سُوْرَۃُ یُوْسُفَ
حقائق الفرقان (جلد ۳)
حقائق الفرقان
۱۷۶
سُورَة يُوسُفَ
سُوْرَةُ يُوسُفَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم پڑھنا شروع کرتے ہیں سورہ یوسف کو اس اللہ کے نام سے جو تمام خوبیوں کا جامع ہے۔ سب
عیبوں سے پاک بے محنت انعام دینے والا محنت کو ضائع نہیں کرنے والا ہے۔
- الر تِلْكَ أَيْتُ الْكِتَبِ الْمُبِينِ -
ترجمہ ۔ ہم اللہ ہیں بار بار بیان کرتے ہیں ثبوت تیری نبوت کا۔ یہ مضبوط اور اس کتاب کی آیتیں
ہیں جو روشن ہے۔
تفسیر اتر - انا اللہ ازی۔ میں اللہ دیکھتا ہوں کہ جو کچھ تم حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے ساتھ کرتے ہو۔ جس طرح تم اس رسول کے ساتھ برتاؤ کر رہے ہو۔ اسی طرح یوسف کے ساتھ
اس کے بھائیوں نے کیا تھا۔ تمہارا بھی اس رسول کے سامنے وہی حال ہو گا جو یوسف کے سامنے
یوسف کے بھائیوں کا ہوا تھا۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے گیارہ بھائی تھے جن میں سے ایک
بنیامین ان سے بھی عمر میں چھوٹے تھے اور یہی سگے بھائی یوسف علیہ السلام کے تھے۔ باقی
بھائیوں میں سے جو سوتیلے تھے۔ ایک ان کے خیر خواہ تھے۔ باقی نو مخالف تھے۔ ایسا ہی رسول کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مخالف بھی تِسْعَةَ رَهْطٍ نوگروہ تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹)
إِنَّا أَنْزَلْتُهُ قُرْنَا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ ہم نے اس کو اتارا ہے پڑھنے کے لائق کھول کھول کر بیان کرنے والی زبان میں تاکہ تم
سمجھو غور کرو۔
تفسیر ۔ عَرَبِيًّا ۔ کھول کر سنانے والی زبان میں ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۹)
حقائق الفرقان
۱۷۷
سُورَة يُوسُفَ
نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ هُذَا الْقُرْآنَ * وَ
إن كُنْتَ مِنْ قَبْلِهِ لَمِنَ الْغَفِلِينَ -
ترجمہ ۔ ہم تجھ سے بیان کرتے ہیں اعلیٰ درجہ کا بیان کیونکہ ہم نے وحی کی تیری طرف اس قرآن کی
اور اگر چہ بے شک تو اس سے پیشتر بالکل بے خبر تھا۔
تفسیر - قصص - بیان یاد رکھنا چاہیے کہ یہاں لفظ قصص ق پر فتحہ کے ساتھ ہے۔ یہ مصدر ہے
اور اس کے معنے ہیں بیان کرنا۔ بعض لوگ غلطی سے اس کے معنے کرتے ہیں قصے۔ قصہ اور لفظ ہے جوق کی
زیر اور کسرہ کے ساتھ ہے اور اس کی جمع ہے۔ قصص (ق کے نیچے زیر کے ساتھ )
نبیوں میں سے حضرت رسول کریم ، حضرت نوع حضرت موسی ، حضرت ابراہیم علیم ال السلام والبركات
بڑے اولوا العزم لوگ ہوئے ہیں۔ اور ان کا معاملہ حضرت یوسف علیہ السلام سے کہیں بڑھ چڑھ کر
ہے۔ حضرت یوسف علیہ السلام کا معاملہ تو صرف بھائیوں یا ایک عورت کے ساتھ ہوا تھا اور وہاں تمام
اقوام کی مخالفت کا بہت خوفناک مقابلہ پیش تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۹)
- إِذْ قَالَ يُوسُفُ لِأَبِيهِ يَابَتِ إِنِّي رَأَيْتُ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَالشَّمْسَ وَ
الْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَجِدِينَ -
ترجمہ۔ اور جب کہا یوسف نے اپنے باپ سے اے میرے باپ! میں نے دیکھے گیارہ تارے اور
سیورج اور چاند وہ میری فرمانبرداری کر رہے ہیں۔
تفسیر رایت ۔ میں نے دیکھا ہے کہ بعض لوگ اس کا نام خواب رکھتے ہیں ۔ مگر حضرت یوسف
نے اس کو دیکھنا ہی فرمایا اور یہی اصطلاح صحیح ہے۔ وہ بھی ایک قسم کی بیداری ہی ہوتی ہے۔ جس میں
دوسرے شریک نہیں ہو سکتے ۔
لي سجدِین ۔ میرے سبب سے وہ سجدہ میں گرے ہوئے ہیں۔ کوئی ایسا امر واقعہ ہوا ہے کہ وہ
سب کے سب سر بسجود ہو رہے ہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹)
حقائق الفرقان
۱۷۸
سُورَة يُوسُفَ
اني رايت ۔ یہاں خواب کا ذکر نہیں اسی طرح نبی کریم نے جو دجال یا جوج ماجوج وغیرہ کے
بارے میں رَأَيْتُ فرمایا تو خدا جانے اسے رو یا یا کشف کیوں نہیں قرار دیتے؟
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹)
1 - قَالَ يُبْنَى لَا تَقْصُصْ رُعْيَاكَ عَلَى اخْوَتِكَ فَيَكِيدُوا لَكَ كَيْدًا إِنَّ
الشَّيْطَنَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوٌّ مُّبِينٌ -
ترجمہ۔ یعقوب نے کہا اے میرے پیارے بیٹے ! نہ کہہ دینا اپنا رویا اور خواب اپنے بھائیوں سے
کیونکہ وہ بڑی جنگ کریں گے تجھ سے (خاص) ان کے لئے یا عام انسانوں کے لئے شیطان ایک
صریح دشمن اللہ سے جدا کر دینے والا ہے۔
تفسیر ۔ اس آیت سے ظاہر ہے کہ حضرت یعقوب تعبیر رویا کی سمجھ گئے تھے۔ فرمایا۔ تیرے بھائی تو
تیرا مقابلہ کریں گے۔ اور یہ ان کا شیطانی فعل ہوگا۔ کیونکہ شیطان ہی آپس میں جنگ کرا دیتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹)
وَ كَذلِكَ يَجْتَبِيكَ رَبُّكَ وَيُعَلِّمُكَ مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ وَيُتِمُّ
نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَعَلَى آلِ يَعْقُوبَ كَمَا اَتَتَهَا عَلَى أَبَوَيْكَ مِنْ قَبْلُ إِبْرَاهِيمَ وَ
اسْحَقَ إِنَّ رَبَّكَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور اسی طرح تجھے برگزیدہ کرے گا تیرا رب اور سکھائے گا تجھ کو باتوں کی گل بٹھانا اور اپنا
انعام تجھ پر پورا کرے گا اور یعقوب کی اولاد پر جیسا پورا کیا انعام تیرے اوپر کے پہلے
داداؤوں ابراہیم اور اسحق پر ۔ بے شک تیرا رب بڑا جاننے والا بڑا حکمت والا ہے۔
تفسیر - يُعلمك - اللہ تعالیٰ تجھے اس رویا کی اصل حقیقت بتا ہی دے گا۔ اس بات سے حضرت
یعقوب نے پہچان لیا کہ یوسف پر خدا تعالیٰ کا بڑا فضل ہونے والا ہے۔ میرا اور میرے باپ اسحاق
میرے دادا ابراہیم کا وارث ہوگا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹)
حقائق الفرقان
۱۷۹
سُورَة يُوسُفَ
- لَقَدْ كَانَ فِي يُوسُفَ وَ إِخْوَتِهَ ايْتُ لِلسَّابِلِينَ -
ترجمہ ۔ بے شک یوسف اور اس کے بھائیوں کے مقدمہ میں ہر قسم کے نشانات ہیں نشانات مانگنے
والوں کے لئے ۔
تفسیر سائلین - آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کے متعلق سوال کرنے والوں کے
واسطے یوسف اور اس کے بھائیوں کے بیان میں جواب ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے
واسطے بھی مکہ والوں نے یہی ارادے کئے تھے کہ ان کو قتل کیا جاوے یا قید کیا جاوے یا جلا وطن کیا
جاوے۔ آخر آپ ہجرت پر مجبور کئے گئے ۔ اور بالآخر یوسف کی طرح اہل مکہ پر فتح پائی۔ اور انہیں
معاف کر دیا۔ اس آیت میں پیشگوئی ہے کہ جو حال یوسف کے بھائیوں کا اس کے مقابلہ میں ہوا تھا وہ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۹)
ان قریش کا ہوگا۔
أيْتُ لِلسَّابِلِينَ ۔ ۱۔ مکہ سے نکلنا پڑا ۲۔ پھر حاکم ہو گئے ۳۔ مکہ فتح ہو گیا۔ ۴۔ مکہ والوں
نے معافی کی درخواست کی۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹)
۹، ۱۰ - إِذْ قَالُوا لَيُوسُفُ وَ اَخُوهُ اَحَبُّ إِلَى أَبِينَا مِنَّا وَنَحْنُ عُصْبَةٌ
إِنَّ أَبَانَا لَفِي ضَلِلٍ مُّبِيْنِ إِقْتُلُوا يُوسُفَ أَوِ اطْرَحُوهُ أَرْضًا يَخْلُ لَكُمْ وَجْهُ
أَبِيكُمْ وَتَكُونُوا مِنْ بَعْدِهِ قَوْمًا صَلِحِينَ -
ترجمہ۔ جب کہنے لگے کہ یوسف اور اس کا (چھوٹا ) بھائی زیادہ پیارے ہیں ہمارے باپ کے ہم
سے حالانکہ ہم زیادہ قوت دار ہیں کچھ شک نہیں کہ ہمارا باپ بڑی غلطی اور صریح عشق میں مبتلا
ہے۔ یا تو مار ڈالو یوسف کو یا اسے پھینک دو کسی ملک میں کہ صرف تمہیں پر رہ جائے تمہارے باپ
کی مہربانی اور اس کے بعد ہو جا نا تم سنوار والی قوم ۔
تفسیر - عُصْبَةٌ ۔ ہم ایک بڑی جماعت ہیں۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابلہ
میں ایسا ہی کہا گیا تھا۔ مِنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمُ (الزخرف:۳۲)۔
کے بڑے آدمی پر دو بڑی بستیوں کے رہنے والوں سے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۸۰
سُورَة يُوسُفَ
ضَيْلٍ مُّبِينِ ۔ کاٹنے والی محبت ۔ یوسف کے ساتھ ایسی محبت ہے جو ہم سے قطع محبت
کراتی ہے۔
مِنْ بَعْدِهِ ۔ بعض لوگ ایسا خیال کرتے ہیں کہ یہ بدی ہم کر لیں ۔ پھر نیک بن جائیں گے۔
ایسے آدمیوں کو نیکیوں کی توفیق نہیں حاصل ہوتی ۔ بعد میں تو بہ کر لینے کی نیت کے ساتھ بدی کی
طرف جھکنا کبھی اعمال صالح کی توفیق نہیں دیتا۔
-
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹)
احَبُّ إِلَى آبِینَا ۔ جیسے اس قوم میں نبی کریم خدا کے محبوب بن گئے ۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹)
11 - قَالَ قَابِلٌ مِنْهُمْ لَا تَقْتُلُوا يُوسُفَ وَ الْقُوهُ فِي غَيْبَتِ الْجُبِّ يَلْتَقِطْهُ
بَعْضُ السَّيَّارَةِ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ -
ترجمہ۔ ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا کہ قتل تو نہ کرو یوسف کو ہاں اس کو ڈال دو کسی اندھے
کوئیں میں کوئی راہ چلتا اسے اٹھا لے جائے گا جب تم کرتے ہی ہو۔
تفسیر - لا تَقْتُلُوا يُوسُفَ ۔ نبی کریم کے دشمن اس سے زیادہ سخت تھے۔ کیونکہ انہوں نے قتل کا
فیصلہ کر دیا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹)
غَيْبَتِ الْجُبِّ - قَعْرُ بِر ۔ وہ کنواں اس کو غائب کر دے۔ وہ ایک خاص کنواں تھا اور اسی کی
طرف اشارہ ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹)
۱۲ ، ۱۳ - قَالُوا يَابَانَا مَا لَكَ لَا تَأْمَنَّا عَلَى يُوسُفَ وَ إِنَّا لَهُ لَنْصِحُونَ ۔
أَرْسِلْهُ مَعَنَا غَدًا يَرْتَعُ وَ يَلْعَبُ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ -
ترجمہ۔ (باپ کے پاس جا کر ) بھائیوں نے کہا اے ہمارے باپ! کیا وجہ ہے کہ آپ ہمارا اعتبار نہیں
کرتے یوسف پر اور ہم تو اس کے خیر خواہ ہی ہیں؟ کل اس کو بھیجئے ہمارے ساتھ خوب کھائے اور کھیلے اور
ہمیں اس کے نگہبان ہیں۔
حقائق الفرقان
۱۸۱
سُورَة يُوسُفَ
تفسیر ۔ ان سب دعوؤں میں جو یوسف کے بھائیوں نے کئے ۔ کہیں انشاء اللہ نہیں کہا۔ خدا کا
نام بالکل نہیں لیا۔ اسی واسطے حضرت یعقوب علیہ السلام کو خوف پیدا ہوا کہ ان کی ان باتوں کا نتیجہ اچھا
نہیں ہوگا کیونکہ ان کو جناب الہی کا خیال بھی نہیں آیا۔ انشاء اللہ تعالیٰ کہہ نہیں سکے۔
يرتع ۔ کھیلے گا، کو دے گا، جنگل کے پھل کھائے گا ، چرانا سیکھے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۹)
وَإِنَّا لَهُ لَنْصِحُونَ ۔ دیکھو خدا کا نام نہیں لیتے اور جب تک نہیں لیتے ۔ ناکام رہتے ہیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۹)
١٦ - فَلَمَّا ذَهَبُوا بِهِ وَ اجْمَعُوا أَنْ يَجْعَلُوهُ فِي غَيْبَتِ الْجُنِّ وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِ
لَتُنَبِّنَّهُم بِأَمْرِهِمْ هُذَا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ۔
ترجمہ ۔ پھر جب یوسف کو لے کر چلے اور سب متفق ہو گئے کہ اس کو ڈال دیں اندھے کوئیں میں
اور ہم نے وحی بھیجی یوسف کی طرف کہ البتہ تو ان کو ضرور خبر دے گا ان کے اس کام کی اور وہ جانتے
نہ ہوں گے۔
تفسیر - آوحَيْنَا ۔ اس جگہ خدا تعالیٰ نے حضرت یوسف کی تشقی فرمائی۔ وحی کی آواز اونچی ہوتی
ہے مگر پاس والے نہیں سنتے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۲۹)
لَتُنَبَتَنَّهُم بِأَمْرِهِمْ هَذَا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ( يوسف : ١٦) کہ اے یوسف ! دیکھ تجھے باپ سے
الگ کیا تیری زمین سے تجھے الگ کیا اور اندھیرے کو ئیں میں ڈالا۔ مگر میں تیرے ساتھ ہوں گا اور
اس علیحدگی کی تعبیر کو تو بھائیوں کے سامنے بیان کرے گا اور ان کو اس بات کا شعور نہیں ہے۔ دیکھ لو یہ
باتیں باپ نہیں کر سکتا نہ وعدہ دے سکتا ہے کہ یوں ہوگا۔ یا جاہ وجلال کے وقت تک یہ تندرستی بھی ہوگی
ایک باپ بچے سے پیار تو کر سکتا ہے مگر وہ اس کے آئندہ کی حالت کا کیا اندازہ لگا سکتا ہے ان باتوں کو
جمع کر کے دیکھو اگر کوئی انسان تسلی دیتا تو بچہ کو پیار کرتا گلے میں ہاتھ ڈالتا اور اسے کہتا کہ ہم چی جی
دیویں گے ۔ مگر خدا کی ذات کیا رحیم ہے وہ فرماتا ہے لتُنتَهُم بِأَمْرِهِمْ هُذَا ہم وہ عروج دیویں
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخہ ۲۴ جون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)
گے کہ تو ان احمقوں کو بتلا دے گا۔
حقائق الفرقان
۱۸۲
سُورَة يُوسُفَ
۱۸ - قَالُوا يَا بَانًا إِنَّا ذَهَبْنَا نَسْتَبِقُ وَتَرَكْنَا يُوسُفَ عِنْدَ مَتَاعِنَا فَأَكَلَهُ
الذِّئْبُ وَمَا أَنْتَ بِمُؤْ مِن لَّنَا وَ لَوْ كُنَّا صُدِقِينَ -
ترجمہ ۔ اور کہنے لگے اے ہمارے باپ ! ہم کبڈی کھیلنے گئے تھے اور یوسف کو ہم نے اپنے اسباب کے
پاس چھوڑ دیا تھا تو اسے بھیڑیا کھا گیا اور آپ تو ہماری بات کا یقین نہیں کریں گے اگر چہ ہم سچے بھی ہوں۔
تفسیر - نَسْتَبِقُ ۔ ایک دوسرے سے آگے بڑھتے تھے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۹)
۲۰ - وَ جَاءَتْ سَيَّارَةٌ فَأَرْسَلُوا وَارِدَهُمْ فَادْلَى دَلْوَةً قَالَ يُبُشْرَى هُذَا
علَمُ وَأَسَرُّوهُ بِضَاعَةً وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِمَا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور اُدھر آ پہنچا ایک قافلہ پھر انہوں نے بھیجا اپنے سقہ کو اس نے لڑکا یا اپنے ڈول ( اور جو
یوسف کو دیکھا تو ) بولا مبارک ہو۔ یہ لڑکا ہے اور اس کو چھپا رکھا یا ظاہر کیا مال بنا کر۔ اور اللہ خوب جانتا
ہے جو وہ کر رہے تھے۔
تفسیر ۔ وَاردَهُمْ ۔ اپنا ستہ ۔ پانی بھرنے والا ۔
علم ۔ عیسائی اعتراض کرتے ہیں کہ ہاجرہ لونڈی تھی اور اسمعیل لونڈی سے پیدا ہوا۔ اللہ
تعالیٰ نے تمام بنی اسرائیل کو فرعون کا غلام بنایا۔ یوسف علیہ السلام غلام بنے ۔ شرم ! شرم !! شرم !!! اور
حضرت یوسف اس جگہ بنی اسماعیل کے غلام بنائے گئے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۹، ۱۳۰)
۲۱ - وَشَرُوهُ بِثَمَنٍ بَخْسٍ دَرَاهِمَ مَعْدُودَةٍ وَكَانُوا فِيهِ مِنَ الزَّاهِدِينَ -
ترجمہ۔ اور اس کو بیچ آئے کم داموں، چند درہم کے عوض اور وہ یوسف کے بارے میں تھے بے رغبت
( اونے پونے بیچنے والے) سوداگر ۔
تفسیر - بخیں ۔ خدا تعالیٰ نے اس رقم کی تحقیر کی ہے۔ خواہ کتنی ہی تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے واسطے بھی کفار عرب نے سو اونٹ انعام مقرر کیا تھا کہ جو ان کو قتل کرے۔اسے سو اونٹ ملے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
حقائق الفرقان
۱۸۳
سُورَة يُوسُفَ
۲۲- وَقَالَ الَّذِي اشْتَرَاهُ مِنْ مِصْرَ لِامْرَأَتِهِ أَكْرِهِي مَثْوهُ عَسَى أَنْ
يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا وَكَذَلِكَ مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِي الْأَرْضِ وَلِنُعَلِّمَهُ مِنْ
تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ وَاللهُ غَالِبٌ عَلَى اَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور جس شخص نے یوسف کو خریدا تھا مصر والوں میں سے اس نے اپنی عورت سے کہا اس کو
تعظیم سے رکھنا کہ قریب ہم اس سے نفع اٹھائیں گے یا اس کو متبنی کر لیں گے اور ہم نے اسی طرح
جگہ و قدرت دی یوسف کو ملک مصر میں اور یہ کہ ہم نے اس کو سکھا دی باتوں کی کل بٹھانی اور اللہ
غالب ہے اپنے ارادے پر بھی لیکن بہت سے آدمی جانتے ہی نہیں۔
تفسیر ۔ عَسَى أَن يَنْفَعَنا ۔ ہمیں نفع دے۔ وہ مشرک کافر تھے۔ا۔ انہوں نے سوچا کہ اس کو تنبی
بنائیں گے۔ ۲۔ یا یہ خیال کیا کہ اس سے نیوگ کرائیں گے ۔ کیونکہ آریوں کی طرح وہ بھی تھے۔ ایک
نبی کے متعلق ایسا خیال کیا۔ مگر وہ کیا جانتے تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
٢٣ - وَ لَمَّا بَلَغَ أَشُدَّةَ آتَيْنَهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ۔ اور جب یوسف اپنی جوانی کو پہنچا تو ہم نے اس کو جو کچھ سکھا یا وہ مضبوط علمی باتیں تھیں اور
اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ہمارے دیکھنے والوں نیکو کاروں کو ۔
تفسیر۔ وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ۔ یعنی عادت اللہ اور سنت اللہ اسی طرح پر واقعہ ہوئی ہے
کہ کوئی محسن ہو، کبھی ہو۔ اس کو اس طرح پر جزا ملتی ہے جیسے یوسف علیہ السلام کو ملی ۔ غرض انسان محسن
بنے ۔ پھر خدا اس کے ساتھ ہے اور اسے مراتب اعلیٰ ملتے ہیں۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخہ ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ ء صفحہ ۷ )
حقائق الفرقان
۱۸۴
سُورَة يُوسُفَ
۲۴- وَ رَاوَدَتْهُ الَّتِي هُوَ فِي بَيْتِهَا عَنْ نَفْسِهِ وَ غَلَقَتِ الْأَبْوَابَ وَقَالَتْ
هَيْتَ لَكَ قَالَ مَعَاذَ اللَّهِ إِنَّهُ رَبِّي أَحْسَنَ مَثْوَايَ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ -
ترجمہ۔ اور یوسف کو پھسلا یا اس عورت نے جس کے گھر میں وہ رہتا تھا صحبت سے رکنے سے اور بند
کئے دروازے اور کہنے لگی یہ سارا بناؤ سنگار تیرے ہی لئے ہے ( یا لو آؤ کہتی ہوں میں تجھے ) یوسف
نے جواب دیا معاذ اللہ ( یہ کیونکر ہو سکتا ہے ) بے شک وہ میرا رب ہے اس نے اچھی طرح رکھا ہے
مجھ کو بے شک بات یہ ہے کہ نہال و با مراد نہیں ہوتے بے جا کام کرنے والے ظالم ۔
تفسیر - هيت لك - بناؤ سنگار اور تمام سامان کر کے کہا کہ ایسے آؤ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳۰)
۲۵- وَ لَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا لَوْ لَا أَنْ ذَا بُرْهَانَ رَبِّهِ كَذَلِكَ
لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوءَ وَالْفَحْشَاءَ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِينَ -
ترجمہ۔ اس عورت نے بھی زور لگا یا یوسف سے ملنے میں اور یوسف نے بھی عورت سے بچنے میں
کیونکہ وہ دیکھ چکا تھا دلیل اپنے رب کی اور بات یہ ہی تھی کہ ہم نے اس سے پھیر دی برائی اور
بے حیائی بے شک وہ ہمارے برگزیدہ بندوں میں سے تھا۔
تفسیر - هم - یوسف نے اس عورت کو روکنے میں زور لگایا۔
لَوْلَا أَن تَابُرْهَانَ رَبِّهِ ۔ اگر اللہ تعالیٰ کی تعلیم اور احکام دربارہ عفت اس کو نہ ملے ہوتے۔ تو
وہ اس عورت سے بچنے کی کوشش نہ کرتا اور اس کو نصیحت کرنے میں زور نہ لگاتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے محض خدا تعالیٰ کے خوف سے ایک عورت کے ساتھ
بدکاری کرنے سے پر ہیز کیا۔ ورنہ ایک عام آدمی بھی جس کی نگاہ بہت ہی چھوٹی اور پست ہو کہہ سکتا
ہے کہ اس تعلق سے وہ اس عزت سے جو اس وقت ان کی تھی زیادہ معزز اور آسودہ حال ہوتے۔ در آسودہ حال ہوئے ۔
اگر چہ یہ خیال ایک دنی الطبع آدمی کا ہو سکتا ہے مومن کبھی وہم بھی نہیں کر سکتا کہ کسی بدی اور بدکاری میں
حقائق الفرقان
۱۸۵
سُورَة يُوسُفَ
کوئی آرام، آسودگی کی عزت مل سکتی ہے۔ سچی عزت اور راحت مل سکتی ہے کیونکہ ارشاد الہی اس طرح
پر ہے کہ ساری عزتیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔ اور پھر معزز ہونا رسول اور مومنین کے لئے لازمی ہے۔
بہر حال جو کچھ بھی ہو ۔ کمینہ فطرت ، کم حوصلہ انسان عاقبت اندیشی سے حصہ نہ رکھنے والا کہہ
سکتا ہے کہ ان کو آرام ملتا ہے۔ مگر حضرت یوسف نے اس عزت ، اس آرام اور دولت کولات
ماری اور خدا تعالیٰ کے احکام کی عزت کی ۔ قید قبول کی مگر حکم الہی کو نہ توڑا۔ نتیجہ کیا ہوا۔ وہی
یوسف اسی مصر میں اسی شخص کے سامنے اس عورت کے اقرار کے موافق معزز اور راست باز
ثابت ہوا۔ وہ امین ٹھہرایا گیا۔ اور جس مرتبہ پر پہنچا تم میں سے کوئی اس سے نا واقف نہیں ۔ وہ
الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخہ ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ ء صفحہ ۷ )
٣١ - وَ قَالَ نِسْوَةٌ فِي الْمَدِينَةِ امْرَأَتُ الْعَزِيزِ تُرَاوِدُ فَتْهَا عَنْ نَفْسِهِ قَدْ
شَغَفَهَا حُبًّا إِنَّا لَنَابِهَا فِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ ۔ اور شہر میں عورتیں کہنے لگیں کہ عزیز کی عورت اپنے جوان کو اس کی خود حفاظتی سے ہٹانا
چاہتی ہے دل چیر کر یوسف کی محبت اس کے دل میں پیدا ہوگئی ہے۔ ہم تو اس کو دیکھتے ہیں کہ وہ
سخت عشق میں مبتلا ہے ۔
تفسیر ۔ شَغَفَهَا حُبًّا شغف ۔ وہ چڑا جو جلد کے اوپر ہوتا ہے۔ داخل ہونا۔ جنون کی حالت تک
پہنچ جانا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
٣٢- فَلَمَّا سَمِعَتْ بِمَكْرِهِنَّ أَرْسَلَتْ إِلَيْهِنَّ وَ اعْتَدَتْ لَهُنَّ مُتَكَا وَاتَتْ
كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ سِكِينَا وَ قَالَتِ اخْرُجُ عَلَيْهِنَّ فَلَمَّا رَأَيْنَهُ أَكْبَرْنَهُ وَ
قَطَعْنَ أَيْدِيَهُنَّ وَقُلْنَ حَاشَ لِلَّهِ مَا هُذَا بَشَرًا إِنْ هُذَا إِلَّا مَلَكُ كَرِيمٌ -
-
ترجمہ۔ پھر جب عورت نے سنا ان کا طعنہ قاصد بھیجا ان کی طرف اور تیار کی ان کے لئے ایک مجلس یا
تکیہ گاہ اور ان میں سے ہر ایک کو ایک چھری دی ( خربوزہ پائے شکر کھانے کو ) اور یوسف کو کہا کہ ان
حقائق الفرقان
۱۸۶
سُورَة يُوسُفَ
کے سامنے سے نکل تو انہوں نے جب یوسف کو دیکھا تو اُسے بزرگ پایا اور کاٹ لئے اپنے ہاتھ اور
کہنے لگیں حاش للہ یہ تو بشر نہیں ہے ہو نہ ہو یہ تو کوئی بڑا ہی بزرگ فرشتہ ہے۔
تفسیر بِمَكْرِهِنَّ ۔ مکر کے معنے تدبیر کے ہیں۔ لیکن صحابہؓ ، تابعین نے اس کے معنے قَوْلَهُنَّ
کے کئے ہیں۔ یعنی جب ان کا قول سنا۔
متكا - تکیہ گدیلے ۔ نمارق بعض شہروں میں دو دو سو تکیے دیتے ہیں۔
سكينا ۔ چھری۔ میوے کاٹنے کے لئے ۔
اکبر نے ۔ اس کو عظیم الشان پایا۔
قَطَعْنَ أَيْدِيَهُنَّ - یہ محاورہ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اظہار تعجب کیا اور تعجب سے ہاتھ منہ میں
کاٹا۔ بعض نے یہ معنے کئے ہیں کہ بوجہ حیرت و رعب حُسن ولقو ہونے کی بجائے پھلوں کے اپنے ہاتھ
کاٹ لئے۔
حَاشَ لِلَّهِ - اللہ پاک ہے۔ جس نے ایسا انسان پیدا کیا۔ عورت بدکار آدمی کو جلد پہچان لیتی
ہے۔ دیکھتے ہی کہا۔ یہ تو کوئی فرشتہ ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳۰)
سكينا - مصری چھری کانٹے سے کھاتے۔
وو
مَلَكُ كَرِيمٌ ۔ یہ تو کوئی دیوتا ہے۔ مشرک لوگوں کا دستور ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۰)
۳۴- قَالَ رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَى مِمَّا يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ ۚ وَ إِلَّا تَصْرِفْ عَنِّي
كَيْدَهُنَّ أَصْبُ إِلَيْهِنَّ وَأَكُنْ مِنَ الْجِهِلِينَ -
ترجمہ۔ یوسف نے کہا اے میرے رب ! مجھے تو قید خانہ ہی بہت پسند ہے اس سے جس کی طرف یہ
مجھے بلا رہی ہیں اور اگر تو دفع نہ کرے گا مجھ سے ان کی تدبیر تو کہیں میں ان کے طرف مائل نہ ہو
جاؤں اور جاہلوں میں سے نہ بن جاؤں ۔
حقائق الفرقان
۱۸۷
سُورَة يُوسُفَ
تفسیر السجن ۔ سجن کے معنے جبس مراد لے لیتے ہیں۔ قید خانہ یا محبس ۔
احب إلى ۔ حضرت یوسف نے تو کہا مجھے قید پسند ہے۔ مگر ہمارے نبی کریم نے کبھی ایسا لفظ
نہیں بولا ۔ آپ ہمیشہ عفو ہی مانگتے رہے إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ ۔ انسان کو نہیں چاہیے کہا۔
لئے مصیبت مانگے ۔
اپنے
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
۳۷۔ وَ دَخَلَ مَعَهُ السِّجْنَ فَتَيْنِ قَالَ أَحَدُهُمَا إِنِّي أَرْنِي أَعْصِرُ
خَمْرًا ۚ وَقَالَ الْآخَرُ إِنِّي أَرْنِي أَحْمِلُ فَوْقَ رَأْسِي خُبْزًا تَأْكُلُ الطَّيْرُ مِنْهُ نَبِثْنَا
بتَأْوِيلِهِ إِنَّا نَرَانَكَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ ۔
ترجمہ۔ اور یوسف کے ساتھ قید خانہ میں دو جوان اور داخل ہوئے اُن میں سے ایک نے کہا کہ
میں خواب میں دیکھتا ہوں اپنے آپ کو شراب نچوڑتا ہوا اور دوسرے نے کہا میں دیکھتا ہوں
اپنے آپ کو کہ اپنے سر پر روٹیاں اٹھا رہا ہوں کھاتے ہیں اس میں سے جانور ۔اے یوسف ! اس
کی تعبیر ہم کو بتاؤ ہم تمہیں دیکھتے ہیں اللہ کو دیکھنے والوں میں سے ۔
تفسیر - وَدَخَلَ مَعَهُ السِّجْنَ
ہر بلا کیں قوم راحق داده است
ه
زیر آن گنج کرم بنهاده است که
حضرت موسی کو ایک طرف تو بادشاہ کے گھر میں پرورش کرایا۔ تا کہ در بار بادشاہی کو دیکھ بھال
لے اور دوسری طرف ایک غریب گھر میں بھی رکھا تا زندگی کے اس حصہ کے عجائبات کو بھی دیکھ کر
امیر و غریب کی اصلاح کر سکے ۔ اسی طرح حضرت یوسف کو ایک طرف باپ سے الگ کیا پھر قید خانہ ۔ الگ قیدخانہ
میں ڈلوایا۔ اور دوسری طرف مصر کے بادشاہ کا مقرب بنایا۔ حضرت مجدد گوالیار کے قلعہ میں قید
ہوئے تو قید خانہ سے ایک شخص کو خط لکھتے ہیں۔ ہم کو قرآن شریف یاد کرنے کیلئے موقع نہیں ملتا تھا۔
اب قرآن شریف کی یاد کے لئے خوب موقع ملے گا۔ میں تو ان کا بہت معتقد ہوں ۔ جو ان کے
لے اس قوم کو جو بھی آزمائش خدا تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے اس کے نتیجہ میں ان کے لئے فضل وکرم کا ایک
بیش بہا خزانہ نازل ہوا ہے۔ (ناشر) ۲ حضرت سید احمد سرہندی مجد دالف ثانی ۔ ( ناشر )