سُوْرَۃُ الْکَھْفِ
حقائق الفرقان (جلد ۳)
حقائق الفرقان
۴۲۷
سُورَةُ الْكَهْفِ
سُوْرَةُ الْكَهْفِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ کہف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔
- اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَى عَبْدِهِ الْكِتَبَ وَ لَمْ يَجْعَلْ لَهُ عِوَجًا
-
ترجمہ ۔ ہر ایک حمد اسی کے لئے ہے جس نے اپنے پیارے بندے پر کتاب اتاری اور اس میں کچھ
کجی نہ رکھی ۔
تفسیر ۔ سورہ بنی اسرائیل میں زیادہ تر یہود سے خطاب ہے اور ان کی دو شدید تباہیوں کا ذکر کر کے
مسلمانوں کو بھی متنبہ کیا ہے۔ اب اس سورہ شریف میں زیادہ بحث پہلے عیسائیوں سے کی ہے۔ پھر
مجوس سے اور درمیان میں کچھ یہود کو بھی خطاب کیا ہے۔
حدیث شریف میں آیا ہے کہ فتنہ دجال سے بچنے کے واسطے ہر جمعہ کو سورہ کہف کی پہلی دس
آیتیں اور پچھلی دس آیتیں پڑھو۔ ان آیات کے مطالعہ سے واضح ہو سکتا ہے کہ دجال کون ہے اور اس
مات ہیں اور اس سے بچنے کی کیا راہ ہے۔
الكتب - (1) کامل جامع کتاب ۔ (۲) لکھی ہوئی ۔ (۳) ایک لشکر جو شبہات کو دور کرے۔
اس سے ظاہر ہے کہ قرآن شریف آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت میں بصورت
کتاب موجود تھا۔
عِوَجًا ۔ دو معنے ہیں۔ (۱) ۔ ٹیڑھا پن۔ اس کتاب میں کوئی غلط تعلیم نہیں۔ (۲)۔ جو ٹیڑھا
رہے وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۵)
حقائق الفرقان
۴۲۸
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
۳ تا ۵ - قَيَّمًا لِيُنْذِرَ بَأْسًا شَدِيدًا مِنْ لَدُنْهُ وَيُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ
يَعْمَلُونَ الصَّلِحَتِ اَنَّ لَهُمُ اَجْرًا حَسَنًا مَّاكِثِينَ فِيهِ أَبَدًا وَ يُنْذِرَ
الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا -
ترجمہ ۔ اسے سیدھا مستقیم بنایا تا کہ وہ ایک سخت عذاب سے ڈراوے اللہ کی طرف سے اور
خوشخبری ان ایمانداروں کو دے جو بھلے کام کریں یہ کہ ان کے لئے اچھا اجر ہے۔ وہ اس میں ہمیشہ
رہیں گے۔ اور ان کو ڈرا جو کہتے ہیں کہ اللہ کا بیٹا ہے۔
-
-
تفسیر - قيما - (1) - مُسْتَقِيمًا ۔ بالکل سیدھے راہ پر اور سیدھی ا سیدھے راہ پر اور سیدھی راہ بتانے والی (۲) مصدق
اور صداقتوں کی اور اپنی صداقتوں کی (۳)۔ حافظ اس پر عمل کرنے والوں کیلئے شدید کا لفظ ظاہر کرتا
ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کے ساتھ سخت مخالفت کے واسطے طیار ہے۔
۶
انَّ لَهُم - عمل صالح کا نتیجہ ہے۔ اجر حسن ۔
ابدا ۔ بہت لمبا زمانہ۔
وَ يُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًا - یہ آیت بتلاتی ہے کہ قوم دجال کون ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۵)
- مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِأَبَابِهِمْ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ
إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا -
b
ترجمہ ۔ اس بات کا ان کو کچھ بھی علم نہیں ہے اور نہ ان کے باپ دادوں کو بہت بڑی بات ہے جوان
کے منہ سے نکلتی ہے وہ کہتے ہی کیا ہیں مگر صرف جھوٹ ہی جھوٹ ۔
-
تفسیر مِنْ عِلْمٍ ۔ یہ قوم بڑی سائنسدان بن گئی۔ ہر بات پر دلیل پیش کرتی ہے۔ مگر اپنے
مذہب کے متعلق صاف اقرار کرتے ہیں کہ مسیح کے ابنِ خدا ہونے اور تثلیث ۔ کفارہ وغیرہ کے واسطے
دلیل کوئی نہیں ۔ قرآن شریف نے پہلے سے پیشگوئی کی ہے کہ یہ ایسا کہیں گے۔
ابا بھم ۔ ان کے باپ دادوں کو بھی علم نہ تھا۔ یورپ ایک بت پرست قوم تھی ۔ جاہل لوگ تھے۔
حقائق الفرقان
۴۲۹
سُورَةُ الْكَهْفِ
پرانے بتوں کے عوض رفتہ رفتہ سلطنتوں کے اور حکام کے رعب میں آ کر یسوع کا بت پوجنے لگ
گئے ۔ وہ تو خود جاہل تھے ہی۔ اور اب ان کی اولا د گلے پڑا ڈھول بجارہی ہے۔
كلمة - تمیز واقع ہوئی ہے اس واسطے منصوب ہے۔
أفْوَاهِهِمْ ۔ منہ سے نکلتی ہے۔ دل سے نہیں نکلتی ۔ دل جانتے ہیں کہ یہ بے دلیل بات ہے
صحیح نہیں ۔
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى أَثَارِهِمْ إِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوا بِهَذَا الْحَدِيثِ
اسَفًا -
ترجمہ ۔ پس اے رسول! کیا تو اپنی جان کھپاوے گا ان کے پیچھے وہ اگر اس بات کو نہ مانیں
گے بچتا بچتا کر۔
تفسیر - اثارهم - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کشف میں اس قوم کا جاہ وحشم دکھایا گیا جس
سے آپ کو غم ہوا کہ اتنی بڑی بظاہر معزز قوم اسلام کی نعمت سے بے نصیب رہے گی ۔ تو ان کی وجاہت
کتنوں کو اسلام سے مرتد کر دے گی۔ اس پر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ سب اشیاء عارضی اور زمینی ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۵)
۹۸ - إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِينَةً لَهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ
عَمَلًا وَ إِنَّا لَجْعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًا جُرُزًا -
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ ہم نے زمین کی سب چیزوں کو زینت دار بنا کر آدمیوں کے واسطے
آزمائش کا سامان بنایا ہے تا کہ ہم اس کو انعام دیں جو ان میں سے اچھا عمل کرنے والا ہے۔ ہم ضرور
کرنے والے ہیں اس کو جو زمین کے اوپر ہے صاف چٹیل میدان ۔
تفسیر اَحْسَنُ عَمَلًا ۔ دنیوی زیب و زینت کے معاملہ میں کون بڑا کا ریگر ہے۔ یہ بات ظاہر
کر دی جائے گی۔
جُرُزًا - لَيْسَ فِيهَا شَيْئ - خالی میدان ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۵)
حقائق الفرقان
لداه ۔
سُورَةُ الْكَهْفِ
١٠- أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ اَصْحُبَ الْكَهْفِ وَالرَّقِيمِ كَانُوا مِنْ ايْتِنَا عَجَبًا -
ترجمہ ۔ کیا تم خیال کرتے ہو کہ غار اور رقیم والے ہماری عجیب نشانیوں میں سے تھے۔
تفسیر - عجب۔ کیا تم خیال کرتے ہو کہ یہ بہت عجیب بات ہے ۔ ایسے ایسے لاکھوں نشانات
خدا تعالیٰ کے ہیں۔
رقيم ۔ رقم کرنا۔ لکھنا۔ کھودنا۔ یہ ان کی نشانی ہے تحریر کا کام بہت ہوگا۔ ہر امران کے ہاں لکھا
جائے گا۔
کھف ۔ وہی ہے جس کو انگریزی میں کیپ (CAPE) کہتے ہیں ۔ اب تک وہ جگہ اسی نام
سے مشہور ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۵)
الْكَهْفِ ۔ ملک کی ایک سرحد پر کنارہ پر۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۴)
اصحاب کہف جس قوم کا نام ہے۔ ایک تو ان کا نشان ہے کہ ہر چیز پر کچھ نہ کچھ لکھا ہوتا ہے۔
دوم وہ پہلے ایسے ملک میں ہجرت کر کے گئے جو ایک کنارہ پر ہے اور سورج اس سے ہمیشہ دگن کی
طرف رہتا ہے۔
میرا دل چاہتا ہے۔ تمہارے معاملات دنیوی بالکل صاف ہوں اور تم خدا کے حکم کی تعمیل میں
چھوٹے سے چھوٹا معاملہ بھی ہو تو اسے لکھ لو۔ فَاكْتُبُوهُ صَغِيرًا أَو كَبِيرًا ۔
ایک سفر میں چند بھائی میرے ساتھ تھے۔ وہ خرچ کرتے تھے۔ میں نے کہا لکھ لو تو انہوں نے
میری تحقیر کی اور کہا ہم بھائی بھائی ہیں ۔ تم ہم میں تفرقہ ڈالنا چاہتے ہو۔ آخر ایک موقع پر جا کر وہ سخت
لڑے۔ تب میری بات کی قدر معلوم ہوئی۔
جو تم لوگ یہاں رہتے ہو۔ وہ دوسرے کیلئے نمونہ ہو۔ پس تمہارا یہاں رہنا بڑا خطرناک ہے
سنبھل کر رہو۔ اور اپنے تئیں قرآن مجید کے سچے متبع بناؤ ۔ اللہ تم کو قرآن پر عمل کی توفیق دے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۲ مورخه ۱۷ راگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
حقائق الفرقان
۴۳۱
سُورَةُ الْكَهْفِ
ا - إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيْى
لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا -
ترجمہ ۔ جب پناہ گزیں ہوئے تکلیف کے بعد چند جوان غار میں ، تو دعا مانگی اے ہمارے رب !
آپ ہمیں اپنے ہی پاس کی رحمت دیجئے اور ہمارے کام کی کامیابی آمادہ کر دیجئے ۔
تفسیر - الفِتْيَةُ نوجوان - حضرت مسیح کو صلیبی موت سے بچانے کے معاملہ میں جو مؤیّد
جماعت تھی اس پر بڑا ابتلا آیا ۔ حاکم پلاطوس اور اس کی بیوی بھی اس مقدمہ میں قید ہوئے ۔ مگر کچھ
لوگ ایسے تھے جو وہاں سے بھاگ نکلے۔ کچھ مغرب کو گئے ۔ کچھ مشرق کو ۔ یہاں ان لوگوں کا ذکر
ہے۔ جنہوں نے بلا د غربی میں جا کر کہف میں جا پناہ لی ۔ جو کہ انگلستان کے جنوب مغربی گوشہ میں
واقع ہے۔ انہیں جوانوں میں یوسف اور میتا بھی تھا جس نے حضرت مسیح کے بچانے میں بڑا حصہ لیا
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۵ )
تھا۔
رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا - ( الكهف : ١١)
اے ہمارے رب ہم کو ا ہم کو اپنے پاس سے سے رحمت عطا کر اور ہمارے معاملہ میں ہمیں راہ کھول دے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۷)
۱۲ ، ۱۳ - فَضَرَبْنَا عَلَى أَذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ سِنِينَ عَدَدًا - ثُمَّ بَعَثْنَهُمُ
لِنَعْلَمَ أَيُّ الْحِزْبَيْنِ أَحْطَى لِمَا لَبِثُوا أَمَدًا -
ترجمہ ۔ تو ہم نے ان کے کانوں پر غار میں چند سال تھیکی دی۔ پھر ہم نے ان کو اٹھایا تا کہ ہم
معلوم کریں کہ دو جماعتوں میں سے کس نے خوب یاد رکھی ٹھہرنے کی مدت ۔
تفسیر ضَرَبْنَا عَلَى أَذَانِهِمْ - کچھ مدت تک باہر کی کوئی خبر اس گروہ کو نہ پہونچی۔
بَعَثْنَا - آخری ترقی دنیوی کی طرف اشارہ ہے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۵)
حقائق الفرقان
۴۳۲
سُورَةُ الْكَهْفِ
فَضَرَبْنَا عَلَى أَذَانِهِمْ - دوسرے لوگوں سے بے خبر رہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۴)
۱۴- نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ نَبَاهُمْ بِالْحَقِّ إِنَّهُمُ فِتْيَةٌ آمَنُوا بِرَبِّهِمْ وَ
واوو
زِدْنَهُمْ هُدًى -
ترجمہ ۔ ہم تجھ سے بیان کرتے ہیں ان کا حال سچ سچ کہ وہ چند جوان تھے انہوں نے اپنے رب کو مانا
اور ہم نے ان کو دین کی زیادہ سمجھ دی ۔
تفسیر ۔ میری طبیعت تو ضعیف ہے۔ مگر دل میں خیال آیا کہ زندگی کا بھروسہ نہیں۔ معلوم نہیں
کہ کس وقت موت آجاوے۔ کچھ قرآن سنا دیا جاوے۔ تو اچھا ۔ فرمایا ۔ آج مجھے بہت جوش ہوا کہ
درس قرآن سننے والوں کے واسطے خصوصیت سے دعا کروں ۔ پس جو اس وقت حاضر ہیں ان کے
واسطے میں نے بہت بہت دعا ئیں درس شروع کرنے سے پہلے کی ہیں۔
نَقص ۔ اصل قصہ کا بیان اب شروع ہوا ہے۔
نبا ۔ عظیم الشان بات۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۵-۱۵۶)
۱۵ - وَ رَبَطْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ إِذْ قَامُوا فَقَالُوا رَبُّنَا رَبُّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ لَنْ
تَدْعُوا مِنْ دُونِهِ الهَا لَقَدْ قُلْنَا إِذًا شَطَطًا -
ترجمہ ۔ اور محبت کی گرہ لگا دی ان کے دلوں پر جب وہ کھڑے ہوئے تو کہا ہمارا رب ! تو آسمان اور
زمین کا رب ہے ہم تو کسی کو نہیں پکاریں گے اس کے سوا معبود محبوب بنا کر البتہ جب ہم ویسا کہیں پھر تو
بے شک ہم نے جھوٹ بات کہی ۔
تفسیر - شططا ۔ پراگندہ بات۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ صفحه ۱۵۶)
حقائق الفرقان
۴۳۳
سُورَةُ الْكَهْفِ
١٦ - هَؤُلَاءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً لَوْ لَا يَأْتُونَ عَلَيْهِمْ بِسُلْطَنٍ
بَيْنِ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا -
ترجمہ ۔ یہ ہماری قوم ہے۔ انہوں نے اللہ کے سوائے جھوٹے معبود بنا رکھے ہیں ۔ کاش یہ
لاتے ان جھوٹے معبودوں پر کوئی سند کھلی ہوئی، تو اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جس نے اللہ پر
جھوٹا بہتان باندھا۔
تفسیر - مِنْ دُونِهِ ۔ رومی قوم کی وم کی طرف اشارہ ہے جو بت پرست تھی اور یہودی بھی
غیر ممالک میں جا کر ان قوموں کی صحبت کے اثر سے کچھ غلطیوں میں مبتلا ہو چکے تھے۔
یا درکھو۔ شرک کبھی فی الذات ہوتا ہے جیسا کہ مجوس نے خالق الظلمت و خالق النور دو (خدا) بنائے
ہیں۔ اور جیسے آریہ لوگ پانچ چیزوں کو خدا کے ساتھ غیر مخلوق مانتے ہیں ۔ اور جیسے عیسائی تین خدا قرار
دیتے ہیں۔ یا صفات میں ہوتا ہے جیسا کہ بعض مسلمانوں میں اس کے آثار پائے جاتے ہیں ۔ یہ
سب افتراء ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶)
- وَ إِذِ اعْتَزَلْتُمُوهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ فَاذَا إِلَى الْكَهْفِ يَنْشُرُ لَكُمْ
رَبُّكُم مِّنْ رَّحْمَتِهِ وَيُهَيِّئُ لَكُمْ مِنْ أَمْرِكُمْ مِرْفَقًا -
جھوٹے
ترجمہ ۔ (اور آپس میں باتیں کر لیں) جب تم کنارہ کش ہوئے ان منکروں وں سے اور ان جھ
معبودوں سے جن کو یہ اللہ کے سوائے پوجتے ہیں ۔ تو اب مصیبت کے بعد پناہ لو ایک خاص غار میں
تا کہ تمہارا رب تم پر رحمت پھیلا دے اپنی رحمت سے اور تمہارے لئے تیار کر دے تمہارے کام میں
آرام و نفع کا جو موجب ہو۔
تفسير اعْتَزَلْتُمُوهُمْ جب تم نے ان غیر معبودوں کی پرستش کرنے والوں کو چھوڑ دیا تو اب
کہف کو چلے جاؤ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶)
حقائق الفرقان
لد الله له
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
۱۸ - وَ تَرَى الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَتْ تَزْوَرُ عَنْ كَهْفِهِمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَ إِذَا
غَرَبَتْ تَقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَهُمْ فِي فَجْوَةٍ مِّنْهُ ذَلِكَ مِنْ أَيْتِ اللهِ
مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ ۚ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مُرْشِدًا -
ترجمہ ۔ اور اے مخاطب ! تو دیکھے آفتاب کو جب وہ نکلتا ہے تو ان کے غار سے دہنے طرف کترا جاتا
یا رہ جاتا ہے اور جب ڈوبتا ہے تو ان کی بائیں طرف ہو کر ڈوبتا ہے اور غار کے اندر کشادہ جگہ میں
ہیں ۔ یہا یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے اللہ جسے ہدایت دے تو وہی ہدایت پاوےا ے اور وہ جسے راہ
سے ہٹا دے تو ہر گز نہ پائے گا تو اس کے لئے کوئی حمایتی راہ بر۔
تفسیر - تزور تحمیل ۔ جھک جاتا ہے۔
چونکہ وہ مقام خط سرطان سے اوپر ہے اور سورج خط سرطان سے اوپر نہیں جاتا ہے بلکہ نیچے رہتا
ہے۔ اس واسطے طلوع آفتاب کے وقت مشرق کی طرف وہاں سے دیکھا جاوے تو سورج دائیں ہاتھ
نظر آئے گا اور وقت غروب مغرب کی طرف دیکھا جاوے تو بائیں ہاتھ نظر آئے گا۔ سورج کبھی ان
کے سر پر نہیں آتا۔
فجوة - وسعت کی جگہ۔ فراخی کی جگہ میں ہیں۔
ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ مقام کہف کے تین پتے ہیں۔ (۱)۔ شام و روما سے بہت دور ہے۔
(۲)۔ خط سرطان سے شمال کی طرف ہے۔ (۳)۔ وہ امن کی جگہ ہے جہاں دشمن کا قابو نہ تھا۔
مِنْ أَيْتِ اللهِ - سورج کا سرطان تک پہونچنا اور آگے نہ جانا۔ پھر جدی تک جانا اور آگے نہ
پہونچنا یہ سب اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں ۔
وَ مَنْ يُضْلِلْ ۔ اور جس کو اس کی بدی کے سبب گمراہ کرتا ہے۔ دوسری جگہ قرآن شریف میں فرمایا
ہے۔ وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَسِقِينَ (البقرۃ: ۲۷) فاسقوں کے سوائے وہ دوسرے کو گمراہ نہیں کرتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶)
حقائق الفرقان
لدله
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
وَ تَرَى الشَّمْسَ ۔ ایسے ملک میں گئے کہ مشرق کی طرف منہ کر کے دیکھو تو آفتاب دائیں رہ
جائے ۔ مغرب کی طرف تو بائیں ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۴)
- ۱۹ وَتَحْسَبُهُمْ أَيْقَاظًا وَهُمْ م رُقُودَ رُقُودٌ وَ وَنُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَ وَذَاتَ
الشِّمَالِ وَكَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ بِالْوَصِيدِ لَوِ اطَّلَعْتَ عَلَيْهِمْ لَوَلَّيْتَ
مِنْهُمْ فِرَارًا وَ لَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعبًا -
ترجمہ ۔ اور اے مخاطب ! تو ان کو خیال کرے کہ وہ جاگتے ہیں حالانکہ وہ سوتے ہیں ہم ان کو کروٹیں
بدلواتے ہیں دائیں بائیں اور ان کا کتا پھیلائے ہوئے ہے اپنے دونوں ہاتھ چوکھٹ پر اگر تو ان کو
جھانک کر دیکھے تو ضرور پیٹھ پھیر کے بھاگے اُن سے اور تجھ میں اُن سے ایک دہشت سما جائے۔
تفسیر ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اصحاب کہف کا حال منکشف ہوا اور آپ نے انہیں دیکھا۔
رقود ۔ راقد سونے والے ۔ سخت ہی ٹھہرے ہوئے ۔ دراصل وہ تو ٹھہرے ہوئے تھے
سوئے ہوئے تھے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں وہ قوم سست پڑی تھی ۔ مگر
آپ نے ان کی حالت آئندہ کی دیکھی ۔
نقلبهم - عنقریب تجارت کے واسطے سب طرف نکلیں گے۔ دائیں بائیں جاویں گے۔ کیا
معنی مشرق اور مغرب میں پھیلیں گے۔
كَلْبُهُم - یہ ان کی شناخت بتلائی گئی کہ ان کے دروازے پر کتا ضرور ہوگا۔ ممکن ہے کہ ابتدائی
اصحاب کہف کے ساتھ بھی کوئی کتا ہو۔
آج کل کتے کی تعریف وفاداری میں بڑی بڑی کتابیں لکھی گئی ہیں حالانکہ اس جانور کے اخلاق
نہایت قبیح اور مذموم ہیں ۔ شہوت ، حرص، طمع میں بہت رذیل جانور ہے اور ان امور میں گرا ہوا ہے۔
ولیت ۔ یہ بھی ایک شناخت ہے۔ ان کی کوٹھیاں وسیع اور رعب دار ہوں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶)
حقائق الفرقان
۴۳۶
سُورَةُ الْكَهْفِ
وَنُقَلِّبُهُمْ ۔ ایک وقت آئے گا کہ یہ دور دراز پھیل جائیں گے ان کے نشان یہ ہیں کہ
ان کوٹھیوں میں کتا رہتا ہے۔ اور ان کا رعب ہے۔
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۴)
۲۰ - وَ كَذلِكَ بَعَثْنَهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ قَالَ قَابِلٌ مِنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ
قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالُوا رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ فَابْعَثُوا
أَحَدَكُمْ بِوَرِقِكُمْ هَذِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلْيَنْظُرُ أَيُّهَا أَزْكَى طَعَامًا فَلْيَاتِكُمُ
بِرِزْقٍ مِنْهُ وَلْيَتَلَطَّفُ وَلَا يُشْعِرَنَّ بِكُمْ أَحَدًا -
ط
ترجمہ ۔ اسی طرح ہم نے ان کو اٹھایا تاکہ وہ آپس میں کچھ پوچھ پانچھ کر لیں۔ اُن میں سے ایک
کہنے والے نے کہا کہ تم کتنی دیر ٹھہرے، دوسروں نے جواب دیا ہم ایک دن یا ایک دن سے کم
ٹھہرے۔ پھر سب نے کہا ہمارا رب ہی خوب جانتا ہے جتنا ہم ٹھہرے پھر اب بھیجو اپنوں میں سے ا
کسی کو یہ اپنا روپیہ دے کر شہر کی طرف تو وہ عمدہ کھانا دیکھ کر ہمارے پاس لائے وہاں سے کھانا اور
آہستگی سے جائے اور کسی کو بال برابر تمہاری خبر نہ ہونے دے۔
تفسیر - کلینتم ۔ اس ملک میں حالت سنتی میں کتنی مدت تم رہے۔
يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ - ہزار نو سو سال ۔ اوسط ساڑھے نو سو سال ۔ اتنے ہی عرصہ کے بعد
یہ قوم باہر نکلی اور انہوں نے کمپنیاں بنائیں اور تجارتیں شروع کیں اور غیر ملکوں کی طرف گئے ۔
قرآن کریم میں یوم ہزار سال کا نام بھی آیا ہے۔ اور تاریخ شہادت دیتی ہے۔
فابعثوا ۔ ایک مجتمع بناؤ کمپنی قائم کرو۔ رو پیروانہ کرو اور ایک کو افسر بناؤ۔
طعاما ۔ ہمارے ملک میں غلہ کی کمی ہے۔ یہاں سے روپے لے جاؤ اور وہاں سے غلہ
لے آؤ۔
وَلْيَتَلَطَّف ۔ نرمی سے کام کرو۔
حقائق الفرقان
۴۳۷
سُورَةُ الْكَهْفِ
لا يُشْعِرَن ۔ اپنا بھید کسی کو نہ دو۔ اور دوسرے کا بھید لو ۔ مدارات سے کام کرو اور دوسروں
کے حالات سے مفصل اطلاع حاصل کرتے رہو ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶)
بِوَرِقِكُم هذه ۔ وہ چندہ کر کے پھر ملک میں غلہ کی تجارت کریں گے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۴)
۲۲ - وَ كَذَلِكَ اعْثَرْنَا عَلَيْهِمْ لِيَعْلَمُوا أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَ أَنَّ السَّاعَةَ لَا
د
رَيْبَ فِيهَا إِذْ يَتَنَازَعُونَ بَيْنَهُمْ أَمْرَهُمْ فَقَالُوا ابْنُوا عَلَيْهِمْ بُنْيَانًا رَبُّهُمْ
اعْلَمُ بِهِمْ قَالَ الَّذِينَ غَلَبُوا عَلَى أَمْرِهِمْ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَيْهِمْ مَسْجِدًا -
ترجمہ ۔ اسی طرح ہم نے لوگوں کو ان پر خبر دار کر دیا تا کہ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ
قیامت میں کچھ شبہ نہیں ۔ جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے کسی اپنی بات پر پھر بولے بناؤ ان پر
ایک عمارت ۔ ان کار کا رب ان کو خوب جانتا ہے ۔ اور بولے وہ ل اور بولے وہ لوگ جن کا کام غالب تھا ان کی تولیت
کے کام میں کہ ہم ضرور بنائیں گے ان پر ایک مسجد ۔
تفسیر۔ اَعْثَرْنَا عَلَيْهِمْ ۔ دوسرے لوگوں کو ان کے حالات سے آگاہ کیا اور غیر قومیں ان کے ہاں
بھی جانے لگیں ۔ ابتدائی اصحاب سے بھی ارد گرد کے لوگ آگاہ ہوئے اور ان کے مطیع ہوئے۔
يَتَنَازَعُونَ ۔ ابتدائی لوگوں نے ان کے متعلق جھگڑا کیا اور آخران کی یادگار بنائی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶)
إِذْ يَتَنَازَعُونَ بَيْنَهُمْ - یہ پیشگوئی ہے۔ اپنے وقت پر ظاہر ہوگی۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۴)
حقائق الفرقان
لدله
سُورَةُ الْكَهْفِ
٢٣ - سَيَقُولُونَ ثَلَثَةٌ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ وَ يَقُولُونَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ
كَلْبُهُمْ رَجْمًا بِالْغَيْبِ وَ يَقُولُونَ سَبْعَةٌ وَثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ قُلْ رَّبِّي أَعْلَمُ
بِعِدَّتِهِمْ مَا يَعْلَمُهُمُ إِلَّا قَلِيلٌ * فَلَا تُمَارِ فِيهِمْ إِلَّا مِرَاءً ظَاهِرًا وَلَا
تَسْتَفْتِ فِيهِمْ مِّنْهُمْ أَحَدًا -
ترجمہ ۔ قریب کہیں گے لوگ وہ تین ہیں اور چوتھا ان کا کتا اور کہیں گے پانچ ہیں اور چھٹا ان کا کتا
بے دیکھے انکل سے اور کہیں گے سات ہیں اور آٹھواں ان کا کتا۔ تم کہہ دو ہمارا رب ہی بخوبی جانتا ہے
ان کی گفتی اور ان کی تعداد نہیں جانتے مگر تھوڑے ہی لوگ تو اے مخاطب ! تو ان کے مقدمہ میں جھگڑا نہ
کر مگر سرسری اور نہ فتوی پوچھ ان کے بارے میں منکروں میں سے کسی سے۔
تفسير - سَيَقُولُونَ ثَلَثَةٌ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ ، وَ يَقُولُونَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَجْمًا بِالْغَيْبِ
وَ يَقُولُونَ سَبْعَةٌ وَثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ قُلْ رَّبِّي اَعْلَمُ بِعِدَّتِهِمْ مَّا يَعْلَمُهُمُ إِلَّا قَلِيلٌ ( الكهف - (٢٣)
ترجمہ ۔ لوگ کہیں گے تین ہیں چوتھا اُن کا کتا اور کہتے ہیں پانچ ہیں چھٹا اُن کا کتا ہے۔
بے نشانہ تیر چلاتے ہیں اور کہتے ہیں سات ہیں اور آٹھواں کتا ہے۔ تو کہہ دے (اے محمد ) میرا رب
ہی ان کی تعداد جانتا ہے اور ان کو تھوڑے ہی جانتے ہیں۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹ )
سَيَقُولُونَ - اختلاف مؤرخین کا ہے کہ کتنے تھے کتنے نہ تھے۔
سَبْعَة - حضرت ابن عباس کا قول ہے کہ سات والی بات صحیح ہے۔ کیونکہ پہلے اعداد کے
ساتھ خدا تعالیٰ نے رجما بِالْغَيْبِ فرمایا۔ اس کے ساتھ نہیں فرمایا۔ بلکہ یہ امر کہ عیسائیوں کے ہاں
سات بڑے کلیسیا مشہور ہیں۔ اس سے صاف صاف پتہ لگتا ہے کہ سات ہی تھے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶)