سُوْرَۃُ بَنِیْٓ اِسْرَآءِیْلَ

حقائق الفرقان (جلد ۳)

حقائق الفرقان
۳۵۴
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
سُوْرَةُ بَنِي إِسْرَائِيلَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ہم سورہ بنی اسرائیل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔
قرآن مجید جو کچھ ہم کو سناتا ہے۔ کئی حصوں پر منقسم ہے۔ نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ ، نکاح ، طلاق
وراثت وغیرہ کے متعلق جو آیات ہیں ۔ وہ ڈیڑھ سو کے قریب ہیں اور قربیاً ڈیڑھ سو بحذف مکررات
احادیث ہیں ۔ پس یہ جو صد ہا آیات باقی ہیں۔ یہ کس لئے ہیں؟
عزیزان ! انسان کو بہت ضرورتیں ہیں۔ ایک خدا شناسی ایک خدا کو راضی کرنا۔ ایک مخلوق پر
شفقت ۔ غرض اس قسم کی کئی باتیں ہیں جن سے باقی قرآن شریف بھرا پڑا ہے افسوس تو یہ ہے کہ
ڈیڑھ سو آیات کے متعلق ہی کل بخشیں رہیں اور پھر اس پر بھی اکثر مسلمانوں کا عمل نہیں ۔ جیسا کہ عام
طور پر مسلمان بے نماز ہیں۔ کسی کا مال کھانے میں بعض کو کچھ تامل نہیں ہوتا۔ وراثت کے متعلق تو
لڑکیوں کے بارے میں عمل ہی اٹھا دیا ہے حلال کمائی کے لئے کچھ تڑپ نہیں رکھتے ۔ چہ جائیکہ خدا کا
عرفان اس کی رضا مندی اور شفقت علی خلق اللہ کی تڑپ ہو۔
یہ سورۃ یہ بتانے کے لئے ہے کہ متقی کو کیا انعامات ملتے ہیں۔ اور فاسق ، شریر، عہد شکن کو کیا سزا
ملتی ہے۔ مدینہ میں یہودی تھے اس لئے ان کو بیدار کیا۔
- سُبْحَنَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ
الأَقْصَا الَّذِي بَرَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ ايْتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ -
ترجمہ۔ وہ پاک ذات ہے جو لے گیا اپنے پیارے محمد کو راتوں رات مسجد حرام سے اس اخیر مسجد
تک جس کے اطراف ( میں ) ہم نے برکتیں رکھی ہیں تا کہ ہم دکھا ئیں اس کو اپنی قدرت کے کرشمے ،
کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا سننے والا بڑا دیکھنے والا ہے۔

حقائق الفرقان
۳۵۵
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
تفسیر سُبحن ۔ اللہ تعالیٰ سمجھاتا ہے کہ یہود کو جو بابلیوں اور رومیوں نے تباہ کر دیا۔اس
میں اللہ ظا اللہ ظالم نہیں بلکہ اس نے جو کچھ کیا۔ اس سے اس کی تنزیہ ثابت ہوتی ہے۔ بہ ثابت ہوتی ہے ۔ گندوں سے اس
کو پیار نہیں ۔
۔
اسری بِعَبْدِهِ ۔ یہاں لوگوں نے معراج کا ذکر کیا ہے ۔ یہ بہت مناسب ہے کیونکہ معراج
ان واقعات صحیحہ کا بیان ہے جو آپ کے بعد بھی آپ کے جانشینوں کو پیش آنے والے تھے ۔ میرا
ایمان ہے کہ معراج یقظہ میں ہوا۔ ایسے یقظہ میں جس کے سامنے ہماری بیداری بمنزلہ خواب کے
ہے۔ ایک شخص نے میرے بدن پر ہاتھ لگا کر پوچھا کہ اس جسم کے ساتھ معراج ہوا۔ میں نے کہا۔
یہ تو نورالدین کا جسم ہے۔ پھر اپنی طرف اشارہ کر کے کہا۔ میں نے کہا کہ یہ آپ کا جسم ہے۔
مبہوت رہ گیا !
ہمارے قاضی صاحب سے اس کے معنے کیا کرتے ہیں کہ یہ ہجرت کا بیان ہے۔
الْمَسْجِدِ الْأَقْصَا ۔ سے خواہ وہ مدینہ کی مسجد مراد لیں ۔ مگر ہم یہ کہہ دیتے ہیں کہ اس طرف
لے گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۹)
معراج کے ایک حصہ کا ذکر ہے۔
اسرای بعبدہ ۔ یہ اشارہ ہے ہجرت کی طرف کہ کس طرح خانہ کعبہ سے مدینہ کی مسجد میں پہنچے یا
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۳)
- وَقَضَيْنَا إِلى بَنِي إِسْرَاءِيلَ فِي الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِي الْأَرْضِ مَرَّتَيْنِ وَ
لَتَعْلُنَ عُلُوًّا كَبِيرًا -
ترجمہ ۔ اور ہم نے کھول کھول کر بیان کر دیا تھا (بذریعہ وحی کے ) بنی اسرائیل کو کتاب میں کہ تم
ضرور شرارت اور فساد کرو گے ملک میں دو مرتبہ اور ضرور بڑی زیادتی کروگے۔
تفسیر - قَضَيْنَا - أَعْلَمْنَا وَأَخْبَرْنَا ۔
لے قاضی امیر حسین صاحب - مرتب
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۹)

حقائق الفرقان
۳۵۶
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
٦ - فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ أَولَهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَّنَا أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ
فَجَاسُوا خِلْلَ الدِّيَارِ وَكَانَ وَعْدًا مَفْعُولًا -
ترجمہ ۔ جب آیا ان دو میں سے پہلے فساد کا وعدہ تو ہم نے بھیجے تم پر اپنے بندے سخت لڑائی
والے تو وہ پھیل گئے شہروں میں اور وعدہ تو پورا ہونا ہی تھا۔
L
تفسیر - فَجَاسُوا ۔ جوس اور جو سان کے معنے ہیں کسی ملک میں چلنا پھرنا۔ مسلمانوں پر بھی یہ بات
آئی۔ اللہ نے مسلمانوں کو بڑی سلطنت عطا کی تھی۔ اور ان کو وہ ملک عطا کیا گیا۔ جو سلیمان کو دیا گیا
جو داؤد کو دیا گیا۔ جس پر عمالیق کو فخر تھا۔ پھر جب ان کے تقویٰ میں فرق آیا تو بالکل کمی ہو گئی ۔
سورۂ جمعہ میں آیا ہے۔ مَثَلُ الَّذِينَ حُمِلُوا التَّوْرَيةَ ثُمَّ لَمْ يَحْلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ ( الجمعه : 1)
بنی امیہ کے آخری بادشاہ کا نام مروان الحمار تھا۔ گو یا خدا نے سمجھا دیا کہ اب تم میں بھی : میں بھی یہود کی
طرح حمار پیدا ہونے لگے ۔ اب ضرور ہے کہ یہود سا سلوک تم سے بھی ہو۔ چنانچہ ان سے سلطنت
چھینی گئی ۔ پھر خدا نے فضل کیا اور عبدالرحمان کی معرفت سلطنت کا حصہ ملا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۹)
بنی اسرائیل جب مصر کی طرف گئے تو پہلے پہل ان کو یوسف علیہ السلام کی وجہ سے آرام ملا۔ پھر جب
شرارت پر کمر باندھی تو فراعنہ کی نظر میں بہت ذلیل ہوئے مگر آخر خدا نے رحم کیا اور موسیٰ علیہ السلام
کے ذریعہ سے ان کو نجات ملی۔ یہاں تک کہ وہ فاتح ہو گئے اور وہ اپنے تئیں نَحْنُ ابْنُوا اللهِ وَ
احِباؤُں کے سمجھنے لگے۔ لیکن جب پھر ان کی حالت تبدیل ہو گئی۔ ان میں بہت ہی حرام کاری ، شرک
اور بدذاتیاں پھیل گئیں تو ایک زبردست قوم کو اللہ تعالی نے ان پر مسلط کیا۔ ستر برس وہ اس بلاء
میں مبتلا رہے آخر جب بابل میں دکھوں کا زمانہ بہت ہو گیا۔ اور ان میں سے بہت سے صلحاء ہو گئے
حتی کہ دانیال عزرا ، حز قیل، ارمیاہ ایسے برگزیدہ بندگان خدا پیدا ہوئے اور انہوں نے جناب الہی
لے ان لوگوں کی مثال جن پر توریت لا دی گئی ہے پھر انہوں نے اس کو اٹھایا ہے (ان کی مثال ) ایسی ہے جیسے
ایک گدھا ہے۔ ۲۔ یہ (الحمار ) اس کے اصل نام کا حصہ نہیں تھا۔ مرتب۔ سے ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اس
کے پیارے ہیں۔

حقائق الفرقان
۳۵۷
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
میں ہی خشوع و خضوع سے دعائیں مانگیں تو ان کو الہام ہوا کہ وہ نسل جس نے گناہ کیا تھا وہ تو ہلاک ہو
چکی ۔ اب ہم ان کی خبر گیری کرتے ہیں ۔
اللہ کے کام دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک تو ایسے کہ ان میں انسان کو مطلق دخل نہیں ۔ مثلاً اب
سردی ہے اور آفتاب ہم سے دور چلا گیا ہے۔ پھر گرمی ہو جائے گی اور آفتاب قریب آ جائے گا۔ یہ
کام اپنے ہی بندوں کی معرفت کرایا اور ان لوگوں کو سمجھایا کہ یہ بادشاہ اب ہلاک ہونے والا ہے۔
پس تم مید و فارس کے بادشاہوں سے تعلق پیدا کرو کیونکہ عنقریب یہ دکھ دینے والی قوم اور ان کی
سلطنت ہلاک ہو جائے گی پس اللہ نے دوفرشتے ہاروت ماروت نازل کئے ۔ ہرت کہتے ہیں زمین کو
مصفی کرنے کو اور مرت زمین کو بالکل چٹیل میدان بنادینا ۔ گویا یہ امران فرشتوں کے فرض میں داخل
تھا کہ یہ لوگ برباد ہو جا ئیں اور بنی اسرائیل نجات پاکے اپنے ملک میں جائیں۔
پس وہ ہاروت ماروت نبیوں کی معرفت ایسی باتیں سکھاتے تھے اور ساتھ ہی یہ ہدایت کرتے
تھے کہ ان تجاویز کو یہاں تک مخفی رکھو کہ اپنی بیبیوں کو بھی نہ بتاؤ کیونکہ عورتیں کمزور مزاج کی ہوتی ہیں
اور ممکن بلکہ اغلب ہے کہ وہ کسی دوسرے سے کہہ دیں ۔ پس اس تعلیم کو پوشیدہ رکھنے کے لحاظ سے میاں
بی بی میں بھی افتراق ہوجاتا تھا۔ یعنی میاں اپنی بی بی کو اس راز سے مطلع نہ کرتا تھا اور پھر یہ بات جب
پختہ ہو گئی تو مید و فارس کے ذریعہ بابل تباہ ہو گیا۔ اور خدا نے بنی اسرائیل کو بچالیا۔ مگر جتنا ضر ر دشمنوں
کو پہنچایا گیا۔ چونکہ اللہ کے اذن سے تھا۔ اسی واسطے وہ اس میں کامیاب ہو گئے۔
اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ طیبہ میں تشریف لائے تو مکہ والوں کو بڑا
غیظ و غضب پیدا ہوا ۔ بس انہوں نے یہودیوں سے دوستی گانٹھی اور یہودی وہی پرانا نسخہ استعمال
کرنے لگے کہ آؤ کسی بادشاہ سے مل کر اس محمدی سلطنت کا استیصال کریں۔ اسی واسطے ایرانیوں سے
توسل پیدا کیا۔ یہ ایک لمبی کہانی ہے۔ ایرانیوں کے گورنر بعض عرب کے مضافات میں بھی تھے۔
انہوں نے اپنے بعض آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گرفتار کرنے کے لئے بھی بھجوائے مگر کچھ کامیابی
نہ ہوئی۔ اس کی وجہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آگے تو تم اسے یہودیو! خدا کے حکم سے ایسے منصوبوں میں

حقائق الفرقان
۳۵۸
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
کامیاب ہوئے تھے۔ اب تم چونکہ یہ نسخہ اللہ کے رسول کے مقابلہ میں استعمال کرتے ہو اس لئے ہرگز
کامیاب نہ ہو گے ۔ چنانچہ چند آدمی شاہ فارس کی طرف سے گرفتار کرنے آئے۔ آپ نے ان کو
فرمایا۔ میں کل جواب دوں گا ۔ صبح آپ نے فرمایا کہ جس نے تمہیں میری طرف بھیجا ہے، اس کے
بیٹے نے اسے قتل کر دیا ہے۔ وہ یہ بات سن کر بہت حیران ہوئے ۔
بات میں بات آگئی ہے۔ ہر چند کہ وہ ایسی عظیم الشان نہیں ہے۔ وہ یہ کہ جب وہ اپیچی نبی کریم
کے حضور آئے تو صبح صبح داڑھیاں منڈوا کر آئے ۔ آپ نے فرمایا۔ یہ تم کیا کرتے ہو۔ ہم اس
امر کو کراہت کے ساتھ دیکھتے ہیں ۔ جہاں اوپر کا قصہ لکھا ہے۔ وہاں یہ بات بھی ہے ۔ خیر۔ )
اور خائب و خاسر واپس پھرے۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اب یہ یہودی ایسی باتیں سیکھتے ہیں جو ان کو ضرر دیتی ہیں ۔ ان کے حق میں
مفید بالکل نہیں ہیں ۔ جواب یہ کرتے ہیں آخرت میں ان کے لئے کوئی حصہ نہیں ۔ ہاروت ماروت
نے جو سکھا یا تھا وہ چونکہ نبیوں کے حکموں کے ماتحت تھا اس لئے کامیابی کا موجب ہوا۔ لیکن اب چونکہ
نبی کی نافرمانی میں وہ ہتھیار چلتا ہے۔ اس کے لئے کچھ کام نہ دے گا۔ کیا اچھا ہوتا کہ وہ ایسی بڑی شئے
کے بدلے میں اپنی جانوں کو نہ بیچتے ۔ بلکہ اب تو یہ ان کے لئے بہتر ہے کہ ایمان لائیں۔ متقی بن
جاویں تو اللہ کے ہاں بہت اجر پائیں۔ البدر جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۳، ۴)
إِنْ أَحْسَنْتُمْ أَحْسَنْتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ وَ إِنْ أَسَاتُمْ فَلَهَا ۖ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ
الْآخِرَةِ لِيَسُوا وُجُوهَكُمْ وَ لِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَ
لِيُتَبِرُوا مَا عَلَوْا تَثْبِيرًا -
ترجمہ۔ اور حکم ہو گیا کہ بھلائی کرو گے تو اپنے لئے بھلائی کرو گے اور برائی کرو گے تو بھی اپنے ہی لئے
پھر جب دوسرا وعدہ آیا تا کہ تمہارے منہ اداس کر دیں اور گھس پڑے مسجد میں جیسے پہلے گھس پڑے
تھے اور تباہ کر دیں جہاں غالب ہوں بالکل تباہ ۔
تفسیر - ليسوا وُجُوهَكُمْ ۔ تمہارے بڑے آدمیوں کو ذلیل کر دیا۔ مسلمانوں پر بھی یہ زمانہ

حقائق الفرقان
۳۵۹
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
آیا۔ جب چنگیر خان کے حملے ہوئے ۔ خوارزم کا ایک بادشاہ تھا۔ اس کو چنگیر خان نے لکھا آپ کے
رسول نے فرمایا ہے اثر كُوا التَّرْكَ مَا تَرَكُوه پس ہم مغولوں سے آپ نہ لڑیں۔ یہ آپ کے
بادی کا فرمان ہے۔ پھر اس نے لکھا۔ قرآن کریم میں ہے۔ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ (البقره: ۱۹۴)
لڑائی سے باز رہو۔ پھر ایک جگہ لکھتا ہے کہ کفار مستامن کے کیا کیا تمہارے نبی نے حقوق رکھے ہیں۔
مگر تمہارے ملک میں ہمارے تاجر لوٹے گئے ۔ افسوس کہ خوارزم کے بادشاہ نے یہ نصیحت کی باتیں نہ
سنیں ۔ آخر ہلا کو ہلاکت کی تلوار بن کر آیا اور چنگیز خانیوں نے ۱۸ لاکھ کے قریب قریب آدمی قتل کر
دیئے اور سب کتب خانے غرق کر دیئے ۔ ہزار آدمی کو جو مدعیان سلطنت خیال کئے جا سکتے تھے
زندہ دیوار میں چنوا دیا اور ہزاروں عورتوں کو زنا کا حمل کروا دیا۔ ایسی تباہی کروائی جس کی کوئی حد
نہیں ۔ سعدی نے اس تباہی کا کچھ کچھ نقشہ پیش کیا ہے ۔ پھر بھی اللہ نے رحم کیا۔ ہلاکو کا پوتا
مسلمان ہو گیا۔ اور مسلمان کچھ بچ گئے اور ان کا نام رہ گیا ۔ تم خدا سے ڈرو اور شرارتیں مت کرو۔
دس سلطنتیں میرے سامنے ہلاک ہوئی ہیں۔ ۱۔ دہلی کی سلطنت ۲۔ لکھنؤ کی سلطنت ۳۔ کاشغر
۴۔ سمرقند ۵۔ بخارا کی سلطنت ۶ - زنجبار ۷ - مسقط - - مراکش ۹- الجزائر ۱۰ - مصر - یہ سب
میری آنکھ کے سامنے برباد ہوئیں ۔ یہ سب بد عملیوں کی سزا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۹)
وُجُوهَكُمْ ۔ تمہارے بڑے آدمیوں کو ۔ بنی اسرائیل کو بتایا کہ مشرق سے کچھ لوگ آئیں گے
اور پھر مغرب سے اور دوبارہ تمہیں ذلیل کر دیں گے ۔ سنبھلو ۔ یہ دراصل مسلمانوں کو سنایا تھا۔ عباسیوں
کی زبر دست سلطنت تھی۔ چین تک اثر ۔ جب فسق و فجور بڑھ گیا۔ ہلاکو خان نے اٹھارہ لاکھ آدمی قتل
کیا۔ سلطنت گئی۔ مسلمان نہ سمجھے۔ ہسپانیہ میں سلطنت تھی ۔ حملہ آوروں نے اس ملک میں اسلام کا
نام و نشان تک نہ رہنے دیا ۔ ۳ جہاز منتخب کتابوں کے غرق کرا دیئے ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۳)
ا - وَ أَنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا -
ا تم ترکوں کو چھوڑے رکھو جب تک وہ تمہیں چھوڑے رکھیں ۔ ہے تا کہ باقی نہ رہے فتنہ ۔

حقائق الفرقان
۳۶۰
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
ترجمہ۔ (اور سزاسنا تا ہے ) ان لوگوں کے لئے جو ایمان نہیں لاتے آخرت کا ہم نے تیار کر رکھا ہے
ان کے لئے ٹیس دینے والا عذاب۔
تفسیر بالآخرة - وہ باتیں جو اخیر میں ظاہر ہونے والی ہیں۔
-
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۴۹)
۱۲ - وَيَدْعُ الْإِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَاءَهُ بِالْخَيْرِ وَكَانَ الْإِنْسَانُ عَجُولًا -
ترجمہ۔ اور آدمی بری دعا مانگنے لگتا ہے جس طرح وہ بھلی دعا مانگتا ہے۔ اور انسان ہے بڑا جلد باز ۔
تفسیر وَيَدْعُ الْإِنْسَانُ بِالشَّرِّ - حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وجود جہاں
تک میں سمجھ سکا ہوں ۔ سارے جہان کے لئے رحمت تھا۔ اس سورہ کریم میں اللہ نے یہود کو
سمجھایا ہے کہ دو وقت تم پر خطر ناک آ چکے ہیں ۔ ایک جب داؤد کی لعنت تم پر پڑی ۔ اور
بابلیوں کے قبضے میں تم گرفتار ہوئے پھر حضرت عیسیٰ کی لعنت تم پر پڑی۔ ان کے بڑے عظیم الشان
مقابلہ کا بد انجام طبیطس کے زمانے میں ایسا خطرناک ہوا کہ تمہاری عظمتیں خاک میں ملا دی
گئیں۔ میں نے تمہیں بتلایا ہے کہ لَقَدْ كَانَ فِي قَصَصِهِمْ عِبْرَةً لِأُولِي الْأَلْبَابِ مَا كَانَ حَدِيثًا
یفتری (یوسف: ۱۱۲)۔
ایک مسلمان کی چپہ بھر زمین جائے تو اس کے لئے کیسا مضطرب ہوتا ہے۔ پھر تم یاد کرو کہ
مسلمانوں کا کتنا ملک تھا ۔ مگر بد عملیوں کی وجہ سے دو باران پر بھی ایسا ہی وقت آیا۔ فرماتا ہے کہ انسان
بدی کو بھی پکارتا ہے۔ یعنی اپنی بد عملی کی وجہ سے گویا اپنے لئے دکھ مانگتا ہے۔ دوسرے معنے یہ ہیں کہ
اپنے یا اپنے اقرباء کے حق میں بد دعا کر لیتا ہے۔ جیسے ہمارے ملک میں مائیں اپنی اولاد کو گالیاں بد دعا
کے رنگ میں دیتی رہتی ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رفروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۰،۱۴۹)
١٣ - وَجَعَلْنَا الَّيْلَ وَالنَّهَارَ آيَتَيْنِ فَمَحَوْنَا آيَةَ الَّيْلِ وَجَعَلْنَا آيَةَ النَّهَارِ
لے بے شک ان کے حالوں میں عبرت اور تنبیہ ہے عقل والوں کے لئے۔ یہ قرآن کچھ بنائی ہوئی بات تو ہے ہی نہیں۔

حقائق الفرقان
۳۶۱
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
مُبْصِرَةً لِتَبْتَغُوا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ وَ
كُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْتُهُ تَفْصِيلًا -
ترجمہ۔ اور ہم نے بنائے رات اور دن دو نشا نیکیں پھر ہم نے رات کی نشانی مٹادی اور دن کی نشانی
کھلی ہوئی روشن رکھی تا کہ تم ضرور تلاش کر و فضل اور مال تمہارے رب کا یعنی ( مال کماؤ ) اور یہ بھی
نتیجہ ہے کہ برسوں کی گنتی جانو اور حساب، اور ہر ایک چیز ہم نے بڑی تفصیل سے بیان کی ہے۔
تفسیر - وَجَعَلْنَا الَيْلَ وَالنَّهَارَ - عرب غموں اور دکھوں کو رات سے تعبیر کرتے۔ سمجھاتا ہے کہ وہ
دکھ درد کی رات دور بھی کر دیتا ہے۔ جلد بازی سے گھبرا کر بد دعا ئیں نہیں مانگ لینی چاہئیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰)
وَجَعَلْنَا الَّيْلَ وَالنَّهَارِ ۔ ایک زمانہ ایسا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت چشم پوشی فرماتا ہے۔ وہ رات
کہلاتا ہے۔ مگر جب مامور آتا ہے تو پھر مجرم گرفتار ہوتے ہیں۔ یہ زمانہ مسیح کا بھی ایسا ہی ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۳)
۱۴ - وَ كُلَّ إِنْسَانِ الْزَمْنَهُ طَيرَةَ فِي عُنُقِهِ وَنُخْرِجُ لَهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ كِتَبًا
يَلْقَهُ مَنْشُورًا -
ترجمہ۔ اور ہم نے ہر ایک آدمی کے نتیجہ بدی کا حصہ اس کی گردن میں باندھ دیا ہے اور اس کے لئے
ظاہر کریں گے ہم انجام کار ایک لکھی ہوئی کتاب جس کو وہ کھلا ہوا د یکھ لے گا۔
تفسیر - طيرة في عنقه ۔ جیسے جیسے اعمال کرتا ہے۔ ان کے اثر اور نتائج اسی عمل کرنے والے
کے گلے میں بندھے ہیں ۔ اِنَّمَا أَعْمَالُكُمْ أَحْصَى عَلَيْكُمْ -
۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰)

حقائق الفرقان
۳۶۲
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
١٦ - مَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِى لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَ
لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا ۔
ترجمہ ۔ جو ہدایت پا گیا تو اس نے اپنے ہی نفس کے لئے ہدایت پائی اور جو بہک گیا تو اس کا بہکنا
اسی کو ضرر دے گا اور کوئی کسی کا بوجھ تو اٹھاتا ہی نہیں اور ہم بھی عذاب نہیں کرتے کسی پر جب تک کہ
کوئی رسول ہم نہ بھیج دیں۔
تفسیر وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا - مسند احمد حنبل میں کچھ ایسی حدیثیں ہیں جن
سے عوام نا واقف ہیں ۔ فرمایا جو لوگ بہرے ہیں یا جنہوں نے انبیاء ورسل کا زمانہ نہیں پایا۔ یا وہ
بچے تھے یا بہت بوڑھے تھے ۔ یہ جناب النبی میں اپنے اپنے عذر پیش کریں گے کہ ہمیں کچھ خبر ہ تھی۔
وہاں بھی اللہ تعالیٰ رسول بھیج دے گا ۔ بغیر رسول کے عذاب نہیں دیا جاتا۔ ابن جریر میں بھی ایسی
حدیثیں ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰)
- وَ إِذَا أَرَدْنَا أَنْ تُهْلِكَ قَرْيَةً اَمَرْنَا مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَ عَلَيْهَا
الْقَوْلُ فَدَ مَرْنَهَا تَدْمِيرًا -
ترجمہ۔ اور جب ہم چاہتے ہیں کہ کسی بستی کو ہلاک کر دیں تو اس بستی کے مال دار لوگوں کی طرف ہم حکم بھیجتے
ہیں تو وہ وہاں نافرمانی کرتے ہیں پھر ان پر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو ہم ہلاک کر دیتے ہیں ان کو بخوبی ۔
تفسیر ۔ فَسَقُوا فِيهَا۔ وہ جن کو حکم دیا جاتا ہے ہمارے حکموں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ ۔ بدیاں کرتے کرتے وہ حالت پہنچ جاتی ہے۔ جس پر فرد جرم لگ جائے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰)
۱۸ - وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنَ الْقُرُونِ مِنْ بَعْدِ نُوحٍ وَكَفَى بِرَبِّكَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ
خَبِيرًا بَصِيرًا -
ترجمہ ۔ اور ہم نے کتنی امتوں کو تباہ کر دیا نوح کے بعد اور تیرا رب کافی ہے اپنے بندوں کے گناہ
جاننے پر بڑا خبر دار بڑا دیکھنے والا ہے۔

حقائق الفرقان
۳۶۳
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
تفسیر۔ وَكَفَى بِرَبِّكَ - نحو کا نکتہ آپ کو سنائے دیتا ہوں۔ گی پر تک کے معنے کہتے ہیں ۔
كَفَى رَبُّكَ ہیں ۔ پس کفی بِرَبِّكَ کیوں ہوا؟ یہ ب کیوں بڑھی؟
نحویوں نے لکھا ہے کہ جب مدح یا ذم کا کوئی مقام ہوتا ہے تو پھر ایک جملہ کے دو جملے بنا لیتے
ہیں ۔ اكتفِ بِرَبِّكَ تو کفایت کر اپنے رب سے۔ کفی بِرَبِّكَ - قَامَ بِأَخِيكَ مدح کے مقام میں
بولیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۰)
٢١ - كُلَّا نُمِدُّ هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ وَمَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا -
ترجمہ ۔ ہر ایک کو ہم مدد پہنچاتے ہیں یہ ہوں یا وہ تیرے رب کی بخشش سے ( یعنی اپنی ذاتی کریمی
سے ) اور تیرے رب کی بخشش تو کچھ محدود اور کوتاہ نہیں۔
تفسیر - محظورا - ممنوع روکی گئی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰)
-۲۳ - لَا تَجْعَلْ مَعَ اللهِ إِلهَا آخَرَ فَتَقْعُدَ مَنْ مُومًا مَّخْذُولًا -
ترجمہ۔ اللہ کے ساتھ کوئی اور اللہ نہ ٹھہرا لینا نہیں تو تو بیٹھ جائے گا مذمت کیا گیا لا چار بن کر ۔
تفسیر او مخاطب ! کبھی اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو معبود نہ بنانا کہ خدا کی بھی عبادت و فرماں برداری
کی اور اس کی بھی۔ اگر شرک کا مرتکب ہوا تو دنیا میں برا اور ذلیل ہوگا۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۸)
لا تَجْعَلْ - آخرت کے درجات اور فضیلتیں موقوف ہیں اس پر کہ تو خدا کے ساتھ شریک نہ
ملائے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰)
۲۴۔ وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ
عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرُهُمَا وَقُلْ لَّهُمَا
قَوْلًا كَرِيمًا -
ترجمہ ۔ اور قطعی حکم دے دیا تیرے رب نے کہ کسی کو نہ پو جو مگر اللہ ہی کو اور ماں باپ کے

حقائق الفرقان
۳۶۴
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
ساتھ نیک سلوک کرو ۔ اور اگر پہنچ جائیں بڑھاپے کو تیرے سامنے دونوں میں سے کوئی یا دنوں
تو اُن کو ہوں بھی نہ کہنا اور نہ جھڑ کنا اور ان سے تعظیم و آداب کی بات کرنا ۔
تفسیر او مخاطب ! تیرے مربی اور محسن پالنے والے والی کا حکم تو یہ ہے۔ کہ اس کے سواک کسی کی
پرستش اور فرماں برداری نہ کی جاوے اور ماں باپ سے پورا نیک سلوک ہو۔ اگر او مخاطب ! تیرے
جیتے ہوئے والدین بوڑھے ہو جاویں۔ ایک یا دونوں ۔ تو خبر دار کبھی ان سے کسی قسم کی کراہت نہ
کر بیٹھیو اور نہ کبھی ان کو جھڑ کیو اور ان سے پیاری میٹھی نرم ادب کی باتیں کیا کرنا۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۹)
وَقَضَى رَبُّكَ ۔ اس کے معنے ہیں کہ حکم شرعی کیا ہے تیرے رب نے ۔
الَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللهُ یہی ایک مسئلہ ہے ۔ جس کے لئے انبیاء دنیا میں آئے۔
میں جب اذان سنتا ہوں تو مجھے یقین پڑتا ہے کہ اسلام کی یہی جامع تعلیم ہے۔ مگر افسوس کہ جس چیز
کا رواج پڑ جاتا ہے۔ اس کی قدر بہت کم رہ جاتی ہے۔ اسی طرح لا إلهَ إِلَّا الله ۔ اور کلمہ شہادت ان
کے معانی پر غور و تدبر کرنا ضروری ہے۔ مگر مسلمان بہت کم توجہ رکھتے ہیں ۔ صوفیاء کرام نے اس کلمہ پر
بہت زور دیا ہے اور اس کی تعلیم تفہیم میں بہت کوشش کی ہے اس پر کتا بیں بھی لکھی ہیں۔
وَ بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۔ ماں باپ ایک تربیت کے متعلق ہی جس قدر تکلیف اٹھاتے ہیں اگر اس
پرغور کی جائے تو بچے ان کے پیر دھو دھو کر پیئیں
میں نے چودہ بچوں کا بلا واسطہ باپ بن کر دیکھا ہے کہ بچوں کی ذراسی تکلیف سے والدین کو
سخت تکلیف ہوتی ہے۔ ان کے احسانات کے شکریے میں ان کے حق میں دعا کرو۔ میں اپنے
والدین کے لئے دعا کرنے سے کبھی نہیں تھکا۔ کوئی ایسا جنازہ نہیں پڑھا ہوگا جس میں ان کے لئے
دعا نہ کی ہو ۔ جس قدر بچہ نیک بنے ماں باپ کو راحت پہنچتی ہے اور وہ اسی دنیا میں بہشتی زندگی بسر
کرتے ہیں۔
فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أَن ۔ اس قدر ان کی مدارات رکھو کہ اف کا لفظ بھی منہ سے نہ نکلے چہ جائیکہ

حقائق الفرقان
۳۶۵
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
کہ ان کو جھڑ کو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰)
قرآن کریم فرماتا ہے کہ ماں باپ مشرک بھی ہوں تب بھی انکی رعایت واطاعت ملحوظ رکھو۔ اور
كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ثبوت دیا ہے۔
( بدر کلام امیر مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۸)
۲۵- وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا
رَبَّيْنِي صَغِيرًا -
ترجمہ ۔ اور جھکا دے ان کے آگے عاجزی کا باز و نیاز مندی سے اور ان کے لئے دعا کرنا کہ اے
میرے رب ان دونوں پر رحم فرما جیسا انہوں نے مجھ چھوٹے سے کو پالا ہے۔
تفسیر ۔ ان کی پرورش دنیاداروں کے لحاظوں سے نہیں بلکہ صرف دلی محبت و پیار سے اس طرح
کرنا جس طرح پرندے اپنے بچوں کو پروں میں پرورش کے لئے لیتے ہیں۔ اور خدا سے یوں
دعائیں مانگنا۔ اے میرے رب ! ان سے اس طرح رحم کے سلوک کر۔ جس طرح انہوں نے
میرے لڑکپن میں پرورش فرمائی ۔ غرض جیسے والدین تیرے لڑکپن میں ۔ تیرے ہ ے ہمدرد تھے ایسا ہی تو
ان کے لئے ہو۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۹)
٢٦ - رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ إِنْ تَكُونُوا صُلِحِينَ فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ
غَفُورًا -
ترجمہ۔ تمہارا رب بخوبی جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے ۔ اگر تم سعادت مند ہو گے تو اللہ تعالیٰ
رجوع کرنے والوں کا ضرور عیب ڈھانپنے والا ہے۔
تفسیر۔ سنو! مخاطبو! تمہارا پرورش کرنے والا تمہارے دلوں کے بھید جانتا ہے۔ پس وہاں
ریا اور دکھلاوا کام نہیں آتا ۔ اگر سچ مچ کے نیک ہو تو وہ خدا ہمیشہ ہی اپنی طرف رجوع لانے
والوں کو بخشنے والا ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۹)
رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ - بعض والدین با وجود خدمت کے پھر بھی اولاد کی شکایت
کرتے ہیں یا ان کو بے وجہ تنگ کرتے رہتے ہیں ۔ فرمایا ۔ خدا تمہاری نیتوں سے خوب واقف

آج 10 میں سے 10 باقی