سُوْرَۃُ الرَّعْدِ
حقائق الفرقان (جلد ۳)
حقائق الفرقان
۲۱۰
سُورَةُ الرَّعْدِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
اس کتاب کو اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمن الرحیم ہے۔
سورة الرعد
- المر تِلْكَ ايْتُ الْكِتٰبِ وَ الَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَلَكِنَّ
أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ ۔ میں اللہ ہوں محمد کی رسالت کو بار بار ثابت کرنے والا یہ مضبوط کتاب کی آیتیں ہیں
جو کچھ تیرے رب کی طرف سے تیری طرف اتر اوہ بالکل سچ ہے لیکن بہت سے آدمی تو
اور جو
مانتے ہی نہیں ۔
تفسیر ۔ اللہ تعالی فطری مسائل کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ بالخصوص دو مسائل کی طرف امحسن کی
شکرگزاری ۲۔ اپنے سے بڑے علم ڑے علم والے،، والے، طاقت والے کی طرف جھکنا ۔ ۳۔ جو دلائل سے نہ مانے
اس کو سختی سے منوایا جاتا ہے۔ ۴۔ جو اس پر بھی نہ مانے ، اسے ہلاک کیا جاتا ہے۔
المر - أَنَا اللَّهُ أَعْلَمُ وَارَى -
الكتب - کامل - جامع - محفوظ ۔
الحق ۔ حکمت سے بھری ہوئی ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۲ )
یہ آیتیں قرآن کی ہیں اور جوا تارا گیا ہے تیرے پاس تیرے خدا سے وہ سچ ہے۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب ۔ حصہ اول صفحه ۱۶۱)
لا يُؤْمِنُونَ ۔ نہ ماننے کی وجوہ ۱۔ غفلت ۲ عدم توجہ ۳۔ اپنے آپ کو نصیحت کا محتاج نہ
سمجھا ۴- کبر و استکبار ۵۔ راست باز کو جھٹلانا ۶۔ اپنے وعدے کا خلاف کرنا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۱)
حقائق الفرقان
۲۱۱
سورة الرعد
اللهُ الَّذِى رَفَعَ السَّمُوتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى
الْعَرْشِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُّسَمًّى يُدَبِّرُ الْأَمْرَ
يُفَصِّلُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَاءِ رَبِّكُمْ تُوقِنُونَ -
ترجمہ۔ وہ اللہ ہے جس نے آسمانوں کو بلند کیا ہے بے کھمبوں کے تم دیکھتے ہی ہو اس کو پھر سب امور کا
منتظم ہوا اور سورج اور چاند کو قبضہ میں کر لیا۔ ہر ایک بہہ رہا ہے ایک میعاد مقرر تک ۔ وہی انتظام کرتا
ہے سب کاموں کا کھول کھول کر دکھاتا ہے پتے تا کہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کر لو۔
تفسیر - رفع السموات ۔ پہلے ربوبیت کا ذکر کیا ہے۔
عَلَى الْعَرْشِ ۔ تخت حکومت پر ۔
يدبر الأمر - نبی کو بھیجتا اور اس کے متعلق فیصلہ کرتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲)
وَهُوَ الَّذِي مَدَّ الْأَرْضَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ وَ انْهَرًا ۖ وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ
جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ يُغْشِي اليْلَ النَّهَارِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتٍ لِقَوْمٍ
يَتَفَكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ وہی رب ہے جس نے زمین کو خوب پھیلا یا اور اس میں پہاڑ قائم کئے اور نہریں جاری
کیں ۔ اور ہر قسم کے میوے پیدا کئے اور ہر قسم کے درخت زمین میں نرو مادہ پیدا کئے وہی ڈھانپتا
ہے دن سے رات کو ۔ اس بیان میں نشانیئنیں ہیں اس قوم کے لئے جو غور کرتی ہے۔
تفسیر - مدَّ الْأَرْضَ - زمین کو وسیع بنایا۔
جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ ۔ نباتات میں نرومادہ ہے۔ اس کی عمدہ نظیر عرب میں کھجور ہے ۔ نر
کے پھول کو مادہ پر ڈالتے ہیں ۔ نرنباتات سے نر کی کمزوری کا علاج کرتے کا علاج کرتے ہیں اور مادہ نباتات
سے مادہ کا علاج ۔ یہ طب کا اصول ہے۔ لوہا بڑی اعلیٰ دھات ہے۔ نرلو ہا مرد کے لئے اور مادہ لوہا
مادہ کے واسطے مفید ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲)
حقائق الفرقان
۲۱۲
سورة الرعد
إِنَّ فِي ذَلِكَ لايت - قرآن مجید تو ایک ہی ہے۔ مگر اس سے ہر شخص اپنے حالات کے مطابق
فیض حاصل کرتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۱)
وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرُ
وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ -
ترجمہ۔ اور وہ کہتے ہیں جو منکر ہیں کیوں نہیں اتاری گئی اس پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے
اس کے سوا نہیں کچھ کہ اے پیارے محمدؐ! تو تو دشمنوں کو ڈرانے والا ہی ہے اور ہر قوم کے لئے ایک
ہدایت کنندہ ہے۔
تفسیر وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۔ اس سے ثابت ہے کہ قرآن شریف تمام جہان کے لئے اور اسلام
یونیورسل ریلیجن ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۲)
۹ - اللهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ انْثَى وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ وَكُلُّ
شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ -
ترجمہ ۔ اللہ ہی جانتا ہے جو کچھ پیٹ میں اٹھاتی ہے ہر ایک مادہ اور جو کچھ گھٹاتے ہیں پیٹ اور
بڑھاتے ہیں پیٹ ( یعنی رحم مادران ) اور ہر ایک چیز اس کے نزدیک معین اندازے پر ہے۔
تفسیر - الله يَعْلَمُ - اب قدرت کے بعد اپنے علم کا ذکر فرماتا ہے۔
مَا تَحْمِلُ كُلُّ انٹی ۔ شقی پیدا ہوں گے یا سعید - کفار کو اشارہ کیا ہے کہ تم کو اولاد کی فکر لگی
ہے۔ تم کو کیا خبر کہ کیسے پیدا ہوں گے۔ ایک وقت آئے گا کہ یہ سب مسلمان ہو جاویں گے۔
تَغِيضُ الْأَرْحَامُ ، غیض ، جذب کرنا ، گھٹ جانا ، کس حصہ کو رحم پھینک دیتا ہے۔
وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَةً بِمِقْدَارِ ۔ اس میں بتایا ہے کہ اب تمہارے کفر کا زمانہ ختم ہوا جاتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳)
وَكُلِّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدار ۔ اور ہر چیز کی ہے اس کے پاس گنتی ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحہ ۳۰۹)
حقائق الفرقان
ا۔
له الله
سورة الرعد
سَوَاءٌ مِنْكُمْ مَنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَ مَنْ جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفِ
بِالَّيْلِ وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ -
ترجمہ برابر ہے کہ تم کوئی آہستہ سے بات کہو یا پکار کر کہو اور اس میں بھی کچھ فرق نہیں کہ کوئی
چھپا ہوا بیٹھا ہو رات میں اور کوئی چلا جارہا ہو دن میں ۔
تفسیر - مُسْتَخْفِ بِاليْل - جو ظاہر ہے۔ خفا کا جس میں ازالہ ہو۔ قرآن مجید میں دوسرے
مقام پر فرما یا ان السَّاعَةَ آتِيَةٌ أَكَادُ أُخْفِيهَا (طه:١٢ ) ۔
سارب ۔ جو خفی رکھتا ہے۔ کیونکہ سرب زمین میں سرنگ لگانے کو کہتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳)
۱۲ - لَهُ مُعَقِّبْتٌ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ
اللهِ إِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَ إِذَا أَرَادَ اللَّهُ
بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَال -
ترجمہ ۔ اس کے لئے پہرے والے مقرر ہیں آگے اور پیچھے اس کی حفاظت کرتے رہتے ہیں
اللہ کے حکم سے۔ اللہ تو نہیں بدلتا کسی قوم کی حالت جب تک وہی قوم نہ بدل لے اپنی حالت آپ
اور جب چاہتا ہے اللہ کسی قوم کو عذاب پہنچانا تو اس کو کوئی رڈ کرنے والا نہیں ۔ اور ان کا کوئی بھی
والی نہیں اللہ کے سوا۔
تفسیر ۔ لہ۔ اس رسول کے لئے ۔
معقبت - ہر ایک انسان کے لئے فرشتے ہیں ۔ جو صبح کو آتے ہیں اور عصر کو چلے جاتے ہیں ۔
اور عصر کو آتے ہیں صبح کو چلے جاتے ہیں۔ سورہ کہف میں دائیں بائیں کا ذکر ہے۔ یہاں آگے پیچھے کا
کر دیا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۳)
-
بیچ ہے۔
إِنَّ اللَّهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ - اللہ نہیں بدلتا جو ہے کسی قوم کو جب تک وے نہ بدلیں جو اپنے
فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحه ۳۱۲)
حقائق الفرقان
۲۱۴
سورة الرعد
إِنَّ اللَّهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد: ۱۲) یا د رکھو خدا تعالیٰ کا مقرر
کردہ قانون یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فیضان میں تبدیلی اسی وقت ہو سکتی ہے اور ہوتی ہے جب انسان
خود اپنے اندر تبدیلی کرے۔ اگر ہم وہی ہیں جو سال گذشتہ اور پیوستہ میں تھے تو پھر انعامات بھی وہی
ہوں گے لیکن اگر چاہتے ہو کہ ہم پر نئے نئے انعامات ہوں تو نئے نئے طریق پر تبدیلی کرو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۱ صفحه ۱۱)
۱۳ - هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَ طَمَعًا وَ يُنْشِئُ السَّحَابَ الثَّقَالَ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جو دکھاتا ہے تم کو بجلی ڈرانے اور امید دلانے کے لئے اور وہی پیدا
کرتا ہے وزن دار بادلوں کو ۔
تفسیر - يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا - پیشگوئی کہ تم پر بجلی گرے گی۔ طمعا سے یہ مطلب بھی
ہے کہ برق سے جراثیم و باء مر جاتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳)
۱۴ - وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَئِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ ۚ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ
فَيُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللَّهِ ۚ وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ -
ترجمہ ۔ اور گرج اس کی پاکی بیان کرتی ہے تعریف کے ساتھ مارے ڈر کے اور فرشتے بھی اور
و ہی بھیجتا ہے گرنے والی بجلیوں کو پھر ان کو گراتا ہے جن پر وہ چاہتا ہے اور یہ یہ منکر جھگڑتے ہی رہتے
ہیں اللہ کے مقدمہ میں حالانکہ وہ سخت طاقت اور عذاب دینے والا ہے۔
تفسیر - خيفته - جب آسمان پر وحی ہوتی ہے تو فر شتے ڈر کر گر جاتے ہیں۔
الصواعق ۔ بڑے بڑے عذاب ۔
شَدِيدُ الْمِحَالِ ۔ مِحَال ۔ عذاب دینا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳)
حقائق الفرقان
۲۱۵
سورة الرعد
۱۷- قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ قُلِ اللَّهُ قُلْ أَفَاتَّخَذْتُم مِّنْ دُونِهِ
أَوْلِيَاءَ لَا يَمْلِكُونَ لِأَنْفُسِهِمْ نَفْعًا وَ لَا ضَرًّا ۖ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْلَى وَ
الْبَصِيرُ أَمْ هَلْ تَسْتَوَى الظُّلُمَتُ وَالنُّورُ : أَمْ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ خَلَقُوا كَخَلْقِهِ
فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ قُلِ اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَ هُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ -
ترجمہ ۔ تو پوچھ کہ آسمان اور زمین کا رب کون ہے تو ہی جواب دے کہ اللہ ۔ کہہ پھر یہ کیا تم نے اللہ
کے سوا بنا رکھے ہیں دلی دوست جو اپنے نفس کے نفع اور ضرر کے بھی مالک نہیں ۔ کہہ دو کیا برابر ہو سکتا
ہے اندھا اور آنکھوں والا ، یا برابر سمجھتے ہو اندھیرا اور اجالا یا انہوں نے بنارکھے ہیں اللہ کے برابر والے
ایسے جنہوں نے کچھ پیدا کیا ہے اللہ کے جیسا کہ مشتبہ ہو گئی ہے ان پر دونوں کی پیدائش ۔ تم کہہ دو
(نہیں) سب کا خالق اللہ ہی ہے اور وہی اکیلا بڑا غالب ہے۔
تفسیر۔ ایک آریہ کے اس سوال کے جواب میں کہ یہ عالم کس نے بنایا۔ تحریر فرمایا: قرآن کریم
نے اس سوال کے جواب پر سینکڑوں دلائل دیئے ہیں۔ اور بطور نمونہ بعض دلائل کا ذکر فرماتے ہوئے
دلیل لقی کا ذکر فرمایا ہے۔
فرمایا ہے ۔ الله خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ - اللہ ہر ایک چیز کا خالق ہے۔ اور اس
دعوی کی یہ دلیل دی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں بے ہمتا، اپنی صفات میں یکتا، اور افعال میں وہ
لَيْسَ كَمِثْلِہ ہے۔ اور یہ تمام معانی الْوَاحِدُ کے ہیں ۔ جب یہ لفظ اللہ تعالیٰ کی نسبت بولا جاوے اور
وہ سب پر حکمران و متصرف ہے اور سب کو اپنے ماتحت رکھتا ہے اور یہ معانی القہار کے ہیں۔ جب
حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ پر اس کا اطلاق ہو۔ آریہ سماج بھی اللہ تعالیٰ کو الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ان معنی میں
مانتے ہیں گو نتیجہ میں غلطی کرتے ہیں۔ کیونکہ ان کے یہاں اللہ تعالیٰ ہی کی ذات پاک انوپیم ست، ہیں
چت، آنند ہے۔ ہے۔ اگر چہ عام ہنود بت پرستی کے باعث ایک کا کلمہ زبان پر کم لاتے ہیں کیونکہ عام طور
پر یہ لوگ جب وزن کرتے ہیں۔ اول اور ایک کے بدلہ پنجاب میں تو برکت برکت کہتے ہیں۔
دوسری بار دو آ ۔ دو آ غالباً تمام ہندوستان میں یہی طرز ہوگا ۔
حقائق الفرقان
۲۱۶
سورة الرعد
اور القہار کے بدلہ اس کے ہم معنی لفظ برہم ، پرمیشر ، أحكَمُ الحَاكِمِينَ ، رَبُّ الْعَالَمِينَ کا
نام لیتے ہیں ۔ اب اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ کا دعویٰ جس مسلم بات پر مبنی ہے وہ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ کا لفظ ہے
کیونکہ اگر وہ ہر ایک چیز کا خالق نہ ہو تو کچھ چیزیں اس کی خلق سے باہر بھی ہوں گی۔ اور جو اشیاء خلق
سے باہر ہوں گی۔ بہر حال وہ چیزیں ضرور کسی نہ کسی پہلو میں اللہ تعالیٰ کی شریک ہی ہوں گی۔ جیسے
آر یہ کہتے ہیں کہ تمام ارواح حتی کہ کیڑے مکوڑے بلکہ درختوں کی روحیں بھی خدا کی بنائی ہوئی نہیں۔
مادۂ عالم اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا نہیں۔ زمانہ اکاش بھی خدا کا بنایا ہوا نہیں وغیرہ۔ تو یہ چیزیں بھی غیر مخلوق ،
دائمی اپنی ہستی میں خدا کی شریک ہوئیں۔ پھر یہ چیزیں نہ اپنی ذات میں خدا کی محتاج ، نہ اپنے خواص
میں ، نہ اپنے عادات میں اور نہ اپنے افعال میں خدا کی دست نگر ۔ بایں ہمہ خدا کو بے وجہ ان پر حکمران ۔
مانتے ہیں۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۴، ۳۵)
۱۸- انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا
رابِيَّا وَمِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ ابْتِغَاءَ حِلْيَةٍ أَوْ مَتَاعِ زَبَدُ مِثْلُهُ
كَذلِكَ يَضْرِبُ اللهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاءَ ۚ وَ أَمَّا مَا
يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ كَذلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ -
ترجمہ۔ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر بہہ نکلے نالے اپنی اپنی مقدار کے موافق پھر ریلے نے
جھاگ اٹھا لیا جو اوپر آگیا تھا اور وہ جو تپاتے یا گلاتے ہیں آگ میں زیور یا دوسرے اسباب کے
لئے اس کا بھی جھاگ ایسا ہی ہے ۔ اسی طرح اللہ بیان کرتا ہے الحق اور الباطل کا حال پس وہ جھاگ تو
یوں ہی بے کار چلا جاتا ہے پر لوگوں کو نفع دینے والا وہ زمین میں ٹھہرا رہتا ہے۔ اسی طرح اللہ بیان
فرماتا ہے اعلی درجہ کی باتیں ۔
تفسیر۔ تمہارے کاموں میں تعظیم لأمر الله ہو اور شفقت على خَلْقِ اللہ ہو۔ کیونکہ فرمایا۔ اما
مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ جو مصر وجود ہوتے ہیں ۔ وہ خود بھی سکھ نہیں پاتے دوسروں کو بھی
سکھ نہیں کر لینے دیتے ۔ آپ بھی دورزخ میں رہتے ہیں۔ اور دوسروں کو بھی تکلیف پہنچاتے ہیں پس تم
حقائق الفرقان
۲۱۷
سورة الرعد
مصر نہیں بلکہ نافع للناس وجود بنو۔ سب سے بھاری مسئلہ یہ ہے کہ وقتوں کی حفاظت کر و دعا سے کام لو۔
صحبت صلحاء اختیار کرو۔ محبت صلحاء بڑھاؤ۔ محبت کا اصول یہ ہے کہ جُبِلَتِ الْقُلُوبُ عَلَى حُبِّ مَنْ
احْسَنَ إِلَيْهَا۔ میری فطرت میں یہ بات ہے کہ جو کام کسی کو بتاؤں اور وہ نہ کرے تو میری اس کے
ساتھ محبت نہیں رہ سکتی ۔ خدا کی محبت کا بھی یہی حال ہے۔ وہ اپنی فرمانبرداری کرنے والوں کو محبوب
رکھتا ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۳)
۲۰ تا ۲۳ - أَفَمَنْ يَعْلَمُ أَنَّمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ أَعْلَى
إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَ لَا يَنْقُضُونَ
الْمِيثَاقَ وَ وَ الَّذِينَ يَصِلُونَ مَا أَمَرَ اللهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ
يَخَافُونَ سُوءَ الْحِسَابِ - وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَ
انْفَقُوا مِمَّا رَزَقْتُهُمْ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً وَ يَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُولَئِكَ
لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ -
ترجمہ ۔ بھلا ایک شخص جو اس بات کو جانتا ہے کہ جو کچھ تیری طرف تیرے رب کی جانب سے
اتارا گیا وہ برحق ہے وہ اس شخص کی مانند ہو سکتا ہے جو اندھا ہے پس نصیحت تو وہی پکڑتے ہیں جو
صاحب عقل ہیں ۔ ( صاحب عقل ) وہ لوگ ہیں جو پورا کرتے ہیں اللہ کا اقرار اور توڑتے نہیں عہد
کو۔ اور وہ ان سے تعلق پیدا کرتے ہیں جن سے اللہ نے تعلق پیدا کرنے کا حکم دیا ہے اور وہ اپنے
رب سے ڈرتے رہتے ہیں اور حساب کی خرابی سے خوف رکھتے ہیں ۔ اور وہ لوگ جو ہمیشہ بدیوں
سے بچتے ہیں اور نیکیوں پر جمے رہتے ہیں اپنے ہی رب کی خوشنودی کے لئے اور نماز کو ٹھیک درست
رکھتے ہیں اور ہمارے دئے ہوئے میں سے کچھ دیتے رہتے ہیں چھپا چھپا کر اور دکھا دکھا کر اور
بھلائیاں کرنے میں لگے ہی رہتے ہیں برائیوں کو ہٹانے کے لئے یہ ہی لوگ ہیں جن کے لئے
انجام کا گھر ثابت ہو گیا ہے۔
تفسیر - إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ أَولَئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ - نصیحت تو وہی پکڑیں جو
اے دلوں میں اس شخص کی محبت جو اس پر احسان کرتا ہے ودیعت کی گئی ہے۔
حقائق الفرقان
۲۱۸
سورة الرعد
عقل والے ہیں ۔ وہی جو الہی معاہدوں کا پورا خیال رکھتے ہیں اور جس کسی سے مستحکم وعدے کئے ۔
ان ۔ کو نہیں توڑتے ۔ جن سے ملاپ کرنا چاہیے ان سے ملاپ کرتے ۔ اللہ کی نافرمانی کا خوف رکھتے اور
برے کاموں کے بدلہ سے ڈرتے وہی اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے طالب ہو کر بردباری کرتے ہیں
اور نمازوں کو درست رکھتے اور کچھ اللہ کا دیا ظاہری اور باطنی طور پر خرچ کر دیتے ہیں۔ اور خاص بدی کا
مقابلہ خاص نیکی سے کیا کرتے ہیں۔ انہیں کو انجام کار آرام ہوگا۔
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۱)
وَالَّذِينَ صَبَرُوا ۔ نیکی پر صبر تو اس پر دوام ہے اور بدیوں پر صبر کہ ان سے بچار ہے۔
وَ الَّذِينَ يَصِلُونَ مَا أَمَرَ اللهُ بِل ۔ جن لوگوں کے ساتھ خدا نے ملنے کا حکم دیا ہے ان سے فوراً
مل جاتے ہیں ۔
جب اللہ اکبر کی آواز کان میں آتی ہے۔ اس وقت کوئی چیز ایسی نظر نہیں آتی ۔ جس کا جوڑ میں
خدا کے مقابلہ میں ٹھہراؤں ۔ کوئی پیاری سے پیاری چیز بھی مجھ کو اللہ اکبر سے نہیں ہٹا سکتی ۔ یعنی کوئی
اللہ کے جوڑ کا نظر نہیں آتا۔ اگر کوئی شخص ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر، ہماری شریعت پر حملہ کرنا
چاہتا ہے تو ہم کو چاہیے کہ کسی رشتہ دار تک کی پرواہ نہ کریں۔ خوب اس کا مقابلہ کریں ۔ اسی طرح
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد صحابہ کرام ، تابعین، تبع تابعین، ائمہ حدیث ، ائمہ تصوف
ائمہ فقہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی تعلق ہونا چاہیے۔ علی ابن مدینی نے اسماء الرجال ایک کتاب لکھی ہے
اس کے باپ نہایت عابد زاہد تھے ۔ صاف لکھ دیا کہ میرے باپ علم حدیث میں ہرگز قابل سند نہیں ۔
لوگوں نے کہا کہ تم نے باپ کا خیال نہ کیا۔ فرمایا کہ مجھ کو محمد رسول اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا
وصل باپ کے وصل سے زیادہ عزیز ہے۔ ان ائمہ کے بعد ماں باپ اور ان کے رشتہ دار، بیوی اور اس
کے رشتہ دار یہ سب اس قابل ہیں کہ ان کا بہت لحاظ رکھے۔ ان سے تعلق بڑھائے لیکن اللہ اور اس
کے رسول کے مقابلہ میں یہ بیچ ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس درخت سے تم
سایہ کا فائدہ اٹھاتے ہو۔ اس کے نیچے پاخانہ نہ پھرو۔
حقائق الفرقان
۲۱۹
سورة الرعد
وَ يَخَافُونَ سُوءَ الْحِسَابِ۔ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ کہیں حساب کے وقت بدیاں نہ
بڑھ جاویں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳)
۲۴- جَنْتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ آبَابِهِمْ وَ أَزْوَاجِهِمْ وَ
ذُرِّيَّتِهِمْ وَالْمَلائِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ -
ترجمہ۔ وہ ہمیشگی کے باغ میں ہیں جس میں وہ جائیں گے سدا ر ہیں گے اس میں اور جو نیکو کا رہوں
گے ان کے باپ دادا اور دوست یا بیبیاں اور اولا د بھی ۔ اور فرشتے ہر ایک دروازے سے ان پر
داخل ہو کر
تفسیر - جَنْتُ عَدْنٍ أَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ ۔ ہمیشہ اقامت کی جنتیں ان میں داخل ہوں
گے۔ اور ان کے ساتھ ان کے صالح باپ اور بیبیاں اور اولا دبھی ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۶۱)
۲۵ - سَلامُ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ -
ترجمہ۔۔ کہیں گے سلام علیکم یعنی تم پر سلامتی ہو اس کے صلہ میں کہ تم نیکی پر جمے رہے اور بدیوں سے
بچتے رہے تو انجام کا گھر کیا ہی خوب ملا ۔
تفسير - سَلامُ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُم (الرعد: ۲۵) ۔ فرمایا صبر دو قسم ہے۔
(1) صَبْرٌ عَلَى الْإِطَاعَةِ یعنی اطاعت الہی پر استقلال سے مداومت حضرت عائشہ فرماتی
ہیں أَحَبُّ الْأَعْمَالُ إِلَى اللهِ آدُومُهَا ۔ بہت پسندیدہ عمل بارگاہ ایزدی میں وہی ہے جس میں
مداومت ہے۔
(۲) صَبْرٌ عَنِ الْمَعْصِيَةِ - بدی سے باوجود بدی کے اسباب بہم پہنچانے کے رکے رہنا۔
اقامت صلوة أقاموا الصلوة وقت پر ٹھہر کر، خشوع و خضوع سے، جماعت کے ساتھ پڑھنا
اقامت صلوٰۃ ہے۔
البدر کلام امیر جلد ۱۰ نمبر ۳۴ مورخه ۲۲ رجون ۱۹۱۱ء صفحه (۳)
حقائق الفرقان
۲۲۰
سورة الرعد
۲۶ - وَالَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَ يَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ
بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ أُولَئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ -
ترجمہ ۔ اور جو لوگ اللہ کا اقرار توڑتے ہیں اس کو مضبوط کئے بعد اور ان سے جدائی اختیار کرتے ہیں
جن سے ملنا اللہ پسند فرماتا ہے اور ملک میں شرارت پھیلاتے ہیں یہ ہی لوگ ہیں جن کو اللہ نے در بدر
کر دیا اور ان کے لئے بڑا گھر ہے۔
تفسير - أولئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ - لعنت اللہ کی رحمت سے دوری ہے۔ جب اس سے دُوری ہوا ہوتی ہے تو
سکھوں سے بھی ڈوری ہو جاتی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۳ )
۲۷ - اللهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ وَفَرِحُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا
وَمَا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا مَتَاعٌ -
ترجمہ ۔ اب رزق کی کشادگی ہو گی جس کے لئے اللہ نے چاہا اور تنگی کرے گا جس کے لئے چاہے گا وہ
تو خوش ہو گئے تھے دنیا ہی کی زندگی پر حالانکہ دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔
تفسیر - متاع ۔ تھوڑی چیز اور وہ بھی جانے والی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳)
۲۸- وَ يَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ قُلْ إِنَّ اللَّهَ
يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ آنَابَ -
ترجمہ ۔ اور حق چھپانے والے کہتے ہیں کیوں نہیں اتاری گئی اس پر کوئی نشانی اس کے رب کی
طرف سے تم کہہ دو اللہ ہی ہٹا دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور راہنمائی فرماتا ہے اپنی طرف اس کی جو
اس کی طرف جھکا۔
تفسیر آیه ۔ وہ ہلاکت کا نشان مانگتے تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳)
حقائق الفرقان
۲۲۱
سورة الرعد
۲۹ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ
تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ -
ترجمہ ۔ (یعنی) وہ لوگ جو ایماندار ہیں اور اللہ کی یاد سے ان کے دل آرام پاتے ہیں خبردار ہو جاؤ!
اللہ ہی کی یاد سے دلوں کو آرام و چین ملتا ہے۔
تفسیر آمَنُوا ۔ اس کے ساتھ عَمِلُوا الصلحت کا ذکر فرمایا۔ کیونکہ کامل ایمان وہی ہے جس کے
ثمرات اعمال صالحہ کی صورت میں ظاہر ہوں۔
ذكر الله ۔ اللہ کو یاد کرنا۔ یہ تین موقع پر ہے۔ 1- بأساء ۔ جب بھوک ہو اور افلاس ۔
۲- ضرآء ۔ جب بیماری ہو۔ بیماریاں کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ ظاہر کی ۔ جیسے خارش، جذام ، جنون ۔
باطنی ۔ جیسے نامرد - سرعت انزال - ۳ ۔ حِيْنَ الْبَأْس۔ جب مقدمہ ہو ۔ پھر اس کے بالمقابل
(۱) ۔ (غناء) آسائش ۔ فارغ البالی (صحت) (۲) - تندرستی - جوانی (۳) ۔ حِينَ الآمن - جب
کوئی مصیبت نہ ہو۔ یہ چھ حالتیں انسان کی ہیں ۔ ان حالتوں میں اللہ یادر ہے۔ یعنی تنگی کے وقت
معصیت نہ کر بیٹھے نافرمانی سے اپنے تئیں بچاوے۔ اور فراخی کے وقت شکر کرے۔ صوفیوں میں ایک
بحث ہے کہ غنی شاکر اچھا یا فقیر صابر ۔ حضرت سید عبدالقادر جیلانی کے بھی یہ بحث پیش ہوئی تو انہوں
نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک فقیر شاکر اچھا ہے۔
اس سے اوپر ایک درجہ ہے۔ اس میں صحت ، غریبی، غنا کی کچھ پرواہ نہیں ہوتی۔ بلکہ اس
درجے والا ہر حالت میں اللہ کا شکر اور اس کی رضا پر شرح صدر سے راضی رہتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳)