سُوْرَۃُ الرَّعْدِ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 2
حقائق الفرقان
۲۲۲
سورة الرعد
۳۲۔ وَلَوْ أَنَّ قُرْآنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِعَتْ بِهِ الْأَرْضُ أَوْ كُلَّمَ
بِهِ الْمَوْتَى بَلْ لِلَّهِ الْأَمْرُ جَمِيعًا أَفَلَمْ يَايُشَسِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنْ لَوْ يَشَاءُ
اللهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيعًا وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا تُصِيبُهُمْ بِمَا صَنَعُوا
قَارِعَةٌ أَوْ تَحُلُّ قَرِيبًا مِنْ دَارِهِمْ حَتَّى يَأْتِيَ وَعْدُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ
الميعاد -
ترجمہ۔ اور اگر قرآن ایسا ہوتا کہ چلائے جاتے اس سے پہاڑ یا کاٹ دی جاتی اس سے زمین یا
بات کرا دی جاتی اس کے سبب سے مردوں سے ( جب بھی اکثر کافر نہ مانتے ) ہاں اللہ ہی کے
سب احکام ہیں ۔ کیا ظاہر نہیں ہوا ایمان داروں کو کہ اگر اللہ نے چاہا ہوتا تو سب ہی آدمیوں کو
ہدایت کر دیتا ۔ اور کافروں کو تو ہمیشہ پہنچتی رہے گی ان کے کرتوتوں کے سبب مصیبت یہاں تک
کہ تو نازل ہو جائے گا ان کے شہر کے قریب جب تک کہ اللہ کا وعدہ پورا ہو جائے ( یعنی فتح مکہ )
کچھ شک نہیں کہ اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔
تفسیر - سيرَتْ بِهِ الْجِبَالُ ۔ اڑا دیئے گئے ۔ یا چلائے گئے پہاڑ۔
قُطِعَتْ بِهِ الْأَرض ۔ زمین دور تک قطع کر دی جائے ۔
کو کا جواب مذکور نہیں۔ اس لئے جزاء کی نسبت اختلاف ہے۔ دو جواب اس کے بتائے ہیں۔
قرانا ۔ سے مراد کوئی کلام الہی ہے ۔ پس فرماتا ہے۔ کہ اگر کسی کلام الہی میں یہ بات ہے
کہ اس سے پہاڑ چلائے جائیں ۔ زمین قطع ہو ۔ مردے بولیں تو ہم اس قرآن میں بھی دکھا
دیں گے۔
دوم ۔ یہ کہ اگر قرآن سے ہم ایسا بھی کر دیں تو وہ یہی قرآن ہے۔ میری سمجھ میں یہ ہے کہ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ قرآن تمہارے تمام جبال یعنی امراء کو اڑا دے گا۔ اور تمام زمین میں پھیل
جاوے گا ۔ اور مردہ دل کفار زندہ مومن بن جاویں گے۔
بَلْ لِلَّهِ الْأَمْرُ جَمِيعًا ۔ بلکہ من رکھو کہ تمام ملک میں اسلامی حکومت ہو جاوے گی۔
حقائق الفرقان
۲۲۳
سورة الرعد
ياس کے معنى يَتَبَيَّن کے ہیں ۔ یعنی کیا نہیں جانا ؟ دو شعر بڑی جستجو سے مجھے ملے ہیں ۔
أَقُولُ لَهُمْ بِالشَّعْبِ إِذْ يَأْسِرُونَنِي أَلَمْ تَيْأَسُوا أَنِّي ابْنُ فَارِسَ زَهْدَمُ
مجھے شعب میں قید کرنے لگے تو میں نے کہا کہ تم کو علم نہیں اس بات کا کہ میں کون ہوں ۔ ایک
امراء القیس کا شعر مجھے ملا جس سے مجھے بہت خوشی ہوئی۔
فَلَوْ أَنَّهَا نَفْسٌ تَمُوْتُ سَرِيحَةً وَلَكِنَّهَا نَفْسٌ تَقَطَّعَ أَنْفُسًا
قَارِعَة ۔ اس کے معنے میں بعض لوگوں نے دھوکہ کھایا ہے۔ بلکہ ایک کافر نے ٹھٹھا اڑایا ہے
چنانچہ وہ الْقَارِعَةُ مَا الْقَارِعَةُ کے معنے لکھتا ہے کہ ٹھوکنے والی تو کیا جانتا ہے ٹھوکنے والی ۔ عربی زبان
میں چھوٹے لشکروں کو قارعہ کہتے ہیں۔ قارعہ کے معنے ہیں كَتِيبَةٌ وَسَرِيَّةٌ ۔ وہ دستہ فوج جو دشمن کی
سرکوبی کے لئے بھیجا جاوے۔ خداوند تعالیٰ فرماتا ہے پہلے ہم چھوٹے چھوٹے دستے سرکوبی کے لئے
بھجوائیں گے۔ یہاں تک ( یہ آؤ کے معنے ہیں ) کہ تو ان کے دار ( مکہ ) میں فتحیاب داخل ہوگا ۔
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ آپ مکہ کہاں نازل ہوں گے۔ تو
آپؐ نے فرمایا۔ کہ خیف بنی کنانہ ۔ جہاں کہ قطع تعلقات کا کفار نے مشورہ کیا تھا۔ آج کل اس کا نام
معبدہ رکھا ہوا ہے۔
حَتَّى يَأْتِي وَعْدُ اللهِ - یعنی لِلَّهِ الْأَمْرُ جَمِيعًا کا وقت ) جب اس علاقہ میں اسلامی حکومت ہو
جاوے ) آ جاوے گا ۔ یہ لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ (الرعد: ۲۸) کا جواب دیا ہے کہ نشان جس
طرح کا تم مانگتے ہو وہ بھی دکھا دیا جاوے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۳، ۱۳۴)
سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ ۔ پہاڑوں سے پرے تک پہنچایا گیا۔
لے میں انہیں شعب ( مقام ) میں جب وہ مجھے قید کرنے لگے کہہ رہا تھا کیا تم کو علم نہیں کہ میں زھدم ( نامی معروف رہا
گھوڑے) کے سوار کا بیٹا ہوں ۔ ۲۔ کاش بات اتنی سی ہوتی کہ جان فوری مرجاتی مگر یہ جان تو ایسی ہے کہ کئی
جانوں کی صورت میں کئی جارہی ہے یعنی بار بار اس پر موت آتی ہے۔
حقائق الفرقان
۲۲۴
سورة الرعد
كُلِّمَ بِهِ الْمَوتی ۔ بڑے بڑے کفار کو سنایا گیا۔ یہ سب کچھ کیا گیا تو کفار کہاں ہوں گے ۔ اللہ
ہی کی سلطنت اس تمام ملک پر ہو جائے گی۔
افَلَمْ يَا يُعَسِ ۔ کیا نہیں جانتے؟ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۱)
فرمایا ۔ وَ لَوْ أَنَّ قُرْآنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِعَتْ بِهِ الْأَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَى بَلْ لِلَّهِ
الْأَمْرُ جَمِيعًا (الرعد: ۳۲) کے معنے بالکل صاف ہیں۔ کو آن قرانا جملہ شرط ہے۔ اور لفعل
بهذا القرآن جزا محذوف ہے ۔ اور سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ کے معنے ہیں سیرت القرآن
بالجبال ۔ جیسے مفاتحه لتنوء بالعصبة کے معنے ہیں کہ اس کے مفاتح سے ایک جماعت تھک
جاتی نہ یہ کہ مفاتح تھک جاتیں ۔ جیسا کہ ظاہری ترکیب سے معنے معلوم ہوتے ہیں ۔ اسی طرح ایک
شعر ہے۔
فَلَمَّا أَجَزْنَا سَاحَةَ الْحَقِّ وَ انْتَحَى بِنَا بَطْنُ خَبْتٍ ذِي حِقَافٍ عَقَنُقَلِ
و انتحی بنا کے معنے ہیں ایک طرف کر دیا ہم کو ریت کے ٹیلے نے ۔ حالانکہ ریت کے ٹیلہ نے
بر طرف نہیں کیا بلکہ وہ لوگ ریت کے ٹیلہ سے الگ ہو گئے ۔ پس قرآن سے پہاڑ چلائے گئے اور
زمین کاٹی گئی مراد نہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ قرآن پہاڑوں میں چلا یا جاوے۔ یعنی پہاڑی لوگوں اور
بڑے بڑے امراء تک پہنچ جاوے اور زمین کے دور دراز علاقوں میں پہنچ جائے اور روحانی مردے
کلام کرنے لگیں بلکہ اللہ کی حکومت ہو جاوے ( حصول سلطنت ) - لَوْ فُعِلَ هَذِهِ الْأُمُورُ بِقُرْآنِ
لَفَعِلَ بِهَذَا الْقُرْآنِ یعنی مندرجہ بالا امور اگر کسی قرآن سے ہوتے ہیں تو وہی یہی قرآن ہے۔
چنانچہ قرآن تمام روئے زمین پر پھیل گیا۔ روحانی مردے زندہ ہوئے ۔ عرب میں بلکہ دور دور تک
اسلامی سلطنت ہو گئی۔
( البدر کلام امیر جلد ۱۰ نمبر ۳۴ مورخه ۲۲ جون ۱۹۱۱ ء صفحه ۳)
ے پھر جب ہم نے قبیلہ کے گھروں سے ملحق کھلی جگہ کو پار کیا اور ریت کے ٹیلوں والے نشیبی مقام کے ایک طرف
ہو گئے۔
حقائق الفرقان
۲۲۵
سورة الرعد
۳۳ وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَامْلَيْتُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا ثُمَّ
أَخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ -
ترجمہ۔ اور تجھ سے پہلے رسولوں کے ٹھٹھے اڑائے گئے ہیں پھر میں نے مہلت دی حق چھپانے والوں کو
پھر ان کو گرفتار کیا تو کیسا ہوا میر ا عذاب۔
تفسیر خداوند تعالیٰ نے مخلوق کو رنگ برنگ بنایا ہے۔ ہم اس وقت جس قدر اشخاص موجود ہیں ۔
-
دیکھو سب کی خواہشیں اور غرضیں الگ الگ ہیں ۔ عمر کے اعتبار سے تدبیریں سب کی جدا جدا ہیں ۔
-
بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ساری دنیا ایک ہی رنگ میں رنگین ہو جاوے۔ ہرگز ساری دنیا ایک رنگ
میں رنگین نہیں ہو سکتی ۔ یہ بات غلط ہے کہ ساری دنیا ایک حالت میں ہو جاوے۔ اللہ تعالیٰ کے
رسول جب آتے ہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کے تعلیم یافتہ ہوتے ہیں۔ اور گویا خدا کے حضور سے نبوت کی
ڈگری لے کر اصلاح کے لئے آتے ہیں ۔ اس لئے لوگوں کی عقلیں اور رسوم اور حالتیں سب ان
کو اپنی اصلی حالت میں ناقص ہی نظر آتی ہیں لوگ جب دیکھتے ہیں کہ یہ سب کے نقص بتاتا ہے تو
وہ تحقیر کرتے ہیں اور وہ تحقیر مخالفوں نے چار طور پر کی ہے۔ ا۔ ادنیٰ عقل والوں نے کہا۔
يُخْرِجَكُمْ مِنْ أَرْضِكُمْ (الشعراء: ۳۶) ۲۔ ان سے بڑھ کر عقل والوں نے کہا۔ يُرِيدُ آن
يتَفَضَّلَ عَلَيْكُم (المومنون : ۲۵) صرف بڑائی چاہتا ہے۔ ۳۔ ان سے بڑھ کر عقل مندوں نے
کہا اسے جنون ہے ۴۔ بعض نے کہا کہ اس کو خواب آتے ہیں ۔ بلی کو چھیچھڑے ہی نظر آتے ہیں۔
أَضْغَاثُ أَحْلامٍ (الانبياء: 7 ) ۔
اسْتَهْزِئَ - استهزاءھرو سے نکلا ہے۔ ھر و کسی چیز کو ہلکا سمجھنا۔ خفیف گردانا۔
املیت۔ ڈھیل دی۔ مہلت ۔
عقاب ۔ بدکاری کے بعد اس کا نتیجہ ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۴ )
لے تمہارے ملک سے تمہیں نکال دے۔ ۲ے چاہتا ہے کہ تم پر فضیلت پا جائے ۔ سے پریشان خواب و خیال۔
حقائق الفرقان
۲۲۶
سورة الرعد
b
۳۴- أَفَمَنْ هُوَ قَائِمٌ عَلَى كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ وَ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاء
قُلْ سَمُوهُمْ أَمْ تُنَبِّئُونَهُ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي الْأَرْضِ أَمْ بِظَاهِرٍ مِّنَ الْقَوْلِ
بَلْ زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا مَكْرُهُمْ وَصُدُّوا عَنِ السَّبِيلِ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا
لَهُ مِنْ هَادٍ -
ترجمہ۔ بھلا جو خبر رکھتا ہے ہر ایک جی کی جو اس نے کمایا اور منکروں نے اللہ کے برابر والے ٹھہرائے
ہیں ان سے کہہ دے کہ اچھا ان کے نام تو لو کیا تم اللہ کو بتاتے ہو جوز مین میں معلوم نہیں ہے یا جھوٹی
بے کار باتیں بناتے ہو۔ بلکہ پسند آ گئی ہے کافروں کو اپنی تدبیر اور وہ راست سے رک گئے ہیں۔ اور
جسے اللہ راہ راست سے روکے ، تو اس کا کوئی ہادی نہیں ہو سکتا۔
تفسیر ۔ اَفَمَنْ هُوَ قائم ۔ وہ ذات پاک جو ہر ایک چیز کے پاس نگران موجود ہے اور ہر ایک چیز کو
دیکھتی ہے۔ یعنی خدا۔
جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاء - باوجود اس کے کہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے ۔ پھر بھی لوگوں نے اللہ کی سی
امید میں دوسروں کے ساتھ لگا رکھی ہیں ۔
سموهم - کسی کا نام تو لو ۔
بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي الْأَرْضِ ۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ خدا بے خبر ہے اور ان بتوں کے ذریعے اس کو خبر
دی جاوے۔
بظاھر ۔ اس کے معنے میں اختلاف ہے ۔ صحابہ نے اس کے معنے کئے ہیں ۔ باطل ملمع
سازی کی باتیں ۔ متاخرین نے معنے کئے ہیں جو بات مدلل نہ ہو۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۴) نمبر ۱ مورخه ۶ رجنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۴
ظاهر من القول کے معنے فرمایا۔ قرآن مجید سورہ رعد میں بِظَاهِرٍ مِنَ الْقَوْلِ (الرعد: ۳۴)
کے دونوں معنے ہیں مضبوط بات۔ باطل بات جس کی تہ میں کوئی حقیقت نہ ہو۔
( البدر کلام امیر جلد ۱۰ نمبر ۳۵ مورخه ۲۲ جون ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
حقائق الفرقان
۲۲۷
سورة الرعد
۳۵- لَهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ لَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَشَقُّ وَمَا لَهُمْ
مِنَ اللهِ مِنْ وَاقٍ -
ترجمہ۔ ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی سخت ہے اور
ان کا کوئی بچانے والا نہیں اللہ سے۔
اللہ
تفسیر - لَهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَياةِ الدُّنْيَا - کفارِ مکہ نے صلح حدیبیہ میں ایسی شرائط کی تھیں جن میں
ان کی عزت ہی عزت تھی۔ مگر خدا نے وہی شرائط ذلت کا موجب بنادیں۔
غرض ہر ایک بد عمل، ہر ایک متکبر پر، ہر ایک جھوٹا اسی دنیا میں ذلیل اور بے اعتبار بنتا ہے۔
بد معاملہ کرتا ہے اولاد کے لئے مال چھوڑنے کے لئے ۔ مگر وہ اولاد بھی نہیں رہتی ۔ ابو جہل کو اپنے
معزز و مکرم ہونے پر گھمنڈ تھا۔ خدا نے اسے دو کا شتکار لڑکوں کے ہاتھ سے مروایا۔
مَا لَهُمْ مِّنَ اللَّهِ مِنْ واقِ ۔ اس میں اشارہ ہے کہ بت کیا بچائیں گے ان کو اپنی بھی خبر نہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۴)
٣٦- مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ أَكُلُهَا
دَائِمُ وَظِلُّهَا تِلْكَ عُقْبَيَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ عُقْبَيَ الْكَفِرِينَ النَّارُ -
ترجمہ ۔ ۔ اچھا بیان جنت کا جس کا وعدہ متقیوں سے کیا گیا ہے بہہ رہی ہیں اس میں نہریں اس کے
پھل پھلاری ہمیشہ رہنے والے ہیں اور اس کا سایہ حسب مرضی قائم و دائم ہے ۔ یہ انجام ہے ان کا
جنہوں نے اللہ کوسپر بنایا اور حق چھپانے والوں کا انجام آگ ہی ہے۔
تفسير - مَثَلُ الْجَنَّةِ - أَيْ صِفَةُ الْجَنَّةِ -
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ رجنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۴)
حقائق الفرقان
۲۲۸
سورة الرعد
۳۷
وَ الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَفْرَحُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمِنَ الْأَحْزَابِ مَنْ
يُنْكِرُ بَعْضَهُ قُلْ إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللهَ وَلَا أُشْرِكَ بِهِ إِلَيْهِ ادْعُوا وَ
الَيْهِ مَا -
ترجمہ۔ اور اہل کتاب خوش ہیں اس سے جو اتارا گیا تیری طرف اور بعض فرقے انکار کرتے ہیں ان
کی بعض باتوں کا تو کہہ دے مجھ کو تو یہی حکم ہوا ہے کہ میں اللہ ہی کی عبادت کروں اور اس کے برابر کسی
کو نہ سمجھوں اسی کی طرف میں بلاتا ہوں اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے۔
تفسير آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ ۔ اپنی کتاب کا فہم بخشا ہے۔
داوو
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ رجنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۴)
٣٩ - وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً وَمَا
كَانَ لِرَسُولٍ أَنْ يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ ۔
ترجمہ ۔ اور ہم نے بہت سے رسول تجھ سے پہلے بھیجے اور ان کو بیوی اور اولا د والا ہم نے بنایا تجھ
تھا۔ اور کسی رسول کی طاقت نہیں کہ کوئی نشانی لائے اپنے اختیار سے مگر اللہ ہی کے حکم سے ہر ایک
وعدے کے لئے ایک محفوظ کتاب ہے۔
تفسیر۔ بعض لوگ اس خیال کے تھے کہ دنیا سے تعلقات نہیں چاہئیں۔ تعلق محض حضرت سبحانہ
سے چاہیے ایسے لوگ اس زمانہ میں بھی پائے جاتے ہیں جن کو سادھو، اداسی وغیرہ کہتے ہیں۔ ان کے
جواب میں یہ آیات فرماتا ہے کیونکہ اسلام جامع کمالات مذاہب مختلفہ ہے۔ اس نکتہ کو نہ سمجھ کر ہر فرقہ
نے اپنے اپنے مذاق کے رو سے اس پر اعتراض کرنے میں غلطی کھائی ہے۔ اگر بیابانوں میں رہنے
والوں نے ازواج اور ذریت کو برا منایا تو دنیا داروں کو یہ اعتراض تھا کہ ذکر و شغل کے لئے اتنا وقت
کیوں ہو ۔ اسی طرح صحابہ ح صحابہ کرام " جہاد کے متعلق تلوار و تیر کو درست کرتے رہتے ۔ جس کو بعض فقراء ( جو
مرغے کا ذبح کرنا بھی نہیں دیکھ سکتے ) دیکھ کر حیران رہ جاویں۔ اسلام نے ایک درمیانی راہ اختیار کی
اور سب باتوں کو لے کر ان میں اصلاح فرمادی۔
حقائق الفرقان
۲۲۹
سورة الرعد
-
ارْسَلْنَا رُسُلًا - جواب یوں دیا ہے۔ کہ سب انبیاء کی بیبیاں اور اولاد تھی ۔ اس نبی میں نئی
بات نہیں ۔ کوئی شخص جب تک گھر بار والا نہ ہو تمام کمالات انسانیہ کا مظہر نہیں ہوسکتا اور نہ تمام خلقت
کے لئے نمونہ بن سکتا ہے۔ پس ضرور تھا کہ راست بازوں کی جماعت بیوی بچوں والی ہوتی ۔ جن
لوگوں نے تقدس و تطہر کے لئے نکاح سے علیحدگی لازم ٹھہرائی۔ آخر سخت سے سخت بدکاریوں میں
گرفتار ہوئے ۔ ہاں یہ صحیح ہے کہ بیوی بچوں میں اتنا انہاک کہ خدا کو بھول جاوے نا جائز ہے۔
وَمَا كَانَ لِرَسُولِ ۔ ہر شخص کو نشان دکھا نا ضروری نہیں ۔ بعض تو بیعت ہی اس معیار سے کرتے
ہیں کہ بیعت کے بعد آسائش ہو جاوے اور ہر ایک مراد پوری ہوتی جائے ۔ جو ذرا بھی خلاف مرضی ۔
کہہ دیں گے دیکھ لیا۔ فَإِنْ أَصَابَةُ خَيْرُ إِطْمَانَ بِهِ ۚ وَ إِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ إِنْقَلَبَ عَلَى
ہوا
وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ (الحج: ١٢)۔
لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ ۔ ہر وقت کے لئے ایک قانون ہے۔ اسی کے ماتحت سب مقاصد حاصل ہو
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۴)
سکتے ہیں۔
٤٠ - يَمْحُوا اللهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَةً أُمُّ الْكِتَبِ -
ترجمہ۔ اللہ مٹا دیتا ہے جو چاہے اور باقی رکھتا ہے جو چاہے اور اسی کے پاس ہے جڑ اور ماں کتاب کی۔
تفسیر - يَمْحُوا اللهُ مَا يَشَاءُ کئی بادشاہتیں ایسی گزر چکی ہیں کہ ان کا اب کوئی نام بھی نہیں جانتا
سب باتوں کا علم اللہ ہی کو ہے۔ یہ جو مقرر کرتے ہیں کہ دنیا سات ہزار برس سے ہے یا دو ارب سے یا
سترہ صفر اس سے پہلے بڑھا کر اپنی قدامت دکھاتے ہیں۔ خدا کی ابدیت کے سامنے یہ اعداد کچھ بھی
حقیقت نہیں رکھتے ۔ اسی لئے ہماری کتاب نے کوئی مدت مقرر نہیں کی ۔ فرعون نے حضرت موسیٰ سے
پوچھا کہ مَا بَالُ الْقُرُونِ الأولى (طہ: ۵۲) انہوں نے صاف سنا دیا۔ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي (طه: ۵۳) له
مجھے کیا معلوم ۔ خدا کو سب علم ہے۔ میں بھی اس شخص کی نسل سے ہوں ۔جس نے کہا ۔ اِن كُنت
لے پھر اگر اس کو نعمت مل گئی تو مطمئن ہو گیا اس سے اور اگر اس پر کوئی بلا آ پڑی تو الٹا پھر گیا اپنے منہ پر نتیجہ یہ کہ
اس کی دین دنیا دونوں ٹوٹوں میں آئیں۔ ۲ پہلی بستیوں کا کیا حال ہے۔
حقائق الفرقان
۲۳۰
سورة الرعد
كَتَبْتَنِي مِنَ الْأَشْقِيَاء فَا مُحُ اسْمِي مِنَ الْأَشْقِيَاء وَاكْتُبْنِي فِي السُّعَدَاء
میں ایک دفعہ سخت ابتلاء میں تھا۔ ایک میرے مجذوب دوست نے مجھے کہا وَ اللهُ غَالِبٌ عَلَى
آمرہ (یوسف: ۲۲) وہ تو اپنے حکم پر بھی غالب ہے۔ جس کو سنتے ہی وہ سب غم کا فور ہو گیا۔
(ضمیمه اخبار بدر جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۵)
أمُّ الْكِتُبِ - أَصْلُ الْأَشْيَاء - تشحذ الاذهان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۱)
۴۲ - أَوَ لَمْ يَرَوْا اَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ تَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا وَاللَّهُ يَحْكُمُ
لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهِ وَهُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ -
ترجمہ ۔۔ کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہمارا دین آ رہا ملک میں امرا اور غرباء کو گھٹاتا ہوا۔ اور اللہ حکم کرتا ہے
اور اس کے حکم کو کوئی پیچھے ڈالنے والا نہیں اور وہ جلد حساب لینے والا ہے۔
تفسیر - أَطْرَافِهَا ۔ عربی زبان میں حاکم محکوم ، امراء، غرباء، اغنیاء، فقراء کو کہتے ہیں۔ یہ گو یا نشان
بتایا ہے کہ تم لوگوں نے مذہبی جنگ شروع کر دی۔ اچھا اب دیکھ لینا کہ ہم تمہارے اس ملک میں
آ رہے ہیں۔ تمہارے امراء اور غرباء کو تعلیم قرآنی میں داخل کر کے تمہاری تعداد گھٹا رہے ہیں ۔ جو
لوگ یہ معنے کرتے ہیں کہ دائرہ کے محیط کو ہم گھٹا رہے ہیں ۔ یہ غیر ضروری باتیں ہیں ۔ عوام الناس ایسی
باتوں کو کیا سمجھتے ہیں ۔
ہے۔
وَهُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ ۔ یعنی تمہاری جلدی ہی خبر لی جاوے گی ۔ یہ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ کو کھولا
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۵)
ہر زبان میں یہ محاورہ ہے کہ مکان سے مکان والے مراد ہوتے ہیں جسے محو میں ظرف بمعنی
مظروف سے تعبیر کرتے ہیں۔ ذرامتی کی انجیل ا ا باب ۲۱ اٹھا کر پڑھو ہائے خور زین! تجھ پر افسوس ۔
ہائے بیت صیدا ! تجھ پر افسوس۔ کیونکہ یہ معجزے جو تم میں دکھلائے اگر صور و صیدا میں دکھلائے جاتے تو
ے اگر تو نے مجھے بدنصیبوں، شقیوں میں لکھا ہے تو بد نصیبوں میں سے میرا نام کاٹ کر مجھے سعادت مندوں ، خوش
نصیبوں میں لکھ دے۔
حقائق الفرقان
۲۳۱
سورة الرعد
رو
ٹاٹ اوڑھ کے اور خاک میں بیٹھ کے کب کی تو بہ کرتے۔“ پھر متی ۲۳ باب ۳۷ دیکھو۔ ” اے
یروشلم ! اے یروشلم جو نبیوں کو مار ڈالتا اور انہیں جو تیرے پاس بھیجے گئے سنگسار کرتا ہے کتنی بار میں
نے چاہا تیرے لڑکوں کو جمع کروں دیکھومتی کی ان آیات میں خور زین اور بیت صیدا اور یروشلم سے
اس کے مکین مراد ہیں ۔ بولنے میں تو مکان بولا گیا ہے۔ پر مقصود مکان والے ہیں۔ ایسا ہی قرآن کریم
کی اس آیت میں ۔
-
وہ
الارض سے جو معترف بالف لام ہے خاص زمین والے یعنی اہلِ مکہ مراد ہیں ۔ مقصود آیت کا یہ
ہے کہ باری تعالیٰ مکہ کے رؤسا اور شرفاء کو نصیحت کرتا اور عبرہ ارشاد فرماتا ہے ” کیا انہوں نے
(اہلِ مکہ نے ) نہیں دیکھا کہ ہم مکے والوں کے پاس آتے ہیں اور ان کے اطراف کو گھٹاتے چلے
آتے ہیں ۔“ اطراف کے معنی سمجھنے کے لئے اس فقرے پر غور کرنا واجب ہے جو ابو طالب نے وفات
کے وقت اپنی آخری اسپیچ میں کہا۔ وَهُوَ هُذَا وَ أَيْمُ اللهِ كَأَنِّي انْظُرُ إِلَى صَعَالِيْكَ الْعَرَبِ وَأَهْلِ
الأطْرَافِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ النَّاسِ قَدْ أَجَابُوا دَعْوَتَهُ -
66
اور خدا کی قسم میں دیکھتا ہوں عرب کے غریبوں اور اہلِ اطراف اور کمزور لوگوں کو کہ محمدؐ کے کہنے
کو مان لیا ہے۔
اس اسپیچ میں ابو طالب گویا تمام رؤسائے مکہ کے روبرو اس آیت کی تصدیق کرتا ہے۔۔۔ اور
کہتا ہے اے سکے والو! اہل اطراف نے تو اس کی یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو مان لیا ہے۔ اور
تعلیم النبی اور کلام ربانی کا اطراف میں آنا یعنی پھیلنا گویا خدا کا اطراف میں آنا ہے۔ حاصل کلام
آیت یہ ہوا کہ کفار کی تعداد کم ہوتی چلی جاتی ہے اور مسلمان دن بدن بڑھتے چلے جاتے ہیں ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اهل الكتاب - حصہ اول - صفحہ ۱۳۵، ۱۳۶)
کیا اس وقت تم نہیں دیکھتے کہ تَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا کیسے واضح طور پر پورا ہو رہا
ہے۔ اعلیٰ درجہ کے عظیم الشان لوگ طرف کہلاتے ہیں ۔ اس لئے کہ وہ ایک طرف ہو کر بیٹھتے ہیں
اور ادنیٰ درجہ کے لوگوں میں سے بعض سلیم الفطرت ہوتے ہیں وہ بھی طرف کہلاتے ہیں ۔ یعنی
حقائق الفرقان
۲۳۲
سورة الرعد
تمہارے اعلیٰ اور ادنی درجہ کے لوگوں میں سے یا یہ کہو کہ ہر طبقہ اور درجہ میں سے جو عظیم الشان
اور سلیم الفطرت لوگ ہیں وہ سب کے سب اسلام میں داخل ہو کر تمہاری جمیعت کو دن بدن کم کر
رہے ہیں ۔
غرض ما مور من اللہ کا وجود ایک حجتہ اللہ ہوتا ہے۔ اس کی جماعت بڑھتی جاتی اور اس کے مخالف
دن بدن کم ہوتے جاتے ہیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۶)
۴۳۔ وَقَدْ مَكَرَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلَّهِ الْمَكْرُ جَمِيعًا يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ
كُلُّ نَفْسٍ وَ سَيَعْلَمُ الْكُفْرُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ -
ترجمہ اور تحقیق تدبیر کر چکے ہیں ان سے پہلے والے تو اللہ ہی کے اختیار میں ہیں سب تدبیریں وہ
جانتا ہے ہر ایک جی جو کر رہا ہے اور عنقریب جان لیں گے کا فر کہ کس کے لئے ہے انجام کا گھر ۔
تفسیر - مگر ۔ ہمارے ملک میں اس کے معنے خراب ہو گئے ہیں ۔ دیکھئے عرب میں گالی یہ
ہے کہ کسی کو کہنا شکست پا گیا۔ یا اس نے قحط میں بھوکوں کو کھانا نہ دیا اور ہمارے ملک میں گالی کا
مفہوم پورا ہی نہیں ہوتا جب تک اپنی ماؤں کو سوروں کے سپرد نہ کر لیں ۔
مکر عربی میں تدبیر کو کہتے ہیں ۔ اور یہ تدبیریں دو قسم کی ہیں بری اور پاک ۔ چنانچہ ۔
قرآن کریم میں فرمایا ہے ۔ وَاللهُ خَيْرُ الْمَكِرِينَ (آل عمران : ۵۵) اور لَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا
باهله (فاطر: ۴۴)۔
یاد رکھو کہ ہمیشہ لفظوں کے وہ معنے لیں جو کہ اصل زبان میں ہوں۔ ہندوستان کا مذاق عجیب
ہے۔ لکھنؤ میں خلیفہ حجام کو کہتے ہیں اور لواطت کی مرض کو علت المشائخ ۔ حالانکہ عربی زبان میں خلیفہ
اور شیخ بڑے پاک اور اعلیٰ خطاب ہیں ۔
لے اور اللہ کی تدبیریں خیر و برکت سے بھری ہوئی ہیں۔ ہے اور بری تدبیر کا وبال کسی پر نہیں پڑتا مگر اسی تدبیر
کرنے والے پر ( یا جو اس کے لائق ہے )۔
حقائق الفرقان
۲۳۳
سورة الرعد
يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ - چور، زانی ، شراب خور، غرض تمام نا فرمان کبھی اخیر عمر میں سکھ
نہیں پاتے ۔
ایک تاریخی واقعہ ہارون رشید کا ایک بھائی بڑا زیرک تھا۔ اس نے اسے احتساب پر مقرر کیا۔ کا
اس نے بازار کی دوکانوں کی تحقیقات کی ۔ ایک دوکاندار سے پوچھا۔ اس نے بتلایا کہ پیسہ روپیہ نفع لیتے
ہیں۔ اور کبھی نقصان نہیں ہوتا۔ بزاز سے پوچھا۔ اس نے کہا کہ چار آ نہ فی روپیہ نفع لیتے ہیں ۔ کوئی رقم
مار بھی لیتے ہیں مگر معمولی کام چلتا ہے ۔ پھر ان دوکانوں کی خبر لی جن میں چورا پنا مال تھوڑی قیمت پر
فروخت کر جاتے ہیں ۔ اس نے کہا۔ نفع تو ہم ایک روپیہ کا سو بھی کما لیتے ہیں مگر ہمارا مال نقصان ہو کر
حساب برابر ہی رہ جاتا ہے۔ بلکہ بعض وقت کھوٹ دھوکہ میں لے کر سخت نقصان اٹھاتے ہیں۔
ہارون رشید کے بھائی نے جا کر کہا۔ احتساب کی ضرورت نہیں۔ خدا خود ہی اپنا کارخانہ چلا رہا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۵)
۴۴- وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَسْتَ مُرْسَلًا قُلْ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَ
بَيْنَكُمْ وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الْكِتٰبِ -
ترجمہ ۔ اور کافر کہتے ہیں کہ تو تو رسول ہی نہیں ۔ تو کہہ دے اللہ ہی کی گواہی کافی ہے میرے اور
تمہارے درمیان اور وہ شخص گواہ ہے جن کو ( تو ریت وغیرہ) کتاب (آسمانی) کا علم ہے۔
تفسیر - کفی بِاللهِ شَهِيدًا ۔ اپنی صداقت میں اللہ کی نصرت کی گواہی پیش کی ہے کہ باوجود کوئی
جتھا وغیرہ نہ ہونے کے میں کامیاب ہوں گا ۔ دوم تمام اہلِ کتاب اپنی اپنی کتابوں سے اس کی تعلیم کا
مقابلہ کر لیں اور دیکھیں کہ کیسی جامع و اعلیٰ تعلیم ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۳۵)
قُل كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَ بَيْنَكُمْ ۔ کہہ مجھ میں اور تم میں اللہ گواہ ہے۔ پھر وہ شخص جسے
کتاب کا علم دیا گیا ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶)
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۱)
وَ مَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الكِتب - استثناء باب ۱۸ باب ۳۵۔ یسعیاہ باب ۲۱ - ۵۴