سُوْرَۃُ ھُوْدِ
حقائق الفرقان (جلد ۳)
حقائق الفرقان
۱۳۴
سُورَةٌ هُودٍ
۲
سُوْرَةُ هُودٍ مَّكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورہ ھود کو اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جو تمام صفات سے موصوف ہے اور سب برائیوں
سے پاک ، بلا مبادلہ دینے والا اور مبادلہ سے محروم نہ رکھنے والا ہے۔
- الر كِتَبُ احْكِمَتْ أَيْتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ -
ترجمہ ۔ میں اللہ مکرر رسالت اللہ مکرر رسالت محمدیہ پر سورت نازل کرتا ہوں یہ آیتیں ایک کتاب کتاب کی ہیں جو محکم ہے
تفصیل وار بیان کی گئی ہیں بر محل کام کرنے والے بڑے خبردار کی طرف سے۔
تفسیر - الر انا للہ آری ۔ اللہ تعالیٰ جا ۔ اللہ تعالیٰ جل شانہ فرماتا ہے ماتا ہے بتوں کے حامی جو کچھ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت کرتے رہتے ہیں ۔ وہ میں دیکھ رہا ہوں ( جس کے معنے یہ ہیں کہ ہمیں
ان کی شرارتوں کا علم ہے اس کے مطابق باز پرس ہو گی )۔ اس سورۃ میں دشمنانِ رسالت مآب کی
شرارتوں کا بیان ہے۔
کتب ۔ دنیا کے تمام راستبازوں کی تعلیم کی جامع کتب ۔
ثُمَّ فُصِّلَتْ - ایک مقام پر فرمایا ہے وَ لَوْ جَعَلْنَهُ قُرْآنًا أَعْجَمِيًّا لَقَالُوا لَوْ لَا فُصِّلَتْ أَيْتُهُ
وَاعْجَمِيٌّ وَعَرَبي ( حم سجدة: ۴۵) جس سے ظاہر ہے کہ فُصِّلَت کی مصداق عربی زبان ہے جو
بہت فصیح اور تمام قسم کے معانی و مافی الضمیر کے اظہار کے لئے کافی ہے۔ کوئی زبان اللہ کا ترجمہ مفرد
لفظ میں برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں۔
مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ ۔ یہ کتاب حکیم کی طرف سے ہے۔ عام حکیم جو کچھ کہتے ہیں اس کے
سامنے عوام کو چون و چرا کا یارانہیں چہ جائیکہ ایک عظیم الشان حکیم کی طرف سے ہوا اور حکیم بھی ایسا کہ جو
ہر طرح سے باخبر ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۴)
لے اور اگر ہم اس قرآن کو عجمی زبان میں اتارتے تو بھی یہ ضرور کہتے کہ کیوں نہیں کھول کھول کر بیان کی گئیں اس
کی آیتیں ۔ آدمی تو مجھی ہو اور قرآن عربی ۔
حقائق الفرقان
الله
الَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ إِنَّنِي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ -
سُورَةٌ هُودٍ
ترجمہ ۔ یہ کہ کسی کی پوجا نہ کرنا مگر اللہ ہی کی۔ البتہ میں اس کی طرف سے تمہارے لئے ڈرانے والا
اور بشارت دینے والا نبی بن کر آیا ہوں ۔
تفسیر ۔ اللہ تعالی کے سواکسی کی پریس کے سوا کسی کی پرستش مت کرو، بے ریب میں تمھارے لیے ہوں ڈرانے وا والا اور
بشارت دینے والا ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۰۴)
الَّا تَعْبُدُوا إِلا الله - پس یہ اس کتاب کی تعلیم کا خلاصہ ہے ۔ یہی کلمہ اسلام کا روحِ رواں
ہے۔ جس کے اعلان کا یہاں تک اہتمام ہے کہ پانچ وقت کوٹھوں پر چڑھ کر تبلیغ کی جاتی ہے۔ اور
دنیا میں کسی مذہب نے کسی بات کی اس زور سے اشاعت نہیں کی۔
انَّنِي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِیر ۔ یہ توحید کو کامل کرنے کے لئے اس کا دوسرا حصہ ہے کیونکہ سب
-
احکام انہی مبارک وجودوں کے ذریعے سے ظاہر ہوئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۴)
وَ أَنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُمَتِّعُكُمُ مَّتَاعًا حَسَنًا إِلَى
اجَلٍ مُّسَمًّى وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ
عَذَابَ يَوْمٍ كَبِيرٍ
ترجمہ ۔ اور یہ کہ مغفرت مانگو اپنے رب سے اور اس کی جناب میں رجوع کرو وہ تم کو سامان دے گا
اچھا سامان ایک معین وقت تک اور ہر فضل و کمال والے کو زیادتی دے گا اس کے فضل و کمال میں اور
اگر تم منہ موڑ لو گے تو میں خوف کرتا ہوں تم پر بڑے دن کے عذاب سے۔
تفسیر - يُمَتِّعُكُمُ مَتَاعًا حَسَنًا - بعض لوگ قرآن سیکھنے یا اس پر عمل کرنے کی نسبت یہ عذر
کرتے ہیں ۔ فکر معاش ۔ دو دن کی زندگی میں بھلا کیا کرے کوئی۔ فرماتا ہے رزق کا سامان ہم خود
کردیں گے۔ وَمَا مِنْ دَابَّةٍ میں اس مسئلہ کو کھولا ہے۔
إن تَوَلَّوا - مذہب حق اختیار کرنے سے بعض دکھوں سے ڈرتے ہیں۔ فرماتا ہے کہ وہ عذاب
حقائق الفرقان
۱۳۶
سُورَةٌ هُودٍ
جو حق کے انکار کرنے کی سزا میں ہے اس سے بہت بڑھ کر ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۴)
اور یہ کہ عفو مانگو اپنے رب سے اور حفاظت طلب کرو پھر اسی کی طرف متوجہ ہو جاؤ۔ مخالفت پر بتاتا
ہوں کہ تم پر میری مخالفت کا وبال آئے گا اور ناکام رہو گے اور موافقت پر تمہیں بشارت اور خوشخبری سناتا
ہوں۔ پھر اس وعظ امید و بیم کے بعد فرماتا ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۰۴)
یعنی اگر تم منہ پھیرو گے تو بے ریب میں ڈرتا ہوں تم پر بڑے دن کے عذاب سے ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۰۴)
وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا وَ يَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ
مُسْتَوْدَعَهَا كُلٌّ فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ ۔ اور کوئی چلنے والا نہیں زمین پر مگر اللہ ہی کے ذمہ اس کی روزی ہے اور وہ جانتا ہے مستقل
رہائش کی جگہ آدمی کی ، یہ سب کچھ لکھا ہوا کتاب میں کھلا کھلا ہے۔
تفسیر۔ ایک زمیندار بھی اس نکتہ کو خوب سمجھتا ہے کہ غلہ کے حصول کے لئے زمین کی کاشت
اور پھر اس میں تخم ریزی آب رسانی کی ضرورت ہے۔ اور وہ باوجود اللہ تعالیٰ کو خیر الرازقین
جاننے اور مَا مِنْ دَابَّةٍ إِلا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا ( کوئی جانور نہیں مگر کہ اس کا رزق اللہ کے ذمے
ہے) پر ایمان لانے کے محنت کرتا اور ان اسباب سے کام لیتا ہے۔ ایک بیوقوف سے بیوقوف شخص بھی
مانتا ہے کہ آنکھیں بند کر لیں تو زبان سے نہیں دیکھ سکتے اور مشک کا منہ اگر کھول دیں تو ضرور ہے کہ
پانی سے خالی ہو جائے ۔ غرض یہ تو سب جانتے ہیں کہ سلسلہ اسباب کا مسببات سے وابستہ ہے اور ہر
ایک فعل کا ایک نتیجہ ہے اور خدا تعالیٰ کے قواعد و ضوابط اٹل ہیں۔ مگر بڑے تعجب کی بات ہے کہ بایں ہمہ
لوگ دین میں بداعمالی و نیک اعمالی کے نتائج سے غافل ہیں اور جنت کو بغیر کسی عمل صالح و ایمان صحیح
کے حاصل کرنا چاہتے ہیں دین کے بارہ میں اِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيم (اللہ بخشنہار ہے) إِنَّ اللهَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( اللہ ہر چیز پر قادر ہے ) پڑھنے میں بڑے دلیر ہیں۔
تشحید الاذہان جلدے نمبر ۲ ۔ ماہ فروری ۱۹۱۲ء صفحہ ۸۶ )
حقائق الفرقان
۱۳۷
سُورَةٌ هُودٍ
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَ كَانَ عَرْشُهُ
عَلَى الْمَاءِ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَ لَئِنْ قُلْتَ إِنَّكُمْ مَّبْعُوثُونَ مِنْ
بَعْدِ الْمَوْتِ لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ -
ترجمہ۔ وہی اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا چھ وقت میں اور وہ پانی جس پر زندگی کا مدار
ہے اس پر بھی اللہ ہی کا عرش ہے یعنی حکومت تا کہ تم کو انعام دے ، دیکھیں کہ کون تم میں بہت اچھے
عمل کرتا ہے اور اگر تو کہے کہ تم سب کھڑے کئے جاؤ گے میرے پیچھے تو کافر ضرور کہیں گے یہ دلربا
پاتیں قوم سے صاف کٹوا دینے والی ہیں۔
تفسير - في سِتَّةِ أَيَّامٍ ۔ ہر چیز جو کمال کو حاصل کرتی ہے۔ چھ مراتب کو طے کر کے۔ فرماتا
ہے کہ آسمان وزمین کو پیدا کیا اور پھر اسے کمال تک پہنچایا۔
-
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبرے مورخہ ۹ ۱ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۴)
١٠ - وَلَئِنْ آذَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعُنُهَا مِنْهُ إِنَّهُ لَيَتُوسُ كَفُورٌ -
ترجمہ ۔ اور اگر ہم انسان کو اپنی طرف سے کوئی نعمت اور رحمت چکھائیں پھر وہ نعمت اور رحمت اس
سے چھین لیں تو وہ اسی وقت نا امید و نا شکر ابن جاتا ہے۔
تفسیر ۔ وَلَئِنْ آذَقْنَا الْإِنْسَانَ ۔ جو لوگ خدا کی کتاب اور خاتم النبیین کے حالات و تعلیمات سے
نا واقف ہیں ان کی یہ حالت ہوتی ہے۔
دنیا میں کبھی خوشی آتی ہے اور کبھی نمی اور کبھی صحت ہوتی ہے اور کبھی بیماری اور کبھی دکھ اور کبھی سکھ۔
انسان پر یہ دونوں حالات ضرور ہوتے ہیں۔ مگر ایک نبیوں کے متبع ہوتے ہیں۔ ایک جو ان کی
تعلیمات کی پرواہ نہیں کرتے ۔ یہاں آخر الذکر کا ذکر ہے۔
ليوس كَفُور - بے ایمان انسان نا امید ہو جاتا۔ امید ہو جاتا ہے۔ مگر نبیوں کے متبع کی نسبت مثنوی میں آیا ہے ۔
زیر او گنج کرم بنهاده است !
ہر بلاکین قوم راحق داده است
ایک بیوی کا خاوند فوت ہو گیا اور اس کے دل میں خیال آیا کہ اب اس کی مثل کون ہوگا ۔ مگر معاً اس ہوگا۔
لے حق کے راستہ میں جو آزمائش بھی کسی قوم پر آتی ہے اس کے نیچے خدا تعالیٰ کے بے شمار کرم واحسانات کا خزانہ
مخفی ہوتا ہے۔
حقائق الفرقان
۱۳۸
سُورَةٌ هُودٍ
نے استغفار کیا۔ اور کہا کہ خدا تعالیٰ کو سب قدرتیں ہیں ۔ چنانچہ اس کے بعد اس کا نکاح حضرت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو گیا۔ اور اس نے خود اقرار کیا کہ یہ میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔
یاس مومن کا کام نہیں ۔ حضرت یعقوب علیہ السلام نے بھی ایک موقع پر فرمایا ہے ۔
لو
لَا يَا يُنَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ (یوسف: ۸۸) چنانچہ اس کا پھل پایا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲۵)
ا وَ لَئِنْ آذَقْتُهُ نَعْمَاءَ بَعْدَ ضَرَّاء مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ ذَهَبَ السَّيَّاتُ
عَنِّي إِنَّهُ لَفَرِحُ فَخُورٌ -
-
ترجمہ ۔ اور اگر ہم اس کو تکلیف کے بعد جو اُس کو پہنچی آرام کا مزہ چکھا ئیں تو وہ کہنے لگے دور ہو گئیں
ہم سے تکلیفیں اور برائیں ۔ کچھ شک نہیں کہ وہ خوشیاں کرتا شیخی مارتا ہے۔
تفسیر ۔ وَلَئِنْ آذَقْتُهُ نَعْمَاء - حدیثوں میں ایک شخص کا ذکر ہے جسے جذام تھا۔ اس کے سامنے
فرشتہ مثل ہو کر آیا اور پوچھا کیا چاہتا ہے۔ کہا لون حَسَن - رنگ اچھا ہو۔ جسمانی صحت ہو۔ چنانچہ
ایسا ہو گیا پھر اس نے کہا کہ کیا چاہتا ہے۔ کہا مال مویشی اونٹ وغیرہ۔ یہ بھی مل گیا۔ پھر وہی فرشتہ گدا کی
شکل میں اس کے سامنے آیا اور سواری کے لئے گھوڑا مانگا۔ تو اس نے اسے جھڑ کا کہ یوں دینے لگے
تو ہمارے پاس کیا ر ہے اور اسے ذلیل سمجھا۔ بد بخت انسان تھوڑے سے سکھ پر پھول بیٹھتا ہے اور
اکٹر باز بن جاتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۵)
۱۳ - فَلَعَلَّكَ تَارِكٌ بَعْضَ مَا يُوحَى إِلَيْكَ وَ ضَابِقٌ بِهِ صَدْرُكَ أَنْ
يَقُولُوا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ كَنْزُ أَوْ جَاءَ مَعَهُ مَلَكَ إِنَّمَا انْتَ نَذِيرٌ وَاللَّهُ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ ۔
ترجمہ کیا تو کچھ حصہ اس وحی کا جو تیری طرف کی جاتی ہے چھوڑ بیٹھنے والا ہے ( یعنی یہ کبھی نہ ہوگا اور
یہ بھی کبھی نہ ہوگا ) کہ اس کی وجہ سے تیرا دل تنگ ہو کہ وہ کہتے ہیں کیوں نہیں اتارا گیا اس شخص پر خزانہ
یا اس کے ساتھ فرشتہ ( کیوں ) نہ آیا تو تو بس ڈر سنانے والا ہی ہے دشمنوں کو اور اللہ ہر ایک شئے کا بڑا
لے کیونکہ مومن نا امید نہیں ہوتا اللہ کی بہار سے ہاں کافر ہوا کرتے ہیں۔
حقائق الفرقان
کارساز اور نگہبان ہے۔
۱۳۹
سُورَةٌ هُودٍ
تفسیر ۔ فَلَعَلَّكَ تَارِكٌ بَعْضَ مَا يُوحَى إِلَيْكَ کئی لوگ ایسے ہیں جو اللہ تعالی کے بعض حصہ کلام
کی مطلق پرواہ نہیں کرتے۔ دوسروں کی عیب چینی معمولی معمولی باتوں پر کرتے ہیں اور خود اپنے نفس
پر غور نہیں کرتے کہ اہم سے اہم فرض کے تارک ہیں ۔
حضرت ابن عباس کے پاس ایک شخص آیا اور پوچھا کہ بے وجہ مکھی مارنے کا کیا قصاص ہے۔
آپ نے اس سائل کو دیکھ دیکھ کر فرمایا کہ تیرے گھر کوفے ہیں؟ اس نے کہا ہاں ۔ فرمایا۔ امام حسین
کے خون کے وقت تمہیں فتوی کی ضرورت نہ تھی ؟
وَ ضَابِقٌ بِه صَدْرُكَ - جب کوئی حکم قرآنی آئے تو پھر شرح صدر سے اسے نہیں کرتے بلکہ
بہانے بنانے لگتے ہیں کہ اپنی قوم کا لحاظ ہے۔ یہ بات ہے۔ وہ بات ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۵) بدرقاد ۹
وَ ضَابِقٌ بِهِ صَدرُكَ ۔ واعظ و ناصح جب اپنے وعظ کے لئے مناسب محل نہ دیکھے تو اس کا سینہ تنگی
کرتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۹)
۱۸ - أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ وَ مِنْ قَبْلِهِ
كتب مُوسَى اِمَامًا وَ رَحْمَةً أُولَئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمَنْ يَكْفُرُ بِهِ مِنَ
الْأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ فَلَا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَ
لكنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے بادلیل کھلے دلائل پر ہو اور پیچھے آئے گا اس کے
ایک گواہی دینے والا اس کے رب کی طرف سے اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب مقتدا اور رحمت ہے
یہی لوگ اس نبی کو مانتے ہیں اور جو کوئی اس کا منکر ہو جماع کا منکر ہو جماعتوں میں سے تو ان کا وعدہ گاہ آگ ہے، تو
اے مخاطب ! تو اس سے شبہ میں نہ پڑے بے شک وہ سچ ہے تیرے رب کی طرف سے لیکن اکثر لوگ
مانتے ہی نہیں ۔
حقائق الفرقان
۱۴۰
سُورَةٌ هُودٍ
تفسیر - أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ - اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو دین آیا۔ اس کی صداقت کے تین
نشان فرمائے ۔ ایک بدینہ ۔ دوم شاہد جو اس کے اندر سے ہو یہ اہر جو اس کے اندر سے ہو یعنی ضمیر کی شہادت۔ فراست مومن ۔ مومن سوم ۔
النبي كتب مثلاً موسی کی کتاب کی شہادت۔ انبیاء و فلاسفروں میں یہ فرق ہے کہ فلاسفروں کا آپس میں
ضرور فرق ہوتا ہے مگر انبیاء اصولاً سب کے سب متفق ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۵)
شَاهِدٌ مِنْهُ - سچائی کے گواہ - ا۔ اللہ تعالیٰ کا مکالمہ ۔ ۲۔ وجدان صحیح ۔ ۳۔ عقل صحیح ۔
۴۔ فطرت سلیم ۔ ۵ ۔ سنن الہیہ - ۶ ۔ اخلاق محمد یہ۔ ۷۔ اسماء الہیہ ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۹)
١٩ - وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أُولَئِكَ يُعْرَضُونَ عَلَى رَبِّهِمْ وَ
يَقُولُ الْأَشْهَادُ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى رَبِّهِمْ أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى
الظَّلِمِينَ -
ترجمہ۔ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون شخص ہو گا جو جھوٹا بہتان باندھے اللہ پر ۔ یہی لوگ ہیں جو پیش
کئے جائیں گے اپنے رب کے حضور اور گواہ یہ گواہی دیں گے کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے جھوٹ بولا تھا
اپنے رب پر ۔ ہوشیار ہو جاؤ کہ ظالم بے جا کام کرنے والوں پر ہی اللہ کی لعنت ہے۔
تفسیر۔ ہر حق کے سامنے ایک جھوٹ ہوتا ہے۔ اور ہر جھوٹ کے مقابل سچ ۔ یہاں ہر مَنْ أَظْلَمُ
میں جھوٹے مفتری کا نشان اور اس کا انجام بتا تا ہے۔
أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّلِمِینَ ۔ موسیٰ اور فرعون دونوں مرچکے ہیں ۔ مگر موسیٰ " پر سب علیہ الصلوۃ والسلام
پڑھتے ہیں اور فرعون پر کوئی رحمت بھیجنے والا نہیں۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۵)
دیکھ اللہ کی لعنت ظالموں پر ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵)
حقائق الفرقان
۱۴۱
سُورَةٌ هُودٍ
۲۰ - الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُمْ بِالْآخِرَةِ
هُمْ كَفِرُونَ
ترجمہ ۔ جو روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور اس راہ کو ڈھونڈتے ہیں ٹیڑھے ہو کر اور یہ آخرت کے تو
بالکل منکر ہی ہیں۔
تفسیر - يَبْغُونَهَا عِوَجًا ۔ بے دین ( ٹیڑھے ) رہ کر چاہتے ہیں اللہ کی راہ کو ۔ مسلمان بھی اب
اس مرض میں گرفتار ہیں ۔
وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ كَفِرُونَ ۔ ان تمام خرابیوں کی جڑا ایک ہی بات ہے کہ وہ اس بات پر یقین
نہیں رکھتے کہ ایک وقت آتا ہے جب ہم کو جواب دہی کرنی پڑے گی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲۵)
۲۴ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَ أَخْبَتُوا إِلَى رَبِّهِمْ أُولَئِكَ
أَصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ -
ترجمہ ۔ بے شک جن لوگوں نے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے اور تسلی پائی ، توجہ کی ، عاجزی کی ، اپنے
رب کی طرف تو یہی لوگ جنتی ہیں وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔
تفسیر - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ۔ اس میں دوسرے گروہ کا ذکرفرماتا ہے جو راستبازوں کا گروہ ہے۔
أوليك أصحبُ الْجَنَّةِ - صحابہ کرام کے لئے ایک جنت تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
صحبت تھی کہ وہ معاصی اور ان کے بدنتائج سے بچ کر نیکیوں سے لطف اٹھاتے تھے۔ ایک شرابی ہی کو
لو۔ شراب پی۔ متوالے ہوئے ۔ بدرو میں گرے۔ پاس جو نقدی تھی وہ گئی ۔ ایک بہشت اللہ پر بھروسہ
اور ایمان کا ہے۔ جو مصائب میں بھی آرام بخشتا ہے۔ پھر صحابہؓ کے لئے مدینہ منورہ ایک بہشت تھا۔
پھر مکہ کی فتح اور دوسری فتوحات مثل عراق ، نجم ، شام، مصر اور وہ ممالک جن کی نسبت موسیٰ علیہ السلام
حقائق الفرقان
۱۴۲
سُورَةٌ هُودٍ
نے اپنی قوم کو وعدہ دیا کہ وہاں دودھ اور شہد کی ندیاں بہتی ہیں ۔ ایک بہشت قرآن اور اس کے
حج قاطعہ و براہین ساطعہ ہیں جس کے ذریعے تمام مذاہب پر فتح پا کر مظفر ومنصور ہو کر شاد کام رہتا ہے۔
ایک دفعہ میں سفر کو گیا۔ ایک مولوی سے ملاقات ہوئی۔ مجھ سے پوچھا مرزا صاحب کیا لکھ رہے
ہیں میں نے کہا علامات المقر بین لکھتے ہیں۔ اس میں ایک بات لکھی ہے کہ اِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِی
نَعِيمٍ - وَ إِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمِ (الانفطار : ۱۴ ، ۱۵) مومن اسی دنیا میں نعمتیں پاتا ہے اور فاجر
دوزخ میں ہو جاتا ہے۔ جل جل کر کباب ہوتا رہتا ہے۔ مولوی بولا یہ بات تو ٹھیک نہیں ۔ دیکھئے ہم
نان شبینہ کو ترستے ہیں اور یہ کافر گڑ گڑ بگھیاں گزارتے ۔ ہمارے سینے پرم پر مونگ دلتے ہیں۔ میں تو
دیکھ کر کباب ہو جاتا ہوں ۔ پاس ایک بذلہ سنج بیٹھے تھے۔ وہ بولے مولوی صاحب کا رنگ بھی تو اسی
جلنے کی وجہ سے سیاہ ہو گیا ہے۔ مولوی صاحب بولے سچ کہتا ہے۔ گویا اس طرح پر اس نے اپنی جہنمی
زندگی کا اقرار کیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۵ ، ۱۲۶)
۳۵- وَلَا يَنْفَعُكُمْ نُصْحِى إِنْ أَرَدْتُ أَنْ أَنْصَحَ لَكُمْ إِنْ كَانَ اللَّهُ
يُرِيدُ أَنْ يُغْوِيَكُمُ هُوَ رَبُّكُمْ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ -
ترجمہ ۔ اور میری نصیحت تمہیں فائدہ نہ دے گی اگر چہ میں تم کو نصیحت کرنا چا ہوں جب اللہ تم کو گمراہ
کرتا ہے وہ تمہارا رب ہے اور تم اُس کی طرف پلٹو گے۔
تفسیر آن يُغوِيَكُم - اللہ تعالیٰ ہر انسان کے اعمال کے تقاضے کے مطابق سلوک کرتا ہے۔
جب کسی کے اعمال کا تقاضا ہوتا ہے کہ وہ نحوی مقرر ہو تو وہ ایسا ہو جاتا ہے۔ پولوس نے تقدیر کے مسئلہ
کو نہیں سمجھا اس لئے اس نے آخر بگڑ کر کہا کہ کاریگری کا ریگر کو کیا کہہ سکتی ہے۔ حالانکہ یہ مثال
ٹھیک نہیں ۔ کیونکہ برتن وغیرہ میں تو عقل اور اختیار فعل کسی حد تک بھی نہیں اور انسان میں یہ
لے بے شک نیک لوگ سکھوں اور آرام میں ہیں ۔ اور تحقیق بدکار جہنم میں ہیں ۔
حقائق الفرقان
بات ہے۔
۱۴۳
سُورَةٌ هُودٍ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲۶)
۳،۳۷۔ وَ أُوحِيَ إِلى نُوحٍ أَنَّهُ لَنْ يُؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ إِلَّا مَنْ قَدْ أَمَنَ
فَلَا تَبْتَبِسُ بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ - وَ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا وَلَا
تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ ۔
-
ترجمہ ۔ اور وحی بھیجی گئی نوح کی طرف یہ کہ کوئی ایمان نہ لائے گا تیری قوم میں سے مگر جو لا چکا سو
لا چکا تو ان کاموں پر کچھ غم نہ کر جو وہ کر رہے ہیں۔ اور ہماری نظروں کے سامنے ایک کشتی بنا اور
ہمارے ہی حکم سے اور مجھ سے بات نہ کر ظالموں کے مقدمہ میں وہ تو ضرور ڈ بائے گئے (یعنی ڈوبنے
والے ہیں )۔
تفسیر۔ نوٹ کی طرف وحی بھیجی گئی کہ تیری قوم سے ایمان نہیں لائے گا مگر یہی جولا چکے ۔ پس
رنجیدہ خاطر نہ ہو کفار کی کرتوتوں سے۔ اور ہماری نگرانی میں ہمارے حکم کے مطابق کشتی بنا اور ظالموں
کی نسبت کوئی سفارش نہ کر ۔ وہ ضرور ڈوبنے والے ہیں۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۱۔ ماہ جنوری ۱۹۱۳ ء صفحه ۳۴)
٣٩ وَيَصْنَعُ الْفُلْكَ وَكُلَّمَا مَرَّ عَلَيْهِ مَلَا مِّنْ قَوْمِهِ سَخِرُوا مِنْهُ قَالَ
إِنْ تَسْخَرُوا مِنَّا فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُونَ -
ترجمہ۔۔ اور وہ کشتی بنا رہا تھا جب اُدھر سے اس کی قوم کے سردار گزرتے تو اس سے ٹھٹھا کرتے نوح
نے کہا اگر تم ہم سے ٹھٹھا کرتے ہو تو ہم بھی تم سے ٹھٹھا کرتے ہیں کیونکہ تم ٹھٹھا کرتے ہو۔
تفسیر۔ اور وہ (نوح علیہ السلام) جہاز بنا تا تھا اور جب اس کے پاس سے نکل جاتے اس کی قوم
کے سردار ہنسی کرتے نوح سے۔ نوح علیہ السلام نے کہا اگر تم ہنسو ہم پر تو ہم ہنستے ہیں تم پر ۔ پھر یہ بھی
اس لئے یا اتنا جو تم ہنستے ہو۔ نوح کے نام لیوے اور اس کی طرف منسوب ہونے پر فخر کرنے والے
حقائق الفرقان
ママ
سُورَةٌ هُودٍ
آج تک موجود ہیں اور ان میں ہزاروں ہزار روحانی معلم اور پر اپکاری ( خیر خواہ ، نفع رساں ) النبی
انعامات اور احسانات سے سرفراز اور ممتاز ہیں ۔ نوح علیہ السلام کے مخالفوں کے معبودانِ باطلہ ود،
سواع ، يغوث ، یعوق ، نسر کا کوئی حامی نہیں ، حامی نہیں رہا اور نوٹ کی تعلیم توحید ، توحید، نبوت اور معاد کے ہزاروں ہزار
ناصر و معین موجود ہیں۔ نوح علیہ السلام کے مخالفوں ، حق کے دشمنوں پر کمزور اور مظلوم کی وہ آہ اثر کر
گئی جس کا بیان آیت ذیل میں ہے۔
رَبِّ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح: ۲۷)۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵)
آسودہ حالوں پر غریب ناصح کی بات کم اثر کرتی ہے۔ حضرت نوح کا زمانہ بہت آسودہ حالی کا تھا
اس لئے انہوں نے اپنے ناصح کی باتوں پر سے فائدہ نہ اٹھایا۔ بہت افسوس ہے کہ یہ مرض مسلمانوں
میں بھی پھیلتا جاتا ہے۔ اسی واسطے میں نہیں چاہتا کہ بہت دولت مند میری بیعت میں داخل ہوں۔
كَمَا تَسْخَرُونَ ۔ ایک معنے یہ ہیں ۔ اسی لئے ہم ہنسی کرتے ہیں کہ تم بھی ہنسی کرتے۔ یا یہ معنے
کہ ہم اتنی ہنسی کریں گے جتنی تم کرتے رہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲۶)
جب یہ لوگ گھبرا اٹھتے ہیں اور لوگوں کو دینِ الہی کی طرف رجوع کرتا ہوا پاتے ہیں اور دیکھتے
ہیں کہ ان کی مخالفتیں اور عداوتیں مامور کے حوصلے اور ہمت کو پست نہیں کر سکتی ہیں۔ اور وہ ہر آئے
دن بڑھ بڑھ کر اپنی تبلیغ کرتا ہے۔ اور نہیں تھکتا اور درماندہ نہیں ہوتا۔ اور اپنی کامیابی اور مخالفوں کی
ہلاکت کی پیشگوئیاں کرتا ہے۔ جیسے نوح علیہ السلام نے کہا کہ تم غرق ہو جاؤ گے اور خدا کے حکم سے کشتی علیہ نے تم
بنانے لگے تو وہ اس پر ہنسی کرتے تھے۔ نوح نے کیا کہا ؟ اِن تَسْخَرُوا مِنَّا فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا
تَسْخَرُونَ ۔ اگر تم ہنسی کرتے ہو تو ہم بھی ہنسی کرتے ہیں اور تمہیں انجام کا پتہ لگ جاوے گا کہ گندے
لے اے میرے رب ! نہ چھوڑ خاص زمین پر کافروں کا کوئی گھر بسنے والا۔
حقائق الفرقان
۱۴۵
سُورَةٌ هُودٍ
مقابلہ کا کیا نتیجہ ہوا۔ اسی طرح پر فرعون نے موسیٰ کی تبلیغ سن کر کہا قَوْمُهُمَا لَنَا عَابِدُونَ ۔ اس کی قوم تو
ہماری ۔ ا غلام رہی ہے ۔ هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ (الزخرف:۵۳) یہ کمینہ ہے اور بولنے کی اس کو
مقدرت نہیں۔ اور ایسا کہا کہ اگر خدا کی طرف سے آیا ہے تو کیوں اس کو سونے کے کڑے اور خلعت
اپنی سرکار سے نہیں ملا۔ غرض یہ لوگ اسی قسم کے اعتراض کرتے جاتے ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
۴۱۔ حَتَّى إِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّورُ قُلْنَا احْمِلْ فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجَيْنِ
اثْنَيْنِ وَ أَهْلَكَ إِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ وَ مَنْ آمَنَ وَ مَا أَمَنَ مَعَهُ إِلَّا
قَلِيلٌ -
ترجمہ ۔ یہاں تک کہ آ پہنچا ہمارا حکم اور جوش مارا تنور نے ( قہر الہی سے ) ہم نے کہا چڑھا لے کشتی
میں ہر ایک قسم کے دو دو جوڑے اور تیرے گھر والوں کو مگر جس کے لئے ممانعت کی پیش گوئی ہو چکی
ہے پہلے سے اس کو مت بٹھانا اور ایمانداروں کو بٹھانا اور اس پر ایمان تھوڑے ہی لوگ لائے
تفسیر ۔ وَفَارَ التَّنُورُ ۔ اس کے پانچ معنے ؟ معنے ہیں۔ (۱) تنور کے معنے معنی وجه الارض زمین کا
او پر لا حصہ ۔ (۲) اونچی جگہ یعنی اونچی جگہوں کے چشمے پھوٹ نکلے۔ (۳) اس گڑھے کو کہتے ہیں
جس میں لوگ روٹیاں پکاتے ہیں۔ یعنی وہاں بھی پانی بہہ نکلا۔ (۴) پو پھٹنے کا وقت آ گیا نوح کی
قوم پر۔ عذاب سحری کو آیا تھا۔ (۵) اونچے محلوں پر پانی حملہ آور ہوا۔
الا قليل ۔ بہت روایتوں میں میں نے پڑھا ہے کہ ۸۰ سے زیادہ نہ تھے۔ یہ مثال یاد رکھنے
کے قابل ہے۔
یہاں ایک واقعہ مجھے یاد آ گیا ہے جو تمہارے نفع کے لئے تمہیں سناتا ہوں ۔ سفر میں ایک شخص
نے حضرت کے متعلق مجھ سے تین سوال کئے ۔ ایک ان میں سے اس سبق کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ وہ
یہ کہ ایک جگہ حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ میں عمل الترب کے ذریعے بیماروں کے اچھا کرنے کی
طرف توجہ نہیں کرتا ۔ ورنہ مسیح ۔ کرتا ۔ ورنہ چچ سے بڑھ جاؤں۔ ں ۔ دوسرا یہ عمل تو کفار بھی کر لیتے ہیں۔ ان دونوں میں