سُوْرَۃُ طٰہٰ
حقائق الفرقان (جلد ۴)
حقائق الفرقان
۳۳
سُورَةُ طُهُ
سُوْرَةُ طُهُ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم اس سورۃ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں تمام محامدوں سے موصوف اور تمام عیبوں سے پاک ذات اللہ
کے نام سے جو بے محنت رحم فرمانے والا اور محنت کا بھی بڑا صلہ دینے والا ہے۔
۲ - طه -
ترجمہ ۔ اے نیکیوں میں حرص کرنے والے مرد۔
تفسیر - طله عربی زبان میں اس شخص کو کہتے ہیں جس کو کسی بات کی دھت لگ رہی ہو ۔۔ عربی
لٹریچر محبوبوں کے حسن و جمال، اپنے اظہار کمال، جتھے کی طاقت، دشمن کی ہلاکت کی نسبت بہت کچھ
پایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب میں اللہ کی عظمت اللہ کی جبروت، اللہ کے عجائبات قدرت کا بیان
ہوتا ہے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه (۴)
مومن کے لئے تسلی کی بڑی ضرورت ہے اور تسلی میں نمونہ سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔ صحابہ کرام
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر طرف سے دشمنوں میں گھرے ہوئے تھے۔ اس حالت میں ان کو
حضرت موسیٰ کا بیان سنایا جاتا ہے کہ کیونکر وہ دشمنوں سے محفوظ رہے اور آخر کار مظفر و منصور ہوئے ۔
اس رکوع میں واعظ کے سہارے کا ذکر ہے۔
طہ جن کو کسی کام کی دھت لگی ہوئی کہ ضرور ہو جائے اور جس میں وہ کامیاب ہو۔ نا کامیاب ہو
تو تہ کہتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶)
اس سورۃ میں قبولیت دعا کی تائید ہے۔
طه - اوبڑے آدمی او حریص ۔ ( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۶ )
حقائق الفرقان
۳۴
سُورَةُ طُهُ
۳ تا ۶ - ما اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَى - إِلَّا تَذْكِرَةً لِمَنْ يَخْشَى - تَنْزِيلًا
مِمَّنْ خَلَقَ الْأَرْضَ وَالسَّمَوتِ الْعُلَى الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى -
ترجمہ ۔ ہم نے تجھ پر یہ قرآن اس لئے نہیں اتارا کہ تو مشقت میں پڑے اور ناکام رہے ۔ بلکہ
یہ اس شخص کے واسطے یادگار و پند ہے جو ڈرتا ہے۔ اس کی طرف سے اتارا ہوا ہے جس نے پیدا کیا
زمین کو اور اونچے آسمانوں کو ۔ پھر رحمن ہی مسلط ہے تخت حکومت پر ۔
تفسیر - لتشقى - تو اور تیرے ساتھی ناکام رہیں ۔ ایسا نہ ہوگا۔
تذکر ۔ یا ددلانے والا ۔ نصیحت ۔ جو کچھ فطرت میں ہے اسے یاد دلاتا ۔
عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَی ۔ وہ اپنے تخت سلطنت پر بے عیب ہو کر قائم ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶)
استوى اعتدل ۔ ( حکومت میں نقص نہیں ) ۔ بَلَغَ اَشُدَّهُ : ( کمال کو پہنچ گیا ) ۔ علی ( سب پر
عالی ہے )
ظهر - ( غالب ہے ) اِسْتَقَرَّ ( بادشاہت میں تزلزل نہیں ) انتهى (صفات میں یکتا )۔
( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۶-۴۶۷)
۹۸ - وَ إِنْ تَجْهَرُ بِالْقَوْلِ فَإِنَّهُ يَعْلَمُ السِّرَّ وَ اخْفَى اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَهُ
الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى -
ترجمہ ۔ اور اگر تم اونچی بات کہو تو کیا کیونکہ وہ تو چھپے ہوئے بھید اور کھلے ہوئے سب جانتا ہے۔ اللہ وہ
پاک ذات ہے جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں مگر وہی سچا معبود ہے اسی کے سب ہی نام اچھے ہیں ۔
تفسیر سر وہ ہے جو اس وقت ہمارے اندر ہے اور اخفیٰ وہ ہے جو آئندہ حالات میں انسان
کے ارادے ہو سکتے ہیں اور جو خود اس شخص کو بھی معلوم نہیں ۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶)
اللہ تعالیٰ دلوں کے بھید جانتا ہے اور پھر مثلاً ایک سال بعد میرے دل میں جو خیال آنے والا
حقائق الفرقان
۳۵
سُورَةُ طُهُ
ہے اسے بھی جانتا ہے يَعْلَمُ السِّرِّ وَاخْفی۔
لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنی ۔ قرآن میں اللہ کیلئے صفات کا لفظ کہیں نہیں آیا۔ اسماء ہی فرمایا۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۴)
١٠ ، ا ا - وَهَلْ اَتْكَ حَدِيثُ مُوسَى - إِذْ رَا نَارًا فَقَالَ لِأَهْلِهِ امْكُثُوا إِنِّي
انَسْتُ نَارًا لَعَلَى آتِيكُمْ مِنْهَا بِقَبَسٍ أَوْ أَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى -
ترجمہ ۔ کیا تجھ کو موسیٰ کی بات پہنچی۔ جب اس نے آگ دیکھی تو اپنے گھر کے لوگوں سے کہا کہ تم
ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے تا کہ میں تمہارے پاس اس میں سے ایک انگارا لے آؤں یا آگ پر
کچھ پتہ مل جائے۔
تفسیر۔ کیا موسی کی بات تجھے پہنچی۔ جب اس نے آگ دیکھی ۔ پس اپنے اہل کو کہا۔ ٹھہر جاؤ۔
میں نے آگ دیکھی ہے تو کہ میں وہاں سے انگاری لے آؤں یا آگ پر کوئی راہ بتانے والا مجھے مل
جاوے۔ پس جب اس کے پاس آیا۔ پکارا گیا ۔ اے موسیٰ یقیناً میں تیرا رب ہوں۔
اس آیت سے صاف واضح ہے کہ آگ خدا نہیں اور نہ آگ سے ندا آئی۔ بلکہ ندا کرنے والے
نے تو یہ کہا کہ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا (النمل ( ۹ ) یعنی آگ میں کے اور اس کے ارد گرد
والے کو برکت دی گئی۔ اور اللہ تعالیٰ تو جہانوں کا اور ان سب اشیاء کا جن سے اس کا علم آتا ہے۔
جن میں آگ بھی ایک ہے۔ پالنے والا ہے۔۔۔۔۔۔ جناب موسیٰ علیہ السلام نے آگ سے باتیں نہیں
کیں ۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے کلام فرمایا۔ موسیٰ علیہ السلام نے صرف اللہ تعالی کی آواز
سنی ۔ محیط الکل اللہ تعالیٰ نے ہرگز آگ میں حلول نہیں فرمایا ۔ اسی قصہ میں دوسری جگہ فرمایا ہے۔
إِنِّي أَنَسْتُ نَارًا لَعَلَى آتِيَكُمْ مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ جَزْوَةٍ مِنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ )
(القصص - ۳۰)
لے میں نے آگ دیکھی ہے تا کہ تمہارے پاس لے آؤں اس سے کچھ خبر یا آگ کی ایک چنگاری کہ تم لوگ تاپو ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۳۶
سُورَةُ طُهُ
آیات کا منشاء صاف ظاہر ہے۔ اصل یہ ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مصر جاتے راستہ میں
رات کے وقت آگ دکھائی دی اور آگ کے دیکھنے کے بعد ان کو وہ خواہش پیدا ہوئی جو ہمیشہ سمجھدار
اور عقل مند مسافروں کو پیدا ہوا کرتی ہے۔ راستہ میں آگ جلانا پہاڑی ملکوں کا عام دستور ہے۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اس سفر میں رات کا وقت ، سردی کا موسم پیش آیا۔ اس پر راستہ بھول گئے۔
دور سے آگ کو دیکھا۔ اسے دیکھ کر ساتھ والوں کو فرمایا۔ تم لوگ ٹھہرو۔ میں تمہارے لئے آگ سلگا
لاتا ہوں تا کہ تم اسے سردی میں تاپو۔ اور وہاں جا کر کسی سے راستہ کا پتہ بھی لوں گا۔
قرآن کریم میں صاف لکھا ہے آگ اللہ تعالیٰ کی فرماں بردار اور اس کے حکم کے ماتحت ہے اور
یہ بھی قرآن میں لکھا ہے کہ مخلوق کی عبادت جائز نہیں غور کرو۔
قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ - (الانبياء : ٤٠) أَفَرَوَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ ۔
) الَّتِي تُورُونَ
وَأَنْتُمُ انْشَاتُمُ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ - نَحْنُ جَعَلْنَهَا تَذْكِرَةً وَ مَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ
الواقعه ۷۲ تا ۷۴)۔
اور مخلوق کی نسبت حکم ہے۔
-
وَ مِنْ أَيْتِهِ الَّيْلُ وَالنَّهَارُ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ
الَّذِي خَلَقَهُنَّ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ - ( حم السجدة : ٣٨)
۔۔۔ سورہ قصص کی اس آیت سے جس میں یہ قصہ مندرج ہے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ آواز
جس کو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے سنا تھا ۔ آگ سے نہیں آئی۔ بلکہ ایک درخت کی طرف سے وہ
آواز سنائی دی۔ چنانچہ اس میں فرمایا ہے۔
لے ہم نے کہا اے آگ ! تو ابراہیم پر سرد اور سلامت ہو جا۔ ہے اس آگ کو جسے جلاتے ہو سمجھتے ہو۔ کیا تم نے
اس کا درخت پیدا کیا یا ہم پیدا کرنے والے ہیں ۔ (آگ کا مدار تو لکڑی پر ہے ) ہم نے اس آگ کو بنا یا یاد دلانے اور
جنگل میں رہنے والوں کے نفع کے لئے۔ سے اور اس کے نشانوں سے ہے رات دن سورج اور چاند۔ مت سجدہ کرو
سورج اور چاند کو بلکہ اللہ کو سجدہ کرو۔ جس نے انہیں پیدا کیا اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔
حقائق الفرقان
۳۷
سُورَةُ طه
فَلَمَّا أَتْهَا نُودِيَ مِنْ شَاطِيُّ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبْرَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَنْ يَمُوسَى
اني أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ - (القصص: ۳۱)
۔۔۔۔ اگر ہم مان لیں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے آگ سے آواز سنی مگر یہ تو پھر بھی نہیں ہو سکتا
کہ ہم مکذب کی طرح کہیں آواز دینے والی خود آگ ہی تھی ۔ آگ کا غیر ناطق ۔
غیر متکلم، جڑ ہونا صاف گواہی دیتا ہے کہ وہ کلام آگ کا نہ تھا بلکہ کسی اور کا کلام تھا۔
سنو ! ملہم کو جب البی آواز کان میں پڑے گی تو ضرور ہے کہ اگر وہ مہم کسی موجود مخلوق کے سامنے
کھڑا ہے تو اسی چیز یا ملہم کے قلب سے اس کو وہ آواز سنائی دے گی۔ اس میں شبہ ہی کیا ہے؟ مشاہدہ
فطرت سے عیاں ہے۔ پر دیکھنے والی آنکھیں بھی ہوں ۔ اگر ہم مان لیں کہ آگ سے وہ آواز سنائی
دی۔ پھر بھی وہ آواز آگ کی کیسے ہو سکتی ہے؟ مثلاً ہم دیوار یا کسی جڑھ پدارتھ کے پاس ایسے جنگل
میں جہاں کوئی بولنے والا نہ ہو۔ کوئی کلام سنیں ۔ تو کیا ہم کہہ دیں گے کہ دیوار بول رہی ہے۔ یہ یقینی
امر ہے کہ جو آگ جناب موسیٰ علیہ السلام نے دیکھی تھی وہ عنصری آگ نہ تھی ۔ بلکہ عالم مثال کی
ایک کیفیت تھی اور جناب موسیٰ علیہ السلام کی کشفی آنکھ نے اسی نور الانوار کی زبردست تجلی کو دیکھا۔
حَدِيثُ - شریعت ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۱۳۱ تا ۱۳۵)
أَوْ أَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًی ۔ اس آگ پر جو لوگ ہیں ۔ شاید وہ میری راہنمائی کریں۔ جب ہم
پرانی تاریخ دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ جب کبھی کسی کو مقابلہ کرنا منظور ہوتا۔ تو وہ مہمانی کرتا ہے اور
اپنے دوستوں کو مدعو کر کے اپنے خطرے سے آگاہ کرتا ہے۔ دوسرا طریق یہ ہے کہ پہاڑیوں پر بہت
سی آگ جلا دیتے ع میان دو کس جنگ چون آتش است ؟
اے پس جب اس کے پاس آیا برکت والے میدان کے کنارے سے مبارک زمین میں درخت کی طرف سے
پکارا گیا کہ اے موسیٰ ! یقیناً میں ہوں اللہ عالموں کا پروردگار ۔ ۲ دو افراد کے درمیان لڑائی اور اختلاف
آگ کی مانند ہے۔
حقائق الفرقان
۳۸
سُورَةُ طُهُ
پھر بات بڑھی تو بارو د وغیرہ میں بھی آگ ہی ہے۔ پھر رسولوں کے اعداء کے لئے جہنم آگ ہی
ہے۔ حضرت موسی کو ایک تجلی ہوئی۔ جس کا یہ معنے تھا کہ تم کو اور تمہاری قوم کو کچھ لڑائیاں پیش آئیں گی
اور یہ قصہ نبی کریم کو سنایا کہ آپ کو بھی آگ ( جنگ ) سے واسطہ پڑے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶)
موسیٰ کے معنے جس سے ہمدردی کی جائے ۔ اسی واسطے اس کے ساتھ ہمدردی کرنے والے کو
آسیہ کہا گیا ہے۔۔۔۔۔۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو مخالفت و مقابلہ کا پیش آنا ضروری ہے اور تمام دنیا
میں ایک جنگ ہے۔ مچھلیوں کے حالات پڑھو۔ پرندوں پر نظر کرو۔ کس طرح ایک دوسرے کو شکار
کرتے ہیں۔ انسان کے پیٹ میں روٹی نہیں پہونچتی۔ جب تک کئی جنگیں نہ ہوئیں ۔
حضرت موسیٰ کو آگ دکھائی گئی جس میں یہ اشارہ تھا کہ جنگوں کے بغیر کامیابی نہ ہوگی ۔ حضرت یہ کے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو رحمۃ للعالمین تھے۔ جنہوں نے تیرہ برس تک بڑے ضبط واستقلال کے ساتھ صبر
کیا۔ ان کو بھی سنایا گیا کہ آپ کو جنگ کرنے پڑیں گے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ صفحه (۴)
۱۳ - إِنِّي أَنَا رَبُّكَ فَاخْدَعْ نَعْلَيْكَ إِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى -
ترجمہ ۔ میں ہی تیرا رب ہوں تو تو اپنی جوتیاں اتار تحقیق تو طوی کی پاک گھائی میں ہے۔
تفسير الخلع نعليك بعض لوگوں نے یہ مراد لی ہے کہ فرمایا کہ جوتی اتار دو۔ اگر جوتی پاک بھی
ہوتی ہے۔ اس کا جواب دیا ہے کہ گدھے کے چمڑے کی تھی ۔ یہ بات صحیح معلوم نہیں ہوتی۔
صوفیاء نے لکھا ہے کہ یہ حالت کشفی تھی۔ نعلین سے بیوی اور بچے مراد ہیں ۔ کہ اس وقت ہم سے
ہم کلامی ہوتی ہے گو یا فرمایا بیوی بچے کا خیال چھوڑ کر بالکل ہماری طرف آ جاؤ ۔ چنانچہ اسی محاورے
کے مطابق روحانی نفسانی تعلقات کے بارے میں ایک کتاب خلع النعلین لکھی گئی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶)
حقائق الفرقان
۳۹
سُورَةُ طُهُ
١٦ - إِنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ أَكَادُ اخْفِيهَا لِتُجْزَى كُلُّ نَفْسٍ بِمَا تَسْعَى -
ترجمہ - انجام کار کی گھڑی یا قیامت ضرور آنے والی ہے ۔ قریب ہے کہ میں اس کو ظاہر کروں
تا کہ ہر نفس اپنی کوشش کا اجر پا جاوے۔
تفسیر۔ تحقیق وہ گھڑی آنے والی ہے۔ قریب ہے۔ میں اسے ظاہر کر دوں ۔ تو کہ ہر جی اپنے کئے کا
بدلہ پائے ۔ یہ معنے بالکل صاف اور صحیح ہیں۔ ان میں کسی قسم کا خفا نہیں ہے۔ اور نہ ان معنوں پر کچھ بدلہ پائے۔ یعنی بالکل صف اور میچ ہیں۔ ان میں سید
اعتراض ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی کہے اُخْفِيهَا کا مادہ ہے خفی اس کے معنے ظاہر کروں کیسے ہوئے تو اُسے
زبان عرب میں غور کرنا چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ خفی کا لفظ متضاد معانی رکھتا ہے۔ اب خفی بمعنی ظاہر
ہوا کا محاورہ سنو ۔ خَفِي الْبَرْقُ خَفْوًا وَخَفَوًا أَى لَمَعَ یعنی خَفِي الْبَرْقُ کے معنے ہیں بجلی چمکی ۔ خَفِی
الشيء أي ظهر یعنی چیز ظاہر ہوئی ۔ خَفِي الْمَطَرُ النَّافِقًا یعنی مینہ نے چوہے کے چھپے بل کو ظاہر کر
دیا۔ اگر خفی بمعنی چھپا کے لیں۔ تو بھی وہی ترجمہ جو میں نے کیا ہے صحیح ہے کیونکہ اخفی مزید علیہ مجر" ومادہ
خفی کا ہے۔ اور اخفی افعال کا باب ہے جو کبھی سلب کے معنی دیتا ہے۔ یعنی مادہ مجرد کے معنی کو دور کر
دینا۔ دیکھو اشکنیت میں نے شکوہ دور کیا۔ اشکلت میں نے مشکل کو دور کیا۔ طاقَ يَطِيقُ مُجردا معنی
برداشت کرتا ہے۔ اور اطاق يُطِيقُ مَزِيدًا بمعنی برداشت نہیں کرتا۔ اسی طرح خفی کے معنے ہیں ۔
چھپا۔ اخفی ماضی کے معنی ہیں ظاہر کیا۔ اور اخفی مضارع کے معنی ہیں ظاہر کروں گا۔
وو
ایک اور دلیل جو نہایت صفائی سے اس ترجمے کی صحت پر دلالت کرتی ہے یہ ہے آگاد کے معنے
ہیں ” میں ارادہ کرتا ہوں“ قرآن میں دوسری جگہ بھی یہ محاورہ موجود ہے كَذلِكَ كِدْنَا
لِيُوسُفَ (یوسف: ۷۷) یعنی ایسا ہی ہم نے یوسف کے لئے ارادہ کیا۔ اور عرب کا محاورہ ہے لا أَفْعَلُ وَ
لا آکاد۔ نہ میں کرتا ہوں اور نہ میرا ارادہ ہے پس آكَادُ اخْفِيهَا کا ترجمہ ہوا۔ میں ارادہ کرتا ہوں اُسے
ظاہر کروں۔
فصل الخطاب لمقدمه اهل الكتاب حصہ اول ۔ الكتاب حصہ اول - صفحہ ۱۳۷ ۱۳۸ )
آكَادُ اخْفِيهَا ۔ ایک پادری نے اخفی کے معنے چھپانے کے لے کر ایک مولوی پر اعتراض کیا
حقائق الفرقان
لد۔
سُورَةُ طَهُ
ہوا تھا۔ میں بھی وہاں پہونچا ۔ میں نے یہ ترجمہ کیا ۔ قریب وہ زمانہ ہے کہ اس کے خفاء کو ہم دور
کر دیں۔ خفی کے معنی چھپنے کے ہیں اخفی کے معنے خفا دور کرنے کے ہیں ۔ ( باب افعال سے جو
بمعنے سلب آتا ہے ) جیسا اخْفَى الْبَرْقُ لَمْعًا - حضرت موسیٰ کو جب علم حاصل ہوا کہ لڑائی ہو گی ۔ تو
اس کی فکر پڑی ۔ خدا تعالیٰ اس میں کامیابی کی راہ بتاتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶)
۱۹ - قَالَ هِيَ عَصَانَى أَتَوَكَّوا عَلَيْهَا وَ أَهُشُ بِهَا عَلَى غَنَنِي وَلِي فِيهَا
مَارِبُ أخْرى -
ترجمہ ۔ کہا یہ میری لاٹھی ہے اس پر ٹیکا لگاتا ہوں اور پتے جھاڑتا ہوں اس سے اپنی بکریوں کے لئے
اور اس میں میرے اور بھی بہت سے مطلب ہیں۔
تفسیر ۔ قَالَ هِيَ عَصَائی۔ محبوب سے بات کرنے میں لذت حاصل ہوتی ہے۔اس لئے
تطویل کی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶)
اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کے حق میں فرمایا۔ ہم تجھے کندن بناتے رہے ۔۔۔ انبیاء کو بہت مجاہدات
کرنے پڑتے ہیں۔ پہلے شہزادگی کی حالت میں پرورش پائی۔ پھر بیابان میں ایک بزرگ کی بکریاں
چرانے لگے ۔ میرے ایک استاد تھے عبد القیوم ۔ وہ فرمایا کرتے کہ پہاڑوں میں بکریاں چرانا بڑا
مشکل کام ہے مضبوط لٹھ رکھنا پڑتا ہے جو شیر اور ریچھ کا مقابلہ بھی کرے۔ پھر بکریوں کو بھی ہانکنا پڑتا
ہے۔ گویا ایسا آدمی چاہیے جو گرم بھی ہو اور نرم بھی ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ صفحه ۴)
۲۰ - قَالَ الْقِهَا يَمُوسى -
ترجمہ ۔ اللہ نے فرمایا اس کو رکھ دے اے موسیٰ !
تفسیر - الْقِهَا لِمُوسی ۔ یہ سب کشفی واقعہ ہے۔ گویا یہ دکھایا کہ خدا تعالیٰ تمہیں ایک جماعت
دے گا۔ جو تیرے دشمن کی ہلاکت کا موجب ہوگی ۔ وہ ایسی مطیع ہوگی جیسے تیری لاٹھی اور وہ ایسی خونخوار
ہوگی جیسے یہ سانپ۔
حقائق الفرقان
۴۱
سُورَةُ طُهُ
اسلام کو بھی سانپ سے تشبیہ دی اور آپ کے قریہ کو تَأْكُلُ الْقُرْی فرمایا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۶)
۲۳- وَاضْهُمْ يَدَكَ إِلى جَنَاحِكَ تَخْرُجُ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ آيَةً أُخْرَى -
ترجمہ ۔ اور اپنا ہاتھ اپنی بغل میں ڈال کہ نکلے سفید بغیر بیماری کے۔ یہ دوسری نشانی ہے۔
تفسیر - وَاضْتُم يَدَكَ - حضرت موسیٰ کو فرماتا اور نبی کریم کو سمجھاتا ہے کہ تیری بغل میں بھی
ایک کتاب ہوگی جو بالکل بے عیب اور نور مبین ہوگی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶)
۲۵- اذْهَبْ إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى -
ترجمہ ۔ فرعون کی طرف تو جا اس نے اودھم مچائی ہے۔
تفسیر - طغی ۔ کافی حد سے بڑھ بڑھ گیا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۰ ۳۰ مورخه ۱۹ ۱۹ رمتی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶)
۲۶ تا ۳۵ - قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَ لَيْسِرُ لِي أَمْرِي - وَاحْلُلْ
عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِي - يَفْقَهُوا قَوْلِي - وَ اجْعَلْ لِي وَزِيرًا مِنْ أَهْلِي - هُرُونَ
آخي - اشْدُدْ بِهِ اَزْرِى - وَ اَشْرِكْهُ فِي أَمْرِي - كَى نُسَبِّحَكَ كَثِيرًا - و
تذكُرَكَ كَثِيرًا -
ترجمہ ۔ موسیٰ نے عرض کی اے میرے رب ! تو میرا سینہ کھول دے۔ اور میرے لئے میرا کام آسان
کر دے۔ اور میری زبان سے گرہ کھول دے۔ تا کہ وہ میری بات اچھی طرح سمجھیں۔ اور میرا ایک
وزیر بنادے میرے لوگوں میں سے۔ میرے بھائی ہارون کو۔ اس کے ذریعہ سے مجھے قوت دے۔
میری کمر مضبوط کر دے اور اس کو میرے کام میں شریک کر ۔ تا کہ ہم دونوں کثرت سے تیری تسبیح
کریں۔ اور تیری بہت یاد کریں ۔
تفسیر ۔
اے میرے رب میرے سینے کو کھول دے او ادے اور میرا امر میرے لئے آسان کر دے اور
میری زبان کی گرہ کھول کہ میری بات ( تبلیغ احکام الہی ) کو سمجھ لیں ۔ اور میرے خاندان میرے بھائی
حقائق الفرقان
لد
سُورَةُ طُهُ
ہارون کو میرا بوجھ بٹانے والا بنا۔ اس سے میری پیٹھ کو تقویت دے اور میرے معاملہ میں اسے ساتھی
بنا تو کہ ہم مل کر تیرے نام کی تقدیس کریں اور تجھے بہت یاد کریں۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۷ حاشیہ )
رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدری۔ شرح صدر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی فرماں برداری کے لئے
دل تیار ہو جاوے۔ جس کو انشراح صدر ہوتا ہے۔ اسے (1) اللہ پر ایمان ہوتا ہے۔ (۲) ذکر الہی کرتا
ہے ۔ (۳) بہادر ہوتا ہے ۔ (۴) آنکھ، زبان، اعضاء کسی امر لغو کا مرتکب نہیں ہوتا ۔ (۵) اللہ کی
طرف جھکا رہتا ہے۔ (۶) مخلوق سے احسان کرتا ہے ۔ (۷) دانا ہوتا ہے۔ (۸) عجز اور کسل کا اس
میں نام نہیں ہوتا۔ (۹) متوکل علی اللہ ہوتا ہے۔ (۱۰) سعی والا ہوتا ہے ۔
مومن کو چاہیے کہ:
(۱) ۔ ہدایت کا علم سیکھے اور سکھائے ۔ (ب)۔ شبہات کو دلائل ، دعا اور تدبیر سے دور کرے۔
(ج) خواہشوں اور شہوتوں میں شیطان کا مقابلہ کرے ۔ (و)۔ زبان ، جان، مال سے اللہ کے
دشمنوں کا مقابلہ کرے۔
وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِي - عُقْدَةِ اللسَان کلام میں روانگی نہ ہونے کا نام ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۶ - ۱۶۷)
رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِی - قبولیت دعا کا ذکر جو اس سورۃ کا منشاء ہے۔ موسیٰ مانگتے ہیں نبی کریم
کو فرمایا۔ أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ح لَكَ صَدْرَك ( تشحيذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۶۷)
۱ - إِذْ تَمْشِي أُخْتُكَ فَتَقُولُ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ يَكْفُلُهُ فَرَجَعْتُكَ إِلَى
أُمِّكَ كَي تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلَا تَحْزَنَ وَ قَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّيْنَكَ مِنَ الْغَمِّ وَفَتَنَّكَ
فتُونَا فَلَبِثْتَ سِنِينَ فِي أَهْلِ مَدْيَنَ ثُمَّ جِئْتَ عَلَى قَدَرٍ يَمُوسى -
ترجمہ ۔ جب تیری بہن گئی اور کہا کیا میں تمہیں بتلادوں ایسی دایہ جو اسے پالے سنبھالے۔ پس ہم
نے تجھ کو تیری ماں کی طرف لوٹا دیا تا کہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھاوے اور تو نے ایک
اے کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا۔
حقائق الفرقان
لدله
سُورَةُ طه
نفس کو قتل کر دیا پھر ہم نے تجھ کو غم سے نجات دی اور تجھے طرح طرح سے آزماتے رہے ( ممتاز بنانے
کے لئے) تو تو چند سال اہلِ مدین میں ٹھہرا رہا پھر تو ایک ا اندازے پر پہنچا اے موسیٰ !
تفسير وفَتَتكَ فتُونا ۔ تجھے ہمیشہ مصفا بناتے رہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷)
اور ہم نے تیرا خوب امتحان لیا۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۴)
۴۵- فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيْنَا لَعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشَى -
ترجمہ ۔ تو تم دونوں اس سے نرم بات کہنا تا کہ وہ سمجھ جائے یا خوف زدہ ہو جائے۔
تفسير قولا لینا۔ کیونکہ اس کو بادشاہ بھی میں نے ہی بنایا ہے۔ پس اس کے شاہی مزاج اور
درباری قوانین کا لحاظ رکھو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷)
قولا لينا - حفظ مراتب ضروری ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷ )
اللہ تعالیٰ نے قولاً لینا ارشاد کر کے حضرت حضرت موسیٰ و ہارون علیہما السلام کو ہدایت فرمائی کہ فرعون
کے ساتھ نرمی سے گفتگو کرنا یہ امر قابلِ غور ہے۔ جن لوگوں کو خدا کی بار یک در بار یک مصلحتوں نے
امیر بنایا ہوتا ہے ان کے مراتب کا لحاظ کرنا چاہیے ۔ بعض نادان کہتے ہیں ۔ ہم کیوں کسی کی خوشامد
کریں مگر جب خدا نے کسی کو خوشامد کے لئے بنایا تو بندے کی کیا ہستی کہ اس کی مخالفت کرے۔
ہمارے ضلع میں ایک صوفی چشتی تھے۔ حضرت شمس الدین کسی نے ان کی نسبت کہا کہ فقیر نہیں ۔ میں
نے وجہ پوچھی تو فرمایا کہ وہاں ڈپٹی یا تحصیلدار آتے ہیں تو مرغ پکتا ہے اور ہمارے لئے دال ۔ میں
نے اسے کہا کہ خدا تعالیٰ آپ کو گھر میں کیا دیتا ہے۔ کہا۔ روکھی سوکھی روٹی ۔ اور ان تحصیلداروں اور
ڈ پیٹیوں کو کیا دیتا ہے۔ کہا۔ گوشت و پلاؤ ۔ تب میں نے اسے کہا کہ پھر حضرت خواجہ پر اعتراض کرنے
سے پہلے خدا پر اعتراض کرو گے کہ اس جناب میں لحاظ داری ہے۔
ایک دفعہ ایک بڑا معز ز قوم و عہدے کے اعتبار سے یہاں آیا اور اس نے مجھے کہا کہ یہاں بڑی
لحاظ داریاں چلتی ہیں۔ میں نے کہا۔ کیونکر ۔ کہا۔ دیکھئے کل مولوی عبدالکریم صاحب کے لئے
حقائق الفرقان
ママ
سُورَةُ طُهُ
حضرت صاحب نے کھانے کے متعلق کس قدر تاکید فرمائی ہے۔ میں نے کہا۔ پھر لحاظ داری کیا ہوئی ؟
لحاظ داری ہوتی تو آپ جو ان سے باعتبار قوم و عہدہ معزز ہیں ۔ آپ کے لئے کوئی خاص اہتمام ہوتا۔
اس طرح اسے سمجھا کر میں نے پھر دکھایا کہ دیکھو۔ گھاس پر ہم دونوں کا پاؤں پڑ رہا ہے مگر اس بڑ کی
چوٹی پر نہیں ۔ خدا نے ایک کو بڑا بنادیا۔ ایک کو چھوٹا ۔
خدا تمہیں نیک مجلس عطا کرے اور عاقبت اندیشی سے گفتگو کرنے کا طرز آوے۔ لوگوں سے
ان کے قدر کے مطابق بات کرو۔ حضرت عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ آمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُنَزِلَ النَّاسَ مَنَازِلَهُمْ - جب کوئی بات کرنے والا بیہودگی کی راہ اختیار
کرے تو تم ایسی تدبیر کرو کہ وہ بیہودگی چھوڑ دے۔ (بدرجلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ صفحه ۴)
۴۷ - قَالَ لَا تَخَافَا إِنَّنِي مَعَكُمَا اسْمَعُ وَ أَرى -
ترجمہ ۔ اللہ نے فرما یا تم دونوں مت ڈرو میں تو تمہارے ساتھ ہوں۔ خوب سنتا بھی ہوں اور دیکھتا ہوں ۔
تفسیر معیت متشابہ ہے محکم نہیں۔ کیونکہ باعتبار ذات کے تو اللہ تعالیٰ فرعون ہامان کے ساتھ بھی
ہے پھر ایک اور مقام ہے۔ جب حضرت موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا۔ ہم پکڑے گئے تو حضرت
بولے ۔ كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ - الشعرآء: ۲۳) دیکھئے یہاں بنی اسرائیل کے ساتھ بھی
معیت نہ رکھی۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۴)
۴۸- فَاتِيَهُ فَقُولَا إِنَّا رَسُولًا رَبِّكَ فَأَرْسِلُ مَعَنَا بَنِي إِسْرَاءِيلَ وَ لَا
تُعَذِّبْهُمْ قَدْ جِئْتُكَ بِآيَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ وَالسَّلْمُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -
ترجمہ ۔ تو اس کے پاس جاؤ اور بول ہم دونوں تیرے رب کے فرستادہ ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے
ساتھ بھیج دے اور ان کو دکھ نہ دے۔ ہم تیرے پاس ایک نشان لے کر آئے ہیں تیرے رب کی
طرف سے اور ہدایت کی پیروی کرنے والے ہی پر سلامتی ہوتی ہے۔
تفسیر۔ سو جاؤ تم دونوں اس کے پاس اور تم دونوں کہو کہ ہم دونوں تیرے پروردگار کے بھیجے
ا رسول اللہ نے ہمیں ارشاد فرمایا کہ ہم لوگوں کو ان کے مقام اور مرتبہ کے مطابق رکھیں ۔ ۲ ہرگز نہیں ہرگز
نہیں ۔ بے شک میرے ساتھ تو میرا رب ہے وہ مجھے جلد راستہ بتا دے گا قریب کا۔