سُوْرَۃُ مَرْیَمَ

حقائق الفرقان (جلد ۴)

حقائق الفرقان
1
سُورَةُ مَرْيَمَ
سُوْرَةُ مَرْيَمَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم اس کتاب کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو بے سبب بھی دیتا ہے
اور سبب سے بھی دیتا ہے ۔
۲۔
كهيعص -
ترجمہ - كهيعص -
تفسیر کھیعص ۔ میں اسماء النبی کی طرف اشارہ ہے۔ كَبِير - الْمُتَعَالَ - كَافِيُّ - هَادِی ۔
يُجِيرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ - عَالِمٌ عَزِيزُ - صَادِقٌ -
رض
اگر صحابہ و تابعین ان کے ن ان کے معنے نہ کرتے تو میں کبھی نہ کرتا۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ صفحه (۲)
كهيعص - اسمائے البی، کریم، بادى، يُجيرُ وَ لَا يُجَارُ عَلَيْهِ (المؤمنون: ۸۹)
( عالم، عزیز ، عادل ) کی طرف ان حروف میں اشارہ ہے۔ صَادِقُ الْوَعْدِ (مریم ۵۵) ہے نیز
ان آیات میں ان انبیاء کا ذکر ہے۔ زکریا ، ہود ، ادریس ، اسمعیل اور ص سے مراد صداقت انبیاء
ہے۔ عراق عجم ۔ عراق عرب ۔ عرب اور شام کے انبیاء کا تذکرہ ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ء صفحه ۱۶۳
نیز تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۶)
لے وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے مقابل میں کوئی پناہ دینے والا نہیں ۔ ۲۔ وعدے کا سچا ہے۔

حقائق الفرقان
۲
سُورَةُ مَرْيَمَ
له الله
- ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا - إِذْ نَادَى رَبَّهُ نِدَاءً خَفِيًّا -
ترجمہ ۔ یہ تیرے رب کی رحمت کا بیان ہے اپنے بندے زکر یا پر۔ جب اس نے پکارا
اپنے رب کو آہستہ آواز سے۔
تفسیر رَحْمَتِ رَبَّكَ ۔ کتنے لوگ ہیں جن کے ہاں اولا د ہے ۔ مگر ان کا خیال اس طرف نہیں
جاتا کہ یہ ان کے رب کی رحمت ہے ۔
خَفيًّا ۔ چلا کر ۔ دعا کرتے چلا اٹھا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳)
- قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنّى وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَ لَمْ أَكُنُ
بِدُعَابِكَ رَبِّ شَقِيًّا -
ترجمہ ۔ بولا اے میرے رب ! بے شک میری ہڈیاں سست ہوگئی ہیں اور بڑھاپے سے سرسفید
ہو گیا ہے اور تجھ سے دعا مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا۔
تفسیر - قَالَ رَبِّ - دعا کا طریقہ بتلایا ہے ۔ وَهَنَ الْعَظمُ ۔ لکھا ہے کہ ستر سے کچھ زیادہ عمر ہوگئی
تھی۔ بس میری عمر کے برابر ہوں گے۔ وَهَن کے معنے ضعیف ہوگئیں۔ پتلیاں ہو گئیں ۔
شَقِيًّا ۔ ناکام۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۸٬۲۷ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۳)
اولاد کی خواہش بھی کئی وجوہ سے ہوتی ہے (۱) بعض عورتیں بانجھ کہلانا پسند نہیں کرتیں۔
(۲) شریکوں کا مال قبضے میں آ جائے (۳) ہمارے مال و اسباب کا کوئی وارث ہو (۴) ہمارا نام رکھنے
والا کوئی ہو ۔ انبیاء کو بھی اس بارہ میں خواہش ہوتی ہے مگر اس لئے کہ کوئی سچے علوم اور نیکیوں کا وارث
ہو۔ مجھ کو بھی خدا تعالیٰ نے ایسی عمر میں اولا د دی ہے کہ جبکہ وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ
شیبا کا زمانہ ہے۔ اور میں خدا کے فضل پر امید رکھتا ہوں کہ میری اولا داچھی ہوگی ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه ۲)

حقائق الفرقان
۳
سُورَةُ مَرْيَمَ
٧،٦ - وَإِنِّي خِفْتُ الْمَوَالِيَ مِنْ وَرَاءِى وَكَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا فَهَبْ لِي مِنْ
لَّدُنْكَ وَلِيًّا - يَرِثُنِي وَيَرِثُ مِنْ آلِ يَعْقُوبَ وَاجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيًّا -
ترجمہ ۔ اور مجھ کو خوف ہے میرے قرابت داروں سے میرے پیچھے اور میری عورت بانجھ ہے۔ تو
مجھ کو عطا فرما خاص اپنے پاس سے ایک وارث ۔ وہ میرا وارث ہو اور یعقوب کی آل کا اور اس کو بنا
اے میرے رب ! دل بھاتا ، پسندیدہ ۔
تفسیر - خِفْتُ الْمَوَالِی ۔ قوم میں کوئی نیک نظر نہیں آتا۔
یرتنی ۔ وہ علم ۔ وہ نبوت جو تو نے مجھے اور ہمارے آباء واجداد کو بخشی ہے۔ ان کا وارث بنے ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳)
يَرِثُ مِنْ آلِ يَعْقُوبَ - وراثت مال کے علاوہ بھی ثابت ہو گئی ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۶)
- يُزَكَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَمِ إِسْمُهُ يَحْيَى لَمْ نَجْعَلُ لَهُ مِنْ قَبْلُ سَبِيًّا -
ترجمہ ۔ اللہ نے فرمایا ۔ اے زکریا ! ہم تجھے خوشخبری سناتے ہیں ایک جوان لڑکے کی جس کا نام یحیی ہے
اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی نہیں بنایا۔
تفسیر بغلم لڑکا جو تیرے سامنے ہی جوان بھی ہوگا۔
يحی ۔ اس میں اشارہ ہے کہ احْيَاهُ اللهُ بِالْایمان ایمان کے ساتھ لمبی زندگی پائے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳)
- قَالَ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي غُلَمُ وَ كَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا وَ قَدْ بَلَغْتُ مِنَ
الْكِبَرِ عِتِيًّا -
ترجمہ ۔ زکریا نے پوچھا۔ مجھے وہ بیٹا کب ہوگا حالانکہ میری موجودہ عورت بانجھ ہے اور میں پہنچ
چکا ہوں بڑھاپے کی حد کو۔
تفسیر الى يَكُونُ لِي غُلم - یہ کلمہ پاس نہیں کہ خدا تعالیٰ فرما چکا ہے إِنَّهُ لَا يَا يُعَسُ مِنْ

حقائق الفرقان
لد
روْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ (يوسف:۸۸) بلکہ یہ دعا کوعاجزانہ بنانے کا رنگ ہے۔
سُورَةُ مَرْيَمَ
وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ یعنی نکاح ثانی بھی اب نہیں ہو سکتا ۔
عتيا۔ اس حد سے آگے جو صحبت کے لائق ہو۔
مِنَ الْكِبَرِ عِتِيًّا ۔ لکھا ہے ۷۵۔ ۸۰ سال عمر تھی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳)
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۶)
ا - قَالَ رَبِّ اجْعَلْ فِي آيَةً قَالَ أَيَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلْثَ لَيَالِ سَوِيًّا -
ترجمہ ۔ عرض کی اے میرے رب ! میرے لئے کوئی نشانی مقرر کر دے۔ ارشاد ہوا تیرے لئے
نشانی یہ ہے کہ تو بات نہ کرے گا لوگوں سے تین رات دن برابر ۔
تفسیر الا تكلم الناس ۔ باتیں چھوڑ دو۔ اللہ تعالیٰ کے ذکر و تیج سے خاص قسم کی قوت
بڑھ جاتی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳)
الا تُكَلِّمَ النَّاسَ ۔ بہت بولنے والے کے قوای مضحل ہو جاتے ہیں۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۶)
الا تُكَلِّمَ النَّاسَ ۔ یہ نسخہ بہت مجرب ہے اور اب بھی نشان ہے۔ کلام نہ کرے اور ذکر الہی
میں شاغل رہنے سے قوت بڑھ جاتی ہے۔
شیعوں میں تسبیح فاطمہ مشہور ہے۔ اور سنی بھی اسے مسنون سمجھتے ہیں ۔ خاتونِ جنت نے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور عرض کیا کہ مجھے دو تکلیفیں ہیں ۔ ایک چکی پیسنی پڑتی ہے۔ دوم پانی کا
مشکیزہ بھی خود ہی لانا پڑتا ہے۔ اور اپنے ہاتھ دکھائے اور لونڈی کی التجاء کی۔ آپؐ نے فرمایا کہ میں
تجھے اس سے بہتر شے بتلاتا ہوں ۔ وہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد سبحان الله ۳۳ بار، الحمد لله ۳۳ بار،
الله اکبر ۳۴ بار اور اس کے بعد لا اله الا اللہ پڑھ لیا جاوے اور سونے کے وقت بھی ۔ جن لوگوں کا
ے کیونکہ مومن نا امید نہیں ہوتا اللہ کی بہار سے ہاں کا فر ہوا کرتے ہیں ۔

حقائق الفرقان
سُورَةُ مَرْيَمَ
میں معتقد ہوں ان میں سے ایک نے لکھا ہے کہ اس میں سر یہ تھا کہ ذکر اللہ سے ضعف گھٹ جائے گا
اور پھر یہ شکایت پیدا نہ ہوگی ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۲)
۱۲ - فَخَرَجَ عَلَى قَوْمِهِ مِنَ الْمِحْرَابِ فَأَوْحَى إِلَيْهِمْ أَنْ سَبِّحُوا بُكْرَةً وَعَشِيًّا -
ترجمہ ۔ پھر اپنے لوگوں کے پاس آیا حجرہ سے تو ان کو اشارہ سے کہہ دیا۔ یاد کئے جاؤ اللہ کی صبح شام ۔
تفسیر مومن کی خلوت گاہ شیطان سے لڑائی کرنے کا ذریعہ ہے اس لئے اسے محراب کہتے ہیں۔
محراب ۔ لڑائی کا ہتھیار۔ عبادت گاہ۔
آولی ۔ جلدی جلدی یہ بات کہی ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه ۲)
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳)
♡
۱۳ تا ۱۶ - ييَحْيَى خُذِ الْكِتَبَ بِقُوَّةٍ وَآتَيْنَهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا وَ حَنَانًا مِّنْ
لدُنَا وَ زَكوةً وَ كَانَ تَقِيًّا وَ بَرًا بِوَالِدَيْهِ وَ لَمْ يَكُنْ جَبَّارًا عَصِيًّا وَ
سَلَمُ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَ يَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا -
ترجمہ ۔ اے بیٹی ! لے کتاب مضبوطی سے ۔ ہم نے اس کو دانائی دی بچپنے ہی میں ۔ اور اپنے
پاس سے رحم دلی دی اور صفائی قلب اور وہ بڑا متقی تھا۔ اور ماں باپ کا بڑا فرمانبردار اور وہ کچھ
سرکش نافرمان نہ تھا ۔ اور اس پر سلامتی ہے جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے اور جس دن
وہ پھر زندہ اٹھ کھڑا ہو۔
تفسير وَآتَيْنَهُ الْحُکم ۔ بچپن میں پکی پکی باتیں کرتا تھا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۶)
ليحيى - درمیانی بات چھوڑ گئے کہ قرآن مجید قصے نہیں کہتا۔
محکم ۔ حکمت کی بات ۔
صبيا ۔ چھوٹا ہی تھا کہ دانائی کی باتیں کرتا۔

حقائق الفرقان
جَبَّارًا ۔ بگاڑ کرنے والا ۔
سُورَةُ مَرْيَمَ
وَ يَوْمَ يموت ۔ دیکھئے یہ مقام مضارع ہے اور قابلِ یادداشت ! یحی اموات میں داخل ہے اور
اسے يَمُوتُ فرمایا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳)
1 - وَاذْكُرُ فِي الْكِتٰبِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا -
ترجمہ۔ اور مریم کا بیان کر کتاب میں جب وہ الگ جا بیٹھی اپنے لوگوں سے مشرق رخ کسی جگہ۔
تفسیر ۔ ناامیدوں کو امیدیں دلانے والا ہے۔ حضرت زکریا کی طرح مریم کا حال تھا۔ اسی طرح مکہ
میں مدت سے بت پرستی کا زور تھا۔ کہاں امید ہو سکتی تھی کہ وہاں ایک نبی پیدا ہوگا۔ یسعیاہ نبی کی کتاب
میں فرمایا ہے کہ جس طرح ایک مطلقہ تباہ روزگار عورت ہو ۔ اسی طرح مکہ کا حال ہے۔ مگر میں خاوند والی
سے زیادہ بھاگ لگاؤں گا ۔ اعلیٰ درجہ کے شہر عروس البلاد کہلاتے ہیں ۔ اسی طرح یسعیاہ کی ۴۲ - ۵۴
کی ۶ بابوں میں فرمایا ہے اور ایک نبی کے ذریعہ سے عرب کی روحانی ترقی کی پیشگوئی کی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ مئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۳)
پہلے حضرت زکریا کی دعاؤں کا ذکر کیا پھر مریم کا کہ کس طرح مشکلات کے بعد اللہ تعالیٰ نے انہیں
آسانیاں دیں۔ اسی طرح رسول کریم کو تسلی دیتا ہے کہ دین اسلام ان مشکلات سے نکل جائے گا۔
مومنوں کو چاہیے کہ اللہ پر بڑی بڑی امیدیں رکھیں ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ صفحه ۲)
انْتَبَذَتْ انْفَرَدَتْ خَرَجَتْ تنہا ہوئیں۔ نکلیں۔ جن میں تھیں ان سے الگ ہوئیں ۔
شرقِيًّا - شرقی کے معنے واسعًا فَصِيحًا بہت لغتوں میں پائے جاتے ہیں۔ کیونکہ تنگ مکانوں
میں دھوپ کھل کر نہیں پڑتی۔ پس شرقی وہ مکان ہے جس پر سورج اشراق کرتا ہو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ مئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۳)
مَكَانًا شَرْقِيًّا ۔ کے معنے ہیں ۔ فراخ مکان جس میں دھوپ ہوا خوب لگے۔ کوئی نام تجویز کرنا
غلط بات ہے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۲)

حقائق الفرقان
سُورَةُ مَرْيَمَ
۱۸ - فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا
بَشَرًا سَوِيًّا -
ترجمہ ۔ پھر پردہ ڈال لی ان کی طرف سے پھر ہم نے بھیجا اس کی طرف ہمارے فرشتے کو تو وہ بن
گیا اُس کے سامنے اچھا خاصا آدمی ۔
تفسیر - مِنْ دُونِهِمْ حِجَابًا ۔ ان لوگوں سے کوئی تعلق نہ رکھا یعنی یہ الگ رہنے لگیں ۔
رُوحَنَا ۔ ہمارا کلام ۔ چنانچہ بہت فرشتوں کے ذریعے یہ کلام پہونچا۔ اس لئے نا فرمایا
إِذْ قَالَتِ الْمَلَئِكَةُ يُمَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ - (ال عمران : ۴۶)
فَتَمَثَّل - جبرئیل کا تمثل نبی کریم کے سامنے بھی آیا۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳)
رُوحَنَا ۔ اپنا کلام ۔
( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۶ )
۲۲- قَالَ كَذَلِكِ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَى هَيْنَ ۚ وَ لِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ وَ
رَحْمَةً مِنَّا وَكَانَ أَمْرًا مَقْضِيًّا -
ترجمہ ۔ فرشتہ نے کہا۔ ہاں اللہ کی مرضی یوں ہی ہے۔ تیرے رب نے فرمایا ہے یہ بات مجھ پر
آسان ہے ۔ ہم اس کو لوگوں کے لئے ایک نشان بنانا چاہتے ہیں اور خاص ہمارے پاس کی رحمت
اور یہ کام تو ہو چکا ہے۔
تفسير - كذلك ۔ یہ بات بھی سچ ہے اور خدا کا کلام بھی سچ۔
مَقْضِيًّا ۔ حکم جاری ہوا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ مئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۳)
لے جب کہا فرشتوں نے اے مریم ! اللہ تجھ کو خوشخبری دیتا ہے۔

حقائق الفرقان
سُورَةُ مَرْيَمَ
۲۳ تا ۲۵ - فَحَمَلَتْهُ فَانْتَبَذَتْ بِهِ مَكَانًا قَصِيًّا - فَأَجَاءَهَا الْمَخَاضُ إِلَى
جِذْعِ النَّخْلَةِ قَالَتْ يُلَيْتَنِي مِنْ قَبْلَ هُذَا وَ كُنْتُ نَسْيًّا مَنْسِيًّا - فَنَادَهَا
مِنْ تَحْتِهَا إِلَّا تَحْزَنِي قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا -
ترجمہ ۔ پس وہ حاملہ ہوئی تو اسے لے کر الگ ہو بیٹھی دور جگہ میں ۔ پھر اس کو دردزہ لے آیا ایک کھجور
کے تنہ کی طرف اور وہ بولی کاش اس سے پہلے ( یعنی درد سے ) مجھے غشی آجاتی (یا میں مرگئی ہوتی )
اور میں بھولی بسری ہوگئی ہوتی ۔ پھر اس کو پکار اکسی پکارنے والے نے اس کے نیچے سے کہ غمگین نہ ہو
بے شک تیرے رب نے ایک چشمہ بنا دیا ہے تیرے قدم کے پاس۔
تفسیر۔ مَكَانًا قصيا تفسیروں میں لکھا ہے کہ وہ مصر تھا۔ ابن جریر میں بھی اس کا ذکر ہے۔
نَسيَّا مَنْسِيًّا ۔ میں ترک کر دی جاتی ۔ حالت اضطرار میں کلمہ منہ سے نکلا۔
سریا ۔ چشمہ ۔ چھوٹی نہر ۔ میر مٹی سردار کو بھی کہتے ہیں۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۳)
يلَيْتَنِي مِن قَبْلَ هُذَا - کیا معنی؟ بچہ جننے سے پہلے میری قوت حسیہ نہ رہتی کہ درد تکلیف دہ ہوتا۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۵)
مِن قَبْلَ هذا - موت کی دعا منع ہے اس کے معنی ہیں میں بے ہوش ہو گئی ہوتی ۔
تَحْتَكِ سَرِيًّا ۔ یعنی تیرے نیچے ایک سردار ہے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ صفحه (۲)
مت غش آجاتا۔
تَحْتَكِ سَرِيًّا - سردار
تشحذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه (۴۶۶)

حقائق الفرقان
۹
سُورَةُ مَرْيَمَ
۲۷ - فَكُلِي وَاشْرَبِي وَقَرِى عَيْنًا ۚ فَإِمَّا تَرَينَ مِنَ الْبَشَرِ أَحَدًا فَقُولَ إِنِّي
نَذَرْتُ لِلرَّحْمَنِ صَوْمًا فَلَنْ أَكَلِّمَ الْيَوْمَ انْسِيًّا ۔
ترجمہ۔ تو کھا اور پی اور آنکھ ٹھنڈی کر پھر اگر تو کسی آدمی کو دیکھے تو کہہ دینا میں نے رحمان کے لئے
منت کا روزہ رکھا ہے تو میں ہر گز بات نہ کروں گی آج کسی آدمی سے ۔
تفسیر - فرمایا ۔ فَلَنْ أَكَلمَ الْيَوْمَ (مريم - ۲۷) لفظ لن مدت دراز کے لئے نہیں کہا جاتا ہے اور لفظ
لا چونکہ اونچا جاتا ہے یہ دوام کے لئے آسکتا ہے۔ جو لوگ کہ شرار تا رویت کے قائل نہیں ان کا اس سے
رد ہو سکتا ہے کہ وہاں لن فرمایا ہے نہ کہ لا۔ ( بدر جلد ا ا نمبر ۷۶ مورخہ ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۳)
۲۸ - فَأَتَتْ بِهِ قَوْمَهَا تَحْمِلُهُ قَالُوا يُمَرْيَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا فَرِيًّا -
ترجمہ ۔ پھر اس کو لائی اپنی قوم کے پاس اونٹ پر بٹھا کر ۔ قوم نے کہا۔ اے مریم البتہ یہ تو
یوانوکھا بچہ لائی ( نبوت کا مدعی ) ۔
تفسیر قرآن مجید کوئی تاریخ کی کتاب نہیں کہ مسلسل واقعات کا ذکر کرے۔ جیسے پیچھے انا
نُبَشِّرُكَ بِغُلَمِ إِسْةَ يَحْیى کے بعد لِيَحْلِى خُذِ الْكِتَبَ بِقُوَّةٍ فرما دیا۔ اور درمیانی واقعات کا ذکر
نہیں فرمایا۔ ایسا ہی یہاں فَاتَتْ به قَوْمَهَا فرمادیا ۔ اور یہاں مصر سے واپس آنے کا ذکر ہے۔
تحمله - کے یہ معنے نہیں کہ گود میں اُٹھائے لائی بلکہ سوار کر کے لائی۔ دوسرے مقام پر یہ
محاورہ قرآن مجید میں موجود ہے إِذَا مَا أَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكُمْ
عَلَيْهِ (التوبة: ۹۲) اب اس کے یہ یہ معنے معنے تو تو نہیں کہ ان لوگوں وں نے نے درخواست درخواست کی کہ نبی کریم (صلی ا الله
علیہ وسلم ) ہمیں اپنی گود میں اٹھالیں ۔ بلکہ سواری مہیا کرنے کے معنے ہیں ۔
جِئْتِ شَيْئًا فَرِيًّا ۔ سے مراد عجیب امر لائی ہو۔ اور کیوں ایسا نہ ہو ( وہ کہتے ہیں ) تیری ماں بھی
نیک پارسا تھی۔ تیرا باپ بھی اچھا آدمی تھا۔ اچھوں کے اچھے ہوتے ہیں ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ صفحه (۲)
فاتت ہے۔ مصر میں بہت مدت رہے پھر وہاں سے کنعان میں آئے۔
تحمله - اٹھالائیں ۔۔۔۔۔ جس اونٹ پر تھیں ۔۔۔۔۔ پیچھے بھی تھیں اور آگے ۔ وہ جیسا کہ پارہ ۱۰
لے جب وہ تیرے پاس آئے ہوں کہ تو ان کو سواری دے دے تو نے جواب دیا ہو میرے پاس تو کوئی سواری نہیں
جس پر میں تم کو چڑھا دوں ۔

حقائق الفرقان
۱۰
سُورَةُ مَرْيَمَ
رکوع ۱۲ میں ہے ۔ إِذَا مَا أَتَوكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ ۔ اس وقت
۱۴
حضرت عیسی کو نبوت مل چکی تھی ۔
فریا ۔ یہ فقرہ ذم کا بھی ہے اور مدح کا بھی تو گویا لوگوں نے کہا کہ بہت عجیب لڑکا لائی ہو۔
کیوں نہ ہو باپ ماں جو نیک تھے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴)
فاتت ہے۔ مدت کے بعد مصر سے لیکر آئیں جب عیسی " کو نبوت مل چکی تھی ۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه (۴۶۶)
۲۹- يَأخُتَ هُرُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ امْرَأَ سَوْءٍ وَ مَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا -
ترجمہ اے ہارون کی بہن ! نہ تو تیرا باپ ہی برا آدمی تھا اور نہ تیری ماں ہی سرکش تھی ۔
تفسیر - ھرُونَ ۔ قوم کے بزرگ کے نام پر لوگوں کے نام ہوتے ہیں۔ جیسے گیلانی سید ۔ خواہ دس
پشتوں سے پنجابی ہوں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ مئی ۱۹۱۰ء صفحه ۱۶۴)
أُخْتَ ھرُونَ ۔ اس لئے فرمایا کہ وہ ہارون کی قوم میں سے تھیں جیسے قریش ، راجپوت ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ صفحه (۲)
اخت هرُونَ - بارونی قوم کی بہن ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۴۶۶)
قرآن نے مریم مسیح علیہ السلام کی ماں کو اخت هارون ۔ ہارون کی بہن کہا۔ یہ بات صحیح نہیں ۔
جواب سنیئے ۔
(۱) ۔ معترض عیسائی لوگو! کوئی الہامی اور روح القدس کی لکھائی ہوئی تاریخ ایسی نہیں جس
میں مریم کے خاندان کا مفصل حال مرقوم ہو اور ایسی بھی کوئی کتاب عیسائیوں کے گھر میں نہیں ۔
جس سے مریم کے بھائیوں اور ماں باپ وغیرہ رشتے داروں کے نام کا یقینی پتہ لگے۔ پھر قرآن کے نام کا پتہ
کے کلمہ اخت بار
اخت ہارون پر آپ کا اعتراض کیا۔
(۲) ۔ پادری لوگو ! تم نسب ناموں اور قصوں پر اعتراض نہ کیا کرو۔ کیونکہ پولوس، طمطاؤس کے
پہلے خط میں لکھتا ہے ” کہانیوں اور بے حد نسب ناموں پر لحاظ نہ کریں۔ یہ سب تکرار کا باعث ہوتا ہے
نہ تربیت النبی کا جو ایمان سے ہے، طمطاؤس ا باب ۴۔

حقائق الفرقان
11
سُورَةُ مَرْيَمَ
(۳) ۔ سنو! انجیل متی کی ابتدا میں مسیح کو ابن داؤد اور داؤد کو ابن ابراہیم لکھا ہے۔ متی ا بابا ۔
حالانکہ مسیح اور داؤد کے درمیان اور داؤد و ابراہیم کے مابین پشت ہا پشت کا فرق ہے۔ بلکہ بقول
تمہارے مسیح ابن داؤد ہے ہی نہیں ۔
(۴) ۔ سنو ! الیسبات کو ہارون کی بیٹی کہا گیا ۔ لوقا باب ۵۔ حالانکہ الیسبات اور زکریا کے زمانہ
سے جن کا ذکر لوقا نے کیا ہے بہت ہی مدت پہلے ہارون مر چکے تھے۔ اور الیسبات اور بارون میں
پشت ہا پشت کا فرق ہے نہیں۔ اجی حضرت یہ الیسبات انگلستان کی ملکہ نہیں بلکہ اس سے بہت پہلے
گذر چکی ہے )
بات یہ ہے۔ ناموں میں اشتراک بھی ہوتا ہے۔ دیکھو یوسف اور یعقوب مسیح کے بھائی بھی ہیں
اور ان سے سینکڑوں برس پہلے یوسف اور یعقوب، اسحاق نبی کے پوتے اور بیٹے بھی گزرے پس کیا
ممکن نہیں کہ ایک ہارون موسی کے بھائی ہوں اور دوسرے مریم کے۔
(۵)۔سنو! عرب میں آخ اور اخت کا لفظ وسیع معنوں میں مستعمل ہوتا ہے۔ حقیقی بھائی اور
ایک ہی پشت کے بھائی پر محدود نہیں ۔ دیکھو قرآن :۔
إلى ثَمُودَ أَخَاهُمُ صُلِحًا (هود : ۶۲)
وَ إِلَى عَادٍ أَخَاهُمُ هُودًا (هود: ۵۱)
حالانکہ صالح اور ہود اپنی اپنی قوم کے حقیقی بھائی نہ تھے۔
اور زرقانی شرح مواہب اللہ نیہ میں ازواج کی تاریخ میں صفیہ کے قصے میں لکھا ہے کہ صفیہ بی بی
پر جو خیبر کے یہود سے تھیں ۔ رسول اللہ کی اور بیبیوں نے کچھ طعن کیا اور صفیہ نے اُن کے طعن و تشنیع کا
تذکرہ اپنے خاوند محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔ تو آپؐ نے فرمایا۔ تو نے کیوں نہ کہا۔ آئی هَارُونَ
وَعَمِّي مُوسَى وَزَوْجِي مُحَمَّدٌ۔ دیکھو دیکھو یہاں بارون موسی نبی کے بھائی کو اب یعنی باپ کہا حالانکہ بہت
مدت پہلے گزر چکے۔ عرب کے لوگ عمدہ تلوار کو اخو ثقة اور بڑے بہادر کو آخُو غَمَرَاتِ الْمَوْتِ کہتے
اے مشہود کی طرف اپنے بھائی صالح کو۔ ہے اور عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو۔
میرے والد ہارون اور میرے چچا موسیٰ اور میرے خاوند محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں ۔

حقائق الفرقان
الم
سُورَةُ مَرْيَمَ
ہیں۔ غرض تھوڑے بہت تعلق پر اخوت کا اطلاق ہوتا ہے۔ مریم صدیقہ کاہنوں میں پلی۔ اور زکریا
ریب رشتہ دار تھے اور کاہن بے ریب وتردّد ہارون کے بھائی تھے۔ الیسان
ت
ہارون کی بیٹی مریم کی قریبی رشتے دار تھی ۔ دیکھو لو قا ا باب ۔ پس کیا تعجب ہے اگر قرآن نے کہہ
دیا مریم ہارون کی بہن تھی ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۵۹ - ۱۶۰)
-
۳۰ تا ۳۲- فَأَشَارَتْ إِلَيْهِ قَالُوا كَيْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِي الْمَهْدِ
صَبِيًّا - قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللهِ اثْنِيَ الْكِتٰبَ وَ جَعَلَنِي نَبِيًّا وَ جَعَلَنِي مُبْرَكًا
أَيْنَ مَا كُنْتُ وَ أَوْصينِي بِالصَّلوةِ وَالزَّكوةِ مَا دُمْتُ حَيًّا -
ترجمہ ۔ تو مریم نے بچہ کی طرف اشارہ کر دیا قوم نے کہا ہم کیسے بات کریں چھوٹے بچے سے۔ عیسی
نے جواب دیا۔ میں اللہ کا بندہ ہوں ۔ اس نے مجھ کو کتاب دی ہے اور نبی بنایا ہے۔ اور مجھے بابرکت
بنایا ہے۔ میں جہاں کہیں رہوں اور مجھ کو حکم دیا ہے نماز پڑھنے کا اور زکوۃ دینے کا میری زند زندگی تک۔
تفسير - كان في فِي الْمَهْدِ ۔ یہود علماء بڑے بڑے آدمی تھے۔ حقارت سے کہا۔ یہ کل کا لونڈا ہے
اس سے کیا باتیں کریں۔
اثني الكتب ۔ اس سے ثابت ہوا کہ آپ (عیسی) کو نبوت مل چکی تھی ۔ کتاب سے مراد
تو ریت ہے۔ توریت کا علم عطا ہوا۔
ايْنَ مَا كُنتُ - یہ اشارہ ہے اس طرف کہ آپ کو بہت سے ملکوں میں سیر کرنا تھا۔ مصر، کنعان،
کشمیر وغیرہ۔
قصہ لکھا ہے کہ بچی کو آپ نے فرمایا کہ میرے لئے دعا کرو۔ آپ نے فرمایا کہ تم مجھ سے اچھے
ہو۔ مسیح نے کہا کہ میں نے سلامتی کا دعوی تو آپ کیا ہے وَالسَّلَامُ عَلَی مگر تیرے لئے خدا نے سلام
علَيْهِ (مریم:۱۲) فرمایا اس لئے میں آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتا ہوں ۔ یہ صوفیاء کا ذوقی لطیفہ ہے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۴)
لے اس پر سلامتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی