سُوْرَۃُ النَّحْلِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 2

حقائق الفرقان
۳۰۲
سُورَة النَّحل
تفسیر الَّذِينَ صَبَرُوا نیکیوں پر قائم رہنا اور بدیوں سے رکنا صبر ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه (۱۴۴)
۴۴- وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمْ فَسُأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ
كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ -
ترجمہ۔ اور تجھ سے پہلے بھی ہم نے مرد ہی رسول بنا کر بھیجے تھے ان کی طرف ہم نے وحی کی تو تم پوچھ
لو اہل کتاب سے اگر تم کو معلوم نہ ہو۔
تفسیر الا رجالا - الا بمعنے غیر ہے۔
أَهْلَ الذِّكْر - قرآن شریف میں دوسرے مقام پر ہے۔ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ
لَحْفِظُونَ (الحجر: ١٠) اور فرمایا إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالذِكْرِ لَمَّا جَاءَهُمْ (خم سجده : ۴۲)
جس سے معلوم ہوا کہ ذکر سے مراد قرآن مجید ہے۔ انزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ (النحل: ۴۵) میں بھی
اس کی تشریح فرمائی ۔ اہل الذکر سے اہلِ اسلام مراد ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۴)
۴۶- أَفَا مِنَ الَّذِينَ مَكَرُوا السَّيَّاتِ أَنْ يَخْسِفَ اللَّهُ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ
يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ -
ترجمہ۔ تو کیا وہ بے خوف ہو گئے ہیں جو بری تدبیریں کیا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو ذلیل کر دے گا مٹی
میں ملا دے گا یا ان پر عذاب آ پڑے گا وہاں سے جہاں سے ان کو کچھ شعور نہ ہو۔
تفسير الَّذِينَ مَكَرُوا - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قید کر دیں قتل کر دیں یا جلا وطن کر دیں کفار
مشرکین یہ تدبیریں کر رہے تھے۔
أَنْ يَخْسِفَ اللهُ بِهِمُ الْأَرْضَ ۔ اس ملک میں ہم تمہیں ذلیل کر دیں۔ ایک شعر یاد آ گیا
حماسہ میں ابو ثمامہ کا شعر ہے
ا بے شک ہمیں نے اتارا ہے قرآن اور ہمیں اس کے حافظ ہیں۔ ۲ جن لوگوں نے حق چھپایا اور انکار کیا
قرآن کا جب وہ ان کے پاس آیا۔ ۳ اور ہم نے اتارا تیری طرف قرآن یادگار۔

حقائق الفرقان
۳۰۳
سُورَة النَّحل
وَ إِنْ أَبَيْتُمْ فَإِنَّا مَعْشَرَ انْفُ لَا نَطْعَمُ الْخَسْفَ إِنَّ السَّمَّ مَشْرُوبِ لَ
على تخوف : تخوف کے معنے عربی زبان میں گھٹنے کے ہیں۔ یعنی ہم تمہیں ایسے گرفتار کریں
کہ تم گھٹتے جاؤ۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ء صفحه ۱۴۴)
يَخْسِفَ اللهُ بِهِمُ ۔ ذلیل کر دے ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۲)
۵۰ - وَ لِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مِنْ دَابَّةٍ وَالْمَلائِكَةُ وَ
هُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ -
ترجمہ ۔ اور اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں حرکت کرنے والے اور
فرشتے اور وہ تکبر نہیں کرتے ہیں۔
تفسیر سجدہ کا لفظ عرب کی لغت میں انقیاد اور فرماں برداری کے معنے دیتا ہے۔ زید الخیل عرب کا
ایک مشہور شاعر ایک قوم کی بہادری کا تذکرہ کرتا ہے اور کہتا ہے اس بہادر قوم کے سامنے ٹیلے اور پہاڑ
سب سجدہ کرتے ہیں یعنی فرماں بردار ہیں۔ ان میں سے کوئی چیز بھی اس قوم کو روک نہیں سکتی ۔
بِجَمْعِ تَضِلُّ الْبُلْقُ فِي حُجْرَتِهِ تَرَى الْأَكْمَ فِيهَا سُجَّدًا لِلْحَوَافِرِ
وَالسُّجُودُ التَّذَلُّلُ وَالْإِنْقِيَادُ بِالسَّعِى فِي تَحْصِيلِ مَا يَنُوطُ بِهِ مَعَاشَهُمْ ۔
فتح تفسیر مدارک میں ہے۔
۲
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلِئِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا - أَتَى اخْضَعُوا لَهُ وَأَقَرُّوا بِالْفَضْلِ لَهُ "
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۲ - ۱۱۳)
سجدہ کے معنی تو فرماں برداری کے ہیں۔ خود قرآن میں ہے۔
ے اگر تم صلح سے انکار کرتے ہو اور جنگ پر بضد ہو تو ہم بھی خود دار اور غیور جماعت میں ذلت نہیں چکھیں گے۔
ذلت قبول نہیں کریں گے ( زہر پی لیں گے ) زہر بھی تو مشروب ہی ہے ۔ ( ناشر ) ۲۔ وہ اتنے بڑے لشکر کے ساتھ جس
کے اندر ابلق گھوڑے ( باوجود نمایاں ہونے کے ) گم ہیں یعنی دکھائی نہیں دیتے ( کیونکہ لشکر بہت زیادہ گھوڑوں پر
مشتمل ہے ) اور تو ٹیلوں کو گھوڑوں کے قدموں سے ( پامال ہو کر ہموار ہو جانے سے گویا ) حالت سجدہ میں دیکھتا ہے۔
سے اس چیز کے حاصل کرنے کے لئے جس سے ان (لوگوں) کی معاش وابستہ ہے۔ کوشش کر کے فرمانبرداری اور
تذلل اختیار کرنا سجود ہے۔ (ناشر) ہے اس کی فرمانبرداری کرو اور اسی کے لئے ہر فضیلت کا اقرار کرو۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
له ولد
سُورَة النَّحل
أَنَّ اللَّهَ يَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ (الحج: ۱۹) اور اللہ کی فرماں برداری
کرتے ہیں جو آسمانوں میں اور جوز مین میں ہیں۔
وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ( النحل : (۵۰) ۔۔۔۔۔ اور اللہ کی فرماں برداری کرتا
ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اور زید الخیال کے قصیدہ میں ہے۔
بِجَمْعٍ تَضِلُّ الْبُلْقُ فِي حُجْرَتِهِ تَرَى الْأَكْمَ فِيهَا سُجَّدًا لِلْحَوَافِرِ
پھر کیا اچھے لوگوں کی خصوصا ان لوگوں کی فرماں برداری جو اللہ کی طرف سے خلیفہ،
بادشاہ، حکام رسول ہو کر آتے ہیں شرک ہو سکتی ہے؟ ہر گز نہیں ۔
الہی خلفاء کی اطاعت و انقیاد و فرماں برداری ، سیاست و تمدن کا اعلیٰ اور ضروری مسئلہ
ہے بلکہ ان کی فرماں برداری خود انہی فرماں برداری ہے ۔ قرآن میں ہے۔ مَنْ يُطِيعِ
الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ الله (النساء : (۸) اور فرمایا کہ أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ
مِنكُمُ (النساء : ۶۰) کیا تم نے نہیں سنا یا ستیارتھ میں نہیں پڑھا جہاں لکھا ہے کہ عورتوں کی ہمیشہ پوجا
کرنی چاہیے۔ اگر کوئی معنی پو جا کے کئے جاسکتے ہیں تو سجدہ کے کیوں نہیں کئے جاتے۔ آج ایسا اعتراض
کرنا اور ایسے شخص کے منہ سے ایسا اعتراض نکلنا جو انگریزی پڑھا ہے کس قدر شرم کی بات ہے۔
انگریزی زبان میں وزشِپ " کا لفظ کس قدر وسیع اور روزمرہ کی بول چال میں آتا ہے۔ حتی کہ جوں
کو ہر ور شپ کہا جاتا ہے۔ اس کے معنے سوائے اس کے اور کیا ہیں کہ وہ قابل اطاعت شخص ہیں ۔
قرآن میں آیا ہے کہ درخت اور چار پائے اور آسمان زمین کی ساری چیزیں خدا کو سجدہ کرتی ہیں ۔ اور
امراء القیس کے شعر میں ہے کہ تمام جنگل ان گھوڑوں کے سموں کو سجدہ کرتے تھے اب صاف ظاہر ہے
کہ وہ سجدہ عرفی نہیں جو زمین پر گر کر پیشانی کو زمین سے ٹکرا کر کرتے ہیں۔
لے وہ اتنے بڑے
بڑے لشکر کے ساتھ جس کے اندر ابلق گھوڑے ) ابلق گھوڑے ( باوجود نمایاں ہونے کے ) گم ہیں یعنی دکھائی نہیں دیتے
کیونکہ لشکر بہت زیادہ گھوڑوں پر مشتمل ہے ) اور تو ٹیلوں کو گھوڑوں کے قدموں سے ) موں سے پامال : پامال ہو کر ہموار ہو جانے سے
گویا) حالت سجدہ میں دیکھتا ہے۔ ۲ جس نے رسول کا حکم مانا اور اس کی اطاعت کی بے شک اُس نے اللہ کی
اطاعت کی۔ سے اللہ اور اُس کے رسول کا حکم مانو اور اُن کا جو تم میں سے حکومت والے ہوں ۔ Worship
His Worship

حقائق الفرقان
۳۰۵
سُورَة النَّحل
وَ لِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ (النحل : ۵۰) اللہ کی فرماں برداری کرتے ہیں جو
آسمانوں اور زمین میں ہے۔ انَّ اللهَ يَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ (الحج: ١٩) اور
اللہ کی فرماں برداری کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ تو کیا آسمان و آسمان کی
چیزیں اور زمین کی زمین پر گرتی ہیں ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۸ - ۱۲۹)
۵۲ - وَ قَالَ اللهُ لَا تَتَّخِذُوا الْهَيْنِ اثْنَيْنِ إِنَّمَا هُوَ إِلهُ وَاحِدٌ ۚ فَإِيَّايَ
فَارْهَبُون -
ترجمہ۔ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا دو بھی معبود مت ٹھہراؤ سچا معبود تو وہی ایک اکیلا ہے تو تم مجھ ہی سے
ڈرو (یعنی اللہ سے ) ۔
تفسیر۔ وَقَالَ الله ۔ اور فرمادیا ہے اللہ نے۔
الهَيْنِ اثْنَيْنِ - دو معبود بھی نہ بناؤ چہ جائیکہ دو سے زیادہ۔
فَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ ۔ اس کے ترجمہ کی اردو زبان متحمل نہیں ہو سکتی ۔ ۔ ایا کی۔
ف تین چیزیں ہیں۔ اس لئے اس کا ترجمہ یوں ہو سکتا ہے۔ ڈرو مجھ سے! پھر کہتا ہوں مجھ سے
ہی۔ پھر مجھ سے ہی ڈرو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۴)
-
-
۵۳ - وَلَهُ مَا فِي السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَ لَهُ الدِّينُ وَاصِبًا أَفَغَيْرَ اللهِ تَتَّقُونَ۔
ترجمہ۔ اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کا دین سدار ہے گا تو کیا اللہ کے سواکسی
اور کوسپر بناتے ہو دوسروں سے ڈرتے ہو۔
تفسیر الدین ۔ دین کے معنے ۔ مذہب و ملت ، فرماں برداری ، جزا و سزا۔
وَاصِبا - دائما ۔ ہمیشہ ۔ ایک شعر یاد آ گیا۔ بڑے آدمی کا جو زبان عربی کے اماموں میں
سے ہے۔
لا ابْتَغِي الْحَمْدَ الْقَلِيلَ بَقَاتُهُ يَوْمٌ بِذَةِ الدَّهْرِ أَجْمَعُ وَاصِبًا
ا میں کسی کی طرف سے ) ایسی تھوڑی سے تعریف جس کی بقاء ایک دن ( تھوڑی مدت ) ہو زمانہ بھر کی مستقل ( ہو
مذمت کے بدلہ میں نہیں چاہتا ۔

حقائق الفرقان
how
سُورَة النَّحل
میں ایسی مدح کسی کی نہیں چاہتا جس کا بقاء تھوڑی مدت ہو اور جولعنت ۔ برائی ہے وہ ہمیشہ
تک چلی جاوے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۴)
۵۴ - وَمَا بِكُمْ مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنَ اللهِ ثُمَّ إِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَإِلَيْهِ تَجْتَرُونَ -
ترجمہ ۔ حالانکہ تمہارے پاس جو کچھ نعمت ہے وہ اللہ ہی کی طرف سے ہے پھر جب تم کو کوئی سختی
چھو جائے تو تم اسی کی طرف بلبلاتے ہو۔
تفسیر - تَجْتَرُونَ ۔ فریاد کرتے ہو۔ آوازیں اٹھاتے ہو۔ گڑ گڑاتے ہو۔ زاری کا لفظ ہمارے
ملک میں اس کے لئے رائج ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ رفروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۴)
۵۶ - لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَهُمْ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ -
ترجمہ۔ نتیجہ یہ کہ ناشکری اور کفر کریں اس چیز کا جو ہم نے دی ان کو ۔ تو خیر تھوڑی دیر نفع اٹھا لو پھر
آگے چل کر تم کو معلوم ہوگا۔
تفسیر - لِيَكْفُرُوا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے۔ کہ کفر نعمت کریں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه (۱۴۴)
٦١ - لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ وَ لِلَّهِ الْمَثَلُ الْأَعْلَى وَهُوَ
الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ -
ترجمہ ۔ ان کے لئے جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے بڑی مثال ہے اور اللہ کے لئے اعلیٰ درجہ کی مثال
ہے اور وہی زبردست حکمت والا ہے۔
تفسير - المثل الأعلی مثل کے معنے صفت کے بھی ہیں ۔
-
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۲)

حقائق الفرقان
۳۰۷
سُورَةُ النَّحل
٦٢ - وَ لَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِم مَّا تَرَكَ عَلَيْهَا مِنْ دَابَّةٍ وَلَكِنْ
يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا
يَسْتَقْدِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور اگر اللہ لوگوں کو پکڑتا ان کے ظلم کی وجہ سے تو کوئی حرکت کرنے والا زمین پر نہ چھوڑتا
لیکن وہ ان کو مہلت دے رہا ایک وقت معین تک پھر جب ان کا وقت آ جائے گا تو وہ ایک گھڑی پیچھے
نہ ہٹا سکیں گے اور نہ آگے بڑھا سکیں گے۔
تفسير لَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ - کس قدر بدکاریاں ہوتی ہیں ۔ کس قدر بد معاملگیاں
ہوتی ہیں ۔ کس قدر شرک ہوتا ہے۔ اگر ان سب کی سزا میں اللہ پکڑے تو سب ہی ہلاک ہو جاویں۔
جب آدمی ہلاک ہو گئے تو حیوان وغیرہ خود بخود ہی ہلاک ہو گئے ۔ کیونکہ یہ تو انسان کی خاطر سے ہیں ۔
لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً - آئے ہوئے وقت کو پیچھے نہیں کر سکتے ۔
-
ایک بزرگ کی بات سناتا ہوں ۔ ان سے کسی نے کہا۔ میں نے دودھ میں پانی ملا کر بیچا ہے۔
مجھے تو بڑا ہی نفع ہوا ہے۔ کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس بزرگ نے کہا کہ جتنا پانی تم اب تک ملا چکے
ہو۔ اتنا ایک گڑھا کھود کر اس میں پانی ڈالو اور اس میں اترو۔ چنانچہ اس نے ایسا کیا تو اس کے
گلے تک آیا۔ بزرگ نے فرمایا ۔ دیکھو ابھی تمہارے ڈوبنے کا وقت نہیں آیا۔ غرض بدکار کی
بدکاری کی سزا کے لئے بھی ایک وقت ہوتا ہے۔
لَا يَسْتَقْدِمُونَ ۔ اور نہ پہلے کر سکتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۴)
٦٣ - وَ يَجْعَلُونَ لِلَّهِ مَا يَكْرَهُونَ وَ تَصِفُ الْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ أَنَّ لَهُمُ
الْحُسْنَى لَا جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ أَنَّهُمْ مُفْرَطُونَ۔
-
ترجمہ ۔ اور ٹھہراتے ہیں اللہ کے لئے وہ چیز جس سے خود کراہت کرتے ہیں (یعنی بیٹیاں ) اور ان کی
زبانیں جھوٹ بات بولتی ہیں کہ انہیں کے لئے بھلائی ہے بلکہ سچ یہ ہے کہ بے شک ان کے لئے آگ ہے اور
وہ ناریوں کے پیش رو ہیں۔

حقائق الفرقان
٣٠٨
سُورَة النَّحل
تفسیر ۔ لَا جَرَمَ - لَا بُد - ضرور جرم کے معنے كَسَبَب کے بھی کئے ہیں۔ پس لا حرف تاکید ہوگا۔
مفْرَطُونَ ۔ ظاہر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ افراط سے ہے۔ عربی زبان میں فرط اسے کہتے
ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے۔ انا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ۔ بچہ فوت ہوتا ہے
اس کے لئے دعا ہوتی ہے۔ اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَنَا فَرَطًا ۔
ایک فارط ہوتا ہے جو آپ جاتا ہے۔ اور جو آگے بھیجا ہوتا ہے اسے فرط کہتے ہیں۔
فارط اور فراط کے لئے ایک شعر یاد آ گیا۔
وَاسْتَعْجَلُونَا وَكَانُوا مِنْ صَحَابَتِنَا كَمَا تَعَجَّلَ مُفْرَطُونَ کے معنے ہوئے۔ آگے بھیجے گئے۔
اللہ نے انسان میں دونوں قسم کی طاقتیں دی ہوئی ہیں۔ اگر غضب ہے تو ساتھ رحم بھی ہے اگر
عفت ہے تو شہوت بھی۔ انسان کو اللہ نے حکومت بخشی ہے کہ وہ غضب و رحم میں ، عفت و شہوت،
حرص وقناعت میں عدل قائم رکھ سکے۔ ہر ایک کو اپنی حد سے نہ بڑھنے دے۔ لیکن کسی کی تحریک سے
متاثر ہو کر وہ غلطی کر بیٹھتا ہے۔ جب جب ایسی باتیں اتیں کثرت سے بڑھ جاتی ہیں تو ان سے روکنے کے لئے
اللہ تعالٰی اپنی جناب سے کسی شخص کو خلعت نبوت سے سرفراز فرماتا ہے۔ پھر اس کے بعد خلفاء ہوتے
ہیں ۔ ان کے نواب ہوتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۴)
۶۴ - تَاللهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أَمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ
فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اللہ کی قسم ! بے شک ہم نے رسول بھیجے امتوں کی طرف تجھ سے پہلے پھر شیطان نے ان
کے کرتوت اُن کو اچھے کر دکھائے تو شیطان ہی منکروں کا دلی دوست ہے آج اور ان کے لئے ٹیس
دینے والا عذاب ہے۔
لے میں حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا ۔ ۲ اے اللہ ! (اسے) ہمارے لئے پیش رو بنا دے۔
مکمل شعر اس طرح ہے۔ وَاسْتَعْجَلُونَا وَكَانُوا مِنْ صَحَابَتِنَا كَمَا تَعَجَّلَ الْفُرَاطَ لِلْمُرَادِ (القطاني)
وہ ہم سے پہلے چلے گئے (فوت ہو گئے ) حالانکہ وہ ہمارے ساتھیوں میں سے تھے۔ جیسے پانی لانے والوں سے
پہلے پانی کی تیاری ( ڈول ، رسیاں وغیرہ کی تیاری ) کرنے والے جاتے ہیں۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۰۹
سُورَة النَّحل
تفسیر فَهُوَ وَلِيُّهُمُ ۔ ایمانداروں کا تو اللہ ولی ہے چنانچہ فرمایا ہے ۔ اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا
يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُبَتِ إِلَى النُّورِ (البقرة: ۲۵۸) مگر وہ جو کفر کرتے ہیں۔ ان کا ولی شیطان ہوتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۴)
۶۵ - وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَهُدًى
وَ رَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ اور ہم نے یہ کتاب تجھ پر نہیں اتاری مگر اس لئے کہ تو ان سے کھول کھول کے بیان کر دے وہ
باتیں جس میں وہ جھگڑ رہے ہیں اور وہ کتاب ہدایت ہے اور رحمت ہے ایماندار قوم کے لئے۔
تفسیر وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ - قرآن اسی لئے اتارا
ہے کہ لوگوں کی تمام اختلافی باتوں کا حکم بن کر فیصلہ کرے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۳)
٦٦ - وَاللهُ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذَلِكَ
لَايَةً لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ -
ترجمہ۔ اور اللہ ہی نے بادل سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعہ سے زمین کو زندہ کیا اس کے مرے اور اللہی نے بال سے پانی برسا
پچھی کچھ شک نہیں کہ اس بیان میں بڑا نشان ہے ان لوگوں کے لئے جو سنتے ہیں۔
تفسیر - انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاء - زمین میں بہت سے بیچ ہوتے ہیں۔ جن میں تفریق نہیں ہو سکتی
مگر بارش جب برستی ہے تو ہر بیچ پھوٹ کر نکل آتا ہے۔ پھر ظاہر ہو جاتا ہے کہ یہ گلاب ہے اور یہ
ستیا ناسی۔ اسی طرح وحی الہی آ کر حق کو باطل سے ممتاز کر دیتی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۴)
فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ ۔ زمین کے اندر ہزاروں قسم کے بیچ ہیں۔ بارش سے سب پھوٹ آتے
ہیں۔ اسی طرح قرآن مجید سے ہر ایک فطرت اپنی استعداد کے مطابق اپنا ظہور کرتی ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲)

حقائق الفرقان
۳۱۰
سُورَة النَّحل
٦٧ - وَ إِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً نُسْقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهِ مِنْ بَيْنِ
فَرْثٍ وَدَمٍ تَبَنَّا خَالِصًا سَابِعًا لِلشَّرِبِينَ -
ترجمہ ۔ اور تمہارے لئے گائے بھینس اونٹ بکری وغیرہ میں البتہ سوچنے کا مقام ہے کہ ہم تم کو
پلاتے ہیں اس کے پیٹ کی چیزوں میں سے گوبر اور خون کے درمیان میں سے خالص دودھ خوش
گوار پینے والوں کے لئے ۔
تفسیر۔ اس رکوع میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ نبی کیوں آتے ہیں۔ کتا بیں کیوں لاتے ہیں۔ وہ
راستبازیاں جو یہ پیش کرتے ہیں قوموں میں پہلے ہی سے کچھ نہ کچھ موجود ہوتی ہیں۔ پھر یہ کیوں آتے
ہیں۔ چنانچہ دیکھو ہر قوم میں کچھ نہ کچھ خدا کی عبادت کا ذکر بھی ہے۔ جھوٹ، بد معاملگی ، چوری، زنا منع
ہے۔ بُرا ہے۔ اور ان کے بالمقابل راست بازی، خوش معاملگی ، امانت ، عفت عمدہ ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں نبوت کی وجہ بتائی ہے۔ چنانچہ پہلے تو فرمایا کہ کتاب رفع اختلاف
کے لئے نازل ہوئی۔ پھر یہ ظاہر کیا کہ حق کو باطل سے امتیاز دینے کے لئے جیسے بارش کے بعد بیج زمین
سے پھوٹ نکلتے ہیں اور پھر وہ اپنا اپنا اثر ظاہر کرتے ہیں۔
لعِبْرَةً ۔ جسمانیات سے روحانیات کی طرف عبور کرو۔ اور دیکھو کہ گوبر ولہو میں سے ہی دودھ
ہے مگر وہ خدا کی بنائی ہوئی گن کے سوا نکالنا دشوار ہے۔ اسی طرح راست بازی دنیا میں موجود ہے مگر
باطل سے الگ کر کے دکھا نا خدا کا کام ہے۔ کھانا
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵)
۶۸ - وَ مِنْ ثَمَاتِ النَّخِيلِ وَ الْأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَ رِزْقًا
حَسَنًا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ اور کھجور و انگور کے پھلوں میں سے ہم تم کو پلاتے ہیں رس تم اس سے مٹھائیاں اور شکر بناتے ہو
اور عمدہ عمدہ کھانے بے شک اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں۔
تفسیر - لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ۔ جس طرح عقل سے انسان اپنے تئیں بعض نامناسب باتوں سے روک

حقائق الفرقان
۳۱۱
سُورَة النَّحل
لیتا ہے۔ اسی طرح وحی ربانی سے ہر قسم کی بدیوں اور نامناسب امور سے اپنے تئیں روکنے والا روک
سکتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵)
۶۹ - وَ أوحى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِى مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَ مِنَ الشَّجَرِ
وَمِمَّا يَعْرِشُونَ -
ترجمہ۔ اور وحی بھیجی تیرے رب نے شہد کی مکھی کی طرف کہ پہاڑوں میں گھر بنائے اور درختوں میں
چھتریوں میں ۔
تفسیر ۔ وَ أَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّخْلِ ۔ پانچ قسم کی وحی ہے۔ زمین کو بھی وحی ہوتی ہے۔ پان رَبَّكَ
أولى لها الزلزال (۶) اس کے مقابل و أولى فِي كُلِّ سَمَاءِ أَمْرَهَا ( حم السجدة: ١٣)
پھر مکھی کو بھی وحی ہوئی ۔ عورتوں کو بھی وحی ہوتی ہے۔ أَوْحَيْنَا إِلَى أَمْ مُوسَى (القصص:۸) پھر
عام سعادت مندوں کو بھی ہوتی ہے ۔ اِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِينَ (المائدة: ۱۱۲) یہ پانچ
وحیاں ادنی درجے کی ہیں جو غیر نبی کو بھی ہوتی ہیں۔
شہد کی مکھی کے متعلق عجیب عجیب معلومات ہیں جو آج تک دریافت ہوئی ہیں جب ادنی سے
ادنی وحی کے متعلق ایسے ایسے عجیب عجیب کام ہیں تو پھر انبیاء کی وحی کے ماتحت کیا کیا کام ہو سکتے ہیں۔
وہ ان کے کارناموں سے ظاہر ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵)
وَ أَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ ۔ جب ایک مکھی کی وحی سے شہد ایسی چیز شفاء للناس بنتی ہے تو محمد
رسول اللہ کی وحی سے کیا کچھ نہ بنے گا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۲)
وحی کی بہت سی اقسام ہیں ۔
ا۔ زمین کو بھی وحی ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الزلزال میں فرمایا ہے بِأَنَّ رَبَّكَ أولى لها بہ سبب
اس کے کہ تیرے پروردگار نے اُسے (زمین کو ) وحی کی ۔
ے اس لئے کہ تیرے رب سے اس کو وحی کی ہے اور بھیج دیا ہر ایک آسمان میں اُس کا حکم اور انتظام ۔
سے ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کی ماں کی طرف ہے اور جب میں نے حواریوں کے طرف وحی کی ۔

حقائق الفرقان
۳۱۲
سُورَة النَّحل
۲۔ آسمان کو وحی ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے اَوْحٰی فِي كُلِّ سَمَاءِ أَمْرَهَا اور
ہر آسمان کا کام اس میں وحی کیا گیا۔
۔ حیوانات کو وحی ہوتی ہے۔ قرآن شریف میں آیا ہے و اولی رَبُّكَ إِلَى النَّخْلِ۔
۴۔ عورتوں کو وحی ہوتی ہے۔ قرآن شریف میں ہے وَ أَوْحَيْنَا إِلَى أُمِّ مُوسَی اور ہم نے
موسی کی ماں کو وحی کی ۔
عام مومنوں کو بھی وحی ہوتی ہے۔ جیسا کہ فرمایا راذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِينَ اور جبکہ ہم نے
حضرت عیسی کے مخلصوں کو وحی کی ۔ ( بدر جلد ۱۳ نمبر ۵ درس حدیث صفحه ۲ مورخه ۳ را پریل ۱۹۱۳ء صفحه ۱۸)
یہ سب و حیاں ہیں مگر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو جو وحی ہوئی وہ بہت اعلیٰ شان
رکھتی ہے۔ اس سے مراد یہ وحیاں نہیں ہیں بلکہ اس کی شان بہت بلند ہے۔
( بدر جلد ۱۳ نمبر ۶ درس حدیث صفحه ۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۳)
- ثُمَّ كُلِى مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا يَخْرُجُ مِنْ
بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَاءُ لِلنَّاسِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً
لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ -
ترجمہ۔ پھر حکم ہوا کہ ہر طرح کے میوے کھائے چلتی پھرتی رہ تیرے رب کے راستوں میں جو
ہموار ہیں ( یا فرمانبردار ہو کر ) نکلتی ہے شہد کی مکھی کے پیٹ سے ایک پینے کی چیز جس کے کئی کئی
رنگ ہوتے ہیں اس میں شفاء ہے لوگوں کے لئے کچھ شک نہیں کہ اس میں نشانی ہے اس قوم کے لئے
جو غور و فکر کرتی ہے۔
تفسیر - مُخْتَلِفُ أَلْوَانُهُ - عربوں نے چار سو قسم شہد کی معلوم کی ہے۔ کیونکہ اس کے لئے
زبان عربی میں چار سو مختلف نام ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵)

حقائق الفرقان
۳۱۳
سُورَة النَّحل
۷۲۔ وَاللهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ فَمَا الَّذِينَ فُضِلُوا بِرَادِى
رِزْقِهِمْ عَلَى مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَهُمْ فِيْهِ سَوَاءٌ أَفَبِنِعْمَةِ اللَّهِ
روروور
يجحدون -
ترجمہ۔ اور اللہ نے برتری دی ہے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں پھر جن کو بزرگی دی گئی ہے وہ
اپنی روزی لوٹا نہیں دیتے اپنے مملوک اور ماتحتوں پر کہ وہ سب برا بر ہو جائیں کیا یہ لوگ اللہ کی نعمت
کے جان بوجھ کر منکر ہیں۔
تفسیر۔ اس رکوع میں دو عجیب باتیں ہیں۔ ۱۔ ہمیں کیسا ہونا چاہیے اور ہمیں کیا کرنا چاہیے۔
دوسری بات یہ بتائی کہ یہ مشرک ادنی اعقل سے بھی کام نہیں لیتے۔
فَمَا الَّذِينَ فُضِلُوا ۔ اس میں سمجھایا کہ جیسے تم اپنے غلاموں کو تمام رزق نہیں بخش دیتے اسی
طرح گو خدا کے حضور انبیاء بھی ہیں۔ ملائک بھی ہیں ۔ مگر خدا تعالیٰ اپنی خدائی کسی کے سپرد نہیں کرتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۵)
۷۶ ۷۷ - ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا عَبْدًا مَمْلُوكًا لَّا يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَ مَنْ
رَزَقْنَهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَ جَهْرًا هَلْ يَسْتَوْنَ الْحَمْدُ
لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ - وَضَرَبَ اللهُ مَثَلًا رَّجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا أَبْكُمْ لَا
يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَهُوَ كَلٌّ عَلَى مَوْلهُ أَيْنَمَا يُوَجِّهُهُ لَا يَأْتِ بِخَيْرٍ هَلْ
يَسْتَوِي هُوَ وَمَنْ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَهُوَ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ -
ترجمہ ۔ اللہ نے اعلیٰ درجہ کی مثال بیان فرمائی ہے کہ ایک مملوک غلام ہے وہ کسی چیز پر قدرت
نہیں پاتا اور ایک ایسا ہے جس کو ہم نے روزی دی ہے خود ہی عمدہ روزی اور اس میں سے خرچ کرتا
رہتا ہے چھپا چھپا کر خلوص سے اور دکھا دکھا کر ترغیب کے لئے کیا یہ دونوں برابر ہو سکتے ہیں۔سب
تعریف و واہ واہ اللہ ہی کی ہے۔ بہت سے منکر تو جانتے ہی نہیں۔ اور اللہ نے اعلیٰ درجہ کی بات فرمائی
( یعنی ) دو آدمی ہیں ایک تو بالکل گونگا ہے وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا وہ اپنے آقا پر بوجھ ہے جہاں کہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی