سُوْرَۃُ النَّحْلِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 6

حقائق الفرقان
۳۵۰
سُورَة النَّحل
عیب شماری سے کوئی نیک نتیجہ نہیں نکل سکتا ۔ کسی کا عیب بیان کیا اور اس نے سن لیا۔ وہ
بغض و کینہ میں اور بھی بڑھ گیا۔ پس کیا فائدہ ہوا؟ بعض لوگ بہت نیک ہوتے ہیں اور نیکی کے جوش
میں سخت گیر ہو جاتے ہیں ۔ اور امر بالمعروف ایسی طرز میں کرتے ہیں کہ گناہ کرنے والا پہلے تو گناہ کو
گناہ سمجھ کر کرتا تھا پھر جھنجلا کر کہہ دیتا ہے کہ جاؤ ہم یونہی کریں گے۔
امر بالمعروف کرتے ہوئے کسی نے ایک بادشاہ کا مقابلہ کیا۔ بادشاہ نے اس کے قتل کا حکم دیا۔
اس پر ایک بزرگ نے کہا کہ امر بالمعروف کا مقابلہ گناہ تھا مگر ایک مومن کا قتل اس سے بھی بڑھ کر امر
سخت گناہ ہے واعظ کو چاہیے کہ اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ پر عمل کرے
اور ایسی طرز میں کلمہ حکمت گوش گزار کرے کہ کسی کو برا معلوم نہ ہو۔
تم لوگ جو یہاں باہر سے آئے ہو۔ اگر کوئی نیک بات یہاں والوں میں دیکھتے ہو یا یہاں سے
سنتے ہو تو اس کی باہر اشاعت کرو اور اگر کوئی بری بات دیکھی ہے تو اس کے لئے دردِ دل سے دعا ئیں
کرو کہ النبی اب لاکھ با ر و پے خرچ ہو کر یہ ایک قوم بن چکی ہے۔ اور یہ قوم کے امام بھی بن گئے ہیں۔
پس تو ان میں اصلاح پیدا کر دے۔ البدر جلد ۸ نمبر ۱۴ مورخه ۲۸ جنوری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰)
۱۲۷ - وَ إِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ وَلَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ
خَيْرٌ لِلصَّبِرِينَ -
ترجمہ ۔ اگر تم بدلہ دو تو اسی قدر بدلہ دو جتنی تم کو ایذا دی گئی ہے اور اگر تم نیکیوں پر جمے رہو اور
برائیوں سے بچتے رہو تو یہ تو بہت ہی بہتر ہے صابروں کے لئے ۔
تفسیر ۔ یہ ایک خطر ناک مرض ہے جس کو شریعت میں سوء ظن کہتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس میں مبتلا
ہیں اور ہزاروں قسم کی نکتہ چینیوں سے دوسروں کو ذلیل کرنا چاہتے ہیں اور اسے حقیر بنانے کی فکر میں
ہیں مگر یاد رکھو۔ وَ إِنْ عَاقَبتُم (الآیۃ ) عقاب کے معنے جو پیچھے آتا ہے۔ انسان جو بلا وجہ دوسرے
کو بدنام کرتا ہے اور سوء ظن سے کام لے کر اس کی تحقیر کرتا ہے۔ اگر وہ شخص اس بدی میں مبتلا نہیں۔
جس بدی کا سوءظن والے نے اسے متہم ٹھہرایا ہے۔ تو یہ یقینی بات ہے کہ سوء ظن کرنے والا ہرگز

حقائق الفرقان
۳۵۱
سُورَة النَّحل
نہیں مرے گا جب تک خود اس بدی میں گرفتار نہ ہوئے۔ پھر بتاؤ کہ سوء ظن سے کوئی کیا فائدہ اٹھا سکتا سوچن
ہے؟ مت سمجھو کہ نمازیں پڑھتے ہو عجیب عجیب خوا ہیں تم کو آتی ہیں یا تمہیں الہام ہوتے ہیں۔ میں کہتا
ہوں کہ اگر یہ سوء ظن کا مرض تمہارے ساتھ ہے تو یہ آیات تم پر حجت ہو کر تمہارے ابتلاء کا موجب
ہیں اس لئے ہر وقت ڈرتے رہو اور اپنے اندر کا محاسبہ کر کے استغفار اور حفاظت النبی طلب کرو۔
میں پھر کہتا ہوں کہ آیات اللہ جن کے باعث کسی کو رفعت شان کا مرتبہ عطا ہوتا ہے۔ ان پر
تمہیں اطلاع نہیں ۔ وہ الگ رتبہ رکھتی ہیں۔ مگر وہ چیزیں جن سے خودرائی ، خود پسندی ، خود غرضی،
تحقیر، بدظنی اور خطر ناک بدظنی پیدا ہوتی ہے۔ وہ انسان کو ہلاک کرنے والی ہیں۔ ایک ایسے انسان
کا قصہ قرآن میں ہے۔ جس نے آیات اللہ دیکھے مگر اس کی نسبت ارشاد ہوتا ہے۔ وَ لَوْ شِئْنَا
لَرَفَعْتُهُ بِهَا وَلَكِنَّةَ اخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ (الاعراف: ۱۷۷) اور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ وَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ - بدگمانیوں سے اپنے آپ کو بچاؤ۔ ورنہ
نہایت ہی خطرناک جھوٹ میں مبتلا ہو کر قرب الہی سے محروم ہو جاؤ گے! یا درکھ حسن ظن والے کو کبھی
نقصان نہیں پہنچتا۔ مگر بدظنی کرنے والا ہمیشہ خسارہ میں رہتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲ مورخه ۷ ارجنوری ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)
۱۲۸ - وَاصْبِرُ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللهِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ
روووور
ممَّا يَمْكُرُونَ -
ترجمہ ۔ پس تو صبر کر اور تیرا صبر تو اللہ ہی کے لئے ہے ان کے لئے غم نہ کھا اور نہ تنگ ہو ان تدبیروں
سے جو وہ کرتے ہیں۔
تفسیر ہر ایک سلیم الفطرت، دنیا کے معاملات کا واقف خوب جانتا ہے کہ بعض لوگ صبر سے
کام نہیں لے سکتے اور یہ بھی کہ بعض اوقات چشم پوشی ۔ صبر، درگزر، نقصانِ عظیم کا موجب ہوتی
ہے۔ چور، باغی اور راستہ لوٹنے والے کو اگر سزا نہ دی جاوے اور صرف رحم ہی اس پر کیا
ے اور اگر ہم چاہتے تو اس کو رفع دیتے اُن نشانیوں سے لیکن وہ زمینی چیزوں ہی کی طرف جھکا۔

حقائق الفرقان
۳۵۲
سُورَة النَّحل
جاوے تو کتنا نقصان ہوتا ہے۔ فطری قومی میں انتظامی طاقت بھی سلیم الفطرت انسان کے ساتھ
لازمی ہے۔ پھر اگر قوتِ انتقام کو ہی کام میں لاوے اور مقابلہ ہی چاہے تو اسے یہی قرآن کس
طرح نیک روی کی تعلیم کرتا ہے اور کسی طرح صبر اور نرمی کی ترغیب دیتا ہے۔
المز سے عملی طور پر کفار کو ڈرایا تھا۔ سورہ نحل میں عملی رنگ میں کفار کی شرارتوں کا ذکر کیا اب
آپ کی ہجرت کا واقعہ آتا ہے۔ اگلی سورۃ میں تمام ترقیات اسلام کا ذکر فرمائے گا۔
وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللهِ - صبر کبھی کمزوری سے ہوتا ہے۔ مگر فرماتا ہے۔ تمہارا صبر اللہ کے
لئے ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۸)
۱۲۹ - إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ -
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ جو اس کو دینے والے
صاحب نظر نیکو کا رہیں۔
تفسیر۔ پھر تقویٰ ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی معیت حاصل ہوتی ہے جیسے فرمایا
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ ۔ بے شک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ضرور ہوتا ہے
جو متقی ہوتے ہیں۔ اور ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو محسنین ہوتے ہیں۔ احسان کی تعریف رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمائی ہے کہ وہ خدا کو دیکھتا ہو۔ اگر یہ نہ ہو تو کم از کم یہ کہ وہ اس پر ایمان رکھتا ہو
کہ اللہ اس کو دیکھتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخہ ۷ ارمنی ۱۹۰۴ ء صفحه ۸)
اللہ تعالیٰ سے دوری اور بعد ساری نامرادیوں کی جڑ اور ناکامیوں کی اصل ہے۔ مگر متقی کے
ساتھ اللہ تعالیٰ ہوتا ہے۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ ۔ تقویٰ ایسی چیز ہے جو
انسان کو اپنے مولی کا محبوب بناتی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۵)
جب میں بچہ تھا میں نے اپنے شہر میں اس آیت کریمہ کا وعظ سنا تھا۔ تین چار مہینے اس کا وعظ
ہوتا رہا ۔ إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا متقیوں کے ساتھ اللہ ہوتا ہے۔ کسی کے ساتھ کسی کا باپ ہے۔
کسی کے ساتھ باپ اور ماں دونوں ہیں ۔ کسی کے ساتھ اس کے بھائی ہیں۔ کسی کے ساتھ اس کے

حقائق الفرقان
۳۵۳
سُورَة النَّحل
دوست ۔ کسی کو اپنے جتھے پر ناز ہے۔ غرض معیت کے سوا انسان خوشحال نہیں ہو سکتا۔ میں نے دیکھا
ہے بیوی ہو تب انسان خوش ہوتا ہے۔ حاکم ہو، فوج ہو، مال و اسباب ہو جب جا کر خوشی حاصل ہوتی
ہے۔ معیت کا انسان متوالا ہے۔ میری طبیعت میں میں محبت محبت کا کا مادہ ہے۔ میں نے دیکھا ہے ہے کہ کہ محبت بھی
معیت کو چاہتی ہے۔ بطال لوگوں میں محبت کا مادہ ہو تو وہ بھی معیت کے متوالے ہوتے ہیں۔
صوفیوں میں ان بطال لوگوں کے متعلق بحث یہی ہے ۔ مگر اس سے انکار نہیں کہ معیت کی تڑپ سب
میں ہے۔ انسان جب سرد ملکوں میں جاوے تو گرم کپڑوں کی معیت، ریل کا سفر کرے تو پیسوں کی
معیت چاہیے۔
غرض انسان معیت بغیر کچھ بھی نہیں ۔ مگر خدا کی معیت سے بڑھ کر بھی کوئی معیت نہیں ہو سکتی
کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر وقت موجود ہے۔ سوتے ، جاگتے ۔ پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم میری
معیت چاہتے ہو تو تقویٰ اختیار کرو۔ تقویٰ میں تمام عقائد صحیحہ اور اعمال صالحہ آ جاتے ہیں۔ چنانچہ
اس کے ساتھ ہی ”مُحْسِنُونَ “ فرمایا اور احسان یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی ایسی عبادت کرنا کہ گویا تم
اسے دیکھ رہے ہو یا کم از کم یہ کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۲۴، ۲۵، ۲۶ مورخہ ۷ ، ۲۱،۱۴ را پریل ۱۹۱۰ ء صفحہ (۲)

آج 10 میں سے 10 باقی