سُوْرَۃُ ھُوْدِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 4

حقائق الفرقان
١٧٠
سُورَةٌ هُودٍ
اپنے خلوص کے اظہار کے لئے جوان بیٹے کو ذبح کرنے کا عزم بالجزم کر لیا۔ پھر خدا نے اس کی نسل کو
کس قدر بڑھا یا کہ وہ شمار میں بھی نہیں آ سکتی ۔ اسی نسل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا
عظیم الشان رسول خاتم النبیین رسول کر کے بھیجا جو کل انبیاء علیھم السلام سے افضل ٹھہرا۔ جس کی امت
میں ہزاروں ہزار اولیاء اللہ ہوئے جو بنی اسرائیل کے انبیاء کے مثیل تھے اور لاکھوں لاکھ بادشاہ
ہوئے ۔ یہاں تک کہ مسیح موعود جو خاتم الخلفاء ٹھہرایا گیا ہے وہ بھی اسی امت میں پیدا ہوا۔ اور خدا تعالیٰ
کا شکر ہے کہ ہم نے اسے پایا اور اس کی شناخت کا موقع ہم کو دیا گیا۔ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِك ۔
یہ بدلہ، یہ جزا کس بات کی تھی ؟ اسی عظیم الشان قربانی کی جو اس نے خدا تعالیٰ کے حضور دکھائی ۔
واقعی یہ بات قابلِ غور ہے کہ ابراہیم کی عمر جب کہ سو برس کے قریب پہنچی۔ اس وقت قومی بشری رکھنے
والا کیا امید اولاد کی رکھ سکتا ہے۔ پھر ۱۳ برس کی عمر کا نوجوان لڑکا جو ۸۴ برس کے بعد کا ملا ہوا ہو۔ اس
کے ذبح کرنے کا اپنے ہاتھ سے ارادہ کر لینا معمولی سی بات نہیں ہے۔ جس کے لئے ہر شخص تیار ہو
سکے۔ غور کرو اس ذبح کے بعد عمر کے آخری ایام ہیں اور قبر قریب ہے۔ پھر کیا باقی رہ سکتا ہے۔ نہ
مکان رہا نہ عزت و جبروت۔ مگر اے ابراہیمؑ تجھ پر خدا کا سلام تو نے خدا ت ، خدا تعالیٰ کے ایک اشارہ اور
ایماء پر سارے ارادوں اور ساری خوشیوں ، خواہشوں کو قربان کر دیا۔ اور اس کے بدلے میں تو نے وہ
پایا جو کسی نے نہیں پایا۔ خاتم النبیین اسی اسمائیل کی نسل میں ہوا۔ اور خاتم الخلفاء اسی خاتم النبیین کی
امت میں اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
پھر ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا وہ صدق اور اخلاص کہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہوا أَسْلِمُ قَالَ
اسلمت اے ابراہیم ! تو فرماں بردار ہو چکا۔ عرض کیا۔ حضور میں تو فرماں بردار ہو چکا۔ اسلم نہیں کہا
اسْلَمْتُ کہا۔ یعنی اپنا ارادہ رکھا ہی نہیں ۔ معا حکم الہی کے ساتھ ہی تعمیل ہوگئی۔ پھر اس اخلاص سے کیا
بدلہ پایا یہی کہ ابوالملتہ ٹھہرا۔ جو کچھ چھوڑا اس سے بڑھ کر ملا ۔
اسی طرح پر سید الانبیاء علیہ الصلوۃ والسلام کے حالات پر غور کرو۔ اہلِ مکہ نے کہا کہ اگر آپ کو

حقائق الفرقان
۱۷۱
سُورَةٌ هُودٍ
بادشاہ بننے کی آرزو ہے تو ہم تجھ کو بادشاہ بنانے کے واسطے تیار ہیں ۔ اگر تجھے دولت مند بننے کی خواہش
ہے تو دولت جمع کر دیتے ہیں ۔ اگر حسین عورت چاہتا ہے تو تامل و مذائقہ نہیں ۔ یہ کیا چیزیں تھیں ۔ مگر
دنیا پرست کی نظر ان سے پرے نہیں جاسکتی تھی ۔ اس لئے اسی کو پیش کیا۔ آپؐ نے اس کا کیا جواب
دیا ؟ یہی کہ اگر سورج اور چاند کو میرے دائیں بائیں رکھ دو تو بھی میں اس اشاعت اور تبلیغ سے رک
نہیں سکتا۔ اللہ ! اللہ ! کس قدر اخلاص ہے اللہ تعالیٰ پر کتنا بڑا ایمان ہے۔ قوم کی مخالفت ان دکھوں اور
تکلیفوں کے سمندر میں اپنے آپ کو ڈال دینے کے واسطے روح میں کس قدر جوش اور گرمی ہے جو اس
انکار سے آنے والی تھیں ۔ ان تمام مفاد اور منافع پر تھوک دینے کے لئے کتنی بڑی جرات ہے جو وہ
ایک دنیا دار کی حیثیت سے پیش کرتے تھے مگر خدا تعالیٰ کو راضی رکھ کر ۔ اس کو مان کر اس کے
احکام کی عزت و عظمت کو مد نظر رکھ کر اس قربانی کا بدلہ آپ نے کیا پایا؟ وہ پایا جو دنیا میں کسی ہادی کو
نہیں ملا۔ اور نہ ملے گا ۔ اِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ کی صدا کس کو آئی ؟ اور کس نے ہر چیز میں آپ کو وہ کوثر
عطا کی جس کی نظیر دنیا میں نہیں مل سکتی ۔ سوچو اور غور کرو !!
میں نے مختلف مذاہب کی کتابوں ، ان کے ہادیوں اور یا نبیوں کے حالات کو پڑھا ہے۔ اس
لئے دعوئی سے کہتا ہوں کہ کوئی قوم اپنے ہادی کے لئے ہر وقت دعا ئیں نہیں مانگتی ہے۔ مگر مسلمان
ہیں کہ دنیا کے ہر حصہ میں ہر وقت ہر آن اللهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّد وَ بَارِكْ وَسَلَّمْ کی
دعا آپؐ کے لئے کر رہے ہیں ۔ جس سے آپؐ کے اور مراتب ہر آن بڑھ رہے ہیں ۔ یہ خیالی اور
خوش کن بات نہیں ۔ واقعی اسی طرح پر ہے۔ دنیا کے ہر آباد حصہ میں مسلمان آباد ہیں اور ہر وقت ان
کی کسی نہ کسی نماز کا وقت ضرور ہوتا ہے جس میں لازمی طور پر اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ پڑھا جاتا ہے۔
مقرر نمازوں کے علاوہ نوافل پڑھنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ اور درود شریف بطور و
ظائف کے پڑھنے والے بھی کثرت سے۔ اس طرح پر آپ کے مراتب، مندارج کا اندازہ اور خیال
بھی ناممکن ہے۔ یہ عزت اور یہ فخر کسی اور بادی کو دنیا میں حاصل نہیں ہوا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۵ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۰۴ صفحه (۴)

حقائق الفرقان
۱۷۲
سُورَةٌ هُودٍ
۱۱۷- فَلَوْ لَا كَانَ مِنَ الْقُرُونِ مِنْ قَبْلِكُمْ أُولُوا بَقِيَّةٍ يَنْهَوْنَ عَنِ
الْفَسَادِ فِي الْأَرْضِ إِلَّا قَلِيلًا مِمَّنْ أَنْجَيْنَا مِنْهُمْ وَ اتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَا
اتْرِفُوا فِيْهِ وَكَانُوا مُجْرِمِينَ -
ترجمہ۔ پھر کیوں نہ ہوئے ان سنگتوں میں جو تم سے پہلے ہو گزریں ایسے دانا جن میں کچھ اثر رہا ہو
کہ وہ ملک میں فساد کرنے سے منع کرتے مگر تھوڑے سے تھے جن کو ہم نے بچالیا ان میں سے اور وہ
لوگ چلے جو ظالم تھے وہی راہ جس میں مزہ اور آرام پایا اور وہ لوگ جناب الہی سے قطع تعلق کرنے
والے تھے۔
تفسیر اُولُوا بَقِيَّةٍ ۔ جن میں نیکی کا اثر باقی ہو ۔ صاحبان عقل و شعور۔ مَا أُشْرِفُوا فِيهِ جس
راہ میں کہ انہوں نے عیش و عشرت کو پایا۔ جب تک کسی قوم میں ایسے لوگ ہوں جو بدیوں سے منع
کرتے رہیں اور نیکیوں کی طرف لوگوں کو بلاتے رہیں ۔ تب تک وہ قوم ہلاک ہونے سے بچی
رہتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۸)
۱۱۸- وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ الْقُرْرٰى بِظُلْمٍ وَ أَهْلُهَا مُصْلِحُونَ -
ترجمہ۔ تیرا پروردگار ایسا تو نہیں کہ تباہ کر دے بستیوں کو ظلم کر کے حالانکہ وہاں کے لوگ نیک اور
سنوار والے ہوں ۔
تفسیر - بظلم - اللہ تعالیٰ بے وجہ کوئی عذاب نہیں دیتا ۔ لوگ خیال کرتے ہیں کہ دنیا میں مصائب
ایسے ہی بلا سبب آ جاتے ہیں ۔ قرآن شریف ایسا نہیں کہتا۔ بلکہ فرماتا ہے کہ جس بستی میں مصلح موجود
ہوں وہاں عذاب نہیں آتا۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹)
۱۲۰ - إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ وَ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ وَ تَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ
لَا مُلَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ -
ترجمہ۔ مگر جس پر رحم فرمائے تیرا رب اور اسی لئے تو ان کو پیدا کیا ہے ( یعنی رحم کے لئے ) اور
پوری ہوئی پیش گوئی تیرے رب کی کہ میں بھر دوں گا جہنم کو بڑے آدمی اور جن اور عام آدمی اور

حقائق الفرقان
غریب آدمیوں سے یعنی سب سے۔
۱۷۳
سُورَةٌ هُودٍ
تفسیر۔ جہاں تک تاریخی واقعات قدیمہ اور جدیدہ آثار اور عقل شہادت دیتی ہے۔ اس دنیا میں
اضداد کا مقابلہ ہوتا رہا اور یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ آئندہ بھی کسی مدت تک ایسا ہی ہوتا رہے گا۔
کیمسٹری کی گواہی ذرات عالم کی نسبت اس وقت چھوڑ دو۔ انسانی گروہ پر نظر کرو۔ سعید کے ساتھ
شقی یا سریشٹ (اچھا) کے ساتھ دیسو (برا) کب سے مقابلہ کر رہا ہے۔
مؤمن و کافر کا جھگڑا اور عالم و جاہل کا تنازعہ کوئی پہلی قسم سے جدا فساد نہیں ۔ یہ الفاظ سعید اور شقی ۔
بھلے اور بُرے یا سریشٹ اور دیسو کے ہی عنوان ہیں۔ اور ان کا مخاصمہ وہی اضداد کی باہمی جنگ
ہے۔ یہ باہمی حملہ بڑے بڑے نتائج کا موجب اور خدا ترس پر سمجھ والوں کے واسطے انواع واقسام
فوائد کا باعث ہے ان منافع کا تذکرہ جو اس جدال و قتال سے اس حملہ کے مجاہدین اور شہداء کے حق
میں پیدا ہوتے ہیں اس رسالہ میں ناموزوں ہے ۔ مگر قدرت کے کارخانہ میں جب اختلاف موجود
ہے پھر ایسی قوت اور طاقت کے ساتھ ہو رہا ہے کہ مخلوق میں کوئی بھی نہیں گزرا اور نہ ہے جس نے اس
اختلاف کو مٹا یا ہو بلکہ یہ سچا الهام وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ اس جنگ کے قیام
کی خبر دیتا ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱)
دیکھو اس وقت تم بیٹھے ہو۔ سب کی آوازوں میں اختلاف، لباسوں میں اختلاف ، مکانوں میں
اختلاف، صحبتوں میں اختلاف، مذاقوں میں اختلاف ، غرض اختلاف ایک فطری امر ہے۔ اب خدا
ہی کا فضل ہے کہ تم ایک وحدت کے نیچے آ گئے ہو۔ میں کبھی گھبرایا نہیں کرتا کہ فلاں شخص کو کیوں ہمارا
خیال نہیں ۔ کیونکہ میرے مولیٰ کا ارشاد ہے وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ إِلَّا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ - پس
جس پر فضل ہوا وہ اختلاف سے نکل کر وحدت ارادی کے نیچے آجائے گا۔
الفضل جلد نمبر ۴ مورخہ ۹ جولائی ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
علم الکیمیا ۔ ۲ے اور ہمیشہ رہیں گے اختلاف مچاتے مگر جن پر رحم کیا تیرے پروردگار نے ۔

حقائق الفرقان
۱۷۴
سُورَةٌ هُودٍ
لِذلِكَ خَلَقَهُمْ - رحم کے واسطے ہی ان کو پیدا کیا ہے۔ اس آیت سے ظاہر ہے کہ دنیا میں
اختلاف مذاہب کا ہمیشہ رہے گا ۔
تمت ۔ یہ بھی خدا تعالیٰ کی ایک بات ہے اور پوری ہوگی کہ جن و ناس کا ایک گروہ داخل جہنم
ہوگا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹)
۱۲۱ - وَكُلًّا نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَكَ وَ
جَاءَكَ فِي هَذِهِ الْحَقُّ وَمَوْعِظَةٌ وَذِكْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ۔
ترجمہ ۔۔ اور ہم ہر ایک حال تجھ سے بیان کرتے ہیں رسولوں کی خبروں میں سے تا کہ اس سے ہم
مضبوط کریں تیرے دل کو اور آ پہنچی تیرے پاس ان (قرآنی) بیانوں کے اندر حق بات اور نصیحت اور
یادگار ایمانداروں کے لئے ۔
تفسیر - كُلا نقص ۔ یہ سب جو ہم نے بیان کیا یہ اس واسطے ہے کہ پہلے انبیاء کے حالات کے
سننے اور معلوم کرنے سے تیرا دل مضبوط ہو کہ تمام انبیاء کے ساتھ ایسا حال ہوا۔ اور تو بھی ایک نبی ہے۔
وَجَاءَكَ ۔ اور جو پیشنگوئی تیرے متعلق تھی ۔ وہ اب آ گئی ہے۔
-
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۹)
۱۲۲- وَقُلْ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنَّا عَمِلُونَ -
ترجمہ۔ اور ان سے کہہ دے جو ایمان نہیں لائے کہ تم کئے جاؤ کام اپنی قدرت اور طاقت اور مقام
پر ، ہم بھی کر رہے ہیں ۔
تفسیر عَلَى مَكَانَتِكُمْ - حتی الامکان تم اپنی پوری طاقت سے میرے مقابلہ میں زور لگاؤ۔ اور
اپنی جگہ پوری طرح سوچ بچار کرلو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۱۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹)

حقائق الفرقان
۱۷۵
سُورَةٌ هُودٍ
۱۲۴ - وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَ إِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ فَاعْبُدُهُ وَ
تَوَكَّلْ عَلَيْهِ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ -
ترجمہ اور اللہ ہی کو بخوبی معلوم ہے چھپی ہوئی بات آسمانوں اور زمین کی اور اسی کی طرف پھرنا
ہے سب کا کام ۔ تو تم اسی کی عبادت کرو اور اسی پر بھروسہ کرو۔ اور تیرا رب تو غافل نہیں ہے اس سے
جو تم کرتے ہو۔
تفسیر - غَيْبُ ۔ یہ سب انبیاء کے واقعات جو قرآن شریف میں بیان کئے ہیں یہ غیب یعنی
پیشگوئیاں ہیں۔ جیسا کہ ان انبیاء کو کامیابی ہوئی اور ان کے مخالف ہلاک اور تباہ ہوئے ۔ ایسا ہی حال
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپؐ کے احباب کا اور جس طرح انبیاء کے مخالفوں کا حال
ہوا۔ اسی طرح آپ کے مخالفوں کا ہوگا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۹)

آج 10 میں سے 10 باقی