سُوْرَۃُ یُوْسُفَ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 3
حقائق الفرقان
۲۰۰
سُورَة يُوسُفَ
تفسیر ۔ فَقَدْ سَرَقَ اخ له ۔ یہ ان کا جھوٹ ہے جیسے پہلے بھی جھوٹ بول چکے ہیں۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۶۰)
فَلَمَّا اسْتَيْنَسُوا مِنْهُ خَلَصُوا نَجِيَّا قَالَ كَبِيرُهُمْ أَلَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ
آبَاكُمْ قَدْ أَخَذَ عَلَيْكُمْ مَوْثِقًا مِنَ اللهِ وَ مِنْ قَبْلُ مَا فَرَّطْتُمْ فِي يُوسُفَ
فَلَنْ اَبْرَحَ الْأَرْضَ حَتَّى يَأْذَنَ لِي أَبِي أَوْ يَحْكُمُ اللهُ لِي ۚ وَهُوَ خَيْرُ
الْحَكِمِينَ ۔
ترجمہ ۔ پھر جب وہ نا امید ہو گئے اس سے الگ ہو بیٹھے کانوں میں باتیں کرتے ۔ ان میں کا بڑا بولا
کیا تم کو یاد نہیں کہ بے شک تمہارے باپ نے تم سے لیا تھا پکا اقرار اللہ کا اور اس سے پہلے تم قصور وار
ہو چکے ہو یوسف کے معاملہ میں ۔ تو میں تو اس ملک کو چھوڑوں گا نہیں جب تک مجھ کو اجازت نہ دے
میرا باپ یا اللہ کوئی حکم فرمادے میرے لئے اور وہی عمدہ حکم کرنے والا ہے۔
تفسیر - حَتَّى يَأْذَنَ لِي أَبِي أَوْ يَحْكُمُ اللهُ لِی ۔ اس موقع پر مجھے یہ نکتہ سوجھا ہے کہ انہوں نے یہ نہیں
کہا کہ اول خدا کا نام لیتے پھر باپ کا۔ پس معلوم ہوا کہ عام آدمی کے الہامات نبی کے ماتحت ہوتے
ہیں۔ اسی واسطے اول باپ کا نام لیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
۸۴ - قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ اَنْفُسُكُمْ أَمْرًا فَصَبْرٌ جَمِيلٌ عَسَى اللَّهُ أَنْ
يَأْتِينِي بِهِمْ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ -
ترجمہ ۔ ( بیٹوں نے جب ایسا جا کر بیان کیا تو باپ نے کہا ہاں بنالی ہے تمہارے نفسوں نے ایک
بات تو خیر صبر ہی بہتر ہے۔ امید ہے کہ اللہ لے آوے گا میرے پاس ان سب کو ۔ بے شک اللہ ہی بڑا
جاننے والا ہے سچی حقیقتوں کا اور بڑا حکمت والا ہے۔
تفسیر ۔ فَصَبْرٌ جَمِيلٌ - صبر اچھی چیز ہے ۔ میں تم کو یقین دلاتا ہوں کہ یوسف اور اس کا
بھائی اور سب آ جاویں گے۔ دیکھو کتنا یقین ہے خدا کی ذات پر۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
حقائق الفرقان
۲۰۱
سُورَة يُوسُفَ
۸۵ وَ تَوَلَّى عَنْهُمْ وَ قَالَ يَاسَفَى عَلَى يُوسُفَ وَ ابْيَضَتُ عَيْنَهُ مِنَ
الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور ان سے منہ پھیر لیا اور کہا اے افسوس یوسف پر اور اس کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں اور آنسو
بہہ نکلے رنج کے مارے اور وہ دل گھٹا ہوا تھا۔
تفسير وَابْيَضَتْ عَيْنَهُ - آنکھیں آنسووں سے بھر گئیں ۔
عظیم غم سے بھر گیا۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱ )
۸۶- قَالُوا تَاللهِ تَفْتَوُا تَذْكُرُ يُوسُفَ حَتَّى تَكُونَ حَرَضًا أَوْ تَكُونَ مِنَ
الْهَلِكِينَ -
ترجمہ ۔ بیٹوں نے کہا قسم اللہ کی ! آپ تو ہمیشہ یوسف کی یاد ہی میں لگے رہیں گے یہاں تک کہ غم کھا
کھا کے بیمار یا ہلاک ہو جائیں گے۔
تفسیر ۔ حَرَضًا - جسم یا عقل میں کسی حزن یا مرض کے سبب فساد آ جاوے اس فساد کو حرض کہتے
ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
۸۸- يُبَنِيَّ اذْهَبُوا فَتَحَسَّسُوا مِنْ يُوسُفَ وَ أَخِيهِ وَلَا تَأْيُنَسُوا مِنْ رَّوْحِ
اللهِ إِنَّهُ لَا يَايُنَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ ۔
ترجمہ ۔ اے میرے بیٹو! جاؤ اور ڈھونڈو یوسف کو اور اس کے بھائی کو اور نا امید نہ ہو اللہ کی بہاروں و
سے کیونکہ مومن نا امید نہیں ہوتا اللہ کی بہار سے ہاں کا فر ہوا کرتے ہیں۔
تفسیر - فَتَحَسَّسُوا - التماس کرو۔ عرض کرو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
حقائق الفرقان
۲۰۲
سُورَة يُوسُفَ
۸۹، ۹۰ - فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَيْهِ قَالُوا يَأَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنَا وَ أَهْلَنَا الضُّرُّ وَجِئْنَا
بِبِضَاعَةٍ مُّرْجَةٍ فَاوْفِ لَنَا الْكَيْلَ وَ تَصَدَّقُ عَلَيْنَا إِنَّ اللَّهَ يَجْزِى
الْمُتَصَدِّقِينَ - قَالَ هَلْ عَلِمْتُمْ مَّا فَعَلْتُمْ بِيُوسُفَ وَأَخِيهِ إِذْ أَنْتُمْ جَهِلُونَ -
ترجمہ ۔ پھر جب پہنچے یوسف کے نزدیک بولے اے عزیز ! پہنچی ہم کو اور ہمارے گھر والوں کو
کال کی سختی اور ہم لائے ہیں کم درجہ کی پونچی تو آپ ہم کو پوری پوری مانپ دیں اور ہم پر خیرات
کریں بے شک اللہ جزا دیتا ہے خیرات کرنے والوں کو ۔ یوسف نے کہا تم کو کچھ معلوم ہے کہ تم
نے یوسف اور اس کے بھائی سے کیا کیا جب تم نادان جاہل تھے؟
تفسیر - مزجة - وہ تھوڑا مال جو ہم کو چلا کر یہاں لے آیا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
هَلْ عَلِمْتُمْ مَّا فَعَلْتُمْ بِيُوسُفَ وَ آخِيهِ - کچھ خبر رکھتے ہو تم کیا کیا تم نے یوسف سے اور
اس کے بھائی سے۔
فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحہ ۳۱۱)
۹۱ - قَالُوا ءَ إِنَّكَ لَاَنْتَ يُوسُفُ قَالَ أَنَا يُوسُفُ وَهُذَا أَخِي قَدْ مَنَّ اللَّهُ
عَلَيْنَا إِنَّهُ مَنْ يَتَّقِ وَيَصْبِرُ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ ۔ یوسف کے بھائیوں نے کہا او ہو واقع میں کیا تمہیں یوسف ہو ۔ یوسف نے جواب دیا
ہاں ہاں ! میں ہی یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے۔ اللہ نے ہم پر احسان کیا ہے اور کچھ شک نہیں
کہ جو اللہ کو سپر بنائے اور اسی کا خوف رکھے اور نیکیوں پر جما ر ہے اور بدیوں سے بچتا رہے اللہ
ضائع نہیں کرتا محسنوں کا اجر۔
تفسير مَنْ يَتَّقِ وَيَصْبِرُ - محسن کی تفصیل فرمائی ہے۔ حضرت یوسف نے یہ قاعدہ کا نے یہ قاعدہ کلیہ بتا دیا
ہے صبر دو قسم ہے۔ ایک عَنْ مثلاً صَبَرَ عَنِ الْغَضَبِ ۔ یعنی انسان غضب، طمع ، حرص ۔ ، حرص سے اپنے آپ کو
روکے۔
دوم على مثلاً صَبَرَ عَلَى الصَّلوةِ یعنی جو نیکی کرتا ہے۔ اس پر دوام کرے۔ اللہ تعالیٰ کی
حقائق الفرقان
۲۰۳
سُورَة يُوسُفَ
رضا مندی کے کاموں پر مضبوط رہے۔
ٹی کے معنے ہیں ایمان اللہ پر ، ملائکہ پر، انبیاء پر، کتب پر اور اللہ کی راہ میں خرچ کر
مسکین و یتیم واقارب کی خبر گیری کرے۔ رنج وراحت ، عسر ویر میں صابر رہے۔
کرے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
۹۳ - قَالَ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ -
ترجمہ ۔ یوسف نے جواب دیا آج تو تم پر کچھ الزام نہیں۔ اللہ تمہاری مغفرت کرے وہ سب
مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے۔
تفسیر ۔ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ - حضرت یوسف کے سبب ان کے سبب ان کے باپ کے
ساتھ ان کے بھائی کے ساتھ ان لوگوں نے کیسی کیسی بدی کی ۔ مگر آپ نے کہہ دیا لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ
یعنی میں تمہیں کبھی ملامت نہ کروں گا۔ نہ کبھی یاد دلاؤں گا۔
يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ دیکھئے حضرت یوسف نے تو يَغْفِرُ اللہ کہہ دیا۔ مگر حضرت یعقوب نے سَوْفَ
فرمایا۔ یہ اس لئے کہ یعقوب کی معرفت بڑھی ہوئی تھی ۔
آنکه عارف تر است ترسان تر !
نبی اس وقت دعا مانگتا ہے جب مغفرت کے لئے مامور ہو۔ عمائد مکہ کو بھی لَا تَشْرِیبَ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مگر يَغْفِرُ اللہ نہ کہا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱)
۹۴ - اذْهَبُوا بِقَمِيصِي هَذَا فَالْقُوهُ عَلَى وَجْهِ أَبِي يَأْتِ بَصِيرًا ۚ وَاتُونِي
بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ -
ترجمہ ۔ یہ میرا کرتہ لے جاؤ اس کو میرے باپ کے سامنے رکھ دینا وہ پہچان لیں گے اور لے آؤ
میرے پاس تم اپنے تمام گھر والوں کو ۔
ے جو جس قدر خدا تعالیٰ کا عرفان رکھتا ہے وہ اتنا ہی اس سے ڈرتا ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۲۰۴
سُورَة يُوسُفَ
تفسیر - اِذْهَبُوا بِقَبِيصِي هذا - حضرت یوسف کے تمام کام قمیص ہی سے متعلق رہے۔ باپ کے
پاس بھی بھائی قمیص ہی پر خون کر کے لے گئے تھے کہ بھیڑیا کھا گیا۔ پھر مصر میں بھی جب ایک عورت
نے اتہام لگا یا تو قمیص ہی سے بڑیت ہوئی۔ اب جب ان کی خوشحالی کا وقت آیا تو اب بھی قمیص ہی بھیجا۔
یہ ایک مناسبت ہوتی ہے۔ بار یک بین لوگ اس قسم کی باتوں کو خوب سمجھتے ہیں۔
عَلَى وَجْهِ آبی ۔ میرے باپ کے آگے رکھ دو۔
يَأْتِ بَصِيرًا ۔ وہ یقین کرلے گا۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۱، ۱۳۲) ۱۱
۹۵، ۹۶۔ وَلَمَّا فَصَلَتِ الْعِيرُ قَالَ أَبُوهُمْ إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْلَا
أَنْ تُفَنِّدُونِ - قَالُوا تَاللَّهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَلِكَ الْقَدِيمِ -
ترجمہ ۔ اور جب شہر سے جُدا ہوا قافلہ ( یعنی مصر سے ) کہا ان کے باپ یعقوب نے ( کنعان اور (یعنی
میں) میں پاتا ہوں یوسف کی حکومت کی خبر کہیں تم مجھ کو سترہ بہترہ نہ کہو ( یعنی بڑھا بہکا ہوا ) ۔ کی کی خبر تم مجھ کوسترہ نہ کو
لوگوں نے کہا اللہ کی قسم تو تو وہی اپنے پرانے عشق میں پھنسا ہوا ہے۔
تفسیر - لاجِدُ رِيحَ يُوسُفَ - فلسفی طبع لوگ اس کے معنے کرتے ہیں کہ یعقوب نے کہا۔ میں یوسف
کی حکومت کے آثار پاتا ہوں ۔ صوفیاء نے لکھا ہے اللہ تعالیٰ جب چاہتا ہے بعض حواس میں غیر معمولی
ترقی بخش دیتا ہے۔ یہ لوگ زیادہ تجربہ کار اور اس کوچے کے واقف ہیں۔ انہی کی بات ماننی چاہیے۔
لَوْ لَا أَنْ تُفَنِّدُونِ ۔ تفنيد - ملامت کرنا ، احمق بنانا ، خطا کار بنانا، گنہگار ٹھہرانا۔ آپ نے
ڈرایا کہ ایسا نہ ہو میری تکذیب کر کے گنہگار ہو جاؤ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۳۲)
۹۷ - فَلَمَّا أَنْ جَاءَ الْبَشِيرُ الْقُهُ عَلَى وَجْهِهِ فَارْتَدَّ بَصِيرًا ۚ قَالَ أَلَمْ
أَقُلْ لَكُمْ إِنِّي أَعْلَمُ مِنَ اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ جب آ پہنچا خوش خبری دینے والا رکھ دیا یعقوب کے سامنے کر تہ تو آنکھوں میں روشنی
آگئی یعقوب نے کہا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ مجھ کو اللہ کی طرف سے بڑی بڑی باتیں معلوم ہوتی
حقائق الفرقان
ہیں جو تم کو معلوم نہیں ہوئیں ۔
۲۰۵
تفسیر - اني اعلم ۔ وقوعہ کے بعد کہا ۔ جب یقین ہو گیا ۔
عَلَى وَجْھے ۔ سامنے رکھ دیا۔
سُورَة يُوسُفَ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲)
فَارْتَدَّ بَصِيرًا ۔ یقین ہو گیا اور پھر اَلَمْ أَقُلْ لَكُمْ کھول کر سنایا ۔ پہلے با وجود الہام کھولا
نہیں ۔ اللہ کی بے پرواہی سے ڈر کے ۔ پیشگوئی کا پورا علم بعد از وقوع ہوتا ہے ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰)
١٠٠ - فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَى يُوسُفَ أوَى إِلَيْهِ اَبَوَيْهِ وَ قَالَ ادْخُلُوا مِصْرَ إِنْ
شَاءَ اللهُ آمِنِينَ -
ترجمہ ۔ پھر جب وہ پہنچے یوسف کے نزدیک یوسف نے جگہ دی اپنے والدین کو اپنے نزدیک اور کہا
چلو مصر میں اللہ نے چاہا ہے تو تم امن میں رہو گے۔
تفسیر - ادْخُلُوا مِصْرَ ۔ اس سے ثابت ہے کہ استقبال کے لئے شہر سے باہر آئے تھے۔ یہ بھی
ایک ادب ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲)
۱۰۱ - وَ رَفَعَ اَبَوَيْهِ عَلَى الْعَرْشِ وَ خَرُّوا لَهُ سُجَّدًا ۚ وَقَالَ يَابَتِ هُذَا
تَأْوِيلُ رُعْيَايَ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّي حَقًّا وَقَدْ أَحْسَنَ فِي إِذْ أَخْرَجَنِي
مِنَ السِّجْنِ وَ جَاءَ بِكُم مِّنَ الْبَدْءِ مِنْ بَعْدِ أَنْ نَزَعَ الشَّيْطَنُ بَيْنِي وَبَيْنَ
اخْوَتِي إِنَّ رَبِّي لَطِيفٌ لِمَا يَشَاءُ إِنَّهُ هُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ -
ترجمہ۔ اور اپنے والدین کو شاہی مجلس میں لے گئے تخت پر بٹھا یا اور اس کے سبب سے سب نے
سجدۂ شکر ادا کیا اور یوسف نے کہا اے میرے باپ! یہ ہے تعبیر اس میرے پہلے خواب کی بے شک
سچ کر دکھایا اس کو میرے رب نے اور اس نے میرے ساتھ بڑی نیکی کی جب اس نے مجھے قید
سے نکالا اور تم کو لے آیا گاؤں اور جنگل سے اس کے بعد کہ فساد ڈال دیا تھا شیطان نے مجھ میں
حقائق الفرقان
۲۰۶
سُورَة يُوسُفَ
اور میرے بھائیوں میں ۔ کچھ شک نہیں کہ میرا رب بڑی بار یک تدبیر کرنے والا ہے جو چاہے ۔
بے شک وہی بڑا جاننے والا ہے بڑا حکمت والا ۔ ت والا ہے۔
تفسیر - خَرُ والهُ سُجَّدًا - میرا تو یہی اعتقاد ہے کہ یہ سجدہ خدا کے شکر کا تھا۔
إِذْ أَخْرَجَنِي مِنَ السِّجْنِ ۔ یہاں کنویں سے نکالنے کا ذکر نہیں کیا۔ تا کہ بھائیوں کا دل نہ
دُکھے۔ ان سے وعدہ لا تَثْرِیب کر چکے تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲)
وَقَدْ أَحْسَن بی ۔ پاک لوگ شکایات اور مصائب کا ذکر نہیں کرتے کہ یہ شکر کے خلاف ہے۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۰)
۱۰۲ - رَبِّ قَدْ أَتَيْتَنِي مِنَ الْمُلْكِ وَ عَلَّمْتَنِي مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ
فَاطِرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ أَنْتَ وَلِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ
الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ -
ترجمہ ۔ اے میرے رب ! بے شک تو نے ہی مجھے حکومت دی اور باتوں کی گل بٹھانے کا علم بھی تو
نے ہی مجھے سکھا یا اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! تو ہی میرا دلی دوست حمایتی ہے دنیا
میں اور آخرت میں ۔ مجھے اپنا فرمانبردار فدائی بنا کر مارنا اور صالحین میں مجھے ملانا۔
تفسیر - تَوَفَّنِي مُسْلِمًا ۔ چونکہ حضرت یعقوب نے اپنی اولاد سے عہد لیا تھا کہ فلا تموتن
إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (البقرة قرة: (۱۳۳) اس کے ماتحت حضرت یوسف نے یہ دُعا مانگی۔ اس سے یہ بھی
معلوم ہوا ۔ کہ توفی اور موت کے ایک ہی معنے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲)
١٠٣ - ذلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ أَجْمَعُوا
أَمْرَهُمْ وَهُمْ يَمْكُرُونَ -
-
ترجمہ ۔ یہ غیب کی خبریں ہیں ہم تیری طرف اس کی وحی کرتے ہیں اور تُو تو کچھ ان کے پاس
ے دیکھو تمہاری موت اس مسلمانی طریقہ کے سوا کسی اور طریقہ پر نہ ہوا۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۲۰۷
سُورَة يُوسُفَ
موجود نہ تھا جب وہ متفق ہو چکے تھے اور وہ تدبیریں کر رہے تھے۔
تفسیر انباء - نباء کہتے ہیں عظیم الشان بات کی خبر ۔
الْغَيْبِ ۔ یعنی یہ ایک پیشگوئی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲)
ذَلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ ۔ مکہ والوں کو بتایا کہ تم بھی ایسا ہی کرو گے۔ اور آخر میں تم پر فاتح
ہوں گا۔
وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ ۔ مکہ والوں کے پاس۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۱)
۱۰۶ ۱۰۷ ۔ وَ كَأَيِّنْ مِنْ آيَةٍ فِي السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ يَمُرُّونَ عَلَيْهَا وَهُمْ
عَنْهَا مُعْرِضُونَ - وَمَا يُؤْ مِنْ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُونَ -
ترجمہ۔ اور کتنی بہت سی نشانیاں ہیں آسمانوں اور زمین میں جس کی طرف سے وہ گزرے چلے جاتے
ہیں اور وہ اس سے منہ پھیرے رہتے ہیں۔ اور بہت سے لوگ اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور مشرک ہی
رہتے ہیں ۔
۔
تفسیر۔ جناب یوسف علیہ السلام کے قصہ میں بہت بڑی نصیحت ہے۔ چھوٹے بچے کو بھی حقارت
کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ انبیاء یھم السلام کسی کی حقارت بھی کرتے ہیں تو نام نہیں لیتے ۔ دیکھو
حضرت یوسف کی حقارت کرنے والوں نے کتنے بڑے بڑے مصائب دیکھے۔
دوسری نصیحت یہ ہے۔ کہ جو کوئی اللہ کی طرف جھکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو پسند آتا ہے۔ چاہے وہ چھوٹا
بچہ ہی کیوں نہ ہو۔
اسی ضمن میں مکہ والوں کو بتایا کہ تم نبی کریم کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھو۔ کیونکہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی مبعوث ہونے کی حیثیت سے بچہ ہی تھے ۔ مگر ایک اولوالعزم ۔
خاتم کمالات رسالت تھے۔
حقائق الفرقان
۲۰۸
سُورَة يُوسُفَ
بعض وقت سخت لفظوں کا برا خمیازہ اٹھانا پرتا ہے۔ اِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ (یوسف: ۶۴) وغیرہ
الفاظ کہہ کر کیا نتیجہ اٹھایا۔
وَمَا يُؤْمِنُ اكْثَرُهُم بِاللهِ ۔ بہت لوگ بات ماننے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ لیکن جب
عمل کا وقت آتا ہے تو انکار کرتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۲ )
۱۰۸ - آفَا مِنُوا أَنْ تَأْتِيَهُمْ غَاشِيَةٌ مِّنْ عَذَابِ اللَّهِ أَوْ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ
بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ -
ترجمہ۔ کیا وہ اس بات سے بے فکر ہو گئے ہیں کہ ان پر اللہ کی طرف سے کوئی عذاب ڈھاپ
لینے والا آ پڑے یا ان پر آپہنچے یکا یک ( فتح مکہ کی ) گھڑی اور اُن کو کچھ شعور نہ ہو ۔
تفسير - الساعة - ساعت کے معنے صرف قیامت ہی نہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲)
١٠٩ - قُلْ هُذِهِ سَبِيلِي ادْعُوا إِلَى اللهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي وَ
سُبْحَنَ اللَّهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ -
مجھ اور بوجھ پر میں اور
ترجمہ ۔ تو کہہ دے میرا تو یہ ہی راستہ ہے کہ میں اللہ ہی کی طرف بلاتا ہوں۔ سمجھ بوجھ کر میں اور
میرے ساتھ والے اور اللہ ہی کی پاک ذات ہے اور میں تو شرک کرنے والوں میں سے نہیں۔
تفسیر ۔ یہی میری راہ ہے بلاتا راہ ہے بلاتا ہوں اللہ کے ہی کی طرف پرلے درجہ کی سمجھ اور
میرے ساتھ والے بھی ایسے ہیں ۔ اور ہر برائی اور نقص سے پاک ہے اللہ ۔ اور میں اللہ کے ساتھ
کسی امر میں کبھی کسی مخلوق کو سا بھی سمجھنے والا نہیں۔ (ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات صفحہ ۷ )
١١٠ - وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمُ مِّنْ أَهْلِ الْقُرَى *
أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ
وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا أَفَلَا تَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔۔ اور ہم نے تجھ سے پہلے نہیں بھیجے رسول مگر مرد ہی ہم ان کی طرف وحی بھیجتے تھے بستی والوں
میں سے تو کیا یہ لوگ نہیں سیر کرتے ملک میں تو دیکھ لیتے کہ ان کے پہلوں کا انجام کیسا ہوا۔ اور کچھ
لے ہم ضرور اس کے محافظ ہیں ۔ کے اللہ قرآنی محاورہ میں ایسی ذات پاک کا نام ہے جو ہر ایک کاملہ صفت سے
موصوف اور ہر ایک برائی سے منزہ ہو۔ (ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات صفحہ ۷ )
حقائق الفرقان
۲۰۹
سُورَة يُوسُفَ
شک نہیں کہ آخرت کا گھر بہت ہی بہتر ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اللہ کو سپر بنایا پھر کیا تم لوگ
کا
کچھ بھی عقل نہیں رکھتے ۔
تفسیر أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۔ تم لوگ کیوں نہیں اپنے آپ کو روکتے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۳۲) نمبر امو
ااا - حَتَّى إِذَا اسْتَيْسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا جَاءَهُمْ نَصْرُنَا
فَنُجِّيَ مَنْ نَّشَاءُ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ ۔
ترجمہ ۔ جب نا امید ہو جائیں رسول اور کا فرقوم صاف یقین کر لیں کہ انبیاء نے ان کو جھوٹ
ہی سنایا ہے تو ہماری مدد آ پہنچی ان کے لئے پھر بچایا گیا یعنی ہم نے بچا لیا جس کو چاہا اور ہمارا
عذاب ٹلتا نہیں قطع تعلق کرنے والی قوم سے ۔ ۔
-
تفسیر - حَتَّى إِذَا اسْتَيْسَ الرُّسُلُ - یہاں تک کہ جب رسول ناامید ہو جاتے ہیں
( کس سے؟ خدا سے نہیں۔ کیونکہ قرآن شریف میں تو لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے پاس کرنے والا تو کافر
ہوتا ہے۔ وَلا تَايْعُسُوا مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ (يوسف : (۸۸)) اس بات سے کہ ہماری قوم ہم کو مانے اور
وہ جوان کے مخالف ہیں گمان کر لیتے ہیں کہ ہم سے جھوٹے وعدے کئے گئے تو اس وقت ہماری مدد
پہنچتی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲)
۱۱۲ - لَقَدْ كَانَ فِي قَصَصِهِمْ عِبْرَةً لِأُولِي الْأَلْبَابِ مَا كَانَ حَدِيثًا
يُفْتَرَى وَ لكِنْ تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَ
رَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ بے شک ان کے حالوں میں عبرت اور تنبیہ ہے عقل والوں کے لئے ۔ یہ قرآن کچھ بنائی
ہوئی بات تو ہے ہی نہیں۔ ہاں مصدق ہے ان کتابوں کا جو اس کے سامنے ہیں اور ہر ایک چیز کی تفصیل
ہے اور ہدایت اور رحمت ہے ایماندار قوم کے لئے ۔
تفسير وَتَفْصِيلَ كُل شَيْءٍ ۔ ہم نے تو سب بیان کھول دیا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲)
لے اور نامید نہ ہو اللہ کی بہاروں سے۔