سُوْرَۃُ الْکَھْفِ
حقائق الفرقان (جلد ۳), حصہ 5
حقائق الفرقان
۴۷۵
سُورَةُ الْكَهْفِ
تفسیر - فاتبع سببا - منازل الارض۔ پڑاؤ میلوں کے نشان کے مطابق چلا۔
في عَيْنِ حَمِئَةٍ - بحیرہ کیسپین جس میں مشہور دلدلیں ہیں ۔
مَغْرِبَ الشَّمْسِ ۔ اس ملک کے لحاظ سے سورج کے ڈوبنے کی وہ جگہ تھی ۔ جیسے لکھنو وغیرہ کے
علاقہ کو ممالک مغربی و شمالی اس واسطے کہتے ہیں کہ جب یہ نام رکھا گیا۔ اس وقت یہ صوبہ علاقہ انگریزی
کے مغرب و شمال میں تھا۔ اس کے یہ معنے نہیں کہ سارے جہان کا مغرب و شمال وہی ہے۔
وَجَدَهَا ۔ اس نے ایسا پایا۔ بشری آنکھ سے اسے ایسا نظر آیا نہ کہ فی الحقیقت ایسا تھا۔
يذا القرنين - وہی جو مید و فارس کی سلطنتوں کا مورث اعلیٰ تھا ۔ اس جگہ مخاطب ہے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲)
حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَمِئَةٍ وَوَجَدَ عِنْدَهَا قَوْمًا -
یہ بادشاہ جو دانیال کے خواب میں دو سینگ کا مینڈھا دکھائی دیا اور فارس اور ماد کا حکمران
ہوا۔ اس کا نام خورس ہے۔ جب وہ بلاد شام اور شمالی غرب کو فتح کر چکا تو بلیک سی یا بحر اسود کا
دوسرا سمندر اور اس کا کالا دلدل آگے آ گیا ۔ اتنے بڑے سمندر کا کنارہ کیقباد کو کہاں نظر آ سکتا
تھا۔ وہاں اسے سورج سمندر میں ڈوبتا دکھائی دیا۔ قرآن یہ نہیں فرماتا کہ فی الواقع سورج
کالے پانی میں ڈوبتا تھا۔ بلکہ کہتا ہے کہ اس نے یعنی ذوالقرنین نے سورج کو کالے پانی میں
ڈوبتا پایا لفظ وَجَدَهَا تَغْرُبُ پر غور کیجئے جس کے معنے ہیں پایا اس نے اس کو کہ ڈوبتا ہے اور یہ
نہیں کہا وَكَانَ هُنَاكَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ کہ وہاں واقعی سورج ڈوبتا تھا۔ یہ ایسا نظارہ ہے جسے ہر ایک
بحری سفر کرنے والے کی آنکھ نے دیکھا ہے کہ وسیع اور اتھاہ سمندر میں سورج اسی میں سے نکلتا اور اُسی
میں پھر ڈوبتا دکھائی دیتا ہے۔ اسی قدرتی منظر کو جو ذوالقرنین کے پیش نظر واقع ہوا قدرت کی صحیح نقل
یعنی قرآن نے بیان کیا۔ کورس یا خورس کا تسلط پچھم زمین پر ہوا۔ اوّل تو دانیال ۸ باب ۴ میں
ہے میں نے اس مینڈھے کو دیکھا کہ پچھم اتر دکن کو سینگ مارتا ہے، دوم تواریخ ایران پر نظر ڈالو۔
لے یہاں تک کہ جب وہ پچھم میں پہنچا۔ اُسے ایسا معلوم ہوا کہ سورج دلدل کے چشمہ میں ڈوبتا ہے۔
حقائق الفرقان
٤٧٦
سُورَةُ الْكَهْفِ
اس واقعہ کے مفصل حالات اس میں ملیں گے ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۹،۵۸)
ایک عیسائی کا سوال۔
(اگر محمد پیغمبر ہوتے تو ) ” یہ نہ کہتے کہ سورج چشمہ دلدل میں چھپتا ہے یا غرق ہوتا ہے حالانکہ
سورج زمین سے نو کروڑ حصے بڑا ہے۔ وہ کس طرح دلدل میں چھپ سکتا ہے۔“
جواب میں تحریر فرمایا۔
66
تمام قرآن کریم میں کہیں نہیں لکھا کہ سورج چشمۂ دلدل میں چھپتا یا غرق ہوتا ہے ۔ پادریوں کو
مدت سے یہ دھوکا لگا ہے کہ قرآن میں ایسا لکھا ہے حالانکہ قرآن میں نہیں لکھا۔ بات یہ ہے کہ اس
ذوالقرنین کا قصہ جس کا ذکر دانیال نبی کی کتاب ۸ باب ۴ میں ہے۔ قرآن کریم نے ایک جگہ
بیان فرمایا ہے اور اس میں کہا ہے جب وہ مید اور فارس کا بادشاہ اپنی فتوحات کرتا ہوا بلا دشام
کے مغرب کو پہنچا تو اس خاص زمین کے مغرب میں ایک جگہ سورج دلدل میں ڈوبتا“
ذوالقرنین کو معلوم ہوا غالباً جب ذوالقرنین بلیک سی بحیرہ اسود یا ڈینیوب کے کنارے پہنچا تو
اس وقت ذوالقرنین کو اس نظارہ کا موقع ملا ۔ ہم نے مانا کہ سورج زمین سے بہت بڑا ہے۔ لاکن
چونکہ ہم سے بہت ہی دور ہے۔ اس واسطے ہم کو چھوٹا سا دکھائی دیتا ہے اور زمین چونکہ گروی الشکل
ہے اس واسطے غروب کے وقت ہم کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ زمین کے فلاں حصہ یا پہاڑ کے فلانے
چوٹی کے پیچھے یا ناظر کے افق کے فلاں درخت کے پیچھے ۔ یا اگر ہمارے مغرب میں پانی اور
دلدل ہو جیسے ذوالقرنین کو موقع لگا تو ہم کو مغرب کے وقت سورج اس پانی اور دلدل میں غروب
ہوتا ہوا معلوم دے گا۔ ایک عیسائی کے تین سوال اور اُن کے جوابات۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰)
کسی خاص ملک کی مشرق اور مغرب پر سورج کا نکلنا اور ڈوبنا بتادینا مقدس کتب عہد عتیق وجدید
کا خاص محاورہ ہے جیسے دانیال کی کتاب ۴ باب ۲۲ میں اور ذکر یا ۸ باب ۷ میں لکھا ہے۔ نبوکد
تیری سلطنت زمین کی انتہا تک پہنچے اور میں اپنے لوگوں کو سورج کے نکلنے کے ملک اور اس کے
غروب ہونے کے ملک سے چھڑا لاؤں گا ۔۔۔ دیکھو ز کریا کی الہامی کتاب میں صاف لکھا ہے۔
حقائق الفرقان
۴۷۷
سُورَةُ الْكَهْفِ
سورج کے نکلنے اور غروب ہونے کے ملک سے اور قرآن میں اعلیٰ درجے کی راستی سے کہا ہے
ذوالقرنین کو ایسا معلوم ہوا کہ سورج دلدل میں ڈوبتا ہے۔ جہاں فرمایا ہے۔
وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنِ حَمِثَةٍ " ( الكهف : ۸۷)
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۶۵ ، ۱۶۶)
قُلْنَا يُذَا الْقَرْنَيْنِ إِمَّا أَنْ تُعَذِّبَ وَ إِمَّا أَنْ تَتَّخِذَ فِيهِمْ حُسْنًا
ہم نے کہا اے ذوالقرنین تو دو طرح کا برتاؤ کر یا سزا دے اور خسروانہ رحم کر یعنی سزا کے
لائقوں کو سزا اور رحم کے لائقوں پر رحم کر ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۹ حاشیہ )
۸۹۰۸۸- قَالَ أَمَّا مَنْ ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَى رَبِّهِ فَيُعَذِّبُهُ
عَذَابًا تُكْرًا وَ أَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاءَ الْحُسْنَى ۚ وَ سَنَقُولُ
لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًا -
ترجمہ ۔ وہ بولا جو ظالم ہے اس کو تو آگے ہم سزا دیں گے پھر وہ لوٹایا جائے گا اپنے رب کے حضور تو
وہ اس کو سخت عذاب دے گا ۔ اور جو ایمان لایا اور بھلے کام کیا تو اس کے لئے نیک بدلہ ہے اور ہم
اس کو قریب اپنی طرف سے آسان بات کہیں گے۔
تفسیر۔ اس نے کہا ظالموں کو ہم سزا دیں گے پھر اپنے رب کے ہاں جا کر ان پر سخت عذاب ہوگا
پر مومن اور نیکو کار کیلئے نیک بدلہ ہے اور ہم بھی اس سے حسن سلوک سے پیش آویں گے۔
غرض ماد اور فارس کی سلطنت جب بلا د شام پر فتح یاب ہوئی تو اس کے بادشاہ نے حسب وحی الہی
اور الہام خداوندی وہاں بروں کو سزا اور نیکوں کو انعام دیئے ۔ اگر کسی کو یہود اور عیسائیوں سے جو قصے
کے مخاطب ہیں ۔ اس کی نیکی اور بزرگی بلکہ ملہم ہونے میں کلام ہو تو وہ عزرا کی کتاب دیکھئے’ شاہ فارس
خورس یوں فرماتا ہے کہ خداوند آسمان کے خدا نے زمین کی سب مملکتیں مجھے بخشیں اور مجھے حکم کیا ہے“
عزرا بابا ۔ ۲۔
اے پایا اس کو ڈوبتا ہے دلدل کے چشمے میں ۔ ( ترجمہ از فصل الخطاب )
حقائق الفرقان
۴۷۸
سُورَةُ الْكَهْفِ
اس سے یہ ظاہر ہے کہ حسب کتب مقدسہ وہ حکم الہی کا پابند ار مملکتوں کا بادشاہ تھا۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۹)
يُسْراً - خوش اسلوبی سے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷، ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲)
۹۰ تا ۹۲ - ثُمَّ اتْبَعَ سَبَبًا - حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلَى
قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَلْ لَهُم مِّنْ دُونِهَا سِتْرًا - كَذلِكَ وَقَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًا -
ترجمہ ۔ پھر وہ پیچھے پڑا ایک اور پڑاؤ کے۔ یہاں تک کہ جب وہ آفتاب نکلنے کی جگہ پہنچا تو
آفتاب کو معلوم کیا وہ طلوع کر رہا ہے ایک قوم پر جن کے لئے ہم نے نہیں بنائی آفات سے کوئی آڑ۔
یہ حال تو یوں ہی تھی اور ہم کو پوری خبر ہے جو کچھ اس کے پاس تھا۔
تفسير - فرمایا - ثم اتبع سببا - الكهف:۹۰) میں سبب کے تین معنے ہیں۔ (۱) علم
-
(۲) پہاڑ کے رستے (۳) مناظرہ۔ البدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه ۴۲۱)
مَطْلِعَ الشَّمْسِ ۔ مشرقی حدود سلطنت بلوچستان
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲)
پھر وہ ساز و سامان کر کے روانہ ہوا۔ جب پورب میں پہنچا وہاں سورج کے تلے ایسے لوگ
پائے جن پر سورج کے سواکسی چھت کا سایہ نہ تھا۔ ایسا ہی تھا اور ذوالقرنین کے لاؤ لشکر کا حال ہم کو
خوب معلوم ہے ۔ جب خورس بلوچستان میں پہنچا تو وہاں کے لوگ بے خانماں پائے۔ جن کی چھت
اسمان اور بستر زمین تھا۔ یہ لوگ جب بالکل خانہ بدوش جنگلی تھے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۵۹ حاشیہ )
مِنْ دُونِهَا سترا - مکان نہیں بناتے تھے کہ دھوپ سے بچ سکیں۔ پکھی واس لوگ تھے کیقباد
-
ایک شخص گزرا ہے۔ اس کی سرحد میں بلوچستان بھی تھا۔ یہاں اس نے غالباً عمارتوں کا خیال کیا ہے نے
لے پھر وہ پیچھے پڑا ایک اور پڑاؤ کے۔
حقائق الفرقان
۴۷۹
سُورَةُ الْكَهْفِ
ایک مؤرخ نے لکھا ہے کہ سائبیریا تک پہونچ گیا تھا۔ جہاں لوگ غاروں میں رہتے تھے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷، ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲)
۹۳، ۹۴ - ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا - حَتَّى إِذَا بَلَغَ بَيْنَ السَّدَّيْنِ وَجَدَ مِنْ دُونِهِمَا
قَوْمًا لَّا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ قَوْلًا ۔
ترجمہ ۔ پھر ایک اور پڑاؤ پر پہنچا۔ یہاں تک کہ جب وہ پہنچا آرمینیا اور آذربیجان کے
درمیان کی دو دیواروں میں تو ان کے ورے ایک قوم کو پایا۔ وہ بات نہیں سمجھتی تھی ( کسی طرح )۔
تفسیر۔ پھر سامان کیا اور وہ دوا خاص پہاڑوں کے درمیان پہنچا اور ان پہاڑوں کے ورے ایک
ایسی قوم کو پایا جو بات سمجھنے میں کمزور تھی ۔
یہ وہ مقام ہے جو ایران کے شمال میں در بند کر کے مشہور ہے اور اس کے قریب اب تک قبہ نام
ایک بستی اسی کیقباد خورس کے نام سے قرآن کی تصدیق کیلئے موجود ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۰،۵۹)
بَيْنَ السَّدَّيْنِ ۔ پہلے لوگ اپنے شہروں کی حفاظتیں دیواروں سے کرتے تھے۔ جس کو فصیل شہر
کہتے ہیں ۔ لاہور میں بھی فصیل تھی ۔ امرتسر کے گرد بھی فصیل و خندق تھی ۔ غرض یہ عام دستور تھا ۔
اس کے وسیلے سے دشمن سے بچے رہتے ۔ کیونکہ آجکل کے یہ خوفناک ہتھیار ان دنوں میں نہ تھے۔
لا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ قَوْلًا ۔ ان کی بولی مید و فارس کے لوگ اچھی طرح نہ سمجھ سکتے تھے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷، ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲) ۹ را به
۹۵ - قَالُوا يُذَا الْقَرْنَيْنِ إِنَّ يَأْجُوجَ وَ مَأْجُوجَ مُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ فَهَلْ
نَجْعَلُ لَكَ خَرَجًا عَلَى أَنْ تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَ بَيْنَهُمْ سَدًّا -
-
ترجمہ ۔ انہوں نے عرض کیا۔ اے ذوالقرنین ! یا جوج ماجوج ہمارے ملک میں آ کر فساد کرتے ہیں
ہم تجھ کو روپیہ دیتے جو تو ان کے اور ہمارے درمیان ایک دیوار کھینچ دے۔
حقائق الفرقان
لد ٠٧
سُورَةُ الْكَهْفِ
تفسیر۔ یا جوج اور ماجوج کون ہیں؟ غور کرو ا روضۃ الصفا کے خاتمہ پر لکھا ہے۔ ” اقلیم چہارم
مشرق سے شمال چین سے گزر کر تثبت اور جبال کشمیر اور بدخشان کے شمال سے اور بلاد یا جوج اور
66
ماجوج کے جنوب سے مغرب کو چلی جاتی ہے۔ یہ تو اقلیم چہارم کا قصہ مختصر ا ہوا ۔
اب لیجئے اقلیم ششم ۔ اس کی بابت لکھا ہے ”بلاد یہ ۔ اس کی بابت لکھا ہے بلاد یا جوج و ماجوج سے یہ اقلیم ششم شمال میں ہے۔“
66
پس ہر عاقل اب اچھی طرح سمجھ سکتا ہے کہ بلاد یا جوج اور ماجوج اقلیم پنجم میں ہے۔ پس جیسے
شاہنامہ میں لکھا ہے کہ باختر کے شمال میں یعنی بخارا کی جانب یا جوج ماجوج کا مسکن ہے۔ بالکل ٹھیک
وو
ہے غیاث اللغات میں ۔۔۔۔۔۔ یہ مضمون صاف لکھا ہے اور تفسیر بیضاوی میں لکھا ہے” ما بین آذر بائیجان
اور آرمینیا کے ذوالقرنین نے تیس میل کی دیوار بنائی تھی ۔“‘ اور تفسیر معالم میں شدی اور قتادہ سے
روایت ہے کہ ترک کو ترک اسی واسطے کہتے ہیں کہ ذوالقرنین نے یا جوج اور ماجوج کے بائیس قبیلوں
میں سے ان کو چھوڑ کر باقی قوموں کے حملوں کی روک کے واسطے دیوار بنائی تھی اور ضحاک سے روایت
وو
کیا ہے یا جوج ماجوج ترکوں کی قوم سے ہیں۔
یہ کچھ کچھ تذکرہ ایشائی عام اور مشہور کتابوں کا تھا۔ جن میں کسی الہامی کتاب سے استدلال نہیں
کیا۔ اب سنیئے۔ حز قیل کے ۳۸ باب میں لکھا ہے (یہ کتاب بائیبل کے مجموعہ میں دانیال سے پہلا
ہے ) اے جوج! روس اور مشک (اسکو) اور طوبال کے سردار میں تیرا مخالف ہوں اور میں تجھے
پھرا دوں گا۔ اور تیرے منہ میں بنیاں ماروں گا ۳- ۴ اور اسی باب کی آیت اول و دوم میں ہے
”اے آدم زاد! تو جوج کے مقابلے میں جو ماج کی سرزمین میں بستا ہے اور روس اور مسک اور طوبال
کا سردار ہے منہ کر اور اس کے برخلاف نبوت کر اس سے ناظرین یقین کریں گے کہ روس بے ریب
یا جوج ہے۔ گو یا جوج کی اور قو میں بھی ہوں ۔ یا جوج کی تحقیق ختم ہوئی۔
اب ماجوج کا حال سنیئے ۔ حز قیل کے ۳۹ باب ۶ آیت میں ہے اور میں ماجوج پر اور ان پر جو
حقائق الفرقان
لد ۱۷
سُورَةُ الْكَهْفِ
جزیروں پر بے پروائی سے سکونت کرتے ہیں ایک آگ بھیجوں گا ۔“
اُس زمانے میں ایسی دیواروں سے حملوں کی روک ہو جاتی تھی۔ دیکھو چین کی دیوار ایسے حملوں
اور یا جوجی قوموں کی روک کے واسطے اہل چین نے بنائی تھی ۔ اور ان کیلئے اس وقت کی حالت کے
مناسب مفید اور کارگر ہوئی۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۰ ، ۶۱ )
ماجوج حسب باب دہم پیدائش اور پہلی تاریخ کے باب ۵ کے یافث کا بیٹا ہے اور
حسب ۳۸ باب حز قیل نہر یورال کی مشرق میں بسا تھا اور یا جوج حسب تاریخ ایام اول ۵ باب
اور سلاطیر لاطین اول کے ۱۵ باب و ۱۶ یوئیل بن روبن کا بیٹا ہے اور اس کی اولاد حسب فصول مذکورہ
ممالک ماجوج بن یافت میں بسائی گئی ، یعنی وہی یورال ندی کے شرقی حصے میں اور حسب حز قیل
باب ۳۸ یا جوج رشیہ اور سیر یہ پر مسلط ہوئے ۔ ان کی نسبت یہ بھی لکھا ہے کہ فارس اور جرمن ان
کے ساتھ ہوں گے اور کوش کی اولاد پر جو جیحون کے متصل بستی ہے اور باب ۳۸ حز قیل میں ہے۔
گومر کی اولا د یعنی مرو اور ہرات والوں پر ان کا تسلط ہوگا۔ اور اسی فصل سے معلوم ہوتا ہے۔ کابل
والے یعنی قبط اس کے ساتھ ہوں گے اور مکاشفات باب ۲۰ سے معلوم ہوتا ہے کہ یاجوج
ماجوج کا زور اطراف ممالک معتقدین خداوند چار یار نبی عرب پر ہزار سال ہجری کے بعد ہوگا۔
اور صاف ظاہر ہے کہ یا جوج والی رشیہ ہرات کے قریب پہنچ گیا اور ماجوج جن کے قبائل
جرمن اور شمال فرانس نارمنڈے اور انگلینڈ وغیرہ میں ہیں ۔ (۱۶۹ء میں مطابق ہزار سال ہجری
بلاد اسلام پر مسلط ہونے لگے ۔ غرض حسب مکاشفات ۲۰ باب ممتاز یا جوج ماجوج وہ ہیں جو
بلا د اسلام پر مسلط ہوں ۔ اور کیقباد اور ذوالقرنین کی دیوار وہ ہے جو مابین آرمینیا اور آذربائیجان
بنام باره در بند اور یورال کی چوٹیوں پر قریب پانسو پینتیس سال قبل مسیح کے بنائی گئی اور پلونا کے
شمال میں جو قلعہ بنا ہے وہ بھی اسی میں اسی میں ہے۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۶۶)
حقائق الفرقان
لد ١٧
سُورَةُ الْكَهْفِ
سدا۔ پہلی یہ فصیل آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان بنائی گئی ۔ ۳۰ میل کے قریب جگہ
ہے جس سے ملک کو بہت امن پہونچا۔ پھر یورال کی چوٹیوں پر ایسی دیوار کھینچی گئی۔ پھر سمرقند کے
قریب بھی ایسی دیوار بنی پھر چین کے لوگوں نے وہ بڑی دیوار بنائی۔ جو مشہور ہے۔ سب یا جوج
ماجوج کے حملہ سے بچنے کیلئے بنائی گئی تھیں ۔
يَأْجُوجَ وَ مَأْجُوجَج ۔ خدا نے انشراح صدر سے مجھے یقین دلا دیا ہے، کہ یہ وہ قوم ہے جو بخارا سے
لے کر شمال تک رہتی تھی۔ گاتھ نارمنڈے ۔ وزی گاتھ سیکشن ۔ یہ لوگ جرمن ، فرانس، انگلینڈ وغیرہ
ممالک میں جا کر آباد ہوئے ۔
ترکوں کی نسبت لکھا ہے۔ اُتُرُكُوا التَّرْكَ۔ ان کو تُرک اس لئے کہتے ہیں کہ تُرِ کُوا
مِنْ يَأْجُوجَ وَ مَأْجُوجَ ۔ انہوں نے شاہانِ فارس سے معاہدہ کر لیا تھا کہ تمہارے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں
گے ہمیں یہیں رہنے دو۔ بائیبل کی کتاب حز قیل باب ۳۸ میں یا جوج ماجوج کا ذکر ہے۔ ماجوج جزائر
میں رہنے والے لوگ ہیں ۔ ماجوج ماسکو اور ٹو بالسک کا سردار ہے۔ ہیں۔ ارٹو
ایک دفعہ میرا ایک دوست لنڈن گیا۔ جسے میں نے فرمائش کی کہ وہاں کی سب سے پرانی یادگار کا
پتہ لگائے چنانچہ اس نے تحقیقات کی تو اسے دو بہت دکھائے گئے۔ جو یا جوج ماجوج کے تھے اور اسے
بتلا یا گیا کہ اس ملک کی سب سے پرانی یادگار تاریخی یہی ہے۔
حضرت حز قیل کی کتاب میں تصریح سے لکھا ہے کہ جزائر میں بے پرواہی سے رہنے والے
ماجوج ہیں اس لئے بھی ان کو یہ نام دیا گیا کہ وہ آگ کی پرستش کرتے یا آگ سے بہت کام
لیتے ۔ آرمینیا اور آذربائیجان کی دیوار کا ذکر تفسیر بیضاوی میں بھی ہے۔ یورال کی دیوار کا ذکر
ابن خلدون میں لکھا ہے۔ چین کی دیوار کا ذکر مفسرین نے کیا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲)
حقائق الفرقان
۴۸۳
سُورَةُ الْكَهْفِ
۹۶ تا ۹۸ - قَالَ مَا مَكَّنَى فِيْهِ رَبِّي خَيْرٌ فَاعِيُنُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلُ بَيْنَكُمْ وَ
بَيْنَهُمْ رَدُمًا - اتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ حَتَّى إِذَا سَأَوَى بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ قَالَ
انْفُخُوا حَتَّى إِذَا جَعَلَهُ نَارًا قَالَ أَتُونِي أَفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًا فَمَا اسْطَاعُوا أَنْ
يَظْهَرُوهُ وَمَا اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقُبًا -
ترجمہ ۔ اس نے کہا میرے رب نے جو مجھے قدرت دے رکھی ہے اس میں وہ بہتر ہے ہاں تم میری مدد
کرو زور سے کہ میں بنا دوں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط آڑ ۔ تم مجھے لا دولو ہے کے تختے
یہاں تک کہ سب برابر جما دئے دو پہاڑوں کے دروں کے بیچ میں پھر کہا کہ دھونکو ۔ یہاں تک کہ جب
اس کو بالکل آگ بنادیا کہا مجھے لا دو اس پر ڈال دوں گا پگلا یا ہوا تانبا۔ پھر وہ اس پر چڑھ نہ سکیں گے
اور نہ اس میں سوراخ کر سکیں گے۔
تفسیر ۔ کہا جو قدرت میرے رب نے مجھے دی ہے وہی بہتر ہے۔ تو تم مجھے صرف اپنے زور سے مدددو ۔
میں تم میں اور اُن میں ایک موٹی دیوار بنادوں گا۔ تم میرے پاس لوہے کے ٹکڑے لے آؤ۔ آخر جب
اُس نے دونوں پہاڑوں میں برابر کر دیا۔ کہا دھونکو ۔ آخر جب اس کو گرم آگ سا کر دیا۔ بولا میرے
پاس لے آویں اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈالوں ۔ پھر اُن سے نہ ہو سکا کہ اس سے پھاند جاسکیں اور نہ بن
ہی پڑا کہ اس میں چھید کر سکیں۔
پس آخر یہ جنگ مجوقو میں نچلی نہ بیٹھ سکیں ۔ جرمن ، ڈنمارک اور سویڈن ناروے وغیرہ بلاد میں
آہستہ آہستہ پھیل گئیں ۔ گا تھ قوم نے جزائر برطانیہ آباد کر لئے ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ اے )
ردما ۔ بڑی روک کی تجویز کرتے ہوئے کیقباد نے جو دیوار بنائی اس گاؤں کا نام مو باس تھا۔
قبے بنائے تھے۔
زُبَرَ الْحَدِيدِ ۔ یہ لوہا دروازوں کیلئے تھا اور تانبا اس لئے لگایا کہ مٹی نہ کھائے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸،۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲)
حقائق الفرقان
لد ٧ له
سُورَةُ الْكَهْفِ
۹۹۔ قَالَ هُذَا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّي فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ رَبِّي جَعَلَهُ دَكَّاءَ ۚ وَكَانَ
وَعْدُ رَبِّي حَقًّا -
ترجمہ ۔ کہا یہ میرے رب کی مہربانی سے ہے پھر جب میرے رب کا وعدہ آ جائے گا تو اس کو میرا
رب گرادے گا اور میرے رب کا وعدہ بالکل سچا ہے۔
تفسیر۔ کہا یہ میرے رب کا احسان ہے۔ پھر جب میرے رب کا وعدہ آیا۔ اسے چور چور کر
دے گا۔ اور میرے رب کا وعدہ سچا ہے۔
جن حملہ آوروں کیلئے وہ دیوار روک تھی ۔ کچھ اور بلاد میں چلے گئے ۔ اور جگہوں میں
ریاستیں اور سلطنتیں قائم کر لیں ۔ آخر عجیب عجیب راستوں سے بعد ہزار سال ہجری وہ قو میں پھر
اس ملک پر چڑھنے کے لئے آہستہ آہستہ متوجہ ہوئیں ۔ جس کی طرف ان کے پہلے مورث متوجہ
تھے اور اسی طرح کتب مقدسہ کی سچائی ظاہر ہونے لگی ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۱، ۶۲)
داء - ریزہ ریزہ ۔ چنانچہ اس زمانہ میں وہ دیواریں کسی کام کی نہ رہیں ۔ جنگی حملوں اور
ان سے حفاظت کا طرز و طریق بھی بدل گیا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷، ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۲)
( ذوالقرنین نے یا جوج ماجوج کو ) آہنی دیوار سے سمندر کے بیچ میں قید کر دیا ۔۔۔۔ یہ ایسا
سیاہ جھوٹ ہے۔ جس میں حق و حقیقت اور روحانی تعلیم کا نام و نشان نہیں ۔ ذوالقرنین کی
حقیقت تو ہم نے لکھ دی ہے۔ ہاں یا جوج و ماجوج اور دیوار کا تذکرہ ضروری ہے۔ سو
سنو ۔ مقدمہ تاریخ ابن خلدون میں جہاں اقلیم چہارم کا حال لکھا ہے ۔ وہاں لکھا ہے کہ اس
اقلیم کا دسواں حصہ جبل قو قا یا تک ہے اور اسی پہاڑ کو جبل یا جوج و ماجوج کہتے ہیں ۔ آخر کہا ہے
کہ یہ تمام ترکوں کی شاخیں ہیں ۔ صفحہ نمبر ۶۰ ابن خلدون ۔
پھر اقلیم خامس میں لکھا ہے کہ اس کا نواں جزوارض یا جوج و ماجوج ہے اور اسی اقلیم کی
حقائق الفرقان
لد ٢٧
سُوْرَةُ الْكَهْفِ
جزو عاشر میں کہا ہے اور اس کی جزو عاشر میں ارض یا جوج ہے۔ صفحہ ۶۵ ۔ پھر اقلیم ششم کا بیان کرتے
ہوئے صفحہ نمبر ۶۷ میں لکھا ہے اور اسی اقلیم کی دسویں جزو میں بلاد ماجوج ہے۔ پھر اقلیم ہفتم کے بیان
میں کہا ہے کہ جبل قو قاقیا یہاں بھی ہے اور اس کے مشرق میں تمام ارض یا جوج ہے۔ اس بیان سے
معلوم ہوتا ہے کہ یا جوج بڑی بڑی شمالی بلاد میں پھیلی ہوئی قوم ہے۔
بائیبل کی کتاب حز قیل کے باب ۳۸ میں ہے۔ اور میں ماجوج پر اور ان پر جو جزیروں میں
بے پرواہی سے سکونت کرتے ہیں۔ ایک آگ بھیجوں گا اور وے جانیں گے کہ میں خداوند ہوں اور
اسی باب میں ہے تو جوج کے مقابل جو ماجوج کی سرزمین کا ہے اور روس ، مسک، تو بال کا سردار ہے
تمام ہمارے جغرافیوں میں جو عربی میں ہیں۔ اور وہ جرمن فرانس وغیرہ میں طبع ہوئے۔ اور ہیئت کی
کتابوں میں جیسے چخمینی اور اس کی شروح ہیں اور تمام بڑی لغت اور طب کے علمی حصہ کی کتابوں میں اس
قوم کا ذکر ملتا ہے اور یہاں ہمیں کتابوں کے دکھانے کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ یہ یا جوج ماجوج کا لفظ
اج سے نکلا ہے اور اسی سے آگ پنجابی میں اور آگ اردو میں بولا جاتا ہے۔ اور یہ تمام قو میں جوشیلی
آگ کی طرح اور رنگت میں آگ سے تیز ہیں ۔
اگنی ہوتر اور آگ میں اعلیٰ اعلیٰ چیزیں مشک، دودھ، شہد ڈالتے ہیں اور اس وقت تمام یوروپ کو میں اعلیٰ
آگ سے خاص تعلق ہے۔ آگ سے ایسے ایسے کام لے رہا ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔ سورج کو بڑا
عظیم الشان مرکز آگ کا یقین کر کے اس کی پرستش ہوتی ہے۔ بلکہ عیسائی مذہب نے تو توریت کا
عظیم الشان حکم سبت کا توڑ کر سن ڈے بزرگ دن مانا ہے۔ نیز اگر دیانند نے راست بازی اور تحقیق
سے کہا ہے کہ آریہ ورتی شمال سے آئے تو کوئی تعجب نہیں کہ یہ لوگ بھی انہیں یا جوج ماجوج کی شاخ
ہوں۔ لاکن اگر یہ ایران سے آئے ہیں تو پھر ذوالقرنین کے ملک سے ہیں جو یا جوج ماجوج کا
مخالف تھا۔
پھر میں کہتا ہوں ۔ اس قوم یا جوج ماجوج کے ثابت کرنے کے لئے ہمیں کہیں دور دراز جانے کی
ضرورت نہیں ۔ حقیقہ ضرورت نہیں۔ اس لئے کہ لنڈن میں ان دونوں قوموں کے مورثان اعظم کے
حقائق الفرقان
۴۸۶
سُورَةُ الْكَهْفِ
اسٹیچو ( بت ) موجود ہیں۔ غور کرو! اور سنو! اس تحقیق میں محمد اللہ نور الدین اول انسان ہے جس نے اردو
میں اس کو شائع کیا ہے۔ افسوس ہمارے یہاں آجکل فوٹو گرافر نہیں۔ والا ہم ان کی تصویر بڑی خوشی
سے شائع کرتے۔ اصل رسالہ میں یا جوج ماجوج کی تصویر بھی دی ہے۔ اس تصویر سے ظاہر ہے کہ دو
بڑے بڑے کئے کندہ ہوئے بہت گلڈ ہال کی دیوار کے دو زاویوں پر دھرے ہوئے ہیں۔ یہ دنیا بھر
کے مشہور و معروف دیو یا جوج ماجوج ہیں۔ ان کا گلڈ ہال سے ایک ایسا خاص تعلق ہے کہ اس پر کچھ لکھنا
ضروری معلوم ہوتا ہے۔
اگلے زمانہ میں لارڈ میئر کی نمائش کے دن ان کو باہر لایا جاتا تھا۔ کہتے ہیں کہ یہ بہت اس لئے
بنائے گئے تھے کہ زمانہ قدیم کے یا جوج ماجوج اور کارنیس (CORNIUS) کی یادگار قائم
رہیں۔ جو اس جزیرہ (انگلستان) پر قدیم باشندوں سے جنگ کیا کرتے تھے۔ ایک عرصہ بعد ان دو
لڑنے والوں میں سے ایک کا نام بھول گیا تو دوسرے کے نام کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ( تا کہ
دونوں کی یادگار قائم رہے) پھر یہ بھی روایتاً یقین کیا گیا ہے کہ ہمارے شہر لنڈن کی بنیاد اسی حملہ آور
یا جوج ماجوج نے ڈالی تھی ۔ اور اول ہی اوّل اس کا نام (TROYVOCIUM) یعنی نیا ٹرائے
رکھا۔ یہ شہر سن عیسوی سے ایک ہزار سال پیشتر انگلستان (کا) بڑا مشہور شہر ہوتا تھا۔ دونوں بہت جو
گلڈ ہال کے ورانڈے میں رکھے ہیں ۔ ہر ایک ساڑھے چودہ فٹ بلند ہے۔ یا جوج جو بائیں پہلو کو
ہے۔ اس کے ہاتھ (میں) ایک لمبا عصا ہے۔ جس کے ساتھ زنجیر سے ایک گولہ (کرہ) بندھا ہوا
ہے۔ وہ گولہ میخوں سے پر ہے۔ یہ ایک اوزار تھا جس کو تاریخ زمانہ وسطی میں صبح کا تارا بولتے تھے۔
علاوہ ازیں یا جوج کی پشت پر ایک کمان اور ترکش ہے۔ جو تیروں سے پُر ہے۔
دائیں طرف دوسرا بت ماجوج کا ہے جوڈھال اور برچھی سے مسلح ہے۔ اُس نے ایسا لباس پہنا ہوا
ہے جو رومیوں کی مذہبی سوسائٹی کے لوگ پہنا کرتے تھے۔ جن کے زمانہ میں یہ بہت بنائے گئے ( دیکھو
صفحہ ۶۵ - ۶۶ - ۶۷ - ۶۸ ) رسالہ گائیڈ ٹو دی گلڈ ہال لنڈن ۔ ایک کتاب مصنفہ ٹامس بار ہم مطبوعہ
۷۵۰ ۱ء میں لکھا ہے کہ موجودہ بتوں سے پہلے ان کی جگہ دو اور دیو تھے جو وصلی اور چھڑیوں اور