سُوْرَۃُ ھُوْدِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 3

حقائق الفرقان
۱۵۸
سُورَةٌ هُودٍ
أَطْهَرُ لَكُمْ ۔ یہ لڑکیاں میں نے تمہارے تقویٰ کے لئے پیش کی ہیں۔ ان کا معاملہ سوچو کہ
جب یہ تمہیں دے دیں تو میں گاؤں کے برخلاف کوئی منصوبہ کیوں کرنے لگا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۸،۱۲۷)
۸۰- قَالُوا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِي بَنْتِكَ مِنْ حَقٌّ وَ إِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيدُ -
ترجمہ ۔ انہوں نے جواب دیا تجھے معلوم ہی ہے کہ ہم کو تیری لڑکیوں کے رکھنے کی کوئی حاجت نہیں ۔
بے شک تو جانتا ہی ہے جو ہمارا ارادہ ہے۔
تفسير - مَا لَنَا فِي بَنْتِكَ مِنْ حَق ۔ بیٹیاں ضمانت میں نہیں رکھی جاتیں۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹)
۱ - قَالَ لَوْ أَنَّ لِي بِكُمْ قُوَّةً أَوْ أَوِى إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ -
ترجمہ۔ ۔ لوط نے کہا کیا اچھا ہوتا کہ مجھے تمہارے مقابلہ کی طاقت ہوتی یا مجھے اللہ کی پناہ ملتی ۔
تفسیر ۔ لَوْ أَنَّ لِي بِكُمْ قُوَّةً أَوْ أَوِى إِلى رُكْنِ شَدید ۔ حضرت لوط نے پہلے قوت کا ذکر کیا مگر
پھر انبیاء کے طریق پر اللہ کی طرف جھک گئے۔ اور کہا کہ نہیں بلکہ میں اللہ کی پناہ لوں گا ۔ رُکنِ شَدِيدِ
سے مراد یقیناً اللہ ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۸)
- فَلَمَّا جَاءَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَ أَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً
مِّنْ سِجِيلِ مَنْضُودٍ -
ترجمہ ۔ پھر جب آ گیا ہمارا عذاب کر دیا ہم نے اس کے اوپر کو اس کے نیچے اور برسائے ان پر پتھر
مرمر کے اور تہہ بہ تہہ ۔
تفسیر ۔ عَالِيهَا سَافِلَهَا ۔ جو عالی تھے ان کو سافل کر دیا۔ بڑوں کو چھوٹا اور چھوٹوں کو بڑا بنانا
خدا کے عجائبات قدرت کے نمونے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲۸)

حقائق الفرقان
۱۵۹
سُورَةٌ هُودٍ
حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کے نہایت صحت بخش اور نجات دہ نصائح پر کان نہ رکھنے والے
وضع النبی کے دشمن فطرت کی مخالفت میں قومی کو برباد کرنے والے موذی کدھر گئے ۔ ان کی بستی کی یہی
خبر ہے جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا ۔
( تصدیق براہین احمدیہ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۶)
سوال۔ قوم لوط کی بستیاں الٹ کر پھینک دیں۔ پتھروں کا مینہ برسایا۔ جبرائیل نے
پروں سے وہ شہر الٹا دیا۔
الجواب ۔ پھر کیا النبی کاموں میں یہ بڑی بات ہے۔ تمہارے مذہب (ہندو) کی رو سے
تمام پرتھوی تباہ ہو جاتی ہے۔ سب کچھ جل بن جاتا ہے۔ اور جل بھی تباہ ہو جاتا ہے۔ تو آگ بن
جاتا ہے۔ سو وہ بھی تباہ ہو کر ہوا بن جاتا ہے۔ پھر وہ بھی تباہ ہو جاتی ہے۔ بلکہ سب کچھ تباہ ہو کر صرف
ایشور سامر تھیہ ہی باقی رہ جاتی ہے۔ بدکاروں شریروں کے لئے ایسے نمونے ہمیشہ موجود رہتے
ہیں۔ کیا تم نے جاوا، پمپائے کی تباہی کی آگہی حاصل نہیں کی ۔ اور جاوا، سینٹ پیری تو انہیں دنوں
کے واقعات ہیں ۔
لوط کی قوم شریر حق کی دشمن حقیقت کی عدد تھی ۔ گندے اعمال اور خلاف فطرت کاموں میں
منہمک تھی۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو تباہ کر دیا۔ ڈیڈی (بحر مردار ) کی جھیل ان کی تباہی کی زندہ نشانی
ہے۔ اور ان کی بد عملی کا نمونہ بتانے کو انگریزی زبان میں ساڈومی کا لفظ موجود ہے۔ اس جہان میں
ہمیشہ نظارہ ہائے قدرت خدا تعالیٰ کے نبیوں کی تعلیم کی تصدیق کے لئے واقع ہوتے رہتے ہیں۔ شریر
ان کی خلاف ورزی میں تباہ ہوتے ہیں اور راست بازوں کی صداقت پر اپنی بربادی سے مہر کر جاتے
ہیں ۔ پتھروں کا مینہ ہی تھا۔ جس نے حال میں سینٹ پیری بر باد کیا۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۴۲، ۲۴۳)
DEAD SEA

حقائق الفرقان
١٦٠
سُورَةٌ هُودٍ
۸۹ - قَالَ يُقَوْمِ اَرَعَيْتُمْ إِنْ كُنْتُ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّي وَرَزَقَنِي مِنْهُ رِزْقًا
حَسَنًا وَمَا أُرِيدُ أَنْ أَخَالِفَكُمْ إِلَى مَا أَنْهُكُمْ عَنْهُ إِنْ أُرِيدُ إِلَّا الْإِصْلَاحَ
-
مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ إِلَيْهِ أُنِيبُ -
ترجمہ۔ شعیب نے کہا اے میری قوم! تم دیکھو تو اگر میں بادلیل ہوں اپنے رب کی طرف سے
اور اس نے دی مجھ کو اپنی طرف سے عمدہ روزی اور میں نہیں چاہتا کہ میں ہی کرنے لگوں وہ کام جس
سے تم کو منع کرتا ہوں میں تو صرف اصلاح ہی چاہتا ہوں مجھ سے جہاں تک ہو سکے اور میری کامیابی تو
اللہ ہی کے فضل پر ہے میں نے اُسی پر بھروسہ کر لیا اور میں اُسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔
تفسیر - رزَقَنِي مِنْهُ - میں بد معاملگی نہیں کرتا ۔ لین دین میں دھو کہ نہیں کرتا۔ پھر بھی مجھے خدا
نے اپنی جناب سے بہت عمدہ رزق دے رکھا ہے۔ تم کیوں وَلا تَنْقُصُو الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ پر عمل
نہیں کرتے۔ میری مثال سے ظاہر ہے کہ حصول رزق ماپ تول کی کمی پر موقوف نہیں۔
وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۔ میرے ایک دوست بڑے مہمان نواز تھے۔ ایک
دفعہ ایک مہمان آیا ۔ عشاء کی نماز کا وقت تھا۔ پاس ، ا پیسہ پیسہ تک تک نہ نہ تھا۔ تھا۔ اسے اسے کہا کہ آپ ذرا لیٹ جاویں
میں آپ کے کھانے کا بندو بست کرتا ہوں ۔ اس کے بعد انہوں نے دعا کی طرف توجہ کی اور کہا
أفَوِّضُ أَمْرِى إِلَى اللهِ إِنَّ اللهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ (المومن: ۴۵) مولی تیرا ہی مہمان ہے۔ یکا یک
ایک آدمی نے آواز دی کہ لینا میرے ہاتھ جل گئے ۔ ایک قاب پلاؤ کا تھا۔ نہ اس نے اپنا کام بتایا۔
نہ ان کو جلدی میں خیال رہا وہ قاب مدت تک بعد امانت رہا کوئی مالک پیدا نہ ہوا۔ تو گل عجیب
چیز ہے۔
سا
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۸)
٩٠ - وَيُقَومِ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقَى أَنْ يُصِيبَكُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَ قَوْمَ نُوحٍ
أَوْ قَوْمَ هُودٍ أَوْ قَوْمَ صُلِحٍ وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِنْكُمْ بِبَعِيدٍ -
ترجمہ ۔ اور اے میری قوم ! تمہیں میری دشمنی مجرم نہ بنا دے کہ تم پر مصیبت آ پڑے گی جیسی
ے میں تو اپنا کام سونپتا ہوں اپنے ہی اللہ کو۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا دیکھنے والا ہے بندوں کا۔

حقائق الفرقان
١۶١
سُورَةٌ هُودٍ
آ پڑی تھی نوح اور ھود اور صالح کی قوم پر اور قوم لوط تم سے کچھ دور نہیں۔
تفسير - لا يَجْرِمَنَّكُمْ ۔ اللہ تعالیٰ کا تم سے قطع تعلق نہ کر دے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۸)
-
۹۱ - وَاسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمُ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّي رَحِيمٌ وَدُودٌ ۔
ترجمہ ۔ اور مغفرت چاہو تمہارے رب سے پھر اس کی طرف رجوع کروفرمانبرداری میں لگے
رہو بے شک میرا رب سچی کوشش کا بدلا دینے والا سرا پا محبت ہے۔
تفسیر۔ جب انسان کوئی غلطی کرتا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کے کسی حکم اور قانون کی خلاف ورزی کرتا
ہے تو وہ غلطی اور کمزوری اس کی راہ میں روک ہو جاتی ہے اور یہ عظیم الشان فضل اور انعام سے محروم کیا
جاتا ہے۔ اس لئے اس محرومی سے بچانے کے لئے یہ تعلیم دی کہ استغفار کرو۔ استغفار انبیاء علیھم
السلام کا اجماعی مسئلہ ہے۔ ہر نبی کی تعلیم کے ساتھ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمُ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ رَکھا ہے ہمارے
امام کی تعلیمات میں جو ہم نے پڑھی ہیں استغفار کو اصل علاج رکھا ہے۔ استغفار کیا ہے؟ پچھلی
کمزوریوں کو جو خواہ عمداً ہوں یا سہو اغرض مَا قَدَّمَ وَمَا آخر جو نہ کرنے کا کام آگے کیا اور جو نیک
کام کرنے سے رہ گیا ہے۔ اپنی تمام کمزوریوں اور اللہ تعالیٰ کی ساری نارضامندیوں کو مَا أَعْلَمُ
وَمَا لَا أَعْلَمُ کے نیچے رکھ کر اور آئندہ کے لئے غلط کاریوں کے بدنتائج اور بداثر سے مجھے محفوظ رکھ
اور آئندہ کے لئے ان بدیوں کے جوش سے محفوظ فرما۔ یہ ہیں مختصر معنے استغفار کے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۵ مورخه ۲۶ فروری ۱۹۰۸ء صفحه ۳،۲)
۹۲ - قَالُوا يُشْعَيْبُ مَا نَفْقَهُ كَثِيرًا مِمَّا تَقُولُ وَ إِنَّا لَنَا بِكَ فِينَا ضَعِيفًا
وَ لَوْلَا رَهْطُكَ لَرَجَمْنَكَ وَمَا أَنْتَ عَلَيْنَا بِعَزِيزِ -
ترجمہ۔ قوم نے کہا اے شعیب ! تیری بہت سی باتیں تو ہماری سمجھ ہی میں نہیں آتیں اور ہم تجھے
ے ( اس دن انسان کو باخبر کیا جائے گا کہ ) اس نے کیا آگے بھیجا تھا اور کیا پیچھے چھوڑا۔
جو میں جانتا ہوں اور جو میں نہیں جانتا۔

حقائق الفرقان
۱۶۲
سُورَةٌ هُودٍ
اپنے میں سے کمزور اور ضعیف بھی دیکھتے ہیں اور اگر تیری بھائی بندی نہ ہوتی تو ہم تجھے ضرور سنگسار
کر ڈالتے اور تیرا ہم پر کچھ دباؤ تو ہے ہی نہیں ۔
تفسیر - مَا نَفَقَهُ كَثِيرًا مِمَّا تَقُولُ ۔ یہ ایک بہانہ ہے۔ انبیاء جو دین لاتے ہیں۔ وہ ہیں۔ وہ بالکل سہل
ہوتا ہے۔ لوگ عجیب عجیب پیچیدہ رسمیں ادا کرتے ہیں اور خدا کے حکم پر عمل نہیں کرتے۔ میں نے
ایک خوجہ قوم شیعہ کو دیکھا ہے۔ کہ ان میں سو سو سال کے بوڑھے ہو گئے اور ختنہ نہیں کرایا کیونکہ
ختنہ کی رسوم کے لئے سوسور و پیہ چاہیے تھا۔ لوگوں نے خود اپنے تئیں مشکلات میں ڈال رکھا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۸)
۹۷، ۹۸ - وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِأَيْتِنَا وَ سُلْطَنٍ مُّبِينٍ إِلَى فِرْعَوْنَ وَ
مَلَا بِهِ فَاتَّبَعُوا أَمْرَ فِرْعَوْنَ وَمَا أَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِيدٍ -
ترجمہ اور بے شک ہم نے بھیجا موسیٰ کو ہماری کھلی کھلی نشانیوں کے ساتھ اور صریح دلیل
کے ساتھ۔ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف تو وہ فرعون کے حکم پر چلے اور فرعون کی بات تو کچھ
ٹھیک نہ تھی ۔
تفسیر ہر فن لیکن جو اس فن کا ماہر ہو۔ اس کی بات ماننی چاہیے۔ مثلاً کوئی انگریزی زبان کے
متعلق مسئلہ ہو تو انگریزی جاننے والوں سے۔ شعر شاعروں سے۔ غرضیکہ ہر ایک کسب اس کے اہل
سے دریافت کرنا چاہیے۔ دنیا میں ہر قسم کی تجارت و سیاست کو جس طرح یورپ والے جانتے ہیں ۔ ہم
لوگ واقف نہیں ہیں ۔ لہذا ان سے سیاست و تجارت کے متعلق باتیں دریافت کرنی چاہئیں ۔
لیکن جن علوم سے وہ ناواقف ہیں مثلاً یورپ و امریکہ والے علومِ روحانی اور خدا شناسی سے
بالکل نا آشنا ہیں۔
وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا ۔ ہم نے موسی کو فرعون کی طرف بھیجا۔ فرعون تو اس فن سے ناواقف تھا۔ جس ۔
کے متعلق موسی" ، اس کے متبعین نے اس خاص میں بھی فرعون کی ہی اتباع کی ۔ پس اس کا نتیجہ
ظاہر ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲۸)

حقائق الفرقان
۱۶۳
سُورَةٌ هُودٍ
-
٩٩ - يَقْدُمُ قَوْمَهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ فَأَوْرَدَهُمُ النَّارَ وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُودُ -
ترجمہ ۔ انجام کار فرعون آگے آگے ہوگا اپنی قوم کے پھر ان کو ڈال دے گا آگ میں ۔ وہ بڑا گھاٹ
ہے جس پر پہنچے۔
تفسیر۔ ورڈ۔ کاٹھ کا بڑا پیالہ۔ گھاٹ میں اترنے کو بھی کہتے ہیں۔ رفی بھی کہتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۸)
۱۰۱- ذَلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْقُرَى نَقُصُّهُ عَلَيْكَ مِنْهَا قَائِمٌ وَحَصِيدٌ -
ترجمہ ۔ یہ بستیوں کی خبریں ہیں جو ہم تجھ کو سناتے ہیں کوئی تو ان میں سے قائم ہے اور کوئی بالکل
گری ہوئی ہے۔
تفسير - ذلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْقُرى ۔ یہ باتیں ان واقعات و حالات سے متعلق ہیں ۔ جن کے متعلق
انبیاء آتے ہیں۔ فرعون کو مصر ہی کا تو گھمنڈ تھا۔ پھر مصراب موجود ہے۔ اس کی حالت کو دیکھو۔ بعض
ایسی بستیاں ہیں جو تباہ ہو گئیں۔ مثلاً لوط کی بستیاں جن کے نام سڈام وغیرہ پانچ بستیاں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۲۸)
١٠٢ - وَمَا ظَلَمْنَهُمْ وَلكِنْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فَمَا أَغْنَتْ عَنْهُمُ الهَتُهُمُ الَّتِي
يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ لَمَّا جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ وَ مَا زَادُوهُمْ غَيْرَ
تتبيب -
ترجمہ ۔ اور ہم نے تو ان پر کچھ ظلم نہیں کیا تھا لیکن وہ اپنے پر آپ ہی ظلم کرتے رہے تو ان کو کچھ کام
نہ آئے اُن کے معبود جن کو وہ پکارا کرتے تھے اللہ کے سوا مخلوق میں سے ۔ جب آ پہنچا حکم عذاب
تیرے رب کا تو ان کو تباہی کے سوا کچھ زیادہ نہ ملا ۔
تفسیر۔ تشبیب ۔ ہلاکت جیسا کہ سورہ تبت میں بھی آیا ہے۔ صوفیوں نے لکھا ہے کہ انسان کا
جسم بھی ایک بستی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۸)

حقائق الفرقان
۱۶۴
١٠٧ - فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَ شَهِيقٌ -
سُورَةٌ هُودٍ
ترجمہ ۔۔ تو جو لوگ بد بخت ہیں تو وہ آگ میں ہوں گے جلتے بھنتے اور ان کا وہاں شور وغل ہوگا ۔
تفسیر فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا ۔ جو اپنے مطالب میں کامیاب نہ ہو۔ نا کام نامراد ۔ اسے عربی زبان
میں شقی کہتے ہیں۔
۱۰۹ - وَأَمَّا الَّذِينَ سُعِدُوا فَفِي الْجَنَّةِ خُلِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَوَاتُ وَ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۸)
ردود
الْأَرْضُ الَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ عَطَاء غَيْرَ مَعْ
مجدود -
ترجمہ ۔ اور جو لوگ نیک بخت ہیں وہ جنت میں ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے جب
تک آسمان اور زمین رہیں مگر جو چاہے تیرا رب یہ بخشش ہے غیر منقطع بے انتہا ۔
تفسیر - مَا دَامَتِ السَّماتُ وَالْأَرْضُ - جب تک (وہ) آسمان و زمین قائم ہیں۔ یعنی مومن
بہشت میں اور دوزخی دوزخ میں رہیں گے۔ جب تک آسمان وزمین قائم ہیں۔ عربی زبان میں الف
لام خصوصیت کا نشان ہے۔ اردو فارسی میں معرفی اور نکرے میں امتیاز کرنے کیلئے کوئی نشان نہیں ۔
پس السَّماتُ وَالْأَرْضُ میں سموت اور ارض کے اول میں الف لام تخصیص کا اظہار کرتا ہے
اور مقصود اس تخصیص سے وہ خاص آسمان وزمین مراد ہیں جو اس : و اس عالم آخرت کے منا مناسب اور
اس مقام کی صورت طبعی کے اقتضاء کے موافق ہوں گے۔ غرض بہشت اور دوزخ میں خاص آسمان
اور زمینیں ہوں گی اور موجودہ آسمان و زمین اپنی حالت سے بدل جائیں گے۔ نافہم عیسائی اپنی
کتب مسلمہ سے بے خبر اسی عدم امتیاز کے باعث ایسی فاحش غلطیوں میں پڑتے اور بیابانِ ضلالت
میں ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں۔ اناجیل کا بھی یہی منشاء ہے۔ جہاں لکھا ہے۔
اور کہ تم خدا کے اس دن کے آنے کے منتظر ہو جس میں آسمان جل کر گداز ہو جاویں گے۔ پر
ہم نئے آسمان اور نئی زمین کی جن میں راست بازی بستی ہے اس کے وعدے کے موافق انتظاری
66
کرتے ہیں ۔ (۲ پطرس ۳ باب )
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول - صفحه ۱۴۱)
مَا دَامَتِ السَّمَاتُ وَالْأَرْضُ - کہاں کا آسمان وزمین؟ وہاں ( جنت ) کا ۔

حقائق الفرقان
۱۶۵
سُورَةٌ هُودٍ
الَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ - اس کی بابت بہت بحث ہے کہ مَا شَاء رَبُّكَ سے کیا مراد ہے۔ بعض نے
لکھا ہے کہ دنیا کی زندگی میں جو آسائش پہنچ جاتی ہے اس کا استثناء مراد ہے۔ بعض نے اس فاصلہ کو
اور وسیع کیا ہے کہ قبر سے حشر تک ۔ بعض نے اور بھی وسیع کیا ہے اور کہا ہے کہ حشر کے فیصلہ تک ۔
بعض نے یہ کہا ہے کہ آخر دوزخ سے سب نکالے جاویں گے۔ میرے نزدیک اس سے اظہارِ
عظمت و جبروت مراد ہے کہ جو کچھ ہوتا ہے۔ مشیت الہی کے ماتحت ہوتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۸)
١١٠ - فَلَا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِّمَّا يَعْبُدُ هَؤُلَاءِ مَا يَعْبُدُونَ إِلَّا كَمَا يَعْبُدُ
آبَاؤُهُمْ مِّنْ قَبْلُ وَ إِنَّا لَمُوَفُوهُمْ نَصِيبَهُمْ غَيْرَ مَنْقُوصٍ -
ترجمہ ۔ ۔ تو اے مخاطب ! تو شک میں نہ پڑ ان چیزوں سے جن کو پوجتے ہیں یہ لوگ ۔ یہ تو یوں ہی
واہیات پوجتے ہیں کیونکہ (یا جیسا کہ ) پوجتے رہے ان کے باپ دادا پہلے سے اور ہم ان کو پورا پورا
دینے والے ہیں ان کا حصہ بے کمی کئے۔
تفسير - فلاتك ۔ یہ خطاب عام ہے۔ ہر مخاطب قرآن سے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۲۸)
١١٣ - فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ وَ لَا تَطْغَوْا إِنَّهُ بِمَا
یدرودر
تعملون بَصِيرٌ بصير -
ترجمہ ۔ تو مضبوط جمارہ کی استقامت پر جیسا تجھ کو حکم ہو چکا ہے اور وہ لوگ بھی جنہوں نے تیرے
ساتھ رجوع بحق کیا اور تم حد سے نہ بڑھنا کیونکہ اللہ تمہارے اعمالوں کو دیکھ رہا ہے۔
تفسیر ۔ فَاسْتَقِم - حضرت نبی کریم نے فرمایا ہے کہ شَیبَتني هود کہتے ہیں۔ اسی آیت کی
طرف اشارہ ہے۔ کیونکہ ہر ایک استاد کو اپنی جماعت ۔ مرشد کو اپنے مریدوں کا سخت فکر ہوتا ہے یہاں
نبی کریم کو استقامت کا حکم دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی مَنْ تَابَ مَعَكَ - انسان کو اپنی ذات کی
ذمہ داری مشکل ہے چہ جائیکہ دوسروں چہ جائیکہ دوسروں کا ذمہ اٹھانا ہو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ علیہ وآلہ وسلم دعا فرماتے

حقائق الفرقان
۱۶۶
سُورَةٌ هُودٍ
تھے اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طُرْفَةَ عَيْنٍ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه (۱۲۸)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مجھے سورہ ھود نے بوڑھا کر دیا۔ اس میں کیا بات تھی ۔
فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ تم سیدھی چال چلو ۔ نہ صرف تم بلکہ تیرے ساتھ والے بھی ۔ یہ ساتھ والوں کو
جس نے حضور کو بوڑھا کر دیا۔ انسان اپنا ذمہ وار تو ہو سکتا ہے۔ مگر ساتھیوں کا ذمہ وار ہو تو
کیونکر؟ بس یہ بہت خطرہ کا مقام ہے ۔ ایسا نہ ہو کہ تمہاری غفلتوں سے اللہ تعالیٰ کے وہ وعدے
جو تمہارے امام کے ساتھ ہیں پورا ہونے میں معرض توقف میں پڑیں۔ موسیٰ علیہ السلام جیسے
جلیل القدر نبی کے ساتھ کنعان پہنچانے کا وعدہ تھا مگر قوم کی غفلت نے اسے محروم کر دیا ۔ پس
اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو ! اور خوب سمجھو غفلت چھوڑ دو اور اس نعمت کی قدر کرو جو آج کے مبارک
دن میں پوری ہوئی ۔ میں پھر کہتا ہوں کہ فرماں بردار بن کر دکھاؤ۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۶ مورخه ۵ رمئی ۱۸۹۹ ء صفحه ۵)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سورہ ہود نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے۔ وہ کیا بات تھی جس
نے آپ کو بوڑھا کر دیا ۔ وہ یہ حکم تھا ۔ فَاسْتَقِمْ كَمَا اُمِرْتَ یعنی جب تک تو اور تیرے ساتھ والے
تقویٰ میں قائم نہ ہوں وہ کامیابیاں نہیں دیکھ سکتے ۔ اس لئے تو سیدھا ہو جا۔ جیسا کہ تجھ کو حکم دیا گیا
ہے۔ اسی طرح پر یاد رکھو کہ ہماری اور ہمارے امام کی کامیابی ایک تبدیلی چاہتی ہے کہ قرآن شریف کو
اپنا دستور العمل بناؤ ۔ نرے دعوے سے کچھ نہیں ہو سکتا۔ اس دعوے کا امتحان ضروری ہے۔ جب تک
امتحان نہ ہو لے کوئی سارٹیفکٹ کامیابی کامل نہیں سکتا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
اے اے اللہ ! میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں، مجھے لمحہ بھر کے لئے بھی میرے نفس کے حوالے نہ کرنا ۔

حقائق الفرقان
۱۶۷
سُورَةٌ هُودٍ
۱۱۵ - وَأَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفِي النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ الَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ
السَّيِّاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ -
ترجمہ ۔ اور نمازوں کو ٹھیک درست رکھو دن کے دونوں طرف اور کچھ حصہ میں رات کے، بے شک
نیکیاں دور کر دیتی ہیں برائیوں کو ۔ یہ یادگارا ہے یادرکھنے والوں کے لئے ۔
تفسیر - طرفي النَّهَارِ صبح و عصر کی نماز ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۸)
اسلامی کفارات کیا ہیں ۔ گناہوں کی سزائیں ۔ گناہوں پر جرمانے اور گناہ کے پیچھے نیکی ۔ کیسا
سچ ہے إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ ) نیکیاں دور کر دیتی ہیں برائیوں کو ) قانونِ قدرت میں
بھی دیکھو قانون قدرت کی خلاف ورزی سے جب سزائیں آتی ہیں تو اس خلاف ورزی کے بعد
قانون کی متابعت اور خلاف ورزی کے نقصان پر کچھ خرچ ہی کرنا پڑتا ہے۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب ۔ حصہ اول صفحہ ۲۷)
١١٦ - وَاصْبِرُ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ۔ اور نیکیوں پر جمے رہو اور بدیوں سے بچتے رہو بے شک اللہ ضائع نہیں کرتا محسنوں کا اجر۔
تفسیر - مولی کریم چونکہ شکور ہے اور علیم و خبیر ہے اس لئے وہ فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ
الْمُحْسِنِينَ ۔ بے شک الله محسنین کے اجر کو ضائع نہیں فرماتا۔ محسن کسے کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سے احسان کی تعریف جبرئیل نے صحابہ کی تعلیم کے لئے پوچھی ہے۔ آپؐ نے فرمایا کہ
احسان یہ ہے کہ تو اللہ تعالیٰ کو دیکھتا ر ہے۔ یا کم از کم یہ کہ یہ یقین کرے کہ اللہ تعالیٰ تجھ کو دیکھتا ہے۔
یہ ایک ایسا مرتبہ عظیم الشان ہے جس کے کسی نہ کسی پہلو کے حاصل ہو جانے پر انسان گناہوں
سے بچ جاتا ہے۔ اور بڑے بڑے مراتب اور مدارج اللہ تعالیٰ کے حضور پالیتا ہے۔ ساری نیکیوں کا
سر چشمہ اور تمام ترقیوں اور بلند پرواز گیوں کی جان اللہ تعالیٰ پر ایمان ہے۔ انسان اعلیٰ درجہ کے
اخلاق فاضلہ کو حاصل ہی نہیں کر سکتا جب تک خدا تعالیٰ پر یقین نہ ہو کہ وہ ہے۔ میں اس بات کے

حقائق الفرقان
۱۶۸
سُورَةٌ هُودٍ
ماننے کے واسطے کبھی تیار نہیں ہو سکتا کہ ایک دہر یہ بھی کبھی اعلیٰ درجہ کے اخلاق فاضلہ والا ہو سکتا ہے۔
کوئی چیز اس کو گناہوں کے ارتکاب سے نہیں روک سکتی ۔ نیکی کا کوئی سچا مفہوم اس کی سمجھ میں آ نہیں
سکتا۔ پھر وہ نیکی کیسے کرے اور گناہوں سے کیونکر بچے۔ اس کی ساری عمر نا امیدیوں اور مایوسیوں کا
شکار رہتی ہے۔ وہ اسباب اور علت و معلول کے سلسلہ کے پیچ در پیچ تعلقات میں ہی منہمک رہ کر آخر
حسرت اور یاس سے اس دنیا کو چھوڑ جاتا ہے۔ میں نے دہریہ اور ایمان والے دونوں کو مرتے ہوئے
دیکھا ہے۔ اور دونوں کی موت میں زمین و آسمان کا فرق پایا ہے میں سچ کہتا ہوں اور اپنے ذاتی تجربہ
سے کہتا ہوں اور پھر جو چاہے آزما کر دیکھ لے کہ سچی راحت اور حقیقی خوشی صرف صرف ایمان باللہ
سے ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام اور صلحاء کی لائف میں جب سے دنیا پیدا ہوئی یا پیدا ہوئی ہے کوئی
واقعہ خود کشی کا نہیں پایا جاتا۔ مومن کی امید اپنے اللہ پر بہت وسیع ہوتی ہے۔ وہ کبھی اس سے مایوس
نہیں ہوتا۔ ان کی زندگی کے واقعات کو پڑھو تو معلوم ہوگا کہ ایک ایک وقت ان پر ایسا آیا ہے کہ زمین
ان پر تنگ ہو گئی ہے۔ لیکن اس شدت ابتلا میں بھی وہ ویسے ہی خوش و خورم ہیں جیسے اس ابتلا کے دور
ہونے پر ۔ وہ کیا بات ہے جو ان کو اس موت کی سی حالت میں بھی خوش و خورم اور زندہ رکھتی ہے۔ فقط
اللہ پر ایمان ۔
م
غرض محسنین کے زمرہ میں داخل ہونا بہت ہی مشکل اور پھر مشکل کشا ہے ۔ پہلا درجہ جو
محسن کا اعلیٰ مقام ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کو دیکھ رہا ہے ۔ بعد میں حاصل ہوتا ہے۔ اس کا ابتدائی
درجہ یہی ہے کہ وہ یہ ایمان لائے کہ میرے ہر قول و ہر فعل کو مولیٰ کریم دیکھتا اور سنتا ہے۔
جب یہ مقام اسے حاصل ہو گا تو ہر ایک بدی کے وقت اس کا نو ر قلب اس ایمان کی بدولت
اس سے روکے گا اور لغزش سے بچالے گا۔ اور رفتہ رفتہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آخر وہ اس مقام پر
پہنچ جائے گا کہ خدا تعالیٰ کو دیکھ لے گا اور یہ وہ مقام ہے جو صوفیوں کی اصطلاح میں لقاء کا مقام
کہلاتا ہے ۔ پس جب انسان محسن ہو کر اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو پھر تھوڑا ہو یا بہت ۔
اللہ تعالیٰ اس کے بہتر بدلے دیتا ہے ۔ یہ صرف اعتقادی اور علمی بات ہی نہیں ۔ کہانی اور داستان

حقائق الفرقان
ہی نہیں بلکہ واقعات نفس الامر ت مس الامری ہیں ۔
۱۶۹
سُورَةٌ هُودٍ
میں دنیا کی تاریخ میں جس سے مراد میں انبیاءعلیھم السلام کی پاک تاریخ لیتا ہوں ۔ بہت
سے واقعات اس کی تصدیق میں پیش کر سکتا ہوں اور علمی طریق پر بھی خدا کے فضل سے اس کی
سچائی ثابت کرنے کو تیار ہوں ۔ مگر ان سب باتوں کو چھوڑ کر میں ایک عظیم الشان واقعہ صحابہؓ کی
لائف کا دکھانا چاہتا ہوں ۔ میں ایک عرصہ تک اس سوال پر غور کرتا رہا کہ کیا وجہ تھی جو انصار کو
خلافت نہ ملی ۔ بلکہ خلافت کے اول وارث مہاجر ہوئے ۔ اور مہاجرین میں سے بھی ابوبکر صدیق
رضی اللہ تعالی عنہ۔ حالانکہ انصار میں سب نے بڑی ہمت کی اور ان کی اس وقت کی امداد ہی نے
ان کو انصار کا پاک خطاب دیا لیکن اس کا کیا ستر ہے کہ بادشاہی اور حکومت کا ان کو حصہ نہ ملا۔
اور پہلا خلیفہ قریشی ہوا۔ پھر دوسرا تیسرا چوتھا بھی ۔ یہاں تک کہ عباسیوں تک قریشیوں ہی کا
سلسلہ چلا جاتا ہے۔ بنو ثقیفہ میں کوشش کی گئی کہ ایک خلیفہ انصار میں سے ہو اور ایک مہاجرین میں
سے ۔ مگر یہ تجویز پاس نہیں ہوئی ۔ اور کسی نے نہ مانا۔ آخر مجھ پر اس کا سر یہ کھلا کہ اللہ تعالیٰ کی یہ درسی نے نہ مانا۔ آخر
صفت إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ اپنا کام کر رہی تھی ۔
انصار نے کیا چھوڑا تھا ۔ جو ان کو ملتا ؟ مہاجرین نے ملک چھوڑا ، وطن چھوڑا ، گھر بار چھوڑا، ا۔ ملتا ؟
مال واسباب ۔ غرض جو کچھ تھا وہ سب چھوڑا ۔ اور سب سے بڑھ کر ابوبکر صدیق نے ۔ اس لئے
جنہوں نے جو کچھ چھوڑا تھا۔ اس سے کہیں زیادہ بڑھ کر پایا۔ زیادہ سے زیادہ ان کی زمین چند بیگھہ
ہوگی جو انہوں نے خدا کے لئے چھوڑی۔ مگر اس کے بدلہ میں یہاں خدا نے کتنے بیگھہ دی ۔ اس کا
حساب ہی کچھ نہیں ۔
پس یہ سچی بات ہے کہ جس قدر قربانی خدا کے لئے کرتا ہے اسی قدر فیض انسان اللہ تعالیٰ کے
حضور سے پاتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کتنی بڑی تھی۔ پھر اس کا پھل دیکھو۔ کس قدر
ملا۔ اپنی عمر کے آخری ایام میں ایک خواب کی بناء پر جس کی تاویل ہو سکتی تھی۔ حضرت ابراہیم نے

·

آج 10 میں سے 10 باقی