سُوْرَۃُ الْکَھْفِ

حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 2

حقائق الفرقان
۴۳۹
سُورَةُ الْكَهْفِ
۲۴، ۲۵ - وَلَا تَقُولَنَّ لِشَايْءٍ إِنِّي فَاعِلُ ذَلِكَ غَدًا إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ وَ
اذكرُ رَبَّكَ إِذَا نَسِيْتَ وَ قُلْ عَسَى أَنْ يَهْدِيَنِ رَبِّي لِأَقْرَبَ مِنْ هَذَا
رَشَدًا -
ترجمہ ۔ اور کبھی نہ کہنا کسی کام کو کہ یہ کام میں کل کروں گا۔ مگر اللہ چاہے تو ( کہہ کر ) اور یاد کر اپنے
رب کو جب تو بھول جائے اور کہہ امید ہے مجھ کو میرا رب سمجھا دے گا اس سے زیادہ کامیابی کی راہ ۔
تفسیر - لا تقولن ۔ کبھی بھی نہ کہو ۔
-
إِلَّا أَن يَشَاء الله ۔ جہاں کہیں خدا تعالیٰ کی عظمت و جبروت کا خیال نہ ہو ۔ نتیجہ اچھا نہیں
ہوتا ۔ سب سے پہلی مثال حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی ہے ۔ جنہوں نے انا له
لحفظون - (يوسف : ١٣) إِنَّا لَهُ لَنْصِحُونَ - (يوسف : ١٢) إِنَّا لَفْعِلُونَ - (يوسف: ۶۲) وغيره
الفاظ کے ساتھ دعوی کیا مگر کہیں وفا نہ ہوا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۵۶)
اس سے بڑھ کر دکھ کی کہانی ایک ہے ۔ حضرت داؤ د اور حضرت سلیمان علیہما الصلوة والسلام
کے نام سے عام مسلمان واقف ہیں ۔ مگر سلیمان علیہ السلام کے بیٹے کے نام کی وہ شہرت
نہیں جو باپ دادا کی ہے ۔ اور پوتے کا نام تو قریباً معدوم ہے۔ حدیث میں اس راز کا ذکر ہے۔
حضرت سلیمان علیہ السلام نے ایک دفعہ کہا تھا کہ میری بیویاں بہت ہیں۔ ان سے بڑی اولاد اور
عظیم الشان لوگ پیدا ہوں گے۔ اس دعوٹی کے ساتھ انشاء اللہ نہ کہا۔ نتیجہ خراب ہوا۔ معلوم ہوتا ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اپنی ہجرت کے ارادے کو ظاہر کرنا چاہا تھا تب اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ انشاء اللہ تعالیٰ کہہ لو۔
اقرب - آئندہ حالت موجودہ سے پر امن ہوگی ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ و ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۷)
لے ہمیں اس کے نگہبان ہیں ۔ ہے ہم تو اس کے خیر خواہ ہی ہیں ۔ سے ہم یہ کام ضرور کرنے والے ہیں۔

حقائق الفرقان
ایک عیسائی کا اعتراض۔
نہ کرتے“
۴۴۰
سُورَةُ الْكَهْفِ
اگر پیغمبر علیہ السلام سچے ہوتے تو اصحاب کہف کی بابت ان کی تعداد میں غلط بیانی
کے جواب میں فرمایا۔
نہ قرآن کریم نے اصحاب کہف کی تعداد بیان فرمائی اور نہ رسول کریم نے ۔ معلوم نہیں ہو سکتا
کہ سائل نے غلط بیانی کا اتہام کیونکر لگایا۔ حضرت رسالت مآب نے تعداد کو بتا یا ہی نہیں اور اس کا
بیان ہی نہیں کیا۔ تو غلط بیانی کہاں سے آ گئی؟ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے۔ سائل کسی کے دھو کہ میں آ
کر یہ سوال کر بیٹھا ہے۔ کیونکہ قرآن مجید میں جہاں اصحاب کہف کا قصہ لکھا ہے ۔ وہاں تعداد کے
متعلق یہ آیت ہے۔
سَيَقُولُونَ ثَلَثَةٌ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ وَيَقُولُونَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَجْمًا بِالْغَيْبِ وَ
يَقُولُونَ سَبْعَةٌ وَ ثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ قُلْ رَبِّي اَعْلَمُ بِعِدَّتِهِمْ مَّا يَعْلَمُهُمُ إِلَّا قَلِيلٌ
(الكهف: ٢٣)۔
ترجمہ۔ لوگ کہیں گے تین ہیں چوتھا ان کا کتا ۔ اور کہتے ہیں پانچ ہیں چھٹا ان کا کتا ہے۔
بے نشانہ تیر چلاتے ہیں اور کہتے ہیں سات ہیں اور آٹھواں کتا ہے۔ تو کہہ دے (اے محمد) میرا رب ہی
ان کی تعداد جانتا ہے۔ اور ان کو تھوڑے ہی جانتے ہیں ۔
اس آیت شریف سے صاف صاف واضح ہے کہ لوگ ایسا ایسا کہیں گے اور لوگ فلاں فلاں
تعداد اصحاب کہف کی بیان کریں گے ۔ لاکن ان لوگوں کا کہنا ” بن نشانہ تیر چلانا ہے“ اعتبار کے قابل
نہیں۔ غرض حضرت نبی عرب نے کوئی تعداد اصحاب کہف کی نہیں بتائی۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹)

حقائق الفرقان
۴۴۱
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
۲۷،۲۶۔ وَ لَبِثُوا فِي كَهْفِهِمْ ثَلَثَ مِائَةٍ سِنِينَ وَازْدَادُوا تِسْعًا - قُلِ
اللهُ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوا لَهُ غَيْبُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ أَبْصِرُ بِهِ وَ اسْمِعُ مَا
لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَلِي وَلَا يُشْرِكْ فِي حُكْمَةٍ أَحَدًا -
ترجمہ ۔ اور ( بعض نے کہا ) اور وہ اپنے غار میں رہے تین سو برس ( اور بعض نے ) اس پر نو زیادہ
کئے ۔ تو کہہ دے اللہ ہی خوب جانتا ہے جتنی مدت وہ رہے اسی کو معلوم ہے آسمان اور زمین کی چھپی
ہوئی باتیں وہ کیا ہی خوب دیکھنے والا اور سمجھنے والا ہے مخلوق کا اس کے سوا کوئی حمایتی نہیں ۔ وہ اپنے حکم
میں کسی کو شریک نہیں کرتا۔
تفسیر ۔ لَبِثُوا ۔ یہ لوگوں کا قول ہے۔ سَيَقُولُونَ پر عطف ہے۔ مثال کے واسطے سورہ لقمان کا
دوسرا رکوع دیکھو ۔ وَ إِذْ قَالَ لُقْمَنُ لِابْنِهِ وَ هُوَ يَعِظُهُ يُبْنَى لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ - (لقمان (۱۴)
سے وعظ شروع ہوا ۔ درمیان میں وَ وَضَيْنَا الْإِنْسَانَ - القمان ۱۵) اور دیگر ذکر آ گیا ۔ پھر
يبُنَى إِنَّهَا إِنْ تَكُ - (لقمان - (لقمان ۱۷) سے وہی وعظ شروع ہوا۔
الله اعلم ۔ تین سو یا نوسو والی باتیں صحیح نہیں ۔ اللہ بہتر جانتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ و ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۷)
۲۹،۲۸ - وَاتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِهِ وَلَنْ
تَجِدَ مِنْ دُونِهِ مُلْتَحَدًا - وَاصْبِرُ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدُوةِ وَ
الْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ وَلَا تَعْدُ عَيْنَكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ۚ وَلَا
تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَنْ ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَونَهُ وَ كَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا -
ترجمہ ۔ اور پڑھ جو تیری طرف وحی ہوئی تیرے رب کی کتاب سے اس کی پیشگوئیوں کو کوئی بدلنے
لے اور جب لقمان نے کہا اپنے بیٹے سے جب وہ اس کو نصیحت کرتا تھا اے میرے پیارے بیٹے ! شریک نہ ٹھہرانا
کسی کو اللہ کا۔ ۲ ہم نے کہہ رکھا ہے انسان کو اس کے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا) سے اے میرے
پیارے بیٹے! اگر کوئی چیز ۔

حقائق الفرقان
۴۴۲
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
والا نہیں۔ تو کہیں بھی اس کے سوائے پناہ کی جگہ نہ پائے گا۔ روک رکھ اپنے آپ کو مع ان لوگوں کے جو
پکارتے ہیں اپنے رب کو صبح و شام اور اسی کی خوشنودی چاہتے ہیں کہیں تیری آنکھیں ان سے نہ ہٹیں ۔
کہیں تو دنیا کی آرائش کو پسند نہ کرنے لگے اور اس کا کہا نہ ماننا جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے
غافل کر دیا ہے اور وہ اپنی گری ہوئی خواہشوں کے پیچھے پڑا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے۔
تفسیر - لا تبدیل ۔ یہ پیشگوئیاں ضرور پوری ہوں گی۔ اس آیت پر عیسائی لوگ کہا کرتے ہیں
کہ جب خدا تعالیٰ کے کلمات میں تبدیلی نہیں ہو سکتی اور قرآن شریف خود اس امر کو تسلیم کرتا ہے تو
پھر انجیل اور توریت بھی محترف مبدل نہیں ہوئیں ۔ یہ ایک دھوکہ ہے جو عیسائیوں کو لگا ہے یا وہ
دوسروں کو دیتے ہیں۔ اس آیت کے معنے تو صرف یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ نے جو پیشگوئی کی ہے وہ ضرور
پوری ہوگی اس کے ٹالنے والا کوئی اس کے سوا نہیں۔ اور خدا تعالیٰ نے جو سنت قائم کر دی ہے اس کے
خلاف ہرگز نہیں ہو سکتا۔ مثلاً یہ قانونِ الہی ہے کہ صادق کامیاب اور بامراد ہوتا ہے۔ پس اس میں
تبدیلی نہیں ۔ اور ایسا کبھی نہ ہو گا کہ کاذب کے مقابلہ میں صادق نامراد اور ناکام رہے۔ باقی رہا
حروف میں تغیر و تبدل ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ قاری کو بھی سہو ہو جاتا ہے ۔ کا تب بھی غلطیاں کرتا
، بعض بائیبلوں اور قرآن شریفوں میں لفظی غلطیاں چھاپے کی نکالنے والوں کو انعام دیا جاتا
ہے۔ فی زمانہ خود عیسائیوں کے درمیان رومن کیتھلک فرقہ کی بائیبل میں اور پروٹسٹنٹ فرقہ کی بائیبل
ہے۔
میں بہت جگہ اختلاف لفظی ہے۔ جس سے ظاہر ہے کہ دونوں میں سے ایک غلط ہے۔ پس اس آیت
سے عیسائیوں کا استدلال ہر گز صحیح نہیں ہے۔ بلکہ اس اعتراض کی سزا ہے کہ اصل کلام ہی دنیا سے مفقود
ہو گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ و ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۷)
وَاصْبِرُ ۔ یہاں سے ہجرت کے متعلق احکام ہیں کہ اس وقت آپ کو کیا کرنا چاہیے۔
اس آیت شریفہ سے صدیق اکبر کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ آنحضرت نے ان کو
اپنے ساتھ رکھا ۔ معلوم ہوا کہ وہ غافل قلب والے نہ تھے ۔ والا ان کو ساتھ نہ رکھتے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ و ۲۲ مورخه ۱۷ ، ۲۴ / مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۷)

حقائق الفرقان
۴۴۳
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
دکھوں اور مصیبتوں کے وقت تین علاج حضرت حق سبحانہ نے فرمائے ہیں ۔ (۱)۔ اللہ
کا ذکر کرتے رہنا۔ (۲) ۔ وَاتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَ قرآن شریف اکثر پڑھتے
رہنا۔ (۳)۔ پاک لوگوں کی صحبت میں رہنا جو مستفاد ہے۔ وَاصْبِرُ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ
رَبَّهُم سے اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ غافلوں کی صحبت و تعلق سے کنارہ کشی رہے۔ غافل وہ
ہے جو یاد البہی نہ کرے اور گری ہوئی خواہشوں کے پیچھے پڑا ر ہے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۲ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
٣٢- أُولَئِكَ لَهُمْ جَنَّتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهُرُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ
أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَ يَلْبَسُونَ ثِيَابًا خُضْرًا مِنْ سُنْدُسٍ وَ اسْتَبْرَقٍ مُتَّكِينَ
فِيهَا عَلَى الْأَرَابِكِ نِعْمَ الثَّوَابُ وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًا -
ترجمہ ۔ یہ ہی لوگ ہیں جن کے لئے سدا رہنے کے باغ ہیں بہتی ہیں ان میں نہریں ان کو وہاں
ہنائے جائیں گے سونے کے کنگن او ئن اور وہ پہنیں گے سبز کپڑے باریک اور دبیز ریشم کے۔ وہاں تکیے
لگائے ہوئے بیٹھے ہوں گے تختوں پر کیا ہی اچھا بدلہ ہے اور کیا ہی اچھا آرام ہے۔
تفسیر - يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ ۔ یہ سونے کے کڑے حضرت عمرؓ کے زمانہ میں دیئے گئے ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۴)
يُحَلُّونَ ۔ زیور دیئے جائیں گے۔ یہ ضروری نہیں کہ خود پہننے کے واسطے۔
دنیوی رنگ میں بھی یہ پیشگوئیاں پوری ہوئیں ۔ قیصر و کسری کے خزانے مدینہ میں آئے جن میں
اس قسم کے کپڑے اور زیور بھی تھے جو ان آیات میں مذکور ہوئے ہیں۔ عیسائی لوگ بہشت کے متعلق
اعتراض کرتے ہیں۔ حالانکہ بائیبل میں خود بہشت کا ذکر ہے۔ اور حضرت مسیح نے باغ کی تمثیل دی ۔
جن کو مفصلہ ذیل مقامات میں دیکھنا چاہیے۔ متی باب ۲۱ آیت ۳۳۔ مرقس باب ۱۲ آیت ۱۔
لوقا باب ۲۰ آیت ۹ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ و ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۷)

حقائق الفرقان
マママ
سُورَةُ الْكَهْفِ
۳۳ وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا رَّجُلَيْنِ جَعَلْنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَّتَيْنِ مِنْ أَعْنَابٍ وَ
حَفَفْتُهُمَا بِنَخْلِ وَ جَعَلْنَا بَيْنَهُمَا زَرْعًا -
و
ترجمہ ۔ اور اُن سے دو شخصوں کی مثال بیان کر جن میں سے ایک کو ہم نے دو باغ انگور کے دئے اور
ان کے آس پاس کھجور کے درخت پیدا کئے اور دونوں کے بیچ میں کھیتی لگائی۔
تفسیر۔ اس رکوع میں جو تمثیل ہے۔ وہ میں بشرح صدر اور یقین کامل کے ساتھ بیان کرتا ہوں
کہ حضرت ابراہیم کی اولاد کی دوقوموں کے متعلق ہے۔ بنی اسرائیل اور بنی اسماعیل ۔ اول الذکر کو
خدا تعالیٰ نے ملک کنعان کا باغ عطا کیا۔ ان میں انبیاء بھیجے ۔ انہیں بادشاہ بنایا اور بڑے بڑے
انعام ان پر کئے ۔ بجائے اس کے کہ وہ خدا کا شکر کرتے انہوں نے اپنے بھائی بنی اسماعیل
اہلِ عرب کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا۔ اپنے باغوں اور مال و دولت کے گھمنڈ میں آگئے ۔ اللہ تعالیٰ کو
بھول گئے اور دنیا کو معبود بنالیا۔ انبیاء کے قتل کے درپے ہو گئے ۔ انجیل میں بھی اس تمثیل کو لکھا ہے۔
چنانچه متی باب ۲۱ آیت ۳۳ میں ہے ۔ ایک اور تمثیل سنو ۔ ایک گھر کا مالک تھا جس نے انگورستان
لگایا اور اس کو چاروں طرف روندا اور اس کے بیج کھود کے لہو گا ڑا اور بُرج بنایا اور باغبانوں کو سونپ
کے آپ پردیس گیا۔ اور جب میوے کا موسم قریب آیا۔ اس نے اپنے نوکروں کو باغبانوں کے پاس
بھیجا کہ اس کا پھل لاویں۔ پر ان باغبانوں ( بنی اسرائیل ) نے اس کے نوکروں (انبیاء) کو پکڑ کے
ایک کو پیٹا اور ایک کو مار ڈالا ۔ اور ایک کو پتھراؤ کیا۔ پر اس نے اور نوکروں کو جو پہلوں سے بڑھ کر
تھے بھیجا۔ انہوں نے ان کے ساتھ بھی ویسا ہی کیا۔ آخر اس نے اپنے بیٹے ( حضرت مسیح ) کو ان کے
پاس یہ کہہ کر بھیجا کہ وے میرے بیٹے سے دیں گے۔ لیکن جب باغبانوں نے بیٹے کو دیکھا آپس میں
کہنے لگے ( بنی اسرائیل کی نبوت کا آخری ) وارث یہی ہے۔ آؤ اسے مار ڈالیں کہ میراث ہماری ہو
جاوے اور اسے پکڑ کر اور انگورستان کے باہر لے جا کر ( اپنی طرف سے تو ) قتل (ہی ) کیا۔ جب
انگورستان کا مالک آوے گا۔ ان باغبانوں کے ساتھ کیا سلوک کرے گا۔ وے اسے بولے۔ ان
بدوں کو بری طرح مار ڈالے گا اور انگورستان کو اور باغبانوں کو سونپے گا۔ جو اسے موسم پر میوہ

حقائق الفرقان
۴۴۵
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
پہونچاویں۔ یسوع نے انہیں کہا کیا تم نے نوشتوں میں کبھی نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو راجگیروں نے
ناپسند کیا وہی کونے کا سرا ہوا ( عرب کی طرف اشارہ ہے ) یہ خداوند کی طرف سے ہے اور ہماری ہمار
نظروں میں عجیب ۔ اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ خدا کی بادشاہت ( نبوت و نصرت الہی ) تم
( بنی اسرائیل ) سے لے لی جائے گی اور ایک قوم ( بنی اسمعیل اہل عرب ) کو جو اس کے لئے
میوے موسم پر اب بھی ایام حج کو موسم کہتے ہیں ) لاوے گی دی جاوے گی ۔ جو اس پتھر پر گرے
گا چور ہو جائے گا۔ پر جس پر وہ گرے اُسے پیس ڈالے گا۔“
مذکورہ بالا عبارت انجیل میں خطوط وحدانی کے اندر جو الفاظ ہیں وہ تشریح و تفسیر ا ہم نے لکھے ہیں
اناجیل کے مفسرین نے بھی اقرار کیا ہے کہ ان آیات میں بیٹے سے مراد حضرت مسیح علیہ السلام اور پہلے
باغبانوں سے مراد بنی اسرائیل ہیں ۔ دیکھو تفسر عمادالدین اور تفسیر پادری ہو صاحب وغیرہ۔
رجلين - مراد بنی اسرائیل و بنی اسماعیل ۔
لاحدهما - حضرت اسحق کی اولاد کی طرف اشارہ ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۱ و ۲۲ مورخه ۱۷، ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۵۷، ۱۵۸)
یہ پیشین گوئی اور بشارت به نسبت محمد صاحب صلی اللہ علیہ وسلم کے ہے۔ انجیل میں یہ بشارت
نہایت تفصیل سے موجود ہے۔ وہ بڑا باغ اور بنی اسرائیل کا تاکستان یروشلم ہے۔ بنی اسرائیل
اپنے ناپاک گھمنڈ میں اپنے بھائی بنی اسمعیل کو ہمیشہ حقیر و ذلیل جانتے رہے اور اپنی باغبانی کے
بقول مَا أَظُنُّ أَن تَبِيدَهْذِهِ أَبَدًا ) لا زوال ہونے کا یقین کرتے رہے۔ حضرت مسیح نے ان کو
آگاہ کیا اور بتا یا تمہاری باغبانی جاتی رہے گی۔ اب نیا افسر اور نئے باغبان آنے والے ہیں۔ اگر تم
نے ان نئے باغبانوں پر حملہ کیا تو چور ہو جاؤ گے اور اگر وہ تم پر گرے پس جاؤ گے۔ اس بشارت میں
حضرت مسیح کی تفضیل سنومتی ۲۱ باب ۳۳۔ مرقس ۱۲ باب ۱ لوقا ۲۰ باب ۹ ۔
پھر لوگوں سے یہ تمثیل کہنے لگا۔ کسی نے ایک انگور کا باغ لگا کے اسے باغبانوں کے سپرد کیا اور
مدت تک پردیس جا رہا۔

حقائق الفرقان
۴۴۶
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
تفسیر باغ لگانے والا وہی خداوند بنی اسرائیل ہے۔ یسعیاہ ۵ باب ۲۔۳۔ انگور بنی اسرائیل
کی قوم ہے۔ زبور باب
ب ۸۰ -۹ ۔ تاکستان یروشلم ہے۔ غزل الغزلات ۸ باب ۱۳ ۔ یسعیاہ ۵
باب ۷،۵،۳ قرآن بھی کہتا ہے۔ جَعَلْنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَّتَيْنِ مِنْ أَعْنَابٍ ) (الكهف ۳۳)
یا درکھو۔ مالک کے آنے تک دیر ہے۔
اور موسم پر ایک نوکر کو باغبانوں کے پاس بھیجا تا کہ وے اس انگور کے باغ کا پھل اس کو دیں
لاکن باغبانوں نے اس کو پیٹ کے خالی ہاتھ پھیرا۔
تفسیر دیکھو یرمیاہ ۲۷ باب ۱۵ و ۳۸
پھر اس نے دوسرے نوکر کو بھیجا۔ انہوں نے اس کو پیٹ کے اور بے عزت کر کے خالی پھیرا۔
تفسیر - مشخص
ر یہ حص یرمیاہ اور یا تھا۔ پر میا ه ۲۶ باب ۲۳ ۔ یہ اس لئے کہ متی ۲۱ باب ۳۵ میں مار ڈالنا لکھا ہے۔
پھر اس لئے تیسرے کو بھیجا۔ انہوں نے گھائل کر کے اس کو بھی نکال دیا۔
تفسیر - تاریخ ۲۴ باب ۲۱
تب باغ کے مالک نے کہا۔ کیا کروں۔ میں اپنے پیارے بیٹے ( یہ مسیح ہیں ) کو بھیجوں گا۔ شاید
اسے دیکھ کر دب جاویں۔ جب باغبانوں نے اسے دیکھا ۔ آپس میں صلاح کی اور کہا۔ یہ وارث
ہے۔ آؤ اس کو مار ڈالیں۔ میراث ہماری ہو جاوے۔ تب اس کو باغ کے باہر نکال کر مار ڈالا۔ اب
باغ کا مالک ان کے ساتھ کیا کرے گا۔ وہ آوے گا اور ان باغبانوں کو قتل کرے گا۔ اور باغ اور وں کو
سونپے گا۔
تفسیر - مرقس ۱۲ باب ۶ ۔ اب اس کا ایک ہی بیٹا تھا۔ جو اس کا پیارا تھا۔ بیٹے کا لفظ یہاں بمعنی
صلح کار کے لیا ہے۔ بیٹے کا لفظ کتب مقدسہ میں وسیع معانی کے ساتھ مستعمل ہے۔ بیٹے کے حقیقی معنے
-
صحیح
باپ کے نطفے اور اس کی جورو کے رحم سے پیدا ہونے والے کے ہیں۔ عیسائیوں کے نزدیک بھی یہ معنی
نہیں۔ رہے مجازی معنے بیٹے کے۔ وہ وسیع ہیں ۔ ہم نے حسب حال صلح کار لئے ۔ متی ۵ باب ۹۔
مبارک وے جو صلح کار ہیں کیونکہ خدا کے فرزند کہلائیں گے اور مسیح صلح کا شہزادہ ہے۔ یسعیاہ ۹ باب ۶ ۔
ا جن میں سے ایک کو ہم نے دو باغ انگور کے دیئے۔

حقائق الفرقان
۴۴۷
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
حسب بیان مرقس ایک ہی بیٹے رہ گئے ۔ بنی اسرائیل میں کامل صلح مسیح میں تھی ۔ اور اسی سے
بنی اسرائیل کے گھرانے کی نبوت و رسالت کا خاتمہ ہو گیا ۔ خدا کے فرزند کا محاورہ دیکھنا ہو تو دیکھو
مبحث الوهیت مسیح ، وہاں ثابت کیا ہے ۔ حسب محاورہ کتب مقدسہ فرشتے خدا کے بیٹے ہیں۔
ایوب ا باب ۶ اور انبیاء اس کے بیٹے۔ ایوب ۳۸ باب ۷ ۔ اور بدکار خدا کے بیٹے یسعیاہ ۳۰ باب ۱ ۔
سب فرزند یوحنااا باب ۲۵۔
اب مار ڈالا کی تحقیق سن لو۔ یہاں سخن اب مار ڈالا کی تحقیق سن لو۔ یہاں سخت ایذا کو مار ڈالنا کہا ہے کیونکہ مکاشفات ۵ باب ۶ میں ہاں سخت ایڈ کو مار کہا ہے کیونکہ ۵
ہے۔ گو یا ذبح کیا۔ یہودی کہتے ہیں ہم نے مسیح کو قتل کر ڈالا قتل کے تو عیسائی بھی منکر ہیں۔ پر قرآن کا
مسیح کے قصے میں یہ کہنا ما قَتَلُوهُ ( النساء - ۱۵۸) بالکل سچ ہوا اور بعض یہود کہتے ہیں ہم نے
صلیب دی اور یہ بھی غلط ہے۔ اس زمانے کی سولی یہ نہ تھی ۔ جیسے اس وقت ہوتی ہے۔ بلکہ آدمی کو کسی
لکڑی پر ٹانگ دیتے تھے اور مصلوب بھوکا پیاسا ایذائیں پاتا مدت کے بعد مر جاتا تھا۔ اگر جلد
اُتارتے تو ہڈیاں توڑ ڈالتے ۔ حضرت مسیح جلد اُتارے گئے۔ مسیح کی ہڈیاں توڑی نہیں گئیں ۔ پس
قرآن کا یہ کہنا وَمَا صَلَبُوهُ (النساء: ۱۵۸) بالکل سچ ہو گیا۔
عربی میں مصلوب اُسی کو کہتے ہیں جس کی پیٹھ کی ہڈی توڑی جاوے۔ دیکھو قاموس لغت صلب
اور مسیح ہڈی توڑنے سے محفوظ رہے۔ دیکھو یوحنا ۱۹ باب ۳۳۔ بات یہ ہے حاکم مسیح کا حامی تھا دیکھو
اس نے ہاتھ دھوئے اور کہا۔ میں اس راست باز کے خون سے پاک ہوں ۔ متی ۲۷ باب ۲۴۔ حاکم
کی عورت حامی اور مددگار تھی۔ خصم کو کہتی ہے مجھے اس راستباز سے کام نہ ہو۔ متی ۲۷ باب ۱۹ صوبے دار
اور یسوع کے نگہبان بھی حامی اور وہمی تھے۔ اور پھر عیسائی ۔متی ۲۷ باب ۵۴۔ یوسف نام
آرمیتہ کا دولتمند ۔ سائیڈرم مجلس شاہی کا ممبر بھی حامی ۔ متی ۲۷ باب ۵۷۔ اور شاگرد منتظر
بادشاہت تھا۔ مرقس ۱۵ باب ۴۳ - لوقا ۲۳ باب ۵۰ ۔ یہود کے خوف سے خفیہ رہتا یوحنا ۱۹ باب ۳۸
اس شخص نے لڑکانے کے چند گھنٹے کے بعد جب اندھیرا ہوا ۔ بادشاہ سے کہا کہ یسوع مر گیا ہے۔ لاش
لے وہ ملعون ثابت نہ ہوا۔

حقائق الفرقان
ママフ
سُورَةُ الْكَهْفِ
مجھے مرحمت ہو۔ پلاطس حاکم نے تعجب کیا کہ ایسا جلد کیونکر مرا مرقس ۱۵ باب ۴۴ مسیح کے مرنے میں
پلاطس حاکم کو تعجب ہے کیسے مرا۔ اور یوسف اور صوبے دار معتقد گواہ ہیں اور یہود بے چارے سبت
کے بکھیڑے میں موجود ہی ہیں۔ قبر میں رکھا اور مٹی کی مہر کی اور کوئی محافظ اس وقت نہ تھا۔ خیر خواہ اپنے
خاکسار کو نکال لے گئے ۔ بیشک مسیح مردہ یہودیوں سے جی اٹھے۔ ابدی زندگی میں جلال پاگئے ۔
آیتوار کو حفاظت شروع ہوئی۔ پس صاف آشکار ہے وہ بے گناہ بچ گئے اسی وقت قرآن کا کہنا وَ مَا
قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ ( النساء - ۱۵۸) بالکل راست ہے۔ یا انجیلی محققوں کے طور پر کہتے ہیں ۔ پر کہتے ہیں۔ آپ کی
ہڈیاں نہیں توڑی گئیں ۔ ویسے ہی مر گئے ۔ بے ایمان یہودی اسی بات پر یقین رکھے اور کہہ گئے ۔ ہم
نے مسیح کو مار ڈالا۔
وَ قَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ
شُبِّهَ لَهُمْ وَ إِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِّ وَ
مَا قَتَلُوهُ يَقِينَا - بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ - ( النساء - ۱۵۹،۱۵۸)
وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ۚ وَ يَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ
شَهِيدًا - النساء ١٦٠)
بات دور چلی گئی ۔ ان با ا۔ ان باغبانوں سے نے اپنے آخری نبی راست باز صلح کا ر کو اپنے زعم میں قتل کیا۔
مار ڈالا ۔ بنی اسرائیل کے سارے نبی خدا کے پلو ٹھے تھے۔ اور مسیح آخری پلو ٹھے ۔ اب باغ اور وں
کے سپرد ہوا۔ باغ تو یروشلم تھا۔ پہلے اس کے باغبان بنی اسرائیل میں سے رہے۔ ان کی بے ایمانی
لے اور کہنا یہودیوں کا کہ ہم لوگوں نے عیسی مسیح رسول اللہ مریم کے بیٹے کو قتل کیا اور ان لوگوں نے نہ مارا اس کو اور نہ
سولی پر چڑھا ھایا اس کو لیکن قتل اور سولی دینے کا شبہ ہوا ان کو۔ اور ہر آئنہ جن لوگوں نے اختلاف کہ ں نے اختلاف کیا ہے اس میں وہ اس
کے شک میں ہیں اور ان لوگوں کو اس لوگوں کو اس کا کچھ بھی یقینی علم نہیں ہے۔ مگر گمان کی پیروی ۔ اور نہ مارا اور لو یہ یقین ۔ بلکہ اللہ
نے اس کو اپنی طرف اٹھا لیا۔ ہے اور نہیں کوئی اہل کتاب سے مگر البتہ ایمان لاوے گا ساتھ اس کے پہلے موت اس
کی کے اور دن قیامت کے ہوگا او پر ان کے گواہ سے بنی اسرائیل کو خدا نے مصر سے لاکر یروشلم میں آباد کیا اور ان
میں انبیاء ورسل بھیجے ۔ یسعیاہ

حقائق الفرقان
۴۴۹
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
سے اب وہ باغ بنی اسمعیل کے سپرد ہوا ۔ ماجوج دراز گوش کہتے ہیں ۔ وہ آخری آچکے ۔
اب محمد کون ہے؟ عقل والو! سو چوانجیل میں لکھا ہے۔ مالک باغ ، باغ اور وں کو سپرد کرے گا۔ آخر
کہاں آچکے۔ معاملہ ختم نہیں ۔ کبھی پہلے بنی اسماعیل اس کے مالک ہوئے۔ اب تیرہ سو برس سے
مالک ہیں۔ یہود اور عیسائیوں کے لئے عہدۂ باغبانی نہیں رہا۔ باغ کا نام بھی بدل گیا۔ یروشلم سے
بیت المقدس بنا۔
متی اس نئی قوم کے حق میں کہتا ہے۔ وہ موسم پر پھل دیں گے۔ متی ۲۱ باب ۴۱۔ اور عرب میں
حج کے ایام کو موسم کہتے ہیں ۔ پھر لوقا ۲۰ باب ۱۶ ۔ انہوں ( بنی اسرائیل ) نے یہ سن کے کہا۔ ایسا نہ
ہو۔ تب اس نے ان کی طرف دیکھ کے کہا۔ پھر وہ کیا ہے۔ جو لکھا ہے کہ وہ پتھر جسے راجگیروں نے ردّ
کیا وہی کونے کا سرا ہوا۔ ہر ایک جو اس پتھر پر گرے چور ہو گا ۔ اور جس پر وہ گرے اسے پیس ڈالے
گا اور متی ۲۱ باب ۴۳ ۔ اس لئے میں تمہیں کہتا ہوں ۔ خدا کی بادشاہت تم سے لے لی جاوے گی اور
ایک قوم کو جو اس کے پھل لاوے دی جاوے گی۔ یادر ہے۔ بنی اسرائیل صرف روحانی بادشاہ نہ تھے
بلکہ روحانی اور جسمانی۔
عیسائی منصفو! یہ پتھر وہی ہے جس کو دانیال نے دیکھا اور وہ پھر پہاڑ بن گیا۔ دانیال ۲
باب ۳۴۔ جو اس پر گرا چور ہوا۔ اور جس پر وہ گرا ۔ اُسے پیس ڈالا جہاد پر اعتراض نہ کرنا۔
قدیم زمانہ میں تصویری زبان کا بڑا رواج تھا۔ اسی خیال پر عیسائیوں نے موسوی رسومات کو
صرف نشان قرار دیا ہے۔ مثلاً کہتے ہیں۔ قربانی توریت مسیح کی قربانی کا نمونہ تھی ۔ گو جانور خاموش
جان دیتا ہے اور مسیح نے ایلی ایلی پکارتے جان دی۔ ظاہری طہارتیں اصلی طہارت کا نمونہ تھیں۔
پو ہلا ہلانا نالے مسیح کا جی اٹھنا تھا ۔ یوشع نے بارہ پتھر اٹھوائے اور بقول عیسائیوں کے وہ بارہ حواریوں
کا گو یا نشان تھا یوشع ۴ باب ۶ وغیرہ وغیرہ ۔ اب سوچو۔ حجر اسود مکے میں کونے کا پتھر تھا۔ اور اسلام
سے پہلے سالہا سال کا موجود لوگ اسے چومتے اور اس کے ساتھ ہاتھ ملاتے تھے۔ گویا یہ پتھر کونے
اخبار ۳۳ باب ۱۰ ۲ قرنتی ۱۵ باب ۲۱،۲۰

حقائق الفرقان
۴۵۰
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
رو
کا سراستے میں تصویری زبہ میں تصویری زبان میں کتب مقدسہ کا یہ فقرہ تھا۔ وہ پتھر ۔ فقرہ تھا۔ وہ پتھر جسے معماروں نے رد کیا۔ وہی
کونے کے سرے کا پتھر ہوا عرب اُمی محض تھے۔ اور صاحب کتاب نہ تھے۔ ان کے لئے بجائے
کتاب یہی پتھر گویا کلام الہی تھا۔ اس پتھر کو عرب یمین الرحمن کہتے تھے۔ اب جو اصل آ گیا اور
اس کی منزلہ کتاب میں اِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ الله - (الفتح: (1) :11) کا فرمان اترا۔
عرب چونک اٹھے اور کہنے لگے مَا الرَّحْمَنُ اَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُورًا (الفرقان - ۶۱ ) ۶۱) اس
کے تشریف لاتے یروشلم کی باغبانی بنی اسرائیل سے چھن گئی۔ جو اس پر گرا۔ چور ہوا۔ جس پر وہ گرا
پس گیا۔ یہ پتھر کونے کا سرا نہ تو مسیح ہیں۔ کیونکہ مسیح نے اس کے ظہور کے لئے اپنے بعد کا زمانہ بتایا۔
دیکھو لوقا ۰ ۲ باب ۱۶ متی ۲۱ باب ۴۳- دانیال ۲ باب ۳۴
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۳۴ تا ۲۳۸)
وَاضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَيْنِ ۔ میں بنی اسرائیل و بنی اسمعیل کا ذکر ہے۔
بنی اسرائیل نبوت ، سلطنت ، دونوں باغوں کے مالک تھے ( بائیبل میں بھی اس کی تمثیل
ہے ) بنی اسمعیل کو حقارت سے دیکھتے ۔ خدا نے نبوت بھی چھین لی اور سلطنت بھی ۔
عبرت کا مقام ہے ۔ یہود دنیا میں بالشت بھر زمین کے مالک نہیں اور نہ کوئی ان کا ناصر
وَلَمْ تَكُنْ لَهُ فِئَةٌ يَنْصُرُونَهُ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مُنْتَصِرًا - " (الكهف : ۴۴)
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۲ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
لے جو لوگ ہاتھ ملاتے ہیں تجھ سے وہ ہاتھ ملاتے ہیں اللہ سے۔ ۲ رحمن کیا ہے۔ کیا سجدہ کرنے لگیں ہم جس
کو تو فرماوے گا اور بڑھتا ہے ان کا بھاگنا۔ سے اور اس کی کوئی جماعت ایسی نہ ہوئی جو اس کی مدد کرتی اللہ کے سوا
اور نہ وہ مدد پایا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی