سُوْرَۃُ مَرْیَمَ

حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 2

حقائق الفرقان
الله
سُورَةُ مَرْيَمَ
مَنْ كَانَ فِي الْمَهْدِ صَبِيًّا - حقارت سے ان لوگوں نے کہا کہ یہ تو کل کا لونڈا ہے اس سے
کیا بات کریں ۔ اس کے دودھ کے دانت ہیں ۔
اثنِي الْكِتٰبَ وَجَعَلَنِی نَبِيًّا ۔ اس بات پر قرینہ ہے کہ آپ اس وقت بچے نہ تھے ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه (۲)
۳۶۔ مَا كَانَ لِلَّهِ أَنْ يَتَّخِذَ مِنْ وَلَدٍ سُبْحَنَهُ إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا
يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ -
ترجمہ ۔ اللہ کی شان کے لائق نہیں کہ وہ کسی کو اولاد بنائے ۔ وہ پاک ذات ہے۔ ہاں جب وہ کسی کام
کو کرنا چاہتا ہے تو بس اتنی بات ہے کہ اُس کام کو کہہ دیتا ہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے۔
تفسیر - سبحنه ۔ یہ ایک دلیل ہے کہ بے جرم کو پکڑنا اور مجرم کو چھوڑ نا سبحانیت کے خلاف ہے
اس میں ابطالِ کفارہ ہے۔
۳۸
-
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴)
فَاخْتَلَفَ الْأَحْزَابُ مِنْ بَيْنِهِمْ فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ مَّشْهَدِ
يَوْمٍ عَظِيمٍ ۔
ترجمہ ۔ پھر اختلاف کرنے لگیں ٹکڑیئیں آپس میں تو تباہی ہے کافروں کے لئے بڑے دن کی ۔
حاضری سے۔
تفسیر - فَاخْتَلَفَ الْأَحْزَابُ مِنْ بَيْنِهِمْ ۔ کہ تم میں اگر اس قسم کی بحثیں ہوں کہ خلیفہ اور فلاں کے کیا
تعلقات ہیں؟ اور پھر اس پر فیصلہ کرنے لگ جاؤ تو مجھے سخت رنج پہونچتا ہے تم مجھے خلیفہ المسیح کہتے ہو۔
میں تو اس خطاب پر کبھی پھولا نہیں۔ بلکہ اپنی قلم سے کبھی لکھا بھی نہیں۔ میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ
میں اس بیہودہ بخشیں کرنے والے لوگوں کو اپنی جماعت میں نہیں سمجھتا۔ میں تمام جماعت کیلئے دعا کرتا
ہوں مگر ایسے لوگوں کیلئے دعا بھی پسند نہیں کرتا۔ ان کو کیا حق ہے کہ تفرقہ اندازی کی باتیں کریں۔ آگ
پہلے دیا سلائی سے پیدا ہوتی ہے۔ مگر آخر کار گھر پھر محلہ پھر شہر کے شہر جلا دیتی ہے۔ ایسے لوگ اگر میری

حقائق الفرقان
۱۴
سُورَةُ مَرْيَمَ
مدد کے خیال سے ایسا کرتے ہیں تو سن رکھیں کہ میں ان کی مدد پر تھوکتا بھی نہیں ۔ اگر مخالفت میں کرتے
ہیں تو وہ خدا سے جا کر کہیں جس نے مجھے خلیفہ بنایا۔
سنو! میرا صدیق اکبر کی نسبت یہی عقیدہ ہے کہ سقیفہ بنی ساعد نے خلیفہ نہیں بنایا۔ نہ اس
وقت جب ممبر پر لوگوں نے بیعت کی۔ نہ اجماع نے ان کو خلیفہ بنایا ۔ بلکہ خدا نے بنایا۔ خدا نے چار
جگہ قرآن میں خلافت کا ذکر کیا ہے اور چار بار اپنی طرف اس کی نسبت کی ہے۔ حضرت آدم کے
بارے میں فرمایا اِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً - (البقرة : (۳) پھر حضرت داؤد کی نسبت ارشاد
کیا یداودُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ - (ص: ۲۷) پھر صحابہ کرام کے لئے فرمایا لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي
الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ - ( النور : ۵۲) اور پھر سب کے لئے فرمایا۔ جَعَلْنَكُمْ
خَليفَ فِي الْأَرْضِ - (یونس : ۱۵) پس میں بھی خلیفہ ہوا تو مجھے خدا نے بنایا۔ اور اللہ کے فضل ہی سے
ہوا۔ جو کچھ ہوا اور اس کی طاقت بغیر انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا ۔۔۔۔۔
تمہیں چاہیے۔ دنیا کماتے ۔ آپ کھاتے ۔ بیوی بچوں کو کھلاتے۔ اس سے بچتا تو دوسرے کے
نفع اور مخلوق کی شفقت پر خرچ کرتے ۔ پھر اس سے وقت بچے تو الْحَمْد پڑھو۔ لاحول پڑھو۔
استغفار کرو ، درود پڑھو لا إله إلا الله کا ذکر کرو۔ تمہارے پاس ان لغو کاموں اور باتوں کے لئے
وقت کہاں سے آ گیا۔ اپنے اخلاق کی کمزوریوں کی اصلاح کرو۔ گندی گالیاں تمہارے منہ سے نہ
نکلیں ۔ تم میں طمع و حرص نہ ہو۔ تجارت میں حساب و کتاب رکھو ۔ ملازمت میں فرضِ منصبی کو ایمانداری
سے ادا کرو۔
ایک اور بحث بھی ہے کہ مسیح بے باپ تھا یا نہیں ! میں کہتا ہوں ۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر کا
باپ تھا یا نہیں۔ شریعت نے ہمیں اس بات پر مامور نہیں کیا کہ ہم پیغمبروں کے ماں باپوں اور بہن
ا میں خاص زمین میں ایک نائب حاکم بنانے والا ہوں ۔
اے داؤد ! ہم نے تجھ کو بنا یا نائب ملک میں ۔
ان کو ضرور خلیفہ بنائے گا زمین میں جیسے کہ خلیفہ بنایا ان سے پہلے والوں کو۔
ہم نے تم کو ان کے بعد قائم مقام بنا یا ملک میں ۔

حقائق الفرقان
۱۵
سُورَةُ مَرْيَمَ
بھائیوں کی تحقیق کرتے پھریں۔ یہ باتیں تمہاری روحانیت میں داخل نہیں ۔
ہم نے آج جو کچھ سمجھایا ۔ وہ درد دل سے سمجھایا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہی سمجھ دے ۔ اسی کے
قبضہ میں سب کے دل ہیں ۔ تم شکر کرو کہ ایک شخص کے ذریعہ تمہاری جماعت کا شیرازہ قائم ہے۔
اتفاق بڑی نعمت ہے۔ اور یہ مشکل سے حاصل ہوتا ہے۔ یہ خدا کا فضل ہے کہ تم کو ایسا شخص دے دیا جو
شیرازہ وحدت قائم رکھے جاتا ہے وہ نہ تو جوان ہے اور نہ اس کے علوم میں اتنی وسعت جتنی اس زمانہ
میں چاہیے لیکن خدا نے تو موسی کے عصا سے جو بے جان لکڑی تھی اتنا بڑا کام لے لیا تھا کہ فرعونیت کا
قلع قمع ہو گیا۔ اور میں تو اللہ کے فضل سے انسان ہوں ۔ پس کیا عجب ہے کہ خدا مجھ سے یہ کام لے
لے۔ تم اختلافات اور تفرقہ اندازی سے بچو نکتہ چینی میں حد سے بڑھ جانا بڑا خطرناک ہے۔ اللہ سے
ڈرو۔ اللہ کی توفیق سے سب کچھ ہوگا ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ صفحه ۲-۳)
۴۱ - إِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْأَرْضَ وَمَنْ عَلَيْهَا وَ إِلَيْنَا يُرْجَعُونَ
ترجمہ ۔ البتہ ہم ہی وارث بن گئے زمین اور اس کی سب چیزوں کے اور ہماری ہی طرف وہ
لوٹائے جائیں گے۔
تفسیر ترثُ الْأَرْضَ ۔ تمام مملکتوں اور جائیدادوں کی ملک پر غرور کرنے والے اس آیت پر غور
کریں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۷ ۲ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۴)
۴۲- وَاذْكُرُ فِي الْكِتَبِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَبِيًّا -
ترجمہ ۔ اور ابراہیم کا ذکر کر کتاب میں بے شک وہ اعلیٰ درجہ کی خبرد بر دینے والا تھا۔
تفسیر اور بیان کر دے اس کتاب میں اب ابراہیم کا ابراہیم کا قصہ۔ بے رب بے ریب وہ راست باز ست باز نبی تھا۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۰)
واذکر ۔ اس کتاب میں حضرت ابراہیم کا ذکر کر دو۔ حضرت ابراہیم کو سہ میں رہتے تھے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۴)
فِي الْكِتَبِ ابْراهِيمَ - آپ بھی اولاد کی طرف سے نا امید تھے ۔ ۹۹ برس کی عمر میں اسحق پیدا ہوئے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۶)

حقائق الفرقان
۱۶
سُورَةُ مَرْيَمَ
حضرت ابراہیم کی زندگی مومنوں کے لئے نہایت عمدہ اسوۂ حسنہ ہے۔ بلحاظ خوراک، پوشاک،
قطع وضع ، خصائل فطری ، عزت، مقبولیت عامہ، ذکرِ خیر ، اپنی نظیر آپ ہی تھے۔ اس تمام کامیابی کا گر
بتایا ہے کہ ابراہیم صدیق تھا۔ جس کے ادنی معنے راست گفتار کئے ہیں۔ ہر مضبوط کام جس کا نتیجہ عمدہ
ہوا سے عرب صدق کہتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴)
حضرت ابراہیم خدا کے بڑے پیارے بندوں میں تھے اور اپنی ذات میں کمالات کے جامع
تھے۔ ہمیں تو ان کے والد کا نام بھی کسی صحیح روایت سے معلوم نہیں۔ پھر بھی ان کی مقبولیت کا یہ حال
ہے کہ تمام یوروپ، تمام امریکہ، تمام مسلمان، تمام عرب، یہود، مجوسی ان کی عظمت کے قائل ہیں۔
کوئی بڑا ہی بد بخت ہو جو منکر ہو۔ بعض اولیاء و انبیاء کو عجیب مقبولیت ہے۔ یہ بھی خدا کی ایک شان
ہے۔ سید عبد القادر جیلانی کو برا کہنے والے بہت کم ہیں ۔ ہاں رافضی ہوں تو ہوں ۔
سچ بولنا بڑا وصف ہے۔ یہ بڑا ہی کٹھن رستہ ہے۔ آٹھ پہر میں اس بات کی طرف بھی غور کرو کہ تم
نے کہاں تک سچ بولا ہے۔ میں ایمان رکھتا ہوں کہ جس نے زبان پر قابو پایا۔ اس نے بہت سے
عیوب پر قابو پالیا۔ نبی کے معنے خدا سے خبر پا کر اطلاع دینے والا اور بہت ہی بڑائی والا ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
۴۳، ۴۴ - إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ يَابَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا يَسْمَعُ وَلَا يُبْصِرُ وَلَا
يُغْنِي عَنْكَ شَيْئًا - يَابَتِ إِنِّي قَدْ جَاءَنِي مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ يَأْتِكَ فَاتَّبِعْنِي
اهْدِكَ صِرَاطًا سَوِيًّا -
ترجمہ ۔ جب اس نے اپنے تایا سے کہا اے میرے تایا ! تم کیوں پوجتے ہو ایسی چیز کو جو نہ کچھ سنے
اور نہ دیکھے اور نہ تمہارے کام آوے ۔ اے میرے تایا ! مجھے ایسا علم ملا ہے جو تمہیں نہیں ملا تو تم
میری پیروی کرو تو میں تم کو سیدھی راہ بتادوں گا۔
تفسیر- آب - چچا۔

حقائق الفرقان
۱۷
سُورَةُ مَرْيَمَ
لِمَ تَعْبُدُ - شمس کی۔ چندر ماہ کی ۔ مرکزی کی پرستش کی جاتی ہے۔ پھر ان سے اتر کر ان
ہیکلوں میں ۔
66
مَا لَا يَسْمَعُ وَلَا يُبْصِرُ - مسلمانوں میں بھی لوگ يَا شَيْخُ عَبْدِ الْقَادِر شَيًّا لِله “ پڑھتے
ہیں یہ باتیں کچھ نفع نہیں پہونچاتیں۔
گیا۔ ۔ سویا ۔ ہر ایک طرح کی افراط و تفریط سے بچی ہوئی راہ ۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۴)
ابراہیم نے اپنے باپ کو کہا۔ اے پیارے باپ! کیوں بتوں کی پرستش کرتا ہے۔ وہ تو
تمہاری دعاؤں کو سنتے نہیں اور تمہاری حالت کو دیکھتے نہیں اور اگر سنتے اور دیکھتے بھی تو تمہاری کچھ بھی
حاجت براری براری نہیں کر سکتے ۔ میرے پیارے باپ! مجھے تو خدا پرستی کے فوائد کی سمجھ ہے۔ مجھے معلوم نی
ہے کہ بت پرستی ہمارے تمدنی اخلاقی وغیرہ وغیرہ میں مصر ہے۔ مگر افسوس تجھے ان باتوں کی خبر نہیں پس
تجھے چاہیے میرا کہا مان میں تجھے سیدھی راہ بتادوں گا۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۴۰)
۴۶،۴۵ - يَابَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّيْطَنَ إِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلرَّحْمَنِ عَصِيًّا -
يَابَتِ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَمَسَّكَ عَذَابٌ مِنَ الرَّحْمَنِ فَتَكُونَ لِلشَّيْطَنِ وَلِيًّا -
ترجمہ ۔ اے میرے باپ! شیطان کی پوجامت کر کیونکہ وہ شریر ہلاک ہونے والا تو رحمان کا
نافرمان ہی ہے۔ اے میرے باپ! میں ڈرتا ہوں کہ رحمان کا عذاب تم کو نہ چھو جائے تو تم شیطان
کے رفیق بن جاؤ گے۔
تفسیر۔ اے پیارے باپ نافرمان اور رحمت سے دور شیطان کی فرماں برداری مت کر ۔ شیطان
تو رحمن جیسے محسن کا نافرمان ہے۔ میرے پیارے باپ! بے ریب مجھے تو ڈر ہے کہ تجھے رحمٰن بھی
عذاب دے اور تو شیطان کا ساتھی ہو جاوے ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۴۲۴۰)
لِلشَّيطن وَلِيًّا ۔ پہلے آدمی خود بدی کرتا ہے۔ تب خبیث روحیں ( شیطان ) اس کے یارو آشنا
بن جاتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴)

حقائق الفرقان
۱۸
سُورَةُ مَرْيَمَ
یابت میرے بزرگ (باپ نہ تھا ) ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۶)
۴۷ - قَالَ أَرَاغِبُ اَنْتَ عَنْ الهَتِى يَابْرَاهِيمُ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ لَأَرْجُمَنَّكَ وَ
وو
اهْجُرْنِي مَلِيًّا -
ترجمہ ۔ چچا نے کہا اے ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے متنفر ہے پھر اگر تو باز نہ آئے گا میں ضرور تجھے
پتھروں سے ماروں گا اور میرے پاس سے چلا جا تو مدتوں ۔
تفسير - لانجمَتَكَ - سنگسار کرنا ترجمہ نہیں ۔ بلکہ لاشْتُمَنَّكَ میں تجھے گالی دوں گا۔ یہاں جو
-
ترجمہ لکھا ہے ٹھیک نہیں ۔ کیونکہ یہ معنے صحابہ، تابعین، تبع تابعین نے نہیں کئے ۔۔۔
مَلِيًّا (1) سَوِيًّا سَلِيمًا -
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴)
حضرت ابراہیم کے اب نے دو باتیں فرمائیں۔ (۱) لَأَرْجُمَنَّكَ (مریم:۴۷) (۲)
وَاهْجُرُنِي مَلِيًّا (مریم: ۴۷) میں تجھے سخت سست کہوں گا۔ اور مجھ سے الگ ہو جا۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
۴۹،۴۸ - قَالَ سَلَمٌ عَلَيْكَ سَاسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّي إِنَّهُ كَانَ بِي حَفِيًّا وَ
اعْتَزِلُكُمْ وَمَا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ وَ ادْعُوا رَبِّي عَسَى اَلَّا أَكُونَ بِدُعَاءِ
رَبِّي شَقِيًّا -
ترجمہ ۔ ابراہیم نے کہا ( جاتا ہوں) سَلَامٌ عَلَيْكَ میں عنقریب تمہارے لئے مغفرت مانگوں گا
میرے رب سے۔ بے شک وہ مجھ پر بڑا مہربان ہے۔ ہر ایک سوال کا جواب سمجھا دینے والا ہے۔ اور
میں تم سے الگ ہو جاتا ہوں اور ان سے جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا اور میں اپنے رب کو پکاروں گا
اور مجھے امید ہے کہ میں اپنے رب کو پکار کر محروم نہ رہوں گا۔
تفسیر۔ ابراہیم نے کہا تجھے برے اعتقاد سے سلامتی رہے۔ میری طرف سے تجھے دکھ نہ پہنچے۔
میں تو بہر حال اپنے رب سے تیرے لئے معافی مانگوں گا۔ وہ مجھ پر مہربان ہے اور تم سے اور تمہارے

حقائق الفرقان
۱۹
سُورَةُ مَرْيَمَ
بتوں سے جنہیں تم خدا کے سوا پکارتے ہو۔ سب سے الگ ہوں اور صرف اپنے رب کو ہی پکارتا ہوں
اور امید ہے کہ جس طرح تم بتوں کو پکار کر پورے کامیاب نہیں ہوتے ۔ یقیناً میرا حال ایسا نہ ہوگا۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۱)
قَالَ سَلامُ عَلَيْكَ ۔ دیکھو کیا شستہ زبانی اور خوش بیانی ہے۔ باوجود مباحثہ کے ایک دوسرے کا
ادب ملحوظ رہا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴)
۵۱،۵۰ - فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَ مَا يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَهَبْنَا لَهُ اسْحَقَ وَ
يَعْقُوبَ وَكُلًّا جَعَلْنَا نَبِيًّا - وَوَهَبْنَا لَهُم مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ
صِدْقٍ عَلِيًّا -
ترجمہ ۔ پھر جب ابراہیم نے کنارہ کیا ان سے اور ان جھوٹے معبودوں سے جن کو پوجتے تھے وہ
اللہ کے سوا تو ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب عطا فرمایا۔ اور سب ہی کو نبی یعنی غیب کی خبر دینے والا ہم
نے بنایا۔ اور ان کو ہم نے بہت کچھ دیا اپنی رحمت سے اور ان کے لئے اعلیٰ درجہ کا ذکر خیر قائ
تفسير - فَلَمَّا اعْتَزَلَهُم - ملک شام میں چلے گئے ۔ ان سے الگ ہو گئے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴)
پس جب ابراہیم ان لوگوں سے اپنے بت پرست باپ اور اپنی بت پرست قوم اور ان کے
بتوں سے الگ ہوا تو اسے اللہ تعالیٰ نے نبی بیٹا الحق جیسا اور نبی پوتا یعقوب جیسا عطا فرمایا۔ اور ان
لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اتنے انعامات بخشے جن کے بیان کی حاجت ہی نہیں ۔
کیونکہ ابراہیمی خاندان کے برکات ظاہر ہیں ۔ تمام دنیا کے لوگ ان کی مدح اور ثناء کرتے ہیں۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۱)
چونکہ آپ نے خدا کے لئے ایسا کیا اس لئے اللہ نے اس کے عوض میں وَهَبْنَا لَهُ اسْحَقَ وَ
يَعْقُوبَ فرما یا یعنی حضرت اسحق و حضرت یعقوب ایسے برگزیدہ دیئے اور سخت زبانی کے مقابل پر
جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا فرمایا ۔ یعنی ان کا ذکر جمیل دنیا میں کر دیئے ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)

حقائق الفرقان
۲۰
سُورَةُ مَرْيَمَ
-
۵۲- وَاذْكُرُ فِي الْكِتَبِ مُوسَى إِنَّهُ كَانَ مُخْلَصًا وَ كَانَ رَسُولًا نَبِيًّا
ترجمہ ۔ اور کتاب میں موسیٰ کا بیان کر ( یعنی قرآن میں ) کہ وہ خاص بندہ تھا اور بھیجا ہوا۔ پیشگوئی
کرنے والا
تفسیر۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اولاد ابراہیم میں حضرت موسیٰ سے
خصوصیت کے ساتھ مشابہت ہے ۔ اس لئے ان کا ذکر خاص غور کے قابل ہے ۔ قرآن مجید میں
کئی جگہ اس مشابہت کا ذکر فر ما یا ۔ مثلاً رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا
(المزمل: ١٦) شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلَى مِثْلِهِ فَأَمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ (الاحقاف (11)
أَنْ يُؤْتَى أَحَدٌ مِثْلَ مَا أُوتِيتُمُ (ال عمران : ۷۴)۔
اس مشابہت کا ذکر اس لئے فرمایا تا عیسائی و یہودی اپنے مانے ہوئے رسول حضرت موسیٰ
کے معیار صداقت پر اس نبی کو پرکھ لیں ۔
وَاذْكُرُ ۔ اس کتاب (قرآن شریف ) میں حضرت موسیٰ کا ذکر لوگوں کو سناؤ۔
كَانَ مُخلَصا ۔ حضرت نبی کریم کے اخلاص کا ذکر بھی ایک جگہ فرمایا ہے دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ گا۔
ضرت بیا بریم
قَوْسَيْنِ أَوْ ادنی (النجم: ۹، ۱۰) ۔
عرب میں ایک رسم ہے۔ جو دو دوست بننا چاہتے ہیں تو عمائد کو جمع کر کے اپنی اپنی کمانیں
ملاتے اور اس میں ایک تیر رکھتے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا۔ جو تمہارا دوست ۔ ہمارا
دوست ۔ جو تمہا را دشمن وہ ہمارا دشمن ۔
جناب الہی سے بھی تعلقات اخلاص ہوتے ہیں۔ چنانچہ ایسے مخلصین کے لئے خدا تعالیٰ
ے رسول بھیجا ہے۔ جو تم پر نگران ہے جیسا کہ فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا۔ ۲۔ بنی اسرائیل کا ایک
حکمران شہادت دے چکا اپنے مشیل کی تو وہ ایمان لا چکا اور تم نے اپنے کو بڑا سمجھا اور دوسرے کو حقیر ۔ الا تم
سے کسی کو وہ ملے جو تمہیں ملا۔ ہے اس نے قرب الہی چاہا ( پھر کیا ہوا) اللہ اُس کی طرف جھکا۔ پھر وہ دو
کمانوں کے ملنے سے بھی زیادہ تر قریب ہو گیا۔

حقائق الفرقان
۲۱
سُورَةُ مَرْيَمَ
حدیث قدسی میں فرماتا ہے کہ اے ابنِ آدم ۔ اگر تو میری طرف چل کر آئے۔ تو میں دوڑ کر آؤں ۔ میں
نے کبھی نہیں دیکھا کہ کوئی مخلص دنیا میں بھی ایسی مشکلات میں پڑا ہو جن کا انجام اس کے حق میں برا ہو۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ مئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۴)
في الكتب مولی ۔ وہ شہر سے بھاگے مگر خدا نے اس ناامیدی میں رسول بنادیا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۶)
۵۳ - وَنَادَيْنَهُ مِنْ جَانِبِ الطُّورِ الْأَيْمَنِ وَ قَرَّبْنَهُ نَجِيًّا -
ترجمہ ۔ اور ہم نے اس کو آواز دی سیدھی طرف سے کوہ طور کے اور اُس کو ہم نے پاس بلالیا راز کہنے کو۔
تفسیر الايمن - با یمن۔ برکت والی ۔
نجیا ۔ بلند مقام پر پہونچنے والا ۔ محبت و پیار کی مخفی باتیں کیں۔
اس قرآن مترجم سے پر ایک حاشیہ ہے اس کو میں نے کاٹ دیا۔ کیونکہ اس مترجم کو یہ وہم ہوا ہے کہ
کلام بغیر ساطت فرشتہ ہوئی۔ حالانکہ سب سے اعلیٰ وحی وہی ہے جوفر سے اعلیٰ وحی وہی ہے جو فرشتوں کے ساتھ ہو ) نا کا لفظ جب
ہوتا ہے کہ فرشتے بھی ہوں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۷ ۲ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۴)
۵۴ - وَوَهَبْنَا لَهُ مِنْ رَّحْمَتِنَا أَخَاهُ هُرُونَ نَبِيًّا -
-
ترجمہ ۔ اور دیا اُس کو اُس کا بھائی ہارون اپنی مہربانی سے پیشگوئی کرنے والا بنا کر۔
تفسیر آخَاهُ هَرُونَ نَبِيًّا - اخوت خاص برکات کا موجب ہے۔ جن کے بھائی نہیں ہوتے خواب
میں ان کے بازو کٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے بعض فیضان جماعت واخوت کے ساتھ خاص ہیں
کہ بغیر اس اخوت کے وہ نازل ہی نہیں ہو سکتے ۔ ہمار ۔ ہمارے حضرت صاحب بھی کئی مخلصین کو اخی کر کے بھی
لکھتے تھے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴)
-
و ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۵)
ے جس سے آپ درس دے رہے تھے۔ (مرتب)

حقائق الفرقان
۲۲
سُورَةُ مَرْيَمَ
۵۶،۵۵ - وَ اذْكُرُ فِي الْكِتَبِ اِسْمَعِيلَ إِنَّهُ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ
رَسُولًا نَبِيًّا وَ كَانَ يَأْمُرُ أَهْلَهُ بِالصَّلوةِ وَ الزَّكُوةِ وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهِ
مَرْضِيًّا -
-
ترجمہ۔ اور کتاب میں ( یعنی قرآن میں ( اسماعیل کا بیان کر بے شک وہ وعد ۔ وعدے کا سچا تھا اور بھیجا
ہوا خبر دینے والا تھا ۔ ( محمد رسول اللہ کی ) ۔ اور وہ اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کیا کرتا تھا اور زکوۃ کا
اور وہ اپنے رب کا بڑا پسندیدہ تھا۔
تفسیر - فِي الْكِتٰبِ اسْتَعِيلَ - جو وَادٍ غَيْرَ ذِی زَرْعٍ۔ بچنے کی امید بھی نہ رکھتے تھے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۶)
صَادِقَ الْوَعْدِ ۔ یہاں ایک روایت لکھی ہے کہ ایک شخص نے ان سے کہا کہ میں آتا ہوں آپ
یہاں ٹھہرو ۔ آپ نے کہا۔ اچھا۔ ایک سال تک کھڑے رہے۔ یہ جھوٹی روایت ہے۔ کیا وہ نمازیں
نہیں پڑھتے تھے۔
كَانَ يَأْمُرُ أَهْلَهُ ۔ ایک اور جگہ فرمایا ہے وَ اصْطَبِرْ عَلَيْهَا (طه: ۱۳۳) مطلب یہ ہے کہ قسم قسم
پیرایوں میں کہتا ہی چلا جاوے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵)
۵۷، ۵۸ ۔ وَاذْكُرُ فِي الْكِتٰبِ إِدْرِيسَ إِنَّهُ كَانَ صِدِيقًا نَبِيًّا وَ رَفَعْتُهُ
مَكَانًا عَلِيًّا ۔
ترجمہ ۔ اور کتاب میں ( یعنی قرآن میں ) ادریس کا بیان کر بے شک وہ بڑا سچا اعلیٰ درجہ کا خبر دینے والا
تھا۔ اور ہم نے اس کو اٹھا لیا بلند مکان پر ۔
تفسیر ۔ اور نئیں ۔ آپ کا دوسرا نام اخنوک ہے۔ حضرت نوح سے پہلے ہوئے تھے۔ یہوداہ کے
پہلے خط کے ۱۴ باب میں ان کا ذکر ہے۔
رَفَعْنَهُ مَكَانًا عَلِيًّا ۔ ہم نے عظیم الشان رفعت ( مرتبہ ) دی تھی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵)

حقائق الفرقان
۲۳
سُورَةُ مَرْيَمَ
۵۹- أُولَئِكَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّنَ مِنْ ذُرِّيَّةِ آدَمَ وَ
مِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ وَ مِنْ ذُرِّيَّةِ إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْرَاءِيلَ وَمِمَّنْ هَدَيْنَا وَ
اجْتَبَيْنَا إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ أَيْتُ الرَّحْمَنِ خَرُّوا سُجَّدًا وَ بُكِيًّا -
ترجمہ ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا ہے نبیوں میں اولاد آدم میں سے ہیں اور ان کی
نسل میں سے جن کو ہم نے نوح کے ساتھ اٹھا لیا تھا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور ان
میں سے جن کو ہم نے راہِ ہدایت بتائی ۔ اور منتخب فرمالیا۔ جب ان پر رحمن کی آیتیں پڑھی جاتی
تھیں تو وہ گر پڑے تھے سجدہ کرتے ہوئے اور روتے ہوئے ۔
تفسیر - سجدا ۔ فرماں برداری کے لئے گر پڑتے۔
ایک عجیب کہانی حضرت الیاس کے متعلق لکھی ہے کہ ملک الموت سے کہا کہ جان نکال کر
دکھاؤ چنانچہ اس نے ایسا کیا ۔ خود آپ بہشت میں گئے ۔ پھر واپسی سے انکار کر دیا ۔ ایسی کہانیاں
یہودیوں کی شرارت سے غالباً اسلامی تفاسیر میں داخل ہوئی ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵)
٦٠ - فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلوةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ فَسَوْفَ
يَلْقَوْنَ غَيَّا -
ترجمہ ۔ پھر ان کے پیچھے ایسی ناخلف اولاد آئی جنہوں نے نمازیں ضائع کر دیں اور گری ہوئی
خواہشوں کے پیچھے پڑ گئے تو آگے پاویں گے گمراہی کی سزا۔
تفسیر۔ پھر ان کے بعد ایسے جانشین پیدا ہوئے جنہوں نے عبادت الہی کو ترک کیا اور خواہشات
کے پیچھے لگ گئے ۔ جلدی وہ سزا کو پہنچیں گے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶، ۱۷ حاشیہ )
خلف۔ ل کے سکون کے ساتھ گندے پیچھے آنے والے۔ خلف ل کی فتح کیساتھ نیک لوگ
پیچھے آنے والے۔
ی ۔ جہنم کا نام ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۵)

حقائق الفرقان
خَلْفٌ خراب اولاد۔
الد
سُورَةُ مَرْيَمَ
غيا ۔ نقصان ۔ دکھ۔ دوزخ کی وادی ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۶)
خَلْفٌ برے معنوں میں آتا ہے اور خلف کا اطلاق اچھے پر ہوتا ہے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
٦٢ - جَنَّتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدَ الرَّحْمَنُ عِبَادَهُ بِالْغَيْبِ إِنَّهُ كَانَ وَعْدُهُ مَاتِيًّا -
ترجمہ ۔ وہ ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کا وعدہ رحمن نے کر لیا ہے اپنے بندوں سے بے دیکھے یا
تنہائی میں بھی جو اس کے بندے بنے بے شک اس کا وعدہ تو ضرور ہوکر رہے گا۔
تفسیر - ماتيا - آنے والا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۵)
۶۴ - تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي نُورِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِيًّا -
ترجمہ۔ یہ وہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے اس شخص کو وارث بنائیں گے جو بڑا متقی ہوگا۔
تفسیر - الْجَنَّةُ ۔ اس میں ایک پیشگوئی ہے کہ ارضِ مقدس کے مالک مسلمان ہوں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵)
۶۵ ۶۶ - وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا وَمَا
بَيْنَ ذَلِكَ وَ مَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا - رَبُّ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا
فَاعْبُدُهُ وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهِ هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَبِيًّا -
ترجمہ ۔ ہم (فرشتے) اترتے نہیں مگر تیرے رب کے حکم سے۔ اسی کو معلوم ہے جو آگے ہونے والا
ہے اور جو پیچھے ہو چکا اور جواب ہے اور تیرا رب بھولنے والا نہیں ۔ وہ رب ہے آسمان اور زمین کا
اور جوان دونوں کے درمیان ہے تو اسی کی عبادت کر اور نیکی پر جما ر ہو اور بدی سے بچتے رہو اس کی
فرمانبرداری کے لئے ۔ بھلا تیری عقل وسمجھ میں اللہ کے جیسا کوئی اور بھی ہے۔
تفسیر ۔ نَتَنَزَّلُ ۔ اس کا فاعل ا۔ مومن ہیں بہشت میں داخل ہونے کے وقت یا۔
۲۔ جبرائیل یا مراد مسلمانوں کا نزول ہے اس ملک میں ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی