سُوْرَۃُ النَّحْلِ

حقائق الفرقان (جلد ۳)

حقائق الفرقان
۲۹۰
سُورَة النَّحل
۲
سُوْرَةُ النَّحْلِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ نحل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے جلال و جمال والے نام سے جو رحمن الرحیم ہے۔
آتَى أَمْرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ سُبْحَنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ -
ترجمہ ۔ عذاب الہی کا حکم آگیا تو اس کی جلدی نہ کرو پاک ذات ہے اللہ اور بلند تر ہے اس سے جو
شریک بناتے ہیں ۔
تفسیر۔ چند سورتیں الر المر سے شروع ہوتی ہیں۔ یہ لفظ بہت خطرناک ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے۔ جو کچھ تم لوگوں نے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا۔ وہ میں خوب دیکھ رہا
ہوں اب اس سورۃ میں اس کے نتیجہ کا ذکر کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه (۱۴۲)
اللہ کا امر آ گیا ۔ اب جلدی تو نہ کرو ۔ وہ بلند و برتر اس سے ہے کہ شرک کرتے ہیں ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۹۸)
امْرُ اللهِ ۔ امر کے معنے خاص حکم کے ہیں۔
لا تَسْتَعْجِلُوهُ سے ظاہر ہے کہ یہاں وعید کا مذکور ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه (۱۴۲)
۳
امر الله - عذاب الہیہ ۔ یہ الر کا نتیجہ ہے ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲)
يُنَزِّلُ الْمَلَئِكَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ
انْذِرُوا أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّقُونِ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ اتارتا ہے فرشتوں کو کام دے کر آپ ہی جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے کہ

حقائق الفرقان
۲۹۱
سُورَة النَّحل
ڈرا دو یہ بتا کر کوئی سچا معبود نہیں ہے مگر میں ، تو مجھ ہی کو سپر بناؤ مجھ ہی سے ڈرو۔
تفسیر - يُنَزِّلُ المَليكة - شرک کے دفعیہ کے لئے اس نے فرشتوں کو اپنا کلام دے کر نازل کیا۔
عَلَى مَنْ يَشَاءُ ۔ مراد ہے ہمارے نبی کریم حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۲)
۴- خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ تَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو حکمت و مصلحت سے۔ وہ بلند تر ہے اس سے جو وہ
شریک کرتے ہیں۔
تفسیر بالحَقِّ ۔ ازل میں مقدر تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبعوث
ہوں گے ۔ اور لوگ ان کے مقابل میں شرارتیں کریں گے جو سزا پائیں گے۔ چنانچہ اس کے مطابق
انتظام ہو رہا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۲)
، - وَالْأَنْعَامَ خَلَقَهَا لَكُمْ فِيهَا دِفْ وَ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَأْكُلُونَ وَ
لَكُمْ فِيهَا جَمَالٌ حِينَ تُرِيحُونَ وَحِينَ تَسْرَحُونَ -
ترجمہ ۔ اور بھولے و بھالے جانور اللہ نے پیدا کئے تمہارے لئے ان میں گرمی حاصل کرنے کا
سامان و دیگر منافع ہیں اور بعض کو ان میں سے تم کھاتے ہو۔ اور تمہاری رونق ہے ان کے سبب سے
جب شام کو چرا کر لاتے ہو اور جب چرانے چھوڑتے ہو۔
تفسیر۔ دن ۔ دن کے معنی گرمی حاصل کرنا جو جانوروں کی پوستینوں سے حاصل ہوتی ہے اور
دف کے معنے نسل کے بھی ہیں ۔
جمال - عزت کا نشان ۔
تُرِيحُونَ ۔ واپس لاتے ہو۔ واپس لانے کا ذکر پہلے اس لئے فرمایا کہ اس وقت جانور موٹا
تازہ ہو کر واپس آتا ہے اور اس میں زیادہ تر اظہار شوکت ہوتا ہے۔ یہ تمام انعام اس لئے ذکر فرمائے

حقائق الفرقان
۲۹۲
سُورَة النَّحل
کہ دیکھیں ان نعمتوں کا تم کفر کر رہے ہو ۔ جس کا نتیجہ بداُ ٹھاؤ گے۔ یا شکر کرتے ہو۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۳)
٩ - وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور گھوڑے اور خچر اور گدھے اُسی نے پیدا کئے تا کہ تم سوار ہو ان پر اور زینت کے لئے۔
اور ایسی ایسی چیزیں پیدا کرے گا جن کو تم جانتے بھی نہیں ۔
تفسیر ۔ وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ ۔ وہ نئی نئی سواریاں جو تمہارے علم میں نہیں پیدا کرے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه (۱۴۳)
يَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ (النحل : ۹) میں ۱۳۰۰ سو برس پہلے بعض نئی سواریوں کی پیشگوئی موجود
ہے۔ اور آج ہم بگھیاں ، موٹر کار، ہوائی جہاز ، ریل دیکھ رہے ہیں۔
(البدر کلام امیر جلد ۱۰ نمبر ۳۷، ۳۸ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۱۱ء صفحہ (۳)
١٠ - وَعَلَى اللهِ قَصْدُ السَّبِيلِ وَ مِنْهَا جَابِرٌ وَلَوْ شَاءَ لَهَدْكُمْ أَجْمَعِينَ -
ترجمہ۔ اور میانہ روی کی راہ اللہ تک پہنچتی ہے اور بعض راستہ اصلی راہ سے ہٹا ہوا ہے اور وہ چاہتا
تو تم سب کو ہدایت دے دیتا۔
تفسیر قصد السبيل - قصد کے معنے بیان کرنا۔ کیا معنے؟ وہ جوصراط مستقیم ہے۔ اس کا بیان کرنا
خدا کے ذمے ہے دوسرے معنے یہ کہ میانہ راہ ۔ دونوں معنے صحابہ و تابعین سے ثابت ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۳)
وَ عَلَى اللهِ قَصْدُ السَّبِيلِ کے معنے ہیں خدا تک پہنچنے کے لیے وہ راہ کام آئے گی جو میانہ روی
کی ہے۔ بہت کھانا بھی منع اور بالکل نہ کھانا بھی ٹھیک نہیں ۔ ہر وقت خوراک، پوشاک، مکان کی فکر
منع ہے اور ننگے رہنا ، مکان کا بالکل فکر نہ کرنا یہ بھی درست نہیں۔ ہر چیز میں میانہ روی اختیار کرو۔
مال کی محبت میں ، اولاد کی محبت میں ، کھانے کی محبت میں ، بغض و عداوت میں لوگ بڑھ جاتے
ہیں ۔ میانہ روی چاہیے۔ ( البدر کلام امیر جلد ۱۰ نمبر ۳۷، ۳۸ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۱۱ء صفحہ ۳)

حقائق الفرقان
۲۹۳
سُورَة النَّحل
ا - هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً لَكُمْ مِنْهُ شَرَابٌ وَ مِنْهُ شَجَرٌ فِيهِ
تَسِيمُونَ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے برسایا بادل سے پانی جس میں سے کچھ تو تمہارے پینے کے کام آتا
ہے اور کچھ جھاڑ جھڑولوں کے لئے جس میں تم مویشی چراتے ہو۔
تفسير - هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ - جس طرح ظاہری بارشیں ہوتی ہیں ۔ اسی طرح روحانی
بارشیں ہوتی ہیں۔ چنانچہ ایسی بارش میں ایک اعلیٰ درجہ کا وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کا تھا جس کے ساتھ ہر قسم کے درخت نکلے ۔ کچھ مثل ابو بکر و عمر و عثمان و علی ۔۔۔۔ علی
درجے کے۔ کچھ ان سے کم درجہ کے۔ کچھ مخالف قسم کے درخت بھی پھوٹ نکلے جیسے ابو جہل ،
عتبہ، شیبہ و ربیعہ ۔
آسمان سے جب پانی برستا ہے تو قسم قسم کے درختوں کو پہنچتا ہے اور انہی کی قسم کے موافق
ان کی نشو و نما ہوتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۳)
۱۴ - وَمَا ذَرَا لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُهُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ
گهدر
الدون -
ترجمہ ۔ اور تمہارے لئے جو کچھ پیدا کیا زمین میں جن کے مختلف رنگ ہیں اس میں البتہ بڑی
بڑی نشانیاں ہیں یا درکھنے اور سوچنے والے لوگوں کے لئے ۔
تفسير وَمَا ذَرَا لَكُمْ فِي الْأَرْضِ - کبھی ایسا ہوتا ہے کہ خراب قسم کا بیج کسی اچھے سے پیوند کرتے
ہیں ۔ اسی طرح تعلیمات الہی سے لوگوں کے حالات بدل جاتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۳)
۱۵ - وَهُوَ الَّذِي سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَأْكُلُوا مِنْهُ لَحْمًا طَرِيَّا وَ تَسْتَخْرِجُوا مِنْهُ
حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَ تَرَى الْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِيْهِ وَ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَ
لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے تابع کر دیا دریا کو تا کہ تم اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ اور نکالو اس

حقائق الفرقان
۲۹۴
سُورَة النَّحل
میں سے زیور جس کو تم پہنتے ہو۔ اور تو دیکھتا ہے کشتیوں کو کہ ہوا اور پانی کو چیرتی ہوئیں دریا میں چلی جاتی
ہیں اور تاکہ تم حاصل کرو اس کا فضل اور دولت اور شکر گزار بن جاؤ۔
تفسیر - لِتَأْكُلُوا مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا - سمندر کا بعض پانی بہت تلخ ہوتا ہے۔ مگر اس کی مچھلی
خوش ذائقہ ہوتی ہے۔ اسی طرح خدا کی مخلوقات ہیں جو شریر ہیں ۔ انہی میں سے ایک نیک مبعوث ہو
جاتا ہے۔
مَوَاخِرَ - بو جھل ۔ ہواؤں کو چیرنے والی ۔ بڑی آواز سے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۳)
١٦ - وَ الْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ وَ اَنْهَرَا وَسُبُلًا لَّعَلَّكُمْ
تَهْتَدُونَ -
ترجمہ۔ اور رکھ دیئے زمین میں پہاڑتا کہ زمین زلزلہ کھائے تمہارے ساتھ اور ندیاں اور راستے
بنائے تا کہ تم منزل مقصود کو پہنچ جاؤ۔
تفسیر - تَمِيدَ بِكُم - منذ - چکر کھانا ۔ دوران سر کو بھی کہتے ہیں۔ تبید بکھ کے معنے ہوئے ۔ وہ
بھی تمہارے ساتھ ہی چکر کھاتے ہیں۔ دوسرے مید کے وہ معنے ہیں جس سے میدہ کا لفظ نکلا ہے۔
جس کو کھاتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۳)
تبيد بكم - لغت عرب میں مَا دَنِي يَمِيدُنِي أَطْعَمَنِی (مفردات القرآن الراغب) اور میڈ
کے معنی ہیں ہلنا ۔ دیکھو ۔ مان دیکھو ۔ مَا دَ يَمِيدُ مَيْدًا وَمَيْدَانًا، تَحَرَّكَ ( قاموس اللغة ) مَادَهُمْ أَصَابَهُمْ
دوار (قاموس ) والمائدة : الدَّائِرَةُ مِنَ الْأَرْضِ " (قاموس )) قاموس ) ان معنوں کے لحاظ سے جو
مَا دَنِي يَمِيدُنِي کے کئے گئے ہیں۔ اس آیت کے یہ معنے ہوئے کہ رکھے زمین میں پہاڑ اس لئے کہ
ا مَا دَنِي يَمِيدُنِي کے معنی ہیں ۔ اس نے مجھے کھانا کھلایا ۔ ۲ مَا دَيَمِيدُ مَيْدًا وَمَيْدَانًا کے معنی ہیں ۔ وہ
حرکت میں آیا۔ سے مادھم کے معنی أَصَابَهُمْ دُوَارٌ - انہیں چکر آنے لگے ان کا سر چکرانے لگا۔
المائدة کے معنی ہیں الدَّائِرَةُ مِنَ الْأَرْضِ ۔ زمین کا دائرہ ۔

حقائق الفرقان
۲۹۵
سُورَة النَّحل
کھانا دیں تمہیں ۔ اور یہ ظاہر بات ہے کہ پہاڑوں کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے کہ ان میں برفیں
پگھلیں ۔ چشمے جاری ہوں ۔ ند ۔ ندیاں نکلیں ۔ پھر ان کے سیل پر اس سطح سے جس میں ریگ ہوتی
ہے۔ پانی مصفی ہو کر کنووں میں آتا ہے۔ پھر اس سے کھیت سرسبز ہوتے ہیں۔ یہ بھی ایک سلسلہ علاوہ
رحمت کے سلسلے کے ہے جو بارانِ رحمتِ الہیہ سے ہے۔ جس کا ذکر اس کلمہ طیبہ میں ہے وَ انْزَلَ مِنَ
السَّمَاءِ مَاءً فَاخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ (البقرۃ: (۲۳) اور دوسرے معنوں کے لحاظ سے
آیت کے یہ معنے ہوئے کہ ہم نے زمین پر پہاڑ رکھے کہ چکر کھاتے ہیں ساتھ تمہارے۔ یہ النبی
طاقت کا ذکر ہے کہ اس ۔ کہ اس نے اتنے بڑے مستحکم مضبوط پہاڑوں کو بھی زمین کے ساتھ ساتھ چکر دے رکھا ہے
اور نظام ارضی میں کوئی خلل نہیں آتا ۔ اب کوئی انصاف کرے کہ کن معانی پر اعتراض کی جگہ ہے ۔۔
ایک نہایت سچی فلسفی ہے اور اس سچی فلسفی پر جدیدہ علوم اور حال کے مشاہدات گواہی دیتے ہیں اور
انہی مشاہدات سے بھی ہم گزشتہ دیرینہ حوادثات کا علم حاصل کر سکتے ہیں۔ طبقات الارض کی تحقیقات
اور مشاہدات سے اچھی طرح ثابت ہو سکتا ہے کہ اس زمین کا ثبات وقرار اضطرابات اور زلازل
سے خالق السموات و الارض نے تکوین جبال اور خلق کو ہسار سے ہی فرمایا ہے ۔ اور زمین
کے تپ لرزہ کو اس علیم وقد پر نے تکوین جبال سے تسکین دی ہے چنانچہ علم طبقات الارض میں
تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ زمین ابتدا میں ایک آتشیں گئیں تھی ۔ جس کی بالائی سطح پر دھواں اور دخان
تھا اور اس امر کی تصدیق قرآن کریم سے بھی ہوتی ہے۔ جہاں فرمایا ہے ۔ ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ وَ
هِيَ دُخان ( حم السجدۃ: ۱۲) پھر وہ آتشین مادہ اوپر سے بتدریج سرد ہو کر ایک سیال چیز بن گیا۔
جس کی طرف قرآن شریف ان لفظوں میں ارشاد فرماتا ہے۔ وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ (هود : ۸)
پھر وہ مادہ زیادہ سرد ہو کر اوپر سے سخت اور منجمد ہوتا گیا۔ اب بھی جس قدر اس کے عمق کو غور سے دیکھتے
جاویں اس کا بالائی حصہ سرد اور نیچے کا حصہ گرم ہے۔ کوئلوں اور کانوں کے کھودنے والوں نے اپنی
ا اور برسایا بادل سے پانی پھر اگا ئیں اس کے ذریعہ سے کھانے کی چیزیں تمہارے لئے۔ ۲۔ پھر متوجہ ہوا آسمان
کی طرف اور وہ دھواں تھا۔ سے اور وہ پانی جس پر زندگی کا مدار ہے اُس پر بھی اللہ ہی کا عرش ہے یعنی حکومت ۔

حقائق الفرقان
۲۹۶
سُورَة النَّحل
مختلف تحقیقات سے یہ نتیجہ نکالا ہے ۔ گو اس نتیجہ میں فلاسفروں کو اختلاف ہے کہ ۳۶ مائل کے
عمق سے نیچے اب تک ایک ایسا زوبانی اور ناری مادہ موجود ہے۔ جس کی گرمی تصور سے بالا ہے
اسلام نے بھی دوزخ کو نیچے بتایا ہے ۔ ) جب زمین کی بالائی سطح زیادہ موٹی نہ تھی ۔ اس وقت زمین
کے اس آتشیں سمندر کی موجوں کا کوئی مانع نہ تھا اور اس لئے کہ اس وقت حرارت زیادہ قوی تھی اور
حرارت حرکت کا موجب ہوا کرتی ہے۔ زمین کی اندرونی موجوں سے بڑے بڑے مواد نکلے ۔ جن
سے پہاڑوں کے سلسلے پیدا ہو گئے ۔ آخر جب زمین کی بالائی سطح زیادہ موٹی ہوگئی اور اس کے ثبات و نقل
نے اس آتشی سمندر کی موجوں کو دبا لیا۔ تب وہ زمین حیوانات کی بود و باش کے قابل ہو گئی ۔ اسی
واسطے قرآن کریم نے فرمایا ہے الْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ اور اس کے بعد فرمایا وَ بَت
فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ (البقرة : ۱۶۵) القى كا لفظ جو آیت الْقَى فِي الْأَرْض میں آیا ہے۔ اس کے
معنی ہیں۔ بنایا۔ کیونکہ قرآن مجید کی دوسری آیت میں بجائے القی کے جَعَل کا لفظ آیا ہے۔ جس کے
صاف معنی ہیں۔ بنایا۔ اور ان امور کی کیفیت آیت ذیل سے بخوبی ظاہر ہوتی ہے۔
سے۔
وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَرَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا ( حم السجدة: 11)
اور زمین کے اوپر پہاڑ بنائے اور اس میں برکت رکھی اور اس پر ہر قسم کی کھانے کی
چیزیں پیدا پیدا کیں ۔ ایک عجیب نکتہ آپ کو سناتے کو سناتے ہیں ۔ آپ سے میری مراد وہ سعادتمند ہیں جو
اس نکتہ سے فائدہ اٹھاویں قرآن کریم میں ایک آیت ہے ۔ اس کا مطلب ایسا لطیف ہے کہ
جس سے یہ تمہارا سوال بھی حل ہو جاوے اور قرآن کی عظمت بھی ظاہر ہو۔ غور کرو اس آیت پر ۔
وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَ هِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ
شَيْءٍ (النمل: ۸۹) اور تو پہاڑوں کو دیکھ کر گمان کرتا ہے کہ وہ مضبوط جمے ہوئے اور وہ بادل کی طرح اُڑ
رہے ہیں۔ یہ اللہ کی کاریگری قابلِ دید ہے۔ جس نے ہر شے کو خوب مضبوط بنایا ہے۔
غور کرو یہاں ارشاد فرمایا ہے کہ پہاڑ تمہارے گمان میں ایک جگہ جمے ہوئے نظر آتے ہیں اور وہ
ا میل (MILE) ۔ مرتب ۲ اور ہر قسم کے جانوروں میں جو اس زمین میں پھیلا رکھے ہیں۔

حقائق الفرقان
۲۹۷
سُورَة النَّحل
بادلوں کی طرح چلے جاتے ہیں۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پہاڑ زمین کے ساتھ حرکت کرتے
ہیں اور یہ کیسا عجیب نکتہ ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷۳ تا ۲۷۵)
فرمایا۔ پہاڑوں ۔ زوں کے فائدے ہیں ۔ از آنجملہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ رماتا ہے ۔ اَنْ تَمِيدَ بِكُم جس کے چار
معنے ہیں ۔ (۱) تاکہ تم ہلاک نہ ہو جاؤ۔ (۲) پہاڑ تمہارے ساتھ چکر کرتے ہیں۔ (۳) کھانا دیتے
ہیں تمہیں۔ (۴) زمین ایک طرف جھک نہ جائے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۷ جولائی ۱۹۱۱ ء صفحہ ۳)
۱۷ - وَعَلَمَت وَ بِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ -
ترجمہ۔ اور بہت سی نشانیاں بنائیں اور وہ راہنما تارے سے ہی ہدایت پاتے ہیں۔
تفسير وَ بِالنَّجْمِ - قطب ۔ اسی طرح اللہ کے بندے روحانی منازل کے طے کرنے میں
قطب کا کام دیتے ہیں۔
لتي
اور انجم سے وہ راہ پاتے ہیں۔
-
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲)
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶۵)
۲۱، ۲۲ ۔ وَ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ
يُخْلَقُونَ - أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءِ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور جن کو وہ پکارتے ہیں اللہ کے سوا وہ تو کچھ بھی نہیں پیدا کر سکتے ہاں وہ خود پیدا کئے
جاتے ہیں ۔ مردے ہیں نہ زندہ اور ان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کو دوبارہ کب اٹھایا جائے گا۔
تفسیر وَالَّذِينَ يَدْعُونَ ۔ یہ آیت حضرت مسیح کے خالق ہونے کے اعتقاد کورڈ کرتی ہے۔ (اور
اسی سے ان کی وفات بھی ثابت ہوتی ہے ) ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه (۱۴۳)
قرآن نے قاعدہ بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ کے سوا اور کوئی خالق نہیں چنانچہ فرمایا ہے۔ وَ الَّذِينَ
يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ - اَمْوَاتُ غَيْرُ أَحْيَاءِ (النحل : ۲۲ ، ۲۱)
اللہ کے سوا جولوگ معبود بنائے گئے ہیں۔ ان کے معبود نہ ہو سکنے کا نشان یہ ہے کہ وہ کسی شئے کے خالق

حقائق الفرقان
۲۹۸
سُورَة النَّحل
نہیں بلکہ وہ خود مخلوق ہیں ۔ یہ تو خدا کی صفات کے بارے میں قول فیصل ہے کہ حقیقی خالق وہی ہے۔ ،
اب لفظ خلق جو وسیع معنی رکھتا ہے۔ اگر مخلوق کا فعل اسے کہا جائے گا تو ضرور ہے کہ مخلوق ضعیف کی شان
اور حیثیت کے لائق ہوگا ۔ اس سے سمجھ لو کہ ایک ناتواں انسان مسیح کی گھڑت اور خلق کیسی ہو گی وہ مٹی تھی
اور مٹی ہی رہتی تھی۔ زندہ حیوان نہ تھی۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۳۱،۲۳۰)
-۲۳ - الهُكُمُ الهُ وَاحِدٌ فَالَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ قُلُوبُهُمْ مُنْكِرَةٌ وَهُمْ
مسْتَكْبِرُونَ ۔
ترجمہ۔ تمہارا معبود تو اکیلا ایک ہی معبود ہے جو لوگ مرکز آخرت میں زندہ ہونے کو نہیں مانتے ان
کے دل منکر ہیں اور وہ مغرور بھی ہیں۔
تفسیر۔ جب انسان مطالعہ کرتا ہے نعمتیں دی ہوئی کس کی؟ اور کس کے ذریعے سے ہم متمتع ہو
سکتے ہیں؟ اور ان نعمتوں کا پیدا کرنے والا کون ہے؟ اور ان نعمتوں کے کفران پر سزا دینے والا کون
ہے؟ آئی اَمرُ اللهِ کہنے والا کون ہے؟ تو اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ایمان بڑھتا ہے۔
اله واحد - اعلیٰ درجہ کی محبت، اعلیٰ درجہ کی اطاعت ، اعلیٰ درجہ کا تذلل ، ان باتوں کی مستحق
ایک ہی ذات ہے۔ تعجب ہے کہ لوگوں نے انسانوں میں سے ہی معبود بنا لئے ۔ مگر ایسے تمام معبود بڑی
بڑی سخت مصائب میں گرفتار ہوئے ۔ تاکہ ان کی بشریت واضح ہو جاوے۔ امام حسین رضی اللہ عنہ،
مسیح بن مریم علیہ السلام ، رام چندر جی ، مگر سب پر سخت مصیبتیں پڑیں۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۳)
۲۷ - قَد مَكَرَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَأَتَى اللهُ بُنْيَانَهُم مِّنَ الْقَوَاعِدِ فَخَرَّ
عَلَيْهِمُ السَّقْفُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَأَتْهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ -
ترجمه تحقیق تدبیر کر چکے ہیں ان کے پہلے والے تو اللہ کا عذاب آ گیا ان کی عمارت پر نیچے کی طرف
سے تو گر پڑی ان پر چھت ان کے اوپر سے اور عذاب آ گیا جدھر سے انہیں شعور بھی نہ تھا۔

حقائق الفرقان
۲۹۹
سُورَة النَّحل
تفسیر۔ مگر ۔ آریوں کو مکر کے متعلق بہت سے جواب دیئے گئے ہیں۔ مگر وہ اپنے سوال کو پیش
کئے ہی جاتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ بعض الفاظ ملکی حالات کے لحاظ سے خاص معنوں میں لئے
جاتے ہیں ۔
عربی زبان میں مکر تد بیر کو کہتے ہیں ۔ جو دو قسم کی ہیں ۔ ایک بری ۔ دوم اچھی ۔
فَإِلَى اللَّهُ بُنْيَانَهُم مِّنَ الْقَوَاعِدِ - یعنی استیصال فرما دیا۔ تعلیم اور ذہن نشین کرنے کے لئے
اطناب فرمایا۔
مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ ۔ ضروری ہے کہ انبیاءعلیہم السلام نے جن باتوں سے منع کیا ان سے
ابتدائی مرحلہ ہی میں رک جاویں۔ ورنہ عذاب ایسے طور سے آئے گا کہ پتہ بھی نہ لگے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۳)
۳۲- جَنْتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ لَهُمْ فِيهَا مَا
يَشَاءُونَ كَذلِكَ يَجْزِي اللَّهُ الْمُتَّقِينَ -
ترجمہ ۔ سدا رہنے کے باغ ہیں جن میں وہ جائیں گے بہہ رہی ہیں ان میں نہریں وہاں ان کے
لئے وہ چیزیں ہیں جو کچھ وہ چاہیں اور اللہ ایسا ہی متقیوں کو بدلہ دیتا ہے۔
تفسیر - يَجْزِی اللهُ المُتَّقِينَ ۔ اس میں بشارت ہے۔ پس وہ انعام جو صحابہ کی جماعت پر
ہوئے ۔ اب بھی ہو سکتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۳)
۳۵۔ فَأَصَابَهُمْ سَيِّاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ -
ترجمہ۔ پھر ان کو پہنچی ان کے کرتوت کی برائی اور ان کو گھیر لیا اس چیز نے جس کی وہ ہنسی اڑایا
کرتے تھے ۔
تفسير - يَسْتَهْزِئُونَ - هزو کہتے ہیں کسی چیز کو ہلکا جاننا۔ حقیر مانا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۳)

حقائق الفرقان
٣٠٠
سُورَة النَّحل
یعنی جو کچھ تم کو مصیبت پہنچتی ہے۔ سب تمہارے کسب اور اعمال کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اب آپ سمجھ
گئے ہوں گے کہ کل مقدمات دورہ سپر نہیں۔ اور اگر بعض لوگوں کے معاملات سشن سپرد ہیں تو بھی کوئی
حرج نہیں ۔ ضمانت کی ضرورت ان ناقص حکام کو ہوتی ہے جن کو ڈر ہوتا ہے کہ ان کا مجرم ان حکام کے
تصرف سے کہیں بھاگ جاوے گا۔ باری تعالیٰ کے ملک سے بھاگ کر جانے کی کوئی جگہ نہیں مجرموں
میں سے بعض اسی وقت سزا یاب ہو جاتے ہیں اور بعض جوڈیشل حوالات میں رہتے ہیں یا ان پر عفو ہو
جاتا ہے۔ ضمانت کی حاجت نہیں۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۵)
٣٦- وَقَالَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا لَوْ شَاءَ اللهُ مَا عَبَدْنَا مِنْ دُونِهِ مِنْ شَيْءٍ
نَحْنُ وَلَا آبَاؤُنَا وَلَا حَرَّمْنَا مِنْ دُونِهِ مِنْ شَيْءٍ كَذَلِكَ فَعَلَ الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِمْ فَهَلْ عَلَى الرُّسُلِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ -
ترجمہ۔ اور کہا شرک کرنے والوں نے اگر چاہا ہوتا اللہ نے تو ہم نہ پوجتے اللہ کے سواکسی چیز کو نہ ہم
نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم حرام ٹھہراتے اس کے حکم کے بغیر کوئی چیز ان کے اگلوں نے بھی یوں ہی
کیا ہے تو رسولوں پر پہنچا دینا ہی ہے صاف صاف بیان کرکے۔
تفسیر - لو شاء الله - اچھی بات کو بھی برا آدمی گندے معنوں : برا آدمی گندے معنوں میں لے لیتا ہے۔ سیدھی بات تو
یہ تھی کہ جیسی خدا کی مشیت مجبور کر کے مسلمان نہیں بناتی ۔ اسی طرح وہ مشیت مجبور کر کے مشرک بھی
نہیں بناتی۔ مگر وہ ایک شق کو لیتے ہیں جس سے خدا پر الزام آئے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۳)
إِنْ تَحْرِصْ عَلَى هُدُ لَهُمْ فَإِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي مَنْ يُضِلُّ وَمَا لَهُمْ
مِّنْ تُصِرِينَ -
ترجمہ ۔ اگر تو حرص کرے ان کے ہدایت پانے پر ۔ تو اللہ ان کو ہدایت نہیں دیتا جو گمراہ کرتے ہیں
اور ان کے کوئی مدد گار نہیں ہوں گے۔
تفسير مَنْ يُضِلُّ ۔ ایسے انسان جن کے بدعملوں کا نتیجہ ہی یہی ہے کہ خدا کی طرف سے
اضلال ہو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۴۳)

حقائق الفرقان
۳۰۱
سُورَة النَّحل
۴۱ - إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَهُ أَنْ تَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ -
ترجمہ۔ اس کے سوائے نہیں کہ ہمارا کہنا کسی چیز کے لئے جب ہم اس کام کو کرنا چاہیں اتنا ہی ہے
کہ ہم اس کو کہہ دیتے ہیں کہ ہو تو وہ ہو جاتی ہے۔
تفسیر کن کے معنے ہو جا۔ فیکون کے معنے ہو جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح
اللہ تعالیٰ کسی چیز کے وجود کو چاہتا ہے اسی طرح وہ چیز ظہور میں آجاتی ہے ۔۔۔ کن کا تعلق بعد الموت
ہوا کرتا ہے۔ تمام قرآن کریم میں مرنے کے بعد پھر جی اٹھنے پر کُن فرمایا ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۸ ، ۱۱۹)
۴۲۔ وَ الَّذِينَ هَاجَرُوا فِي اللهِ مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا لَنُبَوِّثَنَّهُمْ فِي الدُّنْيَا
حَسَنَةً وَ لَأَجْرُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور وہ لوگ جنہوں نے گھر چھوڑے اور گناہ چھوڑے اللہ اللہ تعالیٰ میں ہو ہوکر کر (یعنی ( یعنی عاشق الہی
بن کر اس کے بعد کہ ان پر ظلم کئے گئے تو ہم ان کو ضرور جگہ دیں گے دنیا میں عزت کی جگہ اور
آخرت کا ثواب تو بہت بڑا ہو گا انہیں معلوم ہوتا تو اچھا ہوتا۔
تفسیر ۔ مکہ میں مسلمانوں کی حالت نا گفتہ بہ تھی ۔ صرف مالوں کا ہی فکر نہ تھا بلکہ جانوں کا بھی ۔
ایسے وقت میں حضرت حق سبحانہ ، وحی فرماتے ہیں کہ لوگ مہاجر ہوں گے ۔ اور پھر مظفر و منصور
ہوں گے۔ شیعہ قوم بھی غور کرے جو مہاجرین کی معائب شماری اپنا فرض سمجھتی ہے۔ یا د رکھو کہ جو
شخص کچھ اللہ کے لئے چھوڑتا ہے وہ دنیا میں بھی اس کا بدلہ پاتا ہے۔
وَ لَأَجْرُ الْآخِرَةِ - دنیا کے سکھ سے اجر آخرت پر دلیل قائم کی۔ جب ایک بات حاصل ہو گئی تو
بدلیل اربعہ متناسبہ دوسری ضرور حاصل ہوگی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ رفروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۳، ۱۴۴)
۴۳- الَّذِينَ صَبَرُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ -
ترجمہ وہ مہاجرین جنہوں نے صبر کیا اور اپنے رب ہی پر بھروسہ کرتے رہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی