سُوْرَۃُ الْکَھْفِ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 6
حقائق الفرقان
۴۸۷
سُورَةُ الْكَهْفِ
ٹہنیوں سے بنے ہوئے تھے۔ اور وہ لارڈ میئر کے دن نمائش کیلئے باہر لائے جاتے تھے۔ لیکن جب
بسبب مدید زمانہ کے بوسیدہ ہو گئے۔ تو ان کے قائمقام موجودہ عظیم الشان ٹھوس بہت تراش کر بنائے
گئے ۔ وہ شخص جس نے ان کو بنایا تھا اس کا نام کپتان رچرڈ سانڈ رس تھا۔ جس کو اس کاریگری کے عوض
میں ستر پونڈ دیئے گئے۔
ہمارے مفسروں نے تو فرمایا ہے کہ وہ پہاڑ چاٹتے ہیں اور ان کو پیاز کے برابر کر دیتے ہیں۔ مگر
میں بحمد اللہ دیکھتا ہوں کہ انہوں نے پہاڑ ، دریا ، لوگوں کا مال ، عزت جاه و سلطنت ، بلند پروازی،
ہمت و استقلال سب کچھ کھا کر موسی کے سانپ کی طرح تم دیکھ لوڈ کا بھی نہیں لیا۔ بلکہ جیسے ہمارے
ملک میں پاد عیب ہے ان کے یہاں تو ڈکار عیب ہو گیا ہے۔ اور ان کے کان تو اتنے لمبے ہیں کہ مشرق و
مغرب تک کی آواز ہر روز سن کر سوتے اور اٹھتے ہی سنتے ہیں۔
زمانہ سابق میں جبکہ تار پیڈو اور توپ کا عام موقع نہ تھا۔ لوگ دیواروں سے حفاظت کا کام
لیتے تھے۔ جنہیں فصیل کہتے تھے۔ چنانچہ لاہور کی فصیل ہمارے سامنے گرائی گئی ۔ امرت سر کی
خندق وفصیل ہمارے سامنے ضائع کی گئی وغیرہ وغیرہ ۔ بلکہ دیانند اور منوجی نے فصیلوں کا اپنے
شاستروں میں ذکر فرمایا ہے۔ جن کا آگے حوالہ آتا ہے۔ غرض اپنے اپنے وقتوں میں حملہ آوروں کی
حفاظت کیلئے لوگوں نے ایسی دیواریں بنائی ہیں۔ اسی طرح چین کی دیوار مشہور عالم ہے۔ فضل بن یحیی
برمکی نے اسلام میں ایک ایسی دیوار بنوائی ۔ دیکھو مقدمہ ابن خلدون اقلیم ثالث کا بیان صفحہ ۵۴ میں ہے
کہ ترک اور بلا دخیل میں ایک ہی مسلک مشرق میں ہے وہاں فضل نے ایک سد بنوائی۔
سد سبا ۸۱ - ۹۷ سد یا جوج ماجوج ۲۰۶
سیدم آرب ۹۶ - ۹۷ اور بنام در بند صفحہ ۳۵ اور بنام حصن ذوالقرنین ۔ ۹۳
( تقویم البلدان )
کتاب البلدان میں صفحہ اے، ۲۹۸ ، ۳۰۱ اور مراصدالاطلاع کے صفحہ ااا میں ہے ۔ دیکھو
مراصد الاطلاع باب الباء والالف طبع فرانس جلد اول اور اسی کی تائید آثار باقیہ سے بھی ہوتی ہے صفحہ ۴۱
حقائق الفرقان
لد ٧٧
سُورَةُ الْكَهْفِ
کہ باب الابواب ایک شہر ہے۔ بحر طبرستان پر جس کو لوگ بحر خرز کہتے ہیں اور وہ جبلِ قبق کے بہت دڑوں
میں سے ایک درہ ہے۔ اس درہ میں ایک دیوار کو انوشیروان ( یہ نیا انوشیروان نہیں پرانا ہے ) نے قوم خرز
کے حملوں سے بچنے کیلئے بنوایا تھا کیونکہ خرز قوم فارس پر ( یہ وہی فارس ہے جو میدیا کی جزو ہے ) ایسے
حملے کرتے تھے کہ ہمدان اور موصل تک پہنچ جاتے تھے۔ اور مراصد الاطلاع کی جلد نمبر ۲ باب السین
والدال کے صفحہ نمبر ۱۷ میں ہے کہ سید یا جوج ماجوج جس کا ذکر قرآن کریم میں ہے۔ وہ ترکوں کی
آخری حد پر مشرق وغیرہ میں ہے اور اس کی خبر عام شہرت رکھتی ہے۔ سلام ترجمان کی خبر میں اسکا مفصل
بیان ہے۔ پھر صاحب مراصد نے اس کی تفصیل کی ہے۔ غرض ایسی دیواریں ہوئی ہیں۔
چین کی دیوار بہت مشہور ہے۔ حاجت ذکر نہیں۔ اور اس کو ہم کسی صورت میں سید ذوالقرنین تسلیم نہیں
کر سکتے ۔ اس لئے کہ قرآن کا طرز ہے کہ اہلِ کتاب کے جھگڑوں میں ایسے امور کو بیان کرتا ہے جو
غالباً اہلِ کتاب کی کتابوں میں ہوں ۔ اور اہلِ کتاب کی کتاب دانیال میں ہمیں ذوالقرنین کا حال
صاف صاف ملتا ہے۔ کسی چینی بادشاہ کا نام ذوالقرنین کتب سابقہ اور اسلامی روایات ولغت سے
ثابت نہیں ۔ یورال کی گھاٹیوں میں بھی ایسی دیواروں کا پتہ عرب کے بڑے بڑے جغرافیوں سے ملتا
ہے۔ (۱) ۔ مراصد یاقوت حموی مطبوعه فرانس (۲) - مسالک الممالک ابو اسحق ابراہیم الاصطحری الکرخی
مطبوعه برازیل (۳) - تقویم البلدان سلطان عماد الدین اسمعیل ۔ پیرس (۴)۔ نزبة المشتاق
ایلادریسی ۔ (۵)۔ آثار الباقیه - احمد بیرونی مطبوعہ جرمن (۶) ۔ مقدمہ ابن خلدون طبع مصر
(۷)۔ المسالک والممالک ابن حوقل طبع لنڈن ۔ یہ میرے پاس محمد اللہ ہیں۔ ان میں بھی یا جوج و ماجوج
کا ذکر ہے۔ کتاب البلد ان کے صفحہ ۳-۵-۹۵۔ ۱۰۴ - ۱۹۳ - ۱۹۸ ۳۰۱ اور مسالک الممالک ۷،۶
بلکہ ستیارتھ صفحہ ۱۹۲ سملاس نمبر ۶ فقرہ ۲۳۵ میں شہر پناہ کے بارہ میں بھی حکم ہے کہ شہر کے چاروں
طرف شہر پناہ رکھنا چاہیے ۔
اسی قاعدہ کے موافق اس بادشاہ نے آرمینیہ اور آذربائیجان کے درمیان جیسا بیضاوی
وغیرہ مفسروں نے لکھا ہے۔ دیوار بنائی بلکہ اور اور دیواریں بھی ان بادشاہان مید و فارس نے
حقائق الفرقان
۴۸۹
سُورَةُ الْكَهْفِ
بنائیں اور ایسی دیوار کیونکر تعجب اور انکار کا موجب ہو سکتی ہے۔ جبکہ تمہارا منہ سیاہ کرنے کو
سینکڑوں کوس کی لمبی دیوار چین میں اب بھی موجود ہے۔ بلکہ ہم نے ایک دیوار کانٹے دار
جھاڑیوں کی سینکڑوں کوس تک ہندوستان میں صرف سانبھر کی حفاظت کیلئے دیکھی ہے۔ اب
بتاؤ۔ ایسی صاف اور واقعی بات کیا اعتراض کا محل ہو سکتی ہے؟
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۵۳ تا ۲۵۸)
۱۰۰ - وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ
فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعًا -
ترجمہ ۔ اور ہم چھوڑ دیں گے اس دن کہ ایک پر ایک چڑھائی کریں گے اور صور پھونکا جائے گا پھر ہم
ان سب کو جمع کریں گے بخوبی ( مقتل ، مرقد، جنگ گاہ عظیم میں ) ۔
تفسیر ۔
اور اس دن ہم چھوڑ دیں گے کہ وہ آپس میں لڑ کٹ مریں ۔ اور نر میں لڑکٹ مریں ۔ اور نر سنگا پھونکا جاوے گا
پھر ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے۔
مکاشفات یوحنا کے بیسویں باب کے ساتویں آیت سے پڑھو اور جب ہزار برس ہو
چکیں گے ( یہ ہزار سال حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے ہیں اور شمسی ، قمری مہینوں کا حساب
66
ناظرین یہاں سوچ کر کر لیں ) تو شیطان قید سے چھوٹے گا اور نکلے گا کہ ان قوموں کو جو زمین کی ۔“
وو
وہی خاص زمین یروشلم اور مکہ کی زمین ہے ) ” چاروں کونوں میں ہیں۔ یعنی یا جوج اور ماجوج کو
فریب دیئے اور انہیں لڑائی کیلئے جمع کرے۔ ان قدیمی نوشتوں اور روس اور انگریز ، جرمن اور فرانس
کے تسلط پر جو ہزار سال ہجری کے بعد سے عرب اور شام کے چاروں کونوں پر شروع ہوا۔ غور کی نگاہ
سے دیکھو! اور دیکھو ! ۱۶۹۱ء سے کس طرح یہ قومیں اسلامی بلاد پر مسلط ہو رہی ہیں۔ اگر انگریزی
تو اریخ ہند کچھ صحت رکھتی ہیں اور آر یہ قوم بھی انگریزوں سے اعلیٰ نسل میں متحد ہے۔ جو تحقیق لتھ برج
و غیره محققان یوروپ مسلم ہے۔ تو یہ بھی ماجوج میں داخل ہیں ۔ تو ہم آریہ کی اس تیز ترقی کو اپنی مقدس
کتابوں کی صداقت ہی یقین کریں گے مگر ہم یقینی رائے قائم نہیں کر سکتے کہ ہندوستانی اور انگریز ایک
حقائق الفرقان
۴۹۰
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
ہی ہیں۔ ہمارا علم اس تحقیق تک پہنچنے سے ابھی تک قاصر ہے۔
قرآن کو نازل ہوئے تیرہ سو برس گزرے اور مکاشفات اور حز قیل نبی کی کتاب کو اور بھی بہت
زمانہ گزرا ۔ مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو عالم بالجزئیات والکلیات ہے ان کا ہونا کیسے واضح
دلیلوں سے ثابت ہوا۔ اب یہ دونوں قو میں یا جوج روس اور ماجوج انگریز کیسے نزدیک نزدیک آ پہنچے
ہیں ۔ اور بہت ہی قریب ہے کہ دونوں آپس میں الجھ پڑیں اور قرآن کریم کا یہ فرمانا
وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ ( الكهف : (۱۰۰) جو ہمیشہ سے صادق ہے تمام
آنکھوں کوا کو اپنی سچائی دکھا دے۔ دیکھو مکاشفات ۲۰ باب ۹ اور انہوں نے مقدس چھاؤنی اور
عزیز شہر کو گھیر لیا۔ تب آسمان پر سے خدا کے پاس سے آگ اتری اور ان کو کھا گئی اور تو بڑا اندیشہ
کہے گا کہ میں دیہات کی سرزمین ( وادی القریٰ مکہ معظمہ ) پر چڑھوں گا۔ میں ان پر
جو چین میں ہیں اور آرام سے بستے ہیں۔ جو شہر پنا ہیں نہیں رکھتے اور بغیر اڑ بنگوں اور پھاٹکوں کے
رہتے ہیں حملہ کروں گا تا کہ تو لوٹے اور مال کو چھین لے۔ اور تو اپنا ہا تھ ان ویرانوں پر جواب بسے ہیں
اور ان لوگوں پر جو ساری قوموں سے فراہم ہوئے ( دیکھو اہل مکہ و مدینہ ) جنہوں نے مال اور مویشی
حاصل کئے اور جو زمین کی ناف پر بستے ہیں چلا وے اور سبا، دوان اور ترسیس کے سوداگر اور ان کے
سارے شیر بر تجھے کہیں گے۔ کیا تو غارت کرنے آیا (حز قیل ۳۸ باب ۱۰۔۱۳)
ہم نے یہ واقعات اس لئے لکھے ہیں اور یہ تذکرہ صرف اسی واسطے کیا ہے کہ الہام کی قدر نہ
کرنے والے کچھ کچھ تو ان زبر دست پیشن گوئیوں کی صداقت کا لحاظ کر کے الہامی کتابوں کی
بے ادبیوں سے باز آویں اور غور کریں کہ یا جوج کے باہمی فسادات کا کب اور کس حالت اور
کس زمانے میں ذکر کیا گیا۔ جس کا ظہور آج آنکھ سے مشاہدہ کر رہے ہیں یا جوج اور ماجوج
دونوں قوموں کی نسبت بعض مصنفوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ دراز گوش ہیں ۔ اس فقرہ کے سمجھنے
میں بہت لوگوں نے جو مقدس کتابوں کی طرزِ کلام سے بالکل نا آشنا ہیں ۔ کئی غلط نتیجے
نکالے ہیں مگر وہ یا د رکھیں کہ دراز گوش گدھے کو کہتے ہیں اور جو آدمی علم کے مطابق عمل نہ
حقائق الفرقان
۴۹۱
سُورَةُ الْكَهْفِ
کرے۔ اسے بھی الہامی زبان میں گدھے سے تشبیہہ دی گئی ہے۔ دیکھو قرآن میں آیا
ہے ۔ مَثَلُ الَّذِينَ حُمِلُوا التَّوْرَاةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا - ( الجمعة : 1)
اور ظاہر ہے کہ روس اور انگریز ، جرمن اور ڈنمارک والے الہیات کے سچے علوم اور روحانی برکات سے
بالکل محروم ہیں ۔ علم الہیات ان کا نہایت کمزور ہے۔ اور مجھے پختہ یقین ہے کہ ہمارے علمی مذاق
والے آریہ بھی اس کے ماننے سے انکار نہیں کر سکیں گے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۶۲ تا ۶۴)
نُفِخَ فِي الصُّورِ ۔ ایک بگل بجایا جائے گا اور قو میں آپس میں لڑیں گی۔
جَمَعْنَاهُمْ ۔ ہم ان کے درمیان ایک بڑی لڑائی کرا دیں گے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷، ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲)
۱۰۱ ۱۰۲ - وَ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَفِرِينَ عَرْضًا - الَّذِينَ كَانَتْ
اعْيُنُهُمْ فِي غِطَاء عَنْ ذِكْرِى وَكَانُوا لَا يَسْتَطِيعُونَ سَبْعًا -
ترجمہ ۔ اور ہم سامنے کر دیں گے جہنم اس دن کافروں کے بالکل روبرو۔ جن لوگوں کی آنکھیں
غفلت کے پردے میں تھیں میرے دیکھنے اور یاد سے وہ سن نہ سکتے تھے۔
تفسیر - عَرَضْنَا جَهَنَّمَ - دوزخ سامنے ہو گی ۔ یہ پیشگوئی ہے کہ اس وقت جنگ اسلحہ آتشباز
سے ہوگی۔
فِي غِطَاء عَنْ ذِكْرِی ۔ دانیال کی کتاب میں پیشگوئی صاف ہے مگر ان کی نظروں سے
پوشیدہ ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲)
ے ان لوگوں کی مثال جن پر توریت اٹھوائی گئی پھر انہوں نے اس کو نہ اٹھایا گدھے کی مثال ہے جس پر کتابیں لدی
ہیں۔ (ترجمه از تصدیق براہین احمدیہ )
حقائق الفرقان
۴۹۲
سُورَةُ الْكَهْفِ
١٠٣ - أَفَحَسِبَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ يَتَّخِذُوا عِبَادِي مِنْ دُونِي أَوْلِيَاءَ إِنَّا
اعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ نُزُلًا -
ترجمہ ۔ سمجھا ہی کیا ہے کافروں نے جنہوں نے میرے بندوں کو میرے سوا کارساز بنالیا۔ البتہ ہم
نے تیار کر رکھا ہے جہنم کافروں کی مہمانی کے لئے ۔
تفسیر کیا کافروں نے سمجھا کہ سوا میرے بندوں کو میرے مددگار بناویں۔ ہم نے کافروں
کیلئے جہنم کو مہمان خانہ بنایا ہے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۶۶)
جس طرح حدیثوں میں یہ ثابت ہے کہ سورہ کہف کی ابتدائی آیتوں کا پڑھنا فتن دجال سے
نجات کا موجب ہے۔ اسی طرح آخری آیات کا پڑھنا بھی فتن دجال سے نجات کا موجب ہے۔ اس
لئے پھر غور کرو کہ جن کا سورہ کے ابتدا میں ذکر ہے انہی کا انتہا میں بھی ہے یا نہیں؟ ان آیات سے ظاہر
ہوتا ہے کہ دجال کون ہے اور اس کی صفات کیا ہیں ۔
مِنْ دُونِی ۔ مجھے چھوڑ کر۔
اولیاء ۔ والی چنانچہ بعض لوگوں نے مسیح کو اپنا والی قرار دیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲)
چونکہ یہ یا جوج ماجوج عیسائی شاخ یاز دہم ہر قل کے مذہب پر ہیں ۔ جس کو حسب دانیال
ے باب ۷ و ۱۰ حیوان فرمایا ہے اور وہ مسیح کو اپنا مولی خیال کرتے ہیں اور اکثر مریم کو معبود بناتے ہیں
اس واسطے قرآن کہتا ہے۔
أَفَحَسِبَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ يَتَّخِذُوا عِبَادِى مِنْ دُونِي أَوْلِيَاء إِنَّا أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ
نُزُلًا - ( الكهف : ١٠٣)
اور ان لوگوں کے دنیوی کمالات پر اور ان کی ظاہری صنعت پر جیسے ریل، تار فوٹو گراف وغیرہ
وغیرہ بنائے گئے ۔
فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۶۶)
حقائق الفرقان
۴۹۳
سُورَةُ الْكَهْفِ
۱۰۴ تا ۱۰۶ - قُلْ هَلْ تُنَبِّئُكُم بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالًا - الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ
في الحيوةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا - أُولَئِكَ الَّذِينَ
كَفَرُوا بِأَيْتِ رَبِّهِمْ وَلِقَابِهِ فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ
وَزْنَا۔
ترجمہ ۔ تم کہہ دو کیا ہم تم کو بتا دیں کون باعتبار عملوں کے بہت برباد ہونے والے ہیں۔ یہ وہ لوگ
ہیں جن کی کوشش سب دنیا ہی کی زندگی میں گئی گزری اور وہ اپنی جگہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اچھے کام کر
رہے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے نہ مانا اپنے رب کی آیتوں کو اور اس کی ملاقات کو تو اُن کا
سب کیا کرایا اکارت ہو گیا تو ہم ان کے لئے قیامت کے دن یا انجام کا رکوئی تول نہ قائم کریں گے۔
تفسیر۔ ہم بتا دیں تم کو کن کے کئے اکارت ہیں وہ لوگ جن کی دوڑ دنیا کی زندگانی میں ۔ بھٹک
رہے ہیں اور وہ لوگ جانتے ہیں کہ خوب بناتے ہیں کام۔ وہ ہی ہیں جو منکر ہوئے اپنے رب کی
نشانیوں سے اور اس کے ملنے سے مٹ گئے ۔ اُن کے کئے ۔ پھر نہ کھڑی کریں گے ہم ان کے واسطے
قیامت کے دن تول ۔
اور اسی واسطے ہماری قصص کی کتابوں میں ان کو دراز گوش لکھا ہے۔ کیونکہ دراز گوش احمق کو کہتے
ہیں اور الہیات میں جو ضروری چیز ہے۔ ان کی عقل اُس پر ہرگز رسا اور پوری نہیں ۔ گو یا الہیات سے
ان کی کھوپڑیوں کو مناسبت ہی نہیں ۔ اور جو اسلامی کتب میں کثرت اولاد یا جوج کی نسبت لکھا ہے وہ
بالکل سچ ہے دیکھو با ایں کہ لندن سے ہزاروں باہر نکل جاتے ہیں ۔ تب بھی چھتیس لاکھ کے قریب
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۶۷)
ایک شہر میں ہیں۔
-
ضل - مستہلک ہو گئیں۔ دیکھو کس قدر ایجادیں ہو رہی ہیں۔ مگر وہ تمام جسمانی راحتوں کے
متعلق ہیں۔ روحانیات سے بہرہ نہیں۔ ان کی ساری کوششیں اس دنیا کی زندگی میں خرچ ہو گئی ہیں۔ میں
نصیحت کرتا ہوں کہ تم روپیہ جمع کرنے کا خیال چھوڑ دو کہ اس کا انجام سوائے دُکھ و مشکلات کے نہیں۔
يُحْسِنُونَ صُنْعا۔ اس قوم نے کا ریگر یوں کو وہ حسن دیا ہے کہ بائد وشاید۔ پسنہاری کا پیشہ کیسا
حقائق الفرقان
۴۹۴
سُورَةُ الْكَهْفِ
ذلیل تھا۔ مگر دانے پینے کی کلوں نے اسے کیسا معزز بنا دیا کہ آج ملر لوگ بڑے معزز امراء اور رائے
بہادر کہلاتے ہیں ۔ لوہار بھی کمین ہی سمجھے جاتے تھے مگر اب تو جو اعزاز واکرام آئرن ورکس والے
رکھتے ہیں۔ وہ ظاہر ہے۔
جراحی حجاموں کے سپر دتھی ۔ مگر اب تو سر جن کہلاتے ہیں ۔ جولا ہے بھی ذلیل تھے۔ مگر اب تو یہ
پیشہ ایسا معزز ہوا کہ ملکوں کو خرید سکتے ہیں ۔
یہ سب آیات اشارہ کرتی ہیں کہ دجال ایک کاریگروں کی قوم کا نام ہے۔
وزنا ۔ ان کے اعمال کو ترازو میں تولنے کی ضرورت نہ ہو گی ۔ سب کچھ اس دنیا میں لے
چکے ۔۔۔۔۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۶۲ ، ۱۶۳)
ااا - قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الْهُكُمُ اللَّهُ وَاحِدٌ فَمَنْ كَانَ
يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَ لَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا -
ترجمہ ۔ کہہ دے میں بھی تو تمہارے ہی جیسا ایک بشر ہوں ہاں میری طرف وحی آتی ہے کہ تمہار ا سچا
معبود وہی ایک معبود ہے تو جس کو امید ہو اپنے رب سے ملنے کی اسے چاہیے کہ وہ نیک عمل کیا کرے
اور اپنے رب کی اطاعت اور طاعت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے۔
تفسیر ۔
اس کے سوا نہیں کہ میں تم سا ایک بشر ہوں ۔ مجھے حکم ہوتا ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی
معبود ہے پس جو کوئی اپنے رب کی ملاقات کا امیدوار ہے وہ عمل نیک کرے اور اپنے رب کی
عبادت میں کسی کو شریک نہ بلاوے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۰ حاشیہ)
جب دو یا کئی چیزیں با ہم کسی امر میں شریک ہوتی ہیں اور کسی امر میں مختلف ہوتی ہیں تو ظاہر ہے
کہ امر مشترک کے احکام میں ان مشتر کہ اشیاء کو اتحاد ہوگا ۔ اور جن جن باتوں میں ان چیزوں کو باہمی
اختلاف ہوتا ہے ان باتوں میں جو جو احکام ہوں گے ان میں بھی اختلاف ہوگا ۔ مثلاً حیوانات ونباتات
جسمیت اور نمو میں باہم شریک ہیں ۔ مگر حیوانات تحرک بالا رادہ، خورد، نوش وغیرہ اوصاف میں نباتات
سے ممتاز ہیں ۔ پس حیوانات و نباتات کو جسمیت اور نمو کے احکام میں بھی شرکت ہو گی ۔ مگر خورد،
حقائق الفرقان
۴۹۵
سُورَةُ الْكَهْفِ
نوش ، جماع وغیرہ احکام میں حیوانات اور نباتات میں اشتراک ہوگا ۔ بلکہ حیوانات کو ان باتوں
اور ان کے احکامات میں امتیاز و خصوصیت ہوگی ۔ اسی طرح انسان و حیوان کے درمیان کھانے، پینے،
جماع کی خواہش میں جس قدر اشتراک ہے اسی قدر کھانے پینے جماع کے احکام میں بھی اشتراک ہو
گا مگر انسان ترقی سطوت جبروت، نئے علوم وفنون کی تحصیل اور نئے علوم کو اپنے ابنائے جنس کے
سکھلا دینے میں حیوان سے ممتاز ہے۔ ان اشیاء کے احکام میں بھی حیوان سے ممتاز ہوگا ۔ ایسے ہی
ہادی رسولوں اور عامہ آدمیوں میں گو عام احکام بشریت کے لحاظ سے اشتراک ہوتا ہے۔ رسولوں کا
گروہ بخلاف اور عام آدمیوں کے النبی ملہم مصلح قوم ، مؤید من اللہ ہوتا ہے۔ اس لئے عام احکام
بشریت میں اگر چہ عامہ بشر سے اشتراک رکھتے ہیں لیکن اپنی خصوصیت رسالت، مالت ، نبوت ، اصلاح قوم
کے احکام میں عامہ خلائق سے ضرور جُدا ہوتے ہیں۔ بلا تشبیہہ ایک مفتوح ملک کی رعایا کے ساتھ ایک
فاتح اور حکمران گورنمنٹ کا سپہ سالار یا مجاز حاکم اپنی گورنمنٹ کے حکم سے کوئی معاہدہ کرے اور اس
رعایا کو اپنی گورنمنٹ کے احکام سناوے۔ تو اگر اس مفتوح رعایا کے لوگ ان معاہدات اور احکام کی
تعمیل نہ کریں تو ضرور وہ رعایا اس گورنمنٹ کی مجرم، باغی ، غدار، نافرمان ٹھہرے گی۔ مگر وہی سپہ سالار
اور گورنمنٹ کا ماتحت حکمران اس رعایا کو کوئی اپنا ذاتی کام بتادے اور اپنے طور پر ان رعایا میں سے
کسی سے کوئی معاہدہ کرے اور اس رعایا کا آدمی اس سپہ سالار اور اس حاکم کی بات نہ مانے یا معاہدہ
اخلاف کرے تو یہ شخص جو اس سپہ سالار اور گورنمنٹ کے ماتحت حکمران کے معاہدہ اور حکم کا مخالف
ٹھہرا ہے گورنمنٹ کی بغاوت کا مجرم نہ ہوگا۔ کیونکہ پہلی قسم میں اس سپہ سالار اور حاکم کے احکام فاتح
گورنمنٹ کے احکام ہوا کرتے ہیں۔ اور اس سپہ سالار کی زبان فاتح گورنمنٹ کی زبان ، اس کی تحریر
فاتح گورنمنٹ کی تحریر ہوا کرتی ہے۔ غور کرو۔ ایک قاتل کو مجاز حاکم کے حکم سے قتل کرنے والے
یا پھانسی دینے والے کے ہاتھ اسی گورنمنٹ کے ہاتھ ہوتے ہیں ۔ جس کے حکم سے قاتل کو قتل
کرنے والے اور پھانسی دینے والے نے قتل کیا اور پھانسی دیا۔ در صورت دیگر وہی پھانسی دینے والا
کسی اور ایسے آدمی کو جس پر اس گورنمنٹ نے موت کا فتویٰ نہیں دیا۔ قتل کر کے دیکھ لے کہ اس کا
کا
حقائق الفرقان
۴۹۶
سُورَةُ الْكَهْفِ
انجام کیا ہوتا ہے؟ پس اسی طرح اللہ تعالیٰ کے رسول ان کی بھی دو حالتیں اور دو جہتیں ہیں ۔
ایک حالت و جہت میں وہ آدمی ہیں بشر ہیں۔ اور دوسری حالت ان کی رسالت و نبوت کی ہے جس
کے باعث وہ رسول ہیں نبی ہیں۔ البی احکام کے مظہر اور احکام رساں ہیں۔ جس کے باعث ان کو
پیغامبر کہتے ہیں۔ پہلی حالت و جہت سے اگر وہ حکم فرماویں تو اس حکم کا منکر باغی ، منکرِ رسول نہ ہوگا۔
جس کو شرعی اصطلاح میں کافر ، فاسق ، فاجر کہتے ہیں۔ اور دوسری حالت و جہت سے اگر کوئی ان کے حکم
کو نہ مانے تو ضرور ان کے نزدیک اس پر بغاوت ، انکار کا جرم قائم ہوگا۔ اور ضرور وہ کافر ، فاسق ، فاجر
کہلا وے گا۔ اس جہت سے چونکہ وہ خداوندی احکام کے مظہر ہیں۔ اور جس سے معاہدہ کرتے ہیں۔
اس سے خدا کے حکم سے معاہدہ کرتے ہیں اور معاہدہ کنندہ جو معاہدہ ان سے کرتا ہے وہ اصل میں باری تعالیٰ
سے معاہدہ کرتا ہے۔ پس اگر معاہدہ کنندہ معاہدہ کے خلاف کرے تو باغی و منکر بلکہ کافر ہوگا۔ نبی عرب
محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رسالت و نبور سالت و نبوت کا دعوی کیا اور اپنے آپ ی کیا اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کا رسول بتایا۔
اب ان کو جب لوگوں نے نبی رسول مانا اور ان کے احکام کو الہبی احکام یقین کیا۔ لامحالہ آپؐ سے ان کا
معاہدہ حقیقتا اللہ تعالیٰ سے معاہدہ ہوگا ۔ ہاں جو احکام اور مشورے اس عہدہ رسالت کے علاوہ فرماویں۔
ان احکام کی خلاف ورزی میں کفر و فسق نہ ہوگا ۔ صحابہ کرام آپ کے عہد سعادت مہد میں یہ تفرقہ عملاً
دکھاتے تھے۔ بریرہ نام ایک غلام عورت تھی جب وہ آزاد ہو گئی ۔ وہ اپنے خاوند سے جو ایک غلام تھا
بیزار ہوگئی۔ مگر اس کا شوہر اس پر فدا تھا۔ وہ اس کی علیحدگی کو گوارا نہ کرتا تھا وہ اس پر سخت کبیدہ خاطر ہوا
اور آنجناب کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر اس امر کی شکایت کی ۔ آپؐ نے بریرہ سے اس کے
ساتھ مصالحت کر لینے کو ارشاد فرمایا۔ بریرہ نے جواب دیا۔ آپ یہ وحی سے فرماتے ہیں یا عہدہ
نبوت سے علاوہ بطور مشورہ کے فرماتے ہیں ۔ آپؐ نے فرمایا۔ میں رسالت کے لحاظ سے یہ حکم نہیں
دیتا۔ اپنی ذاتی رائے سے تجھے کہتا ہوں اس نے نہ مانا۔ اور کہا مجھے اختیار حاصل ہے۔ اسی طرح انبا
أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الْهُكُمُ اللَّهُ وَاحِدٌ فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا
صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةَ أَحَدًا ( الكهف : ااا ) ۔ اس آیت میں شرک سے ممانعت اور اس
حقائق الفرقان
۴۹۷
سُورَةُ الْكَهْفِ
امر امر کا بیان ہے کہ میں ایک بشر ہوں ۔ بشریت میں تمہاری مثل ہوں۔ خبر دار کبھی شرک نہ کرنا۔ مجھے
خدانہ کہہ بیٹھنا۔ نہ میری عبادت کرنا۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کسی کو شریک نہ ٹھہرانا۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۱۹۷ تا ۲۰۰)