سُوْرَۃُ یُوْسُفَ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 2
حقائق الفرقان
۱۸۸
سُورَة يُوسُفَ
معتقد نہیں ۔ وہ بھی دیکھیں کہ کس دل سے یہ خط لکھا گیا ہے۔ کبھی کبھی مجھے خیال آتا ہے کہ ہمارے
نبی کریم بھی ہجرت کے تین دن غار میں رہے ہیں۔ آپؐ نے اس میں اپنے رفیق صدیق کے ساتھ کیا
کیا باتیں کیں اور دعائیں کی ہوں گی ۔
قَالَ أَحَدُهُمَا إِنِّي ارنی ۔ اللہ تعالیٰ نے رویا کی عظمت کے اظہار کے لئے تین رؤیا کا ذکر اس
سورۃ میں کیا ہے۔ا۔ کافر کا ۔ فرعون ۔ ب ۔ فاسق کا۔ قیدی ۔ ج۔ مومن کا رویا۔ یوسف دیکھئے
ارینی - آرینی ہی آیا ہے۔ یہ بیان نہیں کیا کہ ہم نے خواب میں دیکھا یا کشف میں دیکھا یا
یقظہ میں ۔ پس نبی کریم کی احادیث میں کیونکر خواہ مخواہ مشکلات ڈالے جاتے ہیں ۔
خَمْرًا ۔ خمر کے معنے انگور صحابہ نے اس لغت کو اچھی طرح سے بیان کیا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
۳۸- قَالَ لَا يَأْتِيَكُمَا طَعَامُ تُرْزَقْنِهَ إِلَّا نَبَاتُكُمَا بِتَأْوِيلِهِ قَبْلَ أَنْ
يأْتِيَكُمَا ذَلِكُمَا مِمَّا عَلَّمَنِي رَبِّي إِنِّي تَرَكْتُ مِلَّةَ قَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ
هُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ كَفِرُونَ -
ترجمہ۔ یوسف نے جواب دیا تمہارے پاس آنے بھی نہیں پائے گا وہ کھانا جو تم کو ملا کرتا ہے مگر میں
ہے
تم کو بتا چکوں گا اس خواب کی تعبیر تم دونوں کا کھانا آنے سے پہلے یہ دونوں تعبیریں بھی منجملہ ان باتوں
کے ہیں جو مجھ کو میرے رب نے سکھائیں ۔ میں چھوڑ بیٹھا ہوں اس قوم کا مذہب جو نہیں مانتے اللہ کو
اور وہ مرکز آخرت میں جی اٹھنے کے منکر ہیں۔
تفسیر - لا يَأْتِينما۔ کھانا نہیں آئے گا کہ میں تم کو اس کی تعبیر بتا دوں گا۔ گفتگو کی تمہید کیسی مناسب
ہے۔ دیکھو محبس ہے ساتھ فجار لوگ موجود ہیں۔ اس راستباز کو یہ معلوم ہو گیا کہ ان لوگوں کو مجھ
سے حُسن ظن پیدا ہو گیا ۔ آؤ اس حُسن ظن سے فائدہ اٹھاویں۔ ان کو تسلی بھی دے دی کہ ہاں تمہاری
بات بتاتا ہوں ۔ اور ساتھ ہی اپنی تبلیغ بھی کر دی۔ ہر ایک مومن کو بھی اس ٹوہ میں رہنا چاہیے جب کوئی
حق کا شنوا د یکھے تو اسے حق سنا دے۔ مگر ایسے طور پر کہ مؤثر ہو۔ نہ یہ کہ اور بھی بھڑک اٹھے۔ جیل خانہ
حقائق الفرقان
۱۸۹
سُورَة يُوسُفَ
فاق کی جگہ ہے۔ مگر حضرت یوسف تقرب الہی کے واسطے گئے تھے۔ آپ نے اسے اسی کا مظہر پایا
علم رویا کی کتابیں مطالعہ کرنے سے اور اس پر غور کرنے سے بہت سے قانونِ قدرت کے جھگڑے
طے ہو جاتے ہیں۔ قرآن کریم نے اکثر الفاظ اس کے بیان کر دیئے ہیں۔ لوگ لغت کو لے لیتے ہیں
لیکن علم رویا سے الفاظ کے معانی حل نہیں کرتے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳۰)
۳۹۔ وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ ابَادِى إِبْرَاهِيمَ وَ اسْحَقَ وَيَعْقُوبَ مَا كَانَ لَنَا أَنْ
تُشْرِكَ بِاللَّهِ مِنْ شَيْءٍ ذَلِكَ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ عَلَيْنَا وَعَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ
النَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ -
ترجمہ۔ اور میں نے پیروی کی ہے میرے باپ دادا ابراہیم اور اسحق اور یعقوب کے دین کی ۔
ہمیں سزاوار نہیں کہ اللہ کا شریک بنائیں کسی کو بھی ۔ یہ اللہ کی مہربانی ہے ہم پر اور سب پر لیکن
اکثر لوگ ناشکرے ہی ہیں۔
تفسیر وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آباء ۔ ایک طرف میں نے کچھ چیز ترک کی ہے۔ دوسری طرف کچھ اخذ
کی ہے۔
مَا كَانَ لَنَا أَنْ تُشْرِكَ بِاللهِ - شرک سے بچنے کے معنے ہیں کہ نہ کوئی خدا کے برابر محب ہو نہ
کوئی اس کے برابر معظم ہو۔ نہ کوئی اس کے برابر مطاع ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
۴۱،۴۰ - يُصَاحِبَي السِّجْنِ وَاَرْبَابٌ مُتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِ اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ -
مَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِهِ إِلَّا أَسْمَاءَ سَمَّيْتُمُوهَا انْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ مَّا أَنْزَلَ اللَّهُ
بِهَا مِنْ سُلْطَن اِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ اَمَرَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ ذَلِكَ
الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اے قید خانہ کے دوستو ! کیا کئی معبود الگ الگ اچھے یا اکیلا زبردست اللہ اچھا۔ تم جس کو
حقائق الفرقان
۱۹۰
سُورَة يُوسُفَ
پوجا کرتے ہو اللہ کے سوا وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے آپ ہی فرضی بنارکھے ہیں اور تمہارے
باپ دادا نے جس کی کوئی سند اللہ نے نہیں اتاری۔ حکم تو اللہ ہی کا حکم ہے ہاں اللہ نے بھی فرمایا ہے
کہ اور کسی کی عبادت نہ کرنا مگر اللہ ہی کی ۔ یہ ہی مضبوط دین ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں۔
تفسیر - رب کے معنے بڑا پالنہار ۔ یہ لفظ اللہ تعالیٰ پر بھی بولا گیا ہے اور دنیاداروں، بڑے
آدمیوں پر بھی۔ فرعون نے کہا۔ اَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلى النزعت: ۲۵) یوسف علیہ السلام نے ایک
قیدی کو جو رہا ہونے والا تھا فرمایا کہ اُذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ (يوسف:۴۳) یعنی اپنے مالک وامیر کے
پاس میرا ذکر کیجئو۔ اور اسی رب کی جمع ہے اَرْبَاب جس کے متعلق فرمایا ہے وَارْبَابٌ مُتَفَرِّقُونَ
خَيْرٌ أَمِ اللهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ - ( يوسف : ۴۰)
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷۷)
الْقَاهِرُ جو اللہ تعالیٰ کا نام ہے اس کے معنے ہیں وہ ذات پاک جو سب پر غالب ہے۔
الْقَهَّارُ الْقَاهِرُ کا مبالغہ ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۲)
۴۲- يُصَاحِبَي السِّجْنِ اَمَّا اَحَدُكُمَا فَيَسْقِى رَبَّهُ خَمْرًا ۚ وَ أَمَّا الْآخَرُ
فَيُصْلَبُ فَتَأْكُلُ الطَّيْرُ مِنْ رَّأْسِهِ قُضِيَ الْأَمْرُ الَّذِي فِيهِ تَسْتَفْتِينِ -
ترجمہ ۔ اے قید خانہ کے دوستو! تم میں سے ایک تو پلائے گا اپنے آقا کو شراب اور وہ دوسرا سولی دیا
جائے گا پھر جانور اس کے سر میں سے کھائیں گے فیصلہ ہو چکا مطلب کا جس کی تم تحقیق کرتے تھے یا
فتولی چاہتے تھے۔
تفسیر قُضِيَ الْأَمْرُ الَّذِي فِيهِ تَسْتَفْتِينِ - ایک خواب ہے جس کے وجود ہی میں شک ہے۔
پھر اس کی تعبیر میں دقت ہے۔ پھر یہ مشکل کہ وہ تعبیر پوری بھی ہو گی یا نہیں۔ مگر آپ پیشگوئی کرتے
ہیں کہ یہ بات تو ہو چکی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
احَدُكُمَا فَيَسْقِى - خواب کبھی بالکل نظارہ کے مطابق ہوتا ہے۔ جیسے عصر خمر کا خواب کبھی آدھا
اس طرح اور آدھا اور رنگ میں جیسے روٹی بجائے صلیب اور تأْكُلُ الطير اسی رنگ میں کبھی بالکل اور
لے میں تمہارا بہت بڑا رب ہوں ۔ (ناشر) ۲ میرا تذکرہ کرنا اپنے بادشاہ کے پاس۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۹۱
سُورَة يُوسُفَ
رنگ میں (جیسے یوسف کا خواب کہ دیکھئے ستارے نکلے بھائی )۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰)
۴۳۔ وَ قَالَ لِلَّذِي ظَنَّ أَنَّهُ نَاجٍ مِنْهُمَا اذْكُرُنِي عِنْدَ رَبِّكَ فَانْسُهُ
الشَّيْطَنُ ذِكْرَ رَبِّهِ فَلَبِثَ فِي السِّجْنِ بِضْعَ سِنِينَ -
ترجمہ۔ اور اس کو کہہ دیا یوسف نے جس کے لئے یقینا سمجھتا تھا کہ وہ ان دونوں میں سے نجات
پائے گا کہ میرا تذکرہ کرنا اپنے بادشاہ کے پاس تو اس کو شیطان نے بھلا دیا بادشاہ سے ذکر کرنا
یوسف کے متعلق تو یوسف پڑے رہے قید خانہ میں کئی برس ۔
۔
تفسیر ظَنَّ أَنَّهُ نَاجٍ مِنْهُمَا ظَنَّ جب اس کے پیچھے آجاوے تو یقین کے معنے دیتا ہے اس سے یہ
بات نکلتی ہے کہ انسان جس نے امر بالعروف اور نہی عن المنکر کرنی ہو اس کو چاہیے کہ ہر عیب سے اپنے آپ
کو بچاوے اور پاک وصاف ثابت کرے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳۰)
فَانْسُهُ الشَّيْطَنُ - اس قیدی کو بھلا دیا شیطان نے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰)
۴۴- وَقَالَ الْمَلِكُ إِنِّي أَرَى سَبْعَ بَقَرَاتٍ سِمَانٍ يَأْكُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌ وَ
سَبْعَ سُنبلت خُضْرٍ وَ أَخَرَ يُبِسْتِ ۖ يَأَيُّهَا الْمَلَأُ افْتُونِي فِي رُؤْيَايَ إِنْ
كُنتُم لِلرُّؤْيَا تَعْبُرُونَ -
ترجمہ ۔ اور کہا بادشاہ نے میں دیکھتا ہوں سات گائیں موٹی ان کو کھا رہی ہیں سات گائیں ڈبلی اور ۔ او
سات بھٹے ہیں ہرے اور سات ہیں سوکھے اے میرے سردار و فتوی دو مجھے اور میرے خواب کی تعبیر
بیان کرو جب تم خواب کی تعبیریں بیان کیا کرتے ہو۔
تفسیر وَقَالَ الْمَلِكُ ۔ دیکھئے بادشاہ نے بھی اپنی آری کہا ہے۔ فِي الْمَنَامِ کا ذکر نہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
حقائق الفرقان
۱۹۲
سُورَة يُوسُفَ
سَبْعَ بَقَرَاتٍ سِمَان - ارزانی کے دنوں میں کیا سات ہی گائیں موٹی ہوتی ہیں؟ نمونہ تھا اسی
طرح دجال ۔ نبی کریم کو اس قوم دجال کا ایک نمونہ دکھایا گیا ۔ دوم ۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ کافر کی
رویا بھی سچی نکل آتی ہے۔ فاسق کی بھی۔ بچے کی بھی۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰)
۴۵- قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلامٍ وَمَا نَحْنُ بِتَأْوِيلِ الْأَحْلَامِ بِعَلِمِينَ -
ترجمہ۔ انہوں نے جواب دیا یہ تو کچھ واہیات خیالات اور پریشان خواب ہیں اور ہم تو ایسے خوابوں
کی تعبیر دینا نہیں جانتے۔
تفسیر - أَضْغَاثُ أَحْلامٍ - پراگندہ خیالات ۔ یہاں یہ نہیں کہا کہ ہم اس خواب کی حقیقت کو نہیں
پہنچ سکتے ۔ بلکہ الٹا اسی کو بے وقوف بنایا۔ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا والے اپنی کبریائی کے باعث اپنی
لا علمی کو تسلیم نہیں کرتے۔ بعض آدمی سوال کے سننے سے پیشتر ہی جواب کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔
دنیا پرست انسان اپنی واقفیت وسیع ثابت کرنے کے لئے کسی کا لحاظ بھی نہیں کرتے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳۰)
۴۶۔ وَ قَالَ الَّذِى نَجَا مِنْهُمَا وَ اذْكَرَ بَعْدَ أُمَّةٍ أَنَا انَبِّئُكُمْ بِتَأْوِيلِهِ
فَارْسِلُون -
ترجمہ۔ اور بول اٹھا جس نے نجات پائی تھی ان دونوں قیدیوں میں سے اور یاد کیا مدت کے بعد ۔
میں تم کو اس کی تعبیر بتاؤں گا تو تم مجھے بھیج دو۔
تفسیر ۔ نَجَا مِنْهُمَا ۔ دیکھو حضرت یوسف کو محبس میں دیکھ کر کس طرح کہا کہ ہم تجھ کو محسن
سمجھتے ہیں پھر حضرت یوسف نے کس طرح ان کے خواب کی تعبیر بیان کی اور کتنا بڑا وعظ تو حید کا بیان
کیا لیکن وہاں بادشاہ کے پاس آ کر شراب پلانے میں ایسا محو ہوا کہ بھول گیا۔ اسی لئے مجھ کو کسی
بڑے دنیا دار سے محبت نہیں ۔ اب اس کو جب اپنی ضرورت پڑی تو بات یاد آ گئی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
حقائق الفرقان
۱۹۳
سُورَة يُوسُفَ
۴۷- يُوسُفُ أَيُّهَا الصِّدِّيقُ اَفْتِنَا فِي سَبْعِ بَقَاتِ سِمَانٍ يَأْكُلُهُنَّ سَبْعٌ
عِجَافٌ وَ سَبْعِ سُنُبُلَتٍ خُضْرٍ وَ أَخَرَ يُبِسْتِ لَعَلَى ارْجِعُ إِلَى النَّاسِ لَعَلَّهُمْ
روپوور
يعلمون -
ترجمہ ۔ اور است باز یوسف ! ہمیں فتویٰ دے سات گائیں موٹی ہیں ان کو کھا رہی ہی سات
گائیں ڈبلی اور سات بھٹے ہرے اور دوسرے خشک ہیں تا کہ میں لوٹ جاؤں لوگوں کی طرف اور
وہ معلوم کریں۔
تفسير - يُوسُفُ أَيُّهَا الصِّدِّيقُ ۔ پھر آ کر نہ کوئی عذر کیا نہ شرمندگی ظاہر کی ۔ ظاہر کی ۔ آتے ہی اپنی
عرض اور مدعا بیان کرنا شروع کر دیا۔
لَعَلَى ارْجِعُ إِلَى النَّاسِ ۔ بادشاہ کا نام نہیں لیا۔ دیکھو اب جب حضرت یوسف نے دیکھا کہ یہ
دنیا پرست ہے، دنیا پرست کے پاس سے آیا ہے۔ تو اب وعظ نہیں کیا ۔ بلکہ فوراً جواب دے دیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
۴۹- ثُمَّ يَأْتِي مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ سَبْعٌ شِدَادٌ يَأْكُلْنَ مَا قَدَّمْتُمْ لَهُنَّ إِلَّا
قَلِيلًا مِّمَّا تُحْصِنُونَ -
ترجمہ۔ پھر اس کے بعد سات برس آئیں گے سختی کے وہ کھا جائیں گے جو کچھ تم نے پہلے سے جمع کر
رکھا تھا ان برسوں کے لئے مگر تھوڑا سا جو روک رکھو گے۔
تفسیر تُحْصِنُونَ - تَتَّخِرُونَ تَجْمَعُونَ ۔ جو کچھ تم نے جمع کیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳۰) ۱۰
۵۰- ثُمَّ يَأْتِي مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ عَامٌ فِيهِ يُغَاثُ النَّاسُ وَفِيهِ يَعْصِرُونَ -
ترجمہ۔ پھر آئے گا اس کے بعد ایک ایسا برس جس میں لوگ پانی پائیں گے اور اس میں رس نچوڑیں
گے اور شرابیں بنائیں گے۔ ے اور سرائیں بنائیں ۔
تفسیر - عام ۔ وہ برس جس میں بہت بارشیں ہوں ۔ عوم عربی زبان میں تیرنے کو کہتے ہیں چونکہ
حقائق الفرقان
۱۹۴
سُورَة يُوسُفَ
جن سالوں میں بارشیں خوب ہوتی ہیں۔ بچے خوب تیرتے ہیں۔ اس لئے اس کا نام عام رکھا گیا۔ اس
رکوع میں دنیا پرستوں اور غافلوں کی دوستی کو سمجھایا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
۵۱- وَقَالَ الْمَلِكُ ائْتُونِي بِهِ فَلَمَّا جَاءَهُ الرَّسُولُ قَالَ ارْجِعُ إِلَى رَبِّكَ
فَسْئَلُهُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ الَّتِي قَطَعْنَ أَيْدِيَهُنَّ إِنَّ رَبِّي بِكَيْدِهِنَّ عَلِيمٌ -
ترجمہ۔ (یہ تعبیر ساقی نے بادشاہ کو سنائی ) اور بادشاہ نے کہا اس کو لاؤ میرے پاس (یعنی یوسف ) کو
جب یوسف کے پاس قاصد آیا تو یوسف نے کہا پلٹ جا تیرے بادشاہ کے پاس اور اس سے پوچھ کیا
حال ہے ان عورتوں کا جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ لئے تھے کچھ شک نہیں کہ میرا رب ہی ان کی تدبیر
سے بخوبی واقف ہے۔
تفسیر انتونی ہے ۔ اس دفعہ حضرت یوسف نے خدا پر تو گل رکھا۔ اپنے متعلق کچھ نہیں کہا۔ جلد
خلاصی ہوئی۔
إلى رَبِّكَ ۔ اپنے مالک کے پاس۔
گید - تدابیر جنگ ۔
حضرت یوسف نے ایسا کیوں کیا۔ مصلح بننے والے تھے ۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اپنا
پیشہ بنانا تھا۔ اس واسطے الزام کو دور کرنا ضرور سمجھا ۔ بدنام کی نصیحت کا اثر نہیں ہوتا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم اعتکاف میں تھے۔ ایک بیوی مسجد میں آگئیں ۔ دوسروں کو نقاب
اتار کر دکھایا تاکسی کو وسوسہ نہ ہو۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳۰)
۵۲- قَالَ مَا خَطْبُكُنَ إِذْ رَا وَدُتُّنَ يُوسُفَ عَنْ نَّفْسِهِ قُلْنَ حَاشَ لِلَّهِ مَا
عَلِيْنَا عَلَيْهِ مِنْ سُوءٍ قَالَتِ امْرَأَتُ الْعَزِيزِ الْفَنَ حَصْحَصَ الْحَقُّ أَنَا
رَاوَدْتُهُ عَنْ نَّفْسِهِ وَ إِنَّهُ لَمِنَ الصُّدِقِينَ -
ترجمہ ۔ بادشاہ نے عورتوں سے پوچھا تمہاری حقیقت حال کیا ہے جب تم نے پھیلایا تھا یوسف کو اس
حقائق الفرقان
۱۹۵
سُورَة يُوسُفَ
کے جی سے۔ انہوں نے جواب دیا حَاشَ لِلهِ ہم نے تو اس میں کچھ برائی پائی نہیں اور عزیز کی عورت
بول اٹھی اب تو حق بات ظاہر ہو ہی چکی ہاں میں نے ہی اس کو پھسلایا تھا صحبت سے رکنے سے اور کچھ
شک نہیں کہ وہ بڑے سچوں میں سے ہے۔
تفسير - الفن حَصْحَصَ الْحَقُّ - تَبَيَّنَ بَرَزَ - ظاہر ہو گیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳۰)
۵۳ - ذلِكَ لِيَعْلَمَ أَنِّي لَمْ أَخُنُهُ بِالْغَيْبِ وَ أَنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي كَيْدَ الْخَابِنِيْنَ -
ترجمہ۔ (یوسف فرماتے ہیں کہ یہ تحقیق میں نے اسی واسطے کرائی تا کہ جان لے وہ شخص ( جس نے مجھے
اپنے گھر میں رکھا تھا کہ میں نے ہرگز خیانت نہیں کی اُس سے چھپ کر اور بے شک اللہ کامیاب نہیں کرتا
خیانت کرنے والوں کی تدبیر کو۔
تفسير - ذلِكَ لِيَعْلَمَ ۔ اس لفظ کا کہنے والا کون ہے۔ بعض نے کہا کہ یوسف ۔ بعض نے کہا کہ
امْرَأَةُ الْعَزیز میرا خیال یہی ہے کہ وہ عورت تھی ۔ اس نے کہا کہ میں نے سچی گواہی دی۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳۰)
۵۴- وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّي إِنَّ
رَبِّي غَفُورٌ رَّحِيمٌ -
-
ترجمہ۔ میں پاک نہیں کہتا اپنے کو کیونکہ نفس تو حکم کرتا ہی رہتا ہے بدی کا مگر جس پر رحم فرمائے
میرا رب ۔ کچھ شک نہیں کہ میرا رب بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا محنت کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر - وَمَا أُبَرِّي نَفْسِی ۔ یہ قول بھی اس عورت کا ہی ہے حضرت مرزا صاحب نے فرمایا تھا
کہ إِنَّ رَبِّي غَفُورٌ رَحِيم نبی کا قول ہو سکتا ہے نہ کہ مشرکہ عورت کا۔ اس صورت میں لحد آختہ بھی
یوسف کا قول ہے۔ اپنے مالک کی عدم موجودگی میں اس کی عورت کی طرف بری خواہش نہیں کی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
حقائق الفرقان
۱۹۶
سُورَة يُوسُفَ
۵۵- وَقَالَ الْمَلِكُ ائْتُونِي بِهِ اسْتَخْلِصُهُ لِنَفْسِي فَلَمَّا كَلَّمَهُ قَالَ إِنَّكَ
الْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِينَ آمِينَ -
ترجمہ ۔ اور بادشاہ نے کہا یوسف کو میرے پاس لاؤ کہ میں اس کو اپنے ہی لئے خاص کرلوں (یوسف
آئے ) جب بادشاہ نے اُن سے بات چیت کی یوسف کو کہا کچھ شک نہیں کہ آج تم ہمارے پاس معتبر جگہ پا
کر امانت دار بنے۔
تفسير - اسْتَخْلِصُہ ۔ اپنے خاص لوگوں میں اسے رکھوں گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۳۱)
۵۶ - قَالَ اجْعَلْنِي عَلَى خَزَائِنِ الْأَرْضِ إِنِّي حَفِيظٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ یوسف نے کہا کہ آپ مجھے ملک کے خزانہ کا محافظ بنادیں کیوں کہ میں بڑی حفاظت کرنے
والا بڑا جاننے والا ہوں ۔
تفسیر۔ قَالَ اجْعَلْنِی۔ یوسف نے بادشاہ کے پاس رہنا بھی پسند نہ کیا۔ وہ عہدہ دیتا تھا۔ اس کا
انکار بھی نامناسب تھا۔ الگ رہنا بھی ٹھیک نہ تھا۔ اس لئے خزائن الارض پر قبضہ کیا۔ افسر مال بن پر
گئے ۔ سب محتاج ہو گئے۔ کوئی مخالف شرنہ کر سکا۔
خَزَائِنِ الْأَرْضِ - محاصلِ زمین ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
۵۷۔ وَ كَذَلِكَ مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِي الْأَرْضِ يَتَبَوَّلُ مِنْهَا حَيْثُ يَشَاءُ
نُصِيبُ بِرَحْمَتِنَا مَنْ نَّشَاءُ وَلَا نُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے اسی طرح یوسف کو جگہ دی ملک مصر میں کہ اس میں رہے جہاں چاہے ۔ ہم
پہنچاتے ہیں اپنی مہربانی سے جسے چاہیں ( ترقی اور کمال پر ) اور ہم ضائع نہیں کرتے بدلہ محسنوں کا۔ مہر
تفسیر محسنین ۔ خدا نے بھی یوسف کو محسن کہا۔ قید کے ساتھیوں نے بھی ایسا ہی کہا تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
حقائق الفرقان
۱۹۷
سُورَة يُوسُفَ
- وَقَالَ لِفِتَيْنِهِ اجْعَلُوا بِضَاعَتَهُمْ فِي رِحَالِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُونَهَا
إِذَا انْقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ -
ترجمہ۔ اور یوسف نے کہہ دیا اپنے جوانوں کو کہ رکھ دو ان کی پونجی ان کے بوروں میں تاکہ وہ دیکھ کر
پسند کریں اس کو جب واپس جائیں اپنے گھروں کی طرف اس لئے کہ وہ پھر آئیں۔
تفسير - لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُونَهَا ۔ تا کہ وہ اسے پسند کریں۔
6
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
۶۷ ۶۸ - قَالَ لَنْ أُرْسِلَهُ مَعَكُمْ حَتَّى تُؤْتُونِ مَوْثِقًا مِنَ اللَّهِ لَتَأْتُنَّنِي
به إِلَّا أَنْ يُحَاطَ بِكُمُ فَلَمَّا اتَوُهُ مَوْثِقَهُمْ قَالَ اللهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَكِيلٌ وَ
قَالَ يُبَنِيَّ لَا تَدْخُلُوا مِنْ بَابِ وَاحِدٍ وَادْخُلُوا مِنْ أَبْوَابِ مُتَفَرِّقَةٍ وَ مَا
أغْنِي عَنْكُم مِّنَ اللهِ مِنْ شَيْءٍ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَعَلَيْهِ
فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ -
ترجمہ یعقوب نے کہا کہ میں تو اس کو کبھی نہ بھیجوں گا تمہارے ساتھ یہاں تک کہ تم مجھ کو پکا قول واللہ کا کہ
تم ضرور لے آؤ گے اس کو میرے پاس مگر یہ کہ تم خود ہی گھر جاؤ ( تو مجبوری ہے) تو جب انہوں نے اپنا پکا قول
دیا اس کو باپ نے کہا یہ جو بات چیت ہم کر رہے ہیں اس کا اللہ ذمہ دار ہے۔ اور کہا اے میرے بیٹو! داخل نہ
ہونا ایک ہی دروازے سے اور علیحدہ علیحدہ دروازوں سے داخل ہونا اور میں تم کو اللہ سے بچا نہیں سکتا کچھ بھی،
اللہ ہی کا حکم ہے جو کچھ ہے۔ میں نے تو اللہ ہی پر بھروسہ کر لیا ہے اور سب بھروسہ کرنے والوں کو چاہیے کہ اس
پر بھروسہ کریں۔
( البدر - کلام امیر جلد ۱۳ نمبر ۱۳ مورخه ۲۹ مئی ۱۹۱۳ ء صفحه (۳)
تفسیر وَادْخُلُوا مِنْ أَبْوَابِ مُتَفَرِّقَةٍ - میرے خیال میں حضرت یعقوب نے علیحدہ پیغام
پہنچانے کے لئے ان کو الگ الگ دروازے سے داخل ہونے کا حکم دیا اور یہ حکم ا دیا اور یہ حکم الہی حکم تھا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰)
حقائق الفرقان
۱۹۸
سُورَة يُوسُفَ
۶۹ - وَ لَمَّا دَخَلُوا مِنْ حَيْثُ أَمَرَهُمْ أَبُوهُمْ مَا كَانَ يُغْنِي عَنْهُم مِّنَ
اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا حَاجَةً فِي نَفْسِ يَعْقُوبَ قَضْهَا وَ إِنَّهُ لَذُو عِلْمٍ لِمَا
عَلَّمْنَهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور جب داخل ہوئے جس طرح ان کے باپ نے کہہ دیا تھا ان سے اگر چہ کوئی ان کو اللہ
سے بچا نہیں سکتا تھا مگر یعقوب کے جی کی وہ ایک خواہش تھی جو اس نے پوری کی اور وہ تو خبر دار تھا
ہمارے سکھانے سے۔ لیکن بہت سے لوگ جانتے ہی نہیں ۔
تفسیر - إِلَّا حَاجَةً - مطلب یہ تھا کہ یوسف کو اپنے بھائی سے الگ ملنے کا موقع مل جاوے یہی
حکمت تھی ابواب متفرقہ سے بھجوانے کی۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
۷۰- وَ لَمَّا دَخَلُوا عَلَى يُوسُفَ أوَى إِلَيْهِ أَخَاهُ قَالَ إِنِّي أَنَا أَخُوكَ فَلَا
تَبْتَبِسُ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ۔ اور جب پہنچے یوسف کے پاس تو اس نے اپنے پاس جگہ دی اپنے بھائی کو کہا میں ہی تو تیرا
بھائی ہوں تو رنج نہ کر اس سے جو وہ لوگ کرتے رہے ہیں۔
تفسیر ۔ اوى إِلَيْهِ أَخَاهُ ۔ اس سے معلوم ہوا کہ حسب قرارداد یعقوب وہ بھار
چکا تھا۔
-
بھائی پہلے پہنچ
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰)
ا فَلَمَّا جَهَزَهُمُ بِجَهَازِهِمْ جَعَلَ السَّقَايَةَ فِي رَحْلِ أَخِيهِ ثُمَّ
اذَنَ مُؤَذِّنُ أَيَّتُهَا الْعِيرُ إِنَّكُمْ لَسْرِقُونَ -
ترجمہ۔ پھر جب تیار کر دیا ان کو ان کا سامان تو رکھ دیا پانی پینے کا کٹورہ اپنے بھائی کے بورے
میں پھر ایک پکارنے والے نے پکارا قافلہ والو ! تم ضرور چور ہو یا کوئی چور ہے تم میں )
تفسیر ۔ جَعَلَ السَّقَايَةَ - امراء کے پاس ہر کام کے لئے نوکر ہوتے ہیں۔ پانی پی کر جو برتن
رکھ دیا تو نوکر اٹھانا بھول گیا۔ اسباب غلطی سے بندھ گیا۔
حقائق الفرقان
۱۹۹
سُورَة يُوسُفَ
اذَنَ مُؤَدِّن : خیال کیا شاہی مہمان ہیں۔ ان کی بے عزتی نہ ہو۔ آپس میں فیصلہ کرنا چاہا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
- فَبَدَا بِأَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَاءِ أَخِيهِ ثُمَّ اسْتَخْرَجَهَا مِنْ وَعَاءِ أَخِيهِ
كَذلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ فِي دِينِ الْمَلِكِ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ
اللهُ نَرْفَعُ دَرَجَتٍ مَنْ نَّشَاءُ وَفَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ پھر تلاشی لینی شروع کی ان کی خرجیوں میں یوسف کے بھائی کی خرجی سے پہلے ، پھر اُسے
نکالا یوسف کے بھائی کی خرجی سے یہ ہماری ہی تدبیر تھی یوسف کے لئے وہ اپنے بھائی کو کبھی نہ لے
سکتا تھا بادشاہ مصر کے قانون کے موافق مگر اللہ ہی چاہتا تو ، ہم جس کے چاہیں درجہ بلند کرتے ہیں
اور ہر دانا سے بڑھ کر اللہ دانا موجود ہے۔
-
تفسیر - قَبْلَ وعَاءِ أَخِيهِ - یوسف کے بھائی کے کے ملیتے سے پہلے دوسروں کی تلاشی شروع
کی یہ اس لئے کہ اس ملازم نے دیکھا کہ بنیامین زیادہ قرب والا ہے۔ اس لئے اس کا سامان اول نہ کھولا ۔
كِدْنَا لِيُوسُفَ - یوسف کے فائدے کی تدبیر ہم نے کی تھی۔ تا کہ اپنے بھائی کے ذریعے اپنے
باپ کا علم حاصل کرلے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۳۱)
كَذلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ - یعنی یوسف کو اس معاملہ کی کوئی خبر نہ تھی ۔ نہ اس نے کوئی تدبیر کی۔
سقایہ بھول کر رکھا اور محافظ نے از خود تلاشی لی۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۰)
۷۸- قَالُوا إِنْ يَسْرِقُ فَقَدْ سَرَقَ أَخٌ لَهُ مِنْ قَبْلُ فَأَسَرَّهَا يُوسُفُ فِي
نَفْسِهِ وَ لَمْ يُبْدِهَا لَهُمْ قَالَ اَنْتُمْ شَرٌّ مَكَانًا ۚ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَصِفُونَ -
ترجمہ ۔ بھائی کہنے لگے اگر اس نے چرایا ( تو کیا تعجب ہے ) بے شک اس کا بھائی بھی چوری کر چکا ہے
اس سے پہلے تو یوسف نے چھپا لیا اس بات کو اپنے دل میں اور ان پر ظاہر نہ کیا اس کو ( دل میں یا
آہستہ ) کہا تم خانہ خراب لوگ ہو اور اللہ خوب جانتا ہے جو تم بیان کرتے ہو۔
لے ٹاٹ کا بڑا تھیلا۔ (ناشر)