سُوْرَۃُ بَنِیْٓ اِسْرَآءِیْلَ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 5

حقائق الفرقان
لد ١٠
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
دیتا ہے۔ اور ان کے ادا کرنے کے اوقات بتائے ہیں جو پے درپے آنے والے ہیں۔ تا کہ ایک نماز
کے پڑھنے سے روحانیت کا اثر ابھی باقی ہو کہ دوسرا آجائے ۔ اہل اللہ تو آٹھ بار نماز پڑھتے ہیں ۔ نماز
صبح کے بعد اشراق" پھر صحی" پھر ظہر کی نماز پھر عصر ۔ پھر مغرب پھر عشاء ۔ پھر تہجد ۔
فتهجد به ۔ ہجود کے معنے سونے کے ہیں ۔ تہجد کے معنی ہیں ۔ نیند کو ہٹا کر کھڑا ہونا۔
(ضمیمه اخبار بدر جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳)
۱ - وَقُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ اَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ
لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَنَّا نَصِيرًا -
ترجمہ۔ اور کہہ اے میرے رب ! مجھ کو اچھے مقام میں داخل کر اور مجھے اچھی طرح سے نکال اور
میرے لئے اپنے پاس سے خاص قوت دار غلبہ عنایت فرما۔
تفسیر۔ صدق - عربی بولی میں ہر عمدہ چیز کو صدق کہتے ہیں۔ حتی کہ عمدہ تلوار کو بھی آخ صدقٍ
بولتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳)
۸۲- وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ۔
ترجمہ۔ اور کہو الحق آیا اور الباطل بھاگا۔ بے شک الباطل تو نیست و نابود ہونے والا ہی تھا۔ و
تفسیر - قُلْ جَاءَ الْحَقُّ ۔ یعنی عبادت اور ان دعاؤں کے بعد نصرت النبی آئے گی۔ اور بطلان
دور ہو جائے گا اور تو کہے گا جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ -
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳)
تو کہہ آیا سچ اور نکل بھاگا جھوٹ ۔ بے شک جھوٹ ہے نکل بھاگنے والا ۔
( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۳۹)
اور کہہ دے حق آ گیا اور باطل دور ہو گیا ۔ یقینا باطل دور ہونے والا ہی تو تھا۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷)

حقائق الفرقان
لد لله
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
- وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاء وَ رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ
الظَّلِمِينَ إِلَّا خَسَارًا -
ترجمہ ۔ اور ہم قرآن میں سے وہ آیتیں اتارتے ہیں جو شفاء اور رحمت ہیں ایمانداروں کے لئے
اور ظالموں کو تو قرآن سے زیادہ تر نقصان ہی ہوتا رہتا ہے۔
تفسیر ۔ مَا هُوَ شِفَاء ۔ میرا اعتقاد ہے کہ روحانی بیماریوں کے علاوہ ظاہری بیماریوں کی بھی شفاء
کرتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳)
اور ہم قرآن سے مومنوں کے لئے شفاء اور رحمت اتارتے ہیں اور ظالموں کو اس سے
گھاٹا نصیب ہوتا ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷)
۸۴- وَ إِذَا انْعَمْنَا عَلَى الْإِنْسَانِ اَعْرَضَ وَنَا بِجَانِبِهِ ۚ وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ كَانَ
يوسا -
ترجمہ۔ اور جب ہم انعام کرتے ہیں انسان پر تو منہ پھیرتا اور ایک جانب ہو جاتا ہے اور جب اس کو
تکلیف پہنچتی ہے تو امید تو ڑ بیٹھتا ہے۔
تفسیر۔ اور جب ہم انسان پر فضل کرتے۔ کرتے ہیں منہ پھیر لیتا ہے اور اسی (مال) کی طرف ہو جاتا
ہے۔ اور جب اس کو دکھ پہنچتا ہے۔ ناامید ہو جاتا ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷)
۸۵ - قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ فَرَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَى سَبِيلًا -
ترجمہ۔ کہہ دو ہر ایک شخص عمل کرتا ہے اپنی فطرت کے مطابق پھر تمہارا رب بخوبی جانتا ہے اس
شخص کو جو راہ راست پر خوب چلنے والا ہے۔
تفسیر۔ کہہ دے ہر ایک اپنی طرز پر عمل کرتا ہے۔ تمہارا رب خوب جانتا ہے۔ اس کو جو
سیدھی راہ پر ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷)

حقائق الفرقان
لد ولد
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
66
قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ ۔ یہ آیت بہت مشکل ہے۔ میں نے اس کے سمجھنے میں بڑی محنت
کی ہے۔ بہر حال شاکلتہ کے معنے ہیں اپنے طریقے پر ہر شخص ہر شخص اپنے نزدیک کوئی بات سوچ لیتا ہے
اور سمجھتا ہے کہ میں نے ایک نیک کام کیا یا نیک کام کا ارادہ کیا۔ اب اس نے جو اپنے طریق یا خیال یا
ارادہ پر کام کیا ہو۔ تم اسے اپنے رب کے سامنے پیش کرو۔ یعنی خدا کے کلام کے آگے مہر صداقت
لگانے کے لئے پیش کرو۔ کیونکہ وہ اَعْلَمُ اور اهدای سَبِیلا ہے۔ اور پھر اس پر رائے زنی کرو کہ نیک
۔
ہے یا بد۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۳)
قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِه (بنی اسرائیل : ۸۵ ۔ بخاری صاحب نے شاکلتہ کے معنی بنت
کے کئے ہیں اور خط و خال و شکل کے معنے بھی ہیں نیز فطرت پر بولا گیا ہے اور فطرت پر اعمال ہوتے
ہیں جیسے قومی ہوں ویسے ہی کام ہوتے ہیں۔
( بدر - کلام امیر ۱۴ را گست ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۲)
۸۶ ۸۷ - وَ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِّنَ
الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا - وَلَبِنْ شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ
لَكَ بِهِ عَلَيْنَا وَكِيلًا -
ترجمہ۔ سوال کرتے ہیں وہ تجھ سے روح کی بابت تو جواب دے کہ وہ میرے رب کے حکم سے ہے
اور تم کو تھوڑ اسا ہی علم دیا گیا ہے۔ اور اگر ہم چاہیں تو دور کر دیں جو تیری طرف وحی کے ذریعہ پہنچا ہے
پھر نہ پاوے تو اس کے لئے کوئی وکیل ہمارے سامنے۔
تفسیر - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ - یہ سوال یہود نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اس وقت کیا
جب آپ ان کے بیت المدراس کے پاس سے گزرے ۔ مگر یہ سورۃ مکی ہے۔ اس لئے اعتراض کیا
جاتا ہے کہ مدینہ کے یہود کے سوال کا جواب کیوں کر دیا ؟ یہ اعتراض قوی ہے ۔ مگر کیا ممکن نہیں کہ
یہود نے مکہ جانے والے لوگوں کی معرفت یہ سوال پوچھا ہو۔ یہ جواب بر تقدیر تسلیم ہے کہ یہود
نے سوال کیا۔ ورنہ يَسْتَلُونَكَ عام ہے۔ سوال کرنے والوں نے سوال کیا۔ يَسْتَلُونَ سے ہی اس

حقائق الفرقان
لد ٢٠
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
کے فاعل کا پتہ لگ سکتا ہے جیسے اِعْدِلُوا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوى (المائدہ:9) میں ھو کے مرجع کا ۔ یہ
امر نحو کے قاعدے کے مطابق ہے کہ فعل کے مشتق سے اس کا فاعل نکال لیتے ہیں ۔ پس يَسْتَلُونَ
کے سائل عام سائل ہیں ۔ پوچھتے ہیں روح سے۔ روح کیا چیز ہے۔ اس کا جواب خود قرآن کریم کی
ہی دوسری آیات سے کھلے گا۔ اس زمانہ میں روح کا لفظ مشتبہ سا ہو گیا۔ بعض نے روح سے
مراد سول (SOUL) سمجھا ۔ جس سے آدمی کی زندگی وابستہ ہے۔ مگر اگر یہ مراد ہوتی تو ایسا کمزور
جواب خالق الارواح کی طرف سے ہرگز نہیں ہو سکتا۔ جبکہ اسلام کے ادنیٰ خادموں میں سے اور شیخ
بن قیم حنبلی، امام غزالی نے بھی حقیقت روح انسانی پر مبسوط مضمون لکھا ہے پس در اصل روح کلامِ
الہی کو کہتے ہیں۔ پھر کلام الہی کے پہچاننے والے نبی کو۔ اور کلام النبی کے لانے والے ملک کو بھی کہتے
ہیں۔ دیکھو سورۃ نحل پارہ ۱۴۔
ا - يُنَزِّلُ الْمَلَيلَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ أَنْذِرُوا أَنَّهُ لَا
إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّقُونِ (النحل: ٣)۔
اس کے صاف معنے ہیں کہ ملائکہ اللہ کے حکم سے جس پر چاہتے ہیں کلام لا اله الا آنا نازل
کرتے ہیں۔
۲۔ سورۃ مومن پاره ۲۴ - رَفِيعُ الدَّرَجَتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى
مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ لِيُنْذِرَ يَوْمَ التَّلاقِ (المومن : ١٦)
یہاں بھی رُوح سے مراد کلام الہی ہے۔
۔ پھر سورۃ الشوری پاره ۲۵ میں ۔ وَ كَذلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ
ے برابر انصاف کرو ۔ وہ تقویٰ کے بہت قریب ہے ۔ ۲ وہی اللہ اتارتا ہے فرشتوں کو کام دے کر آپ ہی
جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے کہ ڈرا دو یہ بتا کر کوئی سچا معبود نہیں ہے مگر میں ، تو مجھ ہی کو سپر بناؤ مجھ ہی سے
ڈرو۔ سے اللہ تعالٰی درجے بلند کرنے والا عرش کا مالک ہے۔ اپنے ہی حکم سے وحی کرتا ہے جس کو چاہتا ہے اپنے
بندوں میں سے تا کہ وہ ڈرائے ملاقات کے دن سے ۔

حقائق الفرقان
۴۰۶
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
امرنا (الشوری: ۵۳) یہاں بھی روح سے مراد کلام الہی ہے۔
رت مسیح کے حق میں اید نهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ ( البقرۃ:۸۸) جو آیا ہے۔ اس سے مراد
کلام الہی ہی ہے۔ ایک اور دلیل اس بات کی کہ یہاں روح سے مراد کلام الہی ہے۔ یہ ہے کہ اس
سے پہلے تین آیت قرآن مجید کا ذکر ہے۔ کہ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاء " (بنی اسرائیل : ۸۳)
فرمایا اور پھر اس کے بعد بھی قُلْ لَبِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِن (بنی اسرائیل: ۸۹) میں
قرآن مجید ہی کا ذکر ہے ۔ جس سے صاف کھل گیا۔ یہاں روح سے مراد کلام الہی ہی ہے۔
پھر دیکھو أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ بھی ساتھ ہی فرمایا۔
ন
وَمَا أُوتِيتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا - تنبيها فرمایا کہ تم بڑے ہی بے وقوف ہو کہ کیا تم کلام النبی
قرآن اور دوسرے کلاموں میں جن میں احادیث رسول بھی شامل ہیں ۔ بین فرق نہیں پاتے ۔ یہ
بہت ہی بے ادبی کا کلمہ ہے کہ صحابہ کو بے علم کہا جاوے۔ گو کہنے والا علامہ کہا جاوے کہ تم روح کی
حقیقت نہیں سمجھ سکتے ۔ عام تفاسیر میں یہ بات نہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳ مارچ ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۳، ۱۵۴)
عن الروح - کلام پاک (قرآن) کے بارے میں۔
مِنْ أَمْرِ رَبِّي - یہ خدا کے حکم سے آیا ہے۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۳، ۴۶۴)
رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوے مفسر ہونے پر اہل کتاب نے چند سوال کئے ۔ ایک روح
کے متعلق کیونکہ قدم روح کا ایک جہان قائل تھا اور اس اعتقاد نے روح کے غیر مخلوق ماننے میں پھنسا
رکھا تھا اسی واسطے یہود نے اور ان کے ساتھ اور لوگوں نے پوچھا۔ روح کی نسبت فرمائیے ۔ جیسے
قرآن میں ہے يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ پھر ان کے جواب میں حکم ہوا قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي تو کہہ کہ
روح میرے رب کے حکم سے بنی ہے۔ یعنی مخلوق ہے قدیم نہیں ۔ اور لوگوں کو جتایا کہ اگر روح پہلے
ے اسی طرح بھیجا ہم نے تیری طرف ہمارے حکم سے ہمارا کلام قرآن مجید ۔ ہے اور ہم قرآن میں سے وہ
آیتیں اتارتے ہیں جو شفاء ہیں۔ سے کہہ دوا اگر جمع ہو جاویں غریب اور امیر سب، یا آدمی اور جن۔

حقائق الفرقان
۴۰۷
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
سے موجود ہوتی تو اُسے علم بھی ہوتا۔ لاکن دیکھتے ہو۔
وَاللَّهُ أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا (النحل : ٧٩)
اور اللہ نے نکالا تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے تم کچھ نہ جانتے تھے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۶۵)
حیات دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک جسمانی اور دنیوی اور دوسری روحانی اور اخروی ۔ پہلی قسم کی
حیات حاصل کرنے کے سامان اگر جڑھ پدارتھ میں اللہ تعالی نے رکھے ہیں تو دوسرے قسم کے حیات
کے اسباب باب بھی چتین وَستُو میں ضرور رکھے ہیں۔ قرآن میں دونوں محاوروں کو علیحدہ علیحدہ بیان کیا گیا
ہے سنو! اول جسمانی حیات اور جسمانی زندگی کی نسبت فرمایا ہے۔
ا - وَمَا أَنْزَلَ اللهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا (البقرة: ۱۶۵)
٢ - وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مُبْرَكًا فَأَنْبَتْنَا بِهِ جَنَّتِ وَ حَبَّ الْحَصِيدِ )
وَالنَّخْلَ بُسِقَت لَهَا طَلْعُ نَضِيدٌ " (ق: ااا)
الخروج : ۱۲)
رِزْقًا لِلْعِبَادِ وَ أَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا كَذلِكَ الْخُرُوجُ (ق: ۲
اور روحانی زندگی ۔ دھرم اوکت حیاتی ۔ ایمانی حیات اور دھرم جیون کے بارے میں
فرمایا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ (الانفال: ۲۵)
لے اور اللہ نے نکالا تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے تم کچھ نہ جانتے تھے ۔ ۲ اتارا اللہ نے بادلوں سے پانی
اور زندہ کیا اس کے ساتھ زمین کو اس کے مرنے کے پیچھے سے اتارا ہم نے بادلوں سے پانی برکت والا ۔ پھر
لگائے ہم نے اس کے ساتھ باغ اور اناج کاٹنے کے اور کھجوریں بلند جن کے خوشے تہ برتہ ہیں ۔ کے رزق ہے بندوں
کے لئے اور زندہ کیا ہم نے اس کے ساتھ مردہ شہر کو اسی طرح نکلنا ہے۔ ۵ اے ایمان والو! اللہ اور اس کے
رسول کی بات سنو جب وہ تمہیں اس امر کی طرف بلاتا ہے جو تمہیں زندگی بخشے ۔

حقائق الفرقان
لد ٧٠
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيُوةً طَيِّبَةً ۚ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ
أَجْرَهُمُ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (النحل : ۹۸)
جیسے جسمانی زندگی کے واسطے جسمانی روح کی ضرورت ہے ویسے ہی ایمانی زندگی کے واسطے کسی
ایمان سکھلانے والی بلکہ ایمان دینے والی روح کی ضرورت ہے۔ اسی ایمان دینے والی روح کا
تذکرہ اس آیت شریف میں ہے۔
اصل یہ ہے کہ اس آیت کے حقیقی معنے سمجھنے میں اکثر لوگوں نے ٹھوکر کھائی ہے۔ میں
ماقبل اور مابعد کی آیات بھی نقل کرتا ہوں۔ اور کلام الہی کی واقعی تفسیر خود کلام الہی کی راہنمائی
سے کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ راستی کے بھوکے اور پیا سے حظ وافی اٹھائیں گے۔
وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا - وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاء
وَ رَحْمَةً لِلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ الظَّلِمِينَ إِلَّا خَسَارًا - وَإِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنْسَانِ أَعْرَضَ وَنَا بِجَانِبِهِ
وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ كَانَ يَوْسًا - قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ فَرَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَى سَبِيلًا وَ
يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا - وَلَئِنْ شِئْنَا
لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِ عَلَيْنَا وَكِيلًا - إِلَّا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ إِنَّ
فَضْلَهُ كَانَ عَلَيْكَ كَبِيرًا - قُلْ لَبِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ
لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَ لَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ
كُلِّ مَثَلِ فَالَي اكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا - (بنی اسرائیل: : ۸۲ تا ۹۰)
ے جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہو ۔ ہم ان کو پاکیزہ زندگی بخشیں گے اور ہم ان کو اجر
دیں گے ان کے اچھے کاموں کے عوض میں ۔
ہے اور کہہ دے حق آ گیا اور باطل دور ہو گیا یقیناً باطل دور ہونے والا ہی تو تھا۔ اور ہم قرآن سے مومنوں کے لئے
شفا اور رحمت اتارتے ہیں اور ظالموں کو اس سے گھاٹا نصیب ہوتا ہے۔ اور جب ہم انسان پر فضل کرتے ہیں منہ پھیر
لیتا ہے اور اسی (مال) کی طرف ہو جاتا ہے اور جب اس کو دکھ پہنچتا ہے نا امید ہو جاتا ہے۔ کہہ دے ہر ایک اپنی طرز

حقائق الفرقان
۴۰۹
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
اب اس امر کے اثبات کے لئے کہ روح سے مراد وہی کلام الہی ہے جس سے ایما نا مردہ لوگ
حیات ابدی پاتے ہیں۔ اور جو ہم نے مراد و معنے لئے ہیں۔ وہی حق اور منشائے فرقان مجید کے مطابق
ہے۔ خود قرآن کریم سے مؤید آیات نقل کرتے اور اس محاورے کو واضح کرتے ہیں ۔ سنو!
وَ كَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ اَمْرِنَا مَا كُنْتَ تَدْرِى مَا الْكِتَبُ وَلَا الْإِيْمَانُ وَلَكِنْ جَعَلْنَهُ
نُورًا نَّهْدِي بِهِ مَنْ تَشَاءُ مِنْ عِبَادِنَا ۖ وَ إِنَّكَ لَتَهْدِى إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ (الشورى : ۵۳)
آتَى أَمْرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ سُبْحَنَهُ وَ تَعلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ - يُنَزِّلُ الْمَلئِكَةَ بِالرُّوحِ مِنْ
أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ انْذِرُوا أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّقُونِ (النحل: ٢-٣)
رَفِيعُ الدَّرَجَتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ اَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ لِيُنْذِرَ يَوْمَ
الثلاق (المومن : ١٦ )
بقیہ حاشیہ۔ پر عمل کرتا ہے تمہارا رب خوب جانتا ہے اس کو جو سیدھی راہ پر ہے۔ اور تجھ سے اس روح ( قرآن ) کی
بابت پوچھتے ہیں کہہ دے یہ روح میرے رب کا امر ہے اور تم اسے مخالفو ! کچھ سمجھتے بوجھتے نہیں۔ اور اگر ہم چاہتے یہ
کلام جو تجھ پر وحی کیا ہے لے جاتے پھر تجھے ہم سے لینے کے لئے کوئی وکیل نہ ملتا سوا تیرے رب کی رحمت کے یقیناً
اس کا فضل تجھ پر بڑا ہے۔ کہہ دے اگر جن وانس اس پر متفق ہو جاویں کہ اس قرآن کی مانند لاویں تو ہرگز نہ لاسکیں
گے گو وہ ایک دوسرے کے مددگار ہو جاویں۔ ہم نے اس قرآن میں ہر مثال مختلف طرزوں میں بیان کی ہے پر
اکثر لوگوں نے کا فرنعمتی سے انکار کیا۔
اے اور ایسا ہی ہم نے تیری طرف اپنے امر سے روح بھیجی ہے ۔ تو نہ تو کتاب ہی سمجھتا تھا اور نہ ایمان پر ہم
نے اسے نور بنایا ہے اس سے جس کو چاہتے ہیں اپنے بندوں میں سے ہدایت دیتے ہیں ۔ اور یقیناً تو سیدھی راہ
کی طرف ہدایت کرتا ہے۔ ۲۔ اللہ کا امر آ گیا اب جلدی تو نہ کرو وہ بلند و برتر اس سے ہے کہ شرک کرتے ہیں ۔
فرشتوں کو روح دے کر اپنے حکم سے جن بندوں پر چاہے اتارتا ہے کہ ڈر سناؤ کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں پھر
مجھ ہی سے ڈرو۔ ۳ بلند درجوں والا صاحب تخت کا اپنے امر سے جس بندے پر چاہتا ہے روح ڈالتا ہے تو کہ
وہ ملاقات (قیامت ) کے دن سے ڈراوے۔

حقائق الفرقان
۴۱۰
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَ لَوْ كَانُوا
آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ أُولَئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيْمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ
مِنْهُ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّتِ (المجادله : ۲۳)
ان آیات کریمہ سے ثابت ہوا کہ روح کلام الہی ہی کا نام ہے جس پر عمل کرنے سے موتی اور
مردہ بے ایمان زندہ ہوتے ہیں۔ بلکہ قرآن نے انبیاء اور ملائکہ کو بھی روح فرمایا ہے۔ کیونکہ وہ بھی
اسی زندگی کے باعث ہیں جسے ایمان کہتے ہیں۔
إِنَّمَا الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ اللهِ وَكَلِمَتُهُ الْقُهَا إِلَى مَرْيَمَ وَ رُوحُ مِنْهُ
فَأَمِنُوا بِاللَّهِ وَ رُسُلِهِ (النساء : ۱۷۲) وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ وَ أَيَّدُ لَهُ بِرُوحِ
القدس
(البقرة: ٨٨)۔
ان آیات سے ناظرین کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ روح کی حقیقت کو قرآن نے کیسے بیان کیا ہے۔
یہ محاورہ روح کی نسبت اگر چہ میں نے قرآن سے ثابت کر دیا ہے۔ اور آفتاب کے سامنے کسی ستارہ
کی حاجت نہیں مگر مزید تذکرہ کے واسطے کتب سابقہ سے بھی بیان کرتا ہوں ۔
وو
پھر جبکہ وہ تسلی دینے والا جسے میں تمہارے لئے باپ کی طرف سے بھیجوں گا یعنی رُوحِ حق
جو باپ سے نکلتی آوے تو وہ میرے گواہی دیگا (یوحنا ۱۵ باب ۲۶) ۔ لکن جب وہ یعنی روح حق
66
66
آوے تو وہ تمہیں سچائی کی راہ بتاو یگی (یوحنا ا باب (۱۳) ۔ اس لئے تم سے کہتا ہوں لوگوں کا ہر
ا جول
١٦
ا
جو لوگ اللہ اور آخرت پر ایمان را خرت پر ایمان رکھتے ہیں تو انہیں نہ دیکھے گا کہ وہ ایسے لوگوں کو دوست رکھتے ہوں جو جنگ
کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول سے خواہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا قبیلہ ہی کیوں نہ ہوں ۔ یہ وہ لوگ
ہیں جن کے دلوں میں لکھ دیا ہے اور انہیں اپنی روح سے قوت دی ہے اور انہیں جنتوں میں داخل کرے گا۔
اس کے سوا نہیں کہ عیسی بن مریم اللہ کا بھیجا ہوا اور اس کا مخلوق ہے جو مریم کی طرف ڈالا گیا اور اس کی روح ہے
پس ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر سے اور ہم نے عیسی بن مریم کو کھلی دلیلیں دیں اور روح پاک سے اس کو
قوت دی۔

حقائق الفرقان
۴۱۱
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
طرح کا گناہ اور کفر معاف کیا جاوے گا مگر وہ کفر جو روح کے حق میں ہو لوگوں کو معاف نہ ہو
گا ( متی ۱۲ باب ۳۱) ۔
اور نیکی کو زندگی اور بدکاری کو موت کہنے کا محاورہ تو اس قدر ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
عند الشرح یہی حقیقی معنی ہیں ۔ مگر میں اب اس قصہ میں زیادہ طوالت لا حاصل جانتا ہوں ۔
يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ ۔ میں اگر یہ پوچھا جاوے کہ یہ سوال عیسائیوں اور یہودیوں نے کیوں کیا ؟
تو وجہ ظاہر ہے۔ یوحنا کی انجیل میں اس روح کی آمد کی خبر تھی ۔ اور بہت لوگوں کا خیال تھا۔ پس
حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے سوال کیا گیا کہ قرآن کریم جسے تو نے بار ہا روح کہا ہے کس کی تصنیف
ہے۔ تو خود قرآن کریم نے اس کا یوں جواب دیا کہ یہ قرآن اللہ تعالیٰ کا امر اور اس کا حکم اور اس کا کلام
ہے۔ اور جو کہا وَ مَا أُوتِيتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا - اس کے مخاطب وہی سائل ہیں جن کو بہت ادلہ
سے ثابت کر دیا گیا تھا کہ قرآن کریم خدا کا کلام ہے۔
روح کی نسبت یہود کا سوال ہے۔ یا عیسائیوں یا دونوں کا یا مان لیتے ہیں کسی ایسے
دیا نندیوں کے ہم خیال کا سوال ہے جو انسانی روح کے غیر مخلوق ، قدیم ، انادی ہونے کا معتقد تھا۔
کسی کا سوال ہو۔ کسی طرح کا سوال ہو ۔ ایسا وسیع جواب قرآن کریم نے دیا ہے کہ سب کو حاوی
ہے۔ اور جواب دہندہ کی بے علمی یا قلت علم کا یہاں ذکر نہیں ۔ بلکہ مخاطبین کی بے علمی کا ذکر ہے جو
با وجود دلائل واضح اور حجت ہائے قاطعہ کے سر تسلیم جھکانا پسند نہ کرتے تھے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۹۵ تا ۱۰۰)
روح کو کتب مقدسہ اور پاک کتاب قرآن کریم نے بہت معنوں پر استعمال کیا ہے۔
اول ۔ روح کلام الہی کا نام ہے۔ اور اس لئے کہ کلام الہی سے بڑھ کر کوئی چیز زندگی کا موجب
نہیں ۔ اگر اس متعارف روح سے چند روزہ زندگی حاصل ہو سکتی ہے تو اس روح ( کلام النبی ) سے
جاودانی حیات ، ابدی نجات نیولائف ، دھرم جیون کو انسان لے سکتے ہیں۔ اگر اس روح سے چند
روزہ جسمانی خوشیوں کو لے سکتے ہیں تو اس روح سے ابدی سرور، مہانند ، ابدی آرام پا سکتے

حقائق الفرقان
لد اله
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
ہیں۔ ان معنی کے رو سے روح مخلوق نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ہے اس لئے کہ یہ روح النبی
ا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کا متکلم ۔ جب ان معنے کے لحاظ سے روح خدا کی صفت ٹھہری اور مخلوق
نہ ہوئی اس کیلئے کسی مصالح کی ضرورت بھی بجز ذات النبی کے نہ رہی ۔ قرآن کریم سے ان معنی کی
شہادت سنو !
وَكَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا ۔ (الشورى: ۵۳)
يُنَزِّلُ الْمَلِيلَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ (النحل : ٣)
دوم: روح، ملائکہ اور انبیاء کو کہا ہے اور ظاہر ہے کہ ملائکہ اور انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام مختلف
اوقات میں مختلف عناصر سے پیدا ہوئے اور مختلف مصالحوں سے بنے ۔ ان معنے کا ثبوت قرآن کریم
سے سنتے ۔
وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ وَ أَيَّدُ لَهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ (البقرة : ۸۸)
إِنَّمَا الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ اللهِ وَكَلِمَتُهُ الْقُهَا إِلَى مَرْيَمَ وَ رُوحُ مِنْهُ
فَامِنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ (النساء: ۱۷۲)
سوم: روح جسمانی جس کا نفخ انسانی جسم میں اور دہ اور شرائین کی تجویف بن جانے کے بعد
ہوتا ہے جس کا اشارہ فَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِی میں ہے۔
اگر اس کی بابت پوچھتے ہو کہ مٹی کہاں سے آئی؟ تو ہم نہایت جرات سے بلا تذبذب جواب
دیتے ہیں۔ مٹی سرب شکتیمان ( قادر مطلق ) ، بااختیار، قادر کی ایجادی طاقت کا نتیجہ اور اثر تھا۔
لے اسی طرح بھیجا ہم نے تیری طرف ہمارے حکم سے ہمارا کلام قرآن مجید ۲ وہی اللہ اتارتا ہے فرشتوں کو کام
دے کر آپ ہی جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے ۔ سے اور ہم نے عیسی ابن مریم کو کھلی دلیلیں دیں اور
روح پاک سے اس کی تائید کی۔ ہے اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ عیسیٰ ابن مریم اللہ کا رسول اور اس کا مخلوق ہے جو مریم
کے پیٹ سے پیدا ہوا اور اللہ کی طرف سے روح ہے۔

حقائق الفرقان
۴۱۳
سُورَة بَنِي إِسْرَائِيلَ
رب النوع کا ماننا اسلامی اعتقاد نہیں ۔ اس تذکرہ سے کسی قوم پر تعریض کرتے ہو، اسلامیوں میں تو یہ
اعتقاد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی موجود بالذات ، کوئی غیر مخلوق ، اور فاعل مستقل نہیں ۔ رب النوع
کے معتقد اسلامیوں میں مشرک کہلاتے ہیں ۔ اور شرک کے حق میں قرآنی فتویٰ یہ ہے۔ اِنَّ الشرك
لَظُلْمٌ عَظِيمٌ (لقمان: ۱۴) إِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ (النساء : ٢٩
bi
النساء:۴۹)۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۲، ۱۸۳)
وَ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا - یعنی یہ
لوگ پوچھتے ہیں کہ روح کیا چیز ہے اور کیونکر پیدا ہوتی ہے۔ ان کو جواب دے کہ روح میرے
رب کے امر سے پیدا ہوتی ہے۔ یعنی وہ ایک راز قدرت ہے۔ اور تم لوگ روح کے بارے میں
کچھ علم نہیں رکھتے مگر تھوڑا سا یعنی صرف اس قدر کہ تم روح کو پیدا ہوتے دیکھ سکتے ہو۔ اس سے
زیادہ نہیں ۔
اور انسانی روح کے پیدا ہونے کے لئے خدا تعالیٰ کا قانون قدرت یہ ہے کہ دونوں نطفوں کے
ملنے کے بعد جب آہستہ آہستہ قالب تیار ہو جاتا ہے۔ تو جیسے چند ادویہ کے ملنے سے اس مجموعہ میں
ایک خاص مزاج پیدا ہو جاتی ہے کہ جو ان دواؤں میں فرد فرد کے طور پیدا نہیں ہوتی ۔ اسی طرح اس
قالب میں جو خون اور دو نطفوں کا مجموعہ ہے ایک خاص جو ہر پیدا ہو جاتا ہے اور وہ ایک فاسفرس کے
رنگ میں ہوتا ہے۔ اور جب تجلی الہی کی ہوا گن کے امر کے ساتھ اس پر چلتی ہے تو ایک دفعہ وہ افروختہ
ہو کر اپنی تاثیر اس قالب کے تمام حصوں میں پھیلا دیتا ہے تب وہ جنین زندہ ہو جاتا ہے۔ پس
یہی افروختہ چیز جو جنین کے اندر تجلی ربی سے پیدا ہو جاتی ہے۔ اسی کا نام روح ہے۔ ( یادر ہے )
گوروح کا فاسفرس اس مادہ سے ہی پیدا ہوتا ہے۔ مگر وہ روحانی آگ جس کا نام روح ہے ۔ وہ
بجر مس نسیم آسمانی کے پیدا نہیں ہو سکتی۔ یہ سچا علم ہے جو قرآن شریف نے ہمیں بتلایا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۶ ۔ ماہ جون ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۷۳)
لے یقینا شرک بڑا بھاری ظلم ہے ۔ ( ترجمہ از تصدیق براہین احمدیہ )
یقینا اللہ اسے معاف نہ کرے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جاوے ۔ (ترجمہ از تصدیق براہین احمدیہ )

·

آج 10 میں سے 10 باقی