سُوْرَۃُ بَنِیْٓ اِسْرَآءِیْلَ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 2

حقائق الفرقان
۳۶۶
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
ہے۔ دوسرے موقع پر فرما دیا۔ وَ إِنْ جَاهَدُكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا
تُطِعُهما (لقمان: ۱۶) گو یا اطاعت والدین کی حد بتا دی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰) ۱۸٫
۲۷۔ وَاتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا -
ترجمہ ۔ اور ہر ایک قرابت دار کو اس کا حق دینا اور بے سامان اور مسافر کو مگر فضول خرچیوں
میں نہ اڑانا۔
تفسیر او مخاطب ! ہر ایک رشتہ دار اور مسکین اور مسافر کو جو کچھ اس کا حق ہے دے دے۔ اور اپنی
نفسانی خواہشوں پر فخر پر اور بڑائی کے لئے اور بے ایمانی کے کاموں میں اموال کو ضائع مت کر ۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۹)
وَاتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّہ ۔ اپنے اقرباء سے شکایتیں بوجہ زیادہ معاملہ پڑنے کے پیدا ہو جاتی ہیں
ان کو خلوص سے دینا مشکل ہو جاتا ہے اس لئے اس کی تاکید فرمائی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰)
۲۸ - إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيْطِينِ وَكَانَ الشَّيْطَنُ لِرَبِّهِ كَفُورًا -
ترجمہ ۔ بے شک فضول خرچ شیطان کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا ہی نا قدرا ہے۔
تفسير - إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ ۔ انسان خیال کرے کہ ایک کھانا جو وہ کھاتا ہے اس کے اجزاء کہاں
کہاں سے آئے اور کس مشکل اور کن مختلف تبدیلیوں کے بعد ان کا ایک لقمہ اس کے منہ تک پہنچا۔ یہ
سب سامان و النكُم مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ (ابراهیم : (۳۵) کے ماتحت حضرت حق سبحانہ نے پہلے
سے عطا فرمائے مگر لوگوں نے اس میں تبذیر کی تو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
اللہ تعالیٰ نے دینے میں کسی سے بخل نہیں کیا۔ بلکہ اس کے غلط استعمال نے تنگی پیدا کر دی۔
ا اور اگر تجھ کو محنت میں ڈالیں تیرے ماں باپ اس بات میں کہ میرا شریک ٹھہرائے ایسی چیز کو جس کا تجھے علم کہ
نہیں تو تو ان کا کہا نہ ماننا۔

حقائق الفرقان
۳۶۷
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
ولو
إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِم (الرعد: ۱۲) سے مراد نعمت ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰)
ناجائز طور پر مالوں کو ضائع کرنے والے شیاطین کے بھائی ہیں اور شیطان تو ایسا ہے کہ جس نے
اسے پیدا کیا اور جس نے اس کو پرورش کیا اس کا بھی منکر ہو گیا۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۹، ۲۲۰)
دنیا کے ہر کاروبار میں اس قسم کے امتحان اور مشکلات پیش آتے ہیں۔ ایک طرف بیوی بچوں
کے لئے خرچ کی ضرورت ہے۔ ادھر قرآن کریم میں پڑھتا ہے ۔ لا تُسْرِفُوا ۔ " (الانعام: ۱۴۲
الاعراف: ۳۲) اور إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيْطِينِ اور ایک طرف دین، مال وعزت اور جان
خرچ کرانی چاہتا ہے۔ اس وقت اپنے اندرونہ کا معائنہ کرے اور اپنے فعل سے دکھائے کہ کیا دین کو
مقدم کرتا ہے یا دنیا کو۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۶)
٢٩ - وَ إِمَّا تُعْرِضَنَ عَنْهُمُ ابْتِغَاءَ رَحْمَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ تَرْجُوهَا فَقُلْ لَهُمْ قَوْلًا مَّيْسُورًا -
ترجمہ ۔ اگر منہ پھیرے سائلوں اور حاجت مندوں سے اپنے رب کی مہربانی کی امید میں جس کا
تجھے انتظار ہے تو ان سے کہہ دے نرمی کی بات ۔
تفسیر - فقل له - فَقُلْ لَهُمْ قَوْلًا مَّيْسُورًا - اگر پاس۔ پاس کچھ نہیں تو سائل کو کوئی عمدہ بات ہی کہہ دے۔ کہہ دے۔ ہمارے
ایک شیخ تھے حسین نام مکہ میں وہ سائل کے چہرے کو دیکھ دیکھ کر اس کے مناسب حال خدا کے مربی نام
کا ورد بتا دیتے تھے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰)
۳۰ ۳۱ - وَلَا تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُولَةً إِلى عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطُهَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ
مَلُومًا مَّحْسُورًا - إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ إِنَّهُ كَانَ
بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا -
ترجمہ۔ اور اپنا ہاتھ اپنی گردن سے بندھا ہوا نہ رکھنا اور نہ بالکل کھول دینا تو پھر بیٹھ رہے گا ملامت
کیا ہوا اور ہارا ہوا۔ بے شک تیرا رب کشادہ دست کرتا ہے جسے چاہے اور تنگ دست کرتا ہے جسے
لے اللہ تو نہیں بدلتا کسی قوم کی حالت جب تک وہی قوم نہ بدل لے اپنی حالت آپ۔ ۲۔ اور بے جانہ خرچو۔

حقائق الفرقان
۳۶۸
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
چاہے بے شک اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حال کا بڑا اخبردار بڑا دیکھنے والا ہے۔
تفسیر ۔ اگر ان لوگوں کے دینے کو جنہیں دینا ہے تیرے پاس کچھ نہ ہو اور تو اس امید پر کہ عنقریب
تجھے تیرا محسن رب کچھ دے گا۔ تو سر دست ان کو ایسا جواب دے ۔جس سے ان کو آرام ہو اور ان کی
امید بڑھے۔
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۰)
نہ ایسا بخیل کنجوس بن کہ گویا تیرے ہاتھ تیری گردن سے بندھے ہیں۔ اور نہ اتنا فضول خرچ
بن کہ کچھ بھی تیرے پاس نہ رہے اگر ایسا ہوا تو تجھے ملامت لگے گی اور تھکا ماندہ رہ جاوے گا ۔ ( بعض
انسانوں کی حالت ایسی حالت ہوتی ہے کہ محتاج کو دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں اور فضول کر بیٹھتے ہیں ایسوں
کو مخاطب کر کے فرمایا تیرے رب کی طرف سے ہے کہ کسی کو دولتمند کرتا ہے اور کسی کو مفلس تو کیوں
گھبراتا ہے وہ حکیم اپنے بندوں سے واقف اور ان کے حالات پر آگاہ ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۰)
۳۲- وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ إِيَّاكُمْ إِنَّ
قَتْلَهُمْ كَانَ خِطَا كَبِيرًا -
ترجمہ۔ اور نہ مار ڈالو اپنی اولاد کو تنگ دستی کے خوف سے ہمیں روزی دیتے ہیں ان کو اور تم کو بھی
بے شک ان کا مار ڈالنا بڑی خطا ہے۔
تفسیر اولوگو! اپنی اولاد کو اس لئے تو قتل نہ کیا کرو کہ ہم ان کو کہاں سے کھلاویں گے۔ تم اور
وہ ہمارا ہی رزق کھاتے ہیں اور بات تو یہ ہے کہ اولاد کا قتل کسی سبب سے کیوں نہ ہو بڑی بھاری
غلطی اور بدی ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۰)
وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ اِمْلَاقٍ ۔ انسان میں ایک غضب کی طاقت ہے۔ وہ جب
حد سے بڑھتی ہے تو کئی کئی رنگوں میں ظاہر ہوتی ہے۔ غضب والا انسان گالی دیتا ہے۔ اپنی اولاد کو قتل
کر دیتا ہے۔ اس قتل کے بڑے اسباب میں سے مردوں کی بد چلنی بھی ہے۔ پھر مفلسی کا ڈر۔ جیسا کہ
آج کل بعض لوگ کہتے ہیں کہ بہت اولاد نہیں چاہیے یہ موجب ہے ملک کے افلاس کا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۰)

حقائق الفرقان
۳۶۹
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
اور نہ مار ڈالو اپنی اولادکو ڈر سے مفلسی کے ۔ ہم روزی دیتے ہیں ان کو اور تم کو بیشک ان
کا مارنا بڑی چوک ہے ۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول - صفحہ ۴۱)
میں بڑا مشرک ہوں اگر اپنی اولاد کی نسبت میں یہ خیال کروں کہ ان کا گزارہ میرے
مال پر موقوف ہے ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ بھی فرماتا ہے وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةً إِمْلَاقٍ نَحْنُ
نَرْزُقُهُمْ وَ إِيَّاكُم - جب رزق دینے کا خدا وعدہ کرتا ہے تو مجھے کیا فکر ہے۔ پس اگر مجھے فکر ہے تو یہ کہ
قبر اور قیامت میں میرے ساتھ جانے والا کوئی نہیں ۔ پس میں تم کو وعظ کرتا ہوں تو کیا اپنا تئیں بھلا
دوں۔ ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا۔
البدر جلد ۸ نمبر ۵۲ مورخه ۲۱ راکتوبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰)
وَ لَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ إِيَّاكُمْ إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطا
كَبِيرًا وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَى إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا - وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ
إِلَّا بِالْحَقِّ وَ مَنْ قُتِلَ مَظْلُومًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيهِ سُلْطنًا فَلَا يُسْرِفُ فِي الْقَتْلِ إِنَّهُ كَانَ
مَنْصُورًا وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ وَ أَوْفُوا بِالْعَهْدِ
إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا - وَ أَوْفُوا الْكَيْلَ إِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَ
احْسَنُ تَأْوِيلًا - وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ
عَنْهُ مَسْئُولًا - وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْأَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ
طُولًا - كُلُّ ذَلِكَ كَانَ سَيْتُهُ عِنْدَ رَبِّكَ مَكْرُوهَا - ذَلِكَ مِمَّا أَوْلَى إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ وَلَا
تَجْعَلْ مَعَ اللهِ إِلهَا أَخَرَ فَتُلْقَى فِي جَهَنَّمَ مَلُومًا مَّدْحُورًا (بنی اسرائیل ۳۲ تا ۴۰) ۲۰
پھر فرمایا:
حق اللہ تعالیٰ کا حق ماں باپ کا حق ذوی القربیٰ کا ، حق مسکینوں کا ، حق مسافروں کا ، حق کل
مخلوق کا ، جناب الہی بیان فرماتے ہوئے ارشاد کرتے ہیں کہ وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ اولاد کو قتل مت
لے اور نہ مار ڈالو اپنی اولاد کو تنگ دستی کے خوف سے ہمیں روزی دیتے ہیں اُن کو اور دیتے ہیں اُن کو اور تم کو بھی بے شک ان کا مار ڈالنا
بڑی خطا ہے۔ اور زنا کے پاس نہ جاؤ بے شک وہ کھلی کھلی بے حیائی اور بری راہ ہے۔ اور نہ قتل کر وجان کو جو حرام کر دی

حقائق الفرقان
٣٧٠
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
کر و قتل میں نے بہت طرح سے دیکھا ہے۔ بعض عورتیں اس قسم کی دوا کھاتی ہیں کہ آئندہ اولاد نہ
ہو۔ بعض حمل کچے گروا دیتی ہیں۔ پھر میں نے دیکھا ہے کہ آپ بھی ساتھ ہی مر جاتی ہیں ۔ بعض
ایسے ہیں کہ لڑکی پیدا ہو تو اسے مار دیتے ہیں ۔ بعض ان کا علاج نہیں کرتے ۔ بعض اولاد کی تربیت
خوب نہیں کرتے بعض اپنی اولاد کے لئے پاک صحبت کا انتظام نہیں کرتے ۔ یہ نہیں سوچتے کہ ان
کے لئے کونسا علم نافع ہو گا اور ان کی اولاد کا میلان طبع کس طرف ہے؟ ہزاروں لاکھوں کتا بیں بنی
ہوئی ہیں ۔ ہر ملک کے لوگ اپنے خیال کے مطابق پڑھائے چلے جاتے ہیں ۔ نہ پڑھنے والے کی
دلچسپی کا خیال کرتے ، نہ لغو، ناقص اور اہم و مفید میں کوئی فرق کرتے ہیں۔ میری سمجھ میں یہ سب قتل
اولاد کی قسم میں سے ہے۔
پھر ہم تمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ بدکاریوں کے نزدیک بھی نہ جاؤ۔ نزد یکی کبھی آنکھ سے ہوتی
ہے، کبھی کان سے کبھی زبان سے کبھی ہاتھ سے کبھی روپے سے۔ غرض ابتدا انہی باتوں سے ہوتی
ہے۔ تم ان سے بچو۔ گندی صحبتوں سے نفرت رکھو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے زنا کے قریب بھی نہ پھٹکو ۔
یہ بڑی بے حیائی اور بد چلنی کا کام ہے ۔ ناحق کسی کو قتل نہ کرو ۔ مظلوم کو خدا تعالیٰ ضرور مدد دیتا ہے ۔
وہ بدلہ لینے میں خطا نہ کرے۔ یتیموں کے مال کے نزدیک بھی نہ جاؤ سوا اس طریق کے جو ان کے
حق میں بہتر ہو۔ اپنے عہدوں میں وفاداری کرو ۔ ( ہم سے بھی تم نے عہد کئے ہیں ) ۔ ماپنے اور
بقیہ حاشیہ۔ اللہ نے مگر سچ کے ساتھ (یعنی قصاص میں ) اور جو شخص ظلم سے مارا گیا تو ہم نے اس کے وارث کو غلبہ دیا
ہے تو زیادتی نہ کرے قتل میں بے شک اس کو مدد دی گئی ہے۔ اور پاس نہ جاؤ یتیم کے مال کے مگر اس طرح کہ بہتر
ہو جب تک کہ وہ پہنچ جائے اپنی جوانی کو اور اقرار پورا کرو بے شک اقرار کی پرسش ہوگی ۔ اور بھر کر دیا کرو جب
مانیا کرو اور صحیح تر از و سے تو لا کرو یہ بات بہتر ہے اور اس کا انجام بہت اچھا ہے۔ اور نہ کہا کرو وہ بات جس کا علم تم کو
نہیں بے شک کان اور آنکھ اور مرکز قوی یعنی دل ان سب سے پوچھ پاچھ ہونے والی ہے۔ اور زمین پر اکڑ کر نہ چلو
ہرگز نہ پھاڑ سکو گے زمین کو اور نہ اکڑ اکڑ کر پہاڑوں تک لمبے ہو سکو گے ۔ سب خصلتیں بری ہیں اور تیرے رب کے
نزدیک ناپسند ہیں ۔ یہ ان باتوں میں سے ہیں جو وحی کی تیرے رب نے تیری طرف حکمت اور مصلحت سے اور نہ
ٹھہر الینا اللہ کے ساتھ دوسرا اللہ تو اے نا فرمان ) ڈال دیا جائے گا جہنم میں ملامت کیا ہوا دھکیلا ہوا۔

حقائق الفرقان
۳۷۱
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
تولنے میں سیدھا معاملہ کرو۔ انجام بخیر ہوگا ۔
جس چیز کا علم نہ ہوا سے منہ سے مت بولو۔ اس کے در پے نہ ہو۔ کانوں اور آنکھوں اور قویٰ
کے مرکزوں سے یہ باتیں اٹھتی ہیں۔ ان سب سے باز پرس ہو گی ۔ اکثر بازی سے ملک میں مت
چلو۔ تم نہ زمین پھاڑ سکتے ہو، نہ لمبائی میں پہاڑوں کو پہنچ سکتے ہو۔ خدا کو یہ باتیں ناپسند ہیں ۔ ان کو
چھوڑ دو۔ اللہ نے اس کتاب میں بڑی حکمت کی اور پکی باتیں بتائی ہیں ۔ ان پر عمل کرو۔ اللہ کے سوا
کسی کو معبود نہ بناؤ ۔ مشرکوں کی سزا جہنم ہے۔ (الفضل جلد نمبر امورخه ۱۸ رجون ۱۹۱۳ ءصفحہ ۱)
٣٣- وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَى إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا -
ترجمہ۔ اور زنا کے پاس نہ جاؤ بے شک وہ کھلی کھلی بے حیائی اور بری راہ ہے۔
تفسیر بدکاری کے پاس بھی نہ جاؤ۔ زنا بڑی بے حیائی اور برائی ہے اور بری راہ ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۳۸)
وَلَا تَقْرَبُوا الزنى ۔ دوسری طاقت شہوت کی ہے۔ جو اولاً بعض اوقات کانوں کے ذریعہ
سے شروع ہوتی ہے۔ پھر آنکھ کے ذریعہ۔ اسی واسطے اسلام میں غض بصر کا حکم ہے۔ مولوی اسماعیل
صاحب شہید علیہ الرحمۃ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ اگر حسین جمیل کے دیکھنے سے انسان آنکھیں نیچی
کرلے تو اس کے دل میں ایک نور پیدا ہوتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱،۱۵۰)
۳۴۔ وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَنْ قُتِلَ مَظْلُومًا
فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيّهِ سُلْطنًا فَلَا يُسْرِفُ فِي الْقَتْلِ إِنَّهُ كَانَ مَنْصُورًا -
ترجمہ۔ اور نہ قتل کرو جان کو جو حرام کر دی اللہ نے مگر سچ کے ساتھ (یعنی قصاص میں ) اور جو
شخص ظلم سے مارا گیا تو ہم نے اس کے وارث کو غلبہ دیا ہے تو زیادتی نہ کرے قتل میں بے شک
اس کو مدد دی گئی ہے ۔

حقائق الفرقان
۳۷۲
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
تفسیر اور ایسے شخص کو بے وجہ قتل نہ کر جس کا قتل اللہ نے حرام فرمایا۔ جو کوئی بے وجہ قتل کیا گیا اس
مقتول کے وارث کو ہم نے طاقت دی ہے کہ قاتل کو مار ڈالے مگر کوئی ناجائز کام اس قصاص میں نہ
کرے اور بے ریب مقتول کو مدد دی گئی کہ اس کا بدلہ دنیا میں بھی لیا جاوے۔ اور آخرت میں گناہ کے
بوجھ سے ہلکا ہو۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۰-۲۲۱)
۳۵ - وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ وَ
أَوْفُوا بِالْعَهْدِ ۚ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا -
ترجمہ۔ اور پاس نہ جاؤ یتیم کے مال کے مگر اس طرح کہ بہتر ہو جب تک کہ وہ پہنچ جائے اپنی
جوانی کو اور اقرار پورا کرو بے شک اقرار کی پرسش ہوگی۔
تفسیر۔ کسی بھلے غرض کے سوا یتیموں کے مال کے پاس مت جاؤ اور ان کا خیال رکھو۔
یہاں تک کہ مضبوط اور بڑے ہو جاویں اپنے معاہدوں پر وفاداری دکھلاؤ۔ تمہارے معاہدے
خدا تعالیٰ سے ہوں یا اس کے بندوں سے۔ یاد رکھو عہدوں کی بابت پوچھے جاؤ گے ۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۱)
وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيم - تیسری طاقت حرص مال کی ہے۔ اس سے منع فرمایا۔ قومی بدنی کا
قیام زیادہ تر فضل الہی سے ہے۔ دیکھو میں دودھ کبھی نہیں پیتا۔ پھر بھی اس بڑھاپے میں سات سو صفحے
کی کتاب ایک رات میں پڑھ سکتا ہوں ۔ زیادہ حرص نہ کرو۔ نہ اپنے مال پر۔ نہ کسی کے مال پر۔
خصوصا یتیم کے مال سے بچو۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۱)
٣٦ - وَأَوْفُوا الْكَيْلَ إِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَ
احْسَنُ تَأْوِيلًا -
ترجمہ۔ اور بھر کر دیا کرو جب مانیا کرو اور صحیح تر از و سے تو لا کرو یہ بات بہتر ہے اور اس کا انجام بہت
اچھا ہے۔
تفسیر۔ ماپنے اور تولنے یا لنے میں پورا ماپ اور پورا تول اختیار کرو ۔ اس بات کا اختیار کرو ۔ اس بات کا نتیجہ اس دنیا میں

حقائق الفرقان
۳۷۳
بہت ہی اچھا ہو گا ۔ اور اس امر کا انجام بھی بہت عمدہ ثابت ہوگا۔
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۱)
وَأَوْفُوا الْكَيْلَ ۔ مال کے حصول کے مختلف طریقوں سے منع فرماتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱)
٣٧ وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ
أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا -
ترجمہ ۔ اور نہ کہا کرو وہ بات جس کا علم تم کو نہیں بے شک کان اور آنکھ اور مرکز قومی یعنی دل ان سب
پیسے پوچھ پاچھ ہونے والی ہے۔
تفسیر۔ اور جو بات معلوم نہ ہو اس کا دعوی مت کرو۔ نا سمجھی سے گواہی نہ دو۔ کان اور آنکھ اور
اعصابی مرکز جسے قلب کہتے ہیں۔ سب سے ان کے کاموں کا سوال ہوگا۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۱)
رض
وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ - لا تَقْفُ کے معنے ہیں لَا تَقُل ۔ جو صحابہ و تابعین سے
ثابت ہیں ۔ جس چیز کا علم نہ ہو۔ وہ منہ سے نہ نکالو۔ آج کل ایسی بے با کی بڑھ رہی ہے کہ پالٹیکس
اور اکانومی کے معنے تک نہیں جانتے اور اپنے اخبار اس کے لئے وقف کرنے پر بیٹھے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱)
۳۸- وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْأَرْضَ وَلَنْ تَبْلُغَ
الْجِبَالَ طُولا -
ترجمہ ۔ اور زمین پر اکڑ کر نہ چلو ہر گز نہ پھاڑ سکو گے زمین کو اور نہ اکڑ اکڑ کر پہاڑوں تک لمبے نہ
ہو سکو گے۔
تفسیر خوشی سے اتراتے ہوئے زمین پر مت چلوں تو اومخاطب! اپنی طاقت سے زمین کو نہیں
پھاڑ سکتا اور نہ پہاڑوں سے اونچا ہو سکتا ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۱)

حقائق الفرقان
۳۷۴
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا ۔ ایک اور بری بلا ہے تکبر ۔ اس سے منع فرماتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱)
اور مت چل زمین پر اتراتا ۔ تو پھاڑ نہ ڈالے گا زمین کو اور نہ پہنچے گا پہاڑوں تک لمبا ہو کر ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۹)
٣٩- كُلِّ ذَلِكَ كَانَ سَيْتُهُ عِنْدَ رَبِّكَ مَكْرُوهَا -
ترجمہ۔ سب خصلتیں بری ہیں اور تیرے رب کے نزدیک ناپسند ہیں۔
تفسیر تمام یہ بری باتیں تیرے رب کو نا پسند ہیں۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۹)
یہ جتنی باتیں ہیں ان میں سب سے بری چیز ہے تیرے رب کی بیزاری۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۹)
۴۰- ذلِكَ مِمَّا أَوْلَى إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ وَلَا تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ الهَا أَخَرَ
فَتُلْقَى فِي جَهَنَّمَ مَلُومًا مَّدْحُورًا -
سے اور نہ
ترجمہ ۔ یہ ان باتوں میں سے ہیں جو و جو وحی کی تیرے رب نے۔ رب نے تیری طرف حکمت اور مصلحت سے او
ٹھہر الینا اللہ کے ساتھ دوسرا اللہ تو (اے نافرمان ) ڈال دیا جائے گا جہنم میں ملامت کیا ہوا دھکیلا ہوا۔
تفسیر ۔ یہ وہ حکمت کی باتیں ہیں کہ تیرے رب نے تجھے وحی کے ذریعہ بتلا دیں۔ اللہ تعالیٰ کے
ساتھ کسی کو بھی معبود مت ٹھہرانا۔ اگر شرک کیا تو جہنم میں ملزم ہو کر دھکیل دیا جاوے گا۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۱)
وَلَا تَجْعَلُ ۔ پھر وہی پہلی بات جو کل نیکیوں کی اصل الاصول ہے۔ یاد دلاتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱)

حقائق الفرقان
۳۷۵
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
۴۲۔ وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِيَذَّكَّرُوا وَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا نُفُورًا -
ترجمہ ۔ ہم نے طرح طرح سے ہیر پھیر کر سمجھایا اس قرآن میں تاکہ وہ یاد کریں، نصیحت پکڑیں، بڑے
آدمی بن جائیں اور ان کو نہ بڑھی مگر نفرت ہی ۔
تفسیر - لیڈ کروا ۔ اللہ نے اس کتاب میں قرب الہی سیکھنے والوں، دنیا داروں، امراء، غرباء، بچے،
بوڑھے ۔ غرض ہر طبقے ۔ ہر مذاق کے لوگوں کے لئے بھلائی کی باتیں اور نصیحتیں لکھی ہیں ۔
ایک سوال ہوا کہ خدا نے مسیح و مہدی کا ذکر قرآن میں کیوں نہیں کیا؟ فرمایا۔ ذکر تو کیا ہے
چنانچہ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ ( النور (۵۶) میں اس کا ذکر مذکور ہے۔ نام بہ نام فہرست کی
کوئی ضرورت نہ تھی ۔ کیونکہ اس طرح تو ضروری تھا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کا نام بھی ہوتا اور
پھر خلفاء کا نام لکھ دیتا تو سب لوگ اپنی اولاد کا وہی نام رکھتے اور معاملہ مشتبہ ہو جاتا۔ اس لئے ایک
نشان ان کی صداقت کا فرمادیا کہ وَ لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَتِ لَنَّهُمْ مِنْ
بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا (النور : ۵۲) اور فرمایا كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا " (النساء: ۸۰)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۱)
۴۳- قُلْ لَوْ كَانَ مَعَةَ الِهَةٌ كَمَا يَقُولُونَ إِذَا لَّا بْتَغَوْا إِلَى ذِي الْعَرْشِ سَبِيلًا -
ترجمہ ۔ کہہ دو کہ اگر اللہ کے ساتھ اور بھی معبود ہوتے جیسا کہ وہ کہتے ہیں تو ایسی حالت میں ضرور ڈھونڈ
نکالتے مالک عرش کی طرف کوئی راہ ۔
تفسیر - إذا الابْتَغُوا - یعنی اسے مشرکین ۔ ایک تم خدا کے پرستار ۔ پھر بت تمہارے شفیع ۔ پس
ذی العرش کے سامنے اس صورت میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابلہ میں تم جیت
سکتے ہو ! مگر ہرگز ایسا نہ ہوگا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۱)
ل اللہ نے وعدہ کر لیا ہے ان لوگوں سے جو تم میں ایماندار ہیں۔ ۲ اور بے شک ان کے دین کو مضبوط کرے گا
ان کے لئے جس کو ان کے لئے پسند فرما لیا ہے۔ اور ان کو خوف کے بدلے میں امن عنایت فرمائے گا۔ سے اس
بات پر اللہ ہی کی گواہی بس ہے۔

حقائق الفرقان
۳۷۶
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
۴۶۔ وَ إِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ
حِجَابًا مَّسْتُورًا -
ترجمہ ۔ اور جب تو قرآن پڑھتا ہے تو ہم کر دیتے ہیں تیرے اور ان کے درمیان جو آخرت کو نہیں
مانتے ایک مخفی پردہ۔
تفسیر حِجَابًا مستورا ۔ جو شخص غفلت کی راہ اختیار کرتا ہے اولا اس کے قلب پر غین آتا ہے۔
پھر رین بپھر صدا آتی ہے پر طبع پر ختم ہوتی ہے۔ پھر قفل ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رفروری ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۱ )
۴۷۔ وَجَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَ فِي أَذَانِهِمْ وَقُرًا وَ إِذَا
ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِي الْقُرْآنِ وَحْدَةً وَلَّوْا عَلَى أَدْبَارِهِمْ نُفُورًا -
ترجمہ ۔ اور ڈال دیتے ہیں ان کے دلوں پر پردہ تا کہ وہ قرآن کو نہ سمجھ سکیں اور ان کے کانوں میں
بوجھ اور بہرا پن ہے اور جب تو تیرے خالص اکیلے ربّ ہی کا بیان قرآن میں کرتا ہے تو وہ بھاگ
جاتے ہیں پیٹھ پھیر کر سخت نفرت کر کے ۔
تفسیر - وَلَّوْا عَلَى أَدْبَارِهِمْ نُفُورًا- اگر خدا تعالیٰ کی توحید کا بیان کریں اور حاضرین کے مذاق کے
مطابق ان کے سلسلے کے کسی پیر کا ذکر نہ آئے تو لوگ کہہ اُٹھتے ہیں کہ مزہ نہیں آیا۔ چشتیوں کی مجلس میں
چشتیوں کے پیر طریقت کا ذکر نہ کریں۔ نقشبندیوں ، قادریوں کی مجلس میں ان کے پیروں کا۔ سہر وردیوں
میں ان کے پیر کا۔ تو وہ ناراض ہو جاویں۔ میں دوسروں کا کیا ذکر کروں۔ ایک شہر میں میں نے خدا تعالیٰ کی
صفات کا ذکر شروع کیا اور دیدہ و دانستہ حضرت صاحب کا ذکر نہ کیا۔ تو بعض شخصوں میں اس کے متعلق
بحث چھڑ گئی ۔ حق فرمایا ہے خدا نے وَإِذَا ذُكِرَ اللهُ وَحْدَهُ اشْمَازَتْ (الزمر : ۴۶) آه!
در
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱)
لے اور جب بیان کیا جاتا ہے اکیلے اللہ کا تو نفرت کرتے ہیں ۔

حقائق الفرقان
۳۷۷
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
۴۸ - نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَسْتَمِعُونَ بِهِ إِذْ يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ وَ إِذْهُمْ نَجْوَى إِذْ
يَقُولُ الظَّلِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا -
ترجمہ ۔ ہم بخوبی جانتے ہیں جس لئے وہ سنتے ہیں جب وہ کان لگا دیتے ہیں تیری طرف اور جب وہ
کانوں میں باتیں کرتے ہیں جب ظالم کہتے ہیں کہ تم تو ایک ایسے آدمی کے پیچھے ہوئے ہو جو دل
فریبندہ (اور صبح شام اول وقت کھانا کھانے والا ) جادو کیا گیا ہے۔
تفسیر - رَجُلًا مَسْحُورًا مسحور کے تین معنے کئے ہیں۔ا۔ اسم مفعول کا صیغہ ۔جس پر سحر کیا گیا۔
۲۔ عربی زبان کا قاعدہ ہے۔ کوئی چیز جب اپنے کمال کو پہنچ جاوے تو مبالغہ کے لئے اس کے اسم فاعل
کو اسم مفعول بنا دیتے ہیں یا برعکس نام لیتے ہیں ۔ مثلاً بہت سیاہ حبشی کا کا فور نام رکھ دیتے ہیں ۔
ہمارے ملک میں بھی ایسا کر لیتے ہیں۔ جیسے چلتی کا نام گاڑی۔ پس جو بڑا ساحر ہوا سے مسحور کہہ
دیتے ہیں ۔ ۳۔ مسحور سحری کھانے کو کہتے ہیں ۔ پس مسحور کے معنے ہوئے ۔ کھانے والا ۔ عربی کا
شعر سناتا ہوں ۔
فَإِن تَسْتَلِيْنَا فِيمَ نَحْنُ فَإِنَّمَا عَصَافِيرُ مِنْ هَذَا الْأَنَامِ المُسَخَّرِ
-
اس شعر میں مستحر کے معنے کھانے والے کے ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بطور طعن کہتے
مِمَّا تَأْكُلُونَ مِنْهُ وَ يَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ (المومنون : ۳۴) گویا ان کے نزدیک نبی کھانے والا
نہیں چاہیے۔
ج
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۱)
۵۲ - أَوْ خَلْقًا مِّمَّا يَكْبُرُ فِي صُدُورِكُمْ فَسَيَقُولُونَ مَنْ يُعِيدُنَا قُلِ الَّذِي
فَطَرَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُمْ وَيَقُولُونَ مَتَى هُوَ قُلْ
عَسَى أَنْ يَكُونَ قَرِيبًا -
ترجمہ ۔ یا جو مخلوق تمہارے خیال میں بڑی سخت ہو تو قریب ہی کہیں گے کہ ہمیں کون دوبارہ زندہ
ے اور اگر تو ہم سے سوال کرے کہ ہم کن میں سے ہیں۔ تو معلوم ہو کہ ہم چڑیاں ہیں اس کھانا کھانے والی مخلوق
کی۔ ہے وہ بھی کھاتا ہے اسی قسم سے جس سے تم کھاتے ہو اور پیتا ہے جس میں سے تم پیتے ہو۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی