سُوْرَۃُ الْحِجْرِ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 2
حقائق الفرقان
۲۷۳
سُوْرَةُ الْحِجْرِ
۳۵- قَالَ فَاخْرُجُ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَحِيمٌ -
ترجمہ ۔ اللہ نے فرمایا تو اس حالت مذموم سے الگ ہوجا کیونکہ تو ہلاک شوندہ ہے۔
تفسیر - فَاخْرُجُ مِنْهَا۔ نکل جا تو اس مرتبہ سے۔
دو
فَإِنَّكَ رَحِيمٌ ۔ کیونکہ تو دھتکارا ہوا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۱)
۳۷ تا ۳۹ ۔ قَالَ رَبِّ فَانْظِرْنِي إِلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ - قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ
الْمُنْظَرِينَ - إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ ۔
ترجمہ۔ شیطان نے کہا اے میرے رب ! مجھے مہلت دے اس وقت تک جب لوگ تبدیلی کریں
گے۔ ارشاد ہوا تجھ کو تو مہلت ہی ہے ۔ ایک معین وقت تک ۔
تفسیر - فانظرنی ۔ یہ اس کی خواہش ہے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ شیطان کی یہ خواہش پوری ہوئی غلطی
کرتے ہیں۔ ہاں فرمایا۔ اِلى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ - ہر آدمی کے ساتھ بقدر اس کے ساتھ شیطان
ہوتا ہے۔ ایک وقت آتا ہے کہ نیک انسان بیدار ہو جاتا ہے۔ پھر شیطان کا داؤ اس پر نہیں چلتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱)
إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ - ابلیس مر چکا۔ اس کی اولاد ہی چلتی ہے۔
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۲)
۴۰- قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيَّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ
أَجْمَعِينَ -
ترجمہ ۔ شیطان نے کہا (اپنی جگہ ) اے میرے رب ! اس وجہ سے کہ تو نے مجھ کو راہ سے ہٹا دیا
میں ملک میں آدمیوں کو بہاریں دکھاؤں گا اور ضرور سب ہی کو بہکا دوں گا۔
تفسیر ۔ شیطان نے کہا میرے رب ! بسبب اس کے کہ تو نے مجھے غوی ٹھہرایا میں بھلے کر دکھاؤں
ا قرآن کریم میں ہے شیطان بھلے کر دکھاتا ہے بد عملوں کی بد عملی ۔
حقائق الفرقان
۲۷۴
سُورَة الْحِجْر
گا ان کے لئے اور ضرورغوی ٹھہراؤں گا ان کو سب کو ۔
نی کے مجرد ہے۔ اغوی اس کے مزید کے معنی ہیں، اضلال ، اہلاک، افساد، نامراد کرنا، بدمزہ
کر دینا، زندگی کا تلخ کر دینا۔
،
پھر سن ! باری تعالیٰ کی مقدس بابرکت ذات پاک نے انسان کو استطاعت ، نیک و بد کی تمیز عقل
اور فطرت مرحمت فرما کر ہزاروں ہزار انبیاء اور رسول اور کتابیں اور اپنی رضا مندی کے اسباب بتا کر
دنیا میں ہدایت کو پھیلایا ہے۔ اور انبیاء اور ان کے سچے اتباع اور فرماں برداروں کی ہمیشہ نصرت اور
اعانت فرمائی ہے۔ ہاں باستطاعت انسان پر جبر نہیں فرمایا کہ اس کی گردن پکڑ کر اس سے نیک اعمال
کرائے۔ شیطان اور اس کی ذریات کے وجود سے یہ فائدہ ہے کہ انسانوں میں فرماں برداروں کو
فرماں برداری کی خلعت وعزت عطا فرمادے ۔ مگر پھر بھی شیطان کو یہ اختیار نہیں دیا کہ لوگوں کو بجبر
گمراہ کرے۔
چونکہ انسان بڑے درجات کا طالب تھا۔ اور بغیر صدق وصفا انعام نہیں مل سکتا ۔ اس واسطے دو
محرک نیکی و بدی کے یعنی فرشتہ اور شیطان پیدا کئے ۔ قانون قدرت اس بات پر دلالت کرتا ہے۔
سب لوگ اپنے نفس میں دو محرک محسوس کرتے ہیں۔ قاتل پہلے قتل کرتا بھی ہے اور پچھتاتا بھی۔ پس
واقعی فرشتہ و شیطان کا وجود عالم میں ہے۔ اگر وید کامل ہے تو اس میں ضرور یہ فلسفہ ہوگا۔ فرق الفاظ میں
ہو تو کوئی بات نہیں۔
وَلِكُلِّ أَنْ يَصْطَلِح ان محرکات کی اصلاح تم میں کیا ہے۔ بتاؤ اور کھول کر بتاؤ۔
اضداد کا مقابلہ ایک واقعی اور صحیح بات ہے۔ کیمسٹری کی شہادت۔ مرکبات عالم بلکہ بسائط کی
نسبت اگر نہ لیں تو بھی لطیف و کثیف کا سنگرام ( جنگ ) ، سعید وشقی، سر پشٹ و دیسیو،مومن و کافر،
دیو و اسر کائید ھ کوئی مخفی راز نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہدایت کے لئے اپنا کلام نازل فرماتا ہے۔ بایں ہمہ ایک
اے غمی کے معنی ہیں ۔ ضلال ، ہلاکت، نامرادی ، بدمزگی ، عیش ، تلخ ، بداعتقادی کی جہالت، ابن الاثیر، راغب،
لسان العرب۔ منہ ہے اور ہر ایک کا حق ہے کہ وہ (کوئی) اصطلاح بنائے ۔
حقائق الفرقان
۲۷۵
سُورَة الْحِجْر
عالم اس کے مقابلہ کے لئے بھی اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ تم اپنی جگہ دیکھ لو۔ وید جسے تم کلام الہی مانتے اور
قدامت کو اس کی سچائی کی بڑی دلیل بتاتے ہو۔ ہندوستان کے فرزندوں نے اس کے مقابلہ کے لئے
ہتھیار نکالے اور اسے رد کیا۔ اور اس کی قدامت اور صداقت کے ابطال کی غرض سے تمہارے بھائی
جینی اپنے نوشتوں اور ہادیوں کی اتنی لمبی مدت بیان کرتے ہیں کہ اس کے مقابل ریاضی دان بھی
حیران ہو جاتے ہیں اور مجوس اپنی کتابوں کی مدت قدامت کے بیان کرنے میں مہاں سنکھ کے آگے
اور سترہ صفر بڑھاتے ہیں اس سے معلوم ہوا کہ جنگ اور مقابلہ اس عالم میں طبعی امر کی طرح ہمیشہ سے
قائم چلا آتا ہے۔ اور یہ بھی ثابت ہو گیا کہ آپس میں جنگ تو ایک طرف رہی ۔ اشرار ہمیشہ خدا سے
مقابلہ کرتے چلے آئے ہیں۔ ایک عظیم الشان ناصح خود انسان کے اندر موجود ہے۔ مگر اس کے ساتھ
بھی وہ مقابلہ ہے کہ الامان الامان تھوڑی دیر کے لئے کچہریوں میں عبرتا دیکھیں بازار کے لین دین
کو دیدہ بصیرت سے مطالعہ کریں لیکچراروں کی لفاظیاں اور اس کے ساتھ ان کا عملدرآمد غور سے
ملاحظہ کریں ۔ محکمہ جات میں کم سے کم ان لوگوں کی عملی کارروائیوں کو دیکھیں کہ جن کی تمام تعلیم
اہنسا پرموں دھرما ( رحم ہی اعلیٰ مذہب ہے ) اور بائیں ہمہ ایک جانور (گائے ) کی لفظی حفاظت
کی ٹھیکیداری کے بھیس میں اپنے خیال کے مخالفوں غریبوں بے کسوں کے ساتھ کیا کیا سلوک
کرتے ہیں۔
میں نے ایک ہندوریاست کے ایک بڑے با اختیار پنڈت سے سوال کیا کہ مساوی الاستعداد
مگر مدت کے امیدوار فتح محمد اور نئے امیدوار فتح چند کے لئے آپ کے محکمہ میں اگر موقع پرورش ہو تو
آپ کسی کو مقرر کریں گے۔ کہا فتح چند کو۔ میں نے کہا آپ تو بدھ مذہب کے آدمی ہیں اور آپ نے
ہنوز دریافت بھی نہیں کیا کہ فتح چند بدھ مذہب کا آدمی بھی ہے یا نہیں ۔ کہا۔ مولوی صاحب ! ہماری
بچپن کی تعلیم ہمیں ایسے سبق سکھا چکی ہے کہ بہتر ہے کہ آپ اس بحث کو ختم کر دیں۔ اس قسم کی صدہا
نظیریں اور واقعات ہیں جو دانشمند کو کافی سبق سکھاتے ہیں۔ جو کو کافی
غرض یہ مسلم امر ہے کہ البہی فرمان پاک لوگوں کے مفید کلمات ، نور قلب، عقل، نظارۂ قدرت،
حقائق الفرقان
۲۷۶
سُورَة الْحِجْر
تجربہ صحیحہ اور بدی کی خطرناک سزائیں موجود ہیں ۔ مگر شریر کا شرارت سے باز آنا کوسوں بلکہ
بمراحل دور ہے۔ اس جنگ کو ستیارتھ میں دیانند نے بھی مانا ہے اور اس کا دیوا ئر سنگرام نام رکھا ہے
یعنی (اچھوں اور بروں کی جنگ ) غرض نور و ظلمت ، نورانی و ظلمانی ، صدق و کذب کا یدھ ہے ۔
ابلیس و شیطان وہی ظلمت اور شرارت ہے یا یوں سمجھو کہ ظالم و شریر، کاذب ، جاہل اور تاریکی کے
فرزند کے القاب ہیں۔
اللہ تعالیٰ اپنے علم کامل ، رحمت ، قدرت اور تصرف سے ہر جگہ موجود ہے اور شریر جس قدر بکواس
کرتا ہے وہ سب خدا کے سامنے کرتا ہے۔ اور رو در رو کرتا ہے کہ گویا اس سے بالمشافہ جنگ کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔ قال کے لفظ سے یہ سمجھنا کہ شیطان نے خدا سے بالمشافہ مکالمہ کیا۔ سخت غلط بات ہے
قرآن کریم میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ خدا کے مکالمہ سے وہی لوگ شرف اندوز ہوتے ہیں جو خدا کی
نگاہ میں پاک وصاف ہوتے ہیں۔ پھر شیطان جیسی نجس ذات کا یہ رتبہ کہاں کہ اسے خدا کی ہمکلامی کی
عزت ملے؟ سارے قرآن میں كَلَّمَ تَكْلِیما کا کوئی صیغہ شیطان کے کلام کے بارہ میں مذکور نہیں ہوا۔
اصل بات یہ ہے کہ لفظ قال عربی کی زبان میں ہر ایک بات اور کام اور اشارہ اور زبانِ حال پر
بولا جاتا ہے۔ چنانچہ عربی کی لغت میں لکھا ہے۔
الْعَرَبُ تَجْعَلُ الْقَوْلَ عِبَارَةً عَنْ جَمِيعِ الْأَفْعَالِ - یعنی قول تمام افعال پر بولا جاتا
ہے۔
کہی۔
قَالَتْ لَهُ الْعَيْنَانِ سَمْعًا وَ طَاعَةً ۔ اس کی آنکھوں نے کہا کہ ہم سنتے اور مانتے ہیں ۔
قَالُوا صَدَقَ وَ أَوْ مَؤُوا بِرُؤُوسِهِمْ - صحابہ نے کہا سچ کہتا ہے اور یہ بات سر کے اشارہ سے
-
قَالَتِ السَّمَاءُ جَادَتْ وَانْسَكَبَتُ ۔ بادل نے کہا۔ کیا معنی؟ برسا
وَيُقَالُ لِلْمُتَصَوَّرِ فِي النَّفْسِ قَبْلَ التَّلَفُظِ فَيُقَالُ فِي نَفْسِي قَوْلُ لَمْ أَظْهَرُهُ
قال اس خیال پر بھی بولا جاتا ہے جو ابھی تلفظ میں نہیں آیا ۔ کہا جاتا ہے میرے دل میں بات ہے
حقائق الفرقان
۲۷۷
سُورَة الْحِجْر
جس کو میں نے ظاہر نہیں کیا۔ وَ الْإِعْتِقَادُ يُقَالُ فُلَانٌ يَقُولُ بِقَوْلِ الشَّافِعِی ۔ فلانا اعتقاد کرتا ہے
شافعی کا اعتقاد قول کے معنے اعتقاد کے ہوئے ۔
وَيُقَالُ لِلدَّلَالَةِ عَلَى الشَّي علی العموم دلالت کو بھی قول کہتے ہیں ۔
امْتَلَاءَ الْحَوْضُ فَقَالَ قطنی ۔ کہا جاتا ہے حوض جب پانی سے بھر گیا تو اس نے کہا اب بس کرو۔
قَالَتْ لَهُ الطَّيْرُ تَقَدَّمُ رَاشِدًا - پرندوں نے اسے کہا۔ اقبال مندی سے آگے بڑھو۔
غرض جب لفظ قال اتنے بڑے وسیع معنوں پر بولا جاتا ہے۔ تو کس قدر ضروی امر ہے کہ ہر
موقع ومحل کے مناسب اس کے معنے کئے جائیں ۔
شیطان ایک کافر ، متکبر ، احکام الہی سے منکر خبیث روح ہے۔ حسد و بغض سے اس نے آدم جیسے
راست باز کا مقابلہ کیا اور اس مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف بھی بدی کو منسوب کر دیا اور بے باکی سے
بد کلامی کی ۔۔۔۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ ہم مسلمان نیکی کے محرک کو ( تم کچھ نام رکھو ) ملک یا فرشتہ کہتے
ہیں۔ اور بدی کے محرک کو شیطان و ابلیس ۔ ان معنوں کے لحاظ سے ملک وابلیس کا کون منکر ہوسکتا
ہے۔ یہ پختہ اور یقینی بات ہے کہ جہاں قرآن کریم نے شیطان و ابلیس کا ذکر کیا ہے۔ وہاں انہی
اُسروں اور بدی کے محرکوں سے مراد ہے۔ ان واقعات پر اعتراض کرنا خدا تعالیٰ کے قانونِ قدرت
اور اس کے نظام کی نکتہ چینی کرنا ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۶ تا صفحہ ۱۱۰)
- إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ إِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغُوِينَ -
ترجمہ ۔ جو میرے بندے ہیں تیرا تو ان پر کچھ زور نہیں چل سکتا ہاں خود جو تیری گری ہوئی
خواہشوں کی پیروی کرے گا گمراہوں میں سے (ان پر تیرا زور چلے گا )۔
تفسیر۔ جو میرے بندے ہیں تجھ کوان پر کچھ زور نہیں ۔
( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۷)
عِبَادِی ۔ کچھ ضرورت نہیں کہ عِبَادِی سے خاص بندے مراد لئے جاویں۔ کسی آدمی پر
شیطان کا غالب نہیں ۔ ہاں جب انسان خود اس کا کہا ما - کا کہا ماننے لگ جاتا ہے۔ جیسا کہ میں نے کئی
حقائق الفرقان
۲۷۸
سُورَة الْحِجْر
بڑے بڑے ڈاکوؤں سے پوچھا ہے اور انہوں نے مانا ہے کہ کوئی ہمیں جبرا نہیں لے جاتا۔ بلکہ
خود ہی جاتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ رفروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۱)
ہرگز ہرگز شیطان کا تسلط کسی نبی پر نہیں ۔ نبی تو عظیم الشان لوگ ہیں ۔ کسی پر بھی شیطان کا تسلط
نہیں۔ اِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ (الحجر : ۴۳) کا طلب بہت صاف ہے۔ دیکھو دیکھو
اس کا ترجمہ ہم لکھتے ہیں اور نہیں بھیجا تجھ سے پہلے کوئی رسول اور نبی مگر جب وہ خواہش کرتا ہے تو ہلاک
ہونے والا خدا سے دور ( شیطان ) اس کی خواہش میں روک ڈالتا ہے۔ اللہ تعالیٰ شیطان کی روک کو
دور کر دیتا ہے اور اپنے آیتوں کو مستحکم کر دیتا ہے دیکھ لو موسیٰ کو جب اس نے خواہش کی کہ بنی اسرائیل کو
مصر سے چھوڑا کر کنعان لاوے تو فرعون شیطان نے روک ڈال دی مگر آخر وہ غرق ہوا اور خدا کی
بات پوری ہوئی۔
مسیح کی خواہش میں یا فہ کا ہن اور یہودی شیاطین نے روک ڈالی تو آخر اللہ تعالیٰ نے مسیح کو
کامیاب کر ہی دیا اور یہود ذلیل ہو گئے ۔
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش میں ابو جہل ابولہب جیسے شیاطین روکیں ڈالتے رہے۔
آخر خدا کی باتیں پوری ہوئیں۔ الحکم جلد ۲ نمبر ۱۶ و ۷ ۱ مورخہ ۲۷،۲۰ جون ۱۸۹۸ء صفحہ ۴)
۴۵ - لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابِ لِكُلِّ بَابٍ مِنْهُمْ جُزْءٌ مَقْسُومٌ -
ترجمہ۔ اس کے سات دروازے ہیں ہر دروزے کے لئے کافروں میں سے ایک حصہ بٹ چکا ہے۔
تفسیر سَبْعَةُ ابواب دوزخ کے متعلق تو ہے بہشت کے متعلق کو کے متعلق کوئی آیت نہیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲)
ا سات دروازے۔ مرتب
حقائق الفرقان
۲۷۹
سُورَة الْحِجْر
۴۶ تا ۴۹ - إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّتِ وَعُيُونٍ ادْخُلُوهَا بِسَلِمٍ آمِنِينَ وَ
نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلَّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقْبِلِينَ - لَا يَمَسُّهُمْ
فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ -
ترجمہ ۔ بے شک متقی لوگ باغوں اور چشموں میں رہیں گے۔ اور ان کو کہا جائے گا کہ اس میں داخل
ہو سلامتی سے امن کے ساتھ ۔ اور ہم ان کے سینوں سے نکال ڈالیں گے رنجش وہ بھائی بھائی ہو جائیں
گے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوئے ۔ وہاں ان کو کوئی تکلیف نہ پہنچے گی اور وہاں سے کبھی نکالے بھی
نہیں جائیں گے۔
تفسیر تحقیق متقی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے۔ انہیں کہا جائے گا کہ ان میں سلامتی
سے داخل ہو جاؤ اور امن میں رہو۔ اور جو کینہ اور کپٹ دنیا میں ان کے دلوں میں تھا۔ بہشت میں ہم
ان کے دلوں سے نکال ڈالیں گے وہ بھائی بن کر تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے۔
اور اسی پر غور کرو کہ جب غیروں کے ساتھ بہشت والوں کا یہ سلوک ہو گا جس کا ذکر آیت بالا میں
ہے تو اپنوں کے ساتھ کیا ہوگا۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۱۵۴)
المُتَّقِينَ ۔ تقویٰ اختیار کرنے والے ۔ ایسے لوگوں کے عقائد صحیحہ ہوتے ہیں۔ اللہ پر ایمان،
پر جزاوسزا فرشتوں پر، کتابوں پر نبیوں پر ایمان، جزا وسزا پر ایمان اور اعمالِ صالحہ کرتے ہیں ۔ اس لئے فرمایا
مال کو خرچ کریں۔ ذوی القربی، یتامی ، مساکین ، سائلین ، غلاموں کے آزاد کرنے پر، نماز پڑھیں
زکوۃ دیں۔صابر ہوں۔ (تنگی ۔ غریبی لڑائی۔ بیماری کے اوقات میں ) بس یہی متقی لوگ ہیں ۔
کچھ اور نشان بتاتا ہے۔ وہ سلامتی کے گھر میں رہتے ہیں۔ کسی نیک بندے کی نسبت ان کے
دل میں رنجش نہیں رہتی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱)
۵۰ - نَبِّئُ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ -
ترجمہ۔ میرے بندوں کو خبر دار کر دے کہ میں ہی ہوں بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ
دینے والا ۔
حقائق الفرقان
۲۸۰
سُورَة الْحِجْر
تفسیر ۔ نبی عِبَادِی ۔ امید و نیم مومن کے لئے دو پر ہیں۔ اللہ کے حضور میں پہنچنے کے لئے ۔ اس کا
ثبوت آگے آنے والے بیان میں دیتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱)
۵۴،۵۳ - إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَمَا قَالَ إِنَّا مِنْكُمْ وَجِلُونَ - قَالُوالا
تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَمٍ عَلِيمٍ -
ترجمہ۔ جب وہ اس کے پاس آئے انہوں نے کہا سلام ، ابراہیم نے کہا تم سے تو ہم کو ڈر معلوم ہوتا
ہے۔ انہوں نے جواب دیا تو نہ ڈرہم تو تجھے خوشخبری دیتے ہیں ایک بڑے علم دارلڑکے کی ۔
تفسیر - إِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُونَ ۔ انبیاء کے قلب پر اس کا انکشاف ہو جاتا ہے چونکہ وہ عذاب
لائے تھے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲)
بغلم ۔ اس بچے کے جوان ہونے کی خبر بھی دے دی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱)
۵۷ - قَالَ وَمَنْ يَقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبَّةَ إِلَّا الضَّالُونَ -
ترجمہ۔ ابراہیم نے کہا گمراہوں کے سوا اللہ کی رحمت سے کون ناامید ہو سکتا ہے۔
تفسير - القانون ۔ خدا کی صفات سے ناواقف ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۱)
۵۹،۵۸ - قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ - قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمٍ
مُجْرِمِينَ -
ترجمہ ابراہیم نے پوچھا پھر تمہیں کیا ضرورت درپیش ہے اے فرشتو! ۔ انہوں نے جواب دیا ہم
بھیجے گئے ہیں ایک قطع تعلق کرنے والی قوم کی طرف۔
تفسیر - فَمَا خَطْبُكُم - حضرت ابراہیم کا قلب محسوس کر رہا تھا کہ یہ کوئی عذاب بھی لائے ہیں اس
لئے بشارت سن کر بھی دریافت کیا۔
حقائق الفرقان
۲۸۱
سُورَة الْحِجْر
قَوْمٍ مُجْرِمِينَ - حضرت علی فرماتے ہیں کہ اگر قرآن شریف میں اس کا ذکر نہ ہوتا تو میرے
وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ کوئی انسان مردوں سے بھی زنا کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱)
در
۶۲ تا ۶۴ - فَلَمَّا جَاءَ الَ لُوطِ الْمُرْسَلُونَ - قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُنْكَرُونَ ۔
قَالُوا بَلْ جِئْتُكَ بِمَا كَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ -
ترجمہ۔ جب آئے لوط کے خاندان کے پاس فرشتے ۔ لوط نے کہا تم تو کوئی (بے پہچانت ) اجنبی لوگ
رکھتے ہو۔ انہوں نے جواب دیا ہم تیرے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں تیری قوم شک
کرتی تھی۔
تفسیر۔ لوڈ کی قوم عرب کے شمال مغرب میں آباد تھی ۔ ان کی بستیاں گئی تھیں۔ ایک کا نام سیڈوم ۔
ایک کا گمارا۔ ایک کا نام صعر غر تھا۔ اسی واسطے اس قوم کے بدکاروں کو سیڈ ومی کہتے ہیں ۔
منكَرُونَ ۔ ناپسند کئے گئے ۔
فِيهِ يَمْتَرُونَ ۔ وہ عذاب جس میں یہ شک کرتے تھے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱)
٦٦ - فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعِ مِنَ الَّيْلِ وَ اتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ
مِنْكُمْ أَحَدٌ وَ امْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ ۔
ترجمہ ۔ ۔ تو تو کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کے ساتھ نکل جا اور تو ان کے پیچھے پیچھے چل اور
کوئی مڑ کر نہ دیکھے تم میں سے پیچھے تم کو جیسا حکم ملا ہے ویسا ہی چلے جاؤ۔
تفسیر - لا يَلْتَفِتْ مِنْكُمْ أَحَدٌ ۔ چونکہ عذاب میں گرفتار ہونے والی نے پیچھے مڑکر دیکھنا تھا اس
لئے دوسروں کو ایسا حکم ہوا۔ بعض حکم خاص مصلحت پر مبنی ہوتے ہیں۔
حَيْثُ تُؤْمَرُونَ ۔ پاس ایک پہاڑ تھا۔ اس پر چلے جانے کا حکم تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۱)
حقائق الفرقان
۲۸۲
سُورَة الْحِجْر
-
٦٧ - وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَؤُلَاءِ مَقْطُوعُ مُصْبِحِيْنَ
ترجمہ ۔ اور ہم نے لوط کی طرف قطعی وحی بھیج دی اس امر کی کہ ان لوگوں کی جڑ بنیاد کاٹ دی جائے
گی صبح ہوتے ہوتے۔
کی
تفسیر - دابر - ا۔ اول ۲۔ آخر ۳۔ جو بہشتم و مدبر ہوں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱)
۶۸ ۶۹ - وَ جَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ - قَالَ إِنَّ هَؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا
تَفْضَحُون -
ترجمہ اور شہر والے آئے بشارت دیتے ہوئے ۔ لوط نے کہا یہ لوگ تو میرے مہمان ہیں تو تم
مجھ کو رسوا نہ کرو۔
تفسیر - يَسْتَبْشِرُونَ - کیونکہ وہ لوگ حضرت لوط پر کسی قسم کا الزام آنے کے منتظر تھے۔
-
فَلَا تَفْضَحُونِ ۔ مہمانوں کی بے عزتی کر کے مجھے ذلیل مت کرو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱)
اے ، ۷۲ ۔ قَالُوا أَوَ لَمْ تَنْهَكَ عَنِ الْعَلَمِينَ - قَالَ هَؤُلَاءِ بَنْتِي إِنْ كُنْتُمُ
فَعِلِينَ -
ترجمہ ۔ وہ بولے کیا ہم نے تجھ کو منع نہیں کیا تھا دنیا اور جہان سے ۔ لوط نے کہا یہ میری بیٹیمیں
( ضمانت میں ) حاضر ہیں اگر تم کو تحقیقات کرنا ہے۔
تفسير عن العلمين ۔ اجنبی لوگوں کی آمدورفت سے منع نہیں کیا ؟
رکھ لو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱)
عَنِ الْعَلَمِينَ ۔ اجنبی آدمیوں سے نہیں روکا ۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ءصفحہ ۴۶۲)
إِن كُنتُمْ فَعِلِينَ ۔ اگر تم اس مقدمہ کی تحقیق کرنا چاہتے ہو تو میری بیٹیوں کو بطور ضمانت
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱) نمبر ۱۵
إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ ۔ اس قسم کی بات ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۲)
حقائق الفرقان
۲۸۳
- لَعَمْرُكَ إِنَّهُمُ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ -
-
سُورَة الْحِجْر
ترجمہ ۔ قسم ہے تیری ذات کی اے پیارے محمدؐ! کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ اپنے نشہ میں دل کے
اندھے ہو رہے تھے۔
تفسیر - تعمرك - مسیح موعود نے کہا ہے۔
تیرے منہ کی ہی قسم اے میرے پیارے احمد “
اس پر اعتراض کرنے والے اس آیت پر غور کریں۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۲)
يَعْمَهُونَ - ا - اندھے ۲۔ نا عاقبت اندیشی کرتے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱)
۷۶ تا ۷۸ - إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ وَ إِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ -
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ اس میں بے شک نشانیاں ہیں ذی فراست لوگوں کے لئے ۔ اور وہ بستی سدا آمد و رفت کی
راہ پر ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اس میں بڑی نشانی ہے ایمانداروں کے لئے ۔
تفسیر - له
سير - لِلْمُتَوَسِّمِینَ ۔ وہ لوگ جو بڑی فراست والے ہوں اور عبرت پکڑنے والے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱)
انها ۔ وہ بستیاں۔ عذاب کا نشان۔
مقیم - موجود ۔ واضح ۔ وہاں کی جھیل کا نام ڈیڈ سی ۔ جھیل مردار جس میں کوئی جاندار زندہ
نہیں رہتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱)
۸۰۷۹
وَإِنْ كَانَ أَصْحُبُ الْأَيْكَةِ لَظَلِمِينَ - فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا
لَبِامَامٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ۔ اور بے شک ایکہ (یعنی بن ) کے رہنے والے ظالم ہی تھے۔ تو ہم نے ان سے بدلہ لیا اور یہ
دونوں شہر کھلی سڑک پر ہیں۔
حقائق الفرقان
۲۸۴
سُورَة الْحِجْر
تفسیر - الآئِكَةِ - بن جنگل جس میں بہت سے درخت ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہوں۔
ليا مام - امام اس شاہراہ اور اس شخص کو کہتے ہیں جس کی طرف لوگوں کا قصد ہو۔ چونکہ شاہراہ
کی طرف اکثر لوگ منزل تک پہنچتے ۔ (ضمیمه اخبار بدر جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۴۱)
۸۱ تا ۸۳ - وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحُبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ - وَآتَيْنَهُمُ ايْتِنَا
فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ - وَكَانُوا يَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا آمِنِينَ -
ترجمہ۔ اور جھٹلا یا حجر کے رہنے والوں نے بھیجے ہوؤں کو۔ اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دی تھیں
وہ اس سے منہ پھیرتے رہے۔ اور وہ پہاڑ کرید کرید کر گھر بناتے تھے بے فکر ۔
تفسير الحجر - نمود کی قوم جہاں رہتی تھی اس کو حجر کہتے ہیں ۔
حجر میں بحث ہوئی ہے کہ حجر کیا چیز تھی۔ بعض لوگ کہتے ہیں۔ اس قوم کے دارالسلطنت کا نام
ہے۔ بعض اس میدان کا نام بتاتے ہیں۔ عدن سے لے کر حدیدہ۔حضرموت، حجاز، تہامہ کے علاقوں
کو حجر کہتے ہیں وہاں کی قومِ ثمود میں صالح" نبی آئے تھے۔
ایتنا ۔ اپنے احکام ۔
وَكَانُوا يَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ ۔ اس زمانے میں بھی اس کا رنگ پایا جاتا ہے۔ یعنی پہاڑ پر
کوٹھیاں بنانا۔ ایک سہل زمین ہوتی ہے۔ ایک جبلی (یعنی پہاڑی ) زمین ۔ دونوں مقامات پر اس کے
زمانے کے لوگ بھی کوٹھیاں وغیرہ بناتے ہیں اور اس پر اتراتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۱، ۱۴۲)
۸۴ - فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ -
ترجمہ۔ ان کو عذاب نے آلیا صبح ہوتے ہوتے ۔
-
تفسير - الصَّيْحَةُ ۔ اس کے معنے عذاب کے ہیں۔ آواز کے معنے بھی درست ہیں۔ جب
پہاڑوں میں بڑے بڑے زلزلے آتے ہیں تو زلزلوں سے : سے پہلے گونج اور گرج پیدا ہوتی ہے۔
صَاحَ الزَّمَانُ لِآلِ بَرْمَكَ صَيْحَةً خَرُّوا لِصَيْحَتِهِ عَلَى الْأَذْقَانِ
لے زمانہ بھر کے لوگ آلِ برمک پر ہونے والے ظلم وستم کی وجہ سے چلائے اور اس چلانے کی وجہ سے وہ ٹھوڑیوں کے
بل گر پڑے۔