سُوْرَۃُ الْحِجْرِ

حقائق الفرقان (جلد ۳)

حقائق الفرقان
۲۶۱
سُورَة الْحِجْر
سُوْرَةُ الْحِجْرِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم اس سورۃ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ ہی کے نام سے جو رحمن الرحیم ہے۔
- الر تِلْكَ ايْتُ الْكِتٰبِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ ۔ میں اللہ ہوں بار بار رسالت محمدیہ کا ثبوت دینے والا یہ محفوظ کتاب کی آیتیں ہیں اور کھلا
روشن قرآن ہے۔
تفسیر - الر - انا اللہ آزی ۔ دیکھنا خدا کی وہ صفت ہے جس کا ظاہری امور کے ساتھ تعلق ہے اور
علم وہ صفت جس کا باطنی امور کے ساتھ تعلق ہے۔ یا عام ہے۔ خدا تعالیٰ اس سورۃ میں ان شوخیوں
و شرارتوں کا ذکر فرماتا ہے۔ جو کفار نے رسل اور ان کی جماعت سے کیں اور بتاتا ہے کہ میں ان
شرارتوں کو دیکھتا ہوں ۔
الكتب ۔ کتیبہ فوج کو کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب دشمنوں کے مختلف حملوں اور شبہات اور
بدیوں کی دافع ہوتی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۹ )
رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ -
ترجمہ کافر بہت کچھ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہو جاتے ۔
تفسیر - يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا ۔ اس کتاب کے دلائل ایسے پختہ ہیں کہ کافروں کا بھی بعض اوقات
جی کر آتا ہے کہ ہم مسلمان ہو جاویں۔ اسلام نے خدا کی کوئی ایسی صفت بیان نہیں کی جس کو پبلک کے
سامنے پیش کرتے ہوئے شرم آئے۔
ہندو کہتے ہیں کہ خدا نے سور کا اوتار لیا تو انہیں اس کی کوئی توجیہ کرنی پڑتی ہے۔ اسی طرح عیسائی

حقائق الفرقان
۲۶۲
سُورَة الْحِجْر
جب بیٹا کہتے ہیں تو اس کی عجیب عجیب تاویلیں کرتے ہیں۔ مگر اسلام نے جو خدا پیش کیا ہے وہ ہر عیب
سے منزہ اور کمزوریوں سے مبرا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۳۹)
- ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَ يَتَمَتَّعُوا وَ يُلْهِهِمُ الْأَمَلُ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ چھوڑ دے ان کو کہ کچھ کھا لیں اور تھوڑا فائدہ اٹھا لیں اور ان کو غافل بنائے رکھے امید ۔ تو
آگے چل کر معلوم کر لیں گے۔
تفسیر - ذرهم - خدا کی طرف سے کوئی مذہب ایسا نہیں آیا جو تمام آدمیوں کو بجبر منوایا جاوے
وو
-
اسلام نام ہے صدق دل سے مان لینے کا اور جبر وا کراہ میں یہ بات ہر گز نہیں۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۹)
- وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ -
ترجمہ۔ اور ہم نے کوئی بستی غارت نہیں کی مگر اس کے لئے ایک وقت مقرر تھا۔
تفسیر - وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ - اللہ تعالی تبدیلی مذہب سے نہیں پکڑتا ۔ بلکہ نقض امن اور
شوخی و شرارت پر اس دنیا میں مؤاخذہ فرماتا ہے۔
كِتَابٌ مَّعْلُوم ۔ اس دنیا میں بھی اس کا نظارہ ہمارے سامنے ہے کہ زنا ایک حد تک کر کے بعد
اس کے سوزاک یا آتشک ہوتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۹)
- وَقَالُوا يَأَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونَ ۔
ترجمہ۔ اور منکر کہتے ہیں اے وہ شخص جس پر قرآن اترا ہے تو تو کچھ شک نہیں کہ دیوانہ ہے۔
تفسیر - إِنَّكَ لَمَجْنُون راست بازوں کو آج تک ایسا کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورہ نون میں
ایک بات فرمائی ہے کہ جو کچھ لکھا گیا ہے۔ ان کے خلاصے در خلاصے اور علوم کو جمع کرو تو رسول اللہ مجنون
ثابت نہ ہوں گے۔ بلکہ اعقل الناس ۔ سورہ نون میں فرمایا۔ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم: ۴)
لے بے شک بے شک تو اعلیٰ درجہ کے خلق پر پیدا کیا گیا ہے ( یعنی مجنون میں تو خلق نہیں ہوتا ) ۔

حقائق الفرقان
۲۶۳
سُورَة الْحِجْر
سات موقع پر انسان کے خُلق کا جلوہ ہوتا ہے۔
ا۔ ایک مثلاً انسان گھوڑے یا ہاتھی پر جاتا ہے اسے دیکھ کر کئی لوگ حسد کرتے ہیں۔ اور کہتے
ہیں کہ اس کا دادا ایسا تھا یا پڑدادا ایسا ۔ اخلاق فاضلہ ہوں تو یہ فضول کا رروائی نہ کریں۔ پس ایک
بہشت تو وہ ہوا جب ایسی ایسی جلن نہ لگیں ۔ دوسرا بہشت بیوی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔ اسی
طرح بچوں اور نوکروں کے ساتھ اچھا تعلق بھی ہے تو یہ تیسرا بہشت اس دنیا کا ہے پھر اپنی قوم کے
ساتھ معاملات میں عمدہ اخلاق رکھتا ہے تو یہ چوتھا بہشت ہے۔ پھر قوم کی دو قسمیں ہیں۔ اپنے ہم
مذہب یا غیر مذہب ۔ ان سے تعلقات محبت والے ہوں تو پانچواں بہشت ہے۔ ایک بادشاہ سے
تعلقات ہیں۔ ایک خدا سے ۔
حضرت نبی کریم کو فرمایا تو بڑے اعلیٰ خلق پر ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلق
اپنی ذات میں بے نظیر تھے۔ بیویوں کے ساتھ اس سے بڑھ کر قوم کے ساتھ ایسا صاف معاملہ کہ
جب تک خدائی پیغام نہیں پہنچایا۔ سب آپ کو صادق وامین سمجھتے تھے۔
لَا يُكَذِبُونَكَ وَلَكِنَّ الظَّلِمِينَ بِأَيْتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ (الانعام: ۳۴) نعام: ۳۴) بادشاہوں کے ساتھ ایسے
اچھے تعلق کہ آپ کے مریدوں نے حبشہ میں کس امن سے زندگی گزاری۔ اور خود مکہ کے شر انگیز رئیسوں
میں کیسے مامون رہے۔ پھر خدا سے ایسا تعلق کہ قرآن شریف جیسی خاتم الکتب کی وحی کے مہبط ہوئے
کیا ایسا شخص مجنون ہو سکتا ہے۔ جو تمام مدیرانِ ملک کی تجویزوں اور تدبیروں کے مقابلہ میں اکیلا
کامیاب ہوا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۹)
٩ - مَا نُنَزِّلُ الْمَلئِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذَا مُنْظَرِينَ ۔
ترجمہ ۔ ہم فرشتے اتارتے نہیں مگر مصلحت و حکمت سے اور اس وقت انہیں مہلت بھی نہ ملے گی ۔
تفسیر وَمَا كَانُوا إِذَا مُنْظَرِينَ ۔ چنانچہ جب فرشتے آئے تو کفار کو نہ بدر میں مہلت ملی نہ کسی
اور غزوہ میں ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۹)
لے تیری تو کوئی بھی تکذیب نہیں کرتا لیکن بے جا کام کرنے والے اللہ ہی کی نشانیوں کا انکار کرتے ہیں ۔

حقائق الفرقان
۲۶۴
سُورَة الْحِجْر
١٠ - إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ -
ترجمہ ۔ بے شک ہمیں نے اتارا ہے قرآن اور ہمیں اس کے حافظ ہیں ۔
تفسیر - إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ ۔ فرشتوں کا ایک ثبوت دیا ہے کہ دیکھو یہ کتاب ہے۔ اس کی
حفاظت اخیر زمانے تک فرشتے کریں گے۔ تم اس کے خلاف کوئی غلطی تو ثابت کر دو۔ سائنس نے کس
قدر ترقی کی۔ تاریخ کی کیسی چھان بین ہوئی۔ مگر قرآن شریف کی کوئی بات جھوٹی نہ ہوسکی۔ سچ
فرما یا لا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ ( حم السجدة : ۴۳)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۹ )
نَزَلْنَا الذِكر ۔ ذکر رسول کو بھی کہتے ہیں۔
انَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ۔ مارنے والوں نے عین شوکت اسلام میں حضرت عمر و علی و عثمان کو شہید
کر دیا ۔ مگر عین کمزوری کے ایام میں ایک رسول اللہ کے مقابلہ میں اتنے مخالف کچھ نہ کر سکے ۔
) تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۱، ۴۶۲)
دیکھو جس قدر مذاہب دنیا میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے ۔ اس کی حفاظت کا ذمہ دار خود
ان لوگوں کو بنا یا مگر قرآن کریم کی پاک تعلیم کے لئے فرمایا ۔ اِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ یہ کیا کوثر ہے !!!
اللہ تعالیٰ اس دین کی حمایت حمایت و حفاظت اور نصرت ۔ اور نصرت کے لئے تائیدیں فرماتا اور مخلص بندوں کو دنیا میں و
بھیجتا ہے جو اپنے کمالات اور تعلقات الہیہ میں ایک نمونہ ہوتے ہیں۔ ان کو دیکھ کر پتہ لگ سکتا ہے کہ
کیونکر بندہ خدا کواپنا بنالیتا ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۷ مورخہ ۱۲ مئی ۱۸۹۹ ء صفحہ ۲،۱)
قرآن جو نازل فرمایا۔ اس کی حفاظت کا خود ذمہ دار ہوا ۔ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ
لحٰفِظُونَ ۔ دنیا کی اور کسی کتاب کی نسبت یہ ارشادِ خداوندی نہیں ہوا۔ اور جس مقدس اور راستباز
ہاں قوم کے مسلم امین اور صادق انسان پر یہ پاک کتاب نازل ہوئی۔ اس کی حفاظت کا ذمہ دار بھی
مولی کریم ہی ہوا۔ چنانچہ وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کی صدا اسی راست باز کو پہنچی ۔ پھر جو دین لے
کر یہ خدا کا سچا نبی صلی اللہ علیہ وسلم آیا۔ اس کا نام اسلام رکھا۔ جس کے معنی ہی میں سلامتی موجود ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۱ ء صفحه ۶ )

حقائق الفرقان
۲۶۵
سُورَة الْحِجْر
-
اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے ترقی کے واسطے بہت سے سامان بآسانی مہیا کر دیئے ہیں۔
دیکھو خدا تعالیٰ کا مامور ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام - مرتب ) ہمارے سامنے موجود ہے۔ اور خود
اس مجلس میں موجود ہے۔ ہم اس کے چہرے کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسی نعمت ہے کہ ہزاروں ہزار
ہم سے پہلے گزرے جن کی دلی خواہش تھی کہ وہ اس کے چہرہ کو دیکھ سکتے ۔ پر انہیں یہ بات حاصل نہ
ہوئی اور ہزاروں ہزار اس زمانہ کے بعد آئیں گے جو یہ خواہش کریں گے کہ کاش وہ مامور کا چہرہ
دیکھتے۔ پر ان کے واسطے یہ وقت پھر نہ آئے گا ۔ یہ وہ زمانہ نے ا زمانہ ہے کہ عجیب در عجیب تحریکیں دنیا میں
زور وشور کے ساتھ ہو رہی ہیں اور ایک ہلچل مچ رہی ہے۔ عربی زبان دنیا میں خاص طور پر ترقی کر
رہی ہے۔ کتا بیں کثرت سے شائع ہو رہی ہیں ۔ وہ عیسائیت کی عمارت جس کو ہاتھ لگانے سے خود
ہمارے ابتدائی عمر کے زمانہ میں لوگ خوف کھاتے تھے ۔ آج خود عیسائی تو میں اس مذہب کے عقائد
سے متنفر ہو کر اس کے برخلاف کوشش میں ایسے سرگرم ہیں کہ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمْ بِأَيْدِيهِمْ کے
مصداق بن رہے ہیں۔ اور شرک کے ناپاک عقائد سے بھاگ کر ان پاک اصول کی طرف اپنا رخ
کر رہے ہیں۔ جن کے قائم کرنے کے واسطے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں مبعوث ہوئے تھے۔
یہ سب واقعات قرآن شریف کی اس پیشگوئی کی صداقت کو ظاہر کر رہے ہیں کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكر
وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ تحقیق ہم نے ہی یہ ذکر نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں ۔ جیسا کہ الفاظ کی
حفاظت یاد کرنے والوں اور لکھنے والوں کے ذریعہ سے ہوئی ویسے ہی معانی کی حفاظت مجددوں کے
ذریعہ سے ہوئی اور ہو رہی ہے۔ یہ سب کچھ موجود ہے مگر خوش قسمت وہی ہے جو ان باتوں سے فائدہ
اٹھائے۔ جذبات نفس پر قابورکھ کر خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل کرے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۵۰ مورخه ۱۳ دسمبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۹۰۸)
۱۴ - لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ -
ترجمہ۔ وہ قرآن پر ایمان نہ لائیں گے اور یہ ( پہلوں کی ) رسم ہوتی چلی آئی ہے۔
لے وہ اپنے گھر اپنے ہاتھوں برباد کر رہے ہیں ۔

حقائق الفرقان
۲۶۶
سُورَة الْحِجْر
تفسیر قَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ ۔ یہ فرشتوں کے نزول کا دوسرا ثبوت فرمایا کہ نشان جو تم ما نگتے
ہو وہ بھی آجاوے گا ۔ جیسا اگلے مکذبوں سے ہوا۔ ویسا ہی تم سے ہو گا۔ چنانچہ ہوا۔ بدر میں فرشتہ
آئے اور کفار کو ہلاک کر دیا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۹)
۱۵ - وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا مِنَ السَّمَاءِ فَظَلُوا فِيهِ يَعْرُجُونَ -
ترجمہ۔ اور اگر ہم کھول دیں ان پر ایک دروازہ آسمان سے اور وہ ہمیشہ اس میں چڑھتے رہیں ۔
تفسير وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ ۔ یہ ضدی لوگوں کا بیان ہے۔
-
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۹)
حن قوم مسحورون
-
١٦ - لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِرَتْ اَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ
ترجمہ ۔ جب بھی یہ ہی کہیں گے اس کے سوا نہیں کہ ہماری نظر بندی کر دی گئی ہے بلکہ ہم جادو کئے
ہوئے لوگ ہیں ۔
تفسیر ۔ سُرَتْ اَبْصَارُنَا ۔ ہماری آنکھیں کسی نشے کی متوالی ہو گئیں۔ ہم پر سحر ہو گیا وغیرہ وغیرہ۔
ضمیمه اخبار بدر قاد یا جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۹)
۱۷ تا ۱۹ ۔ وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَ زَيَّتُهَا لِلنَّظِرِينَ وَحَفِظُنُهَا
مِنْ كُلِّ شَيْطَنٍ رَّحِيمٍ - إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ -
ترجمہ۔ اور البتہ ہم نے آسمان میں برج یعنی روشن ستارے بنائے ہیں اور دیکھنے والوں کے لئے
اس کو آراستہ کیا ہے۔ اور ہر ایک شیطان تباہ شدہ سے ہم نے اس کی حفاظت کی ہے ۔ مگر جو چوری
سے سن گیا تو اس کے پیچھے لگتا ہے ایک چمک دارا نگارا۔
تفسیر ضرور ہم نے ہی بنائے آسمان میں روشن اجرام اور خوبصورت بنایا انہیں دیکھنے والوں
کے لئے اور محفوظ رکھا ہم نے انہیں ہر ایک خدا سے دور یا ہلاک شونده تکہ باز یا مردود سے۔ ہاں اگر
کوئی چھپ کر سننا چاہے تو اس کے پیچھے لگتے ہیں شہاب ثاقب ۔ میٹی ارز ۔ الکا پات ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۷)
آئندہ کے واقعات قبل از وقت انسان کو معلوم ہوں ۔ یہ آدمی کو تڑپ لگی ہوئی ہے۔ اس کے

حقائق الفرقان
۲۶۷
سُورَة الْحِجْر
لئے مخلوق نے عجیب عجیب تجویزیں کی ہیں۔ میں نے ایک شانہ بینی کی کتاب دیکھی۔ ایک دنبہ کو خاص
خیال پر ذبح کرتے ہیں ۔ اس کے شانہ کو پانی میں اُبال دیتے ہیں۔ اس پر چند نقطے نظر آتے ہیں جن
پر احکام مرتب کرتے ہیں ۔ دوم - خط تقدیر اس کے لئے چار مقامات ہیں۔ا۔ بعض نے ہاتھ کی
شکنوں پر کتابیں لکھی ہیں۔ بعض نے چین جبین پر بعض نے انسانی بدن کی دوسری لکیروں پر ۔ بعض
نے خانوں پر ۔ ۲۔ ایک اور علم ہے جو کھوپڑی کے متعلق ہے۔ اس علم کی بھی یہی غرض ہے۔ رمل بھی
اسی لئے سیکھی جاتی ہی تکان نبی خط کی حدیث سے استدلال کرتے ہیں۔ حالانکہ خط کے یہ معنے
نہیں کہ نقطے ڈال کر شکلیں بنائی جاویں۔ اور پھر ان پر احکام مرتب کریں۔ پانسے جو ہیں ۔ وہ بھی اسی
غرض کے لئے ہیں۔ پھر پرندوں کے بائیں یا دائیں نکلنے پر بحث کرتے ہیں۔ پھر ایک علم ہے۔
سرودہ ۔ جسے عربی میں علم النفس کہتے ہیں۔ یہ ناک کے سانسوں پر احکام مرتب کئے جاتے ہیں۔
اختلاج الاعضاء اور سیاہ خال سے بھی غیب دانی کرتے ہیں۔ یہ ادنی طبقے کے لوگ ہیں ۔ ان
سے اعلیٰ نجوم کا علم ہے جس کے دو حصے ہیں۔ ایک سورج گرہن ۔ چاند گرہن اور تاریخ ۔ پھر ان پر
احکام لگاتے ہیں۔ ایک جفر کا علم ہے۔ اس سے بڑے بڑے احکام نکالنے کے دعوے کرتے ہیں۔
ایک قوم ان سے بھی آگے ہے۔ جنہیں کا ہن کہتے ہیں۔ ان کا چھوٹا سا شعبہ یوروپ ، امریکہ میں
آج کل پایا جاتا ہے۔ اس کو سپر بچولزم کہتے ہیں۔ انسان کی روحوں وغیرہ سے اس کے ذریعہ مکالمہ کیا
جاتا ہے۔ ایک ان سے کسی قدر آگے ہیں۔ وہ ہمارے ملک میں حاضرات والے کہلاتے ہیں۔
چھوٹے چھوٹے بچوں کو معمول بنا کر ان سے کام لیتے ہیں ۔ عرب میں جو لوگ کا ہن کہلاتے ہیں۔ وہ
کم کھاتے کم سوتے ، کم اختلاط کرتے اور ایک خاص بات کی دھت رکھتے ۔ ہمزاد والے بھی انہی میں
سے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے تئیں بہت نجس رکھتے ہیں۔ جنابت میں نہیں نہاتے۔ محرمات ابدی سے
جماع کر لیتے ہیں۔ انسان کی کھوپڑی میں کھانا کھاتے ہیں آدمی کے دانت کی تسبیح رکھتے ہیں ۔ لوگوں
سے چھپانے کے لئے چاندی کا خول چڑھا لیتے ہیں۔ اور عبادت کے وقت انسان کے چمڑے پر
بیٹھتے ہیں۔ بلکہ کھانا بھی وہاں پکاتے ہیں جہاں کوئی مردہ جلایا گیا ہو ایسے تمام لوگ میں نے دیکھے
لے ایک نبی خط کھینچا کرتے تھے۔

حقائق الفرقان
۲۶۸
سُورَة الْحِجْر
ہیں ۔ اور ان کے اعمال سے واقفیت حاصل کی ہے۔ کا ہن لوگوں کو جو غیب سے آوازیں آتی ہیں۔ ان
میں بعض باتیں سچی بھی ہوتی ہیں ۔ مگر کثرت کے ساتھ جھوٹ ہوتا ہے۔
یہ جو غیب بینی کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں غور کر کے دیکھا جاوے تو تعجب آتا ہے۔ اور اصل
بات تو یہ ہے۔ تمام جہان پیش گوئی ہی کرتا ہے۔ مثلاً دوست کو لکھ دینا کہ (1) ہم فلاں بجے
تمہارے پاس گاڑی پر پہنچیں گے۔ باوجود اندیشہ لیٹ وکولیرون کے۔ (۲) کاشت کار کا آئندہ
اناج کی اُمید پر بیج بونا با وجود اندیشہ ارضی و سماوی کے۔ (۳) ملازم کا کام ۔ (۴) تاجر کا مال منگوانا
با امید نفع - (۵) اشتہار دینا پہلے گھر سے خرچ کر کے۔
غرض پیشگوئیوں پر دنیا کا سارا مدار ہے۔ ان سب کا معیار صداقت کثرت وقلت پر ہے۔ کا ہن
اسی لئے جھوٹے ہیں کہ ان کی اکثر باتیں صحیح نہیں نکلتیں۔
نبیوں میں بھی کثرت کا اعتبار ہے۔ جب خدا کے فعل میں یہ بات پائی جاتی ہے۔ قول میں
کیوں نہ ہو۔
بروج برج کہتے ہیں گول چیز کو۔ روشن ستارے جو آسمان میں ہیں ان سے مراد ہے۔ بعض
کہتے ہیں کہ منازل شمس و قمر مقصود ہیں ۔ مگر عرب لوگ تو ان باتوں کو نہیں جانتے تھے۔ بہر حال ستارے
بہت مفید ہیں ارض کے لئے۔ مگر خبیث لوگ ان سے عجیب عجیب جزوی اور شخصی احکام نکالتے ہیں۔
الا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ - کوئی ایک آدھ بات صحیح بھی مستنبط کر لیتے ہیں۔
شِهَابٌ مُّبِين - بات پوری نہیں ہوتی تو آگ سی لگ جاتی ہے جو ان کے تمام جھوٹ کے تو دہ
کو جلا دیتی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۹ ، ۱۴۰)
۲۰ - وَالْأَرْضَ مَدَدْنَهَا وَ الْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَ أَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ
موزون -
ترجمہ ۔ اور زمین کو ہم نے پھیلایا ہے اور اس میں ڈال دئے ہیں پہاڑ اور اس میں ہر ایک نئے موزوں
اور مناسب اگائی ہے۔

حقائق الفرقان
۲۶۹
سُورَة الْحِجْر
تفسیر - موزون ۔ دو معنے ہیں ۔ ایک معلوم ۔ دوسرے مقدار کے ساتھ ہر چیز بنی ہوئی ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۰)
۲۲- وَإِنْ مِّنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ -
ترجمہ ۔ اور سب چیزوں کے ہمارے ہی پاس خزانے ہیں اور ہم ان کو اتارتے رہتے ہیں مقرر
اندازے کے موافق ۔
تفسیر - وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَذَ ابنه جتنی ایجادیں ہیں ان کی تحقیقات کرو تو یہی معلوم ہو
گا کہ اس کا اصول اتفاقیہ معلوم ہوا اور اول اول کسی بالا رادہ کوشش کا نتیجہ نہیں ہوتے ۔ مثلاً چھاپنے
کے پتھر کی دریافت ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۰)
جس طرح بچہ سکھایا اور تربیت دیا جاتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے خلقت کو سکھایا ہے
اسی طرح خدا کی وحی بدوں محرک کے نہیں ہوئی۔ میں نے خود تجربہ کیا ہے کہ جب تک قلق اضطراب
اور گھبراہٹ طلب کی نہ ہو۔ اس وقت تک خدا تعالیٰ کے نکات معرفت حاصل نہیں ہوتے ۔ پس
یہ نکتہ معرفت کا ہے۔ خدا کے حضور میں تو سب کچھ موجود ہوتا ہے۔ پر خدا کے نزدیک وان من
شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ کا اندازہ ہوتا ہے۔
اسی لئے میرا خیال ہے کہ لکچروں اور وعظوں کے واسطے بھی قبل از وقت تیاری نہیں کرنی
چاہیے یا ایک کتاب کا مسودہ تحریر کر کے بہت مدت رکھ رکھنا اور بہت دیر کے بعد اس کو چھا پنا غلطی
ہے۔ کیونکہ اگر وقت پر خدا کی توجہ ہو تو وہ خود حسب ضرورت مضامین سمجھا دیتا ہے۔ پس اس زمانہ
میں مخلوقات انسانی دنیا میں تھوڑی تھی ۔ دوسرے بلاد میں ان کا کوئی تعلق نہ تھا۔ نہ بیماریاں اس
کثرت سے تھیں اور نہ ایسی تحریکیں تھیں تو پھر اللہ تعالیٰ کیوں کسی چیز کو بلا ضرورت اور بدونِ طلب
نازل کر دیتا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۵ ء صفحه ۳)

حقائق الفرقان
٢٧٠
سُورَةُ الْحِجْرِ
۲۳- وَ أَرْسَلْنَا الرِّيحَ لَوَاقِحَ فَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاسْقَيْنَكُمُوهُ ۚ وَ مَا
انْتُمْ لَهُ بِخْزِنِينَ -
ترجمہ۔ اور ہم نے چلائیں ہوائیں بار دار پھر ہمیں نے برسا یا بادل سے پانی پھر وہ پانی تم کو پلایا اور
تم تو اس کا خزانہ نہیں رکھتے ۔
لو تفسیر ۔ لَوَاقِحَ - جمع لاقِعَةٌ کی - لائحة مَلْقَعَة کے معنے رکھتا ہے ۔ فاعل بمعنی مفعل کئی جگہ
آیا ہے۔
كَلِيْنِي لِهَمْ يَا أُمَيْمَةُ نَاصِبٍ وَ لَيْلٍ أَقَاسِيْهِ بَطِي الْكَوَاكِبِ اے منصب ۔
يسبك يزيد بأس بمزاعة و اشعث مِمَّا طَوَّحَتُهُ الطَّوَائِحُ اے مَطَاوِحُ اس کے
معنے ہیں حمل دینے والی ۔
ایک انگریزی کتاب میں لکھا ہے کہ نباتات میں نر و مادہ کی دریافت عربوں نے کی
ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسی ہوائیں اٹھاتا ہے کہ جو نر کو مادہ پر چڑھاتی ہیں۔ قرآن مجید نے اس کو پہلے بیان
فرمایا ہے مِنْ كُلِّ زَوْجَيْنِ اثْنَین (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۰)
۲۵- وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْكُمْ وَ لَقَدْ عَلِيْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ -
ترجمہ ۔ بے شک ہم جانتے ہیں تم میں سے آگے بڑھ جانے والوں کو اور پیچھے آنے والوں کو بھی
بے شک ہم جانتے ہیں ۔
تفسير - الْمُسْتَقْدِ مِینَ ۔ کے معنی پہلے کے ہیں۔ بعض لوگوں نے کہا ۔ ام گزشتہ مراد ہیں بعض کہتے
ہیں وہ مراد ہیں جو نیکی میں سب پر ترقی لے گئے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۰)
لے اس کے معنے ہیں حمل دینے والی ۔ ہے اے امیمہ ! ہم و غم سے بھر پور انتہائی تکلیف دہ اور سخت مصیبت والی
لمبی رات، جس کے ستارے بہت سست رو ہیں ) کے برداشت کرنے کے لئے ) مجھے چھوڑ دے۔

حقائق الفرقان
۲۷۱
سُورَةُ الْحِجْرِ
-
۲۷ - وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ -
ترجمہ ۔ بے شک ہم نے آدمی کو بنا یا کھنکھناتی ہوئی مٹی سے جس پر کئی برس گزرے ہوں سیاہ
کیچڑ بُودار سے۔
تفسیر ۔ صَلْصَالِ ۔ خلاصہ درخلاصہ جو چیز ہوتی ہے اس کو صلصال کہتے ہیں صل سے نکلا ہیں۔
حيا - ا - جو مٹی متغیر ہو جاوے ۲۔ جس کی پوری صورت بن جاوے ۳۔ جو کہیں ڈالی
جاوے ۴۔ جس میں سے بو آوے۔
مسنون ۔ کسی چیز کوکسی کے مناسب بنانا۔ سنةُ الماء على الوجه
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۰)
۲۸ - وَالْجَانَّ خَلَقْتُهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُومِ -
ترجمہ۔ اور جن کو انسان سے پہلے ہم نے پیدا کیا ٹو کی آگ سے۔
تفسیر ۔ ہم نے جان کولوؤں کی آگ سے بنایا۔
۲
یہ سچی فلسفی البی کلام ہے ۔ تمام وہ لوگ جن کے اچھے اعمال نہیں یا ان کے
اچھے اعمال کم ہیں وہ دوزخ میں جائیں گے ۔ دوزخ کی گود میں رہیں گے ۔ وہی ان ۔
کی ماں ہے۔ دیکھو قرآن وَ أَمَّا مَنْ خَفَتْ مَوَازِينُهُ - فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ وَ مَا أَدْرَكَ مَا هِيَهُ -
نَارُ حَامِيَة القارعة: ۹ تا ۱۲) بھلا جن کی ماں دوزخ کی گرم آگ ہوئی وہ لوؤں کی آگ سے نہ بنے
ہوں تو پھر کس سے بنیں۔ سُنو ! سارے شریر شیطان یا شیطان کے فرزند ہیں ۔ یوحنا ۸ باب ۴۴۔ متی ۱۳
باب ۳۹ متی ۱۶ باب ۲۳ جس طرح شریر شیطان کا فرزند ہے۔ اور عیسائی مسیح کے فرزند ۔ اسی طرح
دوزخ کی آگ شریر کی ماں ہے اور وہ لوؤں کی آگ سے بنا ہے۔ بھلا صاحب جب عام شریروں کی
ماں ہاویہ دوزخ ٹھہری تو ان اشرار کا شرارتی باپ شیطان دشمن آدم لوؤں سے کیونکر نہ بنا ہوگا۔ ضرور وہ
لے چہرے پر پانی بہانا ( چہرے کو دھو کر صاف کرنا ) ۔ ۲۔ اور جس کی تول ہلکی ہوئی تو اس کا ٹھکانہ گڑھا اور تجھ کو نہ
معلوم ہوا کہ وہ کیا ہے۔ آگ ہے دہکتی ہوئی ۔ ( ترجمہ از فصل الخطاب )

حقائق الفرقان
۲۷۲
سُورَة الْحِجْر
ہمارا دشمن نار السموم سے بنا۔ وہ تو پہلے ہی سموم نار سے بنا تھا۔ اور یہی سچی فلسفی ہے جس کے خلاف ہر
کسی کے پاس کوئی دلیل نہیں۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۷۱)
السموم - تیز بو کو سموم کہتے ہیں اس کے اندر جو صفت ہے وہ ناری ہے۔
الجان - میں شامل ہیں وہ تمام جاندار جن میں ناری مادہ ہو۔ بار یک سانپ کو بھی جان
کہتے ہیں ۔ طاعون کے کیڑے کو بھی دخن الحن فرمایا ہے۔ مرگی کے کیڑے کو بھی جن فرمایا ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غضب کو بھی آگ فرمایا ہے۔ اسی واسطے اس کے اطفاء کے لئے
کھڑے کو بیٹھنے پھر لیٹنے اور پانی پینے اور تعوذ کا حکم ہے۔ سیاہ کتے میں شدید زہر ہوتا ہے اسے ایک
جگہ شیطان فرما یا اسی طرح جن لوگوں کو شیطان سے تعلق ہوتا ہے ان میں بھی خاص تیز یاں ہوتی ہیں۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۰)
٣٠ - فَإِذَا سَوَيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ -
ترجمہ۔ پھر جب اسے ٹھیک ٹھاک بنا چکوں اور اس کے پاس میرا کلام پہنچ جائے تو تم اس کے سبب
سے سجدات شکر بجالا نا اس کے فرمانبردار ہو جانا۔
تفسير - من روحی - اپنا کلام ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ رجنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۰)
۳۱، ۳۲- فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَى أَنْ يَكُونَ مَعَ
السجدِينَ -
ترجمہ ۔ تو سب ہی فرشتوں نے فرمانبرداری کی ۔ مگر ابلیس نے انکار کیا اس سے کہ وہ فرمانبرداروں
کے ساتھ ہو۔
تفسیر - فَسَجَدَ الْمَليكة - ملائکہ مامور من اللہ کے کاموں میں لگ جاتے ہیں ۔ سعید الفطرتوں
کے قلب پر وہی ایمان لانے کی تحریک کرتے ہیں ۔
مَعَ السَّجِدِينَ - فرماں برداروں کے ساتھ شامل نہ ہوا ۔ ہر آدمی کو میں دیکھتا ہوں کوئی نہ
کوئی اس کا نافرمان ہوتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ رجنوری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۴۰)

آج 10 میں سے 10 باقی