سُوْرَۃُ یُوْنُسَ
حقائق الفرقان (جلد ۳)
حقائق الفرقان
۹۵
سُورَة يُونُسَ
سُوْرَةُ يُونُسَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
اس اللہ کے نام سے جو ساری صفات کا ملہ سے موصوف اور بالکل بدیوں سے منزہ بلا مبادلہ دینے والا
اور مبادلہ سے محروم نہ رکھنے والا ہے ۔ ہم اس سورہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں۔
- الر تِلْكَ ايْتُ الْكِتَبِ الْحَكِيمِ -
ترجمہ ۔ میں اللہ مکرر رسالت محمدیہ کے ثبوت میں سورت نازل کرتا ہوں۔ یہ آیتیں ایک کتاب کی
ہیں جو محکم و با حکمت ہے۔
تفسیر - اتر - آنا الله آری - کیا دیکھتا ہوں ؟ آری أَعْمَالَكُمْ ! یعنی جو کچھ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے سلوک کر رہے ہو اور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تمہارے تعلقات ؟ ہیں ۔ وہ سب میں دیکھ
رہا ہوں ۔
الكتب الْحَكِيمِ - جامع کتاب - کس معاملہ میں؟ حق و حکمت کی بھری ہوئی ۔ سزا ہو گی تو بھی
حکمت پر ۔ جزا بھی ملے گی تو بھی حکمت پر ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۹)
آكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا اَنْ اَوْحَيْنَا إِلى رَجُلٍ مِّنْهُمْ أَنْ انْذِرِ النَّاسَ وَ
بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ قَالَ الْكَفِرُونَ إِنَّ هَذَا
لَسْحِرٌ مُّبِينٌ -
ترجمہ کیا لوگوں کو اس بات کا تعجب ہوا کہ ہم نے وحی بھیجی ایک آدمی کی طرف انہیں میں سے
تا کہ ڈرائے اپنے دشمنوں کو اور خوشخبری سنا دے اپنے ایماندار دوستوں کو کہ ان کا مضبوط قدم ہے
قطع تعلق
ان کے رب کے نزدیک ، اور منکر کہتے ہیں تیری باتیں تو ہیں دل ربا پر ملک و قوم سے صریح قطع ت
کرانے والی ہیں۔
حقائق الفرقان
१५
سُورَة يُونُسَ
تفسير إلى رَجُلٍ مِنْهُم - یہ سوال ہر زمانہ میں پیدا ہوتا رہا ہے اور کئی ایک کو دھو کہ لگتا رہا ہے کہ
ظاہری شکل تو ہم جیسی ہے۔ پس اس میں ما بہ الامتیاز کیا ہے؟ حالانکہ ما بہ الامتیاز ہوتا ہے۔ گو عام فہم نہ
ہو۔ چنانچہ پہلا امتیاز تو یہی ہے کہ
أَنْ انْذِرِ النَّاسَ - مكذب لوگوں کو عذاب الہی سے ڈراوے۔
وَ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا ۔ مومنین کو بشارت دے۔
لسحر مبين - دلر با باتیں کرنے والی قوم سے کٹوا کر الگ کر دینے والا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۹) ر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۹)
- إِنَّ رَبَّكُمُ اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى
عَلَى الْعَرْشِ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مَا مِنْ شَفِيعِ إِلَّا مِنْ بَعْدِ إِذْنِهِ ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمُ
فَاعْبُدُوهُ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں تمہارا رب وہی اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین کو چھ وقت میں بنایا پھر
صاحب حکومت بنا ، سب امور پر انتظام کرتا ہے ہر ایک کام کا کوئی ساتھی نہیں اور نہ حمایتی اور نہ سفارشی
مگر اس کی اجازت کے بعد ۔ یہی اللہ تمہارا رب ہے تو تم اسی کی خالص عبادت کرو کیا تم یاد اور غور
نہیں کرتے۔
تفسير - الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ - آسمان وزمین دونوں اسی کے پیدا کئے ہوئے ہیں۔ مگر ایک کو
رفعت بخشی۔ ایک کو پستی ۔ اسی طرح کسی کو محض اپنے فضل سے رفعت شان بخش دیتا ہے۔
مِنْ شَفِيرٍ - شَفَعَ کہتے ہیں جفت کو۔ پس خدا کا جفت والا کوئی نہیں ۔ نہ اس کی پکڑ کے
وقت کوئی سزا یاب کا ساتھی بنتا ہے۔
رَبُّكُمْ اور يُدَبِرُ الْأَمْرَ میں ثبوت دیا ہے۔ بعثت نبوت اور ایک شخص کو برگزیدہ کر لینے کا اور
پھر اسے کامیاب ، مظفر و منصور کرنے کا۔ اور پھر تمام انبیاء کی تعلیم کا اصل الاصول بتلایا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۹)
حقائق الفرقان
۹۷
سُورَة يُونُسَ
إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا وَعْدَ اللهِ حَقًّا إِنَّهُ يَبْدَوُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ
لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ بِالْقِسْطِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ شَرَابٌ
مِنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْفُرُونَ -
ترجمہ ۔ ۔ تم سب کو اسی کی طرف چلنا ہے اور اللہ کا وعدہ برحق اور سچا ہے۔ اللہ ہی پہلی بار پیدا کرتا
ہے پھر بار بار بناتا ہے تا کہ عوض دے ان کو جنہوں نے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے عدل سے اور جنہوں
نے حق چھپایا ان کو پینا ہے بہت اونٹتا ہوا پانی اور ٹیس دینے والا عذاب کیونکہ وہ کفر کرتے تھے۔
تفسیر - إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ - جیسا مبدء میں وہی ہے ۔ ایسا ہی سب کا انجام بھی وہی ذات ہے جس
آن میں اللہ اول ہے۔ اسی آن میں آخر ہے۔ کیونکہ ذرہ ذرہ پیدائش کے ساتھ ، ذرہ ذرہ اپنے بقاء
کے لئے بھی اسی کا محتاج ہے۔
ليَجْزِي - انذار و تبشیر اور یہ تمام کار اس لئے ہے کہ جزا دے مومنوں کو اور سزادے کفار کو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۹)
٦ - هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاء وَالْقَمَرَ نُورًا وَ قَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا
عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ مَا خَلَقَ اللهُ ذَلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ يُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ
يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے بنایا سورج چمکیلا اور چاند نورانی اور ٹھہرا دیئے ان کے مقامات
تا کہ تم لوگ معلوم کر لو برسوں کی گنتی اور حساب ، اور یہ سب اللہ نے نہیں پیدا کیا مگر حق و حکمت کے
ساتھ۔ مفصل بیان کرتا ہے نشا عینکیں اس قوم کے لئے جو علم رکھتی ہے۔
تفسير - هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ - ظاہری انتظام کو دکھا کر باطنی پر استدلال فرمایا۔
الایت - کہ ہر چیز کا مبدء و معاد میں ہی ہوں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۹)
حقائق الفرقان
۹۸
سُورَة يُونُسَ
۹۸ - إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَ رَضُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَانُوا بِهَا وَ
الَّذِينَ هُمْ عَنْ ايْتِنَا غُفِلُونَ - أُولَئِكَ مَا وَلَهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ -
ترجمہ۔ جو ہم سے ملاقات کی امید نہیں رکھتے اور اِدھر ہی کی زندگی پر خوش ہو گئے ہیں اور پورے
مطمئن ہو گئے ہیں اس کے ساتھ اور وہ ہماری نشانیوں سے بے خبر اور غافل ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جن
کی آرام گاہ آگ ہے ان کی کمائی کے سبب سے۔
تفسیر
سير - لا يَرْجُونَ ۔ ایک معنی امید نہیں رکھتے ۔ دوم معنی ، خوف نہیں رکھتے اور یہ معنے چسپاں ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۹)
-
أوليكَ مَا وَلَهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ ۔ ایسوں کا ٹھکانہ ہے آگ ۔ بدلہ اس کا جو
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۱۳)
کماتے تھے۔
١٠ - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ تَجْرِى
مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهُرُ فِي جَنَّتِ النَّعِيمِ -
ترجمہ ۔ بے شک جن لوگوں نے اللہ کو مانا اور اچھے کام کئے ان کو راہ مقصود دکھائے گا ان کا رب ان
کے ایمان کے سبب سے۔ بہہ رہی ہیں ان کے نیچے نہریں بڑی آسایش کے باغوں میں ۔
تفسیر - الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَتِ - علم کے ساتھ عمل ضروری ہے۔ گو فلسفہ قدیم کا یہ
مسئلہ گمراہ کن ہے کہ ہم عالم ہو جائیں تو خدا سے تشبہ پیدا کریں کہ اسے علم ہے مگر عمل نہیں کرتا۔
-
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۹)
11 - دَعُونَهُمْ فِيهَا سُبْحَنَكَ اللهُمَّ وَ تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَمٌ وَاخِرُ دَعُونَهُمْ
آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ۔ وہاں ان کی آوازیں سُبْحَانَكَ اللهُمَّ ہوں گی (یعنی اے ہمارے اللہ کیا ہی تیری پاک ذات
ہے ) اور آپس میں کہیں گے سلام ( یعنی خیر و خوبی و سلامتی سے رہو) اور ان کا تکیہ کلام یہ ہوگا الْحَمْدُ للهِ رَبِّ
الْعَالَمِينَ ( یعنی سب حمد اللہ ہی کی ہے جو آہستہ آہستہ سب جہانوں کو کمال کی طرف پہنچانے والا ہے )۔
حقائق الفرقان
۹۹
سُورَة يُونُسَ
تفسیر۔ مسلمانوں کے نزدیک بہشت نام ہے اس جگہ کا جہاں جیو (نفس ) یا روح کو ہر طرح کی
راحت اور آرام ملے۔ وہ ایک اعلیٰ سرور کا مقام ہے جس میں انسانی حالت خدا تعالیٰ کے متعلق تو یہ ہو
گی جس کا بیان قرآن میں یہ آیا ہے۔ اور ان کی پکار اس میں یہ ہوگی کہ اے اللہ ! تو پاک ہے اور
آپس میں ایک دوسرے پر ان کا قول سلام اور سلامتی ہو گا اور آخری پکار ان کی یہ ہوگی کہ سب حمد
اللہ کے لئے جو رب العلمین ہے
اس آیت پر غور کرنے والا غور کر لے کہ کس طرح بہشت میں جناب الہی کی تسبیحیں اور تحمید میں
کی جائیں گی اور کس طرح روحانی مزہ اٹھایا جائے گا۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۳، ۱۵۴)
وہ بہشت میں اللہ کی پاکیزگی بیان کریں گے اور آپس میں سلامتی اور صلح سے رہیں گے اور آخری پکار
ان کی یہ ہوگی کہ حمد ہے اللہ پروردگار کے لئے ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۲) یہ حد اللہ
وَاخِرُ دَعْوبُهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ اور ان کی آخری پکار یہ ہو گی کہ اللہ رب العلمین
کی ستائش ہے۔
-
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۳)
۱۲ - وَ لَوْ يُعَجِلُ اللهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُمْ بِالْخَيْرِ لَقُضِيَ إِلَيْهِمُ
أَجَلُهُمْ فَنَذَرُ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ -
ترجمہ ۔ اور اگر اللہ لوگوں کے واسطے جلدی سختی ڈال دے جیسے وہ نیکی جلدی چاہتے ہیں تو پوری ہو
چکتی ان کی اجل تو ہم ان لوگوں کو چھوڑ دیتے ہیں جو ہمارے دیدار کی آرزو نہیں رکھتے ہیں وہ اپنی
سرکشی میں دل کے اندھے ہو رہے ہیں۔
تفسیر - وَلَوْ يُعَجِلُ اللهُ لِلنَّاسِ الشَّر - نادان انسان اپنے لئے عذاب مانگ لیتا ہے۔
اللهُمَّ إِنْ كَانَ هُذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَأَمْطِرُ عَلَيْنَا حِجَارَةً (الانفال: ۳۳) ۔
ابو جہل نے دعا کی تھی۔ ہمارے ملک میں لڑکیوں کو ایسی ایسی گالیاں دیتے ہیں کہ خدایا تیری پناہ!
زمیندار اپنے مال مویشی کو اسی قسم کے لفظ کہتے ہیں۔ اگر یہ دعا ئیں اللہ تعالیٰ قبول کر لے تو تمام
لے اے اللہ اگر یہ حق تیری طرف سے ہے تو ہم پر پتھر برسا۔ (مرتب)
حقائق الفرقان
کارخانہ درہم برہم ہو جائے ۔
١٠٠
-
سُورَة يُونُسَ
فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ ۔ ہم تو ان کو چھوڑ دیتے ہیں مگر وہ ایسے شریر ہوتے ہیں کہ اندھا دھند
اپنی شرارت میں بڑھتے جاتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۹)
۱۴ - وَ لَقَدْ أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَجَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ
بِالْبَيِّنَتِ وَمَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا كَذلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور بے شک ہم تباہ کر چکے بہت ہی بستییں اور ٹکریں تم سے پہلے جب کہ انہوں نے بے جا
کام کیا اور ان کے پاس ان کے رسول آئے کھلی کھلی نشانیاں لے کر مگر وہ ماننے والے ہی نہ تھے۔ اسی
طرح ہم جزا دیں گے ہم سے قطع تعلق کرنے والوں کو ۔
تفسیر -
وَ لَقَدْ أَهْلَكُنا ۔ یہ اس بات کی نظیر دیتا ہے کہ بعض وقت عذاب آتا ہے تو وہ اٹھایا
نہیں جاتا کیونکہ جرم معافی کی حد سے بڑھا ہوا ہوتا ہے۔
وَجَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ
ہوں۔
رُسُلُهُمْ ۔ غفلت میں اللہ تعالیٰ نہیں پکڑتا۔ بلکہ اتمام حجت فرما کر پکڑتا ہے۔
وَمَا كَانُوالِيُؤْمِنُوا ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ غفلت میں نہیں رہے بلکہ انکار بھی کیا۔
الْمُجْرِمِينَ - صرف گناہ گار نہیں ۔ بلکہ وہ جس نے جناب الہی سے اپنے تعلقات قطع کر لئے
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۹)
۱۵ - ثُمَّ جَعَلْنَكُمْ خَلِيفَ فِي الْأَرْضِ مِنْ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ پھر ہم نے تم کو ان کے بعد قائم مقام بنا یا ملک میں ، دیکھیں تو تم کیسے عمل کرتے ہو۔
تفسیر - ثُمَّ جَعَلْنَكُمْ خَليفَ فِي الْأَرْضِ ۔ اگلی قوموں کو ہلاک کر کے تم کو ان کا خلیفہ بنادیا۔
لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔ اب دیکھتے ہیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔
( بدر جلد ۸ نمبر ۵۲ مورخه ۲۱ اکتوبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱)
لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔ یہ آیت خصوصیت کے ساتھ قابلِ توجہ ہے ۔ کیونکہ تم بھی اس آیت
کے نیچے ہو۔ بدظنی سے بچو۔ اوقات ضائع نہ کرو ۔ علومِ دین سے واقفیت پیدا کر کے اس پر عمل
کرو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۹)
حقائق الفرقان
۱۰۱
سُورَة يُونُسَ
١٦ - وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَتِ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا اثْتِ
بِقُرْآنِ غَيْرِ هُذَا أَوْ بَدِّلُهُ قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِنْ تِلْقَائِ نَفْسِي
ان اتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ -
ترجمہ ۔ اور جب ان پر ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ لوگ کہتے ہیں جن کو یقین نہیں
ہے ہم سے ملنے کا کہ کوئی اور قرآن اس کے سوا تو لا یا اس کو بدل دے۔ تو جواب دے کہ یہ میرا کام
نہیں کہ میں اس کو بدل ڈالوں اپنی ذات سے میں تو اسی کا تابع ہوں جو میری طرف وحی ہوتی ہے اگر
میں نافرمانی کروں میرے رب کی تو میں ڈرتا ہوں بڑے وقت کے عذاب سے۔
تفسير - قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِلَهُ مِنْ تِلْقَائِ نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى - تو کہہ میرا
کام نہیں کہ اس کو بدلوں اپنی طرف سے میں تابع ہوں اسی کا جو حکم آوے میری طرف ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۴۱)
ابدله - یہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کو کافی نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے کہ
مثنوی مولوی معنوی
هست قرآن در زبان پهلوی کے
جیسے شعر بنائے گئے ۔ لوگ قرآن شریف کو چھوڑ کر راگ وغیرہ کی طرف بھی لذت کے لئے توجہ کرتے
ہیں ۔ مگر اس کا اثر دیر پا نہیں ہوتا۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۹)
- قُلْ لَّوْ شَاءَ اللهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا أَدْرَكُمْ بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ
۱۷
وود
عُمْرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۔
ترجمہ ۔ تو کہہ دے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں نہ پڑھتا وہ قرآن تم پر اور نہ تم کو واقف کراتا اس سے
( کیونکہ ) بے شک میں رہ چکا ہوں بڑی عمر اس سے پہلے تم میں تو کیا تم کو کچھ بھی عقل نہیں ہے۔
تفسیر۔ عرب کے عمائد و اہل الرائے آپ کے مکارم اخلاق کے مُقر تھے۔ آپ نے اپنے
اعلیٰ کیریکٹر کا دعوٹی بڑی تحدّی سے پیش کیا اور فرما یا فقَد لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرًا مِّنْ قَبْلِهِ ۖ أَفَلَا
اے مولانا جلال الدین رومی کی کتاب مثنوی فارسی زبان میں قرآن ہے۔
حقائق الفرقان
۱۰۲
سُورَة يُونُسَ
تَعْقِلُونَ ۔ امین کا لقب تو آپ پاہی چکے تھے ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلدے نمبر ۵ ۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ء صفحہ ۲۲۶)
عُمُرًا مِّن قَبْلِهِ - چالیس سال کی عمر کسی بشر کے حالات کے لئے کافی ہے۔ اس میں اس شخص کی
احتیاط و تقویٰ کا علم ہو سکتا ہے۔
افَلَا تَعْقِلُونَ ۔ کیا تم اس کے مقابلہ سے اپنے تئیں نہیں روکتے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۰،۱۱۹)
ولا ادريكُمُ ہے ۔ نہ میں تمہیں سمجھا تا یہ قرآن ۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)
فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (يونس : ۱۷)
میں نے تمہارے اندر چالیس سال کا ایک لمبا زمانہ گزارا ہے ۔ میری عفت و دیانت وامانت
و صداقت پر تم سب کے سب گواہ ہو اور ایک بھی نہیں جو میری پاکیزہ اور معصوم زندگی پر حرف رکھ سکے۔
یہ دعوی عرب جیسی اکھڑ ، دلیر اور معائب کو علی رؤس الا شہاد بیان کر دینے میں نہ بھیجنے والی قوم کے سامنے
اس حالت میں کیا گیا جبکہ ان کی مالوف ترین چیز مذہب کو ان کے دل سے چھینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس
تحدی اور علی الاعلان چیلنج کی تردید کے لئے کسی زبان ، ہاتھ اور قلم کو جنبش نہیں ہوتی اور آج تیرہ صدیاں
گزرنے کے کے بعد بعد بھی عرب جاہلیت کی پرانی تاریخوں تاریخوں ، ، ان ان کے کے واقعات واقعات اور اور اثر اشعار میں ایک بھی جملہ
نہیں ملتا جو اس عدیم النظیر تحدی کو توڑ سکے۔ آپؐ کی خطرناک مخالفت کے حالات ہمارے سامنے ہیں
اور وہ تاریخ دنیا سے نابود نہیں ہوگئی مگر ان تاریخوں کو پڑھ جاؤ تمہیں ایک بھی جملہ اور ایک بھی کلمہ نہیں
ملے گا جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لائف پر نکتہ چینی کا موقع مل سکے۔
یہ فخر اور بجا فخر بے نظیر فخر صرف سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو حاصل ہے کہ آپ کی زندگی کے
تمام واقعات محفوظ ہیں ۔ آپ کے کیریکٹر کی قوت اور شوکت کا اس سے پتہ لگتا ہے کہ آپ نے اپنی
پرائیویٹ زندگی کے واقعات کو بھی پبلک کرنے میں کبھی مضائقہ نہیں فرمایا۔
الحکم جلد ۲ نمبر ۳۷ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۳۴ ء صفحہ ۱۰)
حقائق الفرقان
۱۰۳
سُورَة يُونُسَ
۱۸ ، ۱۹ - فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ إِنَّهُ
لَا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ - وَ يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنْفَعُهُمْ
وَ يَقُولُونَ هَؤُلَاءِ شُفَعَاؤُنَا عِنْدَ اللهِ قُلْ اثْنَبِئُونَ اللَّهَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي
السَّمَوتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ سُبْحْنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ -
ترجمہ ۔ پھر اُس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا اس کی آیتوں کو
جھٹلا وے بے شک با مراد نہیں ہوتے قطع تعلق کرنے والے مفتری کا ذب۔ اور وہ لوگ اللہ کے سوا
ایسی چیزوں کو بھی پوجتے ہیں جو انہیں نہ نقصان پہنچا سکتی ہیں نہ نفع اور کہتے ہیں یہ ہمارے حمایتی ہیں
اللہ کے پاس تم کہہ دو کیا تم اللہ ہی کو سکھاتے ہو جو وہ نہیں جانتا آسمان اور زمین میں وہ پاک ذات اور
عالی ہے اس سے جس کو وہ شریک کرتے ہیں ۔
تفسير لا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ ۔ یہ اپنے صدق کی دلیل دی ہے کہ میں مظفر و منصور ہوں گا اور یہ
دشمن شکست یاب۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)
وَ يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ يُشْرِكُونَ ۔ اور اللہ کو چھوڑ کر ایسوں کو پوجتے ہیں ۔ جو ان کو
ضرر و نفع دے نہیں سکتے ۔ اور کہتے ہیں۔ یہ اللہ کے پاس ہمارے شفیع ہوں گے۔ تو کہ کیا تم اللہ کو وہ
کچھ بتاتے ہو جو وہ آسمان وزمین میں نہیں جانتا۔ وہ تمہارے شرکوں سے بلند و برتر ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۴)
٢٠ - وَمَا كَانَ النَّاسُ إِلَّا أُمَّةً وَاحِدَةً فَاخْتَلَفُوا وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ
رَبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ فِيمَا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ۔
ترجمہ ۔ سب لوگ ایک ہی رنگ میں رنگین تھے پھر الگ الگ ہوئے اختلاف کئے اور اگر پیش
گوئی نہ ہوتی جو بیان ہو چکی تیرے رب کی طرف سے تو پورا فیصلہ ہو جاتا ان میں جس بات میں وہ
اختلاف کر رہے تھے۔
تفسیر وَمَا كَانَ النَّاسُ إِلَّا أُمَّةً وَاحِدَةً - اس آیت میں اس امر کا بیان ہے کہ انبیاء و
حقائق الفرقان
الد
سُورَة يُونُسَ
مجد دین کس وقت میں مبعوث ہوتے ہیں ۔ سوفرماتا ہے کہ لوگ ایک رنگ میں رنگین ہو جاتے ہیں۔
یعنی غیرت دینی اُٹھ جاتی ہے۔ کوئی نماز پڑھے تو پڑھے۔ شراب پیئے تو پیئے یعنی جب عیسی بدین خود
موسی بدین خود اور یہ کہ اپنی اپنی قبر میں پڑنا ہے کے فقرے بولے جاتے ہیں۔ ایسے وقت میں ۔
فَاخْتَلَفُوا ۔ اختلاف اس وقت پڑتا ہے کہ جب مامور آ جاوے ۔ چنانچہ دوسرے مقام پر
فرمایا - كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً فَبَعَثَ اللهُ النَّبِيِّنَ مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ ۔۔۔۔۔ وَمَا اخْتَلَفَ
ولو
فِيْهِ إِلَّا الَّذِينَ أُوتُوهُ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَتُ بَغْيًا بَيْنَهُم بينهم (البقرہ: ۲۱۴) اور ولولا
كَلِمَةٌ وه كلمه عَسَى أَنْ يَكُونَ رَدِفَ لَكُمْ (النمل: (۷۳) اور مَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَ أَنْتَ
فيهم (الانفال: ۳۴) ۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۰)
۲۱ - وَ يَقُولُونَ لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ ۚ فَقُلْ إِنَّمَا الْغَيْبُ لِلَّهِ
فَانْتَظِرُوا إِنِّي مَعَكُمْ مِنَ الْمُنْتَظِرِينَ -
ترجمہ۔ اور وہ کہتے ہیں اس نبی پر کوئی نشانی کیوں ظاہر نہیں ہوئی اس کے رب کی طرف سے۔ تو کہہ
دے چھپی بات کا جاننے والا تو اللہ ہی ہے تو تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں
میں ہوں ۔
تفسیر - ايه - وہ عظیم الشان نشان جس میں سب ہلاک ہو جاویں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)
ردو
اردو
۲۲ - وَإِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً مِّنْ بَعْدِ ضَرَّاء مَسَّتْهُمْ إِذَا لَهُم مَّكْرُ
في آيَاتِنَا قُلِ اللَّهُ أَسْرَعُ مَكْرًا إِنَّ رُسُلَنَا يَكْتُبُونَ مَا تَمْكُرُونَ -
ترجمہ ۔ اور جب ہم چکھاتے ہیں لوگوں کو اپنی رحمت تکلیف کے بعد جو ان کو پہنچی تو اس وقت بنانے
ے اور کتاب میں جھگڑا نہ ڈا میں جھگڑا نہ ڈالا مگر انہیں لوگوں ۔ لوگوں نے جن کو کتاب ملی تھی ( اور وہ بھی ) اس کے بعد کہ اُن کے پاس
کس قدر کھلے کھلے نشان آچکے آپس کی ضد سے ۔ ۲ قریب ہے کہ تمہارے پیچھے آلگا ہو۔
سے اللہ ان کو عذاب دینے والا نہیں جب تک کہ تو ان میں ہے۔
حقائق الفرقان
۱۰۵
سُورَة يُونُسَ
لگتے ہیں حیلے ہماری نشانیوں کی تکذیب میں ، تو کہہ دے اللہ تو بہت جلد تدبیریں بنا سکتا ہے بے شک
ہمارے رسول اور فرشتے لکھ رہے اور محفوظ رکھتے ہیں جو تم تدبیریں کرتے ہو۔
تفسیر - مكر - تدابیر ۔ جب کسی پر کوئی مشکل یا مصیبت بنتی ہے تو کئی طرح کے حیلے کئے جاتے
ہیں ۔ چنانچہ اس کی تشریح خود فرماتا ہے - هُوَ الَّذِي يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ میں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)
۲۳- هُوَ الَّذِي يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ حَتَّى إِذَا كُنْتُمْ فِي الْفُلْكِ
وَ جَرَيْنَ بِهِمْ بِرِيحٍ طَيِّبَةٍ وَ فَرِحُوا بِهَا جَاءَ تُهَا رِيحٌ عَاصِفٌ وَ جَاءَهُمُ
الْمَوْجُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ أَحِيطَ بِهِمْ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ
الدِّينَ لَئِنْ أَنْجَيْتَنَا مِنْ هَذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جو تم کو خشکی اور تری میں سیر کراتا ہے یہاں تک کہ جب تم ہوتے ہو کشتیوں میں اور
وہ کشتیاں لوگوں کو لے کر چلتی ہیں موافق ہوا کی مدد سے اور لوگ خوش ہوتے ہیں اس سے یکا یک آ
پڑتی ہے اس پر سخت ہوا اور ان کو آلیتی ہے موج ہر ایک جگہ سے اور وہ یقین کر لیتے ہیں کہ ہم گھر
گئے اس میں تو پکارنے لگے اللہ کو خالص اُسی کی اطاعت کرتے ہوئے کہ اگر تو ہم کو نجات دے گا اس
سے تو ہم ضرور شکر گزار ہو جائیں گے۔
تفسير - جرين - جَرَيْنَ بِهِمْ - بهم بجائے بِكُمْ ۔ اس لئے کہ یہ لوگ خدا سے دوری میں پڑے ہیں ۔
-
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)
۲۴- فَلَمَّا أَنْجُهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ يَأَيُّهَا النَّاسُ
إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ مَتَاعَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُكُمْ فَتُنَبِّئُكُمْ
بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ پھر جب اللہ نے ان کو نجات دے دی تو وہ لگے شرارت کرنے ملک میں ناحق ۔ اے لوگو !
تمہاری شرارت تمہاری ہی جانوں پر ہے تھوڑا سا فائدہ اٹھانا ہے دنیا کی زندگی کا پھر تم کو ہماری طرف
حقائق الفرقان
١٠٦
سُورَة يُونُسَ
لوٹ کر آنا ہے پھر ہم تم کو خبر کر دیں گے تمہارے کرتوتوں کی ۔
تفسیر - إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ - نادان انسان جب مشکل سے نجات پاتا ہے تو اپنی تدبیروں پر
اکٹر بازی کرتا ہے۔ ایک دفعہ میری ایک بہن کا بچہ پیچش سے بیمار رہ کر مر گیا۔ میں جو گھر آیا تو اس نے
مجھے کہا۔ بھائی اگر تم ہوتے تو لڑکا بچ رہتا ۔ میں نے کہا ۔ اب ایک لڑکا ہو گا اور وہ میرے سامنے پیش
سے مرے گا تا ظاہر ہو کہ خدا تعالیٰ کے ارادے کے سامنے ہماری تدبیریں بیچ ہیں ۔ چنانچہ ایسا ہی
ہوا۔ ایسے کلمات الہی عظمت کے خلاف ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)
۲۵- إِنَّمَا مَثَلُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا كَمَاءِ أَنْزَلْتُهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ
نَبَاتُ الْأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالْأَنْعَامُ حَتَّى إِذَا أَخَذَتِ الْأَرْضُ
زُخْرُفَهَا وَازَّيَّنَتْ وَ ظَنَّ أَهْلُهَا أَنَّهُمْ قَدِرُونَ عَلَيْهَا أَتْهَا أَمْرُنَا لَيْلًا أَوْ
نَهَارًا فَجَعَلْنَهَا حَصِيدًا كَانْ لَّمْ تَغْنَ بِالْأَمْسِ كَذلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ
يَتَفَكَّرُونَ -
ترجمہ۔ اس کے سوائے نہیں کہ دنیا کی زندگی کی عمدہ بات اور مثال پانی کے جیسی ہے جس کو ہم نے
بادل سے برسا یا پھر مل نکلا اس سے زمین کا سبزہ جس کو لوگ کھاتے ہیں اور جانور چوپائے یہاں تک
کہ جب لیا زمین نے اپنا حسن اور بناؤ کر لیا اور زمینداروں نے سمجھ لیا کہ وہ کھیتی کرنے پر قدرت پا
گئے آ پہنچا ہمارا کل رات کو یا دن کو پھر ہم نے اسے کاٹ کر ڈھیر کر دیا گو یا کل یہاں کھیتی تھی ہی نہیں۔
اسی طرح ہم نشان کھول کھول کر بیان کرتے ہیں غور کرنے والی قوم کے لئے ۔
تفسیر - مَثَلُ الْحَیٰوۃ الدنیا ۔ جوانی کے دن خصوصیت سے قابل توجہ ہیں۔ ان کی مثال دیتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)