سُوْرَۃُ یُوْنُسَ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 2
حقائق الفرقان
۱۰۷
سُورَة يُونُسَ
۲۷ - لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَ زِيَادَةٌ وَلَا يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرُ وَلَا
ذلَّةٌ أُولَئِكَ أَصْحُبُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ -
ترجمہ ۔ جن لوگوں نے نیکی کی ان کے لئے نیکی ہے اور کچھ بڑھ کر بھی ملے گا اور نہ چڑھے گی ان
کے چہرے پر کالک اور نہ رسوائی ہوگی ۔ یہی لوگ جنتی ہیں وہ اسی میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔
تفسیر - وَ زِيَادَة - دیدار الہی ۔ (ضمیمہ ان ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)
۲۸- وَالَّذِينَ كَسَبُوا السَّيِّاتِ جَزَاء سَيِّئَةِ بِمِثْلِهَا وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ مَا
لَهُم مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ كَأَنَّمَا اغْشِيَتْ وُجُوهُهُمْ قِطَعًا مِنَ الَّيْلِ مُظْلِمًا
أوليك اصحُبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ -
ترجمہ۔ اور جنہوں نے برائیمیں کمائیں تو ان کو برائی کا اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنی برائی کی اور ان پر ذلت
چھا جائے گی اور انہیں اللہ سے کوئی بچانے والا نہیں ( ان کے چہروں پر ایسی کا لک ہو گی ) گویا ان کے
چہرے چھپا دیئے گئے ہیں سخت اندھیری رات کے ٹکڑوں سے یہ لوگ آگ والے ہیں وہ اس میں
مدتوں رہیں گے۔
تفسیر ۔ جَزَاء سَيِّئَةِ بِمِثْلِهَا۔ جس قسم کا کوئی گناہ کرتا ہے اسی قسم کی سزا پاتا ہے۔ یعنی جس غرض
کے لئے گناہ کرتا ہے وہ غرض حاصل نہیں ہوتی ۔ مثلاً کوئی شخص گناہ کرتا ہے تو اپنے لباس میں، اپنی
زبان میں اپنے تعلقات میں ایک شان پیدا کر لیتا ہے۔ چونکہ یہ لوگ اپنی بڑائی چاہتے ہیں اس لئے
تمام فہیم لوگ اسے حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
اسی طرح چور حصولِ مال کے لئے چوری کرتا ہے وہ ہمیشہ مفلس و نادار اور غریب رہتا ہے۔ ایک
چور کا ذکر ہے کہ اس نے کسی عورت کا زیور چرا لیا۔ عورت نے دیکھ لیا۔ کچھ مدت کے بعد وہی چور جس
نے اس عورت کا زیور چرا لیا تھا۔ اس کو چہ میں گزرا تو اس عورت نے کہا۔ دیکھو مجھے تو خدا نے وہی
زیور پھر دے دیا مگر تم ویسے ہی بھوکوں مرتے ہو۔ اس پر وہ تائب ہوا۔
اسی طرح قمار بازوں کا حال ہے۔ یہی انجام عیاشوں اور شہوت پرستوں کا ہوتا ہے کہ وہ اس
حقائق الفرقان
۷۰۱
سُورَة يُونُسَ
لذت سے ہمیشہ کے لئے محروم رہ جاتے ہیں بلکہ ان میں آتشک، سوزاک، نامردی پیدا ہو جاتی ہے۔
شرابی اور افیونی بھی آرام نہیں پاتے۔ جو لوگ سکتے بیٹھتے ہیں آخر انہیں ذلت کے کام کرنے پڑتے
ہیں یا ذلیل ہونا پڑتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)
۲۹- وَ يَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا مَكَانَكُمْ أَنْتُمْ وَ
شُرَكَاؤُكُمْ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ وَقَالَ شُرَكَاؤُهُمْ مَّا كُنْتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ -
ترجمہ۔ اور جس وقت ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر کہیں گے مشرکوں سے اپنی اپنی جگہ ٹھہرے
رہو تم اور تمہارے شریک ہم ان کی آپس میں جدائی ڈال دیں گے اور کہیں گے اُن کے شریک
( ان سے کہ کچھ ) تم ہماری ہی تو پرستش نہ کرتے تھے۔
تفسیر - فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمُ ۔ آپس میں ان کا جھگڑا کرا دیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)
۳۱- هُنَالِكَ تَبْلُوا كُلُّ نَفْسٍ مَّا اسْلَفَتْ وَرُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلَهُمُ الْحَقِّ
وَضَلَّ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَفْتَرُونَ -
ترجمہ ۔ وہاں آزمائے گا ہر کوئی جو اس نے آگے بھیجا اور وہ سب لوٹائے جائیں گے اللہ کی طرف جو
ان کا سچا مولی اور آتا ہے اور ہٹ گیا ان سے وہ جو افترا کیا کرتے تھے۔
تفسیر - هُنَالِكَ تَبْلُوا ۔ ظاہر پائے گا۔ جیسے يَوْمَ تُبْلَى الشَّرَ آئِرُ (الطارق : ۱۰)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)
۳۲- قُلْ مَنْ يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَمَّنْ يَمْلِكُ السَّمْعَ وَ
الْأَبْصَارَ وَ مَنْ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ مَنْ يُدَبِّرُ
الْأَمْرَ فَسَيَقُولُونَ اللهُ فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ -
ترجمہ ۔ پوچھ کون تم کو کھانا دیتا ہے آسمان اور زمین سے اور کون کان اور آنکھ کا مالک ہے اور
کون زندہ کو مردہ سے اور مردے کو زندہ سے نکالتا ہے اور کون کاموں کی تدبیر کرتا ہے تو قریب
ے جس دن چھپی ہوئی باتوں کی جانچ ہوگی ۔
حقائق الفرقان
۱۰۹
سُورَة يُونُسَ
ہی وہ سب کہہ اٹھیں گے کہ ہاں اللہ ہی تو کہہ کہ پھر اللہ کو سپر کیوں نہیں بناتے اور اس کا ڈر کیوں
نہیں رکھتے ۔
تفسیر قُلْ مَنْ يَرْزُقُكُمْ - یہ مَوْلَهُمُ الْحَق کا ثبوت دیتا ہے۔ چنانچہ اپنے احسان بیان
فرمائے رزق موجب زندگی ہے اور سمع و بصر لطف زندگی ۔
مَنْ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ ۔ انڈوں سے چوزے اور مرغی سے انڈے۔ گندوں سے نیک اور
نیکوں سے گندے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)
۳۴- كَذلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ فَسَقُوْا أَنَّهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ ۔ اسی طرح تیرے رب کا فرد جرم لگتا ہے بد عہدوں پر جو بے ا جو بے ایمان ہیں ۔
تفسیر - أَنَّهُمْ لا يُؤْمِنُونَ ۔ کیونکہ مسلمان کے معنے ہیں جو معنے ہیں جو نیک نمونہ ہو۔ جو اللہ کا فرماں بردار ہو جس
کا مسلک صلح و آشتی ہو۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)
٣٦ - قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَا بِكُمْ مَنْ يَهْدِى إِلَى الْحَقِّ قُلِ اللَّهُ يَهْدِي لِلْحَقِّ
افَمَنْ يَهْدِى إِلَى الْحَقِّ اَحَقُّ أَنْ يُتَّبَعَ اَمَّنُ لَا يَهْدِى إِلَّا أَنْ يُهْدَى فَمَا
لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ -
ترجمہ ۔ پوچھ تو کوئی تمہارے شریکوں میں ایسا ہے جو سیدھی راہ بتاوے حق ۔ ( وہ تو کیا جواب دیں
گے ) تو کہہ دے ہاں اللہ ہی ہے جو راہ دکھاتا ہے حق کی ۔ اچھا تو جو راہ دکھاوے حق کی وہ زیادہ حق
دار ہے اس بات کا کہ اس کی پیروی کی جاوے یا وہ جو خود ہی گمراہ ہے مگر یہ کہ کوئی اس کو دوسرا شخص
راستہ بتا دے تو تمہیں کیا ہو گیا ہے یہ کیسا فیصلہ کرتے ہو؟
تفسیر - فما لكم ۔ اس کے آگے قف ہے۔ اس بات کا اشارہ ہے کہ خوب سوچو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)
حقائق الفرقان
١١٠
سُورَة يُونُسَ
وَمَا كَانَ هُذَا الْقُرْآنُ أَنْ يُفْتَرى مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلَكِنْ تَصْدِيقَ
الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ الْكِتٰبِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ۔ اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ اللہ کے سوا کسی نے بنا لیا ہو لیکن تصدیق ہے الہی کلام ( توریت) کی
اور تفصیل ہے محفوظ کتاب کی اس میں کچھ ہلاکت نہیں وہ رب العالمین کی طرف سے ہے۔
تفسیر اللہ تعالیٰ نے اس سورۃ میں نبی کریم کی نبوت کے بارے میں ثبوت دیئے ہیں۔ پہلے تو
فرمایا کہ تم سمجھتے ہو کہ یہ بے کس و بے بس ہے۔ ہرگز نہیں بلکہ اس کا بھیجنے والا عرش کا مالک ہے۔
درمیان میں ایک بات آگئی کہ ہمیں کس طرح معلوم ہو کہ یہ راست باز ہے یا منافقانہ طور سے کہتا
ہے۔ واقعی یہ سوال اہم ہے کیونکہ ہر کارخانے میں ایک کارخانہ جھوٹ کا بھی ہوتا ہے اور مصنوعی اور
اصلی شئے میں تمیز کرنے سے بعض عقلیں عاجز آ جاتی ہیں۔ ایک دفعہ ہم نے ایک رقعہ لکھا اور ایک اس
قسم کے مدعی سے کہا۔ اس کا جعل بنا دو۔ ہم نے اپنے رقعہ میں ایک بار یک نقطہ لگا دیا۔ جب وہ جعل
بنا کر لایا تو بعینہ وہ نقطہ اس میں بھی تھا اور یہ تمیز نہ ہو سکتی تھی کہ اصل کون سا ہے۔
راست بازوں کی پہچان کے متعلق ہم کو تو بہت سی آسانیاں ہیں کیونکہ اس سے پہلے کئی نبی اور
صادق ہو چکے ہیں۔ جھوٹے اور سچے کی تمیز کے لئے کئی معیار ہیں ان میں سے ایک کا بیان فرماتا ہے۔
ایک تو یہ کہ تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ - اگلی کتب میں جو پیشگوئیاں ہیں وہ اس پر صادق آتی ہیں۔
حضرت نبی کریم کے بارے میں ایک پیشگوئی جو استثناء باب ۱۸ میں ہے۔ جس کی تفصیل فصل الخطاب
میں ہے پھر انجیل میں خدا کی بادشاہت کا بار بار ذکر ہے جس سے مراد اسلام ہے۔ کیونکہ مسیح کو حکومت
حاصل نہیں ہوئی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۰)
وَتَفْصِيلَ الْكِتب ۔ بائیبل میں بہت سے مسئلے ہیں مگر بغیر دلیل اور مختصر ۔ چنانچہ عیسی ۔ ۔ سے ایک
گروہ یہود نے ( جو منکر قیامت ہیں اور فریسی کہلاتے ہیں ) کسی نے قیامت کی نسبت سوال کیا تو
انہوں نے جواب دیا کہ تو رات میں لکھا ہے کہ میں ابراہیم اور اسحاق کا خدا ہوں ۔
پس اگر وہ تھے نہیں تو خدا ہوں کیسے ٹھہرا۔ مگر اب قرآن شریف کو دیکھو کہ اس نے قیامت و حشر
حقائق الفرقان
۱۱۱
سُورَة يُونُسَ
کے دلائل اور حالات کسی تفصیل سے دیئے ہیں۔ ایسا ہی جناب الہی کی ذات کے متعلق تو رات میں
اختصار ہے اور خدا کے مجسم ہونے کی نسبت کچھ اس قسم کا بیان ہے کہ اس کی غلط فہمی سے مسیح کو خدا بنادیا
ہے مگر خدا نے قرآن شریف میں اس مسئلہ کو خوب کھولا ہے۔ ان دو ثبوتوں کو پیش کرنے کے بعد فرماتا
ہے کہ اس سے لا رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ ہونے کا ثبوت ملتا ہے ۔ مگر ایک اور ثبوت لو وہ
یہ
کہ قُلْ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِهِ (البقرۃ: ۲۴) اس کی مثل ایک سورت تو بنا لو اگر ایک شخص واحد کوئی
کلام بنا سکتا ہے۔ تو کئی شخصوں کی مجموعی قوت ضرور بنا سکتی ہے۔ جب ایسا نہیں کر سکتے تو صاف ثابت
ہوا کہ یہ خدا کا کلام ہے۔ ولنعم ما قيل
ه
بنا سکتا نہیں اک پاؤں کیڑے کا بشر ہرگز تو پھر کیونکر بنا نا نو رحق کا اس پہ آساں ہے
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۹ ۱ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۱)
یہ قرآن اللہ کے سوا اور کا بنایا ہوا نہیں لیکن تصدیق ہے اس کتاب کی جو اس کے آگے ہے۔
عیسائی علماء نے عدم منہی قرآن سے تصدیق و مصدق کو جو قرآن میں جا بجا آیا ہے کچھ اور ہی سمجھ
کر خامہ فرسائی کی ہے۔ اصل مطلب یہ ہے کہ موسیٰ نے پیشینگوئی کی کہ میرے مثل ایک نبی پیدا ہو
گا۔ اور خدا کا کلام اس کے منہ میں ڈالا جائے گا۔ اور یہ خبر اپنے وقوع کی محتاج تھی ۔ اور ضرور تھا کہ
موسی کی پیشنگوئی پوری ہو۔ پس آنحضرت کے وجود مبارک اور قرآن کریم نے اس کو پورا کر دیا۔اب
موسیٰ کی پیشینگوئی کی تصدیق ہو گئی ۔ پس تصدیق و مصدق کے لفظ کے یہی معنی ہیں ۔ اب اگر قرآن
کو سچا نہ مانیں اور آنحضرت کو حضرت موسیٰ کا مثیل ہونا تسلیم نہ کریں۔ بایں کہ آپ نے یہ دعوی
بڑے زور سے کیا اور خدا نے انہیں کامیاب کیا۔ تو کتب مقدسہ کی اقدم و اعظم کتاب توریت کی
تکذیب لازم آتی ہے۔ آگے اختیار ہے۔ ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحه ۲۵۳، ۲۵۴)
كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ (یونس : ۴۰) ایک اور بات فرماتا ہے کہ انجام دیکھو
موسیٰ و فرعون کے واقعہ کو یاد کرو ۔ دونوں شہر سے نکلے ۔ مگر مظفر و منصور کون ہوا اور ہلاک کون ہوا؟
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۱)
لے تو دیکھ بے جا کام کرنے والوں کا انجام کیا ہوا ۔
حقائق الفرقان
الله
سُورَة يُونُسَ
۴۲۔ وَ إِنْ كَذَّبُوكَ فَقُلْ لِي عَمَلِي وَ لَكُمْ عَمَلُكُمْ أَنْتُمْ بَرِيتُونَ مِمَّا
اعْمَلُ وَ أَنَا بَرِى مِمَّا تَعْمَلُونَ -
ترجمہ۔ اور اگر تیری تکذیب کرتے ہی رہیں تو تو کہہ دے کہ میرا کام میرے ساتھ ہے اور تمہارا کام
تمہارے ساتھ ہے تم میرے کام کے ذمہ دار نہیں اور میں تمہارے کام کا ذمہ دار نہیں۔
تفسیر - وَإِنْ كَذَّبُوكَ ۔ باوجود ان بیج باہرہ کے پھر بھی جھٹلا ئیں تو اور ثبوت لو۔ وہ یہ کہ تم بھی اپنا
کام کر رہے ہو اور میں بھی۔ دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کس کا حامی ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کی قولی شہادت کے ہے ہو اور میں بھی۔ وہ
علاوہ فعلی شہادت کس کے حق میں ہوتی ہے۔
میں نے اپنے نزدیک ایک معیار رکھا ہے جو اس آیت سے نکلتا ہے۔ بہت ہی معلی الطبع ہو کر
خیرات و صدقہ و استغفار کر کے بالاستقلال دعا مانگے تو کبھی دھوکے میں نہیں رہتا۔ میں نے بارہا اس
اصل سے مدد لی ہے۔ یعنی ان شرائط سے دعا کرتا ہوں۔
دینیات کے محکمہ کا آفیسر جبرئیل ہے۔ دنیا کے محکمہ کا آفیسر میکائیل ہے۔ اور اموات کے محکمہ کا
آفیسر عزرائیل ہے اور جہات کے محکمہ کا آفیسر اسرافیل ہے۔ جو کام ہوتے ہیں وہ انہی کی معرفت
ہوتے ہیں۔ اسی لئے ان چاروں کا نام اندر لے لیتا ہوں اور یوں کہتا ہوں ۔ ربّ ۔ دوم لاحول کی ۔ ۔
کثرت ۔ سوم الحمد - چہارم خیرات دیتا ہوں ۔ پنجم عاجزی سے نماز کے اندر دعا مانگتا ہوں۔
ایک وعدہ ہوتا ہے اور ایک وعید ۔ دونوں میں فرق ہے اگر کسی سے کہیں تم ہمارا یہ کام کر دو تو ہم
تمہیں دس روپے انعام دیں گے اور اگر کہیں کہ یہ کام نہ کرو گے تو سزا پاؤ گے۔ وعدہ ہوتا ہے کسی کو
انعام دینے کے لئے ۔ اور جو نارضامندی کے ظاہر کرنے کے لئے بات کی جاوے یا سلوک کیا
جاوے۔اسے وعید بولتے ہیں ۔ اس وعدہ وعید کے متعلق یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ عربی زبان
میں یہ مشہور ہے۔ اِنِّي إِذَا وَعَدْتُهُ أَوْ أَوْ عَدْتُهُ مُنْجِزُ وَعُدِى وَمُخْلِفُ الْعَادِی ۔ جس سے معلوم
لے میں جب اس سے کوئی وعدہ کرتا ہوں یا میں اسے کوئی دھمکی دیتا ہوں تو میں اپنے وعدے کو پورا کرنے والا ہوتا
ہوں اور وعید پر عمل نہیں کرتا۔
حقائق الفرقان
۱۱۳
سُورَة يُونُسَ
ہوا کہ وعیدہ کے خلاف کرنے کا نام جرم نہیں۔ پس اگر کسی کو ہم وعیدہ کریں اور پھر اسے سزا نہ دیں تو
کوئی یہ نہ کہے گا کہ تم جھوٹے ہو۔ اسی بناء پر وعید سے درگزر کرنے کا نام کرم اور رحم ہے۔ وعید کی
پیشگوئیاں ٹل جاتی ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۱)
۴۷۔ وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ
اللَّهُ شَهِيدٌ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ -
ترجمہ ۔ ۔ بعض پیش گوئیاں تو ہم دکھا ہی دیں گے تجھ کو جن کا ان مخالفوں سے ہم وعدہ کرتے ہیں
یہاں تک کہ تجھ کو وفات دیں گے پھر ان سب ( مخالفوں) کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے اور اللہ ہی
گواہ ہے ان کے کرتوتوں پر۔
تفسیر - إِنَّمَا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ (یونس : ۴۷) ۔ اللہ تعالیٰ کی یہ ہمیشہ سے
سنت ہے کہ انبیاء کی بعض پیشگوئیاں ان کی زندگی میں پوری ہوتی ہیں اور بعض ان کے بعد ان کے
خلفاء کے وقت میں پوری ہوتی ہیں یا نئے مامور پر پوری ہوتی ہیں۔ انبیاء ہمیشہ پاک تعلیمات اور
پاک اور روحانی تبدیلی کے واسطے بعض روحوں کو مستعد کر کے اپنی تعلیمات کی تخم ریزی کر جاتے
خدمت دین کا اجر اور ثواب ملے۔
ہیں ۔ پھر ان کی حفاظت اور آبپاشی ان کے خلفاء کے زمانہ میں ہوتی ہے تا بہت سی سعید روحوں کو
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۹ مورخه ۱۸ رجون ۱۹۰۸ صفحه ۲)
نَعِدُهُم - جن باتوں کے لئے ہم نے تیرے لئے ان مخالفین کو وعید کیا وہ یا تو دکھا دیں گے یا
ہم تجھے وفات دے دیں گے۔
ایک اور بات ہے وعدہ ۔ اس میں تین شان ہیں۔ کسی لڑکے کو ہم نے کہا کہ اگر تم فلاں عمر میں
پاس ہو جاؤ تو ہم تمہیں لطیف کوٹ دیں گے ۔ اب اس کے پاس ہونے میں اگر ہم بجائے کوٹ کے یہ
کہہ دیں کہ ایم ۔ اے کی تعلیم تک کے اخراجات اپنے ذمہ لیتے ہیں تو اسے وعدہ کا اخلاف نہیں
کہیں گے۔ وعدہ کی پیشگوئیاں ترقی کے رنگ میں آ جاتی ہیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ اسے کہہ
دے کہ ایم ۔ اے تک کیا بس تم تو اب ہمارے ہو گئے اور ہم تمہارے۔ یہ اعلیٰ درجے کا انعام ہے۔
حقائق الفرقان
۱۱۴
سُورَة يُونُسَ
جس کے ساتھ کوئی انعام لگا نہیں کھا سکتا۔
تیسری بات یہ ہے کہ اس چیز کے بدلہ میں کوئی اور چیز دے دی جائے مثلاً کوٹ کا وعدہ ہے۔ مگر
ضرورت دیکھ کر اسے رضائی و تو شک دے دیں۔ صورت میں تو اختلاف ہو گیا مگر نفس وعدہ میں
اختلاف نہیں ہوا۔
ایک اور غلطی ہے کہ پیشگوئیاں معیار صداقت ٹھہریں۔ دنیا میں پیشگوئی خدا کا قول ہے۔ جیسا
اس کا قول سچا ، فعل بھی سچا ہوتا ہے۔ کاشتکاروں کو دیکھو کہ جب ایک دفعہ انہوں نے گیہوں کے ایک
دانے کے بہت سے دانے ہوتے دیکھے تو پھر بیج بو کر کہہ دیتے ہیں کہ اب ہماری فصل پک جاوے
گی۔ یہ گویا خدا کے ایک فعل کی بناء پر پیشگوئی کی ہے۔ اسی طرح جب ہم کہتے ہیں کہ فلاں بچے کی
گاڑی پر آ جاویں گے۔ یا ہم ایف اے، بی اے کر لیں گے تو یہ ایک طرح کی پیشگوئیاں ہیں ۔ مگر
ممکن ہے جیسا کہ امید کی گئی ہے یہ بات پوری نہ ہو۔ کوئی درمیانی حادثہ پیش آ جاوے۔ مگر تا ہم کہنے
والے کو جھوٹا نہ کہیں گے اور نہ بعض دفعہ ان درمیان میں پیش آنے والی باتوں کی بناء پر لوگ کام چھوڑ
بیٹھتے ہیں۔ کیونکہ ہمیشہ کثرت کی بناء پر فیصلہ ہوتا ہے اور کثرت پر اعتبار کیا جاتا ہے۔
پس معیار صداقت کثرت وقلت کی بناء پر ہے ۔ دیکھو لوگ مجھے طبیب اور تجربہ کار سمجھتے ہیں تو
کیا اس کے یہ معنے ہیں کہ سب بیمار میرے ہاتھ سے شفا پاگئے ۔ جب ایسا نہیں ہوتا تو پھر لوگ
کیوں میری طرف رجوع کرتے ہیں ۔ کثرت کی بناء پر ۔ پس تمام پیشگوئیوں کا انہی الفاظ میں پورا
ہونا ضروری نہیں ۔
اعتراض کیا جاتا ہے کہ قول میں کیوں اختلاف ہوا۔ ہم کہتے ہیں کہ فعل الہی میں کیوں اختلاف
ہوتا ہے اصل بات یہ ہے کہ بعض اوقات تنزل ترقیات کے لئے ہوتا ہی بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ کے
معنی اس تشریح سے سمجھ میں آجائیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۷ مورخه ۹ ۱ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۱، ۱۲۲)
أوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ ۔ یہاں تک ہم روح قبض کر لیں گے تیری تشید الاذہان جلد نمبر ۹ ما تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۸)
حقائق الفرقان
۱۱۵
سُورَة يُونُسَ
۴۸- وَلِكُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولٌ ، فَإِذَا جَاءَ رَسُولُهُمْ قُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَ
هُمْ لَا يُظْلَمُونَ -
ترجمہ۔ ہر ایک جماعت کے لئے ایک رسول ہے پھر جب ان کا رسول ان کے پاس آیا تو فیصلہ ہوا ان
میں انصاف سے اور ان پر کچھ ظلم نہیں ہوتا۔
تفسیر ۔ ہر ایک گروہ کے لئے ایک رسول ہے۔ جب وہ رسول ان کا آتا ہے تو ان ؟ میں انصاف سے
فیصلہ کیا اتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا۔ ہاجاتا ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۹٬۹۸)
۴۹ ، ۵۰ - وَ يَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - قُلْ لَا أَمْلِكُ
لِنَفْسِي ضَرًّا وَ لَا نَفْعًا إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ إِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَلَا
يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ -
ترجمہ۔ اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا جب تم سچے ہو۔ جواب دے میں تو اپنی ذات
کے نقصان اور نفع کا بھی مالک نہیں ۔ ہاں اللہ جو چاہے۔ تو ہر ایک جماعت کے لئے ایک وقت مقرر
ہے جب آ جائے گا ان کا وقت تو تم نہ ہٹا سکو گے ایک گھڑی جیسا کہ اب تم نہیں لا سکتے ۔
تفسیر۔ اور وہ کہتے ہیں یہ وعدہ کب پورا ہو گا اگر تم سچے ہو تو کہہ میں تو اپنی جان کے لئے نفع اور
ضرر کا مالک نہیں مگر جو کچھ چاہے اللہ ۔ ہر ایک گروہ کے لئے وقت اور معیاد مقرر ہے۔ جب ان کا وقت
آجاتا ہے اُسے ایک گھڑی پیچھے نہیں کر سکتے اور نہ اس گھڑی کو آپ آگے لا سکتے ہیں۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۹)
قُلْ لَا أَمْلِكُ لِنَفْسِي ضَرًّا وَلَا نَفْعًا إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ ۔۔۔ یہ تو ایک پیشگوئی ہے اور اس میں
جناب الہی نے بتایا ہے کہ ہر قوم کے لئے ایک شخص اللہ کی طرف سے بھیجا ہوا آیا کرتا ہے۔ جب وہ
آتا ہے تو لوگ اس کے موافق بھی ہوتے ہیں اور مخالف بھی ۔ آخر دونوں کے درمیان انصاف کا فیصلہ
ہو جاتا ہے۔ جب یہ پیشگوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مخاطبین کو سناتے ہیں وہ پوچھتے ہیں کہ اگر تم
اس پیشگوئی کے کرنے میں صادق ہو تو بتاؤ یہ وعدہ کب پورا ہو گا ؟ اس پر خدا تعالیٰ اپنے نبی سے فرماتا
حقائق الفرقان
١١۶
سُورَة يُونُسَ
کم و بیش نہیں ہوا کرتا۔
ہے کہ یوں جواب دو اور کہو کہ میں خود نفع پہنچانے اور ضرر دینے کا مالک نہیں کہ میں وقت بتا دوں۔
ہاں اللہ ہے۔ جو اللہ چاہتا ہے (وہی مل رہتا ہے ) ۔ ہر ایک کے لئے ایک وقت مقرر ہے۔ اس میں
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۸)
۵۵ - وَ لَوْ أَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِي الْأَرْضِ لَافْتَدَتْ بِهِ وَ أَسَرُّوا
النَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ وَقُضِيَ بَيْنَهُمُ بِالْقِسْطِ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اگر جس قدر زمین میں ہے وہ سب ہوا اپنی جان پر ظلم کرنے والے کے پاس تو وہ ضرور اپنی
نجات کے لئے دے ڈالے۔ اور دل ہی دل میں چھپائیں گے یا کھلم کھلا ظاہر کریں گے ندامت جب
وہ عذاب دیکھیں گے، اور ان میں عدل و انصاف سے فیصلہ کر دیا جائے گا اور ان پر کچھ بھی ظلم نہیں ہوگا۔
تفسیر - وَاسَرُّوا النَّدَامَةَ - ندامت کو ظاہر کریں گے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)
۵۸ - يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُمُ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ شِفَاء لِمَا فِي
الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِلْمُؤْمِنِينَ ۔
ترجمہ ۔ اے لوگو تمہارے پاس آئی نصیحت تمہارے رب کی طرف سے اور وہ قرآن شفاء ہے ان
بیماریوں کے لئے جو سینے میں ( شبہات پیدا کرتی ہیں ۔ اور ہدایت اور رحمت ہے مومنوں کے لئے ۔
تفسیر - هدی - بیمار کے لئے پہلے ازالہ مرض کی ضرورت ہوتی ہے پھر قوت کی ۔ قرآن مجید
روحانی امراض کو دور کر کے ترقیات کے لئے قوت دیتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۲)
٦١ - وَمَا ظَنُّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللهِ الْكَذِبَ يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّ اللَّهَ لَذُو
فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ -
ترجمہ۔۔ اور انہوں نے کیا سمجھا ہے قیامت کے دن کو جو اللہ پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں۔ بے شک
اللہ بڑا فضل والا ہے لوگوں پر لیکن بہت سے لوگ شکر نہیں کرتے۔
حقائق الفرقان
۱۱۷
سُورَة يُونُسَ
تفسیر یہ بات چلی ہوئی تھی کہ معیار صداقت کیا ہے۔ انبیاء اور ان کے اتباع کا یہ قاعدہ ہے کہ
ان کو کوئی مسئلہ معلوم نہ ہو تو خاموش رہتے ہیں۔ ایک تاریخی واقعہ یاد آیا کہ ایک عالم سے ایک مسئلہ
پوچھا گیا تو وہ خاموش رہے۔ اس پر اس شخص نے کہا کہ پھر اب کس سے پوچھیں؟ انہوں نے کہا
تم ایک مسئلہ کے نہ جاننے سے گھبراتے ہو حالانکہ کس قدر میری لا ادریاں ہیں ۔ پس یہ بھی
معیار صداقت ہے کہ راست باز اپنی اٹکل بازی سے کچھ چیزوں کو حلال یا حرام نہیں ٹھہراتا۔
لَذُو فَضْل ۔ وہ اپنے فضل سے حرام و حلال بتا دیتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۲)
۶۲ - وَمَا تَكُونُ فِي شَأْنٍ وَمَا تَتْلُوا مِنْهُ مِنْ قُرْآنٍ وَلَا تَعْمَلُونَ مِنْ
عَمَلٍ إِلَّا كُنَّا عَلَيْكُمْ شُهُودًا إِذْ تُفِيضُونَ فِيهِ وَمَا يَعْزُبُ عَنْ رَّبِّكَ مِنْ
مِثْقَالِ ذَرَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَلَا أَصْغَرَ مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْبَرَ إِلَّا فِي
كتب مُّبِين -
ترجمہ ۔ ۔ تو کسی حال میں کیوں نہ ہو اور قرآن میں سے کچھ بھی کیوں نہ پڑھتا ہو اور تم کچھ بھی عمل
کیوں نہ کرتے ہو مگر ہم تمہارے پاس موجود رہتے ہیں تمہاری حفاظت کرتے ہیں جب کہ تم اس کام
میں مشغول ہوتے ہو اور چھپ نہیں سکتی تیرے رب سے ذرہ بھر چیز زمین میں اور نہ آسمان میں اور
نہ اس سے بڑھ کر چھوٹی اور نہ اس سے بہت بڑی مگر وہ واضح کتاب میں محفوظ ہے۔
تفسیر۔ ایک اور معیار صداقت بتاتا ہے۔ تم نے سنا ہوگا کہ حضرت عمرؓ بڑے رعب والے تھے۔
حضرت علی نے کوفہ میں جا کر جب بہت سی مشکلات دیکھیں تو ابن عباس نے ان سے پوچھا کہ یہ کیا
معاملہ ہے پہلے لوگوں کو اتنی جرات نہ ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا۔ ابن عباس! تم ہی کہو۔ جب تم
آذربائیجان ( میں ) تھے تو عمر کی نسبت کیا خیال کرتے تھے۔ وہ بولے کہ میں تو ایسا سمجھتا تھا کہ ایک
جبڑا تو ان کے ہاتھ میں ہے اور دوسرے پر پاؤں رکھا ہوا ۔ چاہیں تو ابھی چیر دیں۔ اس پر حضرت علی
ل جمع لا ادری: میں نہیں جانتا۔ مرتب
حقائق الفرقان
۱۱۸
سُورَة يُونُسَ
نے کہا۔ کیا تم میرا بھی رعب ایسا مانتے ہو؟ غرض ان خلفاء راشدین کے وقت کے جلال اور شوکت پر
نظر کرو۔ پھر دیکھو کہ ایسے بارعب آدمیوں کو بھی مارنے والے نے سر مجلس مار دیا۔ حضرت عثمان کا
پانی تک بند کر دیا۔ قتل بھی کیا۔ ان کی چلتی پرزہ قوم کی کچھ پیش نہ گئی ۔ حضرت علی کی شجاعت نے بھی
کچھ کام نہ دیا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسی حالت میں تھے کہ چاروں طرفوں سے دشمنوں کا نرغہ
تھا۔ پھر بھی کوئی آپ کے قتل پر کامیاب نہ ہو سکا۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ آپ نے خیمہ سے سر نکال کر
باہر دیکھا کہ کوئی پہرہ دے رہا ہے۔ آپؐ نے فرمایا۔ تم چلے جاؤ پہرہ کی ضرورت نہیں اس حفاظت کا
ذكر وَمَا تَكُونُ فِي شَأْنِ آیت میں فرماتا ہے۔
۶۴ ،۶۳
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۲)
، ۶۴ - اَلَّا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ الَّذِينَ
امَنُوا وَ كَانُوا يَتَّقُونَ -
ترجمه خبر دار ہو جا کہ اولیاء اللہ پر خوف اور حزن نہیں ہوتا۔ مومن جو متقی ہوتے ہیں۔
تفسیر۔ اِنَّ اَوْلِيَاء الله ۔ اب اولیاء اللہ کے نشان بتاتا ہے۔ ایک تو یہ ہے کہ ان کو خوف نہیں ہوتا
کہ ہم ناکام رہیں گے۔ نہ حزن ہوتا ہے کہ ہمیں یہ نقصان پہنچے گا۔ حضرت عمر و علی کے قتل سے بھی
اسلام کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ چنانچہ حضرت عمرؓ کے مقبوضات ابھی تک تیرہ سو برس سے مسلمانوں
کے قبضے میں چلے آتے ہیں۔ کربلا کا واقعہ جو پیش کرتا ہے۔ اُسے سمجھ لینا چاہیے کہ وہاں کے عارضی
فاتحین کا نام و نشان تک نہیں ۔ اور وہ جو وہاں شہید کئے گئے ۔ ایک دنیا میں ان کا ڈنکا بج رہا ہے۔ سید تو
ہر گاؤں میں ملیں گے۔ مگر کوئی نہیں ملے گا جو اپنے تئیں یزید کی اولاد سے کہے بلکہ نام بھی یزید ہو۔
خوارج تک کا یہ نام نہیں ہوتا۔
الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ ۔ یہ ولی اللہ کی تعریف ہے۔ ا ہے۔ ایمان لائے اور اور پھر تقویٰ : ری میں ترقی
کرتا رہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۲)