٍ مِّنْ عِنْدِهِ أَوْ بِأَيْدِينَا فَتَرَبَّصُوا إِنَّا مَعَكُمْ
متَرَبِّصُونَ ۔
ترجمہ ۔ تم کہہ دو کہ تم انتظار نہیں کرتے ہمارے لئے مگر دو بھلائیوں میں سے ایک کا اور ہم تمہارے
حق میں اس بات کی تاک لگائے ہیں کہ تم پر اللہ کوئی عذاب کرے اپنے پاس سے یا ہمارے ہاتھوں
سے تو تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی انتظار کرتے ہیں تمہارے ساتھ ۔
تفسیر - إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ ۔ شہید ہوں گے تو مقرب بارگاہ الہی ہوں گے۔ فاتح ہوں
گے تو عزت پائیں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۶)
۵۳ - قُلْ أَنْفِقُوا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا لَنْ يُتَقَبَّلَ مِنْكُمْ إِنَّكُمْ كُنتُمْ قَوْمًا
فُسِقِينَ -
ترجمہ ۔ کہہ دو کہ تم خوشی سے خرچ کرو یا نا خوشی سے کبھی بھی تمہاری طرف سے قبول نہ ہوگا کیونکہ تم تو
فاسق و بدکار لوگ ہو۔
تفسیر۔ نیکیاں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ ایک جڑھ ۔ دوم ۔ اس کی فروغ کئی ایسی بھی ہیں جو اس جڑھ
سے تعلق نہیں رکھتیں۔ شاخوں کی سرسبزی اصول کی آبیاری پر موقوف ہے۔ چونکہ تمام نیک کاموں کی
جڑھ ایمان ہے۔ اس لئے اس کی محافظت ہر طرح مقدم ہے۔ اسی طرح فرائض کو نوافل پر ترجیح ہے۔
قُلْ أَنْفِقُوا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا - بہت لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چندوں
میں شریک ہوتے مگر چونکہ ایمان میں پورے نہ تھے۔ اس لئے فرمایا یہ چندے مقبول نہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۶)
۵۴۔ وَمَا مَنَعَهُمْ أَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقْتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَ
بِرَسُولِهِ وَ لَا يَأْتُونَ الصَّلوةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَى وَ لَا يُنْفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ
كرِهُونَ -
-
ترجمہ ۔ اور ان کے خرچ کے قبول ہونے کا کوئی مانع نہیں ہوا مگر یہی کہ انہوں نے حق چھپایا اور
حقائق الفرقان
۵۶
سُورَةُ التَّوْبَة
انکار کیا اللہ اور اس کے رسول کا ، نماز کو نہیں آتے مگر سستی مارے اکسائے ہوئے اور خرچ بھی کرتے
ہیں تو نفرت اور کراہت سے۔
تفسیر - وَلَا يَأْتُونَ الصَّلوةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَى - یہ كَفَرُوا بِاللهِ وَ بِرَسُولِہ کا ثبوت دیا ہے۔ ایمانی
حالت کا اندازہ اعمال سے ہوتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۱ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۶)
۵۵ - فَلَا تُعْجِبُكَ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُمْ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ
بِهَا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ تَزْهَقَ أَنْفُسُهُمْ وَهُمْ كَفِرُونَ -
ترجمہ۔ تو تو ان کے مال اور اولاد سے تعجب نہ کر ( کیونکہ ( اللہ نے ارادہ ہی کر لیا ہے کہ اس
مال اور اولاد کے ذریعہ ان پر عذاب کرے اس دنیا کی زندگی میں اور ان کی جان ایسی حالت
میں نکلے کہ وہ کافر ہی ہوں ۔
تفسير - لِيُعَذِّبَهُم بِهَا۔ بیٹے مسلمان ہوں گے۔ اور ان کے مال اللہ کی راہ میں دے دیں
گے جس سے کفار باپوں کو دکھ ہوگا۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۵۷)
٢٠ - إِنَّمَا الصَّدَقْتُ لِلْفُقَرَاءِ وَ الْمَسْكِينِ وَ الْعَمِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ
قُلُوبُهُمْ وَ فِي الرِّقَابِ وَالْغَرِمِينَ وَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً
منَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ ۔ ۔ صدقات تو فقیروں اور بے سامانوں اور دینی کارکنوں ہی کا حق ہے اور دلوں کو دین کی
طرف مائل کرنے میں اور غلام مومنوں کے آزاد کرانے اور جرمانوں (اور قرضوں) کی ادائی میں اور
اللہ کی راہ میں اور مسافروں کو یہ اللہ کا ٹھہرایا ہوا ہے اور اللہ بڑا جاننے والا بڑا حکمت والا ہے۔
تفسیر الصدقت ۔ اس سے مراد یہاں زکوۃ کاروپیہ ہے۔ اس کے مصارف بیان فرماتا ہے۔
لِلْفُقَرَاءِ ۔ یہ فقیر کی جمع ہے جس کے معنے ہیں محتاج ۔ یہ کئی قسم ہیں ۔ مثلاً کوئی شخص یوں تو
دولت مند ہے مگر اتفا قاریل کے سٹیشن پر اس کے پاس روپیہ نہ رہا۔ تو اس وقت وہ فقیر ہو گیا۔ گویا
ایک وقت ایسا آ گیا کہ محتاج ہو گیا۔
وَالْمَسْكِينِ ۔ جو ہاتھ پاؤں نہ چلا سکے۔ یہ بھی کئی قسم ہیں ۔ مثلاً ایک جلد ساز ہے اور اس کے