سُوْرَۃُ مَرْیَمَ

حقائق الفرقان (جلد ۴), حصہ 3

حقائق الفرقان
۲۵
سُورَةُ مَرْيَمَ
اصْطَبِرُ ۔ عبادت پر استقلال کرو۔
سبيا ۔ ہم نام - ولد (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵)
حضرت جبرائیل سے ایک دفعہ حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے پوچھا۔ تم ہر روز کیوں
نہیں آتے ۔ تو انہوں نے حسب حال یہ آیت پڑھ دی ۔ مَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ - اب بعض
مفسرین نے اس سے یہ سمجھ کر کہ یہ خاص جبرائیل کیلئے ہی ہے۔ مشکلات میں پڑے ہیں ۔ یہ طریق
تفسیر ٹھیک نہیں ۔ اس رکوع میں تو جنتیوں کا ذکر ہے۔ وہی کہتے ہیں کہ ہم جنت میں اللہ کے حکم سے ہی
پہنچے ہیں ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
٦٧ - وَيَقُولُ الْإِنْسَانُ وَ إِذَا مَا مِتْ لَسَوْفَ أَخْرَجُ حَيًّا -
ترجمہ ۔ اور اور کافر ( منکر قیامت ) آدمی کہتا ہے جب میں مر جاؤں گا تو کیا آگے زندہ کر کے اٹھایا جاؤں گا۔
تفسیر الانسان ۔ وہ انسان جو قیامت کا منکر ہے ایسا کہتا ہے۔ بعض انسان اپنے افعال
-
سے ظاہر کرتے ہیں کہ مرکر جی اٹھنے کا خیال ان میں بہت کمزور ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵)
اگر کامل یقین ہو کہ فلاں بات کا یہ نتیجہ ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ انسان فکرمند نہ ہو۔ برسات آنے
والی ہو تو سب کولپائیوں کا فکر پیدا ہو جاتا ہے۔ پھر لوگ بیج بونے کی تیاریاں ( باوجود ان خوفوں
کے کہ کھیتی شاید ہو یا نہ ہو یا پھر اس کے بعد اٹھانی یا کھانی نصیب ہو یا نہ ہو) کر لیتے ہیں ۔ امتحان
قریب ہو تو لائق سے لائق لڑکا کچھ نہ کچھ تیاری کر لیتا ہے۔ یہ اس لئے کہ اسے یقین ہوتا ہے۔ کل
امتحان ضرور ہوگا ۔ تو پھر اگر قیامت کا یقین پیدا ہو تو انسان کیوں گناہ اور لوگوں کی حق تلفیاں اور
اکل مال بالباطل کرے ۔ ایسے ایسے برے کام کر کے وہ زبانِ حال سے جتاتا ہے کہ اسے
یوم الحساب کا یقین نہیں۔ اگر یقین ہو تو اس کے متعلق تیاری بھی کرے۔ اس کے بعد ایک دلیل بیان کرتا
ہے کہ انسان کچھ نہ تھا۔ ہم نے اسے اپنی صفت ربوبیت کے ماتحت بتدریج اس حالت میں پہونچایا جو
پورا ثبوت ہے اس بات کا کہ ہم اسے پھر اٹھائیں گے اور حسب اعمال جنت یا دوزخ میں پہونچائیں

حقائق الفرقان
۲۶
سُورَةُ مَرْيَمَ
گے۔ اس کی تفصیل فرماتا ہے کہ متقیوں کو بچائیں گے اور ظالموں کو دوزخ میں بھیجوائیں گے۔ اس
وقت معلوم ہوگا کہ یہ ظاہری دکھلاوے کا ساز و سامان کہاں تک کسی کے کام آنے والا ہے یہاں تک
کہ اس دنیا میں بھی یہ چیزیں ان کو حقیقی عزت نہیں دے سکیں۔ ایک شخص نے مجھ پر اعتراض کیا کہ
آپ کے قرآن میں نمرود حضرت ابراہیم کے مقابل کا ذکر ہے۔ حالانکہ وہ کوئی شخص نہیں ہوا۔ میں
نے کہا یہی تو اعجاز قرآنی ہے کہ اس مد مقابل کا نام نہیں لیا۔ گویا بتلا دیا کہ یہ ایسا بے نشان
کیا جاوے گا کہ ایک زمانہ میں اس کی ہستی سے بھی انکار کیا جائے گا۔ اس کے خلاف حضرت
ابراہیم کو دیکھو کہ مجوس، عیسائی، یہودی، مسلمان سب ہی اس کا نام اس کا نام عزت سے ۔ لیتے ہیں ۔ اور
اس کی اولا د تمام روئے زمین پر موجود ہے ۔ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام نامی
پانچ بار تو چھتوں پر بآواز بلند پکارا جاتا ہے اور پھر کس عزت کے ساتھ ۔ مگر کیا کوئی عتبہ، ربیعہ،
شیبہ، ابو جہل اور پھر امام حسین کے مقابل یزید کی اولاد ہونے کی طرف بھی اپنے تئیں منسوب کرتا ہے
یاد رکھو آرام کی زندگی کے لئے یہ چالاکیاں، یہ ساز و سامان کی حرص مفید نہیں ۔ بلکہ قرآن مجید کی سچی
فرمانبرداری کرو۔ میرا تو اعتقاد ہے کہ اس کتاب کا ایک رکوع انسان کو بادشاہ سے بڑھ کے اہ سے بڑھ کر خوش قسمت
بنا دیتا ہے۔ جس باغ میں میں رہتا ہوں اگر لوگوں کو خبر ہو جاوے تو مجھے بعض دفعہ خیال گزرتا ہے کہ
میرے گھر سے قرآن نکال کر لے جاویں۔ مسلمانوں کے پاس ایسی مقدس کتاب ہوا اور پھر وہ تکالیف
میں مشکلات میں پھنسے ہوں ۔ ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱)
۶۸ ۶۹ - اوَلَا يَذْكُرُ الْإِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنَهُ مِنْ قَبْلُ وَلَمْ يَكُ شَيْئًا فَوَرَبِّكَ
لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَالشَّيْطِينَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِيًّا -
ترجمہ ۔ کیا یہ آدمی یاد نہیں کرتا کہ ہم نے اسے پہلے پیدا کیا ہے جب وہ کچھ بھی نہ تھا۔ پس تیرے
رب کی قسم ہے ہم ضرور جمع کریں گے ان کو اور شیاطین کو پھر ان کو لا کر حاضر کریں گے جہنم کے پاس
گھٹنوں پر گرے ہوئے۔
تفسیر ۔ أَو لَا يَذْكُرُ - لَسَوْفَ اخْرَج کا جواب دیتا ہے کہ پہلے بھی تم لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْ كُورًاہی تھے۔
-

حقائق الفرقان
۲۷
سُورَةُ مَرْيَمَ
فَوَ رَبِّكَ ۔ وہ رب جس نے تم کو عدم سے وجود دیا۔ پھر نیست کر کے وجود میں لا سکتا ہے۔
ربو بیت النبی کا تقاضا ہے کہ جو ناقص رہ گیا ہے۔ وہ کامل ہو اور جو کامل ہو گیا۔ وہ ترقی کرے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵)
حَوْلَ جَهَنَّمَ
-
اس سے بھی ثابت ہے کہ الانسان سے مراد وہی انسان ہیں جو
منکر ان قیامت و خدا ہیں ۔ دنیا میں بھی کوئی بدکار سکھی نہیں دیکھا گیا گویا یہاں بھی یہ گروہ حول
جَهَنَّمَ ہی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵)
۷۰- ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِيْعَةِ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى الرَّحْمَنِ عِتِيًّا ۔
ترجمہ ۔ پھر الگ کریں گے ہر ایک ٹکڑی میں سے اس شخص کو جو رحمان پر بڑا اکثر باز تھا۔
تفسیر - عتيا ۔ متمرد ۔ سرکش، احکام نہ ماننے والے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵)
۲، ۷۳۔ وَ إِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا - ثُمَّ نُنَجِّي
الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ نَذَرُ الظَّلِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا -
ترجمہ ۔ اور تم میں ایسا کوئی نہیں جو جہنم میں نہ جائے۔ یہ وعدہ ہے تیرے رب کا یقینی ۔ پھر ہم بچا
لیں گے متقیوں کو اور چھوڑ دیں گے ظالموں کو اوندھے گرے ہوئے اس میں ۔
تفسیر - وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا - مِنْكُمْ کے مخاطب وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں إِذَا مَا مِتُ الخ
یہ غلط ہے کہ متقی بھی دوزخ میں جائیں گے بلکہ صرف کفار جائیں گے۔ جیسا کہ اور جگہ فرمایا ہے یوم
نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَنِ وَقْدًا وَ نَسُوقُ الْمُجْرِمِينَ إِلى جَهَنَّمَ وِرُدا (مریم: ۸۷،۸۶) یہاں
تمیز کر دی ۔ پھر فرمایا ۔ اِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولَئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ ۔
لا يَسْمَعُونَ حَسِيْسَهَا وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ اَنْفُسُهُمْ خَلِدُونَ (الانبياء:۱۰۲، ۱۰۳) یعنی
اے ہم متقیوں کو جمع کریں گے رحمان کے (یعنی اپنے ) نزدیک مہمان بنا کر۔ اور ہانکیں گے جناب الہی سے قطع
تعلق کرنے والوں کو پیاسے۔ ۲۔ البتہ جن کے لئے پہلے ثابت ہو چکی ہے ہماری طرف سے نیکی وہ جہنم سے دور
رکھے جائیں گے۔ اس کی بھنک بھی نہ سنیں گے اور وہ اپنے من مانے مزوں میں ہمیشہ رہیں گے۔

حقائق الفرقان
۲۸
سُورَةُ مَرْيَمَ
متقی تو دوزخ کی بھنبھناہٹ تک نہ سنیں گے ۔ اِن مِنْكُم سے یہ مراد - ، یہ مراد ہے کہ اے منکر ان قیامت تم سب
دوزخ میں جاؤ گے ۔ ثم ننجی سے یہ مطلب ہے کہ پھر ہم تمہیں ایک اور بات بتائیں ۔ وہ یہ کہ
متقی نجات پائیں گے ۔
حَتْمًا مَقْضِيًّا ۔ لازمی اور واجب یہ امر ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵)
ان مِنْكُم - منکر ان قیامت ۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۶)
۷۵- وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنْ قَرْنٍ هُمْ أَحْسَنُ أَثَاثًا وَ رِعْيًا -
ترجمہ ۔ اور بہت سی ہم ہلاک کر چکے ہیں ان سے پہلی امتیں کہ وہ ساز و سامان میں نام و نمود
میں ان سے بہتر تھیں ۔
تفسیر - آنانا۔ گھر کا اسباب۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ دیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمتی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۵)
٨٠ - كَلَّا سَنَكْتُبُ مَا يَقُولُ وَنَمُدُّ لَهُ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّا -
ترجمہ ۔ ایسا ہر گز نہیں ہم لکھ رکھیں گے جو یہ کہتا ہے اور بڑھائیں گے ہم اس کے لئے عذاب کو
بہت بڑھانا۔
رووو
تفسیر - سنكتب ۔ ہم محفوظ رہیں گے۔
-
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵)
۸۴ - أَلَمْ تَرَ أَنَّا أَرْسَلْنَا الشَّيْطِينَ عَلَى الْكَفِرِينَ تَوَزُّهُمْ أَنَّا -
ترجمہ ۔ کیا تجھے علم نہیں کہ ہم نے چھوڑ رکھا ہے شیطانوں کو کافروں پر کہ وہ ان کو اکساتے رہتے ہیں۔
تفسیر کچھ علم انسان آنکھ کے ذریعے سے حاصل کرتا ہے۔ کچھ کان کے ذریعے کچھ ناک کے
ذریعے، کچھ جس کے ذریعے لیکن ایک علم ان حواسِ خمسہ کے علاوہ کسی ذریعے سے حاص سے حاصل ہوتا ہے جو
بہت ضروری ہے اور جس کی تڑپ انسان کی فطرت میں ہے۔ مگر حواس ظاہری اس کے حصول کی راہ
میں رہ جاتے ہیں۔ انبیاء نے ایسے حواس پائے ہیں جو دوسری دنیا کے حالات سے ہمیں آگاہ کریں ۔

حقائق الفرقان
۲۹
سُورَةُ مَرْيَمَ
شیاطین ان باتوں کو نہیں مانتے اور دوسروں کو بھی اس پاک گروہ کے خلاف بھڑکاتے ہیں ۔
الم تر ۔ کیا تم یہ بھی جانتے ہو۔
تورهم - اکساتے۔ابھارتے۔ اغراء۔
عَلَى الْكَفِرِينَ ۔ پہلے انسان اپنے اندر کفر کی حالت پیدا کرتا ہے۔ پھر شیطان اس پر آتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵ - ۱۶۶)
۸۷،۸۶ - يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَنِ وَفَدًا وَ نَسُوقُ الْمُجْرِمِينَ إِلَى
جَهَنَّمَ وِرُدًا -
ترجمہ ۔ ہم متقیوں کو جمع کریں گے رحمان کے (یعنی اپنے ) نزدیک مہمان بنا کر ۔ اور ہانکیں گے
جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والوں کو پیاسے ۔
تفسير وفدا ۔ جیسا کہ بادشاہ کے پاس ایلچی آتے ہیں۔
وردا ۔ پیاسا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶)
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۶)
۸۸ - لَا يَمْلِكُونَ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدًا -
ترجمہ ۔ وہ سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے ہاں وہ لوگ جنہوں نے رحمن سے عہد لے لیا۔
تفسیر - مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدًا ۔ دوسرے مقام پر فرماتا ہے کہ ۲۵ پارہ سورہ زخرف
اخیر رکوع میں وَ لَا يَمْلِكُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ
يَعْلَمُونَ (الزخرف: (۸۷) یعنی وہ شفیع ہوگا ۔ جو آج کل حق کی گواہی دے رہا ہے اور اسے سب
جانتے ہیں یعنی سید نا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶)
لے اور وہ تو کچھ اختیار نہیں رکھتے جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا شفاعت کرنے کے لیے مگر ہاں جس نے گواہی دی
سچی اور وہ جانتے ہیں ۔

حقائق الفرقان
۳۰
سُورَةُ مَرْيَمَ
۹۰،۸۹ - وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا - لَقَدْ جِئْتُمْ شَيْئًا إِذَا -
ترجمہ ۔ اور کہتے ہیں رحمن کی اولاد ہے۔ ( جواب دو ) کہ تم بہت بڑی بات لائے ۔
تفسير - ادا ۔ پنجابی لفظ ایڈا غالباً اسی سے نکلا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶)
۹۱ - تَكَادُ السَّمَاتُ يَتَفَكَّرُنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ الْأَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَذَا -
ترجمہ ۔ قریب ہے کہ آسمان اس سے پھٹ پڑیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ کانپ کے گر پڑیں۔
تفسیر قریب ہے کہ آسمان چور چور ہو جائیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ ذرہ ذرہ ہو کر
گر پڑیں کہ وہ رحمان کا بیٹا پکارتے ہیں ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ 9 حاشیہ )
تَكَادُ السَّماتُ ۔ یہ پیشگوئی ہے اور ایسے زلازل اس زمانہ میں یسوع پرستوں کے جزائر پر
بالخصوص آئے۔
-
هدا - سخت۔ آسمان سے وہ عذاب ہے جو اٹل ہو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶)
اسی طرح مشنری عیسائی بڑی بداخلاق قوم ہے کوئی خلق ان میں ہے ہی نہیں ۔ ایک شخص نے کہا
ان کی تعلیم میں تو اخلاق ہے اور ایک نے کہا ان میں بڑا خلق ہے۔ ایسا کہنے والے نادان ہیں۔ ان
کے ہاں ایک عقیدہ ہے۔ نبی معصوم کا جس کے یہ معنے ہیں ایک ہی شخص دنیا میں ہر عیب سے پاک
ہے۔ باقی آدم سے لے کر اس وقت کے کل انسان گنہگار اور بدکار ہیں ۔ ان لوگوں نے یہاں تک
شوخی سے کام لیا ہے کہ حضرت آدم کے عیوب بیان کیے ۔ پھر حضرت نوح کے۔ حضرت ابراہیم
کے۔ حضرت موسی کے الغرض جس قدر ا نبیاء اور راست باز پاک انسان گزرے ہیں ۔ ان کے ذمہ
چند عیوب لگائے ہیں ۔ پھر ہماری سرکار ہے۔ احمد مختار صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تو ان کو خاص نقار
ہے اور دھت ہے ان کو گالیاں دینے کی ۔ باوجود اس گندہ دہانی کے پھر بھی ایسے لوگوں کو کوئی بڑے
اخلاق والا کہتا ہے تو اس کی غیرت دینی پر افسوس۔ ایک شخص تمہارے پاس آتا ہے۔ اور تم کو آ کر کہتا

حقائق الفرقان
۳۱
سُورَةُ مَرْيَمَ
ہے۔ میاں تم بڑے اچھے بڑے ایمان دار ۔ آیئے تشریف رکھئے ۔ باپ تمہارا بڑا ڈوم، بھڑوا ، کنجر ،
بڑا حرام زادہ، سور، ڈاکو بد معاش تھا۔ تم بڑے اچھے آدمی ہو۔ اور ساتھ ساتھ خاطر داری کرتا
جائے۔ تو کیا تم اس کے اخلاق کی تعریف کرو گے؟
تمام جہان کے ہادیوں کو جن کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار سے زیادہ بیان کی جاتی ہے۔ اور
میرا تو اعتقاد ہے کہ ان کو کوئی نہیں گن سکتا ۔ بدکار، گنہگار کہنے والا ، ایک شخص کی مزوّرانہ خاطر داری
سے خوش اخلاق کہلا سکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ کے برگزیدوں کی تو ہتک کرتے ہیں اور تم ان کی نرمی
اور خوش اخلاقی کی تعریف کرو۔ حد درجے کی بے غیرتی ہے۔
یہاں تک تو انہوں نے کہہ دیا کہ شریعت کی کتابیں لعنت ہیں ۔ پرانی چادر ہیں ۔ ان
کتابوں کو جو حضرت رب العزت سے خلقت کی ہدایت کے لئے آئیں۔ لعنت کہنا کسی خوش
اخلاق کا کام ہو سکتا ہے؟ دیکھو گلتیوں کا خط کہ اس میں شریعت کو لعنت لکھا ہے۔ پھر خدا سے بھی
نہیں ملے۔ کہتے ہیں اس کا بیٹا ہے ۔ (تَكَادُ السَّمواتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَ تَنْشَقُ الْأَرْضُ وَ تَخِرُ کا
الْجِبَالُ هَذَا أَنْ دَعَوُا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا) پھر اس بیٹے پر اس غضب کی توجہ کی ہے کہ اپنی دعائیں بھی بیٹے پر اس غضب کی توجہ کیا ہے کہ اپنی دعا
اسی سے مانگتے ہیں ۔ بیٹے پر ایمان لانے کے بدوں کسی کو نجات نہیں ۔ خدا کسی کو علم نہیں بخش سکتا۔ یہ تو
روح القدس کا کام ہے۔ نہ اللہ تعالیٰ کا۔
غرض اس درجہ بداخلاقی سے کام لینے والوں کو خوش خلق کہنا محض اس بناء پر کہ جب کوئی ان کے
پاس گیا تو مشنری نے انجیل دے دی ۔ کسی کو روپیہ دے دیا۔ کسی کی دعوت کر دی۔ حد درجے کی
بے غیرتی ہے۔ ان ظالموں نے ہمارے سب ہادیوں کو برا کہا۔ تمام کتب الہیہ کو برا کہا۔ جناب الہی
کے اسماء صفات کو برا کہا۔ اسے سمیع الدعاء ، علم دینے والا نہ سمجھا۔ پھر اخلاق والے بنے ہیں تو بہ تو بہ
ان کے کفارہ کا اٹو ہی سیدھا نہیں ہوتا جب تک یہ تمام جہان کے راست بازوں کو اور تمام انسانوں کو
گنہگار بدکار اور لعنتی نہ کہہ لیں ۔ ان میں خوش اخلاقی کہاں سے آگئی ۔
الفضل جلد نمبر ۶ مورخہ ۲۳ جولائی ۱۹۱۳ء صفحہ ۱۳)

حقائق الفرقان
۳۲
سُورَةُ مَرْيَمَ
۹۲ تا ۹۴ - اَنْ دَعَوُا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا وَ مَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمَنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا -
إِنْ كُلٌّ مَنْ فِي السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمَنِ عَبْدًا -
ترجمہ ۔ اس وجہ سے کہ انہوں نے رحمن کا بیٹا ٹھہرایا ۔ حالانکہ رحمن کو تو نہیں چاہیے کہ وہ بیٹا بنائے
کسی کو ۔ جو آسمان اور زمین کی مخلوق ہے سب ہی تو رحمن کے حضور حاضر ہوں گے غلام بن کر۔
تفسیر اور رحمن کو سزاوار نہیں کہ بیٹا اختیار کرے کیونکہ سب جو آسمان وزمین میں ہیں رحمن کے
حضور میں بندہ بن کر آنے والے ہیں ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹ حاشیہ )
مَا يَنبَغِی ۔ یہ بات صفت رحیمیت کے مخالف ہے کہ اس کا کوئی ولد ہو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ء صفحه ۱۶۶)
۹۷ - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا -
ترجمہ ۔ بے شک جو لوگ ایمان لائے اور بھلے کام کئے تو رحمن ان سے پیار کرے گا۔
تفسیر۔ وڈا ۔ ہم نے دیکھا ہے کہ خدا کے لئے جب ہم کسی کو چھوڑتے ہیں تو اللہ بہتر سے بہتر
دوست دیتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶)
۹۹ - وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنْ قَرْنٍ هَلْ تُحِسُّ مِنْهُم مِّنْ أَحَدٍ أَوْ تَسْمَعُ
لَهُمْ رِكْزًا -
-
ترجمہ ۔ اور ہم نے اُن سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک کر دیں کیا تو ان میں سے کسی کی آہٹ پاتا ہے یا جمعہ ۔ اور ہم
کسی کی بھنک سنتا ہے۔
تفسیر - ركزا - پاؤں کی آواز ۔ صَوْتُ الرَّجُلِ ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶)

آج 10 میں سے 10 باقی