سُوْرَۃُ یُوْنُسَ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 3
حقائق الفرقان
۱۱۹
سُورَة يُونُسَ
۶۵ - لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللَّهِ
ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ -
ترجمہ۔ ان کے لئے اس دنیا میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی ۔ یہ اللہ کی پیش گوئیاں اٹل ہیں جو
بدلیں گی نہیں اور یہ ہی بڑی مراد کو پہنچنا ہے۔
تفسير - لَهُمُ البشری - ضرور ہے کہ وہ دنیا میں بھی مبشرات ( الہامات ) سے مشرف ہوں اور اس
دنیا میں وہ آخر کی زندگی کا جلوہ دیکھیں۔
لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللهِ ۔ خدا کی باتیں اٹل ہوتی ہیں ۔ عیسائیوں نے یہاں دھوکہ کھایا
ہے وہ کہتے ہیں کہ کلام اللہ میں تحریف نہیں ہوتی۔ حالانکہ اس سے مراد یہ ہے کہ
لَهُمُ البشری کی پیشگوئیاں ضرور واقع ہوتی ہیں۔ اور ان کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ (۱۲۲)
لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللہ پر اعتراض کیا ہے اگر کلمات سے مراد قانون قدرت ہے تو قرآن میں
خلاف قانون قدرت کیوں؟ اگر آیات ہیں تو نسخ کیوں؟ محقق کتنے ہی احکام قرآن سے دکھا
سکتا ہے جو پہلے جائز کئے اور پھر ممنوع ۔ شراب پہلے حرام نہیں کیا پھر حرام کیا ۔ اسی طرح بیت المقدس
قبلہ تھا۔ پھر نہ رہا۔“
الجواب: جس کو تم لوگ قانون قدرت کہتے ہو اس کے خلاف بھی قرآن کریم میں ایک کلمہ نہیں
مگر یہ یادر ہے کہ قانون قدرت میں تھیوریاں، خیالی فلسفہ پیش نہ کرنا۔ سائنس کے خلاف کچھ دکھاؤ!
اور نسخ بمعنے ابطال حکم بھی۔ قرآن کریم میں قطعا نہیں ! کیا معنی؟ قرآن کریم میں کوئی ایسا حکم موجود نہیں
جس پر کسی زمانہ میں تو ہم کو عملدرآمد کرنا ضرور تھا اور اب اس پر عملدرآمد کسی طرح جائز نہ ہو بلکہ
قطعناً ممنوع ہو۔ مثلاً بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا حکم جس آیت میں ہو وہ آیت
قرآن کریم میں تو قطعا موجود نہیں۔ اسی طرح ایسی آیت بھی کوئی نہیں اور قطعا قرآن کریم میں نہیں
کہ جس میں لکھا ہو۔ شراب حلال ہے تم پیا کرو۔ ہاں یہ بات ہے کہ شراب پہلے ہی حرام کیوں نہ کیا۔
حقائق الفرقان
ال۔
سُورَة يُونُسَ
دیر کے بعد کیوں حرام کیا۔ مگر اس میں نسخ کسی حکم موجود فی القرآن کا ہوا؟ نزول ارشادات آخر
بتدریج ہوا کرتا ہے۔ کیا وید کے تمام احکام بلاکسی ترتیب کے یکدم رشیوں نے سمجھے تھے؟ نہیں اور
ہرگز نہیں ! آپ ! آپ تو کہتے ہیں کہ محقق کتنے احکام نکال سکتا ہے کہ پہلے جائز کئے پھر ممنوع ۔ ہاں مجھے تو
کوئی آیت ایسی معلوم نہیں جس سے یہ پایا جائے کہ فلاں حکم جائز یا ضرور ہے۔ پھر بعینہ اسی حکم کو کہا
گیا ہو کہ یہ حکم ممنوع ہے۔ نہیں نہیں !! اور ہر گز نہیں ! ہم کو ہمارے قرآن نے کہیں نہیں کہا کہ فلاں
حکم جو فلاں آیت میں ہے اب قطعا منسوخ ہو گیا۔ ہمارے ہادی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں
فرمایا کہ فلاں حکم قرآنی اب منسوخ ہے ۔ آپ کے پاک جانشینوں ابوبکر وعمر ۔۔ نے بھی نہیں
فرمایا کہ فلاں حکم قرآنی اب منسوخ ہے۔ اس پر بالکل عمل درست نہیں !
رض
نسخ کے معنے اگر ابطال حکم کے ہیں کہ قرآن میں ایک حکم موجود ہو اور وہ منسوخ کیا گیا ہو تو ایسا حکم
بھی مجھے ہرگز معلوم نہیں ! اگر کسی کو اس کے خلاف دعوئی ہو تو ثبوت دے! قرآن کریم حسب ارشاد الہی
اکمال کے لئے آیا ہے۔ جیسا اس نے فرمایا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ (المائدة: ۴) پس وہ
حقائق ثابتہ کے ابطال کے لئے نہیں آیا بلکہ اثبات حقائق کی خاتم الکتب ہے !!
۶۶
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۳۱۲، ۳۱۳)
٦٦ - وَلَا يَحْزُنُكَ قَوْلُهُمْ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ -
ترجمہ ۔ ان کے کہنے کا تو رنج نہ کر ۔ ان کو بتلا دے کہ سب عزتیں اللہ ہی کے ہاتھ میں ہیں اور وہ
بڑا سننے والا ہے کافروں کی بدگوئی بڑا جاننے والا ہے تیرے غلبہ اور عزت کا حال۔
-
۲
تفسير قولهم - مخالفین عجیب عجیب طرح سے حقارت کے کلمات بولتے ہیں۔ مگر آخر سب
جھوٹے نکلتے ہیں۔ نوٹ کے ساتھیوں کو کہا گیا ھم آراذِلُنَا بَادِيَ الرَّأْي (هود:۲۸) فرعون نے
بھی کہا کہ ان کی قوم ہماری غلام ہے۔ پھر یہ بھی کہتے ہیں یہ ہم پر برتری چاہتا ہے۔ یہ سب باتیں غلط
ہیں ۔ اولیاء اللہ اپنی عزت نہیں چاہتے ۔ وہ تو خدا کا جلال اور خدا کی عزت کے طالب رہتے ہیں ان
ے آج میں نے کامل کر دیا تمہارے لئے دین کے مگر ہم میں کے ذلیل (سطحی رائے والے ) اور یہ ہماری
رائے کھلی ہے۔
حقائق الفرقان
۱۲۱
سُورَة يُونُسَ
لوگوں میں ریا کا نام تک نہیں ہوتا۔ ( حضرت صاحب سے ایک دفعہ مولوی عبدالکریم صاحب نے
پوچھا حضرت آپ کو بھی کبھی ریا آیا ہے۔ فرمایا۔ تم اگر مویشیوں میں نماز پڑھو تو تمہیں ریا آتا ہے؟ کہا
نہیں ! فرمایا پس عام مخلوق خدا کے برگزیدوں کی نظروں میں مویشیوں سے بھی کم ہے۔ ریا کیسا) پس
عزتیں تو خدا کے ہاتھ میں ہیں ۔ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔ کیونکہ آسمان وزمین اسی کا ہے۔ ان کے
تحقیر آمیز کلمات کا کچھ خیال نہ کرو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۲)
۶۸ - هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارِ مُبْصِرًا إِنَّ فِي
ذلِكَ لَا يَتٍ لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے بنادی تمہارے لئے رات تاکہ تسکین پاؤ اس میں اور دن روشن بنادیا
دیکھنے والا ۔ اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو سنتے ہیں ۔
تفسیر - جَعَلَ لَكُمُ اليْلَ ۔ رات کے وقت سونے میں بادشاہ و فقیر یکساں ہو جاتے ہیں مگر
جب دن چڑھتا ہے۔ تو پھر امتیاز شروع ہو جاتا ہے۔ اسی طرح نبی جو سراج منیر ہے۔ اس کے ظہور
کے وقت سعید وشقی میں تمیز ہونے لگتی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ (۱۲۲)
۶۹ - قَالُوا اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًا سُبْحَنَهُ هُوَ الْغَنِيُّ لَهُ مَا فِي السَّمَاتِ وَمَا فِي
الْأَرْضِ إِنْ عِنْدَكُمْ مِنْ سُلْطَنٍ بِهَذَا أَتَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ -
ترجمہ۔۔ ایک جماعت نے کہا کہ اللہ نے کوئی بیٹا بنا رکھا ہے۔ وہ پاک ذات ہے وہ بے نیاز ہے
ہاں ! سب اُسی کا مال ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں ۔ (اے
عیسائیو) کیوں جھوٹ بکتے ہو اللہ پر جو بات تمہیں معلوم نہیں ۔
تفسیر۔ انہوں نے کہا۔ اللہ نے بیٹا بنالیا ہے وہ پاک غنی ہے۔ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے اُسی کا
ہے ایسی باتوں کی تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں۔ کیا اللہ پر باتیں بناتے ہو جن کا تم کو علم نہیں۔
حقائق الفرقان
۱۲۲
سُورَة يُونُسَ
مسیح علیہ السلام کو خدائے مجسم ماننے والوں نے دو دعوے کئے ہیں ۔ اول یہ کہ مسیح خدا تھے
اور دوم یہ کہ مسیح انسان تھے ۔ کیا معنے؟ مسیح جامع الوہیت و انسانیت تھے ۔ مسیح کا انسان ہونا تو
حسب نشان آیت اولی و ثانیہ امر مسلم ہے کیونکہ مسیح بھی رسولوں میں سے ایک رسول تھے ۔ اگر انہوں
نے معجزے دکھائے تو اسی قسم کے نشانات حضرت موسی اور ایلیا اور الیشع وغیرہ نے بھی دکھلائے۔ مسیح
کی ما تھی اور وہ دونوں کھاتے پیتے تھے۔ ہاں خدا ہونے کی دلیل چاہیے۔ قرآن نے بھی کہا ہے۔
تمہارے پاس کوئی دلیل مسیح کے خدا ہونے پر نہیں تو پھر کیوں مدعی الوہیت مسیح ہوئے ہو؟ چنانچہ
آیت بالا کے مضمون سے واضح ہے۔ ابطال الوہیت مسیح ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۶، ۳۷)
٧٠ - قُلْ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ -
ترجمہ۔ کہہ دے جو بہتان باندھتے ہیں اللہ پر جھوٹا (کبھی) وہ نہال و با مراد نہ ہوں گے۔
تفسیر - إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ ۔ یہ سب سے اعلیٰ معیار صداقت ہے کہ مفتری کامیابی کا منہ نہیں
دیکھتا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۲)
۷۲- وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَا نُوحٍ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ إِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُمْ
مَّقَاهِي وَ تَذْكِيرِى بِأَيْتِ اللهِ فَعَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْتُ فَاجْمِعُوا أَمْرَكُمْ وَ
شُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ أَمُرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوا إِلَى وَلَا تُنْظِرُونَ -
ترجمہ ۔ پڑھ کر سنا دے ان کو نوح کی خبر جب اس نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم اگر تم کو
بھاری معلوم ہوتا ہے میرا رہنا ، میرا درجہ، میرا وعظ اور کہنا اور سمجھانا اللہ کی آیات کو تو میں نے تو اللہ
پر بھروسہ کر لیا تو تم بڑی بڑی کمیٹیاں کرو اپنے ساتھ والوں کو ملا ملا کر اور کھل کر پھر تمہاری رائے تم
پر مخفی نہ رہے پھر سب کے سب ٹوٹ پڑو مجھ پر اور ایسے وقت تم مجھے مہلت بھی نہ دو۔
حقائق الفرقان
۱۲۳
سُورَة يُونُسَ
تفسیر ۔ کئی ایک تاریخوں میں میں نے پڑھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جن دنوں میں
مکہ میں بود و باش رکھتے تھے۔ آپ نے مخالفین کی ایذاء رسانی کے مقابلہ میں کچھ نہ کیا۔ مگر مدینہ
جاتے ہی جب جتھا ہو گیا تو لڑائی شروع کر دی ۔ یہ بالکل غلط ہے کہ نبی جتھے کے منتظر رہتے ہیں ۔ تین
طرح سے اس کی تردید ہو گی ۔ ایک جگہ فرمایا۔ لا تكلف إِلَّا نَفْسَكَ (النساء:۸۵) اور مومنوں کے دید ہوگی۔ اک فرمایا لا الا نفسك
لئے صرف حَرْضِ الْمُؤْمِنِينَ (النساء: ۸۵) فرمایا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سایہ
عاطفت میں بارہ ہزار سپاہ تھی ۔ جب آپ غزوہ حنین کو جا رہے تھے کسی کو خیال اٹھا کہ اب ہم اتنے
ہزار ہیں ہمارا کون مقابلہ کر سکتا ہے۔ وہاں آیتیں نازل ہوئیں ۔ وَيَوْمَ حُنَيْنِ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ
كثرتكم (التوبة: ۲۵) چنانچہ یہ کہنا تھا کہ ہوازن کے سو آدمیوں نے شکست دی اور اس
وقت صحابہ کی یہ حالت ہوئی ۔ وَ ضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحْبَتْ (التوبة: ۲۵) بھاگنے کی بھی
جگہ نہ رہی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک خچر پر سوار تھے۔ جب دیکھا کہ لوگ پیٹھ پھیرے بھاگے
جا رہے ہیں تو حارث کو کہا کہ باگ موڑ دو اور ایسے خطرے کے وقت میں فرمایا۔
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ
انَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ ۔
جس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ کو جتھے کی پرواہ نہ تھی ۔ تیسری بات والله
يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدة : ۶۸ ) کا نزول ہے جس پر آپ نے پہرہ دینے سے منع کر دیا۔
ایسا ہی اس رکوع میں حضرت نوح کے حالات پر غور کرو کہ اکیلا شخص پکارتا ہے فَاجْمِعُوا أَمْرَكُمْ وَ
ا صرف تجھی کو تکلیف دی جاتی ہے ۔ ۲ اور ایمان داروں کو بہت ترغیب دے ۔
ے ۔ حنین کے دن جب تم کو تعجب میں ڈال دیا تھا تمہاری کثرت نے ۔
اور تم پر تنگ ہو گئی زمین با وجود اپنی کشادگی کے ۔ ۵ میں نبی ہوں جھوٹا نہیں ۔ میں عبد المطلب کا
بیٹا ہوں ۔ ۔ اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے ۔
حقائق الفرقان
المولد
سُورَة يُونُسَ
شُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ أَمُرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوا إِلَى وَلَا تُنْظِرُونَ (یونس : ۷۲)۔ کیا اس
کلام کو پڑھ کر یہ شک بھی رہ سکتا ہے کہ نبیوں کو جتھوں کی پرواہ ہوتی ہے۔ پھر حضرت موسی کے واقعات
پر غور کرو کہ جب آگے دریائے نیل تھا اور پیچھے فرعون کی فوج ۔ اس وقت اصحاب موسیٰ نے کہا انا
لمدركون الشعراء : ٢ (الشعراء: (۶۲) مگر حضرت موسی کس اطمینان سے کہتے ہیں کہ گلا ۚ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي
سَيَهْدِينِ (الشعراء: (۱۳) پس مکہ شریف میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صبر اس لئے تھا کہ
یہ لوگ کسی طرح سمجھ جاویں۔
کبر ۔ برا لگتا ہے۔ فَعَلَ کا وزن ایسے ہی معنوں کے لئے مخصوص ہے۔
عَلَيْكُمْ غُمَّةَ - چھپ چھپ کر نہ کرو بلکہ کھلم کھلا مخالفت کرو۔ کھلے بندوں زور لگاؤ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۲ ، ۱۲۳)
میرا بھروسہ خدا پر ہے۔ تم سب جمع ہو کر جو حیلہ چاہو کر لو۔ اور ایسا کرو کہ تم کو اپنی کامیابی میں
کوئی شک و شبہ نہ رہے اور کوئی مفر میرے لئے نہ رہنے دو۔ پھر دیکھ لو کہ تم نا کام اور میں بامراد ہوتا
ہوں کہ نہیں۔ پس ایسے ایسے موقعوں پر خدا تعالیٰ اپنے مرسلوں کے دشمنوں کو بے دست و پا کر کے
بتلاتا ہے کہ دیکھو۔ میں اس کا محافظ ہوں کہ نہیں اور یہ ہمارا مرسل ہے کہ نہیں۔ غرضیکہ انبیاء کی بعثت
میں ایک سر ہوتا ہے کہ ان کے ذریعہ سے البی تصرف اور اقتدار کا پتہ لگتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ صفحه (۱۲)
۴۔ فَكَذَّبُوهُ فَنَجَيْنَهُ وَ مَنْ مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ وَ جَعَلْتُهُمُ خَلِيفَ وَ
أَغْرَقْنَا الَّذِينَ كَذَّبُوا بِايْتِنَا فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذِرِينَ -
ترجمہ ۔ پھر بھی لوگوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے اس کو نجات دی اور اس کے ساتھ والوں کو کشتی میں
لے تو تم بڑی بڑی کمیٹیاں کرو اپنے ساتھ والوں کو ملا ملا کر اور کھل کر پھر تمہاری رائے تم پر مخفی نہ رہے پھر مرسب سب کے
سب ٹوٹ پڑو مجھ پر اور ایسے وقت تم مجھے مہلت بھی نہ دو۔ ۲ ہم تو پکڑے گئے۔
سے ہر گز نہیں ہرگز نہیں ۔ بے شک میرے ساتھ تو میرا رب ہے وہ مجھے جلد راستہ بتادے گا قریب کا ۔
حقائق الفرقان
۱۲۵
سُورَة يُونُسَ
بٹھا کر اور اس کے پیچھے نسل والے بنائے ہم نے اور ڈبود یا ان کو ہم نے جنہوں نے جھٹلایا ہماری
آیتوں کو تو دیکھو کیا ہوا انجام ان کا جن کو ڈرایا گیا تھا۔
تفسیر وَاغْرَقْنَا الَّذِينَ كَذَّبُوا - بس نبیوں کو تو اپنے مولی کا بھروسہ ہوتا ہے۔ حضرت نوح
کی ایک دعالا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح : ۲۷) کام کر گئی ۔
٦-
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳)
- ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ مُوسَى وَ هُرُونَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَابِهِ
بِايْتِنَا فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا مُجْرِمِينَ - فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا
قَالُوا إِنَّ هَذَا لَسِحْرٌ مُّبِينٌ -
ترجمہ ۔ پھر ہم نے ان کے بعد بھیجا موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کی رعب دار قوم کی طرف
ہماری آیتیں دے کر تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ قوم ( جناب الہی سے ) قطع تعلق کرنے والی تھی۔
تفسیر - ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ تُمُوسى - موسی کی طاقت تو یہ تھی کہ ایک آدمی مر گیا تو
وہاں سے بھاگ نکلے ۔ تلاشی ہونے لگی تو صندوق میں ڈالے گئے ۔ آخر اسی موسیٰ نے فرعون پر
فتح پائی ۔
-
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳)
۸۴- فَمَا آمَنَ لِمُوسَى إِلَّا ذُرِّيَّةٌ مِّنْ قَوْمِهِ عَلَى خَوْفٍ مِنْ فِرْعَوْنَ وَ
مَلَابِهِمْ أَنْ يَفْتِنَهُمْ وَ إِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالِ فِي الْأَرْضِ ۚ وَ إِنَّهُ لَمِينَ
الْمُسْرِفِينَ -
ترجمہ ۔ پھر بھی موسیٰ کو نہیں مانا مگر اس کی قوم کے چند بچوں نے باوجو د فرعون اور اُس کے رعب
دار سرداروں کے ڈر کے۔ ڈریہ تھا کہ کہیں وہ ان کو بلا میں نہ پھنسا دیں اور کچھ شک نہیں کہ فرعون بڑا
متکبر تھا ملک میں اور بے شک وہ زیادتی کرنے والوں میں سے تھا۔
تفسیر۔ بنی اسرائیل ایک روایت کے مطابق ۲۵۰ سال اور بروایتے چارسوسال فرعون
ے اور نوح نے عرض کی اے میرے رب ! نہ چھوڑ خاص زمین پر کافروں کا کوئی گھر بسنے والا۔
حقائق الفرقان
کے ظلم میں گرفتار رہے ۔
۱۲۶
سُورَة يُونُسَ
يفْتِنَهُمُ ۔ ایسے چکر میں نہ ڈالیں کہ ہماری کمزوریاں ظاہر ہو جاویں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳)
٦- فَقَالُوا عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ ۔
ترجمہ۔ انہوں نے جواب دیا ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کر لیا ۔ اے ہمارے رب! ہمیں آزمائش
میں نہ ڈالنا ظالم قوم کے مقابلہ میں ۔
تفسیر رَبَّنَا لا تَجْعَلْنَا - مومن تمام مشکلات کا مقابلہ دعا سے کرتا ہے اور اسی سے کامیاب
ہوتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳)
۸۸- وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى وَ أَخِيهِ أَنْ تَبَوَّا لِقَوْمِكُمَا بِمِصْرَ بُيُوتًا وَ
اجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قِبْلَةً وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ۔
ترجمہ ۔ اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ تمہاری قوم کے لئے مصر میں گھر بنالو
اور اپنے گھروں کو نماز کی جگہ بناؤ اور نماز کو ٹھیک درست رکھو۔ اور خوشخبری دے ایمان والوں کو۔
تفسیر ۔ ان تبوا ۔ مختلف علاقوں سے اکٹھے ہو کر سب مصر میں اپنا گھر بنالو۔
وَاجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قِبْلَةَ - بچپن میں ایک عیسائی نے مجھ پر اعتراض کیا کہ اس کے معنے ہیں
اپنے گھروں کو قبلہ رخ بناؤ۔ اب تم بتاؤ کہ موسی کو تمہارے قبلہ کی کیا ضرورت تھی ۔ دوم یہ ثابت کرو کہ
ان کا بھی کوئی قبلہ تھا۔
میں نے اس وقت لغات کی کتاب کو دیکھا تو معلوم ہوا ۔ قِبْلَةً کے معنے مُتَقَابِلَةً ہیں۔ پس
میں نے اسے بتایا۔ ان کو حکم یہ ہوا کہ اپنے گھروں کے دروازے ایک دوسرے کے مقابلے پر بنالو
تا کہ خطرہ کے وقت ایک دوسرے کے کام آسکو۔ وہ وقت تو یوں گزر گیا۔ پھر خدا نے میری معرفت
بڑھائی اور میں نے توریت میں پڑھا کہ حکم دیا گیا کہ تم قربانی کے خون کے نشان اپنے گھروں کی
چوکھٹوں پر لگا دو تا کہ عذاب کے فرشتے ان کو پہچان لیں۔ میں نے کہا کہ کیا فرشتے بغیر اس کے پہچان
حقائق الفرقان
۱۲۷
سُورَة يُونُسَ
نہ سکتے تھے؟ یہ تو اس پر اعتراض کیا اور معنے یہ کئے کہ اب تم اپنے گھروں کو قربان گاہ بنا لو اور خون کے
نشان لگنے سے ان کے گھر امن کے گھر بن گئے ۔ اس لئے بھی ان کو قبلہ کہا گیا۔ چوتھے معنی یہ ہیں کہ
نمازیں بھی اپنے گھروں میں پڑھ لیا کرو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ (۱۲۳)
قبلۂ یہود وہ جگہ تھی جہاں وہ قربانی کرتے تھے اور فصیح کی رسم ادا کرتے اور عبادت کرتے تھے۔
دیکھو میزان الحق صفحہ ۲۲ ۔ پھر یروشلم یہودیوں کا قربان گاہ اور عبادت گاہ تھا اور خدائے تعالیٰ وہاں
اپنے تئیں ایسا ظاہر کرتا تھا کہ گویا اس جگہ میں رہتا تھا ۔ یا تھا۔
انجیل لوک ۲ باب ۴۱ سے ۴۲ تک۔ اُس (مسیح) کے ماں باپ ہر برس عید فسح میں یروشلم کو
جاتے تھے اور جب وہ بارہ برس کا ہوا۔ وے عید فسح کے دستور پر یروشلم کو گئے۔
خروج ۳۴ باب ۲۳۔ اور استثناء ۶ ا باب ۱ و ۱۶ میں بھی ایسی ہی باتیں لکھی ہیں۔ اب اس سے
واضح ہو گیا کہ یہ نشانات اور یہ حقیقت قبلہ یہود کی تھی۔
اب خروج ۱۲ باب ۳ سے ۷ تک اور ۲۲ سے ۲۴ تک دیکھ ڈالو۔ اس میں لکھا ہے کہ
اسرائیلیوں کے سارے گروہ سے یہ بات کہو کہ اس مہینے کے دسویں دن ہر ایک مرد اپنے اپنے گھر
باپ دادوں کے گھرانے کے مطابق ایک بڑہ گھر پیچھے اپنے لئے لے اور شام کو ذبح کرو اور اس کا
چھا پا دروازے پر لگاؤ۔
۲۳ میں ہے۔ خداوند در پر سے گزر کرے گا اور ہلاک کرنے والے کو نہ چھوڑے گا کہ تمہارے
گھروں میں آکے تمہیں مارے اور خداوند کا یہ بھی حکم تھا کہ گھر سے باہر نہ نکلیں اور یہ رسم گھر کے اندر
ہی ادا ہو۔
یہی مطلب قرآن کا ہے کہ گھروں کو قبلہ بناؤ یعنی یہ رسم گھروں ہی میں ادا کرو۔۔۔۔۔۔
اہل اسلام کے نزدیک قبلہ وہ جگہ ہے جہاں قتل کا امن ضروری ہو اور جس پر خاص خداوندی نظر ہو۔
لے سے ہوگا ۔ واللہ اعلم ۔ مرتب ۔
حقائق الفرقان
۱۲۸
سُورَة يُونُسَ
چنانچہ دیکھو۔ بیت اللہ کی نسبت جو اہلِ اسلام کا قبلہ ہے۔ قرآن میں حَرَمًا أَمِنًا وارد ہوا ہے۔ اس
لئے کہ وہاں قتل نفس حرام ہے۔ اس طور پر بھی قبلہ کہنا صحیح ہے کہ فرشتے نے بنی اسرائیل کے گھروں کو
امن دیا اور فرعون کے پلوٹھے مار ڈالے۔
قبلة کے معنی متقابلہ کے بھی ہیں ۔ یعنی آمنے سامنے ۔ بنی اسرائیل کو حکم تھا کہ اپنے اپنے گھر
ایک دوسرے کے سامنے بنادیں اور مصلحت اس میں یہ تھی کہ رات کو نکل جانے کیلئے اچھا موقع ملے۔
دیکھو گنتی ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب۔ حصہ اول صفحه ۱۵۱)
۸۹- وَ قَالَ مُوسَى رَبَّنَا إِنَّكَ أَتَيْتَ فِرْعَوْنَ وَ مَلَاةَ زِينَةً وَ أَمْوَالًا فِي
الحيوة الدُّنْيَا رَبَّنَا لِيُضِلُّوا عَنْ سَبِيلِكَ رَبَّنَا اطْمِسُ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَ
اشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ -
ترجمہ ۔۔ اور موسیٰ نے کہا اے ہمارے رب ! تو نے ہی تو فرعون اور اس کے سرداروں کو دے رکھی
ہے زینت اور مال یہاں کی زندگی میں ، اے ہمارے رب ! ( اس کا ) نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ تیرے راستہ
سے ہٹا دیں گے۔ اے ہمارے رب ! تباہ کر دے اُن کے مال اور سخت کر دے اُن کے دل کہ وہ تجھ
پر ایمان ہی نہ لائیں جب تک نہ دیکھ لیں ٹیس دینے والا عذاب۔
تفسیر - فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ - انبیاء بہت رقیق القلب ہوتے ہیں۔ مگر
جب حجت پوری ہو چکتی ہے تو پھر وہ بڑے سخت ہو جاتے ہیں ۔ ایک وقت ان کے مومن بننے کی
کوشش فرمائی جاتی ہے۔ دوسرے وقت میں کہا کہ ایمان لانے کی توفیق ان سے چھین لے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳)
رَبَّنَا اطْمِسُ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ
الأَلِيم - اے رب ان کے مالوں پر جھاڑو پھیر دے اور ان کے دل سخت کر دے۔ پس یہ ایمان
نہ لائیں جب تک درد دینے والا عذاب نہ دیکھ لیں ۔
تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۳۵۷)
حقائق الفرقان
۱۲۹
سُورَة يُونُسَ
حضرت موسی کی تمام قوم غلام تھی مگر ایک آواز سے سب کام کروالیا۔ وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ
فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْآلِيمَ - نبیوں کو ، خدا کے پاک لوگوں کو جتھوں کی کیا پرواہ ہے۔
انبیاء کے نزدیک ایسا خیال شرک ہے۔ میں تمہیں دعاؤں کی طرف متوجہ کرتا ہوں ۔ تم یوں سمجھو کہ
دعاؤں کے لئے پیدا کئے گئے اور یہی دعا ئیں تمہارے سب کام سنواریں گی ۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۴ نومبر ۱۹۰۹ صفحه ۱)
٩٠ - قَالَ قَدْ أُجِيبَتْ دَعُوَتُكُمَا فَاسْتَقِيمَا وَلَا تَتَّبِغْنِ سَبِيلَ الَّذِينَ
روپوور
لا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ نے فرمایا تم دونوں کی دعا قبول ہو چکی اب تم دونوں ثابت قدم ہو جاؤ اور نہ چلنا
لا علموں کی راہ۔
تفسیر - فَاسْتَقِيمًا - أَجِيبَتْ دَعْوَتُكُمَا کے باوجود یہ دوشرطیں ظاہر کرتی ہیں کہ عذاب کا وعدہ
ٹل بھی جاتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳)
۹۱ - وَجُوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَاءِيلَ الْبَحْرَ فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنَ وَ جُنُودُهُ بَغْيًا وَ
عَدُوًّا حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ قَالَ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ
وو
به بَنُوا إِسْرَاءِيلَ وَ أَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے پارا تا ر دیا بنی اسرائیل کو دریا کے پھر ان کے پیچھے لگا فرعون اور اس کا لشکر
شرارت اور تعدی کر کے یہاں تک کہ اُسے گھیر لیاڈ باؤ پانی نے وہ کہنے لگا کہ مجھے یقین آ گیا اس
بات کا کہ کوئی سچا معبود نہیں مگر وہی جس پر اللہ کے پہلوان کی اولا د ایمان لائی اور میں (بھی)
فدائی فرمانبرداروں میں سے ہوں ۔
تفسیر فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُ بَغْيًا - فرعون موسی کے تابع نہ تھے۔ پس بغاوت صرف اپنے حاکم سے
۔
نہیں ہوتی ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸)
حقائق الفرقان
۱۳۰
سُورَة يُونُسَ
۹۳ - فَالْيَوْمَ نُنَجِيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً وَ إِنَّ كَثِيرًا
مِنَ النَّاسِ عَنْ ايْتِنَا لَغْفِلُونَ -
ترجمہ ۔ تو آج ہم تیرے بدن کو کسی بریتے پر ڈال دیں گے تاکہ پچھلوں کے لئے تجھے نشانی
بنائیں۔ بے شک بہت سے آدمی ہماری آیتوں سے ضرور غافل ہی ؟ ہیں۔
تفسیر - لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً ۔ اس زمانہ میں اس کی لاش نکلی ہے۔ یہ قرآن شریف کا اعجاز ہے ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر۷ مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳)
وَ رَزَقْتُهُمْ مِّنَ الطَّيِّبَتِ
۹۴ - وَلَقَدْ بَوَّأْنَا بَنِي إِسْرَاءِيلَ مُبَوَّا صِدْقٍ وَ
فَمَا اخْتَلَفُوا حَتَّى جَاءَهُمُ الْعِلْمُ إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ فِيمَا
كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ -
ترجمہ ۔ ۔ اور ہم نے جگہ دی بنی اسرائیل کو عمدہ جگہ، روزی دی پاکیزہ ستھری چیزوں میں سے پھر
انہوں نے جھگڑا نہیں کیا مگر عالم ہوئے بعد ، بے شک تیرا رب اُن میں فیصلہ کرے گا قیامت کے دن
جن چیزوں میں وہ جھگڑا کرتے تھے۔
تفسیر اللہ کا کوئی بنے تو بہت سکھ پاتا ہے۔ مگر افسوس بعض لوگ اپنے علم و فضل پر نازاں رہتے
ہیں بعض اپنی قومیت پر بعض جتھے پر ۔
بنی اسرائیل کو مصر میں پہلے سب باتیں حاصل تھیں ۔ جتھا بھی تھا۔ قومیت بھی ۔ علم و فضل بھی
جب اللہ تعالیٰ سے تعلق منقطع ہوا تو یہ سب باتیں کسی کام بھی نہ آئیں۔ وہ غلام بنائے گئے ۔ ان سے
اینٹیں پکوانے کا کام لیا گیا۔ بلکہ یہ بھی حکم ہوا کہ اس کا سامان بھی یہی مہیا کریں۔ پھر جب ان کو خدا
یاد آیا تو خدا بھی ان پر متوجہ برحمت ہوا ۔
صدق ۔ عربی زبان میں صدق مضبوط جگہ کو کہتے ہیں۔
يَوْمَ الْقِيمَةِ - وہ دن بھی ہوتا ہے جس دن انسان مرے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۳)