سُوْرَۃُ الْحِجْرِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 3

حقائق الفرقان
۲۸۵
سُورَة الْحِجْر
بریک ایک قوم تھی جس نے حضرت ہارون الرشید علیہ رحمۃ اللہ کے زمانے میں بڑی ترقی
کی ۔ انہوں نے تمام طاقتور جاگیروں اور علاقوں بلکہ شعراء وعلماء کو اپنے قبضے میں کر لیا تھا۔
ہارون الرشید نے ان کی نیت پر اطلاع پا کر انہیں ایک ہی وقت میں ہلاک کر دیا ۔ شاعروں کو
چونکہ بہت انعام دیتے تھے۔ اس لئے انہوں نے ان کی سخاوتوں کی بڑی تعریف کی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۲)
٨٦۔ وَمَا خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَ الْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَ إِنَّ
السَّاعَةَ لَاتِيَةٌ فَأَصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ -
ترجمہ۔ اور ہم نے آسمان و زمین اور جوان میں ہے نہیں بنایا مگر تدبیر سے اور کچھ شک نہیں کہ
انجام کی گھڑی آنے ہی والی ہے تو تو نیکی کے ساتھ درگزر کر ۔
تفسیر وَ مَا خَلَقْنَا السَّبُوت ۔ یہ آیت اس اعتراض کے جواب میں ہے جو فَأَخَذَتْهُم
الصَّيْحَةُ سے کسی نادان کے دل میں پیدا ہو سکتا ہے کہ زلزلے آنا تو ایک نیچرل رول ہے۔ پھر
زلزلہ آنے پر صلحاء کی ہلاکت بھی ہو جاتی ہے۔ فرماتا ہے آسمان وزمین کو ہم نے حق و حکمت سے پیدا
کیا۔ ہم نے پہلے ہی سے یہ انتظام کر رکھا ہے۔ عذاب اُسی وقت آئے گا۔ جب صلحاء بالعموم نہ
رہے۔ اور زلزلہ اگر کسی ظاہری سبب سے پیدا ہوتا ہے تو اس کا باطنی سبب یہی ہے اور ہم اسے خوب
جانتے ہیں ۔
66
فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ - عذاب کے لانے کے لئے صبر بھی بہت مفید ہے۔ یہاں سے ایک
اخبار ” شبھ چشتک“ نکلتا تھا۔ وہ اس سلسلہ پر سخت مفتریا نہ اور مصر حملے کرتا ۔ میرے دل میں بعض
اوقات اس کے جواب کا جوش اٹھتا ۔ اس لئے میں نے ایک دفعہ حضرت کی خدمت میں عرض کیا۔ تو
فرمایا کہ تمہارے جواب سے کیا بنے گا؟ صبر کرو کہ خدا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ پھر ایک موقع
آیا تو آپ نے توجہ فرمائی اور ایسی توجہ فرمائی کہ جناب البہی سے سر دست تو قادیان سے ان کا صفایا ہی
ہو گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۲)

حقائق الفرقان
۲۸۶
سُورَة الْحِجْر
۸۸ - وَ لَقَدْ آتَيْنَكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ -
ترجمہ۔ اور بے شک ہم نے تجھ کو دیں سات آیتیں مکرر پڑھی جانے والی اور بڑا قرآن دیا۔
تفسیر - سبعا ۔ اس کے معنے سات آیتیں ۔ یعنی الحمد شریف ۔ یہ ان آیتوں میں سے ہیں جو
کئی بار نمازوں میں پڑھی جاتی ہیں ۔ چنانچہ دن رات میں بالعموم چالیس رکعتوں میں یہ سورۃ دہرائی
جاتی ہے۔
کئی تابعین نے کہا ہے کہ بقرہ، آل عمران، نساء، مائدہ، انعام، اعراف، توبہ ۔ ان سات
سورتوں کا نام سبع مثانی ہے۔
بعض نے توبہ کی بجائے یونس کو رکھا ہے ۔ کیونکہ ان کا بیان آپس میں ملتا جلتا اور دُہرا
دہرا ہے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۲)
۸۹ - لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنُ
عَلَيْهِمْ وَاخْفِضُ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ۔
ترجمہ ۔ اور تیری آنکھیں نہ دوڑا ان چیزوں پر جو ہم نے چند روز کے لئے دی ہیں کئی قسم کے
کافروں کو اور نہ غم کھا اُن پر اور نیچا رکھ تیرا باز و ایمانداروں کے لئے ۔
تفسیر - لا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ - قرآن شریف جیسی نعمت کے مقابلہ میں اس فانی دولت کی کچھ
پرواہ نہ کر اور آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھ۔
ازْوَاجًا - رنگ برنگ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۲)
۹۱ - كَمَا اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِينَ -
ترجمہ۔ جس طرح ہم نے اتارا تھا عذاب بانٹنے والوں پر ۔
تفسیر - الْمُقْتَسِيْنَ - مُقْتَسِم کے کئی معنے کئے گئے ہیں۔ ایک یہ کہ يُؤْمِنُونَ بِبَعْضٍ وَ
يَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ دوم یہ تَقَا سَمُوا بِاللهِ (النمل: ۵۰) جیسے حضرت مود کی قوم نے قسم کھائی تھی کہ رات
لے آپس میں قسمیں کھاؤ اللہ کی ۔

حقائق الفرقان
۲۸۷
سُورَة الْحِجْر
حضرت صالح کو مار ڈالیں گے۔ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں نو آدمیوں نے
یہی مشورہ کیا۔ ۳۔ تَقَاسَمُوا عَلَى سُبُلِ مَكَّةَ کفار نے اسلام کے خلاف ابھارنے کے لئے مختلف
شاہراہوں پر آدمی مقرر کر رکھے تھے۔ اس کا نمونہ میں نے دیکھا ہے کہ لوگوں کے بہکانے کے لئے
رستوں میں اپنے ایجنٹ چھوڑ دیتے ہیں۔ ۴۔ عجیب عجیب معنے کر کے کئی فرقے بنا دیئے ۔ چھ
کے نام مجھے یاد آ گئے۔ ۱۔ اسود بن زرارہ ۲۔ اسود بن زہرہ ۳۔ ولید مخزومی ۴۔ عاص سہمی
محصول
۵- اسود بن مطلب ۶ ۔ حارث خزاعی ۔ یہ سب کے سب مختلف عبرت ناک و دہشت ناک امراض سے
ہلاک ہوئے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۲)
الْمُقْتَسِینَ ۔ قرآن کے بعض حکم پر عمل ، بعض سے عملی انکار جیسے لڑکیوں کو وراثت ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲)
كَمَا اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِينَ (الحجر : 91) میں مُقْتَسِمین کے کئی معنے ہیں ۔
(1) بعض مسلمان ایسے ہیں کہ بعض حصہ قرآن پر ایمان لاتے ہیں بعض سے انکار ۔ مثلاً نماز
پڑھیں گے مگر عورتوں کو حصہ دینے کے متعلق اگر کہا جائے تو کہتے ہیں ہمار ا رواج نہیں ۔ ایسا ہی بعض
کفار ہیں وہ بھی قرآن کا کچھ حصہ مانتے ہیں۔ مثلاً سچ بولنا، جھوٹ کو برا جاننا، چوری نہ کرنا ، زنانہ کرنا۔
(۲) وہ لوگ جنہوں نے قتل النبی کی قسمیں کھائیں ۔ (۳) جنہوں نے رستے بانٹ رکھے ہیں
کہ آنے جانے والے کو جناب نبوی سے منع کریں گے۔ (۴) وہ لوگ جو سیدھی سادی بات میں چھیڑ
کی راہ نکال لیتے ہیں تا کہ قوم کے دو فریق ہو جائیں۔ ایسے لوگ بہت فتنہ انگیز ہوتے ہیں۔
(البدر کلام امیر ۔ جلد ۱۰ نمبر ۳۸،۳۷ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۱۱ء صفحہ (۳)
۹۵ تا ۹۷ - فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ إِنَّا كَفَيْنَكَ
الْمُسْتَهْزِعِينَ الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ الهَا آخَرَ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ پس تو ان کو خوب ٹھوک ٹھوک کر سمجھا دے جو تجھ کو حکم ہو چکا ہے اور منہ پھیر لے مشرکوں سے۔
ہم کافی ہیں تیرے طرف سے ہنسی میں اڑانے والوں کے لئے ۔ جو اللہ کے برابر اور معبود ٹھہراتے ہیں

حقائق الفرقان
تو انہیں آگے معلوم ہو جائے گا۔
۲۸۸
سُورَة الْحِجْر
تفسیر۔ سو کھول کر سنا دے جو تجھ کو حکم ہوا۔ اور دھیان نہ کر شریک والوں کا ۔ ہم ؟ کا ۔ ہم بس ہیں تیری
طرف سے ٹھٹھے کرنے والوں کو ۔ جو ٹھہراتے ہیں اللہ کے ساتھ اور کسی کی بندگی ۔ سو آ گے معلوم
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۹)
کریں گے۔
۹۹- فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُنْ مِنَ السُّجِدِينَ -
ترجمہ ۔ تو تو اپنے رب کی تعریف بیان کر اور سجدہ کرنے والوں میں ہو جا ( یعنی فرمانبرداروں میں ہو ) ۔
تفسیر - سَبِّحُ بِحَمْدِ رَبِّكَ ۔ دشمن سے بچنے کا طریق بتایا۔
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۲)
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ ۔ بعض لوگوں نے سجدوں میں عجیب عجیب طرح کی دعائیں قرآن شریف کی
مختلف آیات سے لے کر پڑھنی شروع کر دی ہیں ۔ حالانکہ سجدوں میں قرآنی دعاؤں کے پڑھنے کی
ممانعت ہے ۔ وہ دیکھیں کہ یہاں جو صاف حکم ہے اس کی تعمیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس
طرح فرمائی۔ رکوع و سجود میں پڑھا جاتا ہے سُبْحَانَكَ اللهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي
حضرت مجدد الف ثانی نے اس کے متعلق کہ رات کو سُبْحَانَ اللهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ اللهُ أَكْبَرُ پڑھ کر
سوئے ۔ ایک نکتہ لکھا ہے۔ وہ یہ کہ جیسا کسی کو تحفہ و ہدیہ دیں ویسا ہی انعام ملتا ہے۔ جناب النبی میں جو
تسبیح وتحمید کا ہدیہ پیش کرے گا۔ خدا تعالیٰ اس کے بدلے میں اس شخص کو جس نے ہدیہ پیش کیا گنا ہوں
سے پاک کر دے گا اور پسندیدہ خصائل سے محمود بنائے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۲)
١٠٠ وَاعْبُدُ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ ۔
۹
ترجمہ۔ اور اپنے رب کی عبادت کئے جا جب تک تجھے موت آ جائے۔
لے پاک ہے تو اے اللہ جو ہمارا رب ہے اور تیری تعریف ہے ۔ اے اللہ ! تو میری مغفرت فرمادے۔

حقائق الفرقان
۲۸۹
سُورَة الْحِجْر
تفسير - يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ ۔ یقین سے مراد موت ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه (۱۴۲)

آج 10 میں سے 10 باقی