سُوْرَۃُ یُوْنُسَ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 4
حقائق الفرقان
۱۳۱
سُورَة يُونُسَ
۹۵- فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِمَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ فَسُلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَبَ
مِنْ قَبْلِكَ لَقَدْ جَاءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ -
ترجمہ ۔ پھر اگر اے مخاطب تو شک میں ہے اُس چیز سے جو ہم نے اتاری تیری طرف تو تو پوچھ لے ان
لوگوں سے جو پڑھتے رہتے ہیں کتاب تجھ سے پہلے بے شک تیرے پاس حق آچکا تیرے رب کی
طرف سے تو تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو جانا۔
تفسیر فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ ۔ یعنی اے شک کرنے والے اگر تو شک میں ہے۔ عربی زبان کا
قاعدہ ہے کہ فعل سے فاعل مشتق ہو جاتا ہے۔
پارہ ۱۵ سورہ بنی اسرائیل میں پڑھیئے کہ فَلا تَقُل لَّهُمَا أَن وَلَا تَنْهَرْهُمَا ( بنی اسرائیل: ۲۴)
حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یتیم تھے۔ پس وہ مخاطب نہیں ہیں ۔ اگر یہاں ما انزلنا
اليك آیا ہے تو اس سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصیت ثابت ہو گی۔ کیونکہ
سورہ اعراف میں ہے۔ اتَّبِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِنْ رَبِّكُمْ (الاعراف: ۴)۔
تكونن ۔ اے مخاطب نہ ہو شک کرنے والوں سے ۔
ا
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳)
۹۹- فَلَوْ لَا كَانَتْ قَرْيَةٌ آمَنَتْ فَنَفَعَهَا إِيْمَانُهَا إِلَّا قَوْمَ يُونُسَ لَمَّا
آمَنُوا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ مَتَّعْنَهُمُ إِلى حِينٍ -
ترجمہ۔ کیوں نہیں ایسی بستیاں ہوئیں جو ایمان لائیں تو ان کا ایمان انہیں نفع دیتا، رہی یونس کی قوم
( یعنی وہ ایسی تھی کہ ) جب وہ ایمان لائی تو ہم نے ہٹا لیا اُن سے ذلت کا عذاب دنیا میں اور ہم نے
ان کو فائدہ لینے دیا جئے تک ۔
تفسیر فَلَوْ لا كَانَتْ قَرْيَةٌ - عرب میں بھی ایک امن کی بستی حَرَما آمِنًا (قصص : ۵۸)
كَانَتْ
امَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ (قریش: ۵) اس کو سمجھایا ہے کہ ایمان لائے ۔ یونس کی قوم کی طرح
-
ا تو اُن کو ہوں بھی نہ کہنا اور نہ جھڑکنا ۔ ۲۔ تم اتباع کرو اس کتاب کی جو تمہارے رب کی طرف سے
تمہاری طرف نازل ہوئی ۔ سے امن والے حرم - ۴ ہر قسم کے خوف سے امن میں رکھا۔
حقائق الفرقان
فائدہ اٹھائے ۔
۱۳۲
سُورَة يُونُسَ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۴)
١٠٠ - وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا أَفَانْتَ تُكْرِهُ
النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور اگر تیرا رب چاہتا ( یعنی جبراً) تو ضرور ایمان لے آتے سب کے سب جو زمین میں ہیں
اکٹھے تو کیا تو زبردستی کر سکتا ہے لوگوں پر کہ وہ ایمان لا ہی لیں۔
تفسیر - وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ - اگر اللہ چاہتا تو انسان کے تمام ایسے قوئی بنادیتا۔
کہ ان پر فعل یا ترک کا کوئی دخل و تصرف نہ ہوتا ۔ اور اس طرح نہ ماننا ان کی فطرت میں ہی نہ رہتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۴)
١٠١- وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تُؤْمِنَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَيَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى
الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ اور کسی شخص کے ہاتھ میں نہیں کہ ایمان لائے مگر اللہ ہی کے حکم سے اور وہ ان لوگوں پر گندگی
ڈالتا ہے جو عقل کو کام میں نہیں لاتے۔
تفسیر - لا يَعْقِلُونَ ۔ جو بدیوں سے نہیں رکھتے ۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۴)
۱۰۴- ثُمَّ نُنَجِّى رُسُلَنَا وَ الَّذِينَ آمَنُوا كَذَلِكَ حَقًّا عَلَيْنَا تُنْجِ
الْمُؤْمِنِينَ۔
ترجمہ ۔ پھر ہم نے بچا لیا اپنے رسولوں کو اور ایمانداروں کو پھر ۔ ہم پر فرض ہے کہ ہم ایمانداروں
کو بچایا کریں۔
تفسیر - حَقًّا عَلَيْنَا تُنْجِ الْمُؤْمِنِينَ ۔ مومن کو تمام مشکلات سے نجات دیتے ہیں۔ مگر کوئی مومن
بھی ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۹ ۱ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۴)
حقائق الفرقان
۱۳۳
سُورَة يُونُسَ
۱۰۵- قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنْ كُنْتُمْ فِي شَكٍّ مِّنْ دِينِي فَلَا أَعْبُدُ الَّذِينَ
تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ وَ لكِنْ أَعْبُدُ اللهَ الَّذِي يَتَوَفَّكُمْ وَأُمِرْتُ أَنْ
أَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ۔
ترجمہ ۔ کہہ دے اے لوگو! اگر تم شک میں ہو میرے مذہب اور طریقہ سے تو میں عبادت کروں گا
ہی نہیں جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا لیکن میں تو عبادت کرتا ہوں اس اللہ کی جو تمہاری روحیں
نکال لیتا ہے اور مجھے حکم ہو چکا ہے کہ میں ایمانداروں میں رہوں ۔
تفسير - يتو فلم ۔ روح کی بقاء کے مسئلہ کو ذہن نشین کرنے کے لئے یتوفی استعمال میں آتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۴)