سُوْرَۃُ اِبْرٰھِیْمَ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 2

حقائق الفرقان
۲۴۷
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
سب میں مصیبت ہی مصبیت نظر آئے گی۔
تمہارے پیچھے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶)
۲۲- وَبَرَزُوا لِلَّهِ جَمِيعًا فَقَالَ الضُّعَفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُنَّا لَكُمْ
تَبَعًا فَهَلْ أَنْتُمْ مُّغْنُونَ عَنَا مِنْ عَذَابِ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ قَالُوا لَوْ هَدْنَا
اللهُ لَهَدَيْنَكُمْ سَوَاءٌ عَلَيْنَا اَجَزِعْنَا اَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَحِيصٍ -
ترجمہ ۔ ۔ اور نکل کھڑے ہوئے اللہ کے لئے سب لوگ تو کمزور آدمیوں نے کہا مغروروں سے،
بے شک ہم تو تمہارے فرمانبردار ہی تھے تو کیا تم ہم سے ہٹا سکتے ہو اللہ کے عذاب میں سے کچھ۔ وہ
جواب دیتے ہیں اگر ہمیں اللہ کوئی راہ دکھائے گا تو تمہیں بتائیں گے اب تو برابر ہے ہم پر کہ ہم
بے قرار ہوں یا صبر کریں ہمیں کسی طرح چھٹکارا نہیں۔
تفسیر ۔ فَقَالَ الضُّعَفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا - پھر کہیں گے کمزور بڑھائی والوں کو ہم تھے
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحہ ۳۱۶)
۲۳- وَ قَالَ الشَّيْطَنُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَ
وَعَدْتُكُمْ فَاخْلَفْتُكُمْ وَمَا كَانَ لِي عَلَيْكُم مِّنْ سُلْطَنَ إِلَّا أَنْ دَعَوْتُكُمْ
فَاسْتَجَبْتُم لِي فَلَا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنْفُسَكُمْ مَا أَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَمَا أَنْتُمْ
بِمُصْرِحَى إِنِّي كَفَرْتُ بِمَا أَشْرَكْتُمُونِ مِنْ قَبْلُ إِنَّ الظَّلِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ اور شریر ہلاک کرنے والا شیطان بولے گا جب فیصلہ ہو جائے گا کام کا ۔ اللہ نے تم سے سچا
وعدہ کیا تھا اور میں نے تم سے جو وعدہ کیا تھا وہ جھوٹ تھا۔ اور تم پر میرا کچھ تسلط تو نہ تھا ہاں صرف میں
نے تم کو بلایا تھا اور تم نے میرا کہا مان لیا تھا تو تم مجھے ملامت نہ کرو، ہاں اپنے آپ کو ملامت کرو نہ تو میں
تمہاری فریاد کو پہنچ سکتا ہوں اور نہ تم میری فریاد کو پہنچ سکتے ہو، تم نے جو مجھے پہلے سے شریک بنایا تو
بے شک میں کچھ قدر نہیں کرتا اس کی جو تم مجھے شریک بناتے رہے کچھ شک نہیں کہ بے جا کام کرنے
والوں ہی کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے۔
تفسیر - بِمَا أَشْرَكْتُمُونِ ۔ انکار کیا ہے۔ اس سے کہ تم میرا سانجھی ٹھہراؤ۔ میری فرماں برداری
وو

حقائق الفرقان
کرو۔ میرا کہا مانو۔
۲۴۸
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶)
مَا كَانَ لِي عَلَيْكُم مِّنْ سُلْطَنَ إِلَّا أَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي فَلَا تَلُومُونِي وَ لُومُوا
انفسکم ۔ مجھے تم پر کوئی غلبہ اور قدرت نہیں تھی۔ ہاں اتنی بات ہے کہ میں نے تمہیں بلایا۔ سو تم نے
میری بات مان لی ۔ اب مجھے ملامت نہ کرو۔ بلکہ اپنے تئیں ملامت کرو۔
ہر ایک بد کار گمراہ کنندہ جو نا پاک باتوں کی طرف لوگوں کو بلاتا اور ہلاکت پر چلاتا ہے۔ ہر وقت
اور ہر زمانہ میں ایسے وجود کو قرآن کریم میں شیطان کہا گیا ہے۔ کیا کوئی انکار کر سکتا ہے کہ ایسے شریر
موزی وجودوں سے کبھی کوئی زمانہ خالی ہوا ہے۔ جیسے اس وقت میں مُضِل اور مغوی وجود ہیں اور سب
قوموں کے نزدیک یہ بات مسلّم ہے۔ اسی طرح آدم کے وقت میں بھی ایک شریر بلکہ موذی وجود آدم
کے مقابل تھا۔ تو بہکانے والے وجودوں کا کائنات میں موجود ہونا امر واقع ہے۔ کوئی شخص نادانی سے
قرآن شریف کی اصطلاح سے اگر چڑتا ہے تو کیا وہ واقعات عالم کی بھی تکذیب کر سکتا ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۵، ۱۰۶)
۲۵- اَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ
أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ ۔
ترجمہ۔ کیا تمہیں یہ علم نہیں کیسی بیان کی اللہ نے اعلیٰ درجہ کی بات کہ ہر ایک سعادت مند انسان
یا ہر ایک سچی بات جیسے ایک عمدہ درخت ہے جس کی جڑ مضبوط ہے اور جس کی شاخیں آسمان میں ہیں ۔
تفسیر فِي السَّمَاءِ ۔ بہت بلندی میں ( حضرت صاحب نے ایک مقام پر فرمایا ہے کہ پاکیزہ
بات دل میں گڑ جاتی ہے اور اس پر اعتراض کا ہاتھ نہیں پہنچتا۔ )
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶)
ایمان ایک درخت کی مثال رکھتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ کے پاک کلام میں آیا ہے۔
مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ (ابراهيم: ۲۵)
پاک کلمہ ایک پاک درخت کی طرح ہے۔ جب درخت پیدا ہوتا ہے تو پہلے اس کی لونکلتی
ہے۔ اسی سے معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ کسی قسم کا درخت ہے اور اس کا کیا نام ہے۔ مثلاً پیپل کا درخت

حقائق الفرقان
۲۴۹
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
پہلے دن جب اس کی لو دکھائی دے گی تب بھی اس کا نام پیپل ہوگا۔ چار سال کے بعد بھی وہ پیپل ہی
کہلائے گا۔ جب بہت بڑھ جائے گا اور سینکڑوں آدمی اس کے سایہ کے نیچے آرام پائیں گے تب بھی
وہ پیپل ہی کہلائے گا اور جب وہ پرانا ہو کر اس کے پتے جھڑ جاتے ہیں اور شاخیں گر جاتی ہیں اور ایک
ٹنڈ سارہ جاتا ہے تب بھی اس کا نام پیپل ہوتا ہے۔ یہی حال ایمان کا ہے جو بڑھتا اور گھٹتا ہے لیکن اگر
کوئی شخص پیپل کے ایک پتے کو ہاتھ میں لے کر کہے کہ یہ درخت پیپل کا ہے تو اس کی غلطی ہوگی ۔
جس کے گھر میں ایمان کا درخت لگ گیا وہاں اس کے پھول، پھل اور پتے بھی نظر آئیں گے۔ یہی
حال کفر کا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
مَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةِ (ابراهيم: ۲۷)
مَا حَاكَ فِي الصَّدْرِ ۔ جو بات دل میں کھٹکتی ہوا سے چھوڑ دینا چاہیے۔جس بدی کا اثر دل پر ہو۔
کھٹکا یہ ہے کہ اس امر سے ڈرے کہ میری بات پر کوئی آگاہ نہ ہو جائے۔
( بدر جلد ۱۳ نمبر ۱۳ - درس حدیث صفحه ۱۱ مورخه ۲۹ مئی ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۳)
فرمایا ایمان ہو یا کفر ہو ، شرک ہو، فسق ہو، نفاق ہو ان کی مثال ایک درخت کی سی ہے۔ ایمان کی
مثال ایک پاک درخت کی سی ہے اور کفر ، شرک، فسق ، نفاق وغیرہ کی مثال ایک خبیث درخت کی سی
ہے جب وہ زمین میں بویا جاوے تو ایک لو نکلتی کوئی اس کو دیکھ کر نہیں کہہ سکتا کہ گھاس جتنا ہو گا یا بڑ
کے درخت جتنا ہو گا ۔ پھر وہ بڑھتے بڑھتے ایک زمانہ میں اپنی حقیقت خود بتا دے گا ۔ جب وہ بڑکا
درخت ہو گا تو بڑ کی طرح بڑھے گا اور پھلے گا اور آخر بڑ ہی کہلائے گا اب اگر اس کے ایک دو پتہ توڑ
ڈالو تو کیا کہہ دو گے کہ بڑ سوکھ گیا۔ جب ہزار دو ہزار پتہ توڑ کر لے آؤ گے تو اسی درجہ تک اس کی
حیثیت کم ہو جائے گی پھر جب لاکھ دولاکھ پتے اتار لو گے تو اور بھی گھٹے گا پھر جب اس کی ڈالیاں اور
شاخیں کاٹ دو گے تو اور بھی ۔ دیکھو اونٹوں والے پیپل کے درخت کو کاٹ لیتے ہیں۔ ڈالیاں کاٹنے
سے ابھی درخت موجود ہوتا ہے اور جڑ کٹ جاوے تو کچھ نہیں رہتا۔ اسی طرح کفر، شرک، فسق اور
نفاق ہے۔
الحکم جلد ۱۶ نمبر ۲ ۲۲، ۲۳ مورخه ۲۱، ۲۸ جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۰)

حقائق الفرقان
۲۵۰
سُورَة إِبْرَاهِيم
۲۷- وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةِ إِجْتُثَتْ مِنْ فَوْقِ الْأَرْضِ
مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ -
ترجمہ ۔ اور گندی بات کی مثال جیسے درخت ہے خبیث اکھاڑ پھینکا ہوا زمین سے ، اس کو کچھ ۔
ٹھہراؤ نہیں ۔
تفسیر - كَشَجَرَةٍ خَبِيثَة - صحابہ کرام نے فرمایا ہے کہ جیسے حنظل کا درخت ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶)
۲۸- يُثَبِّتُ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي
الْآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللهُ الظَّلِمِينَ * وَ يَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ -
ترجمہ۔ اللہ ثابت رکھتا ہے ایمانداروں کو توحید کی پکی بات میں دنیا اور آخرت کی زندگی میں اور
مشرکوں کو گمراہ کرتا ہے اور اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے۔
تفسیر - يُضِلُّ اللهُ الظَّلِمِینَ ۔ اللہ ظالموں پر گمراہی کا حکم لگاتا اور انہیں گمراہ ٹھہراتا ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۹)
-۲۹ - أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللَّهِ كُفْرًا وَ أَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ -
ترجمہ۔ کیا تمہیں ان کا علم نہیں جنہوں نے اللہ کی نعمت کو ( حق بات اور توحید کو ) بدل دیا کفر سے
اور اپنی قوم کو تباہی کے گھر میں اتارا۔
تفسیر بَدَّلُوا نِعْمَتَ الله - ادنی حکام اگر کوئی پروانہ بھیج دیں اور ان کی کوئی ناشکری کرے۔ یا
پرواہ نہ کرے۔ اس پر عتاب نازل ہوتا ہے۔
پھر وہ فرمان جس کا بھیجنے والا احکم الحاکمین ہے اور لانے والا وہ جو کمالاتِ رسالت ۔
کمالات انسانیت ، کمالات نبوت کا خاتم ہے۔ اس کے منکر کا کیا حال ہونا چاہیے۔
نِعْمَتَ اللهِ - قرآن، اسلام، جناب رسالت مآب ، خاتم النبیین ، رسول رب العالمین صلی اللہ
علیہ و آلہ اجمعین ۔
بدَّلُوا ۔ ان لوگوں نے جو نعمت اللہ کا انکار کیا اور ابو جہل کہلائے۔

حقائق الفرقان
البوار - ہلاکت ۔
۲۵۱
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶ )
٣٠ جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا وَبِئْسَ الْقَرَارُ -
ترجمہ۔ یعنی جہنم ، وہ اس میں داخل ہوں گے اور وہ برا ٹھکانا ہے۔
تفسیر - يَصْلَوْنَهَا ۔ یہ اَحَلُّوا پر اطناب ہے ۔ تا مضمون ذہن نشین ہو۔ داخل ہوں گے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۶)
۳۱۔ وَ جَعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا لِيُضِلُّوا عَنْ سَبِيلِهِ قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ
إلى النار -
ترجمہ۔ اور اللہ کے مقابل والے ٹھہرا لئے تاکہ لوگوں کو بھٹکا دیں اللہ کی راہ سے۔ کہہ دو تھوڑے دن
رہ لو پھر تو تمہارا چلنا آگ ہی کی طرف ہے۔
تفسیر۔ وَجَعَلُوا ۔ یہ کفر کی تفصیل ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶)
۳۳، ۳۴ - اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَ انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً
فَاخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ
بِأَمْرِهِ ۚ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْأَنْهَرَ - وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَابِبَيْنِ وَسَخَّرَ
لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارِ -
ترجمہ۔ وہ ذات پاک اللہ ہی کی ہے جس نے آسمان پیدا کئے اور زمین اور بادل سے پانی برسایا
پھر اس کے ذریعہ سے پھل پھلاری پیدا کی تمہاری روزی کے لئے اور تمہارے اختیار میں کر دیا
کشتیوں کو تا کہ یہیں دریا میں اللہ کے حکم سے اور تمہارے حکم میں لگا دی ندیاں ۔ اور شمس و قمر کو تمہارا
مسخر کر دیا چکر لگانے والوں میں اور رات اور دن کو بھی تمہارا مسخر کر دیا۔
تفسیر اور کام میں لگا دی تمہارے کشتی۔ تو کہ چلے سمندر میں اس کے حکم سے اور تمہارے کام
میں لگا دیں ندیاں اور کام میں لگا دیا تمہارے سورج اور چاند ایک دستور پر اور کام میں لگا دیا
تمہارے رات اور دن کو ۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب - حصہ اول - صفحه ۱۵۶)

حقائق الفرقان
۲۵۲
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
سَخَّرَ لَكُم ۔ ایک شخص مجھے کہنے لگا کہ آؤ تمہیں تسخیر کا عمل بتادیں۔ میں نے کہا کہ مجھے ضرورت
نہیں کیونکہ مجھے ایسا عمل یاد ہے کہ جس سے نہ صرف سورج بلکہ چاند اور رات ودن، نہریں، سب مسخر
ہوں ۔ میں نے اسے یقین دلایا کہ اس آیت کریمہ نے ان تسخیروں سے ہمیں بے پرواہ کر دیا ہے۔
بامرہ ۔ یہ لفظ یا د رکھنے والا ہے۔ ( جناب سلیمان علیہ السلام کے بیان میں کام دے گا )
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۷)
ایک مرتبہ ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ ہم تم کو عمل تسخیر بتائے دیتے ہیں ۔ میں نے کہا کہ
قرآن کریم میں لکھا ہے۔ وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ ۔ یعنی جو
کچھ زمین و آسمان میں ۔ میں ہے ہم نے تمہارا مسخر بنا دیا ہے۔ اب اس سے زیادہ آپ مجھ کو کیا بتائیں گے؟
سن کر حیران سا رہ گیا۔
( مرقاة اليقين في حياة نور الدین صفحه (۲۶۴)
۳۵ واتكُم مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا
إِنَّ الْإِنْسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ -
ترجمہ۔ تم کو دیا ہر ایک چیز میں سے جو تم نے مانگا اس سے اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گنے لگو تو پورا کبھی نہ
گن سکو گے ان کو ۔ بے شک انسان بڑا ہی اپنی جان پر ظلم کرنے والا حد درجہ کا ناشکرا ہے۔
تفسیر رزق ہماری ضرورت سے پہلے پیدا ہوتا ہے۔ ہم ابھی ماں کے پیٹ سے باہر نہ آئے تھے
کہ چھاتیوں میں دودھ آیا۔ جو نمک ہم آج سالن میں کھاتے ہیں وہ مدت ہوئی کہ کان سے نکل چکا ہے۔
پھر وہاں سے بڑے شہر میں پہنچا۔ پھر اس گاؤں کی دکانوں میں آیا۔ پھر ہمارے حصہ کا الگ ہو کر گھر آیا۔
پھر ہانڈی میں سب کے لئے تھا۔ تو لقمہ کے ساتھ لگ کر میرے منہ میں آیا۔ اسی طرح کپڑے کا حال
ہے۔ غرض کیا کیا احسان ہیں اس مولی کے۔ پس مالی شکر یہ بھی اُسی کے لئے ہونا چاہیے۔ یہ غلط ہے کہ خدا
نے کسی کو مال دینے میں بخل کیا۔ بلکہ اس نے تو فرمادیا ہے وَ اللكُم مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ پھر اس کے
غلط استعمال یا اپنی شامت اعمال نے لا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُم (النساء:1) کے ماتحت کسی
کے لئے اس میں تنگی پیدا کر دی۔
ا اور مال ۔۔۔۔۔۔ ان کے حوالے نہ کرو جو کم عقل ہوں ۔
-
البدر جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۲)

حقائق الفرقان
۲۵۳
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
حضرت صاحب یعنی ہمارے مرزا صاحب فرمانے لگے کہ ایک دفعہ میں نے چاہا جیسے اور
صوفیوں نے کتابیں لکھی ہیں۔ میں بھی لکھوں (ان میں سے بہت بڑی کتاب امام شعرانی کی ہے۔
بڑی دلچسپ کتاب ہے۔ اس کا ترجمہ اختصاری رنگ میں اپنے مذاق کے لحاظ سے نواب صدیق حسن
خان صاحب نے بھی کیا ہے ) چنانچہ میں نے ایک کتاب لکھنے کا ارادہ کیا۔ مگر خدا کے انعامات کی اتنی
برسات میں نے دیکھی کہ شرم سے میرا اقلم رک گیا۔ فرمایا کہ
اگر برسات کے قطروں کو گن سکتا ہے تو خدا کے احسانات کو بھی گن سکے گا۔ چنانچہ خدا نے فرمایا
وَ إِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللهِ لَا تُحْصُوهَا ۔ ان احسانات میں سے ایک وحدت بھی ہے۔ جس کی نسبت
فرماتا ہے کہ اگر ساری زمین سونے چاندی کی بھر کر دے دو۔ تو بھی یہ وحدت پیدا نہیں ہو سکتی ۔
اس کا میں نے بھی تجربہ کیا ہے۔ ایک زمانہ میں میرے پاس بڑا روپیہ آتا تھا اور مجھے روپے کی
محبت ہر گز نہیں۔ میں اپنی تعریف نہیں کرتا بلکہ اس کے فضل کا اظہار ۔
البدر جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۳)
انسان پر جناب الہی نے بڑے بڑے کرم ، غریب نوازیاں اور رحم کئے ہیں ۔ اس کے سر سے
لیکر پاؤں تک اس قدر ضرورتیں ہیں کہ یہ شمار نہیں کر سکتا۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ إِنْ تَعُدُّوا
نِعْمَتَ اللهِ لَا تُحْصُوهَا اگر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور غریب نوازیوں کا مطالعہ کرو تو کیا گن سکتے ہو؟ ایک
بال جو ان کا سفید ہو جائے تو گھبرا اٹھتا ہے اور حجام کو بلا کر نوچ ڈالتا ہے۔ اس وقت معلوم ہوتا ہے کہ یہ
کیسی نعمت ہے۔ پھر کھانے پینے میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایک کھانا غریب سے غریب آدمی کے سامنے
بھی جو آتا ہے تو دیکھو کہ وہ پانی، غلہ، نمک کہاں کہاں سے آیا ہے اور اگر دال ، گوشت، چاول بھی میز
پر آ جاوے تو دیکھو کہاں کہاں کی نعمت ہے اور ہر ایک کا جدا جدا مزہ ہے۔ پھر ہوا روشنی وغیرہ۔ کوئی
ایک نعمت ہو تو اس کا شمار اور ذکر ہو۔ کسی نے مختصر ترجمہ کیا ہے۔
ابروبار مهر و خورشید همه در کار اند تا تو نانی بکف آری و غفلت نکنی !
سورج چاند کو دیکھتے ہیں ۔ بادل اور ہوا کو دیکھتے ہیں ۔ یہ سب تیری روٹی کے فکر میں ہیں ۔ پھر جس کا
اے بادل، ہوا، سورج اور چاند سب خدمت پر مامور ہیں تا کہ تو اپنا رزق حاصل کر سکے اور غفلت نہ کرے۔

حقائق الفرقان
۲۵۴
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
نمک کھائیں اور حکم نہ مانیں تو یہ نمک حرامی ہوئی یا کچھ اور؟ کوئی کسی کا نوکر ہو۔ اگر وہ آقا کی
فرماں برداری نہیں کرتا تو وہ نمک حرام کہلاتا ہے۔ پھر کس قدر افسوس ہے انسان پر کہ اللہ تعالیٰ کے
لا انتہا انعام واکرام اس پر ہوں اور وہ غفلت کی زندگی بسر کرے۔
الحکم جلد ۱۵ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخہ ۷ / ۱۴ جون ۱۹۱۱ ء صفحہ ۶ )
٣٦ وَإِذْ قَالَ اِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلُ هُذَا الْبَلَدَ آمِنَّا وَاجْنُبْنِي وَ بَنِيَّ أَنْ
نَعْبُدَ الْأَصْنَامَ -
ترجمہ۔ اور جب ابراہیم نے کہا اے میرے رب اس ملکہ کے شہر کو ( دجال کے فتنہ سے ) امن کی جگہ
بنادے اور مجھے اور میری اولاد کو بچالے بت پرستی سے۔
تفسیر۔ حضرت نبی کریم سے پہلے جو لوگ دنیا میں سب سے بڑے آدمی گزرے ہیں۔ ان سب
کے سرتاج ابراہیم تھے۔ یاد رکھو دنیا میں دو خلیل گزرے ہیں۔ ایک خلیل الرحمن ابراہیم ہیں ۔ دوسرے
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ مجھے کسی تیسرے کا نام معلوم نہیں ۔
تم نے سنا ہو گا کہ ساری یوروپ ، ساری امریکہ اور پھر سب مسلمان ابراہیم گور است باز اور
عظیم الشان مانتے ہیں۔ اتنے بڑے عظیم الشان انسان کی بات خاص توجہ کے قائم ات خاص توجہ کے قابل ہے۔ سنو کہ وہ
اپنے لئے اور اپنی اولاد کے لئے کیا چاہتا ہے۔
رَبِّ اجْعَلُ هُذَا الْبَلَدَ آمِنًا
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی بیوی سے معاہدہ کیا تھا کہ ہم تیری ایک بات مانیں گے۔
چنانچہ جب ہاجرہ بی بی کے لڑکا پیدا ہوا۔ تو جناب سارہ کو کسی سبب سے دکھ ہوا۔ جس پر انہوں نے کہا
کہ اے ابراہیم ! بموجب اپنے وعدے کے اس لڑکے اور اس کی ماں کو ایسے جنگل میں چھوڑ آ جہاں
سے ہمیں ان کی کوئی خبر نہ آئے ۔ انبیاء ایسے معاہدے خدا کے حکم سے کرتے ہیں۔ چنانچہ وہ اپنے بچے
اور بیوی کو الہی کے حکم سے جنگل میں چھوڑ آئے ۔ مگر خدا پر ایمان کی یہ کیفیت ہے کہ اس بیابان کو البلد
فرماتے ہیں ۔ آپ کو یقین تھا کہ یہ شہر ہو جائے گا۔

حقائق الفرقان
۲۵۵
سُورَةِ إِبْرَاهِيم
أَنْ تَعْبُدَ الْأَصْنَامَ - میرے ایک دوست بیمار تھے۔ ان کی موت میں تین دن باقی تھے کہ
کہنے لگے۔ ایک نکاح چاہتا ہوں ۔ سب نے تعجب کیا تو کہنے لگے ۔ میں تو صرف یہ چاہتا ہوں کہ کوئی
لا إله إلا الله کہنے والا اور پیدا ہو جاوے۔ حالانکہ ان کی بہت اولا داس وقت بظاہر موجود تھی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۷)
قَالَ ابْراهِيمُ ۔ سات دعائیں ہیں۔ سات بار رب کہا ہے۔
تشحیذ الا ذبان جلد نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۱)
رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ ۚ فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَ
مَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ -
-
ترجمہ ۔ اے میرے رب ! ان مورتوں اور دیویوں نے بہت سے آدمیوں کو گمراہ کر دیا ہے جس نے
میری پیروی کی وہ تو میرا ہے اور جس نے میری نافرمانی کی تو تو بے شک بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی
کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر اَضْلَلْنَ کا لفظ قابلِ غور ہے۔ اس لئے کہ اضلال اور گمراہ کرنے کی نسبت بتوں اور
پتھروں کو دی گئی جن میں گمراہی کے خلق کرنے کا ارادی مادہ بالکل نہیں بلکہ محض بے جان بے ضرر
چیزیں ہیں ۔
تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفی صفحه (۱۱۹)
رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ
الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ فَاجْعَلْ أَفْبِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ وَ
ارزُقُهُم مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ -
ترجمہ ۔ اے ہمارے رب ! میں نے آباد کیا ہے اپنی اولاد سے بیابان بے کھیتی باڑی کا تیرے تعظیم
والے گھر کے پاس یعنی ( کعبہ کے پاس) اے ہمارے رب ! یہ اس لئے کیا ہے تا کہ یہ نماز قائم رکھیں تو تُو
آدمیوں کے دل ان کی طرف پھیر دے اور ان کو پھلوں سے روزی دے تا کہ یہ شکر گزار بن جائیں۔
تفسیر۔ اے رب میں نے بسائی ہے ایک اولا دا اپنی میدان میں جہاں کھیتی نہیں ۔ تیرے ادب

حقائق الفرقان
۲۵۶
سُورَة إِبْرَاهِيم
والے گھر پاس۔ اے رب ہمارے تا قائم رکھیں نماز ۔ سو ر کھ بعضے لوگوں کے دل جھکتے ان کی طرف اور
روزی دے ان کو میووں سے شاید وہ شکر کریں۔
اس آیت میں لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف جھکایا ۔ عجیب قابل غور کلام ہے اور اس معزز گھر
یعنی مکہ معظمہ کا ابراہیم کے زمانے سے عموما اور آنحضرت کے زمانے سے خصوصًا لاکھوں قسم کی
مخلوقات کا مرجع و مرکز ہونا ۔ وعدہ الہی کے ثبوت کی بڑی بھاری دلیل ہے۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۱۹۲)
۴۰ - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ اسْمَعِيلَ وَ اسْحَقَ إِنَّ رَبِّي
لَسَمِيعُ الدُّعَاءِ -
ترجمہ - جمیع حمد اللہ ہی کے لئے ہے جس نے مجھ کو بڑھاپے میں اسماعیل ( چوراسی برس میں ) اور
اسحاق ( ننانوے برس میں ) عطا فرمایا۔ کچھ شک نہیں کہ میرا رب بڑا سننے والا ہے دعا کا۔
تفسير - وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ - اسمعیل ۸۴ برس کی عمر میں پیدا ہوئے تھے اور ۹۹ برس کی عمر میں
اسحق پیدا ہوئے تھے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۳۷)
۴۲۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ ۔
ترجمہ ۔ اے ہمارے رب ! میرے عیب ڈھانپ لے اور میرے ماں باپ کے اور سب ایمانداروں
کے جس دن حساب قائم ہو۔
تفسیر - رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَى -۔ قرآن شریف میں دوسرے مقام پر فرمایا۔
-
إِلَّا قَوْلَ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ لَاسْتَغْفِرَنَّ لَكَ - الممتحنہ:۵) اس جگہ دعا میں آپ نے وَالِدَيَّ
فرمایا ہے اور یہ آخر عمر کی دُعا ہے۔ اور جہاں منع ہے وہاں اب کا لفظ ہے۔ معلوم ہوا اب سے چچا مراد
تھا والد نہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۷ )
ا ہاں ایک ابراہیم کا قول تھا اپنے چا کے لئے کہ میں تیرے لئے ضرور مغفرت مانگوں گا۔

حقائق الفرقان
۲۵۷
سُورَة إِبْرَاهِيم
۴۳۔ وَ لَا تَحْسَبَنَّ اللهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ الظَّلِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ
لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ -
ترجمہ۔ اور اے مخاطب ! تو یہ نہ سمجھنا کہ اللہ غافل ہے ان کاموں سے جو ظالم کر رہے ہیں اس
کے سوا نہیں کہ اللہ ان کو پیچھے ڈال رہا ہے اس دن کے لئے جس میں کھلی آنکھیں چھت سے لگی رہ
جائیں گی۔
تفسیر۔ " میں اللہ دیکھتا ہوں یہ اس سورۃ کا ابتدا تھا۔ جس کا نا ۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ : یہ تھا کہ میں نگران حاکم
ہوں خلاف ورزی پر سزا دوں گا۔ چنانچہ اس کو کھولتا ہے اور فرماتا ہے۔
غافلا ۔ بے خبر ۔
لِيَوْمٍ ۔ ایک وقت کے لئے ۔ (ضمیمہ اخبار بدرقادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۷)
۴۴- مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرُفُهُمْ وَ
أَقْدَتْهُمْ هَوَاء -
ترجمہ ۔ دوڑتے ہوں گے اپنے سر اٹھائے ہوئے اپنی طرف پلٹ کر نہ دیکھتے ہوں گے اور ان کے
دل ہوا بنے ہوئے ہوں گے ۔
وو
تفسیر ۔ مُهْطِعِينَ ۔ اصطاع کے معنے جلدی کرنے کے ہیں اور ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے کے
لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرُفُهُمْ ۔ آنکھ جھپک نہ سکیں گے۔
هواء ۔ خالی ہوں گے عربی زبان میں اس دل کو کہتے ہیں جس میں خیر و عقل نہ ہو۔ عقل وہ
صفت ہے جس سے مومن اپنے تئیں بدیوں سے روک سکتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۷)

حقائق الفرقان
۲۵۸
سُورَة إِبْرَاهِيم
۴۵- وَ انْذِرِ النَّاسَ يَوْمَ يَأْتِيهِمُ الْعَذَابُ فَيَقُولُ الَّذِينَ ظَلَمُوا رَبَّنَا
آخرُنَا إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ تُجِبُ دَعْوَتَكَ وَ نَتَّبِعِ الرُّسُلَ أَوَ لَمْ تَكُونُوا أَقْسَمْتُمْ
مِّنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِنْ زَوَالٍ -
ترجمہ ۔ اور لوگوں کو اس دن سے ڈرا دے کہ آ پڑے گا ان پر عذاب تو ظالم کہیں گے
اے ہمارے رب ہمیں ذرا مہلت دے کہ ہم مان لیں تیری پکار اور تیرے رسول کی چال چلیں کیا تم
وہ لوگ نہیں ہو جو قسمیں کھایا کرتے تھے اس سے پہلے کہ تمہیں زوال آئے گا ہی نہیں ۔
تفسیر - يَوْمَ يَأْتِيهِمُ الْعَذَابُ ۔ جب ایک بچے کے سامنے بھی شرمندگی دلانے والا کوئی کام
کرنے کی جرات نہیں ہو سکتی۔ تو جہاں اولین و آخرین جمع ہوں گے۔ وہاں کیسی مذامت ہوگی ۔ اس
سے بچنے کا سامان کرو۔
من زوال - زوال نہیں ہو گا۔ یا تمہیں انتقال نہ ہوگا۔ اس دنیا سے دار آخرت میں نہ
جاویں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۷ )
۴۶۔ وَسَكَنْتُمْ فِي مَسْكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ وَ تَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ
فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْأَمْثَالَ -
ترجمہ ۔۔ اور تم رہتے تھے انہیں کے مکانوں میں جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا اور تم کو خوب
معلوم ہو چکا تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا معاملہ کیا تھا اور ہم نے تمہارے لئے مثالیں بیان کر
دیں تھیں ۔
تفسیر - كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ ۔ فارسی میں ایک شعر ہے
مجلسی وعظ رفتنت ہوس است مرگ ہمسایہ واعظے تو بس است !
ہر ایک شہر میں جہاں کوئی آسودہ گھر ہوتا ہے۔ اس کے پڑوس میں یا اس کے اوپر چڑھ کر دیکھنے
سے کوئی نہ کوئی ویران شده مکان یا گھر یا نظارہ ضرور عبرت و نصیحت کے لئے نظر آتا ہے۔ یہ نکتہ مجھے
میرے ایک استاد نے بتایا تھا جسے میں نے اکثر مقام پر صحیح دیکھا۔ جسے میں نے اکثر مقام صحیح دیکھا۔
لے تیرا وعظ کی مجلس میں جانا صرف ایک ہوس ہے ورنہ تیرا ہمسایہ کی کی مرگ تیرے لئے کافی ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی