سُوْرَۃُ ھُوْدِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 2

حقائق الفرقان
۱۴۶
سُورَةٌ هُودٍ
ایک نبی کی بات کی سخت ہتک ہے نیز ایک نبی کے عمل کو مکروہ فرمایا۔ میں نے کہا۔ آپ مولوی عبداللہ
صاحب کو جانتے ہیں۔ جنہوں نے تحفتہ الہند لکھی ہے۔ کہاہاں وہ تو میرے پیرومرشد تھے میں نے کہا۔
سنا ہے کہ بہت سے ہندوؤں کو مسلمان کر لیا تھا۔ کہا۔ کیوں نہیں ۔ تین سے زیادہ کو مسلمان کر لیا تھا۔
جس مدرسہ میں پڑھتے تھے اس کے تمام طالب علم مسلمان ہو گئے۔ میں نے کہا تم نے تو رات پڑھی
ہے اس میں لکھا ہے کہ نوح نے ۸۰ آدمی ۹۵۰ برس کی تعلیم میں مسلمان کئے ۔ اب میں کس طرح مان
لوں کہ مولوی عبداللہ نے چند سالوں میں ۳۰۰ کافر مسلمان کر لئے۔ کیا ایک امتی نبی سے بڑھ کر ہو
سکتا ہے؟ اس نے کہا بات تو ٹھیک ہے۔ آپ : آپ ہی جواب دیں۔ میں نے کہا۔ سنو! جو ہتھیار مولوی
عبداللہ کے پاس تھا ( قرآن مجید ) وہ نوح کے پاس نہیں تھا۔ پس یہ فضیلت تو حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طفیل ہے۔ یہی بات یہاں سمجھ لو ۔ دوم ۔ یہ بتاؤ کہ قرآن شریف خدا کا معجز
کلام ہے یا نہیں؟ کہا۔ ضرور۔ میں نے کہا کہ وہ کس زبان میں ہے۔ کہا۔ عربی میں ۔ میں نے کہا کہ
ابو جہل کون سی زبان بولتا تھا ۔ کہا۔ عربی۔ میں نے کہا کہ ہتک کر رہے ہو۔ جو زبان خدا کی طرف
سے معجزہ ہے وہی ایک کافر کا فعل قرار دے رہے ہو۔ یہ سن کر مبہوت رہ گیا۔ سوم میں نے اسے کہا۔
آپ ایک تصویر یا بت بناؤ۔ میں آپ کو ایک مسئلہ سمجھاتا ہوں ۔ اس پر وہ جھٹ بولا کہ تصویر یابت
بنانا تو حرام ہے۔ میں حرام فعل کا ارتکاب کیونکر کروں؟ میں نے دو تین بار یہ فقرہ اس سے دہرایا۔
پھر کہا کہ ہوش کرو۔ ایک نبی کے فعل کو حرام قرار دے رہے ہو ( أَنِّي اخْلُقُ لَكُمْ مِنَ الطِينِ كَهَيْئَةِ
الطَّيْرِ ) ۔ (آل عمران : ۵۰) دیکھو حضرت صاحب نے تو ادب کیا ہے اور صرف یہی فرمایا کہ میں
اسے مکروہ سمجھتا ہوں ورنہ ایسا کر سکتا۔ اور تم جو صریح حرام کہہ رہے ہو۔ وہ بہت نادم ہوا اور کہا کہ سب
باتوں کا جواب آگیا۔ یہ باتیں علم سے نہیں آتیں۔ خدا کے خاص فضل سے آتی ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۶)
یہ غلط ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب تک جتھہ نہ تھا۔ آپ نے جنگ نہ کی ۔
لے غالباً تین سو ہونا چاہیے۔ (ناشر) کے تمہارے پاس یہ کہ مٹی سے تمہارے لئے تجویز کرتا ہوں پرندے کے روپ میں۔

حقائق الفرقان
۱۴۷
سُورَةٌ هُودٍ
حضرت نوح کے پاس کون سا جتھہ تھا۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَا آمَنَ مَعَةَ إِلَّا قَلِيلٌ ۔ مگر جب وقت
آیا تو ایک ہی دعا سے سب کا بیڑہ غرق کر دیا ۔ ( تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۳۵۷)
سوال۔ چند فیٹ لمبی چوڑی کشتی میں روئے زمین کے تمام چرند پرند، در ندمع خوارک گپ ہے۔
الجواب۔ نوح کی کشتی کتنے فیٹ تھی ۔ چند فیٹ تھی۔ یہ تم نے قرآن پر افتراء کیا ہے۔ چند فیٹ
لمبی یہ بھی جھوٹ اور افتراء ہے۔ چند فیٹ چوڑی یہ بھی افتراء ہے۔ روئے زمین یہ بھی افتراء
ہے۔ تمام چرند پرند ، درند یہ بھی افتراء ہے۔ مع خوراک یہ بھی افتراء ہے۔ اتنے افتراءاور راستبازوں
سے جنگ کر کے کامیابی کی امید؟
زیر اعتراض یہ آیت ہے۔ قُلْنَا احْمِلُ فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَأَهْلَكَ اوّل اس میں
من کا لفظ ہے جس کا ترجمہ ” سے “ اور ” بعض“ ہے۔ کل کا لفظ ہر ایک موقع کے لئے الگ الگ معنی
دیتا ہے۔ قرآن کریم کے محاورات دیکھو۔ ایک عورت یمن کے بادشاہ کی نسبت فرماتی ہے۔
أُوتِيَتْ مِنْ كُلِّ شَيْی (النمل: ۲۴) مجھے کل شے دی گئی ۔ اور ذوالقرنین کی نسبت ہے اتيْنَاهُ مِن
كُلِّ شَيْءٍ سَبَبًا (الكهف : ۸۵) ہم نے اسے کل قسم کے اسباب دیئے ۔ اب کیا اس کل سے یہ
مطلب ہے کہ دنیا کے جزوی و کلی اسباب سے ایک ذرہ بھر باقی نہیں رہا تھا۔ جوان کے قبضہ میں نہ آیا
ہو؟ یہ تو قانون قدرت اور عادۃ اللہ اور عادۃ الناس کے خلاف ہے۔ ہر ایک بولی میں یہ لفظ اپنے اپنے
رنگ میں آتا ہے۔ جیسے ہماری زبان میں ”سب“ کا لفظ ہے اور متکلم ذہن میں آ ذہن میں ایک بات رکھ کر بولتا
ہے۔ اور مخاطب متکلم کے معہود فی الذہن منشاء کے موافق عین موقع پر اسے اتارتا ہے۔ اس کا صاف
مطلب یہ ہے کہ ہر قسم کی ضروری اشیاء میں سے جو تجھے مطلوب اور تیرے کام کی ہیں کہ ہیں کشتی میں
اٹھا لے۔ اس میں کہاں لکھا ہے کہ تمام چرند پرند اور درخت اس میں رکھ لئے گئے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۹، ۲۴۰)
لے اس کو ہر ایک قسم کی نعمت دی گئی ہے۔ ہے اس کو دیا تھا اکثر ضروری سامان ۔

حقائق الفرقان
الد ٧
سُورَةٌ هُودٍ
۴۵ - وَقِيلَ يَاَرْضُ ابْلَعِي مَاءَكِ وَيُسَمَاءُ أَقْلِعِي وَغِيضَ الْمَاءُ وَقُضِيَ
الْأَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَى الْجُودِي وَقِيلَ بُعْدًا لِلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ -
ترجمہ۔ اور حکم الہی ہوا اے زمین اپنا پانی نگل جا اور اے بادل تھم جا اور پانی خشک کر دیا گیا
اور کام تمام کر دیا گیا اور کشتی جا ٹھہری اللہ کے جودی پہاڑ پر اور حکم ہو گیا دوری ہو ظالم قوم کو ۔
تفسير عَلَى الْجُودِي - اللہ کے فضل پر وہ کشتی ٹھہری۔
( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۹)
۴۷، ۴۸ - قَالَ يَنُوحُ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ إِنَّهُ عَمَلُ غَيْرُ صَالِحٍ فَلَا
تَسْكُن مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنِّي أَعِظُكَ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْجِهِلِينَ - قَالَ
رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَسْأَلَكَ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ وَ إِلَّا تَغْفِرُ لِي وَتَرْحَمْنِي
اكُنُ مِنَ الْخَسِرِينَ -
ترجمہ۔۔ اللہ نے فرمایا اے نوح ! وہ تیرے گھر والوں میں سے نہیں ہے کیونکہ اس کے عمل بڑے
ہیں تو تو وہ نہ پوچھ مجھ سے جس کا تجھے علم نہیں۔ میں تجھ کو نصیحت کرتا ہوں کہ تو جاہلوں میں سے نہ ہو
جانا۔ نوح نے عرض کی اے میرے رب ! تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ تجھ سے پوچھوں جس چیز کا
مجھے علم نہ ہو۔ اور اگر تو میری مغفرت نہ کرے اور میرا عیب نہ ڈھانے اور مجھ پر رحم نہ فرمائے تو میں ٹوٹا
پانے والوں میں سے ہو جاؤں گا ۔
تفسیر انبیاء علیہم السلام اللہ تعالیٰ کا ادب کس طرح کرتے ہیں اور اس کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔ یہاں
بتایا ہے حضرت نوح نے اپنے بیٹے کے لئے دعا کی اس بناء پر کہ اہل کے بچانے کا وعدہ کیا تھا۔ اب
اللہ تعالیٰ حضرت نوح کو ایک ادب سکھاتا ہے۔
فَلَا تَسْتَلْنِ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ - نوح! تو کیوں کہتا ہے؟ یہ میرا اہل ہے۔ جب ہے۔ جب ہمارا وعدہ
تھا تو ہم کو خود ہی اس کا پاس تھا ۔ تم کیا جانو کہ یہ تمہارے اہل میں سے نہیں ۔ اب دوسری بات
دیکھو کہ اس طریق ادب کے سکھانے کے جواب میں اگر ہم ہوتے تو کیا کہتے ۔ مجھے نبیوں کا علم

حقائق الفرقان
۱۴۹
سُورَةٌ هُودٍ
نہ ہوتا ۔ تو میری فطرت یہ گواہی دیتی ہے کہ میں یہ کہتا آئندہ ایسا نہیں کروں گا ۔ مگر حضرت نوع
نے ایسا نہیں کیا ۔ بلکہ ادب سے اپنی کمزوری کا اقرار کیا ہے اور یوں کہا کہ رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ
اسْتَلَكَ مَا لَيْسَ لِي به علم یعنی آپ ہی توفیق دیں کہ میں ایسی دعا نہ کروں جس کا مجھے علم نہ ہو ۔
دعوی نہیں کیا کہ میں ایسا نہیں کروں گا اسی واسطے صلحاء امت نے لکھا ہے کہ تو بہ کے لئے ضروری ہے کہ
وہ ایک کام چھوڑ دے۔ دوم دعا حفاظت کرے ۔ وعدہ کر لینا اچھی بات نہیں کیونکہ پھر ایسا کرے گا تو
ایک گناہ اس بدی کا ، دوم گناہ وعدہ شکنی کا کیونکہ بعض انسانوں کو ایک بات کی لت ہو جاتی ہے۔ تو وہ
جب موقع آ جاتا ہے بول اُٹھتے ہیں ۔
بهار تو به شکن آمد و چه چاره کنم !
دیکھو حضرت نبی کریم نے دعا کی ہے۔ رَحْمَتَكَ أَرْجُو فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طُرْفَةً
قرآن مجید مومنوں کو ادب سکھاتا ہے اور فرمایا۔ لا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ (الحجرات : ٣)
اور لا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَ رَسُولِهِ (الحجرات: ۲) ۔
ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تقسیم کردہ مالِ غنیمت کی نسبت اتنا کہا کہ اس
میں انصاف ٹھیک نہیں معلوم ہوتا۔ خالد بن ولید قتل کرنے کے لئے اٹھے ۔ آنحضرت نے روک دیا
اور فرمایا کہ مومن ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ درگزر کرو۔ مگر دیکھو گے کہ ایک قوم اس کے ذریعے پیدا ہو
گی قرآن کریم جن کے حلق سے نیچے نہیں گزرے گا ۔ جمہور اہل اسلام کا مذہب ہے کہ حضرت علی نے
ایسے لوگوں کو قتل فرمایا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر بڑے الزام لگائے گئے ۔ عبداللہ بن سلام نے
سمجھایا کہ تم یہ جرات و بے ادبی نہ کرو ورنہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ قیامت تک تلوار مسلمانوں سے نہ اُٹھے
گی قتل کرنے والا نہ مانا۔ تو اس کا نتیجہ بھگتا۔
مکہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلے آئے ۔ معمولی بات تھی مگر اس کا نتیجہ دیکھنے والوں نے
اے تو بہ شکن بہار آ گئی ہے میں اس کا کیا علاج کروں؟ ۲ (اے اللہ!) میں تیری رحمت کی امید رکھتا ہوں پس
تو مجھے ایک لحظہ کے لئے بھی میرے نفس کے سپرد نہ کرنا۔ سے اونچی اور برابر نہ ہو تمہاری آواز نبی کی آواز سے
اور مقابلہ نہ کرو۔ کے اے ایماندارو! اللہ اور رسول اللہ کے آگے کوئی بات بڑھ کر نہ کہو ۔ پیش دستی نہ کرو۔

حقائق الفرقان
۱۵۰
سُورَةٌ هُودٍ
دیکھا۔ حضرت علی بھی مجبور ہو کر مدینہ سے چلے آئے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پھر مدینہ دارالخلافہ نہ بنا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۶، ۱۲۷)
إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِی ۔ یعنی میرا بیٹا میری بی بی کی طرف سے۔ اور قرآن تو صاف کہتا ہے یہ لڑکا
تیرے اہل کا بیٹا بھی نہیں۔ جہاں کہتا ہے ۔ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۴۵ ، ۱۴۶)
دعا میں مسئول کی تعریف ہوتی ہے اور سائل کا حال اور پھر عرض مدعا ۔ چنانچہ حضرت نوح دعا
فرماتے ہیں رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَسْلَكَ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ وَ إِلَّا تَغْفِرُ لِي وَتَرْحَمْنِي أَكُنُ
مِنَ الْخُسِرِينَ ۔ اللہ تعالیٰ کو غفور رحیم کہہ کر اپنے مسئول کی تعریف کی ہے اور اكُن مِّنَ الْخَسِرِينَ
عرض کر کے اپنی کمزوری کا اقرار کیا ہے۔ اور پھر دعوی نہیں کیا کہ میں ایسے سوالات نہیں کروں گا بلکہ
اس کے لئے بھی جناب النبی سے استعانت کی ہے۔ یہ انبیاء کا غایت درجہ ادب ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ا ۔ ماہِ جنوری ۱۹۱۳ ء صفحہ ۳۶)
۴۹- قِيلَ يَنُوحُ اهْبِطُ بِسَلِمٍ مِنَّا وَ بَرَكَةٍ عَلَيْكَ وَ عَلَى أُمَمٍ مِمَّنْ
مَعَكَ وَأمَم وَأُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمْ ثُمَّ يَمَسُّهُمْ مِنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ ۔۔ اللہ کا حکم ہوا کہ اے نوح ! ہماری طرف سے سلامتی کے ساتھ اتر اور برکتوں کے ساتھ
جو تجھ پر ہیں اور ان لوگوں پر جو تیرے ساتھ ہیں اور کچھ اور گروہ ہیں جن کو ہم سامان دیں گے پھر
ان کو پہنچے گا ہماری طرف سے ٹیس دینے والا عذاب۔
تفسیر - بِسَلھ ھنا ۔ سلامتی ہماری طرف سے ۔ اس تعوذ کا نتیجہ ہے ۔ یہ تو بدلہ کا بدلہ ہوا۔اب
برکات تجھ پر اور تیرے ساتھیوں پر ہوں گے۔ یہ اس ادب کا انعام ہے۔ ایک صوفی نے عجیب نکتہ
لکھا ہے کہ ساحران فرعون کے ادب کا نتیجہ تھا کہ انہیں ایمان لانے کی توفیق عطا ہوئی ۔ انہوں نے
جناب موسیٰ کا ادب کیا اور کہا اما آن تُلْقِي (الاعراف : ۱۱۶) میں نے بھی اس سے ایک نکتہ نکالا
یہ کہ مباحثہ میں ہمیشہ پہلے دشمن کو اعتراض کرنے دے پھر اس کا جواب دے ۔ مومن اس طریق
لے وہ نہیں ہے تیرے گھر والوں میں ۔ اس کے کام ہیں ناکارہ۔ ۲۔ کیا تو رکھتا ہے۔
ہے وہ

حقائق الفرقان
سے فتح پاتا ہے۔
۱۵۱
سُورَةٌ هُودٍ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۹ / دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷)
۵۰- تِلْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهَا إِلَيْكَ مَا كُنْتَ تَعْلَمُهَا أَنْتَ وَلَا
قَوْمُكَ مِنْ قَبْلِ هَذَا فَاصْبِرُ : إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ ۔
ترجمہ۔۔ یہ غیب کی چند خبریں ہیں ہم نے اس کو وحی کی تیری طرف ، نہ تو تو ہی جانتا تھا ان کو نہ تیری
قوم اس سے پہلے پس نیکیوں پر جمے رہو اور بدیوں سے بچتے رہو کچھ شک نہیں کہ انجام کی کامیابی تو
متقیوں ہی کو حاصل ہے۔
تفسیر - تِلْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ ۔ یعنی اے نبی تیرے دشمن بھی غرق ہوں گے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹)
تِلْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ ۔ نبی کریم کو مخاطب فرمایا ہے کہ یہ آئندہ کا واقعہ ہم بیان کر رہے
ہیں قصہ نہیں ۔ فرماتا ہے کہ تم خدا سے دعائیں کرو اور وہ ادب سے ہوں اور حضرت نوح کی
طرح استقلال سے اپنی تعلیم پھیلاؤ ۔ وہ تعلیم جسے تو اور تیری قوم اس سے پہلے ہرگز نہ جانتی تھی ۔
اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ انجام کار متقی فتح پائیں گے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۷)
۵۱ وَ إِلى عَادٍ أَخَاهُمُ هُودًا قَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِّنْ إِلَهِ
غَيْرُهُ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا مُفْتَرُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے عاد کی طرف اُن کے بھائی ھود کو بھیجا ، اس نے کہا اے میری قوم اللہ ہی کی
عبادت کرو۔ کوئی تمہارا سچا معبود نہیں اس کے سوائے ۔ تم تو بہتان ہی باندھتے ہو۔
تفسیر اعبد الله - یہ اصل الاصول بہت ضروری ہے۔ پہلے جو کام کر وخدا کے حکم کے ماتحت
کرو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق ہو۔ پھر تمہاری نفسانی غرض اس میں شامل
نہ ہو۔
مَا لَكُمْ مِنْ اللَّهِ غَيْرُهُ اعْبُدُوا الله کا یہی مطلب تھا۔ اسے تاکید کے لئے فرماتا ہے کہ

حقائق الفرقان
۱۵۲
سُورَةٌ هُودٍ
کوئی سوائے اللہ کے تمہاری نیت قول و فعل میں محبوب اور مقصود نہ ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷)
۵۶،۵۵ - إِنْ تَقُولُ إِلَّا اعْتَرَابِكَ بَعْضُ الهَتِنَا بِسُوءٍ قَالَ إِنِّي أَشْهِدُ
اللهَ وَ اشْهَدُوا أَنِّي بَرِى مِمَّا تُشْرِكُونَ مِنْ دُونِهِ فَكِيدُونِي جَمِيعًا ثُمَّ لَا
تُنْظِرُون -
ترجمہ ہمارا تو یہی مقولہ ہے کہ ہمارے کسی ٹھا کر اور معبود کی تجھ کور جعت لگ گئی ہے بری طرح ۔
ھود نے کہا میں تو گواہ کرتا ہوں اللہ کو اور تم بھی گواہ رہو اور میں تو ان سے بیزار ہوں جن کو تم شریک
کرتے ہو۔ اللہ کے سوا ۔ تو تم تدبیر کرو حملے کی مجھ پر سب مل کر اور پھر مجھے مہلت بھی نہ دو۔
تفسیر کیدُونِي جَمِيعًا ۔ تم بھی اور تمہارے بت بھی ۔ انبیاء جتھے کے محتاج نہیں ہوتے ۔
دیکھو یہاں کا کوئی جتھا نہیں ۔ کسی تحدی اور جرات سے اعلان کرتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷)
و نام
۵۷- إِنِّي تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ رَبِّي وَرَبِّكُمْ مَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا هُوَ أَخِذُ
بنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ -
ترجمہ۔ میں نے بھروسہ کیا ہے اللہ پر جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا رب ہے۔ کوئی حرکت کرنے والا
نہیں مگر اللہ ہی اس کی چوٹی پکڑنے والا ہے کچھ شک نہیں کہ میرا رب سیدھی راہ پر ہے۔
تفسیر مَا مِن دَابَّةٍ - جب سب جان داروں پر خدا تعالیٰ کی حکومت ہے تو ہمیں کوئی چیز ضرر
کیونکر دے سکتی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷)

حقائق الفرقان
۱۵۳
سُورَةٌ هُودٍ
۶۲ - وَ إِلى ثَمُودَ أَخَاهُمُ صُلِحًا قَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِّنْ
الهِ غَيْرُهُ هُوَ اَنْشَاكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَ اسْتَعْمَرَكُمْ فِيهَا فَاسْتَغْفِرُوهُ ثُمَّ
تُوبُوا إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّي قَرِيبٌ مُّجِيبٌ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے ثمود کی طرف بھیجا ان کے بھائی صالح کو کہا اے میری قوم ! اللہ ہی کی عبادت
کرو جس کے سوائے تمہارا کوئی سچا معبود نہیں ۔ اسی نے تم کو پیدا کیا زمین سے پھر اسی میں آباد کیا تم
کو تو اس سے مغفرت چاہو پھر آئندہ بدیوں سے بچتے رہو نیکی کرتے رہو۔ بے شک میرا رب ہر ایک
کے پاس ہے اور دعا قبول فرمانے والا ہے۔
تفسیر - قريب مجيب - قریب ہے دعا سنتا ہے اور پھر قبول کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۷)
۶۵ - وَيُقَوْمِ هَذِهِ نَاقَةُ اللهِ لَكُمْ آيَةً فَذَرُوهَا تَأْكُلُ فِي أَرْضِ اللَّهِ وَ
لَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِيبٌ -
ترجمہ۔۔ اور اے میری قوم! یہ اللہ کی اونٹنی ہے تمہارے لئے بطور نشان کے ہے۔ تو اسے چھوڑ دو کہ کھاتی
پھرے اللہ کی زمین میں اور اسے کچھ صدمہ نہ پہنچاؤ نہیں تو تم کو جلدی عذاب پہنچے گا۔
تفسير هذهِ نَاقَةُ الله - اللہ تعالیٰ جس چیز کو چاہے نشان قرار دے لے۔ یہاں ایک معمولی
اونٹنی کی نسبت کہہ دیا۔ چلو یہی بطور نشان سہی۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷)
٦٦ - فَعَقَرُوهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَثَةَ أَيَّامٍ ذَلِكَ وَعْدُ
مَكْذُوب -
-
وَعْدُ غَيْرُ
ترجمہ۔ تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو صالح نے کہا کہ اب تم رہ لو تمہارے گھروں میں
تین دن ۔ یہ ایسا وعدہ ہے جو جھوٹا نہ ہوگا۔
تفسیر ۔ وَعْدٌ غَيْرُ مَكذوب ۔ بعض وعدے مل بھی جاتے ہیں۔ یہاں غَيْرُ مَكْذُوب فرمایا

حقائق الفرقان
کہ اس کے خلاف نہ ہوگا۔
اولد
سُورَةٌ هُودٍ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۷)
۶۸ - وَ اَخَذَ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةٌ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جِثِينَ -
ترجمہ۔ اور ظالموں کو آلیا عذاب نے تو وہ رہ گئے اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے ۔
تفسیر - الصَّيْحَةُ - جیسے ایک مصرع - صَاحَ الزَّمَانُ بِآلِ
-
جنین ۔ زمین کے ساتھ لگے رہے۔ مرغی زمین کرید کر اس پر اپنا سینہ رکھ دیتی ہے۔
اسے جشم کہتے ہیں ۔ چنانچہ مشہور ہے جَتَمَ الطَّائِرُ ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۲۷)
٦٩ - كَانْ لَّمْ يَغْنُوا فِيهَا اَلَّا إِنَّ ثَمُودَا كَفَرُوا رَبَّهُمُ - أَلَا بُعدًا الثَمُودَ -
ترجمہ۔ گویا وہ وہاں تھے ہی نہیں ۔ سن رکھو قوم ثمود اپنے رب کی منکر ہوئی ۔ خبردار ہو قوم ثمود کو دوری
ہے رحمت سے۔
تفسیر - كَانْ لَمْ يَغْنُوا فِيهَا ۔ گویا ان کا معنی ہی کوئی نہ تھا۔ معنی کہتے ہیں آبادی کو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷)
۷۰- وَلَقَدْ جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَى قَالُوا سَلَمَا قَالَ سَلَامٌ
فَمَا لَبِثَ أَنْ جَاءَ بِعِجْلٍ حَنِيدٍ -
ترجمہ ۔ اور آئے ہمارے بھیجے ہوئے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر بولے سلام ۔ اس نے جواب
دیا سلام، پھر دیر نہ کی کہ لے آیا بچھڑا تلا ہوا ۔
تفسیر- قَالُوا سَلما کہتے ہیں سَلَامًا سے سَلام بڑھ کر ہے۔ سلاما کے پہلے کوئی فعل
ہے جو اوقات سے متعلق ہے۔ یعنی ماضی یا حال یا استقبال کا۔ بہر حال دوام نہیں ۔ مگر سلام میں زمانہ
کوئی نہیں ۔ اس میں دوام پایا جاتا ہے۔ گویا ابراہیم نے ان سے بہتر جواب دیا۔
حسب آيت إِذَا حَيْيْتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا (النساء: ۸۷)۔
1
لے اور جب کوئی تم کو دعا دے اور تواضع کرے یا سلام کرے کسی طرح پر ، تو تم اُس کو اُس سے بہتر دعا دو، تواضع بہتر
کرو اور سلام کرو۔

حقائق الفرقان
۱۵۵
سُورَةٌ هُودٍ
فَمَا لَبِثَ أَنْ جَاءَ بِعِجْل ۔ اس سے معلوم ہوا کہ مہمان سے پوچھا کہ روٹی کھاؤ گے یا نہیں؟
لغو بات ہے۔ جو ما حضر ہو پیش کر دیا ہے تو کھالے۔
حنين - تلا ہوا ترجمہ دہلی کی رہائش کی وجہ سے ہے۔ اصل میں اس کے معنے ہیں کہ گوشت کی
بساند ورطوبت جلائی گئی تھی ۔ ایک پتھر گرم نیچے ایک اوپر رکھ دیتے ہیں اور اسی طرح گوشت تیار کیا
جاتا ہے۔ ہمارے علاقے میں بھی ایسا کرتے ہیں ۔ ایک کھال میں رکھ کر گرم ریتے میں رکھ دیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۷)
ا فَلَمَّا رَا اَيْدِيَهُمْ لَا تَصِلُ إِلَيْهِ نَكِرَهُمْ وَ أَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً
قَالُوا لَا تَخَفْ إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمِ لُوطٍ -
ترجمہ ۔ پھر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ گوشت تک نہیں پہنچتے تو ان سے بدگمان ہوا اور دل میں ڈرا
وہ بولے آپ پ مت ڈر وہم لوط کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔
تفسیر ۔ وَ أَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً - صوفیوں نے لکھا ہے کہ ابراہیم کے قلب نے معلوم کر لیا کہ یہ
عذاب لائے اور ابراہیم اللہ کے غضب سے ڈرے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷)
۷۲ ۔ وَ امْرَأَتُهُ قَائِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشِّرْنُهَا بِاسْحَقَ وَ مِنْ وَرَاءِ اسْحَقَ
يَعْقُوبَ -
ترجمہ ۔ ۔ اور ابراہیم کی بیوی کھڑی ہوئی تھی تو اسے حیض آگیا یا وہ ہنس پڑی اور اسی کو ہم نے
بشارت دی اسحق کی اور اسحق کے سوائے یعقوب کی بھی۔
تفسیر - فَضَحِكَت - ہنس پڑی ۲ حیض آگیا ۔ ( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۹)
فَضَحِكَتْ ۔ اس کے ایک معنے کرتے ہیں کہ وہ بڑھاپے میں حائض ہوئی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۷)

حقائق الفرقان
۱۵۶
سُورَةٌ هُودٍ
۷۳- قَالَتْ يُوَيْلَتَى وَالِدُ وَ أَنَا عَجُوزٌ وَ هُذَا بَعْلِي شَيْئًا ۖ إِنَّ هَذَا لَشَيْء
عَجِيب -
ترجمہ۔ ابراہیم کی بیوی بولی اے عجب ! کیا میں جنوں گی حالانکہ میں تو بڑھیا ہوں اور یہ میرا خاوند بڑھا
آدمی ہے یہ تو بڑے ہی تعجب کی بات ہے۔
تفسیر۔ یوٹیلٹی ۔ یہ عورتوں کا طرز کلام ہے۔
هذَا بَعْلِي شَيْخًا - تورات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت جناب ابراہیم علیہ السلام کی عمر ۹۹
سال تھی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ / دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۷)
۷۴- قَالُوا أَتَعْجَبِينَ مِنْ أَمْرِ اللهِ رَحْمَتُ اللَّهِ وَ بَرَكْتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ
الْبَيْتِ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ -
ترجمہ۔ فرشتوں نے کہا ہیں تو تعجب کرتی ہے اللہ کے حکم سے اور اللہ کی رحمت اور برکتیں ہیں؟ تم پر
اے گھر والو۔ بے شک اللہ بڑا حمد کیا گیا بہت بزرگیوں والا ہے۔
تفسیر - عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ ۔ اس سے یہ مسئلہ حل ہو گیا کہ اہل بیت میں بیبیاں شامل ہیں۔
هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى أَهْلِ اَهْلِ بَيْتٍ يَكْفُلُونَهُ - (القصص: ۱۴)۔
کھ سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے۔ پس بڑا افسوس ہے کہ شیعہ اہل بیت میں بیبیوں کو شامل نہیں
کرتے اور يُطَهِّرَ كُمْ (الاحزاب: ۵۴) میں کم ضمیر کو مذکر کے لئے بتاتے ہیں۔ وہ دیکھیں کہ یہاں
بھی ایک عورت کے لئے برکتهُ عَلَيْكُمْ آیا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۲۷)
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بی بی کے متعلق قَالُوا أَتَعْجَبِينَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ رَحْمَتُ اللَّهِ وَ بَرَكْتُهُ
عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ (هود : ۷۴) - حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جب بیٹے کی
خوشخبری دی گئی تو بی بی سارہ نے تعجب کیا۔ تب خوشخبری دینے والوں نے کہا۔ اے اہل بیت کیا تو
لے کیا تم کو پتہ بتاؤں ایک گھرانے کا جو اس بچہ کی بخوبی پرورش کرے

حقائق الفرقان
۱۵۷
سُورَةٌ هُودٍ
اللہ کے حکم، اللہ کی رحمت اور اس کی برکتوں پر جو تم پر ہیں تعجب کرتی ہو۔ بے شک وہ پاک ذات
تعریف کیا گیا بزرگی والا ہے۔ ( بدر جلد ۱۳ نمبر ۶ - درس حدیث مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۳)
۷۸- وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرُعًا وَ قَالَ هُذَا
يَوْمٌ عَصِيبٌ -
ترجمہ۔ اور جب ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس آئے اس کو برا لگا ان کا آنا اور تنگ دل ہوا ان کے
سبب سے اور بولا آج بڑی مصیبت پڑی۔
تفسیر وَ لَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِي بِهِمْ - چونکہ تو رات میں لکھا ہے کہ لوگ خود ان کو گھر میں
لائے ۔ اس لئے بعض مفسرین نے اس کے اچھے معنے کئے ہیں کہ لوگ اس امر پر تنگ ہوئے کہ یہ کیوں
ہمارے ساتھ نہیں چلتے اور مہمان نہیں بنتے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۷)
۷۹۔ وَجَاءَهُ قَوْمُهُ يُهْرَعُونَ إِلَيْهِ وَ مِنْ قَبْلُ كَانُوا يَعْمَلُونَ السَّيَّاتِ
قَالَ يُقَوْمِ هَؤُلَاءِ بَنَاتِي هُنَّ أَطْهَرُ لَكُمْ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ فِي ضَيْفِي
أَلَيْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِيلٌ -
ترجمہ ۔۔ اور آئی قوم لوط کے پاس بے اختیار دوڑی ہوئی ۔ اس سے پہلے وہ لوگ بڑے کام کرتے
تھے۔ لوط نے کہا اے قوم! یہ میری بیٹینیں ہیں۔ یہ بہت عمدہ ہیں تمہارے لئے تو تم اللہ کو سپر بناؤ
اور مجھ کو رسوا نہ کرو میرے مہمانوں میں ۔ کیا تم میں کوئی بھی بھلا آدمی نہیں ۔
تفسیر هَؤُلَاءِ بَنَاتِي هُنَّ أَطْهَرُ لَكُمْ - تورات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت لوط کی سات
بیٹیاں تھیں۔ پانچ اسی گاؤں میں بیاہی ہوئی تھیں ۔ تو حضرت لوط نے ان کو شرم دلائی کہ دیکھو سب
لڑکیاں تمہارے ہی گھروں میں ہیں ۔ پس کیا میں تمہارے برے میں ہوں کہ اجنبی لوگوں کو بطور
جاسوس داخل کروں ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی