سُوْرَۃُ اِبْرٰھِیْمَ

حقائق الفرقان (جلد ۳)

حقائق الفرقان
۲۳۵
سُورَة إِبْرَاهِيم
سُورَةُ إِبْرَاهِيمَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
سورہ ابراہیم کو اس اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو تمام محامد کا موصوف اور رحم بے سبب
کرنے والا اور اسباب کا نیک بدلہ دینے والا ہے۔
قف
، الر كِتَبُ أَنْزَلْتُهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ
بِإِذْنِ رَبِّهِمُ إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّاتِ وَمَا
فِي الْأَرْضِ وَوَيْلٌ لِلْكَفِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدِ -
ترجمہ ۔ ہم اللہ ہیں، بار بار تیری رسالت پر زور دینے والے یہ ایک کتاب ہے ہم نے اس کو اتارا
تیری طرف تاکہ تو لوگوں کو اندھیروں سے نور کی طرف نکالے۔ ان کے رب کے حکم واجازت سے
ایسی راہ کی طرف جوز بر دست قابل حمد راہ ہے یعنی عزیز وحمید ۔ وہ اللہ ہے جس کا آسمان وزمین میں سب
کچھ ہے اور افسوس ہے کافروں پر سخت عذاب سے۔
تفسیر۔ یہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ظلمات سے نور کی طرف نکالنے والا فرمایا۔ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ ایک وقت انسان پر ایسا گزرتا ہے کہ اس کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وعظ
موجب بنتا ہے ظلمات سے نکال کر نور کی طرف لے جانے کا۔ مگر ایک اور جگہ پر فرمایا ہے۔
اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى الثَّوْر (البقرة: ۲۵۸) گویا وہی نسبت جو پہلے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف فرمائی ۔ پھر اللہ نے وہی کام اپنی طرف منسوب فرمایا۔ یہ بات
قابل غور ہے۔
حضرت جبرائیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لوگوں کو دین سکھانے کے لئے
لے اللہ انہیں کا دوست دار و حامی ہے جنہوں نے اُسے مانا اور وہ انہیں اندھیریوں سے نکال کر اجالے میں لاتا ہے۔

حقائق الفرقان
۲۳۶
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
آئے اور پہلا سوال یہی کیا کہ يَا مُحَمَّدُ أَخْبِرْنِي عَنِ الْإِسْلامِ اسلام نام ہے فرماں برداری کا ۔
سارے جہان کو تو موقع نہیں کہ اللہ کی باتیں سُنے ۔ اس لئے پہلے نبی سنتا ہے پھر اوروں کو
سناتا ہے سو پہلا مرتبہ یہی ہے کہ نبی کی صحبت میں رہے۔ اور اس سے فرماں برداری کی راہیں سنے اور
سیکھے چنانچہ اس بناء پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سمجھایا کہ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله " (آل عمران : ۳۲) یعنی سر دست تم میرے تابع ہو جاؤ۔ اس کی تعمیل میں
اسلام لانے والوں نے جیسا انہیں نبی کریم نے سمجھایا ، کیا ۔ کلمہ سکھایا ، کلمہ پڑھ لیا، نماز سکھائی، تو نماز
پڑھ لی ، روزہ، حج ، زکوۃ جس طرح فرمایا۔ اسی طرح ادا کیا۔ یہ اسلام ہے۔ چنانچہ جبرائیل کے سوال ،
کے جواب میں فرماتے ہیں۔
الْإِسْلَامُ أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَ تُقِيمَ الصَّلوةَ وَ تُؤْتِي
الزَّكوةَ وَ تَصُوْمَ رَمَضَانَ وَتَحُجَّ الْبَيْتَ إِنِ اسْتَطَعْتَ إِلَيْهِ سَبِيلاً - -
مگر چونکہ منافق لوگ بھی ایسی باتوں میں شریک ہو سکتے ہیں اس لئے اس سے اوپر ایک اور
مرتبہ ہے۔ وہ یوں کہ جب انسان یہ اعمال کرتا ہے اور ان کے فوائد و ثمرات مرتب ہوتے ہیں تو پھر
عقائد اس کے دل میں گڑ جاتے ہیں ۔ یہ ایمان کا مرتبہ ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لوگ آتے تو آپ کی باتیں سنتے اور آہستہ آہستہ
وہی باتیں دل کے اندر گڑ جاتیں اور اس طرح پر ان کو اسلام سے ایمان کا رتبہ ملتا اور وہ کئی
ظلمات سے نکل کر نور میں آ جاتے پہلی ظلمت تو کفار کی مجلس تھی جس کو چھوڑ کر وہ حضور نبوی میں
آئے ۔ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔
میں نے کئی ڈاکووں سے پوچھا ہے کہ تمہیں کبھی رحم نہیں آتا۔ تم کیسے حیرت انگیز بے رحمی کے
رحمی
کام کرتے ہو۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں رحم آتا ہے مگر تنہائی میں ۔ لیکن جب ہم اپنے ہمجولیوں
لے اے محمد ! مجھے اسلام کے بارہ میں بتائیے ۔ ۲ اگر تم اللہ کے محبوب بنا چاہتے ہو ( جیسا کہ میں اللہ کا محبوب بنا
ہوں ) تو تم میری چال چلو پوری پوری تو تم بھی اللہ کے محبوب بن جاؤ گے۔ سے اسلام یہ ہے کہ تو گواہی دے
کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں اور تو نماز قائم کرے کے اور اللہ کے ہیں اور قائم
اور زکوۃ دے اور رمضان کے روزے رکھے اور بیت اللہ کا حج کرے۔ اگر تو اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھے۔

حقائق الفرقان
۲۳۷
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
میں بیٹھتے ہیں ۔ تو پھر سب کچھ بھول جاتا ہے یہ ان کی صحبت کی ظلمت کا اثر کا اثر ہے ) مواعیظ نبوی
آہستہ آہستہ اثر کرتے رہے پھر اللہ کے احکام کی تعمیل کا شوق پیدا ہوتا ہے اور چونکہ احکام الہی کے
مظہر اول ملائکہ ہوتے ہیں اس لئے ان پر ایمان لاتا ہے۔ جو اس کے دل میں پاک تحریکیں
کرتے ہیں تو یہ ان کی تحریکات کی فرماں برداری کرتا ہے پھر اس کے بعد چونکہ ملائکہ کا تعلق شدید
نبی سے ہوتا ہے۔ اس لئے اس کی باتوں پر ایمان لاتا ہے اور ان کی تعمیل کرتا ہے۔ وہ نبی کو پہلے
بھی دیکھتا تھا مگر وہ دیکھنا دراصل نہ دیکھنا تھا۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ
لا يُبْصِرُونَ (الاعراف: ۱۹۹) اس کے بعد اس کی معرفت بڑھتی ہے اور وہ نبی کو اس کی نبوت کی
حیثیت سے پہچانتا ہے تو اس کی کتاب کو پڑھتا ہے۔ پھر جزا وسزا کے مسئلہ پر ایمان لاتا ہے۔ اور
اس طرح اس کا ایمان آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔ چنانچہ جبرائیل کے سوال ما الایمان کے جواب
میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ آنْ تُؤْمِنْ بِاللهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ وَ تُؤْمِنَ بِالقَدْرِ خَيْرِهِ وَشَرِهِ
غرض جب مومن کفر و شرک کی ظلمات سے قوم کے رسوم قوم کے تعلقات بزرگوں کی یادداشتوں
کی ظلمات سے صحبت نبوی کی برکات کے ذریعے نکلتا ہے اور اس کے دل سے حُب لغیر اللہ اٹھتی جاتی
ہے تو پھر وہ اللہ جل شانہ کے سارے احکام کو شرح صدر سے مانتا اور اس کے لئے تمام ماسوی اللہ کے
تعلقات کو توڑ دیتا ہے۔ اور محض اللہ ہی کا ہو جاتا ہے تو یہ تیسرا درجہ ہے جسے احسان کہتے ہیں۔
اور یہ مومن کی اس حالت کا نام ہے جب اسے ہر حال میں اپنا مولی گویا نظر آنے لگتا ہے اور وہ
مولی کی نظر عنایت کے نیچے آجاتا ہے اور وہ غالباً اس کی رضامندی کے خلاف کوئی حرکت و سکون نہیں
کرتا۔ چنانچہ جبرائیل کے سوال انخبِرْنِي عَنِ الْإِحْسَانِ کے جواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فرماتے ہیں ۔ ان تَعْبُدَ اللهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ فَإِن لَّمْ تَكُنْ تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ ۔ تو اللہ تعالیٰ کی
لے وہ تیری طرف آنکھ پھاڑ پھاڑ کر دیکھ رہے ہیں ( یعنی مورتیں اور بت و مشرک ) حالانکہ وہ کچھ بھی دیکھتے نہیں۔
ایمان کیا ہے۔ ۲ یہ کہ تو اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر اور یوم پر اور
آخرت پر ایمان لائے اور اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لائے۔ ۴۔ مجھے احسان کے بارہ میں آگاہ کیجئے۔

حقائق الفرقان
۲۳۸
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
فرماں برداری ایسی کرے گویا کہ تو اسے دیکھ رہا ہے اور اگر تو نہیں دیکھتا تو یہ سمجھے کہ وہ تو تجھے دیکھ رہا
ہے۔ مثال کے طور پر یہ دیکھ لو جب انسان کسی امیر یا بادشاہ کو اپنا محسن و مربی سمجھے تو پھر اس کے سامنے
اور سب کچھ بھول جاتا ہے اور اس کے مقابل میں کسی چیز کی پرواہ نہیں کرتا۔ یا مثلاً بعض لوگ مکان
بناتے ہیں تو اس کی تعمیر کی فکر میں ایسے مبہوت ہو جاتے ہیں کہ گویا مکان میں فنا ہو گئے ہیں۔
مومن کو چاہیے کہ اس طرح پر اللہ تعالیٰ کی محبت میں فنا ہو جاوے۔ یہاں تک کہ اس کے بغیر
اسے کوئی خیال نہ رہے۔ اس درجہ احسان کو دوسرے لفظوں میں تصوف کہتے ہیں اور ان کا نام صوفی
ہے لِصَفَاءِ أَسْرَارِهِمْ وَنِقَاءِ أَعْمَالِهِمْ ۔ ان کے دلی خیالات صاف ہوتے ہیں۔ ان کے اعمال
میں کوئی کدورت نہیں ہوتی ۔ ان کا معاملہ اللہ کے ساتھ صاف ہوتا ہے۔ وہ خدا کے حضور احکام کی تعمیل
کے لئے اوّل صف میں کھڑے ہونے والے ہوتے ہیں۔ وہ اس دار الغرور میں دل نہیں لگاتے۔
چنانچہ تصوف کی تعریف میں فرمایا ۔ التَّجَافِي مِنْ دَارِ الْغُرُورِ وَ الْإِنَابَةُ إِلَى دَارِ الْخُلُودِ صوفی موت
کی تیاری کرتا ہے قبل اس کے کہ موت نازل ہو۔ ظاہری و باطنی طور پر پاکیزہ رہتا ہے یہاں تک کہ
تجارت و بیع اس کو اللہ تعالیٰ سے غافل نہیں کرتی ۔ رِجَالٌ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ "
(النور: ۳۸) اصحاب صفہ انہی لوگوں میں سے ہیں۔ یہ لوگ دن بھر محنت و مشقت کرتے ۔ اس سے
اپنا گزارہ کرتے اور اپنے بھائیوں کو بھی کھلاتے اور پھر رات بھر وہ تھے اور قرآن شریف کا مشغلہ۔
صحابہ میں تین گروہ تھے۔ بعض ایسے کہ حضور نبوی میں آئے کچھ کلمات سنے۔ کچھ مسائل
پوچھے پھر چلے گئے اور بس۔ نماز پڑھ لی۔ زکوۃ دی۔ روزہ رکھا ۔ بشرط استطاعت حج کیا اور معروف
امور کے کرنے اور نواہی سے رکنے میں حسب مقدور کوشاں رہے۔
رض
اور بعض ایسے جو اکثر صحبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بیٹھے رہتے ۔ اس مخلوق کے اندر
ایمان رچا ہوا تھا۔ سخت سے سخت تکلیف ، مصیبت اور دکھ اور اعلیٰ درجہ کی راحت آرام اور سکھ میں ان
ے سہو کتابت ہے ۔ اصل لفظ آثار ھم ہے۔ (الفتوحات الهيه فى نصرة التصوف الحق الخالي من
الشوائب البدعية - صفحہ (۱۴) ۲ وہ ایسے لوگ ہیں جن کو غافل نہیں کرتی ان کی سوداگری اور نہ
خرید و فروخت اللہ کی یاد سے ۔

حقائق الفرقان
کا قدم یکساں خدا کی طرف بڑھتا تھا ۔
۲۳۹
سُورَة إِبْرَاهِيم
انہی لوگوں میں سے خواص ایسے تیار ہو گئے کہ خدا ان کا متوتی ہو گیا۔ مجھے اس موقع پر ایک شعر
یاد آ گیا۔
قَوْمٌ هُمُومُهُمْ بِاللَّهِ قَدْ عَلِقَتْ !
وہ ایسے لوگ ہیں کہ سارا خیال ان کو اللہ کا رہ جاتا ہے اور اس کے بغیر کسی کے ساتھ حقیقی تعلق نہیں
رکھتے۔ نبی کی اتباع وہ کرتے ہیں مگر اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ بادشاہ کی اطاعت کرتے ہیں تو
اسی لئے کہ اللہ نے حکم د اللہ نے حکم دیا۔ بیوی بچوں سے نیک سلوک بھی اسی لئے کرتے ہیں۔ وہ دنیا کے کاروبار
کرتے ہیں۔ چھوڑ نہیں بیٹھتے ۔ مگر یہ سب باتیں، یہ سب کام ان کے اللہ ہوتے ہیں۔ چنانچہ فرمایا ۔
فَمَطلَبُ الْقَوْمِ مَوْلَاهُمْ وَسَيِّدُهُمْ ۔
يَاحُسُنَ مَطْلَبِهِمُ لِلْوَاحِدِ الصَّمَدِ
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۷ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحہ ۹۰۸)
الَّذِينَ يَسْتَحِبُّونَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا عَلَى الْآخِرَةِ وَ يَصُدُّونَ عَنْ
سَبِيلِ اللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا أُولَئِكَ فِي ضَلَلٍ بَعِيدٍ -
ترجمہ ۔ وہ جو دنیا کی ہی زندگی کو پسند کرتے ہیں آخرت کے مقابلہ میں اور وہ اللہ کی راہ سے روکتے
ہیں اور اس راہ الہی کو چاہتے ہیں ٹیڑھے رہ کر ۔ یہی لوگ ہیں دور دراز کی گمراہی میں ۔
تفسير - يَبْغُونَهَا عِوَجًا - ایک عِوَج آیا ۔ ایک عوج ۔ دین وزمین میں عوج بولتے ہیں ۔
اور عوج نیزہ، دیوار، دانت پر بولتے ہیں ۔ بعض لوگ ٹیڑھارہ کر سیدھی راہ کو چاہتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۵)
لے وہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کے سارے خیال اور افکار اللہ سے وابستہ ہو جاتے ہیں۔ ۲۔ ان لوگوں کا سارا
مطلوب ان کا مولی اور ان کا آقا ہوتا ہے۔ واہ رے ان کا حسن مطلوب ( جو ) واحد و یگانہ بے نیاز ( ہستی ) ہے۔

حقائق الفرقان
۵۔
الد ۔
سُورَة إِبْرَاهِيم
وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ فَيُضِلُّ اللَّهُ
مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ -
ترجمہ ۔ اور کوئی رسول ہم نے نہیں بھیجا مگر ( مختص المقام) اسی قوم کی زبان میں ( بات کرنے
والا ) تا کہ ان سے بیا اسے بیان کرے کھول کھول کر ۔ پھر اللہ ہٹا دیتا ہے جسے چاہے اور راہ پر لگا دیتا ہے جسے
چاہے۔ اور وہی بڑاز بردست حکمت والا ہے۔ اور زبردست
تفسیر - لِيُبَيِّنَ لَهُمُ ۔ معلوم ہوا کہ رسول کے تو اب کو بہت سی زبانیں سیکھنی چاہئیں تا کہ سب کو
کھول کر دین حق بتا سکیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۵)
- وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِأَيْتِنَا أَنْ أَخْرِجُ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَ
ذَكِّرْهُمْ بِأَيْمِ اللَّهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتٍ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے موسی کو بھیجا اپنی کھلی کھلی نشانیاں دے کر کہ نکال اپنی قوم کو اندھیروں سے اجالے
کی طرف اور اُن کو یاد دلا ان کے دن ۔ بے شک ان واقعات میں بڑی بڑی نشانیئنیں ہیں ہر ایک
تفسير وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسٰی ۔ ایک مثال بیان فرماتا ہے۔
بِأَيَّامِ اللهِ نِعَمُ اللهِ وَنِقَمُ الله خدا کی نعمتیں اور اس کے عذاب ۔ ایک شعر یاد آ گیا۔
و أَيَّامُ لَنَا غُرُ طِوَالٌ
عَصَيْنَا الْمَلِكَ فِيهَا أَنْ نَدِينَا
۔ سے صبار ۔ جو صبر سے کام لے۔ اس کو خدا اپنی جناب سے بہت سے نشان دکھا دیتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۵)
اے ہمارے لئے طویل ) کا رہائے نمایاں سے معمور ) روشن زمانہ ہے جس میں ہم نے بادشاہ (عمرو بن ہند) کے
سامنے جھکنے سے انکار کیا۔

حقائق الفرقان
۲۴۱
سُورَة إِبْرَاهِيم
وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ أَنْجُكُم مِّنْ
آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ وَيُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَ يَسْتَحْيُونَ
نِسَاءَكُمْ وَ فِي ذَلِكُمْ بَلَاءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور جب موسیٰ نے کہا اپنی قوم کو ، اللہ کے وہ احسان یاد کرو جو تم پر ہیں جب اُس نے تم کو بچا
لیا تھا فرعون کے لوگوں سے وہ تم کو بری تکلیفیں دیتے تھے اور تمہارے مردوں کو مار ڈالتے تھے اور
تمہاری عورتوں کی حیا دور کرتے تھے اور اس میں بڑا انعام تھا تمہارے رب کی طرف سے۔
تفسیر - يُذَبِّحُونَ ابْنَاءكُمْ ۔ جوتو میں اکٹھی رہتی ہیں ظالم لوگ اکثر ان کو بیگار میں پکڑ لیتے ہیں
جیسا کہ سکھوں کے عہد میں جولا ہوں کو پکڑ لیتے تھے۔ بنی اسرائیل کے ساتھ بھی فرعون نے یہی معاملہ
کیا مگر محنت سے جب ان کی اولا د قوی ہونے لگی تو پھر اس کو قتل کرنے کی تدبیریں سوجھیں ۔
بلا ۔ خدا کا بھاری انعام کہ موسیٰ کو بھیج دیا۔ وہی بنی اسرائیل کہ جو بیگار میں پکڑے جاتے
تھے۔ آخر جب تک خدا کے حکموں کے مطیع رہے۔ فاتح بھی ہوئے۔ عمار بن یاسر کے ساتھ کیا کیا
سکے والوں نے؟ اور اس کی ماں کے ساتھ کیا کیا ؟ اس کی شرمگاہ میں نیزہ مار دیا اور ایک ٹانگ ایک
اونٹ سے اور دوسری ٹانگ دوسرے اونٹ سے باندھ کر مخالف طرفوں میں چلائے ۔ اللہ تعالیٰ نے
اسی قوم کو فاتح بنایا۔ انہوں نے نہ صرف عرب کو فتح کیا بلکہ چین و تا تار تک پہنچے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۵، ۱۳۶)
وَ إِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ
عَذَابِي لَشَدِيدٌ -
ترجمہ ۔ ۔ اور جب خبر دار کر دیا تم کو تمہارے رب نے کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں ( خود ) تم کو اور
زیادہ کردوں گا اور اگرتم ناشکری کرو گے تو میری مار بڑی سخت ہے۔
تفسیر۔ ایک شخص کو گدا کی عادت تھی ۔ دن بھر لقمہ لِلہ کے لئے پھرتا رہتا۔ آخر اس نے کعبہ
اے یعنی مانگنے سوال کرنے ۔ مرتب

حقائق الفرقان
۲۴۲
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
کا دامن پکڑ کر توبہ کی اور دیا سلائیاں بیچنی شروع کیں اور چار پیسے سے تجارت شروع کی ۔جس
کے چھ پیسے بن گئے آخر یہاں تک نفع حاصل ہوا کہ وہ ایک کوٹھی کا مالک بن گیا۔ اصل یہ ہے کہ
صداقت و راستبازی پر چلے اور جو نفع مل جائے لے لے۔ یہ شکر گزاری کا نتیجہ تھا۔ ایک عورت نے
مجھے طبابت میں 1 دھیلا دیا۔ جسے میں نے شکریہ سے لیا اور ہزاروں کمائے۔
تَأَذَّنَ ۔ اعلم علم دے دیا۔ بتادیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۶)
شکر کرنے پر از دیا نعمت ہوتا ہے۔ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَكُمْ لیکن جو شکر نہیں کرتا وہ یاد
رکھے ۔ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ -
-
الحکم جلد ۷ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ )
مسلمانوں سے حمد اٹھ گیا ۔ وہ کبھی اپنی حالت پر راضی نہیں ہوتے اور نہ خدا کا شکر ادا
کرتے ہیں۔ جب سے حمد و شکر اٹھا خدا تعالیٰ کا انعام بھی اٹھ گیا۔ وہ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ کو
نہیں سمجھے۔ تم اللہ تعالیٰ کی بہت حمد کیا کرو۔
ہماری کتاب بھی الْحَمْدُ لِلهِ سے شروع ہوتی ہے۔ ہمارے خطبے بھی الحمد سے شروع ہوتے
ہیں ۔۔۔۔۔۔ اور اس حمد کے لئے اسی سے مدد طلب کرو اور اللہ کو ہر حال میں یاد رکھو۔ وہ تمہیں یاد
رکھے گا۔
الفضل جلدا نمبر ۴ مورخہ ۹ جولائی ۱۹۱۳ء صفحه (۱۵)
١٠- اَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَوُا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَ ثَمُودَهُ وَ
الَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ لَا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا اللهُ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَتِ فَرَدُّوا
أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ وَقَالُوا إِنَّا كَفَرْنَا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ وَ إِنَّا لَفِي شَكٍّ مِّمَّا
تَدْعُونَنَا إِلَيْهِ مُرِيبٍ -
ترجمہ ۔ کیا تم کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے نوح اور عاد و ثمود کی قوم اور جوان کے
بعد ہوئے جن کی خبر اللہ ہی کو ہے۔ آئے ان کے پاس ان کے رسول کھلے کھلے نشان لے کر تو ان کے
ہاتھ ان کے منہ میں ڈال دئے اور کہنے لگے ہم کافر ہوئے تمہاری رسالت کے اور ہم ایسے شک میں

حقائق الفرقان
۲۴۳
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
ہیں اس سے جدھر تو ہمیں بلاتا ہے جو کہ دوسروں کو بھی شک میں ڈال دے۔
تفسیر - فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ ۔ اس کے دو معنے کئے گئے ہیں۔ لوٹائے ان کافروں نے ہاتھ
اپنے نبیوں کے منہ پر یعنی بد معاش ان کے منہ پر ہاتھ رکھ دیتے کہ آپ بات نہ کریں۔ ہم نہیں سننا
چاہتے ۔ دوسرے معنے جو عَضُوا عَلَيْكُمُ الْأَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ ( آل عمران: ۱۲۰) کے مطابق ہیں یہ
کہ اپنے ہاتھ اپنے منہ میں ڈالتے تھے بوجہ شدت غیظ و غضب ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶)
ا قَالَتْ رُسُلُهُمْ أَفِي اللهِ شَكٍّ فَاطِرِ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ يَدْعُوكُمُ
لِيَغْفِرَ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرَكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى قَالُوا إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا
بَشَرٌ مِثْلُنَا تُرِيدُونَ أَنْ تَصُدُّونَا عَمَّا كَانَ يَعْبُدُا بَاؤُنَا فَأْتُونَا بِسُلْطَن
مبين -
ترجمہ ۔ ان کے پیغمبروں نے کہا کیا اللہ میں شک ہے جو آسمان وزمین کا پیدا کرنے والا ہے وہ تم کو
۔ وہ کہنے لگے کیا
بلاتا ہے تا کہ تمہاری مغفرت کرے گناہوں سے اور تمہیں رہنے دے وقت معین تک ۔ وہ -
بات ہے تم بھی تو ہمارے جیسے آدمی ہو تم چاہتے ہو کہ ہم کو روک دو ان چیزوں سے جن کی پوجا
ہمارے باپ دادا کرتے رہے تو لاؤ تو کوئی صریح دلیل ۔
تفسیر - آفي اللهِ شَا ۔ چار قسم کے لوگ ہیں ایک عام جو خواص سے سن کر ایمان لاتے ہیں دوم
جو کتب پڑھ کر یقین کرتے ہیں ۔ سوم گروہ حکماء کا ہے جو عالم کے انتظام کو دیکھ کر ایمان لاتے ہیں وہ
کہتے ہیں کہ جب ایک گھڑی خود بخود نہیں بنتی۔ تو یہ کارخانہ اتنا بڑا کارخانہ خدا کے بغیر کس طرح چل سکتا
ہے۔ چہارم گروہ ہے اللہ کے پیارے بندوں کا جن کو یقین ہوتا ہے۔ اس لئے کہ خدا ان سے کلام
کرتا ہے اور انہیں اپنی قدرت نمائیوں سے یقین دلاتا ہے۔ یہ گروہ تعجب انگیز ترقی کرتا ہے اور خدا پر
ترقی کرتا ہے اور خدا پر
ایسا یقین رکھتا ہے کہ جو ذرا بھی شک رکھنے والا دیکھیں تو تعجب سے کہتے ہیں۔ کیا اللہ کے معاملہ میں بھی
شک ہو سکتا ہے؟

حقائق الفرقان
۲۴۴
سُورَة إِبْرَاهِيم
فَاطِرِ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ ۔ وجدانی شہادت کے بعد دلیل بھی دی ہے جو حکماء کی دلیل ہے اور
ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ ہم سے خود بولتا ہے۔ اس نے ہمیں کہا ہے کہ خلقت کو میری طرف بلاؤ تا میں ان
کے گناہ معاف کردوں ۔ کمزوریاں ڈھانپ لوں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶)
يُؤَخِّرَكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى (إبراهيم: (۱) پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا
غضب انسان کو اس کی اجل مسمی سے پہلے ہلاک کر دیتا ہے یعنی قبل از وقت موت آجاتی ہے لیکن
اعمال صالحہ سے بلائیں اور وبائیں ٹل جاتی ہیں۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۶ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۳ء صفحه (۴)
۱۲ - قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِنْ نَحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَمُنُّ
عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَمَا كَانَ لَنَا أَنْ تَأْتِيَكُمُ بِسُلْطَنَ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ
وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
ترجمہ۔ اُن سے اُن کے رسولوں نے کہا ہاں ہم تمہاری ہی طرح کے تو آدمی ہیں لیکن اللہ احسان کیا
کرتا ہے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے ( وحی و رسالت کا ) اور ہمارا کام نہیں کہ تمہارے پاس
کوئی سند پیش کریں مگر اللہ ہی کے حکم سے ، اور ایمانداروں کو چاہئے کہ اللہ ہی پر بھروسہ کریں۔
تفسير وَلَكِنَّ اللهَ يَمَنْ عَلَى مَنْ يَشَاءُ - یہ تفاوت خود انسان کے وجود میں بھی ہے۔ ایک
مکان ہے جس سے پاخانہ نکلتا ہے۔ لیکن ایک جگہ ہے جس سے خدا کا نام نکلتا ہے۔ پس وہ مالک اور
حکیم و علیم ہے۔ جس پر چاہے اپنے مکالمہ اور پسندیدگی کا انعام کرے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶)
۱۴ - وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُم مِّنْ أَرْضِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ
فِي مِلَّتِنَا فَأَوْحَى إِلَيْهِمُ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور حق چھپانے والے کافروں نے کہا اپنے رسولوں سے ہم تم کو ضرور ضرور نکال دیں گے

حقائق الفرقان
۲۴۵
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
اپنے ملک سے یا تم پھر جاؤ ہمارے مذہب میں تو اللہ نے جوان کا رب ہے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم
ضرور غارت کر دیں گے بے جا کام کرنے والوں کو ۔
تفسیر انسان کو جس چیز کی عادت یا الت پڑ جاتی ہے وہ اس کو چھوڑتا نہیں ۔ حُبُّكَ الشَّيء يُعنى
وَيُصِم وہ محبوب کے عیوب کا بینا و شنوا نہیں ہوتا۔
انبیاء جب سچائی کو لاتے ہیں۔ ان کی تعلیم کے دو حصے ہوتے ہیں۔ ایک حصہ عقائد کے متعلق
جس کے دلائل بڑے کھلے ہوتے ہیں۔ مثلاً اللہ کو ماننا، فرشتوں پر ایمان لانا، کتب پر ایمان ، انبیاء پر
ایمان، تقدیر پر ایمان، جزا وسزا پر ایمان، دوسرا حصہ عملدرآمد کا ہے جو تعامل کے نیچے ہوتا ہے۔ اس
میں بھی کوئی مشکل نہیں ۔ مشترک تعامل دیکھ لے۔ بعض باتیں علمی تدبرات کے لئے ہوتی ہیں۔
مجتہدین و ائمہ دین کا امتیاز ایسے ہی مسائل پر ہوتا ہے۔
نبی جب آتے ہیں تو ایک گروہ ان کی تعلیم کو اپنی رسم و عادت والت کے خلاف دیکھ کر مقابلہ
کے لئے اٹھتا ہے اور کفر و عناد میں یہاں تک پہنچتا ہے کہ کہہ دیتا ہے۔
لَنُخْرِ جَنَّكُمْ مِنْ أَرْضِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا ۔ ہم تم کو اپنی زمین سے نکال دیں گے مگر کہ تم
ہمارے مذہب میں لوٹ آؤ ۔ او بمعنی حتی اور لاکن ہے۔ امراء القیس اپنے ساتھ والے کو کہتا ہے۔
جب اپنے باپ کا بدلہ لینے کے لئے شاہ روما سے مدد لینے جاتا ہے اور کہتا ہے۔
فَقُلْتُ لَهُ لَا تَبْكِ عَيْنُكَ إِنَّمَا نُحَاوِلُ مُلْكًا أَوْ نَهُوْتَ فَنُعْنَرًا "
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶)
لے تیرا کسی چیز سے محبت کرنا ( تجھے) اندھا اور بہرا کر دیتا ہے۔ آپس میں نے اس (اپنے شریک سفر
عمر وابن قمیئہ ) سے کہا تیری آنکھ (اپنے گھر والوں کے فراق پر ) نہ روئے۔ بے شک ہم بادشاہت کی تلاش میں کی
ہیں ۔ (اسے حاصل کر لیں گے ) یا ہم مرجائیں گے اور معذور گردانے جائیں گے۔

حقائق الفرقان
۲۴۶
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
۱۵ ۱۶ - وَ لَنُسْكِنَنَّكُمُ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِهِمْ ذُلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَادِي وَ
خَافَ وَعِيدِ - وَاسْتَفْتَحُوا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ
ترجمہ ۔ ۔ اور تم کو بسائیں گے اس ملک ( یا اس کی مثال میں ) ان کے بعد ۔ یہ صلہ اس شخص کے لئے
ہے جو ہمارے حضور کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے اور میرے عذاب کے وعدے سے کا نپتا ہے۔ اور
منکروں نے فتح کی دعا مانگی اور ہر ایک سرکش ضدی نامراد ہوا۔
تفسير - الأرض ۔ اور ایک زمین۔ اس کا ترجمہ ہے۔
وَ اسْتَفْتَحُوا - قضاء و قدر کا فیصلہ چاہا۔ نبی بھی دعا مانگتے ہیں اور کفار بھی فیصلہ کے لئے کوشش
کرتے ہیں۔
جبار - کے معنے متکبر ۔
عَنِيدِ ۔ جو حق کا مقابلہ کرے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶)
۱۷ - مِنْ وَرَابِهِ جَهَنَّمُ وَيُسْقَى مِنْ مَاءٍ صَدِيدٍ -
ترجمہ۔ اور اس کے آگے جہنم ہے اور اُسے پلایا جائے گا پیپ کا پانی۔
تفسیر - من ورابہ ۔ وَرَائ کا ترجمہ ہے ۔ آگے۔ بعض وقت اس کے معنے پیچھے کے ہوتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶)
۱۸ - يَتَجَرَّعُهُ وَلَا يَكَادُ يُسِيغُهُ وَيَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَمَا هُوَ
بِمَيِّتِ وَ مِنْ وَرَابِهِ عَذَابٌ غَلِيظٌ -
ترجمہ ۔ اسے گھونٹ گھونٹ کر کے پیئے گا اور معلوم ایسا ہوتا ہے کہ وہ اُسے پی نہیں سکے گا اور اس پر
موت آئے گی ہر طرف سے اور وہ مرتا نہیں۔ اس کے پیچھے اور بھی سخت تر عذاب ہے۔
تفسير - الموت - دکھ اور مصیبتیں ۔ دل میں بھی جسم میں بھی ، گھر، دوست ، احباب، بیوی

آج 10 میں سے 10 باقی