سُوْرَۃُ التَّوْبَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 5

حقائق الفرقان
M
سُورَةُ التَّوْبَة
۱۱۵- وَمَا كَانَ اللهُ لِيُضِلَّ قَوْمًا بَعْدَ إِذْ هَدْتَهُمْ حَتَّى يُبَيِّنَ لَهُمْ مَّا
يَتَّقُونَ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ -
ترجمہ۔ اور اللہ ایسا نہیں کہ ہٹا دے کسی قوم کو اُس کو راہ پر لگانے کے بعد یہاں تک کہ بتا دے ان کو وہ
چیزیں جن سے ان کو پر ہیز کرنا چاہیے بے شک اللہ ہر ایک چیز کا بخوبی جاننے والا ہے۔
تفسیر - وَمَا كَانَ اللهُ لِيُضِلَّ قَوْمًا - جبر کے مسئلہ پر بہت بحث ہو چکی ہے۔ قرآن ان قوموں
کے ہاتھوں میں ہوتا تو کبھی غلطی نہ کھاتے۔ کیونکہ اس میں صاف بتایا گیا ہے کہ احکام شریعت ان قوی
کے لئے ہیں۔ جن پر انسان کا اختیار ہے۔ اسی بناء پر تثلیث و کفارہ غلط ہے کیونکہ انسان کو کوئی قوت
نہیں دی گئی جس سے وہ ایک اور ایک اور ایک کو تین کی بجائے ایک سمجھے اور اپنے گناہ کا اثر دوسرے
پر پائے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۸)
۱۱۹ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! اللہ کو سپر بناؤ ، اللہ کا خوف رکھو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔
تفسیر وَ كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ - صداقت عربی زبان میں ایسا لفظ ہے کہ ہر صحیح اور امر واقعہ پر
بولا جاتا ہے۔ چور کو پکڑتے ہیں تو کہتے ہیں۔ الکذب الکذب ۔ عمدہ تلوار کو بھی صدق ہی کہتے ہیں۔
أَخُوثِقَةٍ - أَخُوصِدْقٍ۔
سچے علوم کے مطابق عمل درآمد کا نام ہے صداقت راست بازوں کے ساتھ ہو جانا ایک کارا ہم
ہے اور بڑی بھاری قربانی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۸)
اے مومنو! ڈرو تم اللہ سے اور ہو تم ساتھ سچوں کے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول - صفحہ ۷۶)
عالم ربانی کے لئے ضرورت ہے کہ تقویٰ سے کام لے اور تقویٰ کی حقیقت اس وقت تک
کھل نہیں سکتی جب تک خدا تعالیٰ کے صادق اور مامور بندوں کی صحبت میں نہ رہے۔ جیسا
فرمایا ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ -
اس سے معیت صادق کی بہت بڑی ضرورت معلوم ہوتی ہے اور فی الحقیقت ضرورت ہے۔

حقائق الفرقان
۸۲
سُورَةُ التَّوْبَة
لیکن چونکہ ساری قوم ایک ہی وقت اپنے امام کے گرد نہیں رہ سکتی اور اگر ہر فرد قوم کا حاضر بھی ہو تو ہر
ایک فائدہ نہیں اٹھا سکتا طبیعتیں جدا جدا ہیں اور مذاق الگ الگ، اور تقسیم محنت کا اصول الگ اس کی
مخالفت کرتا ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے یہ قانون مقرر فرمایا کہ ایک گروہ حصول تعلیم دین کے لئے
حاضر ہو اور وہ واپس جا کر قوم کو سکھلائے ۔
میں پھر کہتا ہوں کہ اس آیت اور اس کے اصل مفہوم پر غور کرو۔ اس کے الفاظ کو سوچو کہ ان کے
اندر حصول تعلیم کے لئے کیسا کھلا اور واضح قانون رکھا ہے۔ اصل غرض تفقہ فی الدین ہے۔ یہ مقصد
نہیں ہے کہ وہ طوطے کی طرح چند کتابیں رٹ لے اور دستار فضیلت باندھ کر یا ایک کاغذ سند کے طور پر
ہاتھ میں لے کر قوم پر ایک بوجھ بن کر مالیہ وصول کرتا پھرے۔ نہیں بلکہ اس کی روحانی اور اخلاقی
حالت ، اس کی نکتہ رسی اور معرفت ایسی ہو، اس کے کلام میں وہ تاثیر اور برکت ہو کہ لوگوں پر خوف الہی
مستولی ہو کر ان کو گناہوں سے بچانے کا باعث ہو۔ وہ ایک نمونہ ہو۔ جس سے قوم پر اثر پڑ سکے۔ مگر بتاؤ
اور وسیع نظر کر کے دیکھ لو کہ کتنے ہیں جو اس کے صحیح مصداق ہیں۔
اب میں تم سے پوچھتا ہوں کہ تم نے مرزا صاحب کو امام مانا، صادق سمجھا، بہت اچھا کیا۔ لیکن کیا
اس غرض و غایت کو سمجھا کہ امام کیوں آیا ہے؟ وہ دنیا میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ اس کی غرض یا اس کا مقصد
میری تقریروں سے یا مولوی عبدالکریم کے خطبوں سے یا کسی اور کی مضمون نویسیوں سے معلوم نہیں ہو
سکتی ۔ اور نہ ہم اس غرض اور مقصد کو پورے طور پر بیان کرنے کی قدرت رکھتے ہیں۔ اور نہ ہمارے
بیان میں وہ زور اور اثر ہو سکتا۔ ہے۔ جو خود اس رسالت کے لانے والے کے بیان میں ہے۔ پھر اس
کے معلوم کرنے کو تو خود اس کے منہ سے کچھ سننا چاہیے اور یہ اس کی صحبت سے معلوم ہوگا۔
تم نے مولویوں کو ناراض کیا۔ سجادہ نشینوں کو چھوڑا اور اکثروں کو یہ مشکلات بھی بھی پیش آئیں کہ ان
کو اپنے بعض رشتہ داروں یا عزیزوں سے قطع تعلق کرنا پڑا۔
کوا۔
الحکم جلد ۸ نمبرے مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۴ صفحه ۴)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں رہنے کی کس قدر ضرورت ہے کیونکہ جب تک یہاں نہ رہے تو
انوار شریعت اور مغز قرآن جو یہاں پیش کیا جاتا ہے اس سے اطلاع کیونکر ہو؟

حقائق الفرقان
۸۳
سُورَةُ التَّوْبَة
۔۔۔۔۔۔۔۔ بات یہ ہے کہ جب انسان اللہ تعالیٰ کا خالص بندہ بن جاتا ہے اور اس کی ساری نفسانی
خواہشوں پر موت آ جاتی ہے اور ساری غرض وغایت اللہ کے لئے ہو جاتی ہے۔ اور اس کے دین کا
جلال ظاہر کرنا اس کا مقصد ہو جاتا ہے تو پھر ساری مشکلات اس کی حل ہو جاتی ہیں ۔ دنیا اور اس
کے اسباب خود اس کے پیچھے پیچھے دوڑتے ہیں ۔ مگر اس کے راہ اختیار کرنے کے واسطے ضرورت
ہے قرآن شریف پر عمل کرنے کی اور عمل کے لئے پہلے ضروری ہے قرآن شریف کا فہم اور فہم قرآن
بجر تقویٰ کے حاصل نہیں ہوتا اور اس کے واسطے مجاہدہ شرط ہے اور یہ باتیں حاصل ہوتی ہیں مامور کی
صُحبت سے اور صادق کے پاس رہنے سے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ یہ حکم دیتا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ
اور پھر یہ نصیحت فرماتا ہے کہ تفقہ فی الدین کے لئے اپنی اپنی جگہ سے کچھ آدمی بھیجو جو
مامور کی صحبت میں رہ کر وہ فیض حاصل کریں اور پھر واپس اپنی قوم میں جا کر تبلیغ کریں تا کہ تم
میں خشیت الہی پیدا ہو۔
بارہا یہ بات میرے دل میں پیدا ہوتی ہے اور جوش اٹھتا ہے کہ لوگ اس ارشاد الہی پر کیوں عمل
نہیں کرتے؟ تمہیں فخر ہے کہ قرآن فہمی ہم میں ہے مگر یہ فخر جائز اس وقت ہوگا کہ تم ایک بار اس قرآن
کو دستور العمل بنانے کے واسطے سارا پڑھ لو۔ لوگ مجھ سے پوچھا کرتے ہیں کہ قرآن شریف کیونکر
آ سکتا ہے میں نے بارہا اس کے متعلق بتایا ہے کہ اول تقوی اختیار کرو پھر مجاہدہ کرو اور پھر ایک بار خود
قرآن شریف کو دستور العمل بنانے کے واسطے پڑھ جاؤ۔ جو مشکلات آئیں ان کو نوٹ کر لو۔ پھر دوسری
مرتبہ اپنے گھر والوں کو سناؤ۔ اس دفعہ مشکلات باقی رہ جائیں ان کو نوٹ کرو۔ اس کے بعد تیسری
مرتبہ اپنے دوستوں کو سناؤ۔ چوتھی مرتبہ غیروں کے ساتھ پڑھو۔ میں یقین کرتا ہوں اور اپنے تجربہ سے
کہتا ہوں کہ پھر کوئی مشکل مقام نہ رہ جائے گا ۔ خدا تعالیٰ خود مدد کرے گا۔ لیکن غرض ہوا اپنی اصلاح
اور خدا تعالیٰ کے دین کی تائید ۔ کوئی اور غرض درمیان نہ ہو۔ بڑی ضرورت عمل درآمد کی ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)

حقائق الفرقان
۸۴
سُورَةُ التَّوْبَة
غرض میں اس کیفیت کی گواہی تجربہ دے سکتا ہوں جو انسان کو خدا تعالیٰ کے ماموروں کے
ساتھ تعلق پیدا کر کے ہاں سچا تعلق پیدا کر کے حاصل ہو سکتی ہے۔ حضرت امام علیہ الصلوۃ والسلام
نے اس کیفیت کا ایک مرتبہ اس طرح پر اظہار کیا تھا کہ جیسے پانی کی ایک بڑی نالی ہوتی ہے۔
مامور من اللہ اس نالی کی مانند ہوتا ہے اور سچے ارادتمندوں کا اس نالی کے ساتھ اس طرح پر تعلق ہوتا
ہے جیسے چھوٹی چھوٹی نالیاں ایک بڑے لوہے کے نل کے ساتھ ملی ہوئی ہوتی ہیں اور جب پانی کے
چشمہ سے اس بڑے نل میں پانی آتا ہے تو ان چھوٹی نالیوں میں بھی ان کے ظرف کے موافق اور
استعداد کے مطابق وہ پانی گرتا جاتا ہے۔ پس چونکہ امام خدا تعالیٰ کے فیوض و برکات کو براہ راست
حاصل کرتا ہے اس لئے اس سے سچے تعلق رکھنے والے ان برکات کو اس میں ہو کر حاصل کرتے
ہیں۔ میں اس سلسلہ میں دور چلا گیا۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسماء حسنیٰ کا مرکز اللہ تعالیٰ کی ذات
ہے اور وہ تقاضا کرتی ہے کہ اجزاء متفرقہ کو مجتمع کرے اس لئے اجتماع لازمی ہے۔
ساری گاڑیاں اگر چہ اپنے پہیوں سے چلتی ہیں مگر سٹیم انجن کے بدوں وہ پہلے بیکار محض اور
نکھے ہیں اسی طرح پر ہمارے اندر بھی جو قرب کی فطری قوتیں اور طاقتیں ہیں وہ سب کی سب
بریکار اور نکھی ہیں اگر کسی سٹیم انجن کے ساتھ ہمارا تعلق نہ ہو کوئی شاخ مثمر ثمرات نہیں ہو سکتی جب
تک اصل درخت کے ساتھ اس کا تعلق نہ ہو، کوئی بچہ نشو و نما نہیں پا سکتا جب تک ماں کی گود میں ت کے ساتھ اسکا تعلق ہو بچھونا پاسکتا جب ماں کی گودمیں
نہ ہو۔ اسی اصل اور بنا پر اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے۔
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ
یعنی ایمان باللہ والو! تقویٰ اختیار کرو اور تقویٰ اختیار کرنے کی راہ یہ ہے کہ صادقوں کی صحبت
میں رہو۔ مجھے اپنے طالب علمی کے زمانہ کا ایک واقعہ یاد ہے۔ جب میں ہندوستان میں تعلیم پاتا تھا
تو میرے ایک مہربان تھے جو بڑے ہی پر ہیز گار اور صالح آدمی تھے۔ ان کا نام شاہ عبدالرزاق
تھا۔ رام پور رو میلکھنڈ میں رہتے تھے اور یہ سید احمد بریلوی کے معتقد تھے۔ میں عموماً ان کی ملاقات
اے اے ایماندارو ! اللہ کو سپر بناؤ ، اللہ کا خوف رکھو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔

حقائق الفرقان
۸۵
سُورَةُ التَّوْبَة
کے واسطے جایا کرتا تھا اور ان کے پاس بیٹھا کرتا تھا۔ ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ کئی دن تک مجھے ان
کی خدمت میں حاضر ہونے کا موقع نہ ملا۔ اس غیر حاضری کے بعد جب میں ان کی خدمت میں
حاضر ہوا تو آپ نے پوچھا کہ تم اتنے دنوں تک کیوں نہیں آئے۔ میں نے عرض کی کہ یونہی آنا نہیں
ہو سکا۔ اس پر مجھے فرمایا کہ کیا تم کبھی قصاب کی دکان پر بھی نہیں گئے ہو؟ دو تین مرتبہ اس فقرہ کو دہرایا
مگر میری سمجھ میں کچھ نہ آیا کہ اس سے آپ کا کیا مطلب ہے اور میری غیر حاضری اور حاضری کو اس
سے کیا تعلق؟ پھر آپ نے ہاتھ کے اشارہ کے ساتھ سمجھایا کہ دیکھو قصاب تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد
اپنی دونوں چھریوں کو کس طرح باہم رگڑ لیتا ہے حالانکہ بظاہر اس کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اس
سے عارف کو سبق لینا چاہیے کہ دنیا کے دھندوں اور تعلقات میں انسان کے قلب پر ایک قسم کا زنگ
چڑھ جاتا ہے اور معرفت کی تیزی جلد کند ہونے لگتی ہے جس کے واسطے ضروری ہے کہ انسان
وقتاً فوقتاً صادقوں کی صحبت میں رہ کر اس زنگ کو دور کرتا رہے اور ان کی نیک صحبت سے اس تیزی اور
جلا کو قائم رکھے۔ قرآن کریم میں اسی کی طرف اشارہ کر کے فرمایا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ -
میں سچ کہتا ہوں اور اپنے تجربہ کی بنا پر کہتا ہوں بے شمار کتابوں کے پڑھنے نے مجھے اتنا فائدہ
نہیں دیا جس قدر خدا تعالیٰ کے صادق بندوں کی صحبت نے مجھے فائدہ پہنچایا ہے اور اب میں سالہا
سال سے تجربہ کر رہا ہوں کہ قادیان میں بیٹھ کر جس قدر فائدہ میں نے اٹھایا ہے اپنی ساری عمر میں
نہیں اٹھایا جو قادیان سے باہر بسر کی ہے اور چونکہ انسان کی فطرت میں یہ امر اللہ تعالیٰ نے رکھا ہوا
ہے کہ وہ نفع رساں اشیاء کو لینا چاہتا ہے اور مضر اور نقصان رساں سے بھاگتا ہے۔ اسی لئے میں
قادیان سے باہر ایک دم گزارنا بھی موت کے برابر سمجھتا ہوں ۔
یہی وجہ ہے کہ میں قادیان سے باہر ہزاروں روپیہ پیش کرنے کی صورت میں بھی جانا نہیں
چاہتا۔ ہاں اگر کبھی نکلتا ہوں تو محض اس لئے کہ اس پاک وجود کا حکم ہوتا ہے جس کے حضور حاضر رہ کر
ی عظیم الشان فائدہ اٹھا رہا ہوں ۔ جس نے ہزاروں نہیں لاکھوں بلکہ دنیا کے سارے مال و متاع سے

حقائق الفرقان
مجھے مستغنی کر دیا ہے۔
۸۶
سُورَةُ التَّوبة
میں نے یہ باتیں اس لئے نہیں کی ہیں کہ میں تمہیں یہ بتاؤں کہ امام کے ساتھ میرا کیسا تعلق
ہے؟ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِيَّاتِ ( بخاری کتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحی) ۔ میری غرض
فقط یہ ہے کہ میں تم لوگوں کو خصوصاً ان دوستوں کو جو مجھ پر حسن ظن رکھتے ہیں ان فوائد سے
اطلاع دوں جو مجھے یہاں رہ کر حاصل ہوئے ہیں اور جنہوں نے دنیا کی ساری دولت کو میرے
سامنے بیچ کر دیا ہے وہ بھی یہاں رہ کر وہ بات حاصل کریں جو حضرت امام کے آنے کی اصل غرض
ہے۔ اس امر کے اظہار سے میری یہ بھی ایک غرض ہے کہ ان لوگوں کو ابتلا سے بچاؤں جو کبھی کبھی
بدظنی کر بیٹھتے ہیں کہ میں دوسروں کو حقیر سمجھ کر بلانے پر قادیان سے باہر نہیں جاتا۔
مجھے
تم جو یہاں موجود ہو یا د رکھو خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے ہاں اپنے ہی فضل سے
اس راہ کی ہدایت فرمائی ہے کہ الہی فیوض و برکات کے حصول کا اصل ذریعہ ایمان باللہ اور تقویٰ
ہے۔ مگر ایمان باللہ اور تقویٰ اللہ کی حقیقت اور کیفیت پیدا نہیں ہو سکتی جب تک کہ صادق کی صحبت
میں نہ رہے اور مجھے اپنی ذات پر تجربہ کرنے سے اس کی قدر معلوم ہوئی ہے۔ اس لئے میں کھول کر
کہتا ہوں کہ اگر چاہتے ہو کہ وہ انوار سماوی اور روحانی برکات حاصل کرو جو روح کے تقاضوں کی انتہا
ہیں تو سنو! یہاں آؤ اور صادق کی صحبت میں رہو اور اس سے وہ فیض لو جو وہ لے کر آیا ہے۔ غرض
مامور من اللہ اور صادق کی صحبت اور معیت ضروری ہے۔
یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ کوئی انسان اس قابل نہیں ہوتا کہ وہ اپنی ہی ذات پر بھروسہ
کرے اور اپنی تجویزوں اور تدبیروں سے اعلیٰ کامیابیوں تک پہنچے اور اس امر کی پروا نہ کرے کہ
مامور من اللہ اور صادق کی صحبت میں رہنے سے اسے کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی ایسا خیال
کرے تو وہ بیوقوف ہے اپنا دشمن ہے۔ دیکھو اس خیر القرون میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
قرن تھا۔ خدا تعالیٰ کے برکات اور فیوض کی بارش کا وقت تھا لیکن کل عرب و عجم نہیں ساری دنیا میں
لے اعمال تو نیتوں ہی پر ہیں ۔

حقائق الفرقان
۸۷
سُورَةُ التَّوْبَة
سے مکہ کو جو ام القری ہے منتخب فرمایا اور سارے مکہ میں سے قریش کو اور قریش میں سے بنی ہاشم کو
اور پھر عبداللہ اور آمنہ کے بیٹے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جو دنیا کو ان انوار و برکات سے بہرہ ورکرے
پھر خیر القرون میں صحابہ نے اور تابعین اور تبع تابعین نے کیسی ترقی کی؟ انہوں نے اپنے سلوک
کے منازل کو طے کرنے کے واسطے کیا راہ اختیار کی؟ کیا یہ کہ آپ کا اقرار کر لیا آپ کو صادق تسلیم کر لیا
اور پھر آپ کے پاس آکر نہ بیٹھے۔ اپنے گھروں میں جا کر اپنے کاروبار میں مصروف ہو کر روپیہ
کمانے کی فکر میں ہو گئے اور پاس نہ رہنے کے لئے دنیا اور اس کے مخمصوں کا عذر کر دیا؟ سوچو! اور
پھر سوچ کر بتاؤ۔ میں خود ہی اس سوال کا جواب دے دیتا ہوں ۔ صحابہ نے جس قدر ترقیاں کیں جو
جو مدارج عالیہ انہوں نے حاصل کئے ان سب کا اصل سبب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک
صحبت اور معیت ہی تھی جس نے ان کے اندر خدا تعالیٰ کی محبت اور عظمت اس درجہ تک کوٹ کوٹ کر
بھر دی تھی کہ جس کے مقابلہ میں انہوں نے وطن ، آبرو ، عزت، راحت ، دولت ، آسائش، عزیز و اقرباء
غرض دنیا کی کسی چیز اور کسی تعلق کی پروا نہیں کی۔ اور تو اور انہوں نے اپنی جانوں تک کی پروا نہیں کی
اپنے خون پانی کی طرح بہا دیئے وہ بات جس نے ان میں یہ قوت یہ شجاعت و استقامت اور ایثار نفس
پیدا کر دیا تھا یہی تھی کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہتے اور آپ کے ساتھ تعلق کو اتنا
شدید کیا اور ایسے وابستہ ہوئے کہ وہ سکینت اور اطمینان جو خدا کی طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر نازل ہوتی تھی جس نے آپ کا شرح صدر فرمایا۔ اس تعلق اور محبت کی نالی کے ذریعہ صحابہ کے دل
پر بھی اترتی تھی اور ان کے شرح صدر کر کے نور یقین سے بھرتے جاتے تھے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ا مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۶،۵ )
وہ محبت اور اخلاص جو صحابہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تھا۔ اس کے مقابلہ میں انہوں نے
نہ وطن کی پروا کی اور نہ عزت و آبرو و راحت و آرام کو مد نظر رکھا۔ بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
اطاعت اور فنا فی الرسول کے مقام کو حاصل کرنے کی کوشش کی اور خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس
میں پورے کامیاب ہوئے ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۱۵ )

حقائق الفرقان
۸۸
سُورَةُ التَّوْبَة
۱۲۰ - مَا كَانَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ وَمَنْ حَوْلَهُم مِّنَ الْأَعْرَابِ أَنْ يَتَخَلَّفُوا عَنْ
رَّسُولِ اللهِ وَلَا يَرْغَبُوا بِأَنْفُسِهِمْ عَنْ نَّفْسِهِ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ لَا يُصِيبُهُمْ ظَمَا وَلَا
نَصَبٌ وَلَا مَخْمَصَةٌ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا يَطَونَ مَوطِئًا يَغِيظُ الْكُفَّارَ وَلَا يَنَالُونَ
مِنْ عَدُوٌّ نَيْلًا إِلَّا كُتِبَ لَهُمْ بِهِ عَمَلَ صَالِحٌ إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ نہیں چاہیے تھا مدینے والوں اور اس کے اطراف کے گنواروں کو یہ کہ رسول اللہ کے پیچھے رہ
جائیں اور نہ یہ مناسب تھا کہ وہ اپنی جانوں کو زیادہ عزیز جانیں رسول کی جان سے۔ کیونکہ نیک
کوشش کرنے والوں کو نہ پیاس لگتی ہے اور نہ رنج ہوتا ہے اور نہ سخت بھوک لگتی ہے اللہ کی راہ میں
اور نہ وہ ایسے مقاموں پر چلتے ہیں جو کافروں کے غصے کو بھڑکائیں اور دشمنوں سے کسی مال کو حاصل
کرتے ہیں مگر ( ہر ایک کام پر ) ان کے لئے لکھا جاتا ہے نیک عمل ۔ بے شک اللہ ضائع نہیں کرتا
محسنوں کا اجر۔
تفسیر قرآن شریف چونکہ اللہ علیم و حکیم کی کتاب ہے۔ اس س لئے وہ انسانی ضرورتوں اور اس کی
مجبوریوں کا پورا علم اور فلسفہ اپنے اندر رکھتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک صحبت میں رہنے کا
حکم دیا ہے اور انسان چونکہ متمدن ہے۔ بعض اوقات اس کو مشکلات پیش آ جاتے ہیں اور وہ ہر دم اس
سرکار میں حاضر رہنے سے معذور ہو سکتا ہے۔ اس لئے معمولی ڈوری کو انقطاع گلی کا موجب نہیں
ہونے دینا چاہیے۔ جس قدر دور ہوتا جاتا ہے۔ اسی قدر شستی اور کاہلی پیدا ہوسکتی ہے اگر خدا تعالیٰ کا
فضل اور کثرت استغفار اور کثرت استغفار نہ ہو۔ اس لئے انقطار انقطاع گلی سے بچانے کے لئے حکم دیا ہے۔
مَا كَانَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ وَمَنْ حَوْلَهُم مِّنَ الْأَعْرَابِ أَنْ يَتَخَلَّفُوا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -
یعنی اہل مدینہ اور اس کے ارد گرد رہنے والوں کا یہ کبھی حال نہ ہو کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کسی
خاص کام میں توجہ کریں تو یہ اپنی جگہ سمجھیں یا نہ سمجھیں۔ اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔
انبیاء و مرسلین کے کام اللہ تعالیٰ کے اشارے اور ایماء کے ماتحت ہوتے ہیں اور ان میں باریک
در باریک اسرار اور غوامض ہوتے ہیں ۔ موٹی عقل سے دیکھنے والوں کی نظر میں ممکن ہے کہ ایک فعل
مفید معلوم نہ ہولیکن دراصل اس میں مال کا رقوم اور ملک کے لئے ہزاروں ہزار مفاد اور بہتریاں ہوتی
ہیں۔ تو یہ اس کی حماقت ہو گی اگر اس پر اعتراض کر دے۔

حقائق الفرقان
۸۹
سُورَةُ التَّوبة
نادان انسان ہر فعل کی علت غائی اور ضرورت کو نہیں سمجھتا اور نہ اس کے لئے ضروری ہے کہ یہ ہر نہ
ایک فعل کی علت غائی ہی سوچتا ر ہے۔ ایک کیکر کے درخت کو جو اس قدر کانٹے لگائے اور شیشم یا آم
کے درخت کو ایک بھی کانٹا نہ لگایا۔ اب اگر ایک احمق اعتراض کرے کہ یہ کیا کیا ؟ کیکر کے درخت کو
کانٹے کیوں لگائے؟ اور دوسرے کو کیوں نہ لگائے؟ یہ اس کی نادانی ہو گی یا نہیں؟ اس کی مصلحت اور
ضرورت کو تو وہی خدا سمجھتا ہے۔ جس نے کیکر اور آم کو بنایا ہے۔ دوسرا کیونکر اسے سمجھے۔ اسی طرح پر
انبیاء کے افعال و حرکات جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے اللہ تعالیٰ کے خفی و جلی احکام اور اشارات کے
ماتحت ہوتے ہیں بعض اوقات ان کے افعال عام نظر میں ایسے دکھائی دیئے جاتے ہیں جو دوسروں کو
اعتراض کا موقع ملتا ہے۔ مگر در حقیقت درست اور صحیح وہی ہوتا ہے۔ اب ایک آدمی دیکھتا ہے کہ بدر کی
جنگ میں تین آدمی مخالفوں کی طرف سے نکلے ہیں اور تین ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
سے نکلے ہیں ۔ کوئی کہے کہ تین کے مقابلہ میں ڈیڑھ کافی تھا۔ آپ نے تین کیوں بھیجے جو چھ کے لئے
کافی تھے؟ مگر وہ بڑا ہی احمق اور نادان ہو گا جو کہے کہ یہ کارروائی غلط تھی ۔
یا درکھو خدا تعالیٰ کی مرسل مخلوق کو اپنی فراست پر قیاس نہیں کر لینا چاہیے ۔ اسی لئے فرمایا کہ
خیر القرون کی مخلوق کو تخلف جائز نہیں ہے خواہ اس میں مصائب اور مشکلات ہی پیدا ہوں اور ہوتے ہی پیدا ہوں او
ہیں مگر جب وہ اپنا کام اس پر مقدم نہ کریں گے تو کیا یہ تکالیف اور مصائب اکارت جائیں گے؟ کبھی
نہیں ۔ سنو ۔
ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ لَا يُصِيبُهُمْ ظَمَا وَلَا نَصَبٌ وَلَا مَخْمَصَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا يَطَعُونَ مَوطِئًا
يَغِيظُ الْكُفَّارَ وَلَا يَنَالُونَ مِنْ عَدُوٌّ نَيْلًا إِلَّا كُتِبَ لَهُمْ بِهِ عَمَلُ صَالِحٌ إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ
الْمُحْسِنِينَ -
خلاصہ کلام یہ ہے کہ سفر میں پیاس لگتی ہے۔ موقع پر پانی نہیں ملتا۔ بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔
تکان یا تکالیف ہوتی ہے ۔ ایسا ہی سفر میں ممکن ہے کہ روٹی نہ ملے یا ملے تو وقت پر نہ ملے ، اس
قسم کی صد ہا قسم کی تکلیف ہوتی ہیں ۔ اس قسم کی تکالیف اور مشکلات اگر اللہ تعالیٰ کے لئے ہوں

حقائق الفرقان
۹۰
سُورَةُ التَّوبة
اور یا دشمن سے کوئی فائدہ حاصل کر لے ۔ غرض حضور الہی میں ان کا ثمرہ ضرور ہوتا ہے اور ان کے
ذمہ اعمال میں نیک عمل لکھا جاتا ہے ۔ خدا چونکہ شکور خدا ہے ۔ وہ محسنین کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۷ )
روروور
۱۲۱ - وَلَا يُنْفِقُونَ نَفَقَةً صَغِيرَةً وَ لَا كَبِيرَةً وَ لَا يَقْطَعُونَ وَادِيًا إِلَّا
كُتِبَ لَهُمْ لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ۔۔ اور خرچ نہیں کرتے کوئی چھوٹا یا بڑا خرچ نہ کوئی جنگل طے کرتے ہیں مگر ان کے لئے لکھ دیا
جاتا ہے اور محفوظ رکھ لیا جاتا ہے تا کہ اللہ ان کو بدلہ دے اچھا ان کے نیک اعمال کا۔
تفسیر یعنی اور نہ وہ اللہ کی راہ میں کوئی ہو ایسا تھوڑا یا بہت مال خرچ کریں گے اور نہ کوئی میدان
طے کریں گے مگر یہ کہ ان کے واسطے اس خرچ اور سفر کی جزا لکھی جاوے گی تاکہ اللہ تعالی انہیں اس
اچھے کام کا بدلہ دے جو وہ کرتے تھے۔
اس آیت پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مامورین کے وقت سفروں کی ضرورت بھی پیش آتی
ہے اور خدا کے لئے کوئی نہ کوئی سفر قوم کے بعض یا کل افراد کو کرنا پڑتا ہے ۔ پس وہ سفر بجائے خود
اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین جزا کا موجب اور باعث ہوتا ہے۔ غرض اس میں انفاق کی فضیلت بیان
کر کے اس دوسری آیت میں جو تفقہ فی الدین کے لئے ایک جماعت کے نکلنے کی ہدایت کرتی
ہے۔ انفاق کی ضرورت بیان کی گئی ۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۸ )
۱۲۲ - وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ
طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ
يَحْذَرُونَ -
ترجمہ ۔ اور یہ نہیں چاہیے کہ مومن سب کے سب چلے جائیں ۔ پر کیوں نہ نکلے ان کے ہر ایک
فرقے میں سے چند آدمی تا کہ وہ دین کی سمجھ پیدا کرتے علم دین سیکھتے اور نتیجہ یہ ہوتا کہ وہ اپنی قوم کو
ڈراتے جب وہ ان کی طرف واپس آتے تا کہ وہ ڈرتے۔

حقائق الفرقان
۹۱
سُورَةُ التَّوبة
تفسیر۔ انسان کی ضرورتیں ، اس کی کم نظریاں ، انعامات الہیہ کی وسعت سے بے خبری ، اس
کی ذاتی کمزوریاں اور بشری تقاضے، بعض اوقات ایسا کرتے ہیں کہ ہر وقت وہ ماموروں کی
صحبت میں نہیں رہ سکتا۔ اور وہ فیض اور فضل جوان کی پاک صحبت میں ملتا ہے وہ اسے ان شرائط
اور لوازمات کے ساتھ جو خاص صحبت ہی سے مختص ہیں نہیں پاسکتا۔ اس لئے ایک اور ضرورت
پیش آئی۔ وہ ضرورت ہے تفقہ فی الدین کی ۔ تفقہ فی الدین کے لئے پھر یہ حکم صادر ہوا کہ
وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي
الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ -
یعنی چونکہ یہ تو ممکن نہیں ہے اور نہ مناسب ہی ہے کہ سب کے سب مسلمان یک دفعہ ہی نکل
جاویں۔ اس لئے کیوں ہر گروہ سے ایک جماعت اس مقصد اور غرض کے لئے نہ نکلے کہ وہ تفقہ فی
الدین کرے اور جب وہ اپنی قوم کے پاس لوٹ کر واپس آئیں تو اپنی قوم کو ڈرائیں تا کہ وہ قوم بڑی
باتوں سے بچے۔
اس آیت سے پہلی آیت میں انفاق کے فضائل بیان ہوئے ہیں۔ اس واسطے کہ اس آیت میں
جو ابھی میں نے پڑھی ہے انفاق کی ایک ضرورت بھی پیش ہوئی ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ صفحه ۸ )
چونکہ یہ امر تو ہو ہی نہیں سکتا کہ کل مومن علوم حقہ کی تعلیم اور اشاعت میں نکل کھڑے ہوں۔
اس لئے ایسا ہونا چاہیے کہ ہر طبقہ اور ہر گروہ میں سے ایک ایک آدمی ایسا ہو جو علوم دین حاصل
کرے اور پھر اپنی قوم میں واپس جاکر ان کو حقائق دین سے آگاہ کرے تا کہ ان میں خوف وخشیت
پیدا ہو۔ پس قرآن کریم نے جب ایک بہترین راہ ہمارے لئے کھول دی ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ
باوے؟ (الحاکم ۶
اس کو ہی دستور العمل بنا یا نہ جاوے؟
الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ء صفحه ۹)
عام طور پر کل انسان ایک امام کے حضور جمع نہیں ہو سکتے۔ کل دنیا نہ تو متفق ہی ہو سکتی ہے نہ وہ
میں ہی ہوتی ہے نہ وہ
ایک جگہ جمع ہو سکتی ہے۔ ملک کی طبعی تقسیم اور پھر کل دنیا کی طبعی تقسیم اس امر کی شاہد ہے۔ اس عام نظارہ

حقائق الفرقان
۹۲
سُورَةُ التَّوبة
قدرت کے ہوتے ہوئے یہ کہنا کہ سب کے سب امام کے حضور جمع رہو۔ اور ہر وقت حاضر رہو۔ قریباً
تکلیف مالا يطاق ہو جاتی جو اللہ تعالیٰ نے نہیں رکھی ۔۔۔ یہ خوبی اور عظمت اسلام کی ہی ہے کہ اس
کے جمیع احکام اس قسم کے ہیں کہ ہر ایک انسان ان سے اپنی استطاعت و طاقت کے موافق اپنی
حالت اور حیثیت کے لحاظ سے یکساں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ مثلاً ایک شخص ہے وہ بیمار ہے اُٹھ کر نماز نہیں
پڑھ سکتا وہ بیٹھ کر حتی کہ اشاروں سے بھی پڑھ سکتا ہے۔ اس کا ثواب ایک مستعد تندرست آدمی کی نماز
سے کم نہیں ہوگا اور نہ اس نماز میں کوئی سقم واقع ہو سکتا ہے۔ ایک شخص استطاعت حج کی نہیں رکھتا۔ حج
نہ کرنے سے اس پر گناہ نہیں ہوگا ۔ اسی طرح پر تفقہ فی الدین کی بھی مختلف صورتیں ہیں ۔ ہر شخص
اتنا وقت اور فراغت نہیں رکھتا کہ وہ اس کام میں لگا ر ہے ۔ دنیا میں تقسیم محنت کا اصول صاف طور
ہدایت دے رہا ہے کہ مختلف اشخاص مختلف کام کریں ۔ انسان کی تمدنی زندگی کی ضروریات کا
تکفل ہوگا ۔ اسی طرح اسی اصول کی بناء پر حکم ہوا کہ وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْلَا
نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ
لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ ۔۔۔۔۔ میں افسوس اور درد دل سے کہتا ہوں کہ عملی رنگ میں اس آیت کو منسوخ کر
دیا گیا ہے۔ حقیقت میں ایسا ہی ہوا ہے۔ الحکم جلد ۸ نمبر۷ مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۴)
۱۲۳ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قَاتِلُوا الَّذِينَ يَلُونَكُم مِّنَ الْكُفَّارِ وَلْيَجِدُوا
فِيكُمْ غِلْظَةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ -
ترجمہ ۔ اے ایماندار ولڑو تم اپنے آس پاس کے کافروں سے اور چاہیے کہ وہ تم میں ایک قسم کی سختی
پائیں اور جان رکھو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے ( یعنی متقی غالب ہو جائیں گے ) ۔
تفسیر۔ قاتلوا ۔ مقابلہ کرتے رہو۔
يَلُوْنَكُم مِّنَ الْكُفَّارِ - شیخ ابن عربی نے لکھا ہے ۔ سب سے نزدیکی کا فر تو ہمارا نفس ہے جو
اللہ کی بہت سی نافرمانیاں کرتا ہے ۔ پس سب سے پہلے مقابلہ اس سے کرو۔
غِلظة ۔ اس کی تفسیر میں أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ (فتح: ۳۰) بار (فتح: ۳۰) آیا ہے۔ مراد اس سے مضبوطی
لے اور جو لوگ اس کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر بہت مؤثر ہیں ان سے متاثر نہیں ہوتے۔ شدید و غالب ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی