سُوْرَۃُ التَّوْبَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 4

حقائق الفرقان
٦٩
سُورَةُ التَّوْبَة
۸۷- رَضُوا بِأَنْ يَكُونُوا مَعَ الْخَوَالِفِ وَ طُبعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ ۔
ترجمہ ۔ ۔ وہ اس بات کو پسند کر چکے ہیں کہ پیچھے رہنے والوں کے ساتھ رہ جائیں اور اللہ نے ان
کے دلوں پر نقش کر دیا ہے تو وہ سمجھتے بوجھتے ہی نہیں ۔
تفسیر - خوالِف - جمع مخالفة کی ہے۔ جو عورتیں پیچھے رہ جاویں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۷)
۸۹ - أَعَدَّ اللهُ لَهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا ذَلِكَ
الْفَوْزُ الْعَظِيمُ -
ترجمہ ۔ ۔ اللہ نے ان کے لئے تیار کر رکھے ہیں باغ بہہ رہی ہیں جن میں نہریں وہ اس میں ہمیشہ
رہیں گے اور یہ ہی بڑی مراد کو پہنچنا ہے۔
تفسیر - أَعَدَّ اللهُ لَهُمْ ۔ دنیا میں مظفر و منصور ہوں گے تو ان خشک پہاڑوں کے نہیں بلکہ
جنات وغیرہ کے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۷)
۹۰ - وَ جَاءَ الْمُعَذِّرُونَ مِنَ الْأَعْرَابِ لِيُؤْذَنَ لَهُمْ وَقَعَدَ الَّذِينَ كَذَبُوا
اللهَ وَرَسُولَهُ سَيُصِيبُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور آئے حیلے بناتے ہوئے گنوار کہ ان کو اجازت مل جائے اور جنہوں نے اللہ اور اس
کے رسول کے سامنے جھوٹ بولا وہ بیٹھ رہے ۔ قریب ہی ان کو پہنچے گا جو کافر ہوئے ان میں سے
ٹیس دینے والا عذاب ۔
تفسیر۔ بہت سے لوگ بدکاری کا ارتکاب کر لیتے ہیں مگر جب ان کا خمیازہ اٹھاتے ہیں تو پھر عذر
کرنے لگتے ہیں۔ جو عذر گناہ بدتر از گناہ کا مصداق ہیں۔ کیونکہ عذر ہر جگہ کام دے تو پھر انبیاء و کتب
کی آمد بے کار رہ جاوے۔ عذر کرنے والے تو تقدیر کا بھی عذر کرتے ہیں جو بالکل فضول ہے حالانکہ
قانون کی لاعلمی کا دعوی بھی مقبول نہیں ہوتا ۔ لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ (الملك:11) کہنے والوں کی نہیں
لے ہم سنے سمجھنے والے ہی ہوتے۔

حقائق الفرقان
۷۰
سُورَةُ التَّوبة
سنی گئی۔ اس رکوع میں غزوہ تبوک سے پیچھے رہنے والوں کو خطاب ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۷)
۹۴ - يَعْتَذِرُونَ إِلَيْكُمْ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَيْهِمْ قُلْ لَا تَعْتَذِرُوا لَنْ نُؤْمِنَ
لَكُمْ قَدْ نَبَّانَا اللهُ مِنْ اَخْبَارِكُمْ وَ سَيَرَى اللهُ عَمَلَكُمْ وَ رَسُولُهُ ثُمَّ تُرَدُّونَ
إِلى عَلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ -
ترجمہ۔ تمہارے سامنے (منافق) عذر پیش کریں گے جب تم ان کے پاس واپس آؤ گے تو کہہ
دینا عذرخوا ہی نہ کرو ہم تمہارا ہر گز یقین نہ کریں گے بے شک ہم کو خبر کر دی ہے اللہ نے تمہارے
حالات سے اور قریب ہی دیکھے گا تمہارے کام اللہ اور اس کا رسول پھر تم لوٹائے جاؤ گے غائب
اور حاضر کو جاننے والے کے سامنے تو وہ تم کو جتائے گا جو تم کر رہے تھے ۔
تفسیر الْغَيْبِ ۔ جو اس وقت موجود نہیں ۔
الشَّهَادَةِ - جو موجود ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۷)
سَيَرَى اللهُ عَمَلَكُمُ ۔ اللہ تمہارے اعمال کو جانتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)
۹۶ - يَحْلِفُونَ لَكُمْ لِتَرْضَوا عَنْهُمْ فَإِنْ تَرْضَوا عَنْهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَرْضَى
عَنِ الْقَوْمِ الْفُسِقِينَ -
ترجمہ ۔ وہ قسمیں کھائیں گے تمہارے سامنے تا کہ تم خوش ہو جاؤ ان سے اور گو کہ تم ان سے خوش بھی
ہو جاؤ پر اللہ تو خوش ہونے والا نہیں بدکار نافرمانوں سے۔
تفسیر ۔ فَإِنَّ اللهَ لا يَرْضی ۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ اللہ کی رضا مقدم ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۷)

حقائق الفرقان
ال
سُورَةُ التَّوْبَة
۹۷ - الْأَعْرَابُ اَشَدُّ كُفْرًا وَ نِفَاقًا وَ اجْدَرُ أَلَّا يَعْلَمُوا حُدُودَ مَا أَنْزَلَ
اللهُ عَلَى رَسُولِهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ ۔ گنوار تو بڑے ہی سخت ہیں کفر و نفاق میں اور اسی قابل ہیں کہ وہ قاعدے نہ سیکھیں جو اللہ
نے اتارے اپنے رسول پر اور اللہ بڑا جاننے والا بڑا حکمت والا ہے۔
تفسیر۔ گنوار کفر اور نفاق میں بہت ہی سخت ہیں اور اس لائق ہیں کہ انہیں اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ
شریعت کی حدود کا علم نہ آ سکے ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۱۵)
۹۹- وَ مِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ يَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ
قُرُبَتِ عِنْدَ اللهِ وَصَلَواتِ الرَّسُولِ اَلَّا إِنَّهَا قُرْبَةٌ لَهُمْ سَيُدْخِلُهُمُ اللَّهُ فِي
رَحْمَتِهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
-
ترجمہ۔ اور بعض گنوار ایسے ہیں جو سچے دل سے اللہ کو مانتے ہیں اور آخرت کے دن کو اور جو کچھ خرچ
کرتے ہیں وہ اللہ کا تقرب حاصل کرنے کے لئے اور رسول اللہ کی دعائیں لینے کو۔ خبردار ہو جاؤ کہ وہ
ان کے لئے ضرور قربت کا سبب ہے ، قریب ہی ان کو داخل کرے گا اللہ اپنی رحمت میں، بے شک اللہ
بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر - وَمِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يُؤْمِنُ بِاللهِ - یہ قرآن کا طرز قابل غور و تقلید ہے۔ اگر کسی قوم کی
برائی کا ذکر کرتا ہے تو ان میں سے نیکوں کو الگ کر لیتا ہے اور بدوں کا الگ ذکر کرتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۷)
١٠٠ - وَ السَّبِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهْجِرِينَ وَ الْأَنْصَارِ وَ الَّذِينَ
اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى
تَحْتَهَا الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ -
ترجمہ ۔ ۔ اور نیکیوں میں بڑھ جانے والے اول مہاجرین اور انصار اور ان کی اچھی پیروی کرنے
والے لوگ ۔ اللہ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے اور اللہ نے ان کے لئے تیار کر رکھے
ہیں باغ بہہ رہی ہیں جن میں نہریں وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہی بڑی مراد کو پہنچنا ہے۔

حقائق الفرقان
۷۲
سُورَةُ التَّوْبَة
تفسیر۔ جہاں اللہ تعالی منافقوں وکافروں کا ذکر کرتا ہے وہاں مومنین کا الگ ذکر کرتا ہے۔اس
میں ایک حکمت تو یہ ہے کہ شیعہ جو مہاجرین و انصار کو منافق یقین کرتے ہیں ۔ وہ نفع اٹھاویں۔ پس
اللہ تعالیٰ پہلے منافقین کفار کے نشانات بتاتا ہے۔ پھر مومنوں کے نشان تا مقابلہ سے معلوم ہو سکے کہ
مہاجرین و انصار مومن تھے اور ضرور مومن تھے۔
ابھی پیچھے گزرا ہے کہ منافقین کا ایک نشان یہ ہے هَمُوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا (التوبہ: ۷۴) اب
اس کے خلاف بیان فرماتا ہے کہ مہاجرین و انصار کامیاب ہوئے انہوں نے رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ کا
سرٹیفکیٹ پایا ۔
الْمُهْجِرِينَ ۔ جنہوں نے اللہ کے لئے اپنا گھر بار چھوڑ دیا بلکہ رضا کیلئے یہ تعلقات چھوڑ دیئے ۔
الْأَنْصَارِ ۔ جنہوں نے ان مہاجروں کو جگہ دی۔
اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَان - دل سے متبع ہوئے نہ بطور تقیہ۔
رَضِيَ اللهُ - يَرْضی نہیں فرمایا کہ کسی کو اعتراض کی گنجائش رہ جاوے ۔ راضی ہو چکا ۔
اس میں نہ صرف ابوبکر کے ایمان کا بلکہ تمام مہاجرین وانصار کے ایمان کا ثبوت ہے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۷، ۱۱۸)
اور ان کی اتباع کو باعث اپنی رضامندی کا فرمایا ہے۔ انہوں نے بھی نہیں فرمایا کہ فلاں
حکم قرآنی اب منسوخ ہے ۔ اس پر بالکل عمل درست نہیں ۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۱۳)
١٠١ - وَ مِمَّنْ حَولَكُمْ مِنَ الْأَعْرَابِ مُنْفِقُونَ وَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ *
مَرَدُوا عَلَى النِّفَاقِ لَا تَعْلَمُهُمُ ، نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ سَنُعَذِّبُهُمْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ
يُرَدُّونَ إِلَى عَذَابٍ عَظِيمٍ -
ترجمہ ۔ ۔ اور بعض تمہارے اطراف کے گنوار منافق ہیں اور بعض مدینے والے بھی اڑے ہوئے
ا اور ارادہ کر لیا اُس کا جس کو نہ پایا۔

حقائق الفرقان
۷۳
سُورَةُ التَّوْبَة
ہیں نفاق پر۔ تو ان کو نہیں جانتا ہم انہیں جانتے ہیں قریب ہم ان کو دو دو مرتبہ عذاب کریں گے، پھر وہ
:
پھیرے جائیں گے بڑے عذاب کی طرف۔
تفسیر لَا تَعْلَمُهُمْ ۔ دوسرے موقع پر فرمایا وَ لَتَعْرِفَتَهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ (محمد : ۳۱)
اور ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا مَّلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وَ قُتِلُوا تَقْتِيلًا
(الاحزاب: ۶۱، ۶۲) پھر ایک پہچان بتاتا ہے کہ سَنُعَذِّبُهُمْ مَرَّتَيْنِ
۲
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۸)
۱۰۲ - وَ أَخَرُونَ اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَآخَرَ سَيِّئًا
عَسَى اللَّهُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ -
ترجمہ۔ اور کچھ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اقرار کیا ملا ڈالے نیک عمل اور بد عمل ۔ قریب ہے
کہ اللہ ان کو معاف کرے، بے شک اللہ بڑا ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر۔ میری طبیعت میں خدا تعالیٰ نے یہ بات رکھ دی ہے کہ انسان کے بہت سارے
اعمال صالح پر نظر ڈالا کرتا ہوں ۔ کیونکہ خدا نے فرمایا ہے خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَآخَرَ سَيِّئَاتِ
پس جب ہم کسی بدی یا بیماری کی تفسیر کرتے ہیں تو یہ ارادہ نہیں ہوتا کہ کسی کو نشانہ بناویں۔
بلکہ اس لئے کھولتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کوئی ایسی تحریک پیدا کر دے کہ ان کے اندر سے وہ بیماری
(الحکم جلد ۸ نمبر ۲۶،۲۵ مورخه ۳۱ جولائی و ۱۰ اگست ۱۹۰۴ء صفحه ۹)
مفردات راغب میں ہے۔ الثَّوْبُ تَرْكُ الذَّنْبِ عَلَى أَجْمَلِ الْوُجُوهِ وَ هُوَ أَبْلَغُ وُجُوهِ
الْإِعْتَذَارِ یعنی تو بہ کے معنی ہیں ۔ بہت ہی عمدہ وجہ سے گناہ کو چھوڑ دینا اور اس سے بڑھ کر عذر خواہی
کی اور کوئی عمدہ راہ نہیں ہو سکتی ۔
دور ہو جائے ۔
اے اور بے شک تو ان کو پہچانے گا ان کی بات کی ادا اور طرز کلام سے۔ ۲۔ تو وہ مدینہ میں تیرے پڑوسی نہ رہ سکیں
گے مگر تھوڑے ہی دن ۔ قتل کئے گئے لعنتی جہاں پائے جائیں پکڑے جائیں اور خوب قتل کئے جائیں۔
ے انہوں نے اچھے اعمال اور دوسرے بد اعمال ملا جلا دیئے ۔

حقائق الفرقان
۷۴
سُورَةُ التَّوْبَة
ایک بدکار، نافرمان جب اپنی غلط کاریوں سے الگ ہو جاوے تو انصاف کا مقتضا ہے کہ اب
اس کو بری ہی کیا جاوے مگر محدود العقل، محدود العلم آدمی دلوں کے اندرونی حالات سے ناواقف اگر
کسی کے عذر کو نہ مانے تو یہ اس کی نادانی ہے۔ مگر عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ جو تہ در تہ کو جانتا ہے۔ وہ
جب جان لے کہ اب یہ شخص بدی کا سچا تارک ہو چکا ہے تو پھر تو بہ قبول نہ کرنا نا انصافی ہے۔ ہم خدا
کا شکر کرتے ہیں کہ اسلام کو ہی یہ فخر حاصل ہے کہ اس نے انسان کے دل کی سچی آرزو یعنی مسئلہ تو بہ کی
تبلیغ کی ہے۔ ہر ایک فطرت خطا اور نسیان کے بعد دلی جوش سے چاہتی ہے کہ اس کا آقا جس کے حکم
کو اس نے توڑا ہے اس کی خطا معاف کر دے اور آئندہ اسے تلافی مافات کا عمدہ موقع دے۔
قرآن کریم نے انسان کی فطرت کی سچی آرزو کے موافق رحیم، کریم ، تو اب آقا پیش کیا ہے۔ تناسخ
اور کفارہ کا بیہودہ مسئلہ توبہ کی فلاسفی کے نہ سمجھنے سے پیدا ہوا ہے۔ بعض بیماریوں کو دیکھو بدی سے پیدا
ہوتی ہیں۔ اور جسمانی طور پر جب ان کا علاج کیا جاتا ہے تو وہ بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔ پس تو بہ
روحانی علاج ہے روحانی بیماروں کا۔ جسمانی سلسلہ سے کاش تم لوگ روحانی سلسلہ کو سمجھو۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۱، ۹۲)
۱۰۳ - خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ
إِنَّ صَلوتَكَ سَكَنُ لَهُمْ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ ان کے مالوں میں سے صدقہ لے جس کے سبب سے تو ان کو پاک صاف کرے اور ان کو دعا
دے بے شک تیری دعا ان کے لئے موجب تسکین ہے اور اللہ ( تیری دعا ئیں ) بڑا سننے والا ( تیری
اصلاحوں ) کو خوب جانتا ہے۔
تفسیر ۔ وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ۔ لے ان کے مال میں سے زکوٰۃ کہ ان کو پاک کرے ے اس سے اور
تربیت اور دعا دے ان کو ۔ البتہ تیری دعا ان کے واسطے آسودگی ہے اور اللہ سب سنتا ہے جانتا۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۹۶)

حقائق الفرقان
۷۵
سُورَةُ التَّوْبَة
۱۰۵ - وَ قُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ وَ الْمُؤْمِنُونَ وَ
سَتُرَدُّونَ إِلى عَلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور کہہ دے کہ تم کام کرتے جاؤ پھر قریب ہی اللہ دیکھ لے گا تمہارے کام اور اس کا
رسول اور ایمان دار لوگ ۔ اور قریب ہی پھیرے جاؤ گے تم چھپے اور کھلے جاننے والے کے سامنے وہ تم
کو خبر دار کر دے گا تمہارے کرتوتوں سے۔
تفسیر - سیری نگرانی کرے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۸)
سَيَرَى اللهُ عَمَلَكُمْ ۔ اللہ تمہارے اعمال کو جانتا ہے۔
وَالْمُؤْمِنُونَ ۔ آئندہ جو خلفاء ہیں وہ بھی دیکھیں گے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)
١٠٦ - وَأَخَرُونَ مُرْجَوْنَ لِأَمْرِ اللهِ إِمَّا يُعَذِّبُهُمْ وَ إِمَّا يَتُوبُ عَلَيْهِمْ وَ
اللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ۔ کچھ دوسرے لوگ ہیں وہ آس لگائے بیٹھے ہیں اللہ کے حکم کی یا ان پر عذاب ہو یا اللہ ان پر
رجوع برحمت فرمائے اور اللہ بڑا جاننے والا ہے ( جس قابل ہیں ) وہ بڑا حکیم ہے ( موافق حکمت کے
کام کرے گا )۔
تفسیر مُرْجَوْنَ ۔ مؤخر الحکم یہ تین صحابی تھے ۔ ایک کا نام ہلال تھا، ایک کا مرارہ، ایک کا
کعب تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه (۱۱۸)
١٠٧ - وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَ كُفْرًا وَ تَفْرِيقًا بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ
وَ ارْصَادًا لِمَنْ حَارَبَ اللهَ وَرَسُولَهُ مِنْ قَبْلُ وَ لَيَحْلِفُنَّ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا
الْحُسْنَى وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ -
ترجمہ ۔ ۔ اور جن لوگوں نے ایک تکلیف دینے والی مسجد بنائی اور کفر اور جدائی ڈالنے والی مومنوں
میں اور گھات کی جگہ ( بنائی) اس شخص کے لئے جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑ رہا ہے پہلے سے اور ضرور

حقائق الفرقان
۷۶
سُورَةُ التَّوْبَة
قسمیں کھائیں گے کہ ہم نے تو نیکی ہی کا ارادہ کیا اور اللہ گواہ ہے کہ وہ بڑے جھوٹے ہیں۔
تفسیر - اتَّخَذُوا ۔ اس کا مفعول مَسْجِدا ہے، اور ضِرارا کا فعل اتَّخَذُوا مخدوف کر دیا ہے
یعنی اتَّخَذُوا ضِرَارًا -
لِمَنْ حَارَبَ الله - یہ ابو عامر کی طرف اشارہ ہے جو عیسائی تھا۔ اس کے مکروں سے ایک مکر یہ
بھی تھا کہ رسول کریم اس مسجد میں نماز پڑھ لیں۔ پھر کچھ مسلمان ادھر بھی آجایا کریں گے اور اسی طرح
مسلمانوں کی جماعت کو توڑلوں گا۔ اس ابو عامر نے اپنا ایک رویا بھی مشتہر کر رکھا تھا کہ میں نے دیکھا
ہے کہ نبی کریم وَحِيدًا طرید ا شریدا فوت ہوں گے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔
کہ خواب سچا ہے۔ اس نے اپنی حالت دیکھی ہے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ نام نہ لینے میں یہ بلاغت ہے
کہ آئندہ بھی اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کا انجام بھی یہی ہوگا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۸)
۱۰۹ - أَفَمَنْ أَسَّسَ بُنْيَانَهُ عَلَى تَقْوَى مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ خَيْرٌ أَمْ مَنْ
أَسَّسَ بُنْيَانَهُ عَلَى شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ وَاللَّهُ لَا
يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ بھلا جس نے پایہ ڈالا اپنی عمارت کا تقویٰ پر اللہ ہی کے لئے اور اُسی کی خوشی کے واسطے وہ
بہتر ہے یا وہ جس نے پایہ رکھا اپنی عمارت کا گرنے والے گڑھے کے کنارے کہ وہ اسے بھی لے
گرے جہنم کی آگ میں اور بے جا کام کرنے والے جس راہ پر چلتے ہیں وہ اللہ کی بتائی ہوئی نہیں ۔
تفسیر - شفا - کناره
جرف ۔ کھوکھلا ، کھایا ہوا ۔
فِي نَارِ جَهَنَّمَ - دریا کا کنارہ تو پانی میں گرتا ہے مگر یہ نفاق کا کنارہ جہنم میں گرے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۸)
اے تنہا ، دھتکارہ ہوا ، آوارہ (نعوذ باللہ )

حقائق الفرقان
44
سُورَةُ التَّوْبَة
ااا - إِنَّ اللهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اَنْفُسَهُمْ وَ أَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ
الْجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي
الثورية وَالْإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ وَ مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ مِنَ اللَّهِ فَاسْتَبْشِرُوا
بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُمُ بِهِ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ -
ترجمہ ۔ ۔ اللہ نے مول لئے ہیں ایمانداروں کے جان و مال اس کے عوض میں کہ ان کے لئے جنت
ہے وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور مارتے ہیں اور مارے جاتے ہیں ۔ اللہ نے سچا اور پکا وعدہ کر لیا
ہے تو ریت میں اور انجیل میں اور قرآن میں اور اللہ سے زیادہ قول کا پکا کون ہے تو بشارت اور خوشی ہو
اس سوداگری پر جو تم نے اللہ سے کی اور یہ ہی بڑی مراد کو پہنچنا ہے۔
تفسیر۔ انسان کی حقیقی خواہش کیا ہے۔ آرام، روپیہ کمانا، جتھا، حکام سے تعلق چاہنا ، عمدہ مکان
بنانا۔ غرض تمام کوششیں اسی آرام کے حصول کے لئے ہیں۔ طب ، طبعیات ۔ سب علوم بھی اسی لئے
ہیں۔ پھر لوگ آرام بھی بے انت زمانہ کے لئے چاہتے ہیں۔ اس کے لئے اس رکوع میں ایک گر
۔
بتاتا ہے۔
ان الله - اللہ کے لفظ کا ترجمہ کوئی زبان برداشت نہیں کر سکتی ۔ عرب کسی معبود پر سوا خدا تعالیٰ
کی ذات کے یہ لفظ نہیں بولتے تھے حتی کہ ان کے زمانہ جاہلیت کے قصائد میں کہیں یہ لفظ کسی بت یا
محبوب پر نہیں آیا۔ سارے قرآن شریف میں اللہ کو موصوف قرار دیا ہے۔ کہیں بھی صفت ہو کر نہیں آیا
جس سے ظاہر ہے کہ اور جتنے کام ہیں وہ اس کی تفصیل و تشریح میں ہیں ۔
انْفُسَهُمْ - عربی میں نفس کے دو معنے ہیں ۔ ایک وہ جو انسان کی جان ہے۔ جس سے رُوح غلط
مراد لیتے ہیں ۔ دوسرے معنے ان میں سے۔
امْوَالَهُمْ ۔ اس بات کو خوب سمجھ لو کہ مال و جان مومن کا جناب الہی کا ملک ہو چکا ہے۔ پس اس
پر مومن کا اپنا کوئی حق نہیں۔ سب کچھ خدا کے حکم کے ماتحت رکھنا چاہیے۔
الْجَنَّةَ - بهشت - آرامگاه ۔

حقائق الفرقان
۷۸
سُورَةُ التَّوْبَة
انبیاء کے جس قدر اوامر ہیں۔ اگر انسان ان پر چلے تو وہ دنیا میں بلحاظ طب بھی آرام سے رہتا
ہے کوئی خطرناک موذی مرض اوامر الہی کے اتباع سے پیدا نہیں ہوتی ۔
وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا ۔ وعدے دو قسم کے ہوتے ہیں۔ کئی وعدے اور ترقی پا جاتے ہیں اس لئے
ان کا ایفاء اور کسی رنگ میں ہوتا ہے اس لئے یہاں حقا لگایا ہے کہ اسی طرح پورا ہوگا۔
في التورية - انجیل میں ایک جگہ آیا ہے کہ تو اپنے مال کو وہاں نہ رکھ جہاں چور کا ڈر ہو ۔ تو
اسے آسمان پر رکھ۔
و الانجيل - انجیل میں صاف ہے کہ اونٹ کا سوئی کے ناکہ سے گزرنا آسان ہے۔ مگر
دولت مند خدا کی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا۔ پھر بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ان کی نام لیوا امت اپنی
تمام ہمت کو مال کے جمع کرنے میں صرف کر رہی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۸)
وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا - توریت کتاب استثناء متی باب ۶ آیت ۱۹۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)
إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (التوبة: ااا) بے شک
اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لئے ہیں ( کس چیز کے بدلہ میں ) ان کے
جانوں اور مالوں کے معاوضہ میں ان کو جنت دی ہے۔ یہ خرید الہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی تجارت اللہ تعالیٰ
کا بیو پارمومنوں کے ساتھ ہے۔ یہ اس کا کس قدر فضل اور کرم ہے کہ جس چیز کو وہ بدوں کسی قسم کا تبادلہ
ینے کے بھی مالک اور مختار تھا کہ جس طرح چاہے اس سے کام لے پھر بھی اس چیز کا معاوضہ
دیا ہے۔ اللہ اللہ ایسا کریم و رحیم محسن آقا!!!
پس یاد رکھو کہ مومن بننے کے ساتھ ہی مومن کہلاتے ہی اپنی جان و مال جو عارضی طور پر اپنی
کہلاتی ہے بیچ دی جاتی ہے۔ اس لئے کہ انسان اعلیٰ سے اعلیٰ مراتب سکھ کو چاہتا ہے اور وہ جنت میں
حاصل ہوتے ہیں جس کا ظل اور پر تو اسی دنیا سے شروع ہوتا ہے۔ اَنْفُسَهُمْ کے کہنے سے نہ اپنے دل

حقائق الفرقان
۷۹
سُورَةُ التَّوْبَة
پر نہ آنکھ پر نہ زبان پر غرض اپنے جسم کے کسی حصہ اور اعضاء پر اپنا اب کوئی اختیار باقی نہیں رہتا اور نہ
رہنا چاہیے کیونکہ جب ہم روز مرہ اپنے تجربہ میں اس امر کو دیکھتے ہیں کہ جب کوئی چیز کسی سے خریدتے
ہیں تو خریدنے کے ساتھ ہی بیچنے والے کا اپنا کوئی اختیار اور تصرف اس پر نہیں رہتا۔ پس جب ہم نے
ایمان کا دعویٰ کیا اور مومن بنے تو اس کے ساتھ ہی اپنا جان و مال خدا کے ہاتھ بیچ ڈالا تو اب اس پر
ہمارا اپنا تصرف کیسا ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مومن کو اگر اپنی جان تک دینے کی بھی نوبت آجائے تو اسے دریغ نہیں اس لئے کہ وہ اس پر
اپنا اختیار ہی نہیں رکھتا وہ تو اسے دے چکا یہاں تک کہ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيَقْتُلُونَ وَ
يقْتَلُونَ (التوبة: 11 ) ۔ اگر یہ موقع بھی ان کو پیش آجائے کہ ان لوگوں کے مقابلہ میں جو ان سے
لڑتے ہیں لڑنا پڑے تو وہ ہر گز نہیں جھجکتے۔
یہ وعدہ حق ہے۔ اس کا پتا توریت اور انجیل سے بھی ملتا ہے اور قرآن میں بھی موجود ہے اور یہ تو
بتاؤ کہ اللہ تعالی سے بڑھ کر کون وفادار اور صادق الوعد ہو سکتا ہے۔ پس جب کہ یہ بات ہے تو پھر تم
اپنی اسی بیچ پر خوش ہو جاؤ اور یہی تو وہ اعلیٰ درجہ کی کامیابی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۹ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۱، ۱۲)
١١٢ - التَّابِبُونَ الْعَبدُونَ الْحَمدُونَ السَّابِحُونَ الرَّكِعُونَ السُّجِدُونَ
الْأَمِرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّاهُونَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ الْحَفِظُونَ لِحُدُودِ اللَّهِ وَ
بَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ ۔ رجوع بحق کرنے والے عبادت کرنے والے حمد کرنے والے، کوشش کرنے والے، سفر
کرنے والے ( یعنی مجاہد اور صالح ) ، جھکنے والے، فرمانبرداری کرنے والے، نیک کاموں کا حکم دینے
والے، بڑے کاموں سے روکنے والے، اللہ کی حد بندیوں کی حفاظت کرنے والے ، یہی لوگ ہیں
( اچھے ) اور خوشخبری سنا دو ایمانداروں کو۔
لے وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور مارتے ہیں اور مارے جاتے ہیں۔

حقائق الفرقان
۸۰
سُورَةُ التَّوْبَة
تفسير - السَّابِحُونَ ۔ مومن دنیا میں اعلاء کلمۃ اللہ اور عبرت ۔ اء کلمۃ اللہ اور عبرت کے لئے پھرنے والا ہوتا ہے۔
الْأَمِرُونَ بِالْمَعْرُوفِ - علوم حقہ کو حاصل کر کے دوسروں کو تبلیغ کرتا ہے۔
وَ الْحَفِظُونَ لِحُدُودِ اللهِ ۔ یہ غلط ہے کہ مستحق کرامت گناہ گارانند ۔ مومن وہی ہے جو خدا کی
حدود کی محافظت کرے۔ ہاں گناہ گار توبہ کرلے تومستحق کرامت ہوتا ہے۔
الله -
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۸)
مومن کی 9 صفات چاہئیں ۔ التَّابِبُونَ تا السَّابِحُونَ ( روزه دار ) تا الْحُفِظُونَ لِحُدُودِ
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۸)
۱۱۳- مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَ لَوْ كَانُوا
أُولِي قُرْبَى مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ أَنَّهُمْ أَصْحُبُ الْجَحِيمِ -
ترجمہ۔ اور نبی کو جائز نہیں نہ ایمانداروں کو کہ مغفرت کی دعا کریں مشرکوں کے لئے اگر چہ وہ ان
کے قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔ اس کے بعد کہ ان پر صاف صاف کھل چکا کہ وہ جہنمی ہیں ۔
تفسير لِلْمُشْرِكِينَ ۔ ایک ہندو سے مجھے معرفت کا نکتہ یاد ہے۔ کہ جب کسی کے والد کو کوئی
چوہڑا کہہ دے حالانکہ بشریت میں ایک ہیں۔ تو کتنا رنج ہوتا ہے۔ تو کیا کسی پتھر کو خدا کہنے والے پر
ہم کس طرح ناراض ہوں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۸)
۱۱۴ - وَمَا كَانَ اسْتِغْفَارُ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ إِلَّا عَنْ مَوْعِدَةٍ وَعَدَهَا إِيَّاهُ
فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ أَنَّهُ عَدُوٌّ لِلَّهِ تَبَرًا مِنْهُ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَأَوَّاهُ حَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور ابراہیم کا مغفرت مانگنا اپنے چچا کے لئے وہ تو ایک وعدے کے سبب سے تھا جو وہ خاص
اپنے چچا سے کر چکا تھا پھر جب ابراہیم کو خوب معلوم ہو گیا کہ وہ اللہ کا دشمن ہے تو وہ اس سے بیزار ہو
گیا۔ کچھ شک نہیں کہ ابراہیم بڑا آہ آہ کہنے والا نرم دل برد بار تھا۔
تفسیر لابيه - مراد چچا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۸)

·

آج 10 میں سے 10 باقی