سُوْرَۃُ بَنِیْٓ اِسْرَآءِیْلَ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 6

حقائق الفرقان
ママ
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
۸۹- قُلْ لَبِنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَالْجِنَّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هُذَا الْقُرْآنِ
لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَ لَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا -
ترجمہ ۔ کہہ دو اگر جمع ہو جاویں غریب اور امیر سب، یا آدمی اور جن ، اس بات پر کہ لاویں اس کے
جیسا قرآن تو نہ لاسکیں گے ایسا با وجود اس کے کہ وہ ایک دوسرے کے مددگار ہوں ۔
تفسیر قُلْ لَينِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِن - اس بات پر بہت مباحثہ ہوا کہ مثل کس بات میں
ہو؟ میرے خیال میں مثل میں کوئی قید نہیں ۔ جس بات میں چاہیں مقابلہ کر لیں ۔ یہ بات صحیح ہے کہ
مفتریات آیات جو پیش کرے گا۔ اللہ تعالیٰ اسے ہلاک کر دے گا۔ اگر وہ ان کو منجانب اللہ
بتائے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴)
۹۱ تا ۹۴ - وَقَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنْبُوعًا أَوْ
تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِيلٍ وَ عِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْأَنْهَرَ خِلْلَهَا تَفْجِيرًا أَوْ تُسْقِطَ
السَّمَاء كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا أَوْ تَأْتِيَ بِاللَّهِ وَالْمَلَكَةِ قَبِيلًا - أَوْ يَكُونَ
لَكَ بَيْتٌ مِّنْ زُخْرُفٍ أَوْ تَرْقَى فِي السَّمَاءِ وَ لَنْ نُؤْمِنَ لِرَقِيكَ حَتَّى تُنَزِّلَ
عَلَيْنَا كِتَبًا نَقْرَؤُهُ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا -
ترجمہ۔ اور بولے ہم تو تیرا ہرگز یقین نہ کریں گے جب تک کہ ہمارے لئے زمین سے چشمہ نہ بہا
دے۔ یا تیرا باغ ہو کھجوروں اور انگوروں کا اور تو ان کے اندر نہریں نہ بہا دے۔ یا ہم پر آسمان گرا
دے ٹکڑے ٹکڑے کر کے جیسا کہ تو خیال کرتا ہے یا اللہ اور فرشتوں کو لے آ سامنے ۔ یا تیرے
لئے ہو جائے کوئی سونے کا گھر یا تو چڑھ جائے آسمان میں اور ہم تیرے چڑھنے کا بھی کبھی یقین نہ
کریں گے جب تک کہ تو ہم پر ایک (لکھی لکھائی ) کتاب اتار لائے جس کو ہم پڑھ لیں۔ جواب
دے سبحان اللہ ! میں تو بس ایک بشر بھیجا ہوا ہی ہوں ۔
تفسیر - وَقَالُوا لَنْ تُؤْمِنَ لَكَ ۔ یہ سب نو نشان ہیں ۔ اور سب تورات و قرآن مجید کی بناء پر
ہیں ۔ اور سب اپنے اپنے موقع پر دکھائے گئے مگر اس رنگ میں جو بشر رسول کے مناسب تھے۔
-
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۴)

حقائق الفرقان
لدان
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
حَتَّى تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنْبُوعًا - آه - نو چیزیں انہوں نے مانگی ہیں ۔ بد قسمتی سے لوگوں
نے سمجھا ہے کہ یہ باتیں پوری نہیں ہوئیں۔ اس لئے طرح طرح کی بدگمانیاں کی ہیں۔ ذرا بھی تدبر
کرتے تو معلوم ہو جاتا کہ یہ باتیں بطور سوال صحیح پیش ہوئیں ۔ پارہ اول میں ہے اَنَّ لَهُمْ جَنَّتِ
(البقرۃ:۲۶) یعنی مومن کے لئے جنات ہوں گے۔ جس میں کھجور انگور سب آگئے۔ اسی میں آیا ہے۔
تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الانهر (البقرة : ٢٦) پھر خدا نے ہی فرما یا هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُمُ اللَّهُ فِي
ظُلَلٍ مِنَ الْغَمَامِ وَالْمَلائِكَةُ (البقرة : ۲۱۱) پھر ایک جگہ فرمایا ہے ۔ مُتَكِيْنَ عَلَى فُرُشٍ بَطَائِنُهَا
مِنْ اسْتَبْرَقٍ وَجَنَا الْجَنَّتَيْنِ دَانِ (الرحمن : (۵۵) پھر فرمایا فِيهِنَّ قُصِرْتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ
إِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَان (الرحمن : (۵۷) اور فرما یا فِيهِنَّ خَيْرُتُ حِسَانَ ) (الرحمن: (۷)
L
پھر سورۃ واقعہ میں اشارہ کیا۔ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ (الواقعة : ۱۸ ) ۔
اے)
غرض جب قرآن مجید میں ایسے ایسے تمام دعوے تھے۔ تو پھر اگر انہوں نے ایسا مطالبہ کیا۔ تو کیا
بے جا کیا۔ جواب دیکھو کیسا صحیح ہے کہ اے نبی کہہ دے۔ میرا رب پاک ہے۔ اس نے جھوٹے
وعدے نہیں کئے ۔ ضرور ایسا ہوگا۔ مگر میں بشر رسول ہوں ۔ چنانچہ جب صحابہ نے عراق ، عجم ، شام ، عدن
فتح کیا تو صحابہ کے قبضہ میں بادشاہوں کے گھر آئے ۔ ان کی بیٹیاں بھی نکاح میں آ گئیں ۔ گھر بھی
سونے چاندی کے تھے ، باغات بھی تھے۔ بلکہ مدینہ مکہ میں بھی نہریں آئیں ۔ خدا کا ان پر عذاب
بھی آیا۔ ملائکہ بھی نصرت کو آئے آپ کو معراج بھی ہوا ۔ قرآن ایسی کتاب بھی ملی ۔ غرض سب کچھ
ے پھر رہی ہیں نہریں اُن میں ۔ ۲ کیا وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ خود اللہ آجاوے ان کے پاس ابر کے
سائبانوں میں اور فرشتے ۔ سے فرشوں پر تکیے لگائے ہوں گے جن کے استر تافتہ کے ہیں اور دونوں باغ میووں
کے بوجھ سے جھکے ہوئے پاس ہوں گے۔ ۴ نیچی آنکھ والی عورتیں ہیں جن کو ان سے پہلے کسی انسان نے چھوانہ کسی
جن نے۔ ہم ان میں بہت سی خوبصورت نیک سیرت عورتیں ہیں۔ 1 ان کے آس پاس پھرتے رہیں گے
بچے جو سدا رہیں گے۔

حقائق الفرقان
۴۱۶
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
ہوا۔ مگر یہ سب کچھ پورا ہوا ۔ اسی طرح جس طرح بشر رسولوں کی پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴)
کفار نے یہ اقتراحی معجزات طلب نہیں کئے بلکہ انہوں نے ان کا مطالبہ قرآن مجید اور
کتب سابقہ کی بناء پر اپنے فہم کے مطابق کیا۔ چنانچہ ان کے اس مطالبہ میں آیات الرحمۃ بھی ہیں۔
آيات الغضب بھی اور آیات مشتر کہ بھی۔
آیات الرحمۃ تو یہ ہیں: ۱۔ ہمارے لئے زمین سے چشمہ جاری کر دو ۔ ۲۔ تمہارے پاس
کوئی باغ کھجور اور انگور کا ہو جائے ۔
آيات الغضب : 1۔ آسمان کو ہم پر ٹکڑے ٹکڑے گرادو ۔ ۲۔ اللہ اور فرشتوں کو سامنے لاؤ۔
آیات مشترکہ: ۱۔ تو آسمان پر چڑھ جائے ۔ ۲۔ اور ہم پر تو کتاب نازل کرے۔
۳۔ جسے ہم پڑھ لیں ۔
یہ نونشان ہیں جو ان لوگوں نے طلب کئے ۔
ا۔ چشمے اور باغ اور سونے کے گھر تو ان آیات کی بناء پر طلب کئے ۔
ا - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ أُولَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ - جَزَاؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ
جَنْتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ( البينه : ٩،٨)
ب - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ جَنَّتُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ
(البروج : ١٢)
یعنی ہم مومن بنتے ہیں ۔ آپ وہ باغ اور چشمے اور نہریں دکھائیے اور دلائیے جس کا وعدہ
دیا جاتا ہے۔
اے بے شک جن لوگوں نے سچے دل سے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے تو وہی لوگ بہترین مخلوق ہیں۔ ان کا بدلہ ان کے
رب کے پاس سدا رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور بھلے کام کرتے رہے ان کے لئے باغات ہیں جن میں بہہ رہی ہیں نہریں۔

حقائق الفرقان
۴۱۷
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
ج - إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَلٍ وَعُيُونٍ وَ فَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ا يَشْتَهُونَ (المرسلت: ۴۲، ۴۳)
یعنی جب عام متقیوں کے ساتھ سایوں اور چشموں کا وعدہ ہے تو آپ کو تو امام المتقین ہونے کا
دعوئی ہے۔ آپ اپنا ایک ہی چشمہ دکھائیے۔
د
پھر خدا تعالیٰ آپ کو خطاب فرماتا ہے ۔ وَوَجَدَكَ عَابِلا فَاغْنى (الضحی : 9) اور و : ۹) اور وَ رَفَعْنَا
لك ذكرك (الم نشرح :(۵) پس ضرور ہے کہ اظہا ر غنا اور رفع ذکر کم از کم کسی سونے کے گھر ہی
سے ہو۔
ه - تَبْرَكَ الَّذِي إِنْ شَاءَ جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِنْ ذَلِكَ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ وَ
يَجْعَلْ لَكَ قُصُورًا (الفرقان : 11 ) ۔
۲۔ اور آسمان کا ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گرنا اس آیت کی بناء پر ۔
ا - وَ إِنْ يَرَوْا كِسْفًا مِنَ السَّمَاءِ سَاقِطًا يَقُولُوا سَحَابٌ مَّرْكُومٍ فَذَرْهُمْ حَتَّى يُلْقُوا
يَوْمَهُمُ الَّذِي فِيهِ يُصْعَقُونَ ( الطور:۴۶،۴۵)۔
ب - إِنْ نَّشَأْ نَخْسِفُ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ تُسْقِطْ عَلَيْهِمْ لِسَفًا مِنَ السَّمَاءِ (سبا: ١٠)۔
اور اللہ اور فرشتوں کا آنا اس آیت کی بناء پر۔
ا - وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ( الفجر : ٢٣)
لے بے شک جو اللہ سے ڈرنے والے اور اسی کو سپر بنانے والے ہیں وہ سایوں اور چشموں ۔ اور حسب خواہش
میووں میں ہوں گے۔ ۲۔ اور تجھے بہت جو رو بچے والا پا یا پھر اس نے تجھے غنی کر دیا۔ سے اور تیرے ذکر کو بلند
کیا۔ ۴۔ بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس نے چاہ لیا ہے کہ تجھے بڑھ بڑھ کر دیں گے اس سے بھی یعنی خزانے ۔ باغ اور
ایسے باغ بہہ رہی ہیں جن میں نہریں اور پختہ اور بلند محل تیرے لئے بنائیں گے۔ ۵۔ اگر دیکھیں کوئی ٹکڑا آسمان
سے گرتا ہوا تو کہنے لگیں یہ تو بادل ہے تہ بہ تہ۔ پس ان کو چھوڑ دے جب تک کہ یہ ملیں اپنے اس دن سے جس دن وہ
ہلاک کرائے جائیں گے، بے ہوش کر دیئے جائیں، موت آجائے گی ۔ ۔ تو ہم چاہیں گے تو ان کو زمین میں
ذلیل کر دیں گے یا ان پر ڈال دیں گے تہہ بہ تہ مصیبت آسمان سے ۔ کے اور تیرا رب تشریف فرما ہوگا اور
فرشتے صف بہ صف کھڑے ہوں گے۔

حقائق الفرقان
ب۔
۴۱۸
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
وَاللَّهُ مِنْ وَرَابِهِمْ مُحِيطٌ ( البروج : ۲۱)
ج فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ - سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ نِيَةَ (العلق : ۱۸-۱۹) گلا اور قبیلا یعنی شہادت کے
یت ہے۔ وَالْمَلَئِكَةُ يَشْهَدُونَ وَ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا (النساء: ۱۶۷)
لئے یہ آیت ہے۔
و
۔ اور آسمان پر جانے کا مطالبہ اس آیت کی بناء پر کیا۔
کے
ا - وَ رَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَمَ بِالْقَلَمِ - عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ (العلق : ۴ تا ۶ ) پس
ضرور ہے کہ آپ اس کے پاس جائیں۔ اور کتاب اتارنے کا اس آیت کی بناء پر رَسُولٌ مِّنَ اللهِ
يَتْلُوا حُفًا مُطَهَّرَةً - فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ (البينه : ۳، ۴) اور ہم پڑھ لیں کا مطالبہ اس آیت کی بناء
پر تھا۔ قُرْإِنَّا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ (الزخرف: ٣) اور قوله تعالى- اقْرَأْ كِتَبَكَ
(بنی اسرائیل: ۱۵) کفار نے اغواء یہود سے یہ مطالبے کئے ۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ حضور علیہ السلام
نے اپنے آپ کو مثیل موسی فرمایا تھا۔ اور موسی کے لئے جو کچھ تو رات میں آیا یا آنے والے نبی کی
نسبت جو پیش گوئیاں تھیں وہ آپ کی ذات میں پوری ہونی چاہیے ۔
چنانچه استثناء ۸ آیت ۸ میں ہے کیونکہ خداوند تیرا خدا تجھے ایک نفیس زمین میں داخل کرتا ہے
ایسی زمین جہاں پانی کی نہریں اور چشمے اور جھیلیں جو وادیوں میں سے اور پہاڑوں سے نکلتی ہیں اور
ایسی زمین جہاں گیہوں اور جو اور انجیر اور انار ہوتے ہیں۔ ایسی زمین جہاں زیتون کا تیل اور شہد
ہوتا۔ اور مکاشفہ باب ۷ آیت 9 میں ہے۔ اور خرما کی ڈالیاں ہاتھوں میں لئے اس تخت کے آگے اور
ے اور اللہ ان کو آگے چل کر گھیر لے گا۔ ہے چاہیے کہ وہ بلا لیں اپنے ہم نشینوں کو ۔ ہم بھی اب بلائے لیتے
ہیں آتشی فرشتوں کو۔ سے اور فرشتے گواہ ہیں۔ اور گواہی کے لئے اللہ ہی بس ہے۔ ہے اور تیرا رب بہت
بزرگ ہے۔ جس نے علم سکھا یا قلم کے ذریعہ سے۔ سکھا یا انسان کو جو وہ جانتا نہ تھا۔ ہے یعنی اللہ کی طرف سے
رسول جو پاک صحیفے پڑھتا ہو۔ جس میں پائدار کتابوں کی صداقتیں ہیں۔ 1 قرآن عربی زبان کا تاکہ تم سمجھو۔
کے اُسے حکم ہوگا کہ تو اپنی کتاب پڑھ لے۔

حقائق الفرقان
۴۱۹
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
بڑے کے حضور کھڑی ہیں ۔ پس ان آیات کی بناء پر چشمے اور باغات کا مطالبہ کیا اور خروج کے
باب ۲۵ میں موسیٰ ! کے لئے بہت سے نذرانوں کا ذکر ہے۔ جس میں آیت ۱۱، ۱۲ میں سونے کا بھی
ذکر ہے جس کی بناء پر انہوں نے بیت زخرف کا مطالبہ کیا۔
اور خروج باب ۱۹ میں ذکر ہے کہ خدا نے فرمایا۔ دیکھو میں اندھیری بدلی میں تجھ پاس آتا
ہوں ۔۔۔۔۔ اور جو کوئی پہاڑ کو چھوئے گا ۔ البتہ جان سے مارا جائے گا۔ اور باب ۲۰ میں ہے۔ بادل
گرجے بجلیاں چمکیں ۔ قرنائی کی آواز ہوئی ۔ پہاڑ سے دھواں اُٹھا ۔ تب انہوں نے موسیٰ سے کہا
کہ تو ہی ہم سے بول اور ہم سنیں لیکن خدا ہم سے نہ بولے کہیں ہم مر نہ جائیں ۔
اس بناء پر انہوں نے تُسْقِطَ السَّماء طلب کیا۔
اور باب ۱۹ آیت ۱۱ میں ذکر ہے کہ اور تیسرے دن تیار رہیں کہ خداوند تیسرے دن سارے
لوگوں کی نظر میں کوہ سینا پر اتر آئے گا ۔ اس بناء پر انہوں نے تاتی باللہ کہا۔
اور خروج ۲۳ آیت ۱۰ میں ہے ”دیکھ میں ایک فرشتہ تیرے آگے بھیجتا ہوں کہ راہ میں تیرا ا
نگہبان ہو اور تجھے اس جگہ جو میں نے تیار کی ہے لے آئے اس بناء پر انہوں نے وَ الْمَلِئِكَةِ
قبیلا کہا۔
وو
اور خروج کے باب ۱۹ آیت ۳ میں ہے تب موسیٰ خدا پاس چڑھا اور خداوند نے اسے پہاڑ
سے بلوایا اور باب ۲۰ آیت ۲۱ میں ہے۔ ” تب وہ لوگ دور ہی کھڑے رہے اور موسیٰ کالی بدلی کے
جس میں خدا تھا نزدیک گیا، اس لئے انہوں نے اَوْ تَرْقُى في السماء کہا کہ سماء پر چڑھ جائے اور
کتاب لے آئے۔
اور چونکہ خروج باب ۱۹ میں ۳ سے ۲۰ تک اس سماء پر چڑھنے کی حالت میں احکام لانے کا ذکر
ہے اس لئے چاہا کہ آپ بھی مثیل موسیٰ ہونے کے مدعی ہیں ۔ سماء میں پر چڑھ کر کتاب لائیں۔
تعجب ہے کہ پہلا حکم تو ان کو یہ تھا کہ میرے حضور تیرے لئے دوسرا خدا نہ ہو۔ تو اپنے لئے کوئی
مورت یا کسی چیز کی مورت جو او پر آسمان پر ہو یا نیچے زمین پر یا پانی میں زمین کے نیچے ہے مت بنا“

حقائق الفرقان
۴۲۰
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
اسی کو بھول گئے اور چھوڑ دیا اور ایسے مطالبے کئے جن سے وہ کچھ فائدہ نہ اٹھائیں۔
اب دیکھ لے۔
ا کہ موسیٰ تو اپنی قوم کو وعدہ کی زمین نہ پہنچا سکے اور ان کی قوم کو بجائے چشمے اور نہروں کے
ایک جنگل میں ۴۰ سال خراب ہونا پڑا ۔ مگر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم اس زمین میں پہنچی جس
میں چشمے اور انہار اور باغات تھے ۔
کیا وہ جنات عدن نہیں جن میں جیحوں اور سیجوں بہتے ہیں ۔ دجلہ اور فرات ہیں ۔ نیل ہے۔
بنی اسرائیل کی اراضی کی ان سرزمینوں کے سامنے کیا حقیقت ہے جن میں امت محمدیہ پہنچی۔
۲۔ کیا اللہ نے اپنے رسول کی حفاظت نہ فرمائی۔ ٹھیک اس وقت جب آپ مکہ سے نکلے ۔ کیا
آپ کو مدینہ میں نہ پہنچایا۔
۔ کیا فرشتے آپ کی نصرت کو نازل نہ ہوئے اور کیا مواطن کثیرہ میں آپ کے صدق کی
شہادت بذریعہ ملائکہ نہ دی گئی۔ یہاں تک کہ عراقین، شام، مصر فتح ہو گئے جن کو بنو اسرائیل نہ کر
سکے۔ کیا فرشتے بدر، حنین اور احزاب میں نازل نہ ہوئے۔
۴۔ کیا آپ کے اور آپؐ کے اصحاب کے ہاتھ میں کتاب نہیں۔ جسے پڑھتے ہیں ۔ کیا یہ
کتاب آسمان سے نازل نہیں ہوئی۔
۵۔ کیا فدک کے جنت ہونے میں کچھ کلام ہے۔ اور کیا خیبر اور طائف کے باغات آپؐ کے
قبضہ میں نہ آئے ۔ ہاں وہ بشر رسول تھا۔ اس لئے یہ آیات اسی سنت اور اندازے کے ماتحت دی گئیں
جو رسولوں کے ساتھ ابتداء سے اس کا طریق چلا آیا ہے۔
خدا نے آپ پر یہاں تک فضل کیا کہ مکہ اور مدینہ میں بھی نہر آ گئی جیسا کہ یسعیاہ ۴۱/۱۸ میں
ہے” میں ٹیلوں پر نہریں اور وادیوں میں چشمے کھولوں گا۔ میں صحرا کو تالاب اور سوکھی زمین کو پانی
کی نہریں کر دوں گا۔ میں بیابان میں دیودار اور ببول اور آس اور بلسان کے درخت اگاؤں گا“
اور تمام وعدے پورے دیئے جو یسعیاہ ۴۲ و ۶۰ میں ہیں ۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۸ - ماه اگست ۱۹۱۳ ء صفحه ۳۹۹ تا ۴۰۳)

حقائق الفرقان
۴۲۱
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
جب کفار مکہ نے آپ سے سوال کیا کہ تو آسمان پر چڑھ جا تو خود خدا تعالیٰ نے اپنے نبی کو ارشاد
کیا کہ یوں جواب دو۔
قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا
تو کہہ میرا رب ایسے ناجائز سوالوں کے جواب اور ایسی لغو حرکات سے پاک ہے کہ اپنی
سنت کو توڑے۔ یہ اس کی مصلحت کے برخلاف ہے۔ میں تو بشر رسول ہوں اور بشر رسول کا
آسمان پر بجسم عنصری جانا سننِ الہیہ کے خلاف ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۶، ۱۲۷)
٩٦ - قُلْ لَوْ كَانَ فِي الْأَرْضِ مَلَيْكَةٌ يَمْشُونَ مُطْبَنِينَ لَنَزَّلْنَا عَلَيْهِمْ مِّنَ
السَّمَاءِ مَلَكًا رَّسُولًا -
ترجمہ ۔ تو کہہ دے اگر زمین میں فرشتے ہی ہوتے جو اطمینان سے چلتے پھرتے تو ہم اتارتے ان
پر آسمان سے کوئی فرشتہ پیغام بر بنا کر۔
تفسیر ۔ لَوْ كَانَ فِي الْأَرْضِ مَليكة ۔ اس سے ظاہر ہے کہ واعظ بھی اگر ہو تو اس قوم کے رسم و رواج،
عادات، حالات ، زبان سے خوب واقف ہو۔
مُطنِينَ ۔ میں ایک نکتہ ہے کہ کسی قوم میں خود تفرقہ ، جنگ ، فساد پڑ رہا ہو تو پھر
ان کو کوئی کیا سمجھائے گا ۔ اور وہ کیا سمجھیں گے؟ چنانچہ مکہ کی نسبت خود فر ما یا ۔
قَرْيَةً كَانَتْ أَمِنَةً مُطْمَئِنَّةٌ (النحل : (۱۱۳) عرب کی اصلاح کے لئے اس وقت رسول مبعوث
فرمایا۔ جب وہ اطمینان کی زندگی بسر کر رہے تھے۔ اسی اصول پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلتے
رہے۔ چنانچہ جب کسی کو دیکھا کہ وہ اطمینان میں خلل انداز ہے۔ تو اس کو جلا وطن کر دیا۔ میرے رہے۔
نزدیک یہ صحیح نہیں ہے کہ خدا شرے برانگیز د۔ خدا تعالیٰ کوئی شر نہیں اٹھاتا۔ آدمی خود ایسا کرتے ہیں۔
سوال ۔ ہاروت ماروت بنی اسرائیل کی طرف آئے۔ اس وقت وہ بنی اسرائیل غیر مطمئن تھے؟
لے ایک بستی تھی امن چین کی۔

حقائق الفرقان
۴۲۲
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
جواب میں فرمایا دیکھو انگریز بڑے تجربہ کار ہیں۔ بیس برس کسی کو دائم الجبس رکھ کر اس سے مطمئن ہو
جاتے ہیں۔ پس بنی اسرائیل جب بابل میں قید ہو کر گئے تھے تو اس کے ستر برس بعد ہارورت
ماروت کا نزول ہوا اتنی مدت میں وہ یہود جو اصل مجرم تھے وہ بہت سیدھے ہو چکے تھے اور ان میں کسی
قسم کا جوش خروش باقی نہ رہا تھا۔ بلکہ ایک نئی نسل تھی ۔
دوسرا سوال کہ ہاروت ماروت ملگ آدمیوں میں آئے ! جواب میں فرمایا۔ یہ غلط ہے۔
غور کرو جمادات میں بھی ایک نہ ایک ایسا ہوتا ہے جو قریب بہ نباتات ہوتا ہے۔ جیسے مونگا
( مرجان ) جو جمادات میں سے ہے اسے بعض فلاسفر نباتات میں سے کہتے ہیں ۔ بعض کہتے
ہیں تو جمادات میں سے مگر قریب بہ نباتات ہے۔ اسی طرح حیوانات میں مراتب ہیں ۔ مثلاً
بند رو انسان کے درمیان کا مرتبہ کہ وہ نہ حیوان ہے نہ انسان ۔ چنانچہ ذلیل ترین کو گالا نْعَامِ
بَلْ هُمْ أَضَلُّ (الاعراف: ۱۸۰) فرمایا ۔ اسی طرح آخری درجہ جو انسانوں کا ہے۔ وہ ملائک
سے بہت ہی قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ انبیاء جو ہوتے ہیں وہ بہ ات رکھتا ہے۔ انبیاء جو ہوتے ہیں وہ کبھی ملکیت کے رنگ میں آ جاتے ہیں
اور کبھی انسانیت کے رنگ ہیں۔
مگر یہاں تو کل قوم کا ذکر ہے کہ تمام قوم ملائکہ ہو ۔ پھر ملک رسول آوے گا ۔ چونکہ ایک
خاص شخص نبی ہی ملائکہ سے بہت قریب ہوتا ہے۔ اس لئے اسی پر ملک کا نزول ہوتا ہے ۔ اسی
لئے يُعَلِّمُونَ النَّاسَ (البقره: ۱۰۳) فرمایا۔ تثنیہ کا صیغہ نہیں فرمایا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴)
۹۷ - قُلْ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا -
ترجمہ ۔ کہہ دے اللہ کافی ہے گواہی کے لئے میرے اور تمہارے درمیان، بے شک وہ اپنے
بندوں کے حال کا بڑا خبر دار بڑا نگران ہے۔
تفسیر۔ گلی بِاللهِ شَهِيدًا ۔ خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت میری صداقت کا فیصلہ کرے گی ۔ چنانچہ
لے یہی لوگ چوپایوں کے جیسے ہیں بلکہ اُن سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے۔ ۲۔ جو لوگوں کو دل ربا یا گم راہ کرنے والی
باتیں سکھاتے تھے۔

حقائق الفرقان
۴۲۳
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
آخر آپ کی امت مظفر و منصور ہوئی ۔ جس سے ثابت ہوا کہ آپ ہی حق پر تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴)
۹۸- وَمَنْ يَهْدِ اللهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ وَ مَنْ يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ أَوْلِيَاءَ
و
مِنْ دُونِهِ وَ نَحْشُرُهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ عَلَى وُجُوهِهِمْ عُمْيًّا وَ بُكُمَا وَ صُمَّا
مَا وَلَهُمْ
هُمْ جَهَنَّمُ كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنَهُمْ سَعِيرًا -
ترجمہ ۔ جسے اللہ ہدایت دے تو وہی راہ دے تو وہی راہ پانے والا ہے اور ۔
،اور جسے وہ ہٹا دے پھر تو کبھی نہ پائے گا ان
کے لئے کوئی مددگار اللہ کے سوا اور ہم اُن کو اٹھائیں گے قیامت کے دن اُن کے منہ کے بل اوندھے،
اندھے گونگے اور بہرے ( حق سے ) ان کا ٹھکانا جہنہ سے ) ان کا ٹھکانا جہنم ہی ہوگا ۔ جب ہوگا ۔ جب کبھی اس کی آگ بجھنے لگے گی تو
ہم اس کو اور بھڑکا دیں گے زیادہ (جہنمیوں کے لئے ) ۔
تفسير وَمَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ۔ فرماتا ہے کہ بے شک تیری قوم تیری قوم میں کچھ آدمی تصنیف
کرتے ہیں اور اپنی طرف سے ہادی بنتے ہیں ۔ مگر ہدایت اصل وہی ہے جو خدا کی طرف سے ہو۔
اسی واسطے میں برہمو سماج سے بہت خطرہ میں رہتا ہوں ۔ کیونکہ وہ تمام ابنیاء کو مفتری اور دروغ
مصلحت آمیز کا پیرو سمجھتے ہیں ۔ اور ہدایت کی کتابیں خود وضع کرتے ہیں ۔ جو مفید اور بابرکت نہیں
ہو سکتیں بہت سے لوگ تنہائی میں رہتے ہیں۔ ریاضتیں کرتے ہیں۔ مجاہدے میں ہر وقت لگے
رہتے ہیں۔ اس پر ثمرات بھی مرتب ہوتے ہیں ۔ مگر سچی اور باامن راہ و مثمر برکات وہی راہ ہے جو
خدا سمجھائے۔
عبيا وبكما و صبا ۔ اس پر اعتراض ہو سکتا ہے کہ قرآن شریف میں ۔
ا - وَلَا الْمُجْرِمُونَ النَّارَ ( الكهف : (۵۴) ۲- دَعَوُا هُنَالِكَ نُبُورًا ( الفرقان: ۱۴)
۔ اور سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا (الملك : ) بھی آیا ہے۔ جس سے دوزخیوں کا دیکھنا ، کا دیکھنا ، بولنا ، سننا
لے اور جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والے آگ کو دیکھیں گے ۔ ۲ وہاں واویلا مچائیں گے موت کو پکاریں
گے۔ سے اس کی بڑی آواز سنیں گے۔

حقائق الفرقان
۴۲۴
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
رض
ثابت ہے۔ حضرت ابن عباس نے اس سوال کا جواب دیا ہے کہ لَا يَسْمَعُونَ مَا يَسُرُّهُمْ ۔
- لَا يَنْطِقُوْنَ بِحُجَّتِهِمْ ٣ - لَا يَرَوْنَ مَا يَسُرُّهُمْ یعنی ایسی چیز نہ سنیں گے یا نہ دیکھیں گے جو ان کو
خوش کرے اور نہ کوئی اپنی دلیل دے سکیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴)
۱۰۲ - وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى تِسْعَ ايْتِ بَيِّنَتِ فَثَلُ بَنِي إِسْرَاءِيلَ إِذْ جَاءَهُمُ
فَقَالَ لَهُ فِرْعَوْنُ إِنِّي لَأَظُنُّكَ يَمُوسَى مَسْحُورًا -
ترجمہ۔ اور بے شک ہم نے موسیٰ کو دیں کھلی کھلی نو نشانیاں تو پوچھ لے بنی اسرائیل سے جب اُن
کے پاس آیا موسیٰ تو اس سے فرعون نے کہا میں ضرور گمان کرتا ہوں اے موسیٰ ! کہ تجھے تقریر تو
ساحرانہ دی گئی ہے۔
تفسیر - تسع ایت ۔ ان نو نشانوں کے بیان میں لوگوں نے اختلاف کیا ہے۔ بعض کہتے ہیں ۔
نواحکام دیئے ۔ بعض کہتے ہیں کہ نو نشان تھے ۔ دونوں قسم کے نشان بیان کرتا ہوں ۔ ۱۔ عصا
۲۔ ید بیضا ۳۔ طوفان ۴۔ ٹڈی دل ۵۔ چڑیاں ۶ ۔ مینڈکیاں ۷۔ خون کا مرض
۔ قحط پڑا ۹۔ پلوٹھے مر گئے ۔
احکام یہ ہیں ا۔ شرک نہ کر ۲ چوری نہ کر ۳۔ زنانہ کر ۴۔ مذکور نہیں ۵۔ مذکور نہیں ہے
۶ ۔ بے وجہ قتل نہ کرے ۔ کسی نیک عورت کو تہمت مت دو - جنگ میں مت بھاگو ۹- مَثْبُورًا
(۱) محبوس (۲) ملعون ۔ چونکہ حضرت موسی کو نرمی سے کلام کرنے کا ارشاد تھا۔ اس لئے بھی شاید
فرعون نے محبوس کیا۔
(ضمیمه اخبار بدر جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴)
۱۰۵ - وَ قُلْنَا مِنْ بَعْدِهِ لِبَنِي إِسْرَاءِيلَ اسْكُنُوا الْأَرْضَ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ
جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا -
ترجمہ ۔۔ اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ تم ملک میں رہو اور جب انجام کار کا وعدہ آئے گا
تو ہم لے آئیں گے تم سب کو سمیٹ کر ۔
لے اخبار میں نمبر ۵۰۴ خالی ہیں ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۴۲۵
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
تفسیر - لفيفا سب کو ایک جگہ اکٹھا کر لیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴)
١٠٦ - وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْتُهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَ نَذِيرًا -
ترجمہ۔ اور حق و حکمت کے ساتھ ہم نے اس قرآن کو اتارا ہے اور وہ سچ ہی کے ساتھ آیا ہے اور ہم نے
تجھے نہیں بھیجا مگر صرف اسی کام کے لئے کہ تو دوستوں کو خوشخبری سنادے اور دشمنوں کو ڈراوے۔
تفسیر - وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ۔ یعنی جس طرح فرعونیوں اور موسیٰ کا معاملہ تھا۔ اسی
طرح اے نبی آپ کا اور آپ کے دشمنوں کا ہوگا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴)
١١٠ - وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا ۔
ترجمہ۔ ٹھوڑیوں کے بل گرتے ہیں روتے ہوئے اور ان کی عاجزی ہی بڑھاتا جاتا ہے قرآن ۔
تفسیر - يَخِرُونَ لِلأَذْقَانِ ۔ مراد ہے منہ کے بل گر جانا۔ یہ عربی کا طرز ہے۔ جزو کو بول کر کل
مراد لینا۔
يَزِيدُهُمْ خُشُوعًا - تَرَى الْأَرْضَ خَاشِعَةً (حم السجدۃ:۳۹) یعنی زمین میں لہلہانا۔
سبزی کا رنگ دکھا نا وغیرہ کچھ نہیں ہوتا اور وہ مینہ سے فیض حاصل کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے۔ اسی
طرح انسان خشوع کرنے والا ہے۔ جو آسمانی فیض حاصل کرنے کا محتاج ہو اور اس کے لئے تیار ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۴)
وہ روتے ہوئے ٹھوڑی کے بل گر پڑتے ہیں اور ان کو فروتنی میں ترقی ملتی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۹)
لے تو دیکھتا ہے زمین کو عاجز مٹی ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی