سُوْرَۃُ النَّحْلِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 5

حقائق الفرقان
۳۳۸
سُورَة النَّحل
پیچھے توڑ ڈالا چورا چورا کر کے کہ کرنے لگو اپنی قسموں کو آپس کے جھگڑے کا سبب اس وجہ سے کہ ایک
گروہ زیادہ اونچا ہو گیا ہے دوسرے سے۔ اس کے سوا نہیں کہ اللہ تم کو انعام دینا چاہتا ہے تمہاری
کمزوری اور ان کی قوت کی وجہ سے۔ اور اللہ ضرور ضرور ظاہر کرے گا انجام کار اور قیامت کے دن
( اس چیز کا فیصلہ ) جس چیز میں تم جھگڑتے تھے۔
تفسیر - دخلا ۔ اس کے معنے ہیں ”دھوکہ“
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک وقت مکہ میں تشریف لے گئے۔ اپنی رؤیا لَتَدْخُلُن
الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ (الفتح :(۲۸) کے مطابق جب آپ حدیبیہ میں پہنچے تو ان لوگوں نے مزاحمت کی ۔
آخر صلح ہوئی اور کچھ معاہدے ہوئے جس میں سے عرب کے تمام قبیلوں کی فہرستیں بنیں ۔ اور جو
مسلمانوں کے طرف دار تھے وہ بھی اور جو مشرکین کے جانب دار تھے وہ بھی لکھے گئے ۔ آپؐ نے
حج و عمرہ کی اجازت چاہی تو انہوں نے کہا۔ اس سال نہیں۔ پھر آنا اور ہتھیار بند رہنا ہوگا۔ آپ نے یہ
بھی تسلیم کر لیا۔ ایک خزاعہ قوم تھی۔ جنہوں نے اپنا نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانبداروں
میں لکھا دیا۔ اور وائل نے مشرکین کے طرفداروں میں ۔ آخر ایک وقت وائل نے خزاعہ پر حملہ کر دیا۔
خزاعی قوم نے فوراً ایک آدمی مدینہ طیبہ میں بھیج دیا اور خود بطور پناہ لینے کے مکہ میں آئے۔ اس امید پر
کہ ہماری مدد ہو گی ۔ مگر انہوں نے مدد نہ کی۔ بلکہ وائل کی جنبہ داری کی ۔ پھر انہوں نے اپنا ایک آدمی
اور مدینہ بھیجا۔ جو چند شعر بنا کر بھی لے گیا۔ جس نے جا کر اپنا تمام حال کہا۔ آپؐ نے اس بد عہدی پر
مکہ والوں پر چڑھائی کی ۔ اللہ تعالیٰ اس قصہ کی طرف اشارہ فرماتا ہے۔ دیکھو انہوں نے خدا کو ضامن
بنایا مگر معاہدات کی کچھ پرواہ نہ کی ۔ اور سب ساختہ پرداختہ توڑ ڈالا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۶، ۱۴۷)
وَلَا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْلَهَا - صلح حدیبیہ کے معاہدے کو مشرکین نے اسی طرح اپنے
ہاتھوں سے توڑا ہے جس طرح ایک عورت اپنا کا تا ہوا ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۳)
ضرور تم داخل ہو گے مسجد حرام میں ۔

حقائق الفرقان
۳۳۹
سُورَة النَّحل
۹۴ - وَ لَوْ شَاءَ اللهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَكِنْ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِى
مَنْ يَشَاءُ وَلَتُسْلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی جماعت بنا دیتا لیکن وہ راہ سے ہٹاتا ہے جسے چاہے
اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہے اور تمہارے کئے کی تم سے ضرور پرسش ہوگی ۔
تفسیر ۔ وَلَوْ شَاء الله - اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اگر جبر مقصود ہوتا تو سب ہی مسلمان ہو جاتے۔
مگر خدا نے جبر نہیں کیا۔ جو ضلالت کی راہوں پر چلتا ہے اسے گمراہ ٹھہراتا ہے۔ اور جو ہدایت کی
راہوں پر چلتا ہے۔ اسے مہدی بناتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۷)
۹۵ - وَلَا تَتَّخِذُوا أَيْمَانَكُمْ دَخَلًا بَيْنَكُمْ فَتَزِلَ قَدَمًا بَعْدَ ثُبُوتِهَا وَ
تَذُوقُوا السُّوءَ بِمَا صَدَدْتُّمْ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ لَكُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ -
ترجمہ۔ اور نہ بناؤ آپس کی قسموں کو فساد کا سبب تو پھسل جائے گا قدم جمے پیچھے اور تم بڑی سزا چکھو
گے اس وجہ سے کہ تم نے اللہ کی راہ سے روکا اور تم کو بڑا عذاب ہوگا۔
تفسیر ۔ فَتَزل قدم ۔ یہ ایک محاورہ ہے ۔
وَلَكُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ۔ سبیل اللہ کے روکنے والوں کو جتا دیا کہ ایک وقت آتا ہے کہ تمہارے
بت توڑے جاویں گے اور مکہ فتح ہو جاوے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۷)
۹۸- مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيُوةً
طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمُ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ جس نے اچھا کام کیا وہ مرد ہو یا عورت اور وہ ہوا ئیماندار تو ہم اس کو ضرور اچھی طرح
زندہ رکھیں گے عزت و آبرو کے ساتھ اور ان کو عنایت فرمائیں گے ان کے عمدہ کاموں کا اجر جو
وہ کرتے تھے۔

حقائق الفرقان
الد ۔
سُورَة النَّحل
تفسیر۔ جو شخص نیک کام کرے مرد ہو یا عورت۔ ہم اسے پاک ستھری زندگی عطا کریں گے اور
اُن کے اچھے کاموں کے بدلہ میں انہیں اجر دیں گے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۰)
۹۹ - فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ -
ترجمہ ۔ جب تم قرآن پڑھنے لگو تو اللہ کی پناہ لوشر پر ہلاک کرنے والے مردود سے۔
تفسیر۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قرآن مجید کے ختم کے بعد معوذتین پڑھ لینی چاہیے اور بعض
کہتے ہیں ابتدا میں پڑھنی چاہیے۔ بہر حال مقصد حاصل ہے جو یہ ہے کہ قرآن کے پڑھتے وقت اگر
ہم نے کوئی غلطی کی یا بے سمجھی تو اس سے یا ایسی لغزش کے آئندہ واقعہ ہونے سے ہمیں بچالے اور
كلمة الحكمة سے مستفید کرے۔
البدر جلد ۸ نمبر ۱۴ مورخه ۲۸ جنوری ۱۹۰۹ ء صفحه ۹)
۱۰۰، ۱۰۱ - إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَنَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
إِنَّمَا سُلْطَنُهُ عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَالَّذِينَ هُمْ بِهِ مُشْرِكُونَ -
ترجمہ ۔ ایمانداروں پر تو کچھ شیطان کا زور چلتا ہی نہیں اور وہ تو اپنے رب پر ٹیکا لگائے ہوئے ہوتے
ہیں۔ بس اس کا دور تو ہیں۔ بس اس کا زور تو انہیں پر چلتا ہے جو اس کو اپنا حمایتی سمجھتے ہیں اور جو اس کو اللہ کی جگہ ٹھہراتے ہیں۔
تفسیر ۔ یاد رکھو اس کو مومنوں اور اپنے رب پر توکل کرنے والوں پر کوئی قدرت نہیں۔ اس کا بس تو
اُن پر چلتا ہے جو اسے دوست رکھتے اور اس کے ساتھی ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۶)
بِهِ مُشْرِكُونَ بِهِ مُشْرِكُونَ کی ضمیر پر بڑی بڑی بخشیں ہوئی ہیں۔ میرے نزدیک یہ اللہ
کی طرف راجع ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۷)
۱۰۲ ، ۱۰۳ ۔ وَ إِذَا بَدَّلْنَا آيَةً مَكَانَ آيَةٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُوا إِنَّمَا
انْتَ مُفْتَرٍ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ - قُلْ نَزَّلَهُ رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ
بِالْحَقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ هُدًى وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ -
ترجمہ۔ اور جب ہم بدلتے ہیں ایک نشان کی جگہ دوسرانشان اور اللہ خوب جانتا ہے جو اتارتا ہے کافر

حقائق الفرقان
۳۴۱
سُورَة النَّحل
کہتے ہیں اس کے سوا نہیں کہ تو تو بنا لاتا ہے جھوٹ ( نہیں جھوٹ نہیں) بلکہ ان میں بہت سے جانتے
ہی نہیں۔ کہہ دے اس کو اتارا ہے جبرئیل نے تیرے رب کی طرف سے حق و حکمت سے بھرا ہوا تا کہ
ثابت قدم رکھے ایمانداروں کو اور ہدایت ہے اور بشارت ہے فدائی فرمانبرداروں کے لئے ۔
تفسیر - وَإِذَا بَدَّلْنَا آيَةً - جب بدلا دیتے ہیں ہم کسی نشان کو بدلے کسی نشان کے۔
انَّمَا انْتَ مُفْتَر ۔ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے ہیں۔ آپ تو مفتری ہیں۔ بعض
لوگ ان آیات سے بعض آیات کے نسخ کو ثابت کرتے ہیں۔ ان کے لئے دو مشکلیں ہیں۔ ایک یہ کہ
آیت سے مراد آیت قرآنیہ لیتے ہیں۔ پھر دوم اس مبدل و منسوخ آیت کو موجود فی القرآن ہونے کا
ثبوت ان کو دینا پڑتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۷)
بَدَّلْنَا آيَةً ۔ ایک نشان مٹا کر دوسرا قائم کرنا چاہتے ہیں۔ بت پرستی کی بجائے تو حید ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۳)
۱۰۴ - وَ لَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَرٌ لِسَانُ الَّذِي
يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ أَعْجَمِيٌّ وَهُذَا لِسَانَ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ ۔
ترجمہ ۔ اور بے شک ہم جانتے ہیں کہ منکر کہتے ہیں کہ اس کو تو ایک آدمی سکھا یا کرتا ہے جس کی
طرف وہ نسبت کرتے ہیں اس کی زبان تو مجھی ہے اور یہ تو صاف صاف کھلی عربی زبان ہے۔
تفسیر - إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَر - ایک کتاب میں نے عیسائیوں کی پڑھی ہوئی ہے۔ اور ہماری پرانی
روایتوں میں بلعام، یاسر، بیسار، جبیر ایسے ایسے نام لئے گئے ہیں کہ ان کے اقوال سے گویا قران کریم
کا استنباط کیا ہے۔
ایسی باتوں کا جواب ایک تو یہ ہے کہ وہ تو غلام تھے اور تم آقا ہو۔ تم بھی قرآن مجید کی کسی خوبی کا معارضہ
کر سکتے ہو اور ان غلاموں سے کیا سیکھنا تھا۔ جبکہ معترضین کے مذاہب کے اصل الاصول کفارہ و تثلیت
کی تردید کی ہے۔ ایک کے بارہ میں فرمایا۔ لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَثَةٍ
لے البتہ البتہ کافر ہو گئے جنہوں نے کہا اللہ تین میں کا تیسرا ہے۔

حقائق الفرقان
۳۴۲
سُورَة النَّحل
(المآئدۃ: ۷۴) اور دوسرے کی نسبت ارشاد کیا ۔ لا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى (بنی اسرائیل: ۱۶)
پس قرآن شریف اگر کسی یہودی یا عیسائی کا سکھایا ہوا ہے تو وہ خاص اپنے مذہب کی اس قدر سخت
تردید کیونکر گوارا کرتا ہے پھر اب تو اس زمانے سے بڑھ کر سامان موجود ہیں ۔ اب ہی قرآن شریف کا
مقابلہ کر دکھاؤ۔ جیسا مدلل بیان اس قرآن مجید میں ہے وہ تورات وانجیل میں مطلق نہیں۔ پس اس کا
استنباط کیسے ہو سکتا ہے۔
يُلْحِدُونَ - عربی میں یعدلون الله - يعترضون اللہ کے معنوں میں آتا ہے۔
لسان ۔ می یہ زبان جو جو گوشت کی ہے۔ ہے۔ اس اس کوبھی کو بھی لسان کہتے ہیں۔ لیکن جو جو بات بات اس اس کے کے ذریعے کی کی
جاوے اسے بھی لسان ہی کہتے ہیں۔ لسان السوء تهديها الينا وجئت و ما جئتك تهتديها ۔
اس قصیدے کو کہا ہے جو شاعر کے خلاف کہا گیا ۔ لسان کا لفظ مذکر بھی ہے اور مؤنث بھی ہے۔ یا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۴۷)
۱۰۵ - إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِأَيْتِ اللهِ لَا يَهْدِيهِمُ اللَّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ
اليم -
ترجمہ ۔ جو لوگ نہیں مانتے اللہ کی آیتوں کو اللہ ان کو ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لئے ٹیس دینے والا
عذاب ہے۔
تفسیر - لا يَهْدِيهِمُ الله - ساتویں پارے کے ختم پر فرمایا وَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ
۳
لَئِنْ جَاءَتْهُمْ (الانعام: ۱۱۰ ) ۔
آه! ضدی انسان جب کسی راست باز کی تکذیب کر بیٹھتا ہے تو پھر اسے ہٹ ہو جاتی ہے۔
اور وہ با وجود روشن نشانوں کے مانتا نہیں ۔ اس پر لَا يَهْدِيهِمُ الله کا فتویٰ لگ جاتا ۔
ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۷)
ے کوئی کسی کا بوجھ تو اٹھاتا ہی نہیں۔ ۲ے تو ہمیں بد کلامی کا تحفہ دے رہا ہے اور میں آیا ہوں لیکن
میں تیرے پاس بد کلامی کا تحفہ لینے نہیں آیا ۔ ( تفسیر طبری اور مغنی اللبیب میں یہ شعر اس طرح ہے۔
لِسَانُ السُّوْءِ تُهْدِيهَا إِلَيْنَا وَجِئْتَ وَمَا حَسِبْتُكَ أَنْ تَحِيْنَا ) سے اور وہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں سخت
سخت قسمیں کہ اگر ان کے سامنے کوئی نشان ظاہر ہوتا ۔

حقائق الفرقان
۳۴۳
سُورَة النَّحل
١٠- مَنْ كَفَرَ بِاللهِ مِنْ بَعْدِ إِيْمَانِهَ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَئِنٌ
بِالْإِيمَانِ وَلَكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ ۚ وَ
لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ -
ترجمہ ۔ جو منکر ہو اللہ کا ، ایمان کے پیچھے مگر اس پر کچھ گناہ نہیں جو مجبور کیا گیا اور اس کا دل
ایمان سے تسلی یافتہ ہے لیکن ہاں وہ جو دل بھر کر کافر ہوا تو ان پر اللہ کا غضب ہے اور ان پر بڑا
عذاب ہے۔
تفسیر ۔ فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللهِ ۔ یہ تو ان کے لئے ہے جو بعد الایمان کفر کریں اور کفر کے
لئے اپنا سینہ کھول دیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۷)
ااا - ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوا ثُمَّ جَهَدُوا وَصَبَرُوا
إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ -
ترجمہ۔ پھر بے شک تیرا رب ان کے لئے جنہوں نے گناہ چھوڑے وطن چھوڑا اس کے بعد کہ وہ ستائے
گئے پھر نیک کوشش کی اور صبر کیا تو کچھ شک نہیں کہ تیرا رب ان حالتوں کے بعد ضرورضرور غفور الرحیم ہے۔
تفسیر - إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ - جو إِلَّا مَنْ أُكْرِہ میں داخل ہوا ۔ اس کے لئے
فرمایا کہ اگر وہ ہجرت کرے اور مجاہدہ اور پھر نیکی پر جما رہے تو خدا اس غلطی کو معاف فرما
دے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۷)
۱۱۲ - يَوْمَ تَأْتِي كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَفْسِهَا وَ تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَّا
عَمِلَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ -
ترجمہ۔ جس دن آئے گا ہر ایک شخص جھگڑتا ہوا اپنے نفس کی طرف سے اور پورا دے دیا جائے گا ہر
ایک کو کو جو اس نے کیا اور ان پر کچھ ظلم نہ کیا جائے گا۔
تفسیر - يَوْمَ تَأْتِي كُلُّ نَفْسٍ - یہ دن بطور نمونہ قیامت دنیا میں بھی آتا ہے ۔ ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی آیا ہے۔ خود ہم پر بھی۔

حقائق الفرقان
۳۴۴
سُورَة النَّحل
کوئی کسی کے ساتھ محبت کرے یا بغض۔ وہ بمنزلہ بینچ کے ہے جو اپنے وقت پر پھل لاتا ہے۔
صاحب زراعت جس قسم کے بیج بوئے ضرور اس کے مطابق کاٹتا ہے۔ اس میں مکہ والوں کو سمجھایا کہ تم
کب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور آپ کے اتباع کو دکھ دو گے۔ ایک وقت اس کا خمیازہ
اٹھانا پڑے گا نبیوں کی ذات بڑی رحیم ہوتی ہے مگر نعوذ با اللهِ مِنْ غَضَبِ الْحَلِيمِ نبی پر ایک وقت
آتا ہے کہ وہ بول اٹھتا ہے لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح:۲۷) اور پکارتا ہے
وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ (یونس : ۸۹) کہ میں ان کا
ایمان بھی اب نہیں دیکھنا چاہتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۷، ۱۴۸)
توفی۔ یہ اور باب ہے اور توفیتی اور باب سے۔ یاد رکھو۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۳)
١١٣ - وَضَرَبَ اللهُ مَثَلًا قَرْيَةً كَانَتْ آمِنَةً مُطْمَئِنَّةً يَأْتِيهَا رِزْقُهَا رَغَدًا
مِنْ كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِأَنْعُمِ اللهِ فَإِذَا قَهَا اللَّهُ لِبَاسَ الْجُوعِ وَالْخَوْفِ بِمَا
كَانُوا يَصْنَعُونَ -
ترجمہ۔ اور بیان فرمائی اللہ نے ایک مثال ( یعنی فتح مکہ کی پیش گوئی ) کہ ایک بستی تھی امن چین کی
اُن کا رزق آتا تھا اُن کے پاس با فراغت ہر ایک جگہ سے پھر اس نے ناشکری کی اللہ کے انعاموں
کی (یعنی نبوت و قرآن و توحید کی ) تو اللہ نے اس کو چکھایا بھوک اور خوف کا مزہ ان کے بڑے
کرتوتوں کے سبب سے۔
-
تفسیر - وَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا قَرْيَةً - خود مکہ ہی سمجھ لوجس میں ہر طرح امن واطمینان تھا۔
چنانچہ عورت جب اپنے خاوند سے سکھ پاتی تو کہتی زَوْجِي كَلَيْلِ تِهَامَةً لَا فَخَافَةً وَلَا سَامَةَ
اے حلیم و برد بار کے غصہ سے ہم اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔ ۲۔ نہ چھوڑ خاص زمین پر کافروں کا کوئی گھر بسنے والا۔
سے اور سخت کر دے اُن کے دل کہ وہ تجھ پر ایمان ہی نہ لائیں جب تک نہ دیکھ لیں ٹیس دینے والا عذاب۔

حقائق الفرقان
۳۴۵
سُورَة النَّحل
لَا حَرَّ وَلَا قَرَ
مِنْ كُلِّ مَكَانٍ - ادھر شام ۔ اُدھر افریقہ تک سے تجارت کرتے۔ پھر پجاری لوگ آتے وہ
روپیہ لاتے۔ حکومت کا معاوضہ الگ ملتا۔
یہ
فَكَفَرَت ۔ ایک جگہ فرمایا ہے ۔ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللهِ كُفْرًا وَ أَحَلُوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ (ابراهيم :۲۹)
آیت اس کی تفصیل فرماتی ہے۔
لِبَاسَ الْجُوعِ وَالْخَوْفِ ۔ مشرکین نے صحابہ کو یہی دو دکھ دیئے تھے۔ ایک تو ان کو بھوکا رکھا
چنانچہ وہ غلہ خرید لیتے ۔ قبل اس کے کہ شعب بنی ہاشم تک پہنچے۔ اس کی سزا میں ایسا شدید قحط پڑا کہ
ہڈیاں اور چمڑے تک کھانے پڑے۔ خوف مشرکین کی طرف سے یہاں تک پہنچایا گیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی وہ شہر چھوڑنا پڑا ۔ جس کی عقوبت میں ان پر جنگ کی سز اوارد ہوئی۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۸)
ایک قوم کو ہم نے بڑی نعمتیں دیں۔ فَكَفَرَتْ بِأَنْعُمِ اللهِ (النحل: ۱۱۳) اس قوم نے اللہ کی
نعمتوں کی کچھ قدر نہ کی تو ہم نے ان کو بھوک کی موت مارا۔
بھوک کی موت بہت ذلت کی موت ، بہت دکھ کی موت ہوتی ہے۔ میں نے ان اپنی آنکھوں
سے بھوک کی موت مرتے لوگ دیکھے ہیں۔ دودھ ان کے منہ میں ڈالیں تو وہ بھی حلق سے نیچے نہیں
اترتا۔ کشمیر میں خطرناک قحط پڑا کا فر تو سو بھی کھاتے ہیں۔ ان کے باورچی خانہ کے ارد گرد لوگ جمع
ہو جاتے کہ شائد کوئی چھچھڑا مل جائے ۔ یہ حالت اضطراری تھی اس لئے مسلمان معذور تھے۔ پندرہ
بڑے بڑے غربا خانے تھے اور رئیس چار سیر گیہوں خرید کر سولہ سیر کے حساب سے دیتا مگر پھر بھی خدا
ہی دے تو بندہ کھائے ۔ بندے کی کیا ہی طاقت ہے کہ اتنی دنیا کی رزق رسانی کر سکے۔
الفضل جلد نمبر ۴ یکم اکتوبر ۱۹۱۳ صفحه ۱۵)
ا میرا خاوند تہامہ کی رات کی طرح پرسکون ہے نہ خوف، نہ تنگی، نہ گرمی کی شدت نہ سردی کی ۔
ے جنہوں نے اللہ کی نعمت کو ( حق بات اور توحید کو بدل دیا کفر سے اور اپنی قوم کو تباہی کے گھر میں اتارا۔

حقائق الفرقان
۳۴۶
سُورَة النَّحل
۱۱۴ - وَ لَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولُ وَهُمْ رَسُولٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَهُمْ ظُلِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور اُن کے پاس آچکا ایک رسول انہیں میں کا تو انہوں نے اس کو جھٹلا یا اس لئے ان کو
عذاب نے آلیا اور وہ ظالم ہی تھے۔
تفسیر - وَلَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مِنْهُمْ - کیسا صاف نقشہ کھینچا ہے کہ خود مکہ والوں ہی کو سمجھا رہا
ہے۔ مگر وہ نادان کہانی سمجھ رہے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۸)
۱۱۵ - فَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللهُ حَلَلًا طَيِّبًا وَاشْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ
دووور
تَعْبُدُونَ -
ترجمہ ۔ تو کھاؤ جو تم کو اللہ نے روزی دی حلال پاکیزہ اور اللہ کی نعمتوں کا شکر کرو جب تم اسی کی
عبادت کرتے ہو۔
تفسیر فَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ الله ۔ فرماتا ہے حرام خور یاں جن کی تفصیل آگے ہوتی ہے چھوڑ دو
اور حلال کھاؤ ۔ غنیمت سے بڑھ کر حلال طیب کیا ہوتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۸)
ایک صاحب نے دریافت کیا کہ طوطا حلال ہے یا حرام؟
فرمایا۔ قرآن میں آیا ہے۔ لَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ الْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هُذَا حَلْلٌ وَ هُذَا حَرَامٌ
11
لِتَفْتَرُوا عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ (النحل : ) (النحل: ۱۱۷) یہ خدا
پرافترا باندھنا ہے کہ یہ حلال ہے یا حرام ۔ خدا نے تو فرمایا ہے حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ
الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ الله الخ (البقرة: ۱۷۴) حدیث شریف میں رسول اللہ صلی اللہ
ے اور اپنی زبان سے جھوٹ بنا کر نہ کہو کہ کر نہ کہو کہ یہ چیز حلال ہے اور یہ چیز حرام ہے تا ہے تا کہ جھوٹ باندھو اللہ پر اور جو اللہ پر
جھوٹ بہتان باندھتے ہیں وہ مظفر منصور نہیں ہوتے۔ ہے اس نے تو حرام کیا ہے تم پر خود مردہ اور خون اور سور کا
گوشت اور وہ چیز جو اللہ کے سواکسی اور کے نام سے پکاری جائے۔

حقائق الفرقان
۳۴۷
سُورَة النَّحل
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو جانور شکاری ہیں وہ حرام ہیں اس میں درندے، شکاری پرند
وغیرہ سب داخل ہیں ۔ اب اس سے زیادہ کوئی مجاز نہیں کہ کسی کو حلال اور حرام کہے۔ مگر دنیا میں
چونکہ ہزار ہا جانور ہیں پھر وقت یہ ہوئی کہ اب کسے کھاویں اور کسے نہ کھاویں۔ اس مشکل کو اللہ تعالیٰ
نے نہایت آسانی سے حل کر دیا ہے ۔ فرما یا فَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ حَيْلًا طَيِّبًا وَاشْكُرُوا نِعْمَتَ
اللهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ (النحل : ۱۱۵) یعنی حلال حلال طیب کھاؤ ۔ اب گویا یہ بتلا دیا کہ جو چیز
طیب ہو وہ کھاؤ۔ چنانچہ ہر جگہ ہر قوم میں جو چیزیں عمدہ اور پاک ہوں اور شرفا اور مہذب لوگ
کھاتے ہوں وہ کھالو۔ اس میں وہ استثناء جو پہلے بیان ہو چکے ان کا ملحوظ رکھنا نہایت ضرور
ہے۔ طوطا کھا لینے میں تو کوئی ہرج نہیں معلوم ہوتا مگر میں نہیں کھایا کرتا کیونکہ ہمارے ملک کے
شرفا نہیں کھاتے ۔ ایک دفعہ ایک صاحب میرے سامنے گوہ (ضب ) پکا کر لائے کہ کھائیے ۔
میں نے کہا کہ آپ بڑی خوشی سے میرے دستر خوان پر کھائیے مگر میں نہ کھاؤں گا کیونکہ شرفا
اسے نہیں کھاتے ۔
البدر جلد ۱۰ نمبر ۱۹ مورخه ۱۹ مارچ ۱۹۱۱ ء صفحه ۱)
۱۱۹ - وَ عَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا مَا قَصَصْنَا عَلَيْكَ مِنْ قَبْلُ وَ مَا
ظَلَمْنَهُمْ وَلكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور یہودیوں پر ہم نے حرام کر دیا تھا جو آگے تجھ سے بیان کر چکے ہیں (پ ۴٫۸ آیت ۲
میں ہماری طرف سے تو کسی پر ظلم نہیں ہوا مگر وہ اپنے پر آپ ہی ظلم کرتے رہے۔
تفسیر وَمَا ظَلَمْنَهُمْ - یہودیوں پر جو چربی اونٹ وغیرہ حرام تھا تو ان کے ہی بد عملوں کی وجہ
سے اور ارض مقدسہ سے جو چہل سال محروم رکھے گئے۔ تو یہ بھی عدول حکمی کی سزا تھی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۴۸)
١٢١ - إِنَّ ابْرَاهِيمَ كَانَ اُمَّةً قَانِتَا لِلَّهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ -
ترجمہ۔ کچھ شک نہیں کہ ابراہیم بھلائی سکھانے والا پیشوا تھا اللہ کا فرمانبردار سب طرف سے منہ
پھیر کر خالص اللہ کا ہی ہو رہا تھا اور وہ تو مشرکوں میں سے تھا ہی نہیں۔
لے یعنی سورۃ الانعام آیت نمبر ۷ ۱۴ میں ۔

حقائق الفرقان
۳۴۸
سُورَة النَّحل
تفسیر۔ انسان کی فطرت میں یہ خواہش ہے کہ وہ معزز ہو۔ اس کی اولا دا چھی ہو۔ اس کا ذکر خیر دنیا
میں چلے۔ خدا کا اس سے بہت تعلق ہو۔ وہ مر کر بھی عزت پائے۔ ابراہیم علیہ السلام ان تمام انعامات
سے متمتع ہوئے ۔
امة ۔ ایک معنے امام کے ہیں ۔ دوسرے معنے گروہ ہیں لَيْسَ عَلَى اللَّهِ بِمُسْتَنْكَرٍ أَنْ يَجْمَعَ
الْعَالَمَ فِي وَاحِدٍ حضرت ابراہیم علیہ السلام اس لحاظ سے ایک قوم تھے۔ اب بتاتا ہے کہ اس کی
اولاد میں سلطنت ہے، نبوت ہے۔ تمام جہان کے لوگ اس پر سلام بھیجتے ہیں۔ تو رات میں ہے۔ جو
تجھ پر اے ابراہیم برکت بھیجے۔ میں اس کا گھر برکت سے بھر دوں گا۔ ابراہیم میں کیا خوبی تھی۔ ان
آیات میں کچھ ذکر ہے۔
حَنِيفًا ۔ کے معنے ہیں مستقیم راہ پر چلنے والا ۔ عربی میں جس کے پاؤں ٹیڑھے ہوں اسے بطور دعا
احْنَفْ کہتے ہیں۔
سروو
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۸)
۱۲۲ - شَاكِرًا لِانْعُمِهِ اجْتَبُهُ وَهَلْ لَهُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ -
وو
ترجمہ۔ اللہ کی نعمتوں کا شکر گزار تھا ۔ اللہ نے اس کو چن لیا تھا اور سیدھی راہ کا اس کو راستہ بتایا تھا۔ اللہ
تفسیر ۔ شَاكِرًا لا نعبه - حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کو ایک دفعہ فرمایا۔ تم
بہت عورتیں دوزخ میں جاؤ گی ۔ ایک عورت نے پوچھا کیوں؟ تو آپؐ نے فرمایا کہ تم اللہ کی نعمتوں کا
کفر کرنے والی ہو۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ عورت معمولی بات پر ناراض ہو تو باوجود بہت سی آسائشوں
کے کہہ اُٹھتی ہے میں نے اس گھر میں ایک لحظہ آرام نہیں پایا۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَكُم " (ابراهیم:۸) اللہ شکر سے مال کو بڑھا دیتا
ہے۔ مگر بہت ہیں جو اس سہل علاج کو چھوڑ کر کفر کی راہ اختیار کرتے ہیں۔ ایک شاعر نے کہا
سر نوشت ما، بدست خود نوشت خوش نویس است و نخواهد بد نوشت ۳
لے خدا پر فرد واحد میں ” جہان جمع کر دینا اچنبھا نہیں ہے اگر تم شکر کرو گے تو میں (خود) تم کو اور زیادہ
کر دوں گا۔ سے ہماری تقدیر اس ”خدا نے اپنے ہاتھ سے لکھی ہے وہ اچھا لکھنے والا ہے، برا نہیں لکھے گا۔

حقائق الفرقان
۳۴۹
سُورَة النَّحل
اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کے شکر کا اجر کیا کچھ دیا۔ حضرت یعقوب کے بارہ لڑکے۔
حضرت اسمعیل کے بارہ لڑکے۔ پھر انہی کی اولاد میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے نبی۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۸)
۱۲۵ - إِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَ إِنَّ رَبَّكَ لَيَحْكُمُ
بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ -
ترجمہ ۔ اس کے سوا نہیں کہ ہم نے سکھ و آرام حاصل کرنے کا دن انہیں لوگوں کے لئے ٹھہرایا تھا
جنہوں نے اس میں اختلاف کیا بے شک تیرا رب ضرور فیصلہ کرے گا ان میں انجام کا رجس میں وہ
اختلاف کرتے تھے۔
تفسیر - جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ ۔ حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جمعہ کا دن
تھا۔ غلطی سے یہود نے ہفتہ نصاری نے ایتوار سمجھ لیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۸)
١٢٦ - أدعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ
بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَ هُوَ أَعْلَمُ
بِالْمُهْتَدِينَ -
ترجمہ ۔ اے پیارے محمد ! (صلی اللہ علیک وسلم ) لوگوں کو بلا تیرے رب کے راستہ کی طرف حکمت
اور اچھی خیر خواہی سے اور بحث کر ان سے اس طرح جس طرح بہتر ہو (یعنی سہولت اور نرمی کے ساتھ )
بے شک تیرا رب ہی بخوبی جانتا ہے اس شخص کو جو اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور راہ راست پر چلنے
والوں کو بھی وہ بخوبی جانتا ہے۔
پسندیدہ
تفسیر۔ اپنے رب کی راہ کی طرف حکمت ت اور اچھے وعظ ۔ ، وعظ سے ( لوگوں کو ) بلا اور ان سے !
طرز سے مباحثہ کر۔ تیرا رب انہیں بھی خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہک گئے اور وہ راہ پانے
والوں کو بھی جانتا ہے۔
تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۱)

·

آج 10 میں سے 10 باقی